Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • مودی کے آبائی حلقے گجرات میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ

    مودی کے آبائی حلقے گجرات میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ

    مودی کے آبائی حلقے گجرات میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی حلقے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی عداد 38 ہو گئی ہے

    مودی کے آبائی حلقے گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے، گجرات کے علاقوں راج کوٹ میں دو،احمدآباد ،سورت اور وڈودرا میں کرونا وائرس کا ایک ایک مریض آج سامنے آیا ہے.

    نئے پانچ مریضوں میں سے دو دبئی سے احمدآباد اور راج کوٹ آئے، جن میں 36 سالہ شخص راج کوٹ اور 31 سالہ خاتون احمدآباد سے آئی جبکہ تین دیگر افراد راج کوٹ،سورت اور وڈودرا کے رہائشی ہیں۔ان میں 75سالہ خاتون راج کوٹ،62سالہ مرد سورت اور 32سالہ مرد وڈودرا کا ہے ۔

    گجرات میں ہی ایک 69 سالہ شخص کی کرونا سے موت بھی ہوئی ہے

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض ہلاک ہو گیا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے

    بھارت میں 11 ویں ہلاکت تمل ناڈو میں ہوئی، جہاں 54 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا، اس کا 23 مارچ کو کرونا کا ٹسیٹ مثبت آیا تھا ، بھارتی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 606 ہوگئی ہے۔ جس میں سے 11 کی موت ہوگئی ہے۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    ،کیرالا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض 95 ریکارڈ کئے گئے ہیں ، مہاراشٹرا 89 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

    بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں

  • کرونا معاشی پیکج، حکومت دے گی چار ماہ تک شہریوں کو چاول وہ بھی صرف 3 روپے کلو

    کرونا معاشی پیکج، حکومت دے گی چار ماہ تک شہریوں کو چاول وہ بھی صرف 3 روپے کلو

    کرونا معاشی پیکج، حکومت دے گی چار ماہ تک شہریوں کو چاول وہ بھی صرف 3 روپے کلو
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے بعد حکومت نے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے

    بھارت کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کا کہنا ہے آئندہ تین ماہ تک بھارت میں 80 کروڑ عوام کو رعایتی قیمتوں پر چاول اور گیہوں فراہم کئے جائیں گے 27 روپے فی کلو گیہوں کو 2 روپے میں فراہم کیا جائے گا جبکہ 37 روپے کلو قیمت والے چاول کو صرف 3 روپے میں دیا جائے گا۔

    بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا راشن کی دوکانوں کے ذریعہ 80 کروڑ عوام کو دیا جانے والا راشن فی شخص 2 کلو سے بڑھا کر 7 کلو کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض ہلاک ہو گیا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے

    بھارت میں 11 ویں ہلاکت تمل ناڈو میں ہوئی، جہاں 54 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا، اس کا 23 مارچ کو کرونا کا ٹسیٹ مثبت آیا تھا ، بھارتی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 606 ہوگئی ہے۔ جس میں سے 11 کی موت ہوگئی ہے۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    ،کیرالا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض 95 ریکارڈ کئے گئے ہیں ، مہاراشٹرا 89 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

    بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں

    دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ پورا ملک وزیراعظم نریندرمودی کی مکمل لاک ڈاون کی درخواست ماننے کو تیار ہے لیکن مودی کو بتانا چاہئے کہ ان غریبوں کے21 دن کیسے گزریں گے جو روز مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالتے ہیں۔کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا کا کہنا تھا کہ عزت ماب مودی جی، ملک تو لاک ڈاون کی ہر درخواست مانے گا۔ لیکن آپ نے کورونا وبا کو روکنے کے لئے کیا کیا ہے۔ طبی عملہ کی حفاظت کیسے ہوگی۔ انہوں نے مودی سے سوال کیا کہ کورونا سے پیدا ہوئے ہونے والے غریبوں کے لئے نئے بحران کا کیا کیا؟ مودی نے لاک ڈاؤن تو کر دیا لیکن ساتھ غریب عوام کوبھوکا مرنے کے لئے چھوڑ دیا

  • یہ فائیو سٹار ہوٹل نہیں ،ہسپتال ہے،گوشت مانگنے پر کرونا کے مریضوں‌ کو وزیر صحت نے دیا کھرا جواب

    یہ فائیو سٹار ہوٹل نہیں ،ہسپتال ہے،گوشت مانگنے پر کرونا کے مریضوں‌ کو وزیر صحت نے دیا کھرا جواب

    یہ فائیو سٹار ہوٹل نہیں ،ہسپتال ہے،کرونا کے مریضوں‌ کو گوشت مانگنے پر وزیر صحت نے دیا کھرا جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے کنفرم اور مشتبہ مریضوں نے ہسپتالوں میں سرکاری کھانے میں گوشت کا مطالبہ کر دیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد کے گاندھی ہاسپٹل میں کرونا وائرس کے مریضوں‌کو داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، حکومت کی جانب سے مریضوں کو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق کھانا دیا جاتا ہے،تا ہم مریضوں کا کہنا ہے کہ انہیں سبزی نہیں کھانے میں گوشت چاہیے.

    ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں مریضوں کو اچھا کھانا دیا جاتا ہے، گاندھی ہسپتال میں موجود 60 کے قریب کنفرم و مشتبہ مریضوں کو کھانے میں انڈے، خشک میوہ جات اور فروٹ دیا جاتا ہے، ناشتے میں حلوہ پوری، چائے، دوپہر کے کھانے میں دال، چاول ،شام چاربجے کے قریب چائے، خشک میوہ جات اور شام کے کھانے میں سبزی، دال، چاول دئے جاتے ہیں.

    ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو کھانے کے بعد فروٹ بھی دیا جاتا ہے،اور کھانا صاف ستھرا ور ڈبے میں پیک کر کے دیا جاتا ہے،تا ہم مریضوں کا کہنا ہے کہ ہم دال سبزی کھا کھا کر تنگ آ گئے ہیں ہمیں گوشت کا سالن اور گوشت سے بنے کھانے دیئے جائیں، اس حوالہ سے گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شراون کمار کا کہنا ہے ان مریضوں میں بخار کی علامات پائی گئی ہیں لہذا انہیں گوشت سے تیار اشیاء نہیں دی جاسکتیں۔

    ریاست کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر کو جب مریضوں کی فرمائش کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو کھانا دیا جائے، یہ ہسپتال ہے، فائیو سٹار ہوٹل نہیں جہاں من مرضی کا کھانا ملے گا،دال سبزی کھانی ہے تو کھائیں گوشت صحتیاب ہونے کے بعد گھر جا کر کھائیں

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں,بھارت میں 21 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی نے گزشتہ روز ملک بھر میں 21 روز کے لئے کرفیو کا اعلان کای تھا اور شہریوں سے پیل کی تھی کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں.

    بھارت میں 11 ویں ہلاکت تمل ناڈو میں ہوئی، جہاں 54 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا، اس کا 23 مارچ کو کرونا کا ٹسیٹ مثبت آیا تھا ، بھارتی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 536 ہوگئی ہے۔ جس میں سے 11 کی موت ہوگئی ہے

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    ،کیرالا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض 95 ریکارڈ کئے گئے ہیں ، مہاراشٹرا 89 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

  • کرونا وائرس،پاکستان میں کرنسی نوٹوں کو بھی قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات

    کرونا وائرس،پاکستان میں کرنسی نوٹوں کو بھی قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات

    کرونا وائرس،پاکستان میں کرنسی نوٹوں کو بھی قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے بعد سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں

    سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے ذریعے کرونا وائرس سے کیسے بچا جا سکتا ہے. بینکوں کو خاص کر ہسپتالوں سے وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو احتیاط کے ساتھ برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے سے مراد ایسے نوٹوں کو مناسب انداز میں پیکٹوں میں باندھ کر ان پر اسپرے کر کے انہیں سیل کر کے کچھ عرصے کے لیے الگ رکھ دیا جائے۔ بینکوں کو قرنطینہ میں رکھے جانے والے نوٹوں کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کو مطلع کرنا پڑے گا جو ان نوٹوں کے بدلے میں نئے نوٹ چھاپ کر ان بینکوں کے حوالے کرے گا۔

    سٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہسپتالوں کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والے کرنسی نوٹوں کے ساتھ دیگراکاؤنٹس میں جمع ہونے والے نوٹوں کے بارے میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہاہے.

    قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے خطرات کے باعث تمام بینکوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرنسی نوٹوں سے بھی کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے، اس لیے کرنسی نوٹوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنے کوہر صورت یقینی بنایا جایا۔

    سٹیٹ بینک کی جانب سے ہدایات میں کہا گیا کہ ملک میں تمام بینکوں کی شاخیں کھلی رہیں گیں، تاہم تمام بینکوں کی برانچزصبح 10 بجے کام کاآغاز کریں اور شام ساڑھے 4 بجے بینک بندکردیں۔علاوہ ازیں تمام بینک صرف ضروری اسٹاف کے ساتھ کام کریں۔ اگر کسی بینک میں کروناکی نشاندہی ہو تواس برانج کوفوری طورپر بندکردیں، برانج کے بندکرنےپراسٹیٹ بینک کو فوری مطلع کریں۔ اے ٹی ایم کے ذریعے صارفین کو کیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہی آنی چاہئیے، جبکہ صارفین کوآن لائن سہولت میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

    دوسری جانب کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کرونا کے 80 کیسز ہیں،اور پاکستان میں 1022 ہیں دیگر صوبوں میں سے سندھ 413، پنجاب 310، بلوچستان 117، اسلام آباد20، آزاد کشمیر 1، گلگت بلتستان میں کرونا کے 81 مریض ہوگئے ہیں، پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 8 افراد جاں بحق، 21 افراد صحت یاب جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پنجاب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں 176 زائرین شامل ہیں جب کہ لاہور میں 65، گجرات میں 20، جہلم 16، گوجرانوالہ 8، ملتان 3، راولپنڈی 2، فیصل آباد 2، سرگودھا، نارووال، منڈی بہاؤ الدین اور رحیم یار خان میں ایک، ایک کیس ہے۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں کرونا کے 64 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین ہیں، ملک میں اس وقت 5 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، زیادہ تر مریضوں کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ روزانہ کہتا ہوں اس بیماری کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگی، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں صرف بنیادی ضرورت کے لیے باہر نکلیں، احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تو ملک میں بیماری کو روکنا مشکل ہوگا۔

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

  • کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے پاکستان میں 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1022 ہو چکی ہے تا ہم اس اہم ترین موقع پر بھی وفاق اور صوبائی حکومتوں ، سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی نظر نہیں آ رہی،

    کرونا وائرس کے پاکستان میں آئے روز مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایران ،سعودی عرب، برطانیہ و دیگر ممالک سے واپس آنے والوں میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے تو دوسری جانب لوکل ٹرانسمیشن کے مریض بھی سامنے آ رہے ہیں،مردان کی یونین کونسل میں ایک ہلاکت ہوئی تا ہم جب وہاں ٹیسٹ کئے گئے تو 39 مریض سامنے آ گئے، اسلام آباد کی مقامی مسجد میں تبلیغی جماعت کے ایک فرد میں جو غیر ملکی باشندہ تھا میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا بعد ازاں اس علاقے میں سکریننگ کی گئی تو وہاں بھی 13 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد حکومت نے اس علاقہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا

    کرونا وائرس کی وجہ سے صوبائی حکومتوں نے کرفیو لگا رکھا ہے، وزیراعظم عمران خان ابھی تک کرفیو پر قائل نہیں ہوئے، آج بھی انہوں نے یہ بات کی کہ کرفیو لگانے سے پہلے تیاری کرنی پڑے گی ، غریب افراد کو کھانا پہنچانے کے لئے رضاکار چاہئے ، سب کچھ بند ہوا تو معاشی نقصان تو ہو گا ساتھ میں غریبوں کا نقصان بھی ہو گا، لوگ کھانے کو ترس جائیں گے، وزیراعظم نے معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے تا ہم کرونا وائرس کے حوالہ سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں میں آپس میں یکجہتی نظر نہیں آ رہی،

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جس میں سب وزراء اعلی، آرمڈ فورسز کے چیفس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز وغیرہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تا ہم اس کے بعد کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوتا گیا، سندھ میں بات کرفیو تک جانے لگی،اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شہباز شریف جو اسوقت لندن میں تھے اور اب پاکستان واپس آ چکے ہیں، بلاول زرداری وہ وفاقی حکومت سے کرفیو کا مطالبہ کر رہے تھے کہ کرفیو لگا دیں اس سے قبل کہ حالات قابو سے باہر ہو جائیں ، وزیراعظم تو نہ مانے لیکن سندھ حکومت نے کرفیو لگا دیا

    تین روز قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ کرفیو کی طرف ابھی نہیں جائیں گے تا ہم اگلے روز پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن کا کہہ کر پنجاب بھر میں کرفیو لگا دیا اور فوج طلب کر لی، اب پنجاب ،سندھ، بلوچستان بلکہ تمام صوبوں میں فوج ہے، آزادکشمیر میں بھی کرفیو لگ چکا ہے، وزیراعظم کرفیو نہ لگانے کا اعلان کرتے رہے لیکن صوبائی حکومتوں نے کرفیو لگا دیئے اور وزیراعظم ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ کرفیو لگانے سے قبل تیاری کرنی ہو گی

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے بعد عوامی حلقوں اور میڈیا کی جانب سے بھی ڈیمانڈ کی جا رہی تھی کہ ملک بھر میں کرفیو لگا دیا جائے،وفاق تو اعلان نہ کر سکا تا ہم صوبوں نے اور بعد میں اسلام آباد میں بھی جزوی کرفیو لگا دیا گیا،پاکستان کی سڑکوں پر پاک فوج ، پولیس گشت کر رہی ہے، غیر ضروری کسی کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں، کریانہ سٹور، میڈیکل سٹور کھلے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، ریلوے کو بھی ملک بھر کے لئے بند کر دیا گیا ہے.

    کرونا وائرس کی وبا کے بعد حکومتی فیصلے کون کر رہا ہے؟ بار بار فیصلے بدلے جاتے ہیں، پی آئی اے کی بین الاقوامی فضائی سروس معطل کی گئی، آج اعلان کر دیا گیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کچھ پروازیں بیرون ملک جائیں گی، کچھ ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لایا گیا، پاکستان میں اندرون ملک فضائی سروس بند کرنے کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا تا ہم آج دوبارہ اعلان کر دیا گیا کہ باقی ایئر پورٹ پر تو سروس بند رہے گی تا ہم گلگت کے لئے پروازیں جاری رہیں گی، ایک ہی ادارے میں بار بار فیصلوں کو بدلا جا رہا ہے.

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس کے مریضوں کے اعدادوشمار کے حوالہ سے بھی حکومتوں میں ایکا نہیں، وفاقی حکومت نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس میں اعدادو شمار دیئے جاتے ہیں تا ہم صوبے اپنے الگ الگ اعدادوشمار دے رہے ہوتے ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا پریس کانفرنس کر کے اعدادو شمار دیتے ہیں تو اجمل وزیر بھی پریس کانفرنس کر رہے ہوتے ہیں، پنجاب میں یاسمین راشد، سندھ میں مرتضیٰ وہاب، بلوچستان کے چیف سیکرٹری، چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے اس ضمن میں سوال بھی کیا گیا تھا کہ مریضوں کے اعدادوشمار کے لئے ایک ہی جگہ سے ڈیٹا کیوں نہیں جاری ہوتا،جس پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم نے ویب سائٹ بنا دی ہے اسی پر اعدادو شمار جاری ہوں گے تا ہم ایسا دیکھنے میں نظر نہیں آ رہا ، پنجاب کی بھی یہ حالت ہے کہ کل پنجاب میں پہلی ہلاکت ہوئی تو صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹویٹ کر کے اطلاع دی، آج پنجاب میں دوسری ہلاکت ہوئی تو اس کی اطلاع ڈی سی راولپنڈی نے دی، پنجاب میں مریضوں کے اعدادو شمار کبھی وزیراعلیٰ ٹویٹ کر رہے ہوتے ہیں تو کبھی محکمہ صحت دے رہا ہوتا ہے، سندھ میں مرتضیٰ وہاب ٹویٹ کر رہے ہوتے ہیں تو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی کبھی کبھار اعدادوشمار دے رہے ہوتے ہیں، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ مریضوں اور اموات کے اعداد و شمار صوبے وفاق کو دیتے اور وفاق تمام ڈیٹا کو میڈیا کے ساتھ شیئر کرتا لیکن یہاں ایسا نہیں ہے .

    حکومت سے ہٹ کر سیاسی جماعتیں بھی کرونا پر ایک نہ ہو سکیں، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف لندن میں تھے کرونا کے نام پر بھاگتے بھاگتے پاکستان آئے، پارٹی اجلاس کیا، کرفیو کا مطالبہ کیا، پھر کرونا پر لائحہ عمل دینے کے لئے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا،جس میں میر شکیل الرحمان کی رہائی کا مطالبہ بھی کر دیا، اب بھلا میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کا کرونا سے کیا تعلق ؟ پارلیمانی پارٹیوں کی بنائی گئی کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا اور کہا کہ تمام رہنماؤں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا، وزیراعظم گئے تو شہباز شریف اور بلاول نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا،اگرچہ بلاول یہ کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کرونا کے خلاف جنگ میں لیڈ کریں ہم ان کے ساتھ کام کریں گے،تا ہم آج انہوں نے بھی شہباز شریف کے بائیکاٹ کے بعد اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا.

    کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کا ایک نہ ہونا، پھر اپوزیشن جماعتوں کا حکومت پر اعتماد نہ کرنا اور حکومتی درست اقدامات پر بھی بلا وجہ تنقید کرنا کسی صورت درست نہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہوا تو وزیراعظم نے معاشی پیکج کا اعلان کر دیا،شہباز شریف مطالبہ کر رہے تھے کہ پٹرول کی قیمتیں ستر روپے کم کی جائیں تا ہم ان سے سوال کیا جائے کہ ن لیگ پاکستان کی ایک بڑی پارٹی ہے اور نہ صرف پنجاب بلکہ مرکز میں بھی ان کی حکومت رہ چکی ہے، کرونا کے خلاف جنگ حکومت اکیلے نہیں لڑ سکتی، ن لیگ نے کرونا کے لئے کیا پیکج کا اعلان کیا ؟ ن لیگ کے اراکین اسمبلی جو ووٹ لینے کے لئے حلقوں میں جاتے ہین آج حلقوں میں نظر نہیں آتے، حلقہ این اے 125 جس سے نواز شریف الیکشن لڑتے تھے بعد ازاں کلثوم نواز نے بھی الیکشن لڑا تھا اور 2018 کے الیکشن مین ایک نئے امیدوار کو ٹکٹ دے دیا گیا تھا اس حلقے کی عوام اپنے جیتے ہوئے امیدوار سے مدد کی طلب گار ہے، حکومت کی جانب سے بار بار ہاتھ دھونے، گھروں میں رہنے، فاصلہ رکھنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کا کہا جا رہا ہے لیکن جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے حلقے این اے 125 مین دن میں بیس گھنٹے پانی ہی نہ آئے تو شہری ہاتھ کیسے دھوئیں.

    ضرورت اس امر کی ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم عمران خان جو گائیڈ لائن دیں صوبے بھی اس کی پیروی کریں اور سیاسی جماعتیں بھی وزیراعظم کے اقدامات پر تنقید کی بجائے حمایت کریں کیونکہ کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت اکیلے کامیاب نہیں ہو سکتی اس میں سیاسی جماعتوں، عوام کو حکومت کا ساتھ دینا پڑے گا.

  • علماء ،مفتیان کا باجماعت نماز جاری رکھنے کا اعلان،کرونا وائرس سے متاثرشخص مسجد نہ آئے

    علماء ،مفتیان کا باجماعت نماز جاری رکھنے کا اعلان،کرونا وائرس سے متاثرشخص مسجد نہ آئے

    کراچی :علماء ،مفتیان کا باجماعت نماز جاری رکھنے کا اعلان،کرونا وائرس سے متاثرشخص مسجد نہ آئیں ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ باجماعت نماز جاری رہے گی اور نماز جمعہ بھی ادا ہوگی، کورونا کے شبہ والے لوگ مساجد میں نہ آئیں۔

    گورنر ہاوس سندھ میں علماءکرام نے کورونا وائرس کے حوالے سے نیوز کانفرنس کی جس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگرشریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہکرونا کے متعلق علماء اکرام نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا ہے،وبائیں درحقیقت اللہ کی طرف سے ہمارےلئے آتی ہیں تاکہ ہم توبہ کی طرف رجوع کریں،باجماعت نماز جاری رہے گی اور نماز جمعہ بھی ادا ہوگی، کورونا کے شبہ والے لوگ مساجد میں نہ آئیں،سنتیں گھرپر پڑھ کر آئیں،وضوبھی گھرسے کرکرآئیں۔

    ان کامزید کہنا تھا کہ جماعت گھرکی خواتین کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے،پچاس سال سے زائد اوربیمارمسجد نہ آئیں،ان کو جماعت کا ثواب ہوگا،مسجدوں کے دروازوں پر سینیٹائیزرلگائے جائیں اورصفائی کاخاص اہتمام کیا جائے،جن لوگوں کو ڈاکٹرز نے منع کیاہےوہ گھروں پرنماز پڑہیں جبکہ نابالغ بچے نمازکے لئے مسجد نہ آئیں۔

  • روزانہ ایران سے 70 سے 80 گاڑیاں زائرین کولے کرآرہی ہیں ، رشوت لیکرچھوڑاجارہاہے، کرونا کیوں نہ پاکستان آئے ، اہم خبرآگئی

    روزانہ ایران سے 70 سے 80 گاڑیاں زائرین کولے کرآرہی ہیں ، رشوت لیکرچھوڑاجارہاہے، کرونا کیوں نہ پاکستان آئے ، اہم خبرآگئی

    کوئٹہ :روزانہ ایران سے 70 سے 80 گاڑیاں زائرین کولے کرآرہی ہیں ، رشوت لیکرچھوڑاجارہاہے، کرونا کیوں نہ پاکستان آئے ، اہم خبرآگئی ،ادھراطلاعات کےمطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ ڈی سی پشین قائم لاشاری افغانستان سے براستہ توبہ کاکڑی ژڑکس آنے والی ہر نان کسٹم گاڑی پر 10 ہزار کمیشن لیتا ہے اور ان گاڑیوں میں زائرین ایران سے آ رہے ہیں۔

    توبہ کاکڑی اور برشور کی عوام گواہ ہے روزانہ 70 سے 80 گاڑیاں آرہی ہیں۔ 5 دن پہلے بھی کلی لمڑان میں 3 مشتبہ اشخاص کا ثبوت دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشین کے اس ناروا عمل کے خلاف آج پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کریں گے۔ اگر قائم لاشاری کو حق بات کہتے ہیں تو کینٹ سے فون آنا شروع ہو جاتے ہیں۔

    دوسری طری ہزارہ کمیونٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ کیا کرونا صرف علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن ہی میں موجود ہے ؟ جوکہ دونوں علاقوں کو مکمل بند کررہاہے ؟ کیوں پورے شہر کو بند نہیں کر رہے ہیں ؟ زائرین اور ہزارہ کو ہی کیوں ٹارگٹ کررہاہے ؟ کیا یہ فیصلے غیور ہزارہ قوم کو بدنام کرنے کی سازش نہیں ؟ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس ناجائز فیصلے کے خلاف ضرور آواز اٹھا لیجئے کہیں کل کو اس سے بھی بڑی کا سامنا کرنا نہ پڑ جائے

    کورونا محض ایک بہانہ ھے ان کا فرقہ وارانہ پروگرام اور ایجنڈا کافی واضح ھے اور اس امتیازی سلوک کے بہانے ان کا شیعوں اور ھزارہ قوم کو مزید آئسولیٹ کرکے دیوار سے لگانا ھے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ چمن بارڈر کھلا ھوا ھے اور سارا ڈرامہ تفتان بارڈر پر زائرین کیساتھ رچایا گیا جبکہ چار سو ھزارہ زائرین کے مقابلے میں ھزاروں لوگ ایران، افغانستان، دبئی اور سعودی عرب سے آئیں لیکن تین ھفتے زائرین کو خوار رکھنے اور بار بار ٹیسٹ کرنے کے بعد بھی ان کو شک ھے کہ ان میں سے کوئی پوزیٹیو نہ ھو اور اس کی آڈ میں پورے علاقے کو آئسولیٹ کرکے دیوار سے لگانا چاہتے ہیں۔۔۔

    اس حکومت کی امتیازی سلوک کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ چمن بارڈر کھلا ھوا ھے اور ھزاروں پٹھان تاجر اور مزدور جو تفتان سے بغیر سکریننگ کے آئے ہیں اور ھزاروں لوگ جو تفتان سے لیکر، واشک، لادگشت، ماشکیل، مند، پنجگور، جیونی کے ذریعے پٹرول اور تریاک سمگلنگ کرتے ہیں ان کا ذمہ دار کون ھے؟

  • ایران میں 17 اہم شخصیات کی ہوئی کرونا سے موت، 12 ابھی بھی زیر علاج

    ایران میں 17 اہم شخصیات کی ہوئی کرونا سے موت، 12 ابھی بھی زیر علاج

    ایران میں 17 اہم شخصیات کی ہوئی کرونا سے موت، 12 ابھی بھی زیر علاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی تو مچائی ہے تا ہم ایران میں بھی کرونا سے عام آدمیوں سمیت حکومتی عہدیدار بھی محفوظ نہ رہ سکے، ایران میں 17 اہم ترین عہدیدار کرونا وائرس سے جانوں کی بازی ہار گئے.

    ایرانی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک 17 حکومتی عہدیدار موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 12 زیر علاج ہیں۔ ایران کے حکومتی ایوانوں میں ہلاک ہونے والوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کے بانی رکن حبیب برزگاری بھی شامل ہیں۔ سابق ایرانی رکن اسمبلی حامد کہرام بھی کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ حامد کہرام ایرانی صدر حسن روحانی کی صدارتی مہم کے دوران ان کے صوبائی مہم کے نگران تھے۔

    ایران میں مجلس خبرگان رہبری ایران ہاشم بطحائی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد چل بسے۔ مجلس خبرگان رہبری کو ایرانی نظام میں بنیادی اتھارٹی کی حیثیت حاصل ہے۔ ایران کے آئین نے اس مجلس کو ملک کے رہبر اعلی کے تقرر اور معزولی کا اختیار دیا ہے۔ یہ مجلس 88 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ ارکان کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹنگ کے ذریعے 8 سال کی مدت کے لیے عمل میں آتا ہے۔

    پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر ناصر شبانی بھی کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ پاسداران انقلاب کے ایک اور کمانڈر حسین اسد اللہ کی بھی کرونا وائرس سے موت ہو چکی ہے، ایران کے سابق سفیر برائے شام حسین شیخ الاسلام، سابق رکن اسمبلی محمد رضا راہچمانی، رکن پارلیمان فاطمہ راہبر ، محمد علی رمضانی، مصالحتی کونسل کے رکن محمد میر محمدی اور ویٹیکن کے لئے سابق سفیر ہادی خسروشاہی بھی کرونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں

    ایران کے حکومتی ایوان میں شامل 12 افراد ابھی بھی کرونا وائرس کی وجہ سے زیر علاج ہیں جن میں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری، وزیر سیاحت علی اصغر مونسن اور مصالحتی کونسل کے رکن علی ایراوانی،ایران کی نائب صدر برائے امور خواتین معصومہ ابتکار، نائب وزیر صحت ایراج حرارچی، وزیر صنعت رضا رحمانی ، سابق وزیر انصاف مصطفیٰ پورمحمدی ، ارکان اسمبلی مجتبیٰ ذوالنور، زہریٰ الیحان اور معصومہ آغا پور علی شاہی شامل ہیں.

    ایران میں کرونا وائرس کے 9625 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

    ایرانی محکمہ صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے 27107 مریض سامنے آئے جن میں سے 2077 کی ہلاکت ہوئی جبکہ 9625 افراد صحتیاب ہو کر گھروں‌ کو چلے گئے

    ایرانی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2206 مزید افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے ،جن کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے

    ایرانی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں تبھی کرونا سے بچا جا سکتا ہے

    ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت روزانہ کورونا وائرس کے لئے 10 ہزار ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں ، جبکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں روزانہ 7 ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ علی رضا بیگلری کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ امریکہ سے زیادہ ٹیسٹ کر سکتا ہے، ایران میں پاستور انسٹی ٹیوٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کی گنجائش روزانہ دو ہزار ٹیسٹ تک پہنچ چکی ہے ، اور یہ ایک بڑی تعداد ہے ، یہاں تک کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں بھی روزانہ ہزار ٹیسٹ کروائے جاتے تھے ، جبکہ دو ہفتوں تک ایران نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں کرونا کے ٹیسٹ کے لئے 56 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں ،انکو سازو سامان کی فراہمی کا بہترین نیٹ ورک بنایا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین بھی ایران کے اس حوالہ سے کردار کی تعریف کر چکے ہیں.

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    قبل ازیں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کی ساتویں امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے، بین الاقوامی تنظیموں کیجانب سے دی گئی امداد کے سلسلے میں عالمی ادارے صحت کی کھیپ ایران پہنچی ہے جس میں ادویات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات شامل ہیں

  • دہلی میں مکمل لاک ڈاون،تعاون نہ کرنے پر5ہزارشہری گرفتار،پورے بھارت میں ہرطرف خوف وہراس

    دہلی میں مکمل لاک ڈاون،تعاون نہ کرنے پر5ہزارشہری گرفتار،پورے بھارت میں ہرطرف خوف وہراس

    نئی دہلی: دہلی میں مکمل لاک ڈاون کے پہلے دن 5 ہزار سے زیادہ لوگ حراست میں،پورے بھارت میں ہرطرف خوف وہراس ،اطلاعات کےمطابق راجدھانی میں کورونا وائرس کو لیکر نافذ کئے گئے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دہلی پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔

    ویسے تو پورے ملک میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں۔

    دہلی پولیس کے رابطہ عامہ دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دہلی پولیس ایکٹ کی دفعہ 65کے تحت 5103لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور دہلی پولیس ایک کی دفعہ 66کے تحت 956گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے لئے آج سے مکمل لاک ڈاون ہے اور یہاں پہلے دن ہی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 183ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم مودی نے کل قوم کے نام خطاب میں 21دن کے پورے ملک میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا جس میں لوگوں سے سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے گھروں کے اندر رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

  • جزبوں کا سلسلہ شروع : باکسر عامر خان کا 4منزلہ عمارت کورونا وائرس متاثرین کو دینے کا اعلان

    جزبوں کا سلسلہ شروع : باکسر عامر خان کا 4منزلہ عمارت کورونا وائرس متاثرین کو دینے کا اعلان

    لاہور:جزبوں کا سلسلہ شروع : باکسر عامر خان کا 4منزلہ عمارت کورونا وائرس متاثرین کو دینے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق برطانوی باکسر عامر خان بھی کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے میدان میں آ گئے اور انہوں نے 4منزلہ عمارت کورونا وائرس متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔

    مہلک کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان میں اس بیماری کے باعث کہیں مکمل اور کہیں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ عوام کو گھروں میں رہنےکی ہدایات کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں برطانوی باکسر عامر خان بھی کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے میدان میں آ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے عوام کے لیے ہسپتال میں بیڈ حاصل کرنا کتنا مشکل ہے،اپنی عمارت استعمال کے لیے نیشنل ہیلتھ سروس کو دینےکے لیے تیار ہوں،تمام لوگ اپنا بہت خیال رکھیں۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد1059ہو گئی ہےجبکہ اب تک 19 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور 8افراد اس بیماری کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔صوبہ سندھ میں 413، صوبہ پنجاب میں 312،خیبرپختونخوا میں 117 بلوچستان میں 119،گلگت بلتستان میں 81،اسلام آباد میں 16 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ایک کیس آزاد کشمیر سے بھی سامنے آیا ہے۔