Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا کیخلاف برسرپیکار سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان

    کورونا کیخلاف برسرپیکار سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان

    گلگت بلتستان: کورونا کیخلاف برسرپیکار سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کورونا کے خلاف جنگ میں شریک سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ کےمطابق پیرامیڈیکل اسٹاف، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور ویسٹ مینجمنٹ ملازمین کو اضافی تنخواہ دی جائے گی۔ترجمان گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کو مفت راشن فراہم کریں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئرکو مستحق افراد کی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔واضح رہےکہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 سے زائد ہے جب کہ گلگت کے ڈاکٹر اسامہ بھی کورونا کےخلاف جنگ لڑتے ہوئے انتقال کرگئے۔

  • خبردار، ہوشیار:لاہور ، جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    خبردار، ہوشیار:لاہور ، جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    لاہور : خبردار، ہوشیار:لاہور ، جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ،اطلاعات کےمطابق جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار ہوگئی ، 24سالہ مریضہ جناح اسپتال کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ میں داخل تھی ، ایم ایس کا کہنا ہے کہ مریضہ کے کوائف پولیس کو رپورٹ کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار ہوگئی ،ایم ایس جناح اسپتال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سالہ مریضہ دو روز قبل اسپتال سے بتائےبغیرچلی گئی، ان کے کوائف پولیس کو رپورٹ کررہے ہیں۔ فرار ہونیوالی مریضہ جناح اسپتال کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ میں داخل تھی اور گلشن راوی کی رہائشی تھی۔

    اس سے قبل وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکسپوسینٹرکادورہ کیا اور ایک ہزاربستروں پر مشتمل بننے والے اسپتال کا جائزہ لیا، اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے سہولتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، کالاشاہ کاکو قرنطینہ میں 1200سےزائد مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب محکمہ صحت کے انتظامات سے مطمئن ہیں، عوام کوگھروں تک محدود رہ کرحکومت کا ساتھ دینا ہوگا، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔خیال رہےپاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی اور وائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد8 ہوگئی ہے۔

  • آج نہیں تو کل مکمل کرفیو لگانا پڑے گا، تاخیر سے نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟ رحمان ملک

    آج نہیں تو کل مکمل کرفیو لگانا پڑے گا، تاخیر سے نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟ رحمان ملک

    آج نہیں تو کل مکمل کرفیو لگانا پڑے گا، تاخیر سے نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا؟ رحمان ملک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے فوری طور پر کرفیو لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، کورونا وائرس پر سیاست اور الزام تراشی کوئی کھیل نہیں ہونا چاہئے،

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ  ہم سب کو آنے والے ہفتوں میں کورونا وائرس سے  شدید خطرہ لاحق ہے،ہمیں وائرس سے متاثرہ افراد کو صحت مند افراد سے منقطع کرنے کی ضرورت ہے، فقط لاک ڈاؤن حل نہیں کیونکہ اس سے رابطے منقطع نہیں ہو رہے ہیں،مکمل و باقاعدہ کرفیو لگانے کے سوا کورونا وائرس ختم نہیں ہوگا، آج نہیں تو کل حکومت کو کرفیو لگانا پڑیگا مزید دیر نقصان دہ ہوگا، 

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کو بروقت اقدامات اٹھانے کیلئے 27 فروری کو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا تھا، 27 فروری کو ہی حکومت پر کارونا وائرس کیخلاف جامع قومی پلان تیار کرنے کا زور دیا تھا، ائیرپورٹ و دیگر داخلہ پوائنٹس پر اسکرئنگ و آئسولیشن مراکز قائم کرنے کا کہا تھا، پاکستان میں داخل ہوتے ہی ہر مسافر کا ٹیسٹ و آئسولیشن میں رکھنے کی تجویز دی تھی،کورونا وائرس کو قومی سلامتی مسئلہ قرار دیکر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دی تھی،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کا مشترکہ اجلاس بلاکر مشترکہ حکمت عملی کا مشورہ دیا تھا، 30 نکات پر مشتمل پلان تیار کرکے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بھیجا تھا،حالات آج مختلف او بہتر ہوتے اگر حکومت کورونا کیخلاف بروقت اقدامات اٹھاتی، 6 مارچ کو کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی تھی،

    سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت سے سول ہسپتالوں کو آرمی میڈیکل کور کے حوالے کرنے کا کہا تھا،آرمی میڈیکل کور کو سول ہسپتالوں کی مدد کی تجویز پر پی پی کے سینیر ساتھی نے مخالفت کی، میرا جواب تھا کہ نہ میں نے مارشل لاء کا کہا ہے اور نہ بھارتی فوج سے مدد مانگی ہے، میں نے پاک آرمی میڈیکل کور کا سول ہسپتالوں سے مکمل تعاون کرنے کی تجویز پیش کی تھی،میں نے آرمی چیف کا سول ہسپتالوں سے مکمل تعاون کرنے کے اعلان پر شکریہ ادا کیا، ان مشکل حالات میں اتفاق و اتحاد سے ہمیں مخفی دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،

    سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو کورونا وائرس کیخلاف اکٹھا جنگ لڑنے کی پیشکش کی،افسوس کہ حکومت کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کے پیشکش کا حوصلہ افزا جواب نہیں ملا،

  • مشہورزمانہ جعلی اکاؤنٹس اور مضاربہ اسکینڈل کے 24 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کےحکم سے متاثرین سخت پریشان

    مشہورزمانہ جعلی اکاؤنٹس اور مضاربہ اسکینڈل کے 24 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کےحکم سے متاثرین سخت پریشان

    ریناسلام آباد:مشہورزمانہ جعلی اکاؤنٹس اور مضاربہ اسکینڈل کے 24 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کےحکم سے عام شہری حیران ،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور مضاربہ اسکینڈل کے 24 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کےمطابق اس مشہورزمانہ مالیاتی اسکینڈل کے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے جعلی اکاؤنٹس اور مضاربہ اسکینڈل کے 24 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

    عدالت نے کوروناوائرس ایمرجنسی کے پیش نظر 24 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ضمانت پر رہا ہونے والوں میں جعلی اکاؤنٹس کے مرکزی ملزمان حسین لوائی، نجم الزمان، طحہ رضا، مصطفی ذوالقرنین مجید، خواجہ محمد سلیمان، فیصل ندیم، امان اللہ، ڈاکٹر ڈنشاہ شامل ہیں۔

    دوسری طرف ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب حسن اکبر تارڑ نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ جو ملزم وائرس سے متاثرہ ہو اسے رہا کردیں اس کی حد تک ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پراسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے پرسخت تنقید کی جارہی ہے اوراس اسکینڈل میں نقصان اٹھانے والوں کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ یہ عجیب طریقہ ہے کہ ایک ادارہ لوٹتا ہے تو دوسرا ادارہ ضمانت دے کراس کوتحفظ فراہم کرتا ہے ، ان حالات میں متاثرین کدھرجائیں

  • کرونا معاشی پیکج، جناب وزیراعظم، ہمیں نظر انداز کر دیا، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کی بڑی اپیل

    کرونا معاشی پیکج، جناب وزیراعظم، ہمیں نظر انداز کر دیا، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کی بڑی اپیل

    کرونا معاشی پیکج، جناب وزیراعظم، ہمیں نظر انداز کر دیا، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کی بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چئیرمین پرویز ہارون نے مرکزی کابینہ کی مشاورت کے بعد وزیر اعظم عمران خان صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک بھر میں قائم 173,110  نجی اسکولزجن میں تقریبا ً 20 لاکھ سےزائد اساتذہ بر سر روزگار ہیں، اِن میں سے نصف سے زائد اسکولز کرائے کی عمارتوں میں ہیں جن کی ماہانہ فیس 1000 سے لیکر 3000 کے درمیان ہے،  اور آپ کے اقتصادی پیکچ میں ان تمام اسکولوں کو بالکل ہی نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کوئی امداد نہ دیں، صرف اتنا کر دیں کہ  آسان شرائظ پر اُن تمام اسکولز کو کم از کم چار ماہ کی ٹوٹل  فیس کلیکشن کے برابر قومی بینکوں سے آسان شرائط پر ، اُس حلقے کے ایم پی اے یا ایم این اے  کی شخصی ضمانت پر 24 ماہ کے لئے قرضہ دلوادیں۔  تعلیمی اداروں پر اس وقت تالا لگا ہوا ہے، والدین سے آفس کھول کر فیس بھی وصول نہیں کی جاسکتی اور  جون میں اسکولز کُھلنے کے بعد بھی  والدین کی معاشی پوزیشن ایسی نہیں ہوگی کے وہ 4 ماہ کی فیس ایک ساتھ ادا کرسکیں اور نئی کلاسز کے لئے کورس بھی خرید سکیں، نہ ہی اسکولز اساتذہ کو ایک ساتھ تنخواہیں دینے کی پوزیشن میں ہو نگے۔ 

    پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ جس وقت بھی قوم کو ضرورت پڑی نجی تعلیمی اداروں کے طالبعلم، اساتذہ اور مالکان نے دل کھول کر اْن کی مدد کی ہے چاہے وہ 2005 کا زلزلہ ہو یا 2010 کا سیلاب، آج یہ نجی اسکولز اپنے وزیر اعظم کی طرف اس وقت ایک اُمید سے دیکھ رہے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں اُن کو فراموش نہ کیا جائے۔ آپ کے اس اقدام سے ہزاروں اسکولز بند ہونے سے اور لاکھوں اساتذہ بیروزگار ہونے سے بچ جائیں گے۔

    وڈیو لنک کے ذریعے اس مشاورتی اجلاس میں صدر انور علی بھٹی، محمد انور،  عالم شیر اعوان، انجینئر عبدالرحمن،  عابد حسین، شکیل احمد، ساجد حسین، مزمل شاہ،  مغفور نجیب، محمد عارفین ، شکیل احمد خان، ڈاکٹر ذوالفقار، محمد فاروق، واجد حسین، اعجاز الدین، صادق ادریس، ڈاکٹر عمران اور دیگر مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔

  • دوستی ہو تو ایسی،پاکستان میں کرونا وائرس،چین نے بڑا اعلان کر دیا

    دوستی ہو تو ایسی،پاکستان میں کرونا وائرس،چین نے بڑا اعلان کر دیا

    دوستی ہو تو ایسی،پاکستان میں کرونا وائرس،چین نے بڑا اعلان کر دیا
    کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان کر دیا

    چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مددکیلئے طبی ماہرین بھیجے گا چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا،پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کررہے ہیں ،چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مددکرے گا،چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں، چین پاکستان کو مزید طبی امداد سامان دے گا، چار کھیپ پہلے پہنچ چکی ہیں،چینی حکومت ہر ممکن پاکستان کی مدد کرے گی

    واضح رہے کہ کرونا وائرس چین سے پھیلا تھا جو اب دنیا کے 197 ممالک میں پھیل چکا ہے، چین ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے روازنہ بیس سے زائد ممالک کو بتاتا ہے کہ انہون نے وائرس پر کیسے قابو پایا، چند روز قبل صدر مملکت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی چین کا دورہ کیا تھا، چین مین پاکستانی طلبا ووہان میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے والدین نے کہا کہ طلبا کو واپس لایا جائے لیکن چین نے کہا کہ وہ محفوظ ہیں.وزیراعظم عمران خان بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے حوالہ سے جب بھی گفتگو کرتے ہیں وہ چین کے کردار کو سراہتے ہیں،

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گلگت بلتستان کیلئےچینی امدادی سامان 27 مارچ کو خنجراب پہنچے گا،

    وزیر اعلیٰ جی بی نے ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کے گورنر کو مددک یلئےخط بھیجا تھا،سامان چینی ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کوفراہم کیاجائیگا،چینی سفارتخانے کے مطابق طبی سازو سامان درہ خنجراب کے ذریعے گلگت بلتستان کو فراہمی کیلئے تیار ہو گا،امدادی سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این-95 ماسک،2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،امدادی طبی سامان میں 5 وینٹی لیٹرز اور 2 ہزار میڈیکل پروٹیکٹو کپڑے بھی شامل ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 ہو گئی

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرنے کورونا سے متاثرہ افرادکے نئےاعدادوشمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 25 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 323،سندھ 417،خیبرپختونخوا میں 121 متاثرہ افراد ہیں،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں 81 اور آزادکشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

    متاثرہ 21افرادصحت یاب ہوگئے ہیں،کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 5 مریض کی حالت تشویشناک ہے،

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی جن میں 176 زائرین بھی شامل ہیں۔ گجرات میں 21، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی 4، ملتان میں 4، فیصل آباد میں 2، منڈی بہاوالدین، نارووال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

     

     

  • کرونا وائرس، حج بارے سعودی حکام نے پاکستان کو کیا کہا؟ باغی ٹی وی نے خط حاصل کر لیا

    کرونا وائرس، حج بارے سعودی حکام نے پاکستان کو کیا کہا؟ باغی ٹی وی نے خط حاصل کر لیا

    کرونا وائرس، حج بارے سعودی حکام نے پاکستان کو کیا کہا؟ باغی ٹی وی نے خط حاصل کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حج کے حوالہ سے معاہدے نہ کئے جائیں

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت حج کا خط موصول ہو گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع پر معاہدوں پر کام روک دیا

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزیر مذہبی امور نے سعودی وزیر حج سے رابطہ بھی کر لیا ہے،سعودی وزیر حج نے یقین دلایا ہے اگر ممکن ہو سکا تو حج ضرور ہو گا،سعودی حکام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، مشاورت جاری ہے،

    سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح کی جانب سے پاکستان کو خط مین کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں،مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والے افراد کی صحت کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،آپ سے گزارش ہے کہ اس سال حج کے معاہدے اسوقت تک نہ کریں جب تک کرونا کی سمت کا تعین نہ ہو،سعودی حکومت مشاورت کر رہی ہے ، احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں،اس حوالہ سے جو بھی نیا فیصلہ ہو گا، آگاہ کر دیا جائے گا ، اگر کسی سوال کا جواب چاہئے ہو تو ای میل کے ذریعے رابطہ کر لیں.

    سعودی عرب میں کرونا وائرس سے دوسری ہلاکت ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 900 ہو گئی ہے

    سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے آج دوسری ہلاکت ہوئی ہے،29 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں تا ہم سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی ہے

    سعودی عرب میں کرونا سے دوسری ہلاکت اور مریضوں میں اضافے کے بعد مملکت میں رات کے کرفیو میں اضافہ کیا گیا ہے، سعودی عرب نے مکہ، مدینہ اور ریاض میں مکمل کرفیو لگا دیا ہے، ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے،ان تینوں شہروں نے آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،

    سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی نیز مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا،تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہوسکتا ہے

    سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو باربار ہدایات کی جاری ہیں کہ سماجی رابطوں کو وقتی طور پر ختم کردیں۔ طبی اصولوں کے مطابق ہاتھوں کو جراثیم کش محلول یا صابن سے صاف کرتے رہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بھی جزوی کرفیو لگا دیا ہے جو شام 7سے صبح 6 بجے تک ہو گا اس دوران بعض اہم شعبے پابندی سے مستثنی ہونگے۔

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے-دوسری بار خلاف کرنے پر 20 ہزار اور تیسری مرتبہ 20 دن جیل ہوگی۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا صرف اس صورت میں نہیں ہو گی جب کوئی شدید ایمر جنسی میں ہو گا، ہسپتال جا رہا ہو گا یا ایمرجنسی نوعیت کا کام ہو گا.

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر کرفیو پر عمل درآمد کے لیے طاقت استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی تو پولیس عسکری اداروں کی خدمات حاصل کرسکتی ہے- متعلقہ عسکری اداروں کو کرفیو کے شاہی فرمان پر عمل درآمد کے سلسلے میں امن عامہ کے اداروں سے تعاون کی پہلے ہی ہدایت کردی گئی ہے.

  • جیل میں ایک اور قیدی کی ہلاکت،کرونا کے مریضوں کی تعداد 22020

    جیل میں ایک اور قیدی کی ہلاکت،کرونا کے مریضوں کی تعداد 22020

    جیل میں ایک اور قیدی کی ہلاکت،کرونا کے مریضوں کی تعداد 22020
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جیل میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہو گئی

    برطانوی جیل میں کورونا وائر س سے84سالہ قیدی ہلاک ہو گیا،برطانیہ میں 19 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

    دنیابھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد22ہزار20ہوگئی،دنیابھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد4لاکھ 86 ہزار 702 ہوگئی ہے،24گھنٹوں کےدوران ایران میں 157 افراد جان کی بازی ہار گئے ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 234 ہو گئی ،

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں سامنے آئے جن کی تعداد 13 ہزار تھی۔ اسپین میں ساڑھے سات ہزار، اٹلی میں 5200، جرمنی میں 4300، فرانس میں 2900 اور ایران میں 2200 سے کچھ زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اٹلی میں مریضوں کی کل تعداد 74 ہزار، امریکہ میں 68 ہزار، اسپین میں 49 ہزار، جرمنی میں 37 ہزار، ایران میں 27 ہزار اور فرانس میں 25 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔سوئزرلینڈ میں بھی ایک ہزار نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کا تمام خواتین، کم عمر اور معمولی جرائم کےقیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا،عدالت نےپنجاب بھر کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کر دیا،مراسلے مین کہا گیا کہ متعلقہ سیشن ججز ضمانت کی درخواستیں متعلقہ ٹرائل میں سماعت کےلیے مقرر کریں گے، قید سے چھوٹنے والے قیدیوں کو مکمل تنہائی میں رہنے کا حکم دیا جائے، جیلوں میں داخل ہونے والے نئے قیدیوں کو بھی مکمل تنہائی میں رکھا جائے، اے ٹی سی کی خصوصی دفعات کے تحت قید ملزمان پر ان ہدایات کا اطلاق نہیں ہوگا

    قبل ازیں سندھ حکومت نے قیدیوں کو رہا کیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے،خیبر پختوںخواہ حکومت نے بھی قیدیوں کی سزا میں کمی کی ہے، لاہور میں ایک قیدی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

  • ہنگری میں تعینات برطانوی سفیر کورونا کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں جا پہنچا

    ہنگری میں تعینات برطانوی سفیر کورونا کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں جا پہنچا

    ہنگری میں تعینات برطانوی سفیر کورونا کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں

    باغی ٹی وی :وسطی یورپ کے ملک ہنگری میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی سفیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔

    برطانوی دفتر خارجہ نے ہنگری کے دارلحکومت بوداپست میں اپنے ڈپٹی سفیر اسٹیون ڈک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ مذکورہ سفیر کووِڈ 19 یعنی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 37سالہ سفیر گزشتہ سال دسمبر سے ہنگری میں تعینات تھے اور ان کا انتقال منگل کو وہیں ہوا۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 291 ہوگئی، جب کہ اب تک 471,363 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ 114، 642 افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.

    چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی جبکہ 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1029 ہوگئی جبکہ وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے۔ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی ہوئیں جہاں اب تک ساڑھے 7 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار چکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے

    جنوبی کوریا میں ہلاکتیں 131، سوئیڈن میں 62 اور برازیل میں مہلک وائرس کے باعث اب تک 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بھارت میں 11 پاکستان میں 8، افغانستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے،تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے مزید 111 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں،تھائی لینڈ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 45 ہو گئی،

  • رواں برس حج منسوخ ہونے کے امکانات،سعودی حکومت نے تحفظات سے آگاہ کردیا

    رواں برس حج منسوخ ہونے کے امکانات،سعودی حکومت نے تحفظات سے آگاہ کردیا

    لاہور:رواں برس حج منسوخ ہونے کے امکانات،سعودی حکومت نے تحفظات سے آگاہ کردیا،اطلاعات کےمطابق دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظرسعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ کرنے سے روک دیا،

    باغی ٹی وی کےمطابق یہ سعودی حکام کی طرف سے اس بات کا جائزہ کئی دنوں سے لیا جارہا تھا ، تاہم جیسے جیسے وقت گزررہا ہےاورکرونا وائرس پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہا ہے، سعودی حکام نے دنیا بھر کی حکومتوں کو آگاہ کردیا ہےکہ فی الحال حج کے حوالے سے ہونے والے معاہدے موخر کیے جائیں

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کی وزارت مذہبی امورپہلے ہے ایسے تحفظات کا اظہارکرچکی ہے، لیکن آج جب سعودی حکام کی طرف سے پاکستانی حکام کو تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کردیا گیا ہے تو اس سے اس بات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ اس سال حج ملتوی ہوسکتا ہے ،