Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا لاعلاج،خدارا ! جعلی طبی مشوروں سے بچیں، عالمی طبی ماہرین نے بہت بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

    کورونا لاعلاج،خدارا ! جعلی طبی مشوروں سے بچیں، عالمی طبی ماہرین نے بہت بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

    اسلام آباد: کورونا لاعلاج،خدارا جعلی طبی مشوروں سے بچیں، عالمی طبی ماہرین نے بہت بڑے خطرے سے آگاہ کردیا عالمی طبی ماہرین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے 6 جعلی طبی مشوروں سے اجتناب کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مشوروں میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں تاہم اب تک کورونا وائرس کا مصدقہ علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔

    یورپ کے ایک معروف طبی جریدے ’’ہیلتھ‘‘ کے مطابق چھ جعلی مشوروں میں لہسن سرفہرست ہے۔ عالمی ادارہ کے مطابق لہسن واقعی صحت بخش غذا ہے جس میں جراثیم کے خلاف مدافعت کی خصوصیات ہوتی ہیں‘ لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ لہسن کھانے سے کورونا وائرس سے تحفظ مل سکتا ہے۔

    دوسرے نمبر پر ایک معجزاتی معدنیات ایم ایم ایس کو رکھا گیا ہے جس کے بارے دعوی کیا گیا ہے کہ یہ کورونا وائرس کامکمل خاتمہ کر دیتی ہے۔اس معدنیات میں کلورین ڈائی آکسائیڈ پائی جاتی ہے جو کہ ایک بلیچنگ ایجنٹ ہے۔

    گذشتہ برس امریکا کی ’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ نے اس معدنیات کو پینے سے صحت کو درپیش خطرات کے حوالے سے متنبہ کیا تھا۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی تحقیق میں آگاہی نہیں ملتی کہ یہ کسی بیماری کے علاج میں کارگر ثابت ہوئی ہے۔

    جریدے کے مطابق آن لائن طریقوں سے گھروں میں بنائے جانے والے جراثیم کش محلول تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔جن میں ہینڈ میڈ سینی ٹائزر بھی شامل ہیں۔ان محلول میں شامل اجزاء کا حجم ڈرگ اینڈ کنٹرول پیمانوں کے مطابق نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ انسانی جلد کو کینسر جیسے مرض سے دوچار کر سکتے ہیں

  • کورونا وائرس بچوں اور حاملہ خواتین کو کتنا متاثر کرتا ہے؟ماہرین طب نے خطرات سے آگاہ کردیا

    کورونا وائرس بچوں اور حاملہ خواتین کو کتنا متاثر کرتا ہے؟ماہرین طب نے خطرات سے آگاہ کردیا

    بیجنگ :کورونا وائرس بچوں اور حاملہ خواتین کو کتنا متاثر کرتا ہے؟ماہرین طب نے خطرات سے آگاہ کردیا ،اطلاعات کےمطابق دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بڑوں کے نسبت بچوں اور حاملہ خواتین میں کم انفیکشن پیدا کرتا ہے۔

    کورونا کے مرکز چینی شہر ووہان میں وبا کے کیسز سنبھالنے والے اور بیجنگ پیکنگ یونین میڈیکل کالج کے محکمہ انتہائی نگہداشت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈوبن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کورونا وائرس بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے خطرناک ثابت نہیں ہوتا ہے۔

    کورونا کے مرکز چینی شہر ووہان میں وبا کے کیسز سنبھالنے والے اور بیجنگ پیکنگ یونین میڈیکل کالج کے محکمہ انتہائی نگہداشت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈوبن نے بتایا کہ اب تک کے مطالعے کے مطابق جو معلوم ہوا ہے اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلوئینزا کے باعث حاملہ خواتین کو زچگی میں خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، اس کی علامات برے نتائج دے سکتی ہیں مگر یہ صورتحال کورونا وائرس کا شکار ہونے کی صورت میں پیدانہیں ہوتی۔

    کورونا کے مرکز چینی شہر ووہان میں وبا کے کیسز سنبھالنے والے اور بیجنگ پیکنگ یونین میڈیکل کالج کے محکمہ انتہائی نگہداشت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈوبن کا کہنا تھا کہ اگرحاملہ خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہوتی بھی ہیں تو ان میں کم انفیکشن پایا جاتا ہے مگر کوئی خطرے کی بات نہیں ہوتی۔

    بچوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب تک یہ نہیں دیکھا گیا کہ متاثرہ بچوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم متاثرہ بچوں کو صرف معمولی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم میں مولیکیولر وائرالوجی کے پروفیسر جوناتھن بال نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہےکہ بچوں کی علامات کا زیادہ شدید نہ ہونا اس وائرس کا خطرناک ہتھیار ہے کیوں کہ ایسے بچے مرض کو بڑوں تک پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہےکہ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کو اتنی ہی احتیاط کرنی چاہیے جتنی بڑے کر رہے ہیں، کیوں کہ اگر وہ وائرس میں مبتلا ہو جائیں گے تو وائرس ان کے جسم میں پھلتا پھولتا رہے گا اور ان کے بڑوں کو متاثر کرے گا۔

    دوسری جانب برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم میں مولیکیولر وائرالوجی کے پروفیسر جوناتھن بال کاکہنا تھا ایسی صورت میں والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کو باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کی تاکید کریں اور انہیں گھر میں موجود افراد سے بھی فاصلہ اختیار رکھنے کی ہدایت کریں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

  • کورونا کے وار دنیا میں‌ بری طرح جاری

    کورونا کے وار دنیا میں‌ بری طرح جاری

    کورونا کے وار دنیا میں‌ بری طرح جاری ہیں. کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں‌ ہلاکتیں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئیں÷

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس نے پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور بری طرح انسانیت کی تباہی کا سبب بن رہا ہے.دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا، مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 295 ہوگئی، مہلک وائرس سے آج مزید 17 افراد ہلاک ہوئے۔

    چین میں آج مزید 6 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 2 سو 87 ہو گئی، امریکا میں مزید 5 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد ایک ہزار 32 ہوگئی۔ جنوبی کوریا میں بھی 5 ہلاکتیں ہوئیں، تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی۔

    دنیا بھر میں اٹلی میں سب زیادہ ہلاکتیں ہوئیں تعداد 7 ہزار 5 سو تین ہو چکی ہے، سپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 6 سو 47 ہے، ایران میں 2 ہزار 77 اور فرانس میں ایک ہزار 3 سو اکتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سعودی عر ب میں ایک اور شخص کورونا سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی، مکہ میں 46 سالہ شخص وائرس سے ہلاک ہوگیا، مملکت میں 133 نئے مریض سامنے آگئے، اس طرح کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 900 ہوگئی۔

    شاہ سلمان نے دارالحکومت ریاض، مکہ اور مدینہ میں آج سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، تینوں شہروں میں کرفیو کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، ان شہروں سے کسی کو باہر نکلنے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مملکت کی 13 ریاستوں میں سفر بند کر دیا گیا، شاہی فرمان میں ان تین شہروں میں کرفیو کا دورانیہ بھی بڑھا کر 15 گھنٹے کر دیا گیا۔ کرفیو اب شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

    اسرائیل میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جمعرات سے 7 دن کے لئے اسرائیل کو مکمل بند کرنے کا اعلان کیا تھا،نتین یاہو کا کہنا تھا کہ حکومت ہنگامی حالت کے لئے قوانین کا نفاذ کرے گی، شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی، شہری صرف کھانا اور دوائیاں لینے کے لئے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں.

    اسرائیل نے گزشتہ ہفتے تمام ملک میں اسکولوں اور جامعات کی بندش کا حکم دیا تھا تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور ملک کے اکثر علاقوں میں اس حکم کی تعمیل کی گئی لیکن قدامت پسند یہودیوں کے علاقے ہریدی میں اب بھی کچھ تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں

    اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔

  • ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘بھارتی بیٹسمین  شیکھر دھون کی  ویڈیو نے دھوم مچادی

    ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون کی ویڈیو نے دھوم مچادی

    لاہور: ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون کی ویڈیو نے دھوم مچادی ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں بیٹھے بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو جاری کر دی۔

    https://twitter.com/SDhawan25/status/1242435125423616000?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1242435125423616000&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2025624%2F16

    ویڈیو میں ان کی اہلیہ عائشہ حکم چلاتے ہوئے شیکھر دھون سے کپڑے دھلوا اور باتھ روم صاف کروا رہی ہیں، دوسری جانب خود وہ فون پر گپ شپ لگاتی نظر آرہی ہیں،اس دوران پس منظر میں فلمی گانا ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘ چل رہا ہے۔

    شیکھر دھون نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک ہفتہ گھر پر گزارنے کے بعد، حقیقت بڑی تلخ ہوتی ہے‘۔

    یادرہےکہ کرونا وائرس کے پھیلاوکوروکنےکےلیے دنیا بھرکی حکومتوں نے اپنے اپنے ملکوں میں لاک ڈاون کررکھا ہے، جس کی وجہ سے بچے ، اہل وعیال سب ایک ہی جگہ اکٹھے ہیں‌جس کی وجہ سے ایسے دلچسپ واقعات پیش آرہے ہیں

  • سندھ میں کرونا وائرس مریضوں سے کتنے افراد میں منتقل ہوا؟

    سندھ میں کرونا وائرس مریضوں سے کتنے افراد میں منتقل ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کوروناوائرس کے مزید کیسزسامنے آگئے

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کی منتقلی سے 102 مریض سامنے آئے ہیں، 102 ایسے مریض ہیں جن میں کرونا وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن ہوئی،سندھ بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 421 ہوگئی ،چھ نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں وائرس مقامی منتقلی سے ہوا ۔ ایک متاثرہ شخص کا تعلق حیدرآباد سے ہے جو انگلینڈ سے پہنچا

    واضح رہے کہ سندھ میں کرونا سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے، کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، سندھ میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے، مارکیٹیں ، ٹرانسپورٹ سب کچھ بند ہے، صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد گورنر سندھ ،وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کرونا کا ٹیسٹ کروایا تا ہم ان کا ٹیسٹ منفی آیا.

    شہرقائد کراچی کرفیو کے باعث مکمل طور پر بند ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم شاہراوں پر ناکہ بندی سخت کر دی، پولیس حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ شہر بھر میں چھوٹے بڑے بازار، مارکیٹس، تعلیمی ادارے، دکانیں بند ہیں، تمام کریانہ سٹورز بھی رات 8 بجے سے صح 8 بجے تک بند ہے، ضرورت کے تحت نکلنے والے شہری سڑکوں پر نظر آئے۔ پولیس کی جانب سے یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کے ساتھ نرمی برتی جا رہی ہے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو قیدی سزا پوری کر چکے ہیں اورجرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔ آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ قیدی کی عمر، جرم اورجیل میں آنےکی تاریخ بھی بتائی جائے۔قانون کے حساب سے دیکھا جائے گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جاسکتا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے جیل میں بہترین صحت کی خدمات دینے کی بھی ہدایت دےدی۔ متعلقہ حکام کو کہا گیا کہ قیدیوں کو صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں۔ قیدیوں کوایک دوسرے سے کچھ فاصلے پررکھیں۔ ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو رعایت دی جائے اور جو قیدی سزا پوری کر چکے ہیں ان کاجرمانہ حکومت ادا کرے گی.

  • کرونا وائرس ہرسال حملہ آورہوگا،امریکی سائنسدان نے دنیا کویہ خبرسنا کرپریشان کردیا

    کرونا وائرس ہرسال حملہ آورہوگا،امریکی سائنسدان نے دنیا کویہ خبرسنا کرپریشان کردیا

    واشنگٹن :کرونا وائرس ہرسال حملہ آورہوگا،امریکی سائنسدان نے دنیا کویہ خبرسنا کرپریشان کردیا،اطلاعات کےمطابق امریکی سائنسدان نے کورونا وائرس کے سیزنل وائرس بننے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کی وجہ سے وائرس کے ہر سال پھوٹنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    امریکی نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں انفیکشن ڈیزیز پر ریسرچ کی سربراہی کرنےوالے سائنسدان اینتھونی فوکی نے ایک بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس کے سیزنل فلو یعنی ہر سال حملہ کرنے کے بہت مضبوط امکانات ہیں۔امریکی سائنسدان نے وائرس سے مؤثر علاج اور فوری طور پر اس کی ویکسین کی ایجاد پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ وائرس کرہ ارض کے جنوب سے پھیلنا شروع ہوا جہاں اس وقت بھی موسم سرم جاری ہے۔

    امریکی نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں انفیکشن ڈیزیز پر ریسرچ کی سربراہی کرنےوالے سائنسدان اینتھونی فوکی نے کہا کہ ہم شروع سے اب تک دیکھ رہے ہیں کہ جنوبی افریقا اور جنوبی کرہ ارض کے ممالک جیسے ہی اپنے سردیوں کے سیزن میں داخل ہوتے ہیں تو ہمارے پاس وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں، اور اگر یہ وبا خطرناک طریقے پھیلی تو لا علاج ہوجائے گی۔

    امریکی نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں انفیکشن ڈیزیز پر ریسرچ کی سربراہی کرنےوالے سائنسدان اینتھونی فوکی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس وبا کا سامنا دوسری مرتبہ بھی کریں گے۔

    امریکی سائنسدان نے کہا کہ ہمیں مکمل طور پر یہ زور دینے کی ضرورت ہےکہ ہم ویکسین تیار کرنے کے لیے کیا کررہے ہیں، ویکسین کی فوری ٹیسٹنگ اور اسے آزمانےکے لیے فوری تیار ہونے پر ہی آئندہ سیزن میں ہمارے پاس یہ ویکسین دستیاب ہوگی۔

    امریکی نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں انفیکشن ڈیزیز پر ریسرچ کی سربراہی کرنےوالے سائنسدان اینتھونی فوکی نے بتایا کہ اس وقت دو ویکسین ٹرائل کے لیے انسانی جسم میں داخل کی گئی ہیں جن میں سے ایک امریکا اور دوسری چین میں ہے جس کی آزمائش مکمل ہونے میں تقریباً سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، اس کے علاوہ علاج پر بھی تحقیق کی جارہی ہے جب کہ کچھ نئی اور دیگر ڈرگز کو دوبارہ تجویز کیا گیا ہے جن میں انسداد ملیریا کی ڈرگز کلوروکوئن اور ہائیڈروایکسی کلوروکوئن بھی شامل ہیں۔

  • لداخ کے ایک گائوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کا آسان ،  شاندار اورقابل تقلید طریقہ

    لداخ کے ایک گائوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کا آسان ، شاندار اورقابل تقلید طریقہ

    سرینگر: لداخ کے ایک گائوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کا آسان ،شانداراورقابل تقلید طریقہ،اطلاعات کےمطابق مرکزی زیر انتظام خطہ لداخ کے ایک گائوں میں نوجوانوںنے کوروناوائرس سے نمٹنے کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے ۔

    لداخ کے ضلع کرگل میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک واقع لاتو نامی گائوں کے نوجوانوں نے اپنے گائوں کے داخلی پوائنٹ پر پانی کی ایک ٹینکی، صابن اور سینی ٹائزر جیسی حفظان صحت سے متعلقہ چیزیں مہیا کی ہیں اور داخلی پوائنٹ پر متعدد جگہ پر جلی حروف میں لکھا ہے کہ بغیر ہاتھ دھوئے گائوں میں داخل ہونا منع ہے۔لداخ میں اب تک کورونا وائرس کے 13 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں-

    یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی کرونا وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت ہوگئی ہے، دوسری طرف مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر نے لوگوں کو کل مساجد کی بجائے گھروں میں نمازجمعہ اداکرنے کی درخواست کردی ہے

  • کرونا وائرس، امریکی سفارتی عملے کے کتنے ارکان نے پاکستان چھوڑ دیا؟

    کرونا وائرس، امریکی سفارتی عملے کے کتنے ارکان نے پاکستان چھوڑ دیا؟

    کرونا وائرس، امریکی سفارتی عملے کے کتنے ارکان نے پاکستان چھوڑ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے بعد پاکستان سے امریکی سفارتی عملے کے مزید 60 افراد پاکستان سے روانہ ہو گئے

    امریکی سفارتی عملے کے افراد خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان سے روانہ ہوئے، امریکہ نے پاکستان میں سفارتی عملہ کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس ضمن میں کچھ روز قبل بھی سفارتی عملے کے اہلکار واپس جا چکے ہیں ، آج 60 افراد افغانستان چلے گئے جہاں سے ان کی امریکہ روانگی متوقع ہے.

    امریکا نے کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ویزاسیکشن بند کر دیا گیا ہے اور انتہائی کم عملے کو دفتر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکی شہریوں اور ایمرجنسی ویزا درخواست گزاروں کو سفارتی سروس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

    ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سفارتی اسٹاف اور اہلخانہ کو وطن واپسی کی اجازت دی تھی جس کے بعد عملے کی واپسی کا کام شروع ہوا،امریکی سفارتی عملے کی واپسی کے حوالہ سے پہلی بار 22 مارچ کو سفارتی عملے کا 75 رکنی وفد واپس روانہ ہوا تھا

    ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے امریکی شہریوں کو واپسی کیلئے دستیاب آپشنز کی اطلاع فراہم کرتے رہیں گے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1022 ہو چکی ہیں جبکہ 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، امریکا میں بھی کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،کورونا سے نیویارک میں 368 اورواشنگٹن میں 133 ہلاکتیں ہوئیں،لوئزیانا 67 ، نیو جرسی 65 اور جارجیامیں 47 افراد جان کی بازی ہار گئے

  • مقبوضہ کشمیر:لوگوں کو مساجد میں نماز جمعہ پڑھنے سے گریز کرنا چاہئے:مفتی اعظم ناصر الاسلام

    مقبوضہ کشمیر:لوگوں کو مساجد میں نماز جمعہ پڑھنے سے گریز کرنا چاہئے:مفتی اعظم ناصر الاسلام

    سرینگر:مقبوضہ کشمیرکے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے جمعرات کو کہا کہ لوگوں کو مساجد میں نماز جمعہ پڑھنے سے گریز کرنا چاہئے۔ساوتھ ایشین وائر کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری کشمیر کے ائمہ اور خطباسمیت تمام لوگوں اور مساجد کے منتظمین سے میری عاجزانہ اپیل ہے کہ وہ جمعہ کی اجتماعی نماز سے احتراز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ مسجد کے معززین سمیت صرف تین افراد مسجدوں میں پانچ وقت کی نماز پڑھیں ، باقی لوگوں کو گھر میں ہی نماز پڑھنی چاہئے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر کورونا وائرس سے متاثر ہ ایک 65 سالہ شخص کی موت ہوئی ہے۔کووڈ-19 سے متاثرہ شخص کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ۔ اس طرح سے اس سنگین بیماری کی وجہ سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ممتاز کاروباری شخصیت محمد اشرف سرینگر کے ڈلگیٹ میں چیسٹ ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔وہ شوگر، ہائی بلڈ پریشر کے مریض بھی تھے۔ان کا آبائی علاقہ سوپور ہے اور وہ اب سرینگر کے حیدرپورہ علاقے میں سکونت پذیر تھے۔چند روز قبل ان کا کیس مثبت پایا گیا تھا۔انہوں نے حال ہی میں انڈونیشیا اور ملائیشیا تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی تھی اور اترپردیش، نئی دہلی اور جموں سے ہو کر کشمیر پہنچے تھے۔شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جن چار افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ بدھ کے روز مثبت آئے ہیں، ان سب نے ایک ساتھ مذہبی اجتماعات میں شرکت کی تھی۔

    ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ایڈیشنل کمشنر کشمیر تصدق حسین میر سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔حکم نامے کے مطابق چیسٹ ڈیزیز ہسپتال اور اسکمز کی جانب سے متوفی کی جانچ میں لاپرواہی برتی گئی ہے۔ ہسپتال کی غلطی کی وجہ سے اس شخص کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے ملنے کا موقع ملا جس وجہ سے وائرس مزید پھیل گیا۔سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے سرینگر میو نسپل حدودمیں تعمیراتی سرگرمیوں پر اگلے احکامات تک مکمل پابندی عائد کی ہے ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ابھی تک 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گیے ہیں، جبکہ پورے جموں و کشمیرمیں ان افراد کی کل تعداد 11 ہے۔ گزشتہ رات کورونا وائرس کی وبا کے خوف سے وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اذانیں دی گئیں۔بیشتر اضلاع میں لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر اذان کے علاوہ توبہ استغفار کرتے بھی دکھائی دیے۔یہ سلسلہ تقریبا رات ایک بجے تک جاری رہا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر میں 5124 افراد کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے اور اب تک 11 کیسزمثبت پائے گئے ہیں۔

    3061 افراد کو گھریلو قرنطینہ میں جبکہ 80 افراد کو ہسپتالوں میں قرنطینہ میں رکھاگیا ہے۔ 1477 افراد کو گھروں میں نگرانی پر رکھا گیا ہے جبکہ 506 افراد نے 18 روزہ نگرانی کی مدت پوری کر لی ہے۔326 نمونوں کو ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے جن میں سے 294 کو منفی پایا گیا ہے اور 25 مارچ 2020 تک 21 رپورٹ آنا باقی ہیں۔کشمیر میں درجنوں مذہبی جماعتوں پر مشتمل اتحاد ‘متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر’ نے ان تمام افراد جو حالیہ ایام میں بیرونی سفر سے آئے ہیں، سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ براہ کرم اپنے سفر کی تفصیلات متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو رضاکارانہ طور پر خود ہی بتائیں ۔

    نظربند حریت رہنما میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت میں اس اتحاد کی طرف سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایسے افراد اگر قرنطینہ میں رکھے جانے کے ڈر سے اصل حقیقت چھپاتے ہیں تو وہ اپنے کنبے، محلے، علاقے اور معاشرے کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرگل نے کوروناوائرس کے پیش نظر ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جنہوں نے متاثرہ ممالک کے سفر کی تاریخ کا انکشاف نہیں کیا۔کورونا وائرس کے پھیلا وکی روک تھام کے لئے سرینگر میں کنٹرول روم قائم میں 400 افراد سے متعلق شکایات موصول کی گئی ہیں جنہوں نے اپنی سفری تفصیلات چھپا ئی تھیں۔

    جن میں 200 افراد کی نشاندھی ہو چکی ہیں اور ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ضلع سرینگر میں 1750 افراد کو بیرونی ممالک سے وارد کشمیر ہوئے تھے کو 90 قرنطینہ مراکز میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔جموں و کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 11 ہے جس میں بدھ کے روز ضلع بانڈی پورہ میں ایک ہی علاقے کے چار افراد مثبت پائے گئے۔

  • خیبرپختونخواہ میں کرونا کے مشتبہ مریض کتنے ہیں؟

    خیبرپختونخواہ میں کرونا کے مشتبہ مریض کتنے ہیں؟

    خیبرپختونخواہ میں کرونا کے مشتبہ مریض کتنے ہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے 2 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 422 افراد کو قرنطینہ رکھا گیا ہے

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 694 ہے، صوبے میں 121 افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے،ڈی آئی خان قرنطینہ سے 2 کیس پازٹیوآئے،صوابی اور سوات میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 176 قرنطینہ میں 4 ہزار400 سے زائد افراد کی گنجائش ہے ،کورونا کیلئے لانچ کی گئی ہیلپ لائن پر314 کالز آئیں 206 کورونا سے متعلق تھیں ،ہیلپ لائن کے زریعے 30 مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی 4 میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔وزیر اعلی محمود خان صوبے کے غریب طبقے کے لئے پیکیج کا اعلان کل کریں گے

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو عوام کے تعاون سے ہی شکست دے سکتے ہیں،اشیا خورونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان تمام معاملات کی نگرانی کررہے ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 ہو گئی

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرنے کورونا سے متاثرہ افرادکے نئےاعدادوشمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 25 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 323،سندھ 417،خیبرپختونخوا میں 121 متاثرہ افراد ہیں،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں 81 اور آزادکشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

    متاثرہ 21افرادصحت یاب ہوگئے ہیں،کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 5 مریض کی حالت تشویشناک ہے،

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی جن میں 176 زائرین بھی شامل ہیں۔ گجرات میں 21، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی 4، ملتان میں 4، فیصل آباد میں 2، منڈی بہاوالدین، نارووال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے