Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا کے نوجوان مریض کو وینٹی لیٹر دینے والا کورونا سے متاثر پادری چل بسا،اٹلی میں اب تک 50 پادری بھی جاں بحق ہوچکے

    کورونا کے نوجوان مریض کو وینٹی لیٹر دینے والا کورونا سے متاثر پادری چل بسا،اٹلی میں اب تک 50 پادری بھی جاں بحق ہوچکے

    لندن :کورونا کے نوجوان مریض کو وینٹی لیٹر دینے والا کورونا سے متاثر پادری چل بسا،اٹلی میں اب تک 50 پادری بھی جاں بحق ہوچکے،بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے اس وقت سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی کا عمر رسیدہ وہ پادری کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگیا جنہوں نے زندگی کے آخری لمحات میں اپنا وینٹی لیٹر ایک نوجوان مریض کی زندگی بچانے کے لیے دے دیا تھا۔

    اٹلی کے صوبے بیرگامو کے شہر لوویرے کے ہسپتال میں عمر رسیدہ پادری نے اپنا وینٹی لیٹر اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ایک نوجوان کو دیا تھا جب نوجوان کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا اور ہسپتال میں اضافی وینٹی لیٹر موجود نہیں تھا۔

     

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہلاک ہونے والا 72 سالہ پادری گوسپے براردیلے صوبے بیرگامو کے چھوٹے سے قصبے کسنجو کے ایک چرچ میں پادری کی خدمات سر انجام دیتا تھا اور انہیں بھی کورونا ہوگیا تھا۔کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد پادری کو صوبے کے بڑے شہر لوویرے کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں کورونا کے درجنوں مریض زیر علاج تھے اور وہاں پر وینٹی لیٹرز کی بھی قلت تھی۔

    کورونا میں مبتلا ہونے والے 72 سالہ پادری گوسپے براردیلے کے لیے ان کے پیروکاروں نے وینٹی لیٹر کا خصوصی بندوبست کیا تھا اور انہیں علاج کے دوران وینٹی لیٹر فراہم کیا گیا مگر ہسپتال میں انہوں نے اپنا وینٹی لیٹر نوجوان مریض کو دیا۔

    رپورٹ کے مطابق عمر رسیدہ پادری نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر سانس کی دشواری کا سامنا کرنے والے کورونا کے نوجوان مریض کو اپنا وینٹی لیٹر دیا اور بعد ازاں کچھ گھنٹے بعد پادری چل بسے۔عمر رسیدہ پادری کے ہلاک ہونے کے بعد ان کی لاش کو اپنے آبائی گاؤں لایا گیا مگر ان کی آخری رسومات میں کسی کو بھی شرکت کی اجازت نہیں تھی اور لوگوں نے پادری کا آخری دیدار اپنے گھروں کی کھڑکیوں اور بالکونیوں سے کیا۔

    بی بی سی کے رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے کتنے پادری ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم حکام کے مطابق 50 کے قریب پادری کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں چرچز سمیت دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو بھی بند کردیا گیا ہے جب کہ پاپائیت کے مرکز ویٹی کن سٹی کو بھی عام افراد کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

  • کرونا نے دنیا کی معیشت تباہ کردی ، دنیا بہت بڑے بحران کی جانب جارہی ہے، آئی ایم ایف سربراہ کا انتباہ

    کرونا نے دنیا کی معیشت تباہ کردی ، دنیا بہت بڑے بحران کی جانب جارہی ہے، آئی ایم ایف سربراہ کا انتباہ

    واشنگٹن: کرونا نے دنیا کی معیشت تباہ کردی ، دنیا بہت بڑے بحران کی جانب جارہی ہے، آئی ایم ایف سربراہ کا انتباہ ،اطلاعات کےمطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی صدر کرسٹینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو سے دنیا بحران کی جانب جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے واشنگٹن میں دفتر کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وبا کے پھیلاو سے اب تک 80 ممالک اس کے نتائج سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کرچکے ہیں۔یہ بیان جی 20 وزرا خارجہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے درمیان کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی آن لائن اجلاس کے بعد سامنے آیا۔

    خیال رہے کہ جی 20 میں دنیا کے با اثر ممالک شامل ہیں۔ادھرذرائع کے مطابق جی20 وزرا خارجہ اور مرکزی بینک کے گورنرز نے بتایا ہے کہ عالمی معیشت بحران کی جانب جارہی ہے اور ’مشترکہ مالی اقدام‘ اس بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔

    کرسٹینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پالیسی اقدامات پر توجہ دے رہا ہے تاکہ بحران کے اثرات کو کم کیا جاسکے اور جنہیں مالی ضرورت ہے ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ہنگامی فنانسنگ کو مزید بڑھائیں گے، تقریباً 80 ممالک ہم سے مدد مانگ رہے ہیں اور ہم دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر اس پر کام کر رہے ہیں تاکہ مضبوط مشترکہ رد عمل دیا جاسکے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’2020 میں عالمی نمو منفی ہے اور بدترین بحران کا خدشہ ہے اور عالمی مالیاتی بحران کے وقت ہم 2021 میں بحالی کی امید کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہا تھا کہ وبا کو روکنے کے لیے اقدامات حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے جنہیں اپنے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے وسائل لگانے ہوں گے۔

    تاہم آئی ایم ایف کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ’وبا کے معاشی اثرات شدید ہوں گے‘ اور اگر وائرس کو فوری روک دیا گیا تو بحالی تیز اور مضبوط ہوسکے گی۔

  • کورونا وائرس:60 لاکھ ماسک لاپتہ یا چوری ابھی تک پتہ نہ چل سکا

    کورونا وائرس:60 لاکھ ماسک لاپتہ یا چوری ابھی تک پتہ نہ چل سکا

    نیروبی :کورونا وائرس:60 لاکھ ماسک لاپتہ یا چوری ابھی تک پتہ نہ چل سکاجرمن کسٹم حکام نے کہا ہے کہ طبی عملے کی حفاظت کے لیے آرڈر کیے گئے 60 لاکھ سے زائد ماسک کینیا ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے۔

    جرمن حکام کے مطابق وہ لاپتہ ہونے والے 60 لاکھ ماسک کی برآمدگی کے لیے تحقیقات کررہےہیں۔جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے سپیگل آن لائن میں شائع ہونے والی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ہوا‘۔

    دوسری جانب کینیا کے ہوائی اڈے کی اتھارٹی (کے اے اے) کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات میں ابھی تک کچھ نہیں ملا ہے۔واضح رہے کہ جرمن کسٹم حکام نے ایف ایف پی 2 ماسک، جو 90 فیصد سے زیادہ ذرات کو فلٹر کرتے ہیں، کے آرڈر کیے تھے۔

    کسٹم حکام اور مسلح افواج ماسک کی خریداری کے لیے وزارت صحت کی مدد کررہی تھی۔مذکورہ کھیپ 20 مارچ کو جرمنی کو موصول ہوجانی چاہے تھی لیکن کینیا کے ہوائی اڈے پر گزشتہ ہفتے کے آخر میں لاپتہ ہوگئی جس کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔

  • پاک چین دوستی زندہ باد، چین نے بھجوایا سندھ میں طبی امدادی سامان

    پاک چین دوستی زندہ باد، چین نے بھجوایا سندھ میں طبی امدادی سامان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری ہے

    چین نے پاکستان کے لئے طبی امدادی سامان بھجوایا ہے،چین کی جانب سے 50 لاکھ این 95 ماسک اور 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر سامان وصول کیا.

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایئرپورٹ پہنچے، سید مراد علی شاہ نے چین سے آنے والے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی،یہ ماسک چین نے ڈونیٹ کئے ہیں،یہ تمام کٹس اور ماسک چین نے پاکستان کو عطیہ کی ہیں،چین کی جانب سے امدادی سامان خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچا.

    قبل ازیں چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گلگت بلتستان کیلئےچینی امدادی سامان 27 مارچ کو خنجراب پہنچے گا،

    وزیر اعلیٰ جی بی نے ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کے گورنر کو مددک یلئےخط بھیجا تھا،سامان چینی ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کوفراہم کیاجائیگا،

    چینی سفارتخانے کے مطابق طبی سازو سامان درہ خنجراب کے ذریعے گلگت بلتستان کو فراہمی کیلئے تیار ہو گا،امدادی سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این-95 ماسک،2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،امدادی طبی سامان میں 5 وینٹی لیٹرز اور 2 ہزار میڈیکل پروٹیکٹو کپڑے بھی شامل ہیں

  • دکانداروں نے کورونا سے نمٹنے کیلئے لوگوں میں فاصلہ رکھنے کا توڑ نکال کرگائیڈ لائن دے دی

    دکانداروں نے کورونا سے نمٹنے کیلئے لوگوں میں فاصلہ رکھنے کا توڑ نکال کرگائیڈ لائن دے دی

    نئی دہلی :بھارت: دکانداروں نے کورونا سے نمٹنے کیلئے لوگوں میں فاصلہ رکھنے کا توڑ نکال کردوسرے دوکانداروں کوگائیڈ لائن دے دی ،اطلاعات کےمطابق دنیا میں آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں کورونا وائرس سے بچنےکے لیے 24 مارچ سے 21 دن تک لاک ڈاؤن شروع کردیا گیا، اس سے قبل ملک میں 22 مارچ کو 14 گھنٹوں کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا جب کہ 23 مارچ کو 80 اضلاع میں کرفیو لگایا گیا تھا۔

     

    تاہم بعد ازاں حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کرتے ہوئے تمام کاروباری مراکز، عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ کو بند رکھنے کا حکم دیا، تاہم اس دوران سبزی، پھل، گوشت، راشن اور دودھ کے دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی۔

    اشیائے ضرورت اور اشیایے خوردونوش کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ملنے کے بعد خدشہ تھاکہ دکانوں پر لوگوں کی بھیڑ ہوگی، اس لیے وہاں کے دکانداروں نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے لوگوں میں فاصلہ رکھنے کا توڑ نکال ڈالا۔

    بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق ملک کے کئی شہروں سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی دکانداروں نے لوگوں میں فاصلہ رکھنے کا توڑ نکالتے ہوئے دکانوں کے باہر سرکل بنائے اور ان سرکل میں تین سے 4 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرکزی حکومت کے ماتحت علاقے پدوچیری اور ریاست گجرات سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکانداروں نے دکان کے باہر لوگوں میں فاصلہ رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے سرکل بنا رکھے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشن اور دودھ کے دکانوں سمیت دیگر دکانوں کے باہر تین سے 4 فٹ کے فاصلے پر سرکل بنائے گئے ہیں، جہاں لوگوں کو کھڑا ہوکر اپنی باری کا انتطار کرنے کا کہا گیا۔

    تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اشیائے ضرورت خریدنے کے لیے آنے والے لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بنائے گئے مذکورہ دائروں میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں اور دکانوں میں اندر رش بھی نہیں ہو رہا اور لوگ حفاظتی انتظامات اپناتے ہوئے ایک دوسرے سے فاصلے پر بھی ہیں۔

    مختلف شہروں سے دکانداروں کی جانب سے لوگوں میں فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے دائروں کے عمل کی سوشل میڈیا پر تعریف کی جا رہی ہے اور دیگر شہروں کے دکانداروں سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی اس عمل کی پیروی کریں ۔

    بھارت بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ کم سے کم ایک ارب 20 کروڑ لوگ گھروں تک محدود رہیں گے اور یہ عمل آئندہ 21 دن تک جاری رہے گا۔تاہم اس دوران بھارت میں کھانے پینے کے اشیا کی قلت سمیت دیگر مسائل کے پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اندازے کے مطابق حکومت 10 لاکھ کروڑ روپے تک کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

  • کرونا وائرس سے کیسے نمٹنا ہے؟ شاہ سلمان کی زیر صدارت ہو گا جی 20 ممالک کا آن لائن اجلاس

    کرونا وائرس سے کیسے نمٹنا ہے؟ شاہ سلمان کی زیر صدارت ہو گا جی 20 ممالک کا آن لائن اجلاس

    کرونا وائرس سے کیسے نمٹنا ہے؟ شاہ سلمان کی زیر صدارت ہو گا جی 20 ممالک کا آن لائن اجلاس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سعودی عرب نے جی 20 ممالک کا اجلاس بلا لیا، اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے.

    سعودی عرب کی حکومت کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک کا اجلاس کل 26 مارچ کو ہو گا،کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جی 20 اجلاس میں جائزہ لیا جائے اور حکمت عملی اپنائی جائے گی،جی 20 ارکان کرونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جی 20 ارکان کو عالمی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    جی 20 اجلاس آن لائن ہو گا جس میں تمام رکن ممالک شرکت کریں گے،اجلاس میں رکن ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت، عالمی مالیاتی فنڈ اور دیگر عالمی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے‘۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے،سعودی عرب میں مزید 205 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 767 ہوگئی ہے

    واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو باربار ہدایات کی جاری ہیں کہ سماجی رابطوں کو وقتی طور پر ختم کردیں۔ طبی اصولوں کے مطابق ہاتھوں کو جراثیم کش محلول یا صابن سے صاف کرتے رہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بھی جزوی کرفیو لگا دیا ہے جو شام 7سے صبح 6 بجے تک ہو گا اس دوران بعض اہم شعبے پابندی سے مستثنی ہونگے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے-دوسری بار خلاف کرنے پر 20 ہزار اور تیسری مرتبہ 20 دن جیل ہوگی۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا صرف اس صورت میں نہیں ہو گی جب کوئی شدید ایمر جنسی میں ہو گا، ہسپتال جا رہا ہو گا یا ایمرجنسی نوعیت کا کام ہو گا.

    سعودی عرب کو گزشتہ برس ہونے والے اجلاس میں سال 2020 کے لیے جی20 کی سربراہی ملی تھی،جاپان میں منعقد گروپ 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس کا اعلان کیا گیا تھا.

  • شہر قائد میں 5 بچوں سمیت کرونا کے 143 مریض، کرفیوکا تیسرا دن، خلاف ورزی پر امام بارگاہ سیل

    شہر قائد میں 5 بچوں سمیت کرونا کے 143 مریض، کرفیوکا تیسرا دن، خلاف ورزی پر امام بارگاہ سیل

    شہر قائد میں 5 بچوں سمیت کرونا کے 143 مریض، کرفیوکا تیسرا دن، خلاف ورزی پر امام بارگاہ سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر شہر قائد کراچی سمیت سندھ میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے

    کراچی کی مخلتف سڑکوں پر پولیس،رینجرز اور فوج کے ناکے ہیں شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے روکا جا رہا ہے لاک ڈاون کو سنجیدہ نہ لینے والے کئی شہری سڑکوں پر موجود ہیں،شہریوں کی غفلت کی وجہ سے ناکوں پر ٹریفک جام ہو جاتی ہے،ناکوں پر شہریوں کا شناختی کارڈ چیک کر کے انہیں جانے دیاجاتا ہے، پولیس کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے

    کراچی میں لاک داؤن کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر ملیر کی بڑی کارروائی،ملیر میں مرکزی مسجد و امام بارگاہ جعفر طیار کو سیل کردیا گیا ،امام بارگاہ جعفر طیارہ کو تین روز کے لئے سیل کردیا گیا ،گزشتہ روز لاک داؤن کی خلاف ورزی کر کے ماتمی جلوس نکلا گیا

    دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی میں کرونا کے 143 میں سے 122 کرونا کیسز کی میپنگ کر لی، سب سے زیادہ کیسز صدر ٹاؤن میں سامنے آئے ہیں۔ سب سے زیادہ 47 کیس صدر ٹاؤن میں رپورٹ ہوئے جب کہ گلشن اقبال میں 37، ناظم آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گلبرگ اور جمشید ٹاؤن میں کرونا کے 9،9 کیسز ملیر میں 8، لیاقت آباد میں 5، نارتھ کراچی اور گڈاپ ٹاؤن میں 2 ،لیاری میں 2 اور اورنگی ٹاؤن میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیل بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق کرادی میں زیادہ تر نوجوانوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے 64 متاثرہ مریضوں کی عمر 20 سے 40 کے درمیان ہے، 1 سے 10 سال تک کے 5 بچے بھی وائرس میں مبتلا ہیں، جب کہ 40 سے 50 سال کے 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 50 سے 60 سال تک کے 17 لوگ متاثر ہوئے ہیں، 8 بزرگ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن کی عمریں 70 سے 80 برس ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائون دوران خلاف ورزی کرنے پر 122 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ دوسری جانب سندھ میں لاک ڈاون کے پیش نظر رینجرز کا تیسرے روز بھی مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ جاری ہے،دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 372 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1000 ہو گئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 296، سندھ میں 413،بلوچستان میں 115،کے پی میں 78، آزاد کشمیر میں ایک،گلگت بلتستان 81، اسلام آباد میں کرونا کے 16 مریض ہیں

    کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 7 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس میں سے 3 کے پئ اور ایک ایک بلوچستان، سندھ، گلگت اور پنجاب میں ہوئی ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 28 کیسز سامنے آئے ہیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 ہے جبکہ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، پنجاب مین لاک ڈاؤن 6 اپریل تک جاری رہے گا،سندھ میں لاک ڈاؤن اک تیسرا روز ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے

  • ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر اسامہ شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر اسامہ شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے   شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے کرونا وائرس کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹر اسامہ کے نام سے فنڈ قائم کر دیا گیا

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ مخیرحضرات کی جانب سے جو بھی رقم آئے گی اس کو پبلک کیا جائے گا اور سب تفصیلات سامنے رکھی جائیں گی،

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اس فنڈ کا واحد مقصد طبی عملے کے لئے حفاظتی کٹس کا حصول اور لاک ڈاؤن سے متاثر ھونے والے غریب پاکستانی شہریوں کو راشن کی فراھمی ھے۔ ھم اپنے ڈاکٹرز اور پاکستانی شہریوں سے بھرپور اپیل کرتے ھیں کہ اللہ تعالی کی رضا کے لیۓ دل کھول کر عطیات دیں،انشااللہ ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان (YCA) آپکے عطیات( کو خالص اللہ تعالی کی بابرکت ذات کی رضا کے حصول کے لیۓ مستحق لوگوں تک پہنچاۓ گی.

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار خان، صدر ڈاکتر حامد مختار بٹ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عثمان ایوب، سینئر نائب صدر ڈاکٹر یاسمین عثمان،نائب صدر ڈاکٹر عدنان ارشد، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ہما سلیم،ڈاکٹر حافظ سجاد خان خزانچی ہیں.

     

    مریضوں کا علاج کرتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والے پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ نے بھی پیش کیا خراج تحسین

  • اسلام آباد کی سیل کی گئی یونین کونسل میں کرونا کے کتنے مریض سامنے آ گئے

    اسلام آباد کی سیل کی گئی یونین کونسل میں کرونا کے کتنے مریض سامنے آ گئے

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے مزید سخت اقدامات، اسلام آباد کی یونین کونسل سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د کے علاقے بارہ کہو کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال میں تیسرے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے، آج علاقہ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے،شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں

    علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جو سپیکر کے ذریعے اعلانات کر رہی ہے کہ شہری گھروں میں رہیں، یہاں پر کرونا کی وبا پھیل چکی ہے، ہمیں مجبور مت کریں کہ ہم سختی کریں، اسلام آباد کی طرف جانے کی بجائے گھروں میں رہیں، علاقہ بھر میں فوج کے دستے بھی پہنچ چکے ہیں. بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے.

    بھارہ کہو کی یونین کونسل ہتھیال میں کرونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے سبب علاقے میں سکیورٹی کے 3 حصار بنائے گئے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کے شہر سے باہر جانے یا لوگوں کے علاقے میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کی جا سکے۔ سکیورٹی کے پہلے حصار میں پاک فوج، دوسرے میں رینجرز اور بیرونی حصار میں پولیس ٹیمیں تعینات ہیں۔ طبی عملے، ادویات سمیت تمام ضروری اشیا متاثرہ علاقے میں بھجوا دی گئی ہیں، جبکہ کھانے پینے سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

    اسلام آبا دکے علاقے بارہ کہو کی یوسی کوٹ ہتھیال کو تین روز قبل اسوقت لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جب ایک تبلیغی جماعت کے رکن میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہلیان علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گئے جس میں سے کچھ کے مثبت آئے، آج علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، پولیس، فوج کی بھاری نفری علاقہ میں موجود ہے.

    https://twitter.com/gulyani27/status/1242712491727167488

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا کے 16 مریض سامنے آئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرغستان کے عبدالمومن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مریض کے ساتھ جماعت میں موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ،تبلیغی جماعت کی جانب سے دورہ کی جانے والی مسجد سیل کردی گئی،ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ مریض کے ساتھ موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا ہے،

  • بھارت میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت، بھارت بھر میں کرفیونافذ

    بھارت میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت، بھارت بھر میں کرفیونافذ

    بھارت میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت، بھارت بھر میں کرفیونافذ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض ہلاک ہو گیا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے

    بھارت میں 21 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی نے گزشتہ روز ملک بھر میں 21 روز کے لئے کرفیو کا اعلان کای تھا اور شہریوں سے پیل کی تھی کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں.

    بھارت میں 11 ویں ہلاکت تمل ناڈو میں ہوئی، جہاں 54 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا، اس کا 23 مارچ کو کرونا کا ٹسیٹ مثبت آیا تھا ، بھارتی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 536 ہوگئی ہے۔ جس میں سے 11 کی موت ہوگئی ہے۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    ،کیرالا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض 95 ریکارڈ کئے گئے ہیں ، مہاراشٹرا 89 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.