Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس کے خیبر پختونخواہ میں کتنے مریض، صوبے اور وفاق کے اعدادوشمار میں تضاد

    کرونا وائرس کے خیبر پختونخواہ میں کتنے مریض، صوبے اور وفاق کے اعدادوشمار میں تضاد

    کرونا وائرس کے خیبر پختونخواہ میں کتنے مریض، صوبے اور وفاق کے اعدادوشمار میں تضاد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں اس وقت 120کیسز ہیں،

    تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ اصل کیسز کی تعداد تصدیق شدہ کیسز سے زیادہ ہوسکتی ہے،کورونا وائرس کو پھیلنے میں دیر نہیں لگتی،مساجد پر فیصلہ سب کو مل کر کرنا ہوگا،مردان میں ایک کیس آنے پر ہی لاک ڈاوَن کردیا تھا،ابھی 46کیسز کے نتائج آئے ہیں، حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں اس سے عوام پر فرق پڑ رہا ہے،عوام کا رش پہلے سے کم ہوا ہے، پشاور میں ابھی بھی بچے کہیں کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن کچھ کمی ہوئی ہے، بڑا مشکل چیلنج ہے،لوگوں کو آگاہی دینی ہے، اکانومی کو بھی سنبھالنا ہے، اگر کرونا زیادہ رہا تو زیادہ دیر تک کرفیو نہیں رکھ سکیں گے.

    تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے ایک مریض سے تین، تین سے نو، نو سے 27 اس طرح لوگ متاثر ہو سکتے ہیں، اگر ہر طرح تین تین افراد کو متاثر کرتے جائیں تو پھر کیا ہو گا، لوکل ٹرانسمیشن شروع ہو گئی تو اس پر قابو پانا مشکل ہو گا، ایئر پورٹ سے سکریننگ میں کلیر ہونے والے افراد میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی،حالانکہ وہاں اچھی سکریننگ ہوئی، پاکستان کے عوام کو حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے،

    دوسری جانب کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کرونا کے 80 کیسز ہیں،اور پاکستان میں 1022 ہیں لیکن کے پی کے صوبائی وزیر صحت کے مطابق کے پی میں کرونا کے 120 کیسز ہو چکے ہیں

    دیگر صوبوں میں سے سندھ 413، پنجاب 310، بلوچستان 117، اسلام آباد20، آزاد کشمیر 1، گلگت بلتستان میں کرونا کے 81 مریض ہوگئے ہیں، پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 8 افراد جاں بحق، 21 افراد صحت یاب جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پنجاب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں 176 زائرین شامل ہیں جب کہ لاہور میں 65، گجرات میں 20، جہلم 16، گوجرانوالہ 8، ملتان 3، راولپنڈی 2، فیصل آباد 2، سرگودھا، نارووال، منڈی بہاؤ الدین اور رحیم یار خان میں ایک، ایک کیس ہے۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں کرونا کے 64 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین ہیں، ملک میں اس وقت 5 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، زیادہ تر مریضوں کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ روزانہ کہتا ہوں اس بیماری کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگی، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں صرف بنیادی ضرورت کے لیے باہر نکلیں، احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تو ملک میں بیماری کو روکنا مشکل ہوگا۔

    سعودی عرب میں کرونا سے دوسری ہلاکت، مکہ، مدینہ، ریاض میں بڑی پابندی لگا دی گئی

  • کرونا وائرس بینکوں میں بھی پھیلنےلگا، پاکستان میں بینک الفلاح کی برانچوں میں کرونا کے 24 کیسزآگئے

    کرونا وائرس بینکوں میں بھی پھیلنےلگا، پاکستان میں بینک الفلاح کی برانچوں میں کرونا کے 24 کیسزآگئے

    لاہور:کرونا وائرس بینکوں میں بھی پھیلنےلگا، پاکستان میں بینک الفلاح کی برانچوں میں کرونا کے 24 کیسزآگئے،باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس اب کاروباری اداروں میں بھی پھیلنےلگا،ادھراطلاعات کےمطابق بینک الفلاح کے پاکستان بھر کی برانچوں میں 24 کیسز سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کےمطابق بینک الفلاح کی لاہور میں واقع برانچز میں 17 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ،ادھرسندھ اوربلوچستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی میں بینک الفلاح کے پانچ کیس جبکہ کوئٹہ میں واقع برانچ سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔

    کرونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اورآخری اطلاعات تک پاکستان میں کورونا وائرس سے آج ایک اور ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1062 ہوگئی ہے۔

  • کرونا وائرس، پاکستان میں بنیں گے روزانہ 25 ہزار ماسک، 10 ہزار لیٹر سینیٹائزر ، مگر کہاں ؟

    کرونا وائرس، پاکستان میں بنیں گے روزانہ 25 ہزار ماسک، 10 ہزار لیٹر سینیٹائزر ، مگر کہاں ؟

    کرونا وائرس، پاکستان میں بنیں گے روزانہ 25 ہزار ماسک، 10 ہزار لیٹر سینیٹائزر ، مگر کہاں ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستان میں ماسک کی قلت ہو گئی تھی، پاکستان کو چین سے ماسک منگوانا پڑے تھے، آج چین نے سندھ حکومت کے حوالہ امدادی سامان کیا، چند روز میں گلگت میں بھی امدادی سامان پہنچ جائے گا

    کرونا کے بڑھتے مریضوں کے بعد ماسک کی ذخیرہ اندوزی کر لی گئی ، مارکیٹوں میں جہاں ماسک مل رہے ہٰیں وہاں مہنگے مل رہے ہیں غریب آدمی لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے کی وجہ سے ماسک خریدنے کی سکت نہیں رکھتا کیونکہ قیمتیں اتنی بڑھا دی گئی ہیں تا ہم ایک اچھی خبر آئی ہے

    پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ نے پچیس ہزار ماسک اور دس ہزار لیٹر سینیٹائزر روزانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق خصوصی کپڑے سے تیار کیے گئے فیس ماسک دھو کر دوبارہ استعمال بھی کیے جا سکتے ہیں۔

    ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز کی تیاری سے کرونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں کو تقویت ملے گی

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جو شہری کرونا سے متاثر نہیں ان کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں تا ہم شہریوں نے کرونا کے خؤف سے از خود ماسک پہننا شروع کر دیئے ہیں.

    گزشتہ دنوں لاہور انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ایک گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد کرلیے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے چھاپے کے دوران پیراگون سٹی میں ایک گھر سے ماسک کا بڑا اسٹاک برآمد کیا تھا۔اے سی کینٹ کے مطابق تمام ماسک بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کیے جانے تھے۔ خفیہ اطلاع پر ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی.

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھاپے کے دوران 2 کروڑ سے زائد کے ماسک برآمد کر لئے گئے

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر رندھاوا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف سیون میں کاروائی کی، ایک گھر پر چھاپے کے دوران ڈیڑھ لاکھ کے قریب ماسک جن کی مالیت دو کروڑ سے زائد بنتی ہے قبضے میں لے لیا.

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ماسک سمگلنگ میں کون کون ملوث؟ نام سامنے آ گئے

    گھر میں موجود چار چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، چینی باشندوں نے یہ ماسک کس مقصد کے لئے رکھے تھے اس بارے مین ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ، تا ہم گرفتار چینی باشندوں‌ کو قانونی کاروائی کے لئے گھر سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی.

    ماسک پہننے والے شہری ہو جائیں ہوشیار،پہننے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

  • سعودی عرب میں کرونا سے دوسری ہلاکت، مکہ، مدینہ، ریاض میں بڑی پابندی لگا دی گئی

    سعودی عرب میں کرونا سے دوسری ہلاکت، مکہ، مدینہ، ریاض میں بڑی پابندی لگا دی گئی

    سعودی عرب میں کرونا سے دوسری ہلاکت، مکہ، مدینہ، ریاض میں بڑی پابندی لگا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے دوسری ہلاکت ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 900 ہو گئی ہے

    سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے آج دوسری ہلاکت ہوئی ہے،29 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں تا ہم سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی ہے

    سعودی عرب میں کرونا سے دوسری ہلاکت اور مریضوں میں اضافے کے بعد مملکت میں رات کے کرفیو میں اضافہ کیا گیا ہے، سعودی عرب نے مکہ، مدینہ اور ریاض میں مکمل کرفیو لگا دیا ہے، ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے،ان تینوں شہروں نے آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،

    سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی نیز مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا،تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہوسکتا ہے

    واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں سعودی عرب میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین سامنے آئے ہیں،سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سینماءگھروں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ عمرہ زائرین سمیت تمام افراد کیلئے فلائٹ آپریشن بھی بند ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو باربار ہدایات کی جاری ہیں کہ سماجی رابطوں کو وقتی طور پر ختم کردیں۔ طبی اصولوں کے مطابق ہاتھوں کو جراثیم کش محلول یا صابن سے صاف کرتے رہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بھی جزوی کرفیو لگا دیا ہے جو شام 7سے صبح 6 بجے تک ہو گا اس دوران بعض اہم شعبے پابندی سے مستثنی ہونگے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے-دوسری بار خلاف کرنے پر 20 ہزار اور تیسری مرتبہ 20 دن جیل ہوگی۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا صرف اس صورت میں نہیں ہو گی جب کوئی شدید ایمر جنسی میں ہو گا، ہسپتال جا رہا ہو گا یا ایمرجنسی نوعیت کا کام ہو گا.

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر کرفیو پر عمل درآمد کے لیے طاقت استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی تو پولیس عسکری اداروں کی خدمات حاصل کرسکتی ہے- متعلقہ عسکری اداروں کو کرفیو کے شاہی فرمان پر عمل درآمد کے سلسلے میں امن عامہ کے اداروں سے تعاون کی پہلے ہی ہدایت کردی گئی ہے.

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

  • پاکستانی قوم کا جزبہ جاگ اٹھا، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کورونا فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے

    پاکستانی قوم کا جزبہ جاگ اٹھا، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کورونا فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے

    لاہور: پاکستانی قوم کا جزبہ جاگ اٹھا، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کورونا فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے،طلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے میدان میں آگیا۔

    پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔ جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔کورونا وائرس سے خاتون جاں بحق ، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی

    پی سی بی کے مطابق سینیئر منیجر کے عہدے تک کے ملازمین ایک روز کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑا رہا ہے ، امید ہے کرکٹرز اور ملازمین اپنے طور پر بھی عطیات کر رہے ہوں گے۔

  • اپوزیشن کی امیدوں پرپانی پھرگیا ، صدر نے کرونا کی وجہ سے انتخابات ہی ملتوی کردیئے

    اپوزیشن کی امیدوں پرپانی پھرگیا ، صدر نے کرونا کی وجہ سے انتخابات ہی ملتوی کردیئے

    ماسکو:اپوزیشن کی امیدوں پرپانی پھرگیا ، صدر نے کرونا کی وجہ سے انتخابات ہی ملتوی کردیئے ،اطلاعات کےمطابق صدر نے کورونا وائرس کے سبب ملک میں آئینی تبدیلی کے لیے ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

    پیوٹن نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کی صحت، زندگی اور حفاظت ہے لہٰذا میرا ماننا ہے کہ ووٹ کو ملتوی کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 22اپریل کو ہونے والے انتخابات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ روکنے کے لیے روس کے عوام آئندہ ایک ہفتہ کام نہیں کریں گے۔

    تاہم روس کے صدر نے خبردار کیا کہ ملک کے وسیع رقبے کے پیش نظر اس میں وائرس کا مکمل طور پر پھیلاؤ روکنا ناممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب ملک کی معیشت شدید دباؤ میں ہے لیکن اس کے باوجود ہم عوام کی فلاح کے لیے اقدامامت جاری رکھیں گے۔

    بدھ کو روس نے کورونا وائرس کے مزید 163کیسز کی تصدیق کردی ہے جس سے روس میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 658 ہو گئی ہے۔روس کی جانب سے پہلے ہی کورونا وائرس کے لیے اقدامامت اٹھاتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والوں کو قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔روس نے ملک میں تمام ثقافتی سرگرمیوں، کھیلوں کے مقابلوں، سینما نائٹ کلب اور ریستورنٹس سمیت عوام کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    دوسری جانب روس کی عدالت اور پارلیمنٹ نے ملک میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے جس میں پیوٹن کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر عائد کی گئی پابندی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔اس پابندی کے خاتمے کے بعد گزشتہ چار مرتبہ سے صدر منتخب ہونے والے پیوٹن مزید دو مرتبہ روس کے منتخب ہونے کے اہل ہو گئے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا تنخواہ اور پنشن جمعہ تک ادا کرنے کا حکم،دیرنہیں ہونی چاہیے

    وزیراعظم عمران خان کا تنخواہ اور پنشن جمعہ تک ادا کرنے کا حکم،دیرنہیں ہونی چاہیے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا تنخواہ اور پنشن جمعہ تک ادا کرنے کا حکم،دیرنہیں ہونی چاہیے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےسرکاری ملازمین کو مارچ کی تنخواہ اور پنشن جمعہ تک ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےسرکاری ملازمین کو مارچ کی تنخواہ اور پنشن جمعہ تک ادا کرنے کی ہدایت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کی اور وفاقی کابینہ نے بھی آج فوری تنخواہ اور پنشن ادائیگی کی منظوری دے دی جبکہ مشیر خزانہ کے حکم پر پے رول کی تیاری جاری ہے۔

    قبل ازیں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلے میں منصوبہ بندی کررہی ہے کہ روزانہ مزدوری کرنے والے کارکنوں اور کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کی کس طرح مدد کی جائے، ہم اس صورتحال کا جائزہ لیں گے اور حل نکالیں گے، مجھے لگتا ہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جانا چاہئے کیونکہ اس سے معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقات بری طرح متاثر ہوں گے، لاک ڈاؤن سے تعمیراتی شعبہ اورگندم کی کٹائی متاثر ہوگی کیونکہ ابھی کٹائی کا سیزن جاری ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور پر 153 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں 21 ویں کیس کی تصدیق کے بعد ہم نے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، حکومت سندھ کا نقطہ نظر مختلف تھا اور وہ مزید اقدامات کے ساتھ آگے بڑھے، تاہم وفاقی حکومت کے ذہن میں مختلف خیالات تھے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مکمل طور پر لاک ڈاؤن سے تعمیراتی صنعت اور روزمرہ کے اجرت پر اثر پڑے گا، پاکستان میں ایک بھی کورونا وائرس کیس نہیں ہے جو چین سے آیا ہو، میرے خیال میں ووہان سے طلبا کو واپس نہ لانے کا ہمارا فیصلہ ایک سخت فیصلہ تھا لیکن اچھا فیصلہ تھا۔

  • آن لائن کلاسز نہیں بریک پرجانا چاہتے ہیں ، طلبا کا مطالبہ مقبول ترین ہیش ٹیگ بن گیا

    آن لائن کلاسز نہیں بریک پرجانا چاہتے ہیں ، طلبا کا مطالبہ مقبول ترین ہیش ٹیگ بن گیا

    لاہور:آن لائن کلاسز نہیں بریک پرجانا چاہتے ہیں ، طلبا کا مطالبہ مقبول ترین ہیش ٹیگ بن گیا ،باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں ہونے والی تعطیلات بھی ایک اہم ایشوبن کررہ گئی ہیں ، پاکستان کے تعلیمی اداروں کے طلبا نے بھی چھوٹی کلاسز کے طالب علموں کی طرح چند دن سکون کی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت ٹویٹرپرطلبا کی طرف سے یہ مقبول ترین ہیش ٹیگ بن کررہ گیا ہے، اس ہیش ٹیگ میں‌اس وقت بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ہیش ٹیگ ہے کہ "طلباء سمیسٹر بریک کا مطالبہ کر رہے . یونیورسٹیز کی آن لائن کلاسز چل رہی ہیں جن پر طلباء و طالبات کو اعتراض ہے اور وہ چاہ رہے ہیں کہ سمیسٹر بریک کیا جائے

    یاد رہےکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کردی گئیں‌تھیں ، تاہم بعد ازاں بڑی تعداد میں پرائیویٹ یونیورسٹیز،کالجزاوردوسرے تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسز کا بہانہ بناکرطالب علموں کو لوٹنا شروع کردیا تھا ،جس پرسخت ردعمل بھی آرہا ہےاوربڑی تعداد میں طلباکی طرف سے بالکل پرسکون رہنے کا مطالبہ بھی پکڑرہا ہے،

  • کورونا وائرس: میسی اور رونالڈو کا 10، 10لاکھ یوروز عطیات کا اعلان کرکے آغاز کردیا

    کورونا وائرس: میسی اور رونالڈو کا 10، 10لاکھ یوروز عطیات کا اعلان کرکے آغاز کردیا

    بارسلونا :کورونا وائرس: میسی اور رونالڈو کا 10، 10لاکھ یوروز عطیات کا اعلان کرکے آغاز کردیا،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دنیا بھر کے فٹبالرز بھی میدان میں آ گئے ہیں اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور میسی نے لاکھوں ڈالرز کے عطیات کیے ہیں۔

    اسپین کے شہر بارسلونا کے ہسپتال کے مطابق بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹائن کے مشہور اسٹار لیونل میسی نے ان کے ہسپتال کو 5لاکھ یوروز عطیہ کیے ہیں جبکہ ایک اور ہسپتال کو بھی اتنی ہی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ اسپین دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے اور اب وہاں ہلاکتیں چین سے بھی تجاوز کر چکی ہیں۔

    اسپین میں اب تک 3ہزار 450افراد ہلاک اور 47ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یوونٹس کی نمائندگی کرنے والے عالمی شہرت اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے ایجنٹ نے اپنے آبائی ملک پرتگال کے کے تین ہسپتالوں کے لیے مشترکہ طور پر 10لاکھ یوروز عطیہ کردیے ہیں۔

    پرتگال میں اب تک 2ہزار 300افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 30افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میسی کے آبائی ملک ارجنتائن میں اب تک 300کیسز اور 6ہلاکتوں کی تصدیق چکی ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور کلب مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے بھی اسپین کے لیے 9لاکھ 20ہزار یوروز عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

  • حکومت آج مکمل لاک ڈاون اور ایک ماہ بعد بلدیاتی انتخاب کا اعلان کرے کوئی بھوکا نہیں رہے گا،مبشرلقمان

    حکومت آج مکمل لاک ڈاون اور ایک ماہ بعد بلدیاتی انتخاب کا اعلان کرے کوئی بھوکا نہیں رہے گا،مبشرلقمان

    لاہور:حکومت آج مکمل لاک ڈاون اور ایک ماہ بعد بلدیاتی انتخاب کا اعلان کرے کوئی بھوکا نہیں رہے گا،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی ،سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے اس مشکل وقت میں جب ایک طرف کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون ہے تودوسری طرف لاک ڈاون کی وجہ سے ہرکوئی اپنے گھرمیں محصورہے ایک خوبصورت تجزیہ کرکے حقیقت حال بیان کردی ہے

     

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے ملک میں‌لاک ڈاون ہے ، اتنا لاک ڈاون بھی نہیں کہ کوئی ان حالات میں کمزوروں اورغریبوں کی مدد نہ کرسکے ،، حالانکہ یہ مشکل وقت ہے اورطاقت وراورمال والے کوغریب اورمحتاج افراد ،خاندانوں کی مدد کرنے چاہیے لیکن ایسا نہیں‌ہورہا

    مبشرلقمان نے اشارہ کرتے ہوئے اس پرافسوس کا اظہار کیا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت آگے نہیں بڑھ سکتا جب اس معاشرے میں رہنے والے افراد ایک دوسرے سے خیرخواہی نہ کریں ان کےکام نہ آئیں ، لیکن یہاں‌توصورت حال ہی مختلف ہے، حکومتیں جتنیں بھی مضبوط ہوں وہ اتنے بڑے لاک ڈاون پرہرشہری کے گھرجاکر اس کی مدد نہیں کرسکتی ،

    مبشرلقمان نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہےکہ ہم ایک دوسرے کے کام آئیں لیکن افسوس ایسا نہیں ہے

    سنیئر تجزیہ نگارنے کہا کہ ہمارا حال تو یہ ہے کہ اگرحکومت آج بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردے تو سارے امیدوار UC میں راشن پہنچائیں گے،کوئی بھوکا نہیں رہے گا ، امیدواربھوکے لوگوں کو تلاش کر کرکھانے کھلائیں گے ، ان کی ضروریات پوری کریں گے مگرافسوس ہم سیاست کی نذرتواپنا سب کچھ کردیتے ہیں ، لیکن جہاں اللہ کی رضا مقصود ہوں ، جہاں صدقہ خیرات کرنے کی بہت زیادہ اہمیت اورفضیلت ہووہاں ہمیں چپ لگ گئی ہے ، ایسا نہیں‌ہونا چاہیے

    مبشرلقمان نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے وعد ہ کیا ہے کہ وہ صدقے ٰٰخیرات سے بلائیں ٹال دیتا ہے، مشکلیں اورمصائب دورکردیتا ہے اوراپنی رحمت کی لپیٹ میں لے لیتا ہے ، اللہ اپنے وعدے کے خلاف کبھی نہیں کرتا ، اس مشکل وقت میں ہمیں غریبوں کی مدد بھی کرنی چاہیے ، اللہ کی رضا بھی حاصل کرنی چاہیے ، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت میں کرونا وائرس جیسے خطرناک مرض سے ہمیں نجات بھی دے دےئ گا