Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ڈی جی خان قرنطینہ سے کتنے لوگوں کو کل گھر بھجوا دیا جائیگا؟ بزدار سرکار نے بتا دیا

    ڈی جی خان قرنطینہ سے کتنے لوگوں کو کل گھر بھجوا دیا جائیگا؟ بزدار سرکار نے بتا دیا

    ڈی جی خان قرنطینہ سے کتنے لوگوں کو کل گھر بھجوا دیا جائیگا؟ بزدار سرکار نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا لاشاہ کاکو کیمپس کا دورہ کیا،کالاشاہ کاکو کیمپس میں 1200بیڈز کی سہولت موجود ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی خان قرنطینہ سنٹر کے 600لوگوں کو کل گھر بھجوادیا جائے گا،جیلوں کی صور تحال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، اسکریننگ کی جارہی ہے،پنجاب میں خوراک کے اضافی ذخائر موجود ہیں،ڈاکٹرز اورطبی عملے کو خصوصی رسک الاوَنس دیں گے،متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ فوڈ سپلائی متاثر نہ ہو،

    وزیراعلیٰ پنجاب کو کورونا کے مریضوں کیلئے دستیاب سہولتوں پر بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے قرنطینہ مراکز کے قریب انسنریٹر لگانے کی ہدایت کی، انسنریٹر میں قرنطینہ میں متعین ڈاکٹروں اور طبی عملے کا لباس تلف کیا جائے گا، میڈیکل سٹاف کا گاگلز، بوٹ، گلوز، فیس ماسک، کیپ اور حفاظتی لباس ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد ییلو روم میں جمع ہوگا، ییلو روم میں وزن کر کے سیل شدہ حفاظتی کٹ ییلو وین میں پہنچا دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ییلو وین سے انسنریٹر میں 1200 ڈگری سینٹی گریڈ پر مواد کو تلف کیا جائے گا، قرنطینہ سے ویسٹ کو تلف کرنے کے عمل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے عملے کا استعمال شدہ لباس تلف کرنے کیلئے ایس او پی پر عمل کیا جائے، لباس اور دیگر مواد کی غیر محتاط نقل و حمل کی کوتاہی ہرگز نہ کی جائے، انفیکشن کنٹرول پروگرام پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ کمیٹی قائم کر دی ہے، کابینہ کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے لیے وفاقی و بین الاقوامی اداروں اور پارٹنر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن رکھے گی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ جبکہ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نائب سربراہ ہوں گی،صوبائی وزیرخزانہ، وزیر صنعت و تجارت، چیف سیکریٹری کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب بھی کمیٹی میں شامل ہیں

    کمیٹی کورونا کی تشخیص، آئسولیشن اور علاج کو یقینی بنانے کے لیے ہسپتالوں اور محکمہ صحت کی موثر نگرانی کرے گی۔ کمیٹی کا کام اسپتالوں کو مطلوبہ ٹیسٹنگ کٹس، ادویات، آلات اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور طبی عملے کی تربیت اور مطلوبہ جگہوں پر دستیابی یقینی بنانا ہے۔ صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں قائم کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کی نگرانی کرے گی جبکہ غذائی اشیاء کی بلاتعطل اور کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کی ذمہ دار بھی اسی کی ہو گی۔

    کمیٹی حکومتی اعلانات کے مطابق شہریوں کے سماجی فاصلے اور محدود نقل و حمل کو یقینی بنائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس کر کے رپورٹ وزیر اعلی کو بھجوائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،پنجاب میں آج پھر ایک ہلاکت ہوئی ہے، ایک کل لاہور میں ہوئی تھی، کے پی میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے

    مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، پنجاب میں دوسرا روز ہے، تمام مارکیٹیش، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے سروس معطل ہے,

    صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

  • باجماعت نماز اور جمعہ پر پابندی کے حوالے سے جامعہ الازہر کے علماءکی سپریم کونسل کا فتویٰ‌جاری

    باجماعت نماز اور جمعہ پر پابندی کے حوالے سے جامعہ الازہر کے علماءکی سپریم کونسل کا فتویٰ‌جاری

    باجماعت نماز اور جمعہ پر پابندی کے حوالے سے جامعہ الازہر کے علماءکی سپریم کونسل کا فتویٰ‌جاری

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی عالمی وباءکے پیش نظر مصر کی ممتاز جامعہ الازہر کے علماءکی سپریم کونسل نے مصدقہ طبی معلومات اور انسانی زندگی کے تحفظ کے عظیم تر مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے باجماعت اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باضابطہ فتویٰ جاری کر دیا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں مصر کے سفیر کے ذریعے شیخ الازہر سے کورونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے رہنمائی کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سلسلے میں جامعہ الازہر کے علماءکی سپریم کونسل نے مصدقہ طبی معلومات اور انسانی زندگی کے تحفظ کے عظیم تر مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے باجماعت اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باضابطہ فتویٰ جاری کر دیا ہے۔صدر مملکت نے فتویٰ کے اجراءپر شیخ الازہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ فتویٰ میں قرار دیا گیا ہے کہ تمام شواہد واضح طور پر اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عوامی اجتماعات بشمول با جماعت نماز کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا باعث بنتے ہیں۔ مسلمان ممالک میں سرکاری حکام کو باجماعت نماز و جمعہ کی نمازوں کو منسوخ کرنے کا پورا اختیار ہے۔

    اس سلسلہ میں درپیش حالات کو مدنظر رکھا جائے، موذن حضرات کو ”صلوٰة فی بیوتکم“ (گھروں میں نماز ادا کریں) کے ساتھ ترمیم شدہ اذان دینی چاہئے جبکہ اہلخانہ اپنے گھروں میں باجماعت نماز کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ مسلمانوں کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ بالخصوص بحران کی صورتحال میں طبی احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے مجاز ریاستی حکام کے احکامات کی پیروی کریں اور غیر سرکاری ذرائع سے اطلاعات اور افواہوں پر عمل سے گریز کریں۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کورونا وباءاور اس کے متعلق مصدقہ طبی معلومات ہیں کہ یہ وائرس بڑی آسانی اور تیزی سے پھیلتا ہے، اور یہ کہ انسانی زندگیوں کو بچانا اور انہیں تمام خطرات و نقصانات سے محفوظ رکھنا اسلامی قانون کے عظیم مقاصد میں سے ہے۔

    ان مقاصد کی تکمیل کے لیے علماءسپریم کونسل یہ فتویٰ جاری کرتی ہے کہ ہر مسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو اجازت ہے کہ وہ تمام عوامی اجتماعات بشمول باجماعت نماز اور جمعہ کی نمازوں پر وائرس کے پھیلاﺅ اور لوگوں کی اموات کے خدشہ کے پیش نظر قانونی طور پر پابندی لگا سکتے ہیں۔
    مزید برآں معمر افراد اپنے گھروں پر رہیں، باجماعت اور جمعہ کی نمازوں میں شرکت نہ کریں اور رائج طبی رہنما اصولوں کی پیروی کریں کیونکہ تمام شواہد واضح طور پر اس کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عوامی اجتماعات بشمول نمازیں اس وائرس کے پھیلاﺅ کا باعث بنتے ہیں۔ اسلامی قانون تمام مسلمانوں کی فلاح اور حفاظت یقینی بناتا ہے جیسا کہ دو صحیحین حدیثوں میں بیان کیا گیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ عبداﷲ ابن عباس نے اپنے مؤذن کو ہدایت کی کہ وہ اذان میں ترمیم کریں تاکہ لوگ گھروں پر نماز ادا کر سکیں اور بارش میں مسجد جانے سے اجتناب کریں۔ جیسا کہ یہ وبا بارش سے زیادہ خطرناک ہے اس لئے باجماعت اور جمعہ کی نمازوں پر پابندی کی اجازت ہے۔

    مزید برآں ابو داﺅد نے ابن عباس سے روایت کیا ہے کہ پیغمبراسلام حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ ”بیماری کا خوف باجماعت نماز چھوڑنے کیلئے عذر ہے“۔ اسی طرح عبدالرحمن بن عوف نے بیان کیا کہ پیغمبر نے ان لوگوں کو مسجد میں نماز ادا کرنے سے منع فرمایا جو دوسرے لوگوں کیلئے ناگوار بدبو کا باعث ہوں تاکہ دوسرے لوگ اس (بدبو) سے محفوظ رہ سکیں۔ لہٰذا ان شواہد کی بناءپر الازہر کے علماءکی سپریم کونسل نے فتویٰ دیا ہے کہ مسلمان ممالک میں سرکاری حکام کو باجماعت نماز و جمعہ کی نمازوں کو منسوخ کرنے کا پورا اختیار ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس فتویٰ کی بنیاد پر علماءکرام اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ جلد از جلد ان ہدایات کی روشنی میں احکامات صادر کئے جائیں۔

  • کرونا سے نمٹنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف نے ایسا کام کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    کرونا سے نمٹنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف نے ایسا کام کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    کرونا سے نمٹنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف نے ایسا کام کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی پارلیمانی جماعتوں کی کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارلیمانی کمیٹی کے پہلے ہی اجلاس میں بائیکاٹ کر دیا ،شہباز شریف نے وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر کے چلے جانے کے بعد احتجاجا کانفرنس سے واک آؤٹ کر دیا اور کہا کہ جب تک وزیر اعظم موجود نہیں رہیں گے وہ بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

    جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس چیلنج کے خلاف مل کر پالیسی بنانی ہے، پہلے ہی اجلاس میں آپ نے واک آوَٹ کردیا، قوم کو کیا پیغام گیا،شہبازشریف کا اجلاس سے واک آوَٹ سمجھ سے بالاتر ہے،ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں شہبازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کریں، اور اجلاس میں واپس آئیں.

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمانی لیڈر تجاویز دیں ، بطور قوم ہم کرونا کے خلاف جنگ جیتیں گے

    وزیراعظم عمران ٌخان کی ہدایت پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرونا سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی تھی جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،پنجاب میں آج پھر ایک ہلاکت ہوئی ہے، ایک کل لاہور میں ہوئی تھی، کے پی میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے

    مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، پنجاب میں دوسرا روز ہے، تمام مارکیٹیش، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے سروس معطل ہے,

    صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

  • ایران میں کرونا کے 9 ہزار سے زائد مریض صحتیاب، مزید کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    ایران میں کرونا کے 9 ہزار سے زائد مریض صحتیاب، مزید کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    ایران میں کرونا کے 9 ہزار سے زائد مریض صحتیاب، مزید کتنی ہوئی ہلاکتیں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے 9625 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

    ایرانی محکمہ صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے 27107 مریض سامنے آئے جن میں سے 2077 کی ہلاکت ہوئی جبکہ 9625 افراد صحتیاب ہو کر گھروں‌ کو چلے گئے

    ایرانی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2206 مزید افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے ،جن کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے

    ایرانی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں تبھی کرونا سے بچا جا سکتا ہے

    ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت روزانہ کورونا وائرس کے لئے 10 ہزار ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں ، جبکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں روزانہ 7 ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ علی رضا بیگلری کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ امریکہ سے زیادہ ٹیسٹ کر سکتا ہے، ایران میں پاستور انسٹی ٹیوٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کی گنجائش روزانہ دو ہزار ٹیسٹ تک پہنچ چکی ہے ، اور یہ ایک بڑی تعداد ہے ، یہاں تک کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں بھی روزانہ ہزار ٹیسٹ کروائے جاتے تھے ، جبکہ دو ہفتوں تک ایران نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں کرونا کے ٹیسٹ کے لئے 56 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں ،انکو سازو سامان کی فراہمی کا بہترین نیٹ ورک بنایا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین بھی ایران کے اس حوالہ سے کردار کی تعریف کر چکے ہیں.

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    قبل ازیں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کی ساتویں امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے، بین الاقوامی تنظیموں کیجانب سے دی گئی امداد کے سلسلے میں عالمی ادارے صحت کی کھیپ ایران پہنچی ہے جس میں ادویات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات شامل ہیں

  • کرونا وائرس نےشہزادوں کو بھی نہ چھوڑا، شہزادہ چارلس بھی کرونا وائرس کے شکارہوگئے

    کرونا وائرس نےشہزادوں کو بھی نہ چھوڑا، شہزادہ چارلس بھی کرونا وائرس کے شکارہوگئے

    لندن:کرونا وائرس نےشہزادوں کو بھی نہ چھوڑا، شہزادہ چارلس بھی کرونا وائرس کے شکارہوگئے،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس نے سب تفریقیں ختم کرتے ہوئے امیر،غریب ، بادشاہ ، رعایا ، حاکم اورمحکوم سب کو اپنی لپیٹ میں‌لے لیا ہے ،

    باغی ٹی وی کےمطابق برطانوی شہزادہ چارلس بھی کووڈ 19 کے شکارہوگئے ہیں جو کہ ایک کرونا وائرس کی ایک خطرناک قسم ہے، برطانوی حکام نے اس بات کی تصدیق کردی ہے،ادھرذرائع کےمطابق شہزادہ چارلس اس وقت انتہائی نگہداشت میں رہ رہے ہیں اور ان کا علاج معالجہ جاری ہے،

    یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھرمیں کروناوائرس سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 19 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے اوراس وائرس سے متاثرہونے والوں کی تعداد سوا 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1030 ہوچکی ہے، آٹھ پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں ، اور30 سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ باقی کا علاج جاری ہے

  • کرونا وائرس، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر طلب، اہم فیصلے متوقع

    کرونا وائرس، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر طلب، اہم فیصلے متوقع

    کرونا وائرس، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر طلب، اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزراء اعلیٰ،مسلح افواج کے سربراہان، سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے حوالہ سے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا جائے گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،پنجاب میں آج پھر ایک ہلاکت ہوئی ہے، ایک کل لاہور میں ہوئی تھی، کے پی میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے

    مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، پنجاب میں دوسرا روز ہے، تمام مارکیٹیش، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے سروس معطل ہے,

    صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

    کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ مقابلہ کرنا ہے،حکومت نہیں،قوم یہ جنگ جیت سکتی ہے وزیراعظم

  • انشاءاللہ کرونا کےخلاف ہم جنگ جیت جائیں گے،گھبرانا نہیں ،  صبروتحمل ، احتیاط ضروری ہے،وزیراعظم کا خطاب

    انشاءاللہ کرونا کےخلاف ہم جنگ جیت جائیں گے،گھبرانا نہیں ، صبروتحمل ، احتیاط ضروری ہے،وزیراعظم کا خطاب

    اسلام آباد :انشاءاللہ کرونا کےخلاف ہم جنگ جیت جائیں گے،گھبرانا نہیں ، صبروتحمل ، احتیاط ضروری ہے،وزیراعظم کا خطاب ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے کرونا کے خلاف کوششوں پراعتماد میں لیتے ہوئے کہا ہےکہ انشاءاللہ کرونا کے خلاف پاکستانی ضرور جنگ جیت جائیں گے ،

    وزیراعظم نے کہا ہےکہ میں سب سے کہہ رہا ہوں کہ گھبرانا نہیں ، صبروتحمل اوراحتیاط سے کام لیں ، قوموں پرمشکل وقت آتے رہتےہیں ، جوقومیں اتفاق ،محبت اورصبروتحمل کا مظاہرہ کرتی ہیں وہ ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہیں ،

    پارلیمانی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ 15 جنوری کو کورونا وائرس کے حوالے سے پہلا اجلاس طلب کیا گی اس وقت تک یہ وبا صرف چین تک محدود تھی

    پارلیمانی رہنماؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین کی جانب سے دباؤ آیا کہ بچوں کو واپس لایا جائے لیک چینی حکام کی جانب سے بہترین انتظامات کے باعث ہم نے طلبہ کو واپس نہ لانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا جب دوسرا ہمسایہ ایران کورونا وائرس سے متاثر ہوا تو صورتحال تبدیل تھی کیوں کہ ایران کے پاس چین جیسی سہولیات اور ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نطر دباؤ پر ہمیں انہیں واپس لانا پڑا۔

    وزیراعظم کے مطابق پاکستان میں صرف 153 افراد کو مقامی سطح پر وائرس منتقل ہوا جبکہ بقیہ کیسز باہر سے آئیں ہیں مقامی سطح پر کیسز کی تعداد کم ہونا خوش آئند بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ہم ایئرپورٹس پر 9 لاکھ افراد کو اسکرینننگ کرچکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کےمعاملے میں صوبے بااختیار ہیں لیکن میرے خیال میں اس سے تعمیراتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور اس کا اثر یومیہ اجرت کے ملازمین پر پڑرہا ہے۔ان کا کہنا کہ ملک میں 25 فیصد افراد غربت کی لکیر کے نیچے ہیں.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب گھبراہٹ میں اور خوف میں فیصلے کیے جاتے ہیں تو اس کے اثرات کا جائزہ نہیں لیا جاتا جس کے باعث دوسری جانب مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔وزیراعطم نے کہا کہ کورونا وائرس کی جنگ صرف قوم جیت سکتی ہے حکومتیں نہیں، اور جب یہ جنگ ہم جیت لیں گے تو اس کا سہرا تمام پاکستانیوں کے سر ہوگا۔

  • کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ مقابلہ کرنا ہے،حکومت نہیں،قوم یہ جنگ جیت سکتی ہے وزیراعظم

    کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ مقابلہ کرنا ہے،حکومت نہیں،قوم یہ جنگ جیت سکتی ہے وزیراعظم

    کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ مقابلہ کرنا ہے،حکومت نہیں،قوم یہ جنگ جیت سکتی ہے وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین سے کوئی بھی پاکستان میں مریض نہیں آیا، بد قسمتی سے ایران سے وائرس پاکستان میں پھیلا، ایئر پورٹ پر نو لاکھ لوگوں کو سکرین کیا، پاکستان میں 153 لوگوں میں مقامی طور پر وائرس پھیلا باقی مریض باہر سے آئے ہیں، لوکل ٹرانسمیشن کرونا کی پاکستان میں بڑی محدود ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،جب پاکستان میں 21 کیسز تھے، پتہ چل رہا تھا کہ کیسز بڑھیں گے لاک ڈاؤن پر پاکستان میں کنفیوژن ہے، دنیا میں مختلف قسم کے لاک ڈاؤن ہیں، ہم نے تعلیمی ادارے، یوم پاکستان کی پریڈ، میچز سب منسوخ کر دیئے، نیشنل کو آرڈینشن کمیٹی میں سندھ کا خیال تھا کہ اس سے آگے جانا چاہئے، صوبوں کو فیصلوں کا اختیار ہے، جب پریشر بڑھا لوگ دیکھ رہے تھے کہ اٹلی ، فرانس میں کیا ہو رہا ہے تو پھر پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں لاک ڈاؤن کیا گیا، ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئ.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت مین تیل کم ہو گیا گندم کی کٹائی آ رہی ہے وہان بھی مسئلہ ہو گا، کل کی نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی میں فیصلے ہوں گے، عام آدمی لاک ڈاؤن سے متاثر ہو گا، دالیں باہر سے آتی ہیں ،ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ہمیں سب کو بیٹھ کر اہم فیصلے کرنے ہوں گے،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب خوف میں فیصلے کئے جاتے ہیں ان فیصلوں کا معاشرے میں اثرصحیح نہیں ہوتا، اسے مشکلات پیدا ہوتی ہیں، ہمارے معاشرے می 25 فیصد لوگ غربت کی لکیر کی نیچے ہیں، کل نیشینل کو آرڈی نیشن کمیٹی میں لاک ڈاؤن کے اثرات دیکھیں گے، ٹرانسپورٹ بند کرنے کے کیا اثرات ہوں گے ایک دو ہفتے بعد پتہ چلے گا، لاک ڈاؤن کی آخری سٹیج پر جانا ہے تو ہمیں دیکھنا ہے کہ کرونا کے کرفیو میں جائیں گے، پھر ٹایم کیسے دیں گے لوگ لائنیں لگائیں گے لائنیں لگا کر کھانا لیں گے، ہمیں لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچانا پڑے گا، رضا کاروں کا ایک پروگرام کا اعلان کروں گا، ہمارے پاس لوگ ہونے چاہئے، ساتھ ساتھ اکنامک حالت بھی خراب ہو گی، انڈسٹری بند ہے اس پر بھی سوچنا پڑے گا، بڑے پیمانے پر بے روزگاروں کو پیسہ ،کھانا پہنچانا یہ بھی سوچنا ہے، اگر خدانخؤاستہ ملک میں کرفیو لگانا پڑے تو کم از کم اسکی تیاری ہو

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کرونا کی جنگ سے لڑ سکتی ہے، حکومت نہیں، امریکہ میں دیکھ لیں وہاں کیا ہو رہا ہے، اس لئے پاکستان میں بھی کوئی ایسا حل نہین لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں، پارلیمانی لیڈر تجاویز دیں ،قوم جنگ جیت سکتی ہے میں چاہتا ہوں سب ملکر جنگ کو جیتیں. کرونا کی جنگ جیتنے میں سارے پاکستانی شامل ہوں گے، غریب افراد کو دیکھنا ہے،کچی آبادیوں میں جہاں سات سات لوگ ایک کمرے میں رہتے ہیں، ڈیلی ویجز، رکشے والے کیسے گزارہ کریں گے ان کو بھی دیکھنا ہے،

  • دنیا بھر میں کوروناوائرس سے تقریباً 19 ہزار افراد جاں بحق, 4لاکھ  سے زائد متاثر،مرنے اورمتاثرہونے والوں کی رفتارتیزہوگئی

    دنیا بھر میں کوروناوائرس سے تقریباً 19 ہزار افراد جاں بحق, 4لاکھ سے زائد متاثر،مرنے اورمتاثرہونے والوں کی رفتارتیزہوگئی

    اسلام آباد :دنیا بھر میں کوروناوائرس سے تقریباً 19 ہزار افراد جاں بحق, 4لاکھ سے زائد متاثر،مرنے اورمتاثرہونے والوں کی رفتارتیزہوگئی ،دنیا بھرسے آنے والے اطلاعات کی روشنی میں دنیابھرمہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار کے قریب پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد4لاکھ 22ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد ہے۔

    خبرایجنسی کے مطابق کورونا کا شکار دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، نیوزی لینڈ نے بھی نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کردیا، ایران نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے غیرملکی امداد لینے سے انکار کردیا۔امداد کی پیشکش ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز بین الاقوامی تنظیم نے کی۔

    ایران میں 122سے زائد نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد1934ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد24ہزار 8سوسے زائد ہے۔امریکا میں 222نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد775ہوگئی۔ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 54ہزار8سوسے تجاوز کرگئی۔

    خبرایجنسی کے مطابق چین کے بعد یورپ کوروناوائرس کا گڑھ بن گیا۔اسپین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہی دن میں تقریبا 7ہزار نئے کیس سامنے آئے۔اٹلی وزارت صحت کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 743افراد ہلاک جبکہ مرنیوالوں کی تعداد 6ہزار922ہوگئی ۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق برطانیہ کی آدھی آبادی کورونا کا شکار ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وسط جنوری میں پہنچا،ابتدا میں رپورٹ نہیں کیا جاسکا، تحقیق برطانیہ میں کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکامی کئی اسپتالوں نے کینسرسرجری معطل کردی۔ برطانیہ میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ایسٹ لندن میں 4ہزار بیڈ کا عارضی ہسپتال کھول جائے گا۔

  • کروناوائرس سے ایک اورپاکستانی جاں بحق، تعداد 8 ہوگئی

    کروناوائرس سے ایک اورپاکستانی جاں بحق، تعداد 8 ہوگئی

    راولپنڈی:کروناوائرس سے ایک اورپاکستانی جاں بحق، تعداد 8 ہوگئی ،باغی ٹی وی کےمطابق راولپنڈی میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی ہے، یہ خاتون برطانیہ سے واپس پاکستان پہنچی تھی ، اس خاتون کی ہلاکت کی تصدیق اس کے گھروالوں کیطرف سے ہوگئی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق سوہاوہ کی رہائشی خاتون جوکہ چند دن قبل برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچی تھی کرونا وائرس کی وجہ سے وفات پاگئی ہیں ، اس خاتون کو 21 مارچ کو راولپنڈی ہسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا جہاں یہ کرونا وائرس کی وجہ سے سخت بیمار تھیں اورابھی چند منٹ پہلے اس کی موت کی خبرآگئی ہے

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اس تازہ موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 8 ہوچکی ہے، جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1039 ہوگئی۔

    ملک میں کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب 2 ہوگئی ہے

    مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔