Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • عوام پریشان نہ ہوں ، معاشی پیکیج: پیٹرولیم مصنوعات اگلے 3 ماہ میں مزید سستی ہوں گی، مشیر خزانہ نے قوم کوخوشخبری سنادی

    عوام پریشان نہ ہوں ، معاشی پیکیج: پیٹرولیم مصنوعات اگلے 3 ماہ میں مزید سستی ہوں گی، مشیر خزانہ نے قوم کوخوشخبری سنادی

    اسلام آباد :عوام پریشان نہ ہوں ، معاشی پیکیج: پیٹرولیم مصنوعات اگلے 3 ماہ میں مزید سستی ہوں گی، مشیر خزانہ نے قوم کوخوشخبری سنادی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزیراعظم کے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے حوالے سے کہا ہے کہ سوا کھرب روپے کے پیکیج میں کم آمدنی اور کاروباری افراد کو سہولت دی جائے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔

    اسلام آباد میں وزیرتجارت رزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہنا کہ ‘ہماری معیشت ایک اچھے انداز میں مسٹحکم ہورہی تھی، پچھلے 8 مہینوں میں برآمدات میں اضافہ ہو اور بیرونی سرمایہ کاری بھی 4 ارب ڈالرز تک پہنچی’۔انہوں نے کہا کہ ‘کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب سے کم ہو کر 3 ارب رہ گیا، 4 ہزار ارب کے قرضے بھی ادا کیے گئے اور ادائیگیوں کا توازن بھی مثبت رہا’۔

    حفیظ شیخ کا کہنا تھاکہ ‘سرمایہ تاریخ میں کسی بھی 8مہینے میں اتنا جمع نہیں کیا گیا تھا جتنا پچھلے 8 ماہ میں کیا گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 70 فیصد بڑھ گیا تھا، اسی سے این ایف سی کے ذریعے صوبوں کو پیسے دیے گئے اور اسٹیٹ بینک کے خزانے میں 5 ارب ڈالر اضافہ ہوا’۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کی معیشت کے حوالے سے یہ تمام چیزیں مثبت خبر کے طور پر ابھر رہی تھیں، دنیا میں سراہا جارہا تھا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے’۔

    کوروناوائرس سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘کوروناوائرس کے مسئلے سے معیشت پر برے اثرات پڑنے کا خدشہ ہے، کیونکہ وہ ممالک جہاں ہم برآمد کررہے ہیں ان کی معیشت کمزور ہورہی ہے جس سے ہماری برآمدات میں کمی آئے گی’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘بیرون ملک سے ہمارے ورکر جو پیسے بھیج رہے تھے اس میں پچھلے 4 ماہ سے اضافہ ہورہا ہے جس میں کمی آسکتی ہے، اسی طرح ہمارے ملک میں اقتصادی سرگرمیاں کم ہوں گی اور ٹیکس بھی کمزور ہوگی’۔

  • کرونا نے دنیا کی خوشیاں چھین کرغم تھمادیئے :  اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا سے چین سے زیادہ ہلاکتیں،ایک دن میں 738 ہلاک

    کرونا نے دنیا کی خوشیاں چھین کرغم تھمادیئے : اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا سے چین سے زیادہ ہلاکتیں،ایک دن میں 738 ہلاک

    اسپین :کرونا نے دنیا کی خوشیاں چھین کرغم تھمادیئے : اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا سے چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوگئیں ہیں ، ادھر اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے چین سے زیادہ جہاں رواں ماہ 20 مارچ کو یورپی ملک اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی تھیں، وہیں اب اسپین میں بھی چین سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔

    چین میں دسمبر 2019 کے وسط سے لے کر 25 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 163 تھی اور وہاں پر مریضوں کی تعداد 81 ہزار 661 تھی جس میں سے تقریباً 99 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے تھے۔

    کورونا وائرس سے چین سے 25 مارچ سے پہلے تک سب سے زیادہ زیادہ ہلاکتیں صرف یورپی ملک اٹلی میں ہوچکی تھیں، جہاں 25 مارچ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 820 تک جا پہنچی تھی اور وہاں پر مریضوں کی تعداد بھی 69 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔اٹلی رواں ماہ 20 مارچ کو وہ پہلا ملک بنا تھا جہاں کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہوچکی تھیں اور 20 مارچ کے بعد اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگئی اور گزشتہ تین روز سے وہاں یومیہ 650 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    تاہم اب یورپ کا ایک اور ملک بھی کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے حوالے سے چین سے آگے نکل گیا۔اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکتیں چین سے زیادہ ہوگئیں اور 25 مارچ کی شام تک اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 434 تک جا پہنچی۔

    نشریاتی ادارے اسکائے نیوز کے مطابق اسپین میں 24 اور 25 مارچ کے درمیان 738 نئی ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں ہلاک افراد کی تعاد بڑھ کر 3 ہزار ہزار 434 تک جا پہنچی۔

  • بلاول بھٹونے سندھ حکومت سے کرونا سے نمٹنے کے لیے صرف 6 ماہ کےلیے ڈاکٹروں کو بھرتی کرنے کا کہہ دیا

    بلاول بھٹونے سندھ حکومت سے کرونا سے نمٹنے کے لیے صرف 6 ماہ کےلیے ڈاکٹروں کو بھرتی کرنے کا کہہ دیا

    کراچی:بلاول بھٹونے سندھ حکومت سے کرونا سے نمٹنے کے لیے صرف 6 ماہ کےلیے ڈاکٹروں کو بھرتی کرنے کا کہہ دیا ،طلاعات کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر قوم کو مسیحاؤں کی ضرورت ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنی ٹوئٹر پر کہا کہ اس وقت کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹونے ٹوئٹرپرایک لنگ بھی شیئرکیا جس میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یہاں اپلائی کریں کیونکہ مسیحاؤں کی قوم کوضرورت ہے۔

    شیئر کرایا گیا لنک محکمہ صحت ’ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارمنٹ سندھ‘ کا ہے جس میں کورونا کی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں کی 6 ماہ کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

  • رات کب کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ نے شہریوں کا واضح پیغام دے دیا

    رات کب کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ نے شہریوں کا واضح پیغام دے دیا

    کراچی :رات کب کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ نے شہریوں کا واضح پیغام دے دیا ،طلاعات کےمطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کسی کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ صرف اسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل اسٹورز کو کھلا رکھا جاسکے گا۔

    خیال رہے کہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 413 افراد سامنے آچکے ہیں جب کہ ایک مریض کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پور ے صوبے میں 23 مارچ سے 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، اس دوران تمام تجارتی مراکز، پارکس اور تفریحی مقامات بند ہیں۔اب سندھ حکومت نے شہریوں کی نقل و حرکت کو مزید محدود کرنے لے لیے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردی ہے جس کے مطابق آج سے 13 روز کے لیے صوبے میں رات 8 سےصبح 8 بجےتک کھانے پینے کی اشیا اور پرچون کی دکانیں بھی بند رہیں گی تاہم اسپتال 24 گھنٹے کام کرتےرہیں گے جب کہ صرف اسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل اسٹورز کو ہی کھلنے کی اجازت ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام گلی، محلہ، بازاروں میں رات 8 بجے کے بعد کسی بھی قسم کے کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تمام فیکٹریاں بھی 13 روز تک بند رہیں گی تاہم کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ ادویات بنانے والی فیکٹریاں بھی کام جاری رکھ سکیں گی۔

  • ایک طرف دنیا کرونا سے خوف زدہ تودوسری طرف پیداہونے والی بچی کانام ہی کرونا رکھ دیا گیا

    ایک طرف دنیا کرونا سے خوف زدہ تودوسری طرف پیداہونے والی بچی کانام ہی کرونا رکھ دیا گیا

    اترپردیش:ایک طرف دنیا کرونا سے خوف زدہ تودوسری طرف پیداہونے والی بچی کانام ہی کرونا رکھ دیا گیا ،طلاعات کےمطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں عالمی وبا کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’کورونا‘ رکھ دیا گیا۔

    چین سے دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد عالمی معیشت کو تباہ کرنے والی وبا ’کورونا‘ کی وجہ دنیا کے بیشتر ممالک لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانے پر مجبور ہیں تاہم ایشیائی ممالک میں اس وبا کا بھرپور مذاق اڑایا گیا اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے نت نئے طریقے بھی ایجاد کیے گئے اور اب بھارت میں ہی کرفیو کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام بھی ’کورونا‘ رکھ دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پور میں پیدا ہونے والی بچی کے والدین نے اس کا نام ’کورونا‘ رکھ دیا ہے، بچی کے انکل نے ’کورونا‘ نام رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وائرس نے ہزاروں لوگوں کی جان لی ہے تاہم اس وائرس کے جہاں بہت سارے نقصانات ہیں وہیں اس کے کچھ فوائد بھی ہیں جیسا کہ ہم سب اس کی وجہ سے آج اکھٹے ہوئے ہیں اور یہ لوگوں کے لیے یکجہتی کی علامت ہے۔

    واضح رہے دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح بھارت نے بھی 22 مارچ سے ’جنتا کرفیو‘ نافذ کررکھا ہے جس میں عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کی متاثرین کی تعداد 800 تک ہوچکی ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے 11 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں

  • ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے 600افراد صحتیاب ہو گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

    ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے 600افراد صحتیاب ہو گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور:ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے 600افراد صحتیاب ہو گئے، اطلاعات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے 800افراد میں سے 600 کے ٹیسٹ کلیئر ہو گئے ہیں اور انہیں گھر روانہ کردیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج کابینہ کی کمیٹی کی ملاقات میں محکمہ صحت کو ہدایات دی ہیں کہ ہماری لیبارٹری کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور کٹس سمیت تمام ضروری حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں جن 800افراد کو قرنطینیہ میں رکھا گیا تھا، ان میں سے 600 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور ہماری انتظامیہ انہیں گھر واپس پہنچا کر آئے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کورونا آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل کرنے کا بھی کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے اپنی جیل میں صورتحال کا جائزہ لیا، لاہور کی کیمپ جیل میں 100بسرٓتروں کا ہسپتال فوری طور پر بنا رہے ہیں اور تمام جیلوں میں اسکریننگ کا عمل بھی شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں موجود افراد کے لیے بھی محکمہ سمری بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جس کی بدولت ساڑھے تین ہزار افراد مستفید ہوں گے اور رہا ہو جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کو لکھ رہے ہیں کہ وہ اپنے عملے ی خود اسکریننگ کریں یا وہ اپنے عملے فہرست فراہم کریں تاکہ پنجاب حکومت ان کی اسکریننگ کر سکے کیونکہ ان کا دیگر لوگوں سے مسلسل رابطہ رہا ہے۔
    عثمان بزدار نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کو بھی کہہ دہا ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے جبکہ متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ہماری فوڈ چین متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز سمیت تمام محکمہ صحت کے عملے کے لیے اسپیشل رسک الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر مریضوں کا علاج کرنے والے افراد کو تنخواہ کے برابر اسپیشل رسک الاؤنس بھی دیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور اپنے اردگرد موجودہ مستحق افراد کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

  • کرونا جارہا ہے،پریشان نہیں ہونا’ہمارا ملک شٹ ڈاون کے لیے نہیں بنا، آپ کسی بھی ملک کوبند کرکےاسے تباہ کرسکتے ہو‘ٹرمپ

    کرونا جارہا ہے،پریشان نہیں ہونا’ہمارا ملک شٹ ڈاون کے لیے نہیں بنا، آپ کسی بھی ملک کوبند کرکےاسے تباہ کرسکتے ہو‘ٹرمپ

    واشنگٹن :امریکیوں پریشان نہ ہونا کرونا چند دن کی بات ہے ،’ہمارا ملک شٹ ڈاون کے لیے نہیں بنا، آپ کسی بھی ملک کو بند کرکے اسے تباہ کرسکتے ہو‘۔ٹرمپ کا اہم اجلاس میں بیان ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس کے بحران کو ختم ہونے کی قریب تر قرار دے دیا اور سماجی دوری کو بھی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا تاہم نیو یارک کے گورنر نے وبا کو تیز رفتار ’بلٹ ٹرین‘ سے تشبیہہ دی۔

    فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا ملک شٹ ڈاون کے لیے نہیں بنا، آپ کسی بھی ملک کو بند کرکے اسے تباہ کرسکتے ہو‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں ایسا ملک چاہتا ہوں جو کھلا ہو اور ایسٹر تک مجھے ایک روشنی نظر آرہی ہے‘۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایسٹر پر بھرے ہوئے گرجا گھر دیکھنا چاہتے ہیں جو تین ہفتوں بعد 12 اپریل کو ہوگی۔سماجی دوری اور قرنطینہ کے اقدامات تقریباً پورے امریکا میں ہی ’ایک تہائی آبادی کے لیے گھروں پر رہنے کے احکامات کے ساتھ‘ اٹھائے جارہے ہیں جس سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت رک گئی ہے۔

    سروے نتائج کے مطابق 74 فیصد امریکیوں نے بڑے اجتماعات سے گریز کرنا شروع کردیا ہے جبکہ دیگر 48 فیصد نے سفر کے منصوبے کو ترک کردیا ہے جس کی وجہ سے ایئرپورٹس اب صحرا کا منظر پیش کر رہے ہیں۔اس شٹ ڈاون سے متاثر ہونے والی ایک اور نمایاں چیز صدارتی انتخابات کی مہم ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک بھر میں بڑی ریلیاں منسوخ کرنی پڑیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے مطابق کورونا وائرس کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے اور کہا کہ ’ہم اس سے زیادہ گاڑیوں کے حادثوں میں جانیں کھو دیتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم آٹو موبائل کمپنیوں کو کہیں کہ آپ گاڑیاں بنانا چھوڑ دیں‘۔

    بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایسٹر کے ہدف سے پیچھے ہٹتے ہوئے ماہر وبائی امراض کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ’ہم یہ اس وقت کریں گے جب بہتری آجائے گی دوبارہ کھولا جانا ریاست کے کچھ حصوں تک محدود رہے گا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ پیدا ہونے والی معاشی صورتحال و عوامی مشکلات کے پیش نظر امریکی سینیٹ اور وائٹ ہاؤس کے مابین 20 کھرب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری کا معاہدہ ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ امریکا کورونا وائرس سے اب تک 55ہزار 225 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ان میں سے 802 افراد ہلاک اور 354 مکمل صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔لیکن بعض ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں‌

    اس کے علاوہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 28 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 19 ہزار 120 سے زائد افراد ہلاک اور ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

  • پی آئی اے کا انسان ہمدردی کی بنیادوں پر چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا انسان ہمدردی کی بنیادوں پر چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے انسان ہمدردی کی بنیادوں پر چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا

    پاکستان میں پھنسے وہ مسافر جوواپس اپنے گھروں کو لوٹنا چاہ رہے ہیں کیلئے خصوصی اقدام کے طور پر پی آئی اے پروازیں چلائے گی، پی آئی اے کی تین پروازیں برطانیہ اور ایک کینیڈا جائیں گی

    پی کے 781 بروز جمعہ 27 مارچ کو لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی ،پی کے 709 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوگی پی کے 757 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے لندن جائے گی ،پی کے9791 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے برمنگھم جائے

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام چار پروازیں واپس خالی آئیں گی ،ان پروازوں پر بکنگ شروع ہوگئی ہے اور پہلے آئیے کی بنیاد پر فروخت جاری ہے۔ ٹکٹوں کے حصول کیلئے پی آئی اے اور ایجنٹس کے دفاتر یا کال سینٹر سے رابطہ کریں

    قبل ازیں حکومت نے کل سے ملک بھر میں ہر قسم کا فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ڈومیسٹک، چارٹرڈ فلائٹ آپریشن پر 26 مارچ سے 2 اپریل تک پابندی ہوگی۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک، چارٹرڈ، نجی ہوائی جہازکے ذریعے ہوائی سفر معطل رہے گا، اطلاق کارگو اور خصوصی اجازت کے تحت پروازوں پر نہیں ہوگا۔

    ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے علاقائی پروازوں کی منسوخی سے متعلق نوٹم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے تمام ایئر لائن آپریٹرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ تمام قسم کی علاقائی شیڈول، بغیر شیڈول چارٹرڈ اور نجی ہوائی جہاز کے مسافروں کی پروازوں کا آپریشن 26 مارچ کو شام 6 بجے سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا معطلی کا اطلاق کارگو اور خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جن کو منظوری خصوصی اجازت کے تحت ہوں گے

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے علاقائی پروازوں پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے اہم فیصلہ کیا, اس سے قبل وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دو ہفتوں کے لیے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے فضائی آپریشن بند کرنے کافیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا، فیصلہ حکومت کے لیے مشکل تھا لیکن صورت حال دیکھتے ہوئے کیا گیا،پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے،

  • بھارتی فوج کے ہاتھوں پہلے سے لاک ڈاون مقبوضہ کشمیرکوآج تاریخ کے مشکل ترین لاک ڈاون کا سامنا ، رات سے نیاسلسلہ شروع

    بھارتی فوج کے ہاتھوں پہلے سے لاک ڈاون مقبوضہ کشمیرکوآج تاریخ کے مشکل ترین لاک ڈاون کا سامنا ، رات سے نیاسلسلہ شروع

    سرینگر:بھارتی فوج کے ہاتھوں لاک ڈاون مقبوضہ کشمیرکوآج تاریخ کے مشکل ترین لاک ڈاون کا سامنا ، رات سے کشمیریوں پرسختی کا نیاسلسلہ شروع،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے پھیلا وکی روک تھام کو یقینی بنانے کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے روز بھی مکمل لاک ڈان کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث وادی کے طول و عرض میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

    لوگوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا بغیر ایمرجنسی کے کسی بھی شخص کو چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔تجارتی مرکز لال چوک کے ساتھ ساتھ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔لوگوں پر نظر رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے ڈرون کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے متاثر افراد کی تعداد 7تک پہچ گئی ہے جن میں جموں کے 4 اور کشمیر وادی کے 3مثبت کیسز شامل ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب تک 4765 ایسے افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جو یا تو بیرون ممالک سے واپس آئے ہیں یا مشتبہ افراد کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں سے 7 افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    2928 افراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔گزشتہ روز سامنے آنے والے کیسز میں سے دو کا تعلق دارالحکومت سرینگر اور تیسرے کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر کے نواحی شہر کے علاقے نوہٹہ میں واقع 625 برس قدیم تاریخی جامع مسجد کا انتظام و انصرام چلانے والی انجمن اوقاف نے کورونا وائرس کے پھیلا کے خطرات کے پیش نظر فی الحال جامع مسجد میں تمام اجتماعی نمازیں موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے۔انجمن اوقاف کی سربراہی

  • سندھ میں لاک ڈاؤن ، ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کن اشیا کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا؟

    سندھ میں لاک ڈاؤن ، ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کن اشیا کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا؟

    سندھ میں لاک ڈاؤن ، ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کن اشیا کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اناج کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ،کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے گورنر،وزیراعلیٰ سندھ،آئی جی پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

    چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن ملک ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ اناج کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑکے باعث کراچی میں گندم، دالوں،چاول کی قلت کا خدشہ ہے، پولیس اہلکار لاک ڈاؤن کی آڑ میں پنجاب سمیت اندروں سندھ سے آنے والی اناج کی گاڑیاں بلاوجہ روک رہے ہیں، عوام کو بلاتعطل اناج کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو گاڑیوں کی پکڑ دھکڑسے روکا جائے،

    ملک ذوالفقارعلی کا مزید کہنا تھا کہ اناج بشمول دالوں، چاول ودیگر اجناس کی گاڑیاں روکنے سے غذائی اشیاء کی قلت پیدا ہوسکتی ہے،
    اناج کی گاڑیاں بروقت مارکیٹ نہیں پہنچیں تو عوام کو دالوں، چاول سمیت دیگر غذائی اشیاء کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکے گی، عوام کے بہتر ترین مفاد میں اناج کی گاڑیاں نہ روکنے کی ہدایت جاری کی جائے، تاجربرادری مشکل کی اس گھڑی میں عوام سے منافع نہ کمائیں،

    دوسری جانب سندھ میں لاک ڈاون سے بھینسوں کے چارے کی کمی سے کیٹل فارمرز پریشان ہو گئے ہیں،سیکریٹری ڈیری فارمر ایسوسی ایشن غلام رسول کا کہنا ہے کہ بھینسوں کے چارے کے ٹرکس کو سندھ میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔ بھینسوں کا چارہ پنجاب سے آتا ہے۔ بیرون ملک سے بھی چارے کی درآمد پر پابندی ہے ،چارے کی کی کے باعث بھینسوں کی جان کو خطرہ ہے۔

    غلام رسول کا مزید کہنا تھا کہ فوری طور پر چارے کی فراہمی نہ کی گئی تو جانور مرنا شروع ہو جائیں گے،جانوروں کے چارے کے ٹرکوں کو سندھ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ چارے کے ٹرکوں کو لاک داون پابندی سے استثنی قرار دیا جائے۔