Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آج ہو گا معاشی ٹیم اور کل وفاقی کابینہ کا اجلاس

    کرونا وائرس، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آج ہو گا معاشی ٹیم اور کل وفاقی کابینہ کا اجلاس

    کرونا وائرس، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آج ہو گا معاشی ٹیم اور کل وفاقی کابینہ کا اجلاس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عوام کو ریلیف دینے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم اجلاس میں تعیمرات انڈسٹری کو دیئے جانے والے ریلیف پر مشاورت کرے گی، کرونا کی صورتحال میں عوام کو ممکنہ ریلیف سے متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

    اجلاس میں ملک میں اشیائے ضروریہ کی مسلسل فراہمی پر بھی مشاورت ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں پر بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں بجلی اور گیس کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالہ سے بھی مشاورت ہو گی، اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز پر بھی عوام کے لئے ریلیف پیکج جاری کیے جانے کا امکان ہے

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا جس کے لیے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعہ ہو گا۔ مختلف مقامات پر ویڈیو لنک کے ذریعہ وفاقی وزراءاجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم اپنے آفس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے

    وفاقی کابینہ کرونا سے پیدا صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں معیشت پر کرونا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کو پاور ڈویژن بجلی کی تقسیم، بلوں اور دیگر امور پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ تعمیرات کےشعبہ میں سہولیات دینے کے پیکج کی منظوری بھی دے گی،کابینہ ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کیے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔ کابینہ مختلف قانونی امور کے حوالے سے اپنی ذیلی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرےگی جبکہ غیر ملکی کاروباری قرضہ جات اور منافع پر ٹیکس استثنی پر بھی غورکرے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس کی وجہ سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کا کہا گیا تھا ، آج معاشی ٹیم اور کل وفاقی کابینہ اجلاس میں اس حوالہ سے اہم فیصلے متوقع ہیں، سندھ حکومت نے دو ماہ کے لئے بجلی اور گیس کے بل لینے سے منع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ دس ماہ میں بل کی قسطیں ایڈجسٹ کی جائیں گی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بجلی و گیس کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

  • ایران پر معاشی پابندیاں، کشمیر میں کرفیو،وزیرخارجہ میدان میں آ گئے، کس کو لکھا خط

    ایران پر معاشی پابندیاں، کشمیر میں کرفیو،وزیرخارجہ میدان میں آ گئے، کس کو لکھا خط

    ایران پر معاشی پابندیاں، کشمیر میں کرفیو،وزیرخارجہ میدان میں آ گئے، کس کو لکھا خط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی کرونا وبائی چیلنج کے تناظر میں، ترقی پذیر ممالک کو درپیش شدید معاشی مسائل، ایران پر عائد معاشی پابندیوں کے خاتمے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کروانے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کو خط لکھا ہے

    یورپی یونین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم سب آگاہ ہیں کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباءکی شکل اختیار کرچکا ہے جس سے دنیا کا تقریبا ہر ملک متاثر ہے۔ پوری انسانیت کے لئے یہ انتہائی مشکل وقت ہے لہذا یہ انتہائی اہم ہے کہ عالمی برادری اس عفریت سے نمٹنے میں ہاتھ بٹائے۔

    کورونا انسانیت کے لئے ایک بحران ہے اور اس کے اثرات خاص طورپر ترقی پزیر ممالک کے لئے تباہ کن ہیں کیونکہ انہیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں نادار طبقات موجود ہیں۔ معاشرے کے سب سے زیادہ شکار ہونے والے یہ طبقات کورونا سے سب سے زیادہ نشانہ بننے کا خدشہ ہے۔

    ہمارے تمام ممالک اس عالمی وباءسے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری کوششیں کررہے ہیں۔ دو ایسے معاملات ہیں جن کی طرف میں آپ کی توجہ بطور خاص مبذول کرانا چاہتاہوں۔ اول معاملہ ایران سے متعلق ہے جو اس وقت عائد پابندیوں کی بناءپر کورونا کی وباءپر موثر انداز میں قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوپارہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے نتیجے میں درپیش انسانی مسئلہ کے تناظر میں ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے پر زور دیا ہے۔ بلاشبہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ عالمی برادری ایران میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لئے مطلوبہ انسانی معاونت کے لئے ہنگامی اقدامات کرے گی۔

    دوسرا معاملہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی اتحاد اوربھائی چارے اور کمزور طبقات کو بچانے کے لئے توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیاہے۔ اپنے حصے کے طورپر وزیراعظم عمران خان نے ترقی پزیر ممالک پر سے قرض کا بوجھ کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ ترقی پزیر ممالک اپنے وسائل انسانی جانیں بچانے اور معاشی بدحالی کی بہتری کے لئے بروئے کار لاسکیں۔

    تیسری بات یہ ہے کہ 5 اگست2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کے نتیجے میں اب تک آٹھ ماہ میں بطور خاص بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے واقعات نے اس عجلت میں مزید اضافہ کردیا ہے کہ عائد قدغنیں فوری ختم کی جائیں تاکہ طبی اور دیگر ضروری سپلائیز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔پوری دنیا کورونا کے بحران سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے جبکہ کشمیری عوام کی حالت زار بدستور وہی ہے جو بہتری کی متقاضی ہے۔

    یہ اہم معاملات ہیں جن پر عالمی برادری کے گہرے تدبر اور ضروری اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔ ہماری مخلصانہ امید ہے کہ یورپی یونین کے وزراءخارجہ کے اجلاس میں ان امور پر سنجیدہ غور ہوگا جن کی 23 مارچ 2020 کو وڈیو کانفرنس ہونے جارہی ہے۔ جی سیون وزارتی اجلاس بھی ایک اہم موقع ہوگا جس میں عالمی برادری کی جانب سے ان چیلنجوں پر ردعمل سامنے آئے گا۔

    میری دردمندانہ معروضات انسانیت کو درپیش ان فوری سنگین مسائل کا حل تلاش کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوں گی اور اس ضمن میں اقدامات کثیر القومیتی کوششوں کی اہمیت پر اعتماد کی بحالی کا باعث بنیں گے۔

    میری جانب سے نیک تمناوں کو قبول فرمائیں

    چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی، کرونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں پہنچ چکا، کرونا سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 686 ہو گئی

    دنیا بھر میں کرونا سے 3 لاکھ 38 ہزار 724 افراد متاثر ہیں۔ اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار چار سو 76 ہوگئی،جبکہ 59ہزار ایک سو اڑتیس افراد متاثر ہیں، تین ہزار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
    ۔
    امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 451 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 34 ہزار سات سو 17 ہے۔ نیویارک میں کرونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کے مریضوں کی تعداد کا پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلی فورنیا کو انتہائی آفت زدہ قراردے دیا، انہوں نے خود کو وارٹائم کا صدر قراردے دیا۔ امریکی سینیٹر رینڈ پال میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3270 ہے۔ اسپین میں کرونا سے 1772افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 1685 ہے۔ فرانس میں 674 افراد، جنوبی کوریا میں 111، برطانیہ میں کرونا سے 251 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہے۔ چانسلر انجلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پرسندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا، شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہو گی،اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہو گئی، پنجاب میں 225، خیبرپختونخوا میں31 مریض سامنے آئے، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 776 تک جا پہنچی۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے

  • یوم پاکستان،کرونا وائرس کی وجہ سے تقریبات منسوخ،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

    یوم پاکستان،کرونا وائرس کی وجہ سے تقریبات منسوخ،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے انتہائی سادگی سے منایا جا رہا ہے،

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے کے نعرے لگائے گئے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے آج ملک بھر میں ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں،

    اسلام آباد میں مرکزی تقریب اور مسلح افواج کی پریڈ بھی منعقد نہیں ہوئی پریڈ کی منسوخی کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا.

    وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قیام پاکستان کی بدولت بروصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو اپنے تہذیبی تشخص کو پروان چڑھانے، مذہبی آزادی اور ترقی کے مساوی حقوق میسر ہوئے جو متحدہ ہندوستان کی ہندو اکثریت نے ان سے سلب کرنے پر تلی تھی۔ گزشتہ ستر سال سے لیکر آج تک کے حالات و واقعات ہمارے آباؤ اجداد کے وژن اور سوچ کی وسعت و صداقت کی گواہی دیتے ہیں۔ آج کا دن ہمیں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی طرف رجوع کرنے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ ہم ان مقاصد کا حصول ممکن بنائیں جو قیام پاکستان کے وقت بحیثیت قوم ہمارا نصب العین تھے اور جن کے حصول کے لئے ہمارے آباو اجداد نے اپنا سب کچھ قربان کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے نہایت فخر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی مصیبت اور مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سال یوم پاکستان مناتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس آفت کا مقابلہ کرسکیں جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ میں اپنے ہم وطنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خوف میں مبتلا نہ ہوں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ میں بذات خود اس وبا سے مقابلہ کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انشاء اللہ، ہم اس آزمائش میں کامیاب ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو 231 دنوں سے اپنی ہی سرزمین پر نہ صرف مقید ہیں بلکہ بھارت کے ریاستی ظلم و جبر کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ تنازعہ کشمیر بر صغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے قومی مقاصد کے حصول میں کامیابی عطا فرمائے اور موجودہ آزمائش میں ہمیں ثابت قدم رہنے کا حوصلہ و ہمت عطا فرمائے۔ آمین

    واضح رہے کہ ہر سال یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے 21 ، 21 توپوں کی سلامی اور روایتی پریڈ گراؤنڈ میں تینوں ملسح افواج کے دستے مارچ کرتے جبکہ فضائیہ کے شاہین اپنی مہارت دکھاتے ہیں اور ملکی سلامتی یکجہتی کے لیے مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اس سال سب تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا.

  • کرونا وائرس، شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس،قومی لائحہ عمل کریں گے کب پیش؟ اعلان کر دیا

    کرونا وائرس، شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس،قومی لائحہ عمل کریں گے کب پیش؟ اعلان کر دیا

    کرونا وائرس، شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس،قومی لائحہ عمل کریں گے کب پیش؟ اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا، وڈیو لنک کے ذریعے تین گھنٹے سے زائد دیر تک اجلاس جاری رہا

    شہبازشریف نے مجموعی صورتحال پر مشاورت اور لاک ڈاون کی صورت میں قابل تجاویز پرتبادلہ خیال کیا،شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع قومی لائحہ عمل اور سفارشات تیارکرے

    اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ چین کی طرز پر ملک بھر میں لاک ڈاون کی یکساں پالیسی اختیار کی جائے، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم، ہیلتھ ٹاسک فورس، سیاسی ٹیم، میڈیا ٹیم کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،ترتیب دی گئی ٹیمیں جنگی بنیادوں پر اپنے اپنے شعبے سے متعلق جامع تجاویز تیار کریں گے ،شہبازشریف منگل 24 مارچ کو جامع قومی لائحہ عمل اور سفارشات قوم کے سامنے پیش کریں گے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو آگاہ کریں گے کہ معاشی، سماجی و سیاسی، میڈیا کے محاذ پر ہم سب کا کیا کردار ہونا چاہئے،لاک ڈاون اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے معاشی حکمت عملی کا اعلان کیاجائے گا، ملک گیر، جامع اور قابل قومی حکمت عملی کا خاکہ اور تجاویز قوم کے سامنے بیان کریں گے

    ورونا کی درپیش صورتحال میں پارٹی سطح پر دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ،یہ پارٹی رہنماوں مشتمل ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

    ہیلتھ ٹاسک فورس کورونا کی مانیٹرنگ اور عوام کی مدد کے لئے سفارشات تیار کرے گی سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ،خواجہ سلمان رفیق ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل عائشہ رضا فاروق ، مریم اورنگزیب اور عطاءاللہ تارڑ بھی ہیلتھ ٹاسک فورس میںشریک ہیں عطاءالللہ تاڑر ٹاسک فورس کی کوآرڈینیشن کریں گے.

    ہیلتھ ٹاسک فورس کے حوالے سےمریم اورنگزیب میڈیا کوآرڈینیشن کی ذمہ داریاں انجام دیں گی ،پارلیمانی ایڈوائزری گروپ اور پارٹی کے صوبائی صدور اور سنئیر رہنما پر مشتمل ایک دوسری کمیٹیکی بھی تشکیل دے دی گئی۔رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ خواجہ دونوں کمیٹیوں کی سیکریٹری کے فرائض ادا کریں گی

    شہبازشریف کی کورونا سے عوام کو بچانے کے لئے حکومت کو شریف گروپ کے ہسپتال کورنٹین سینٹز کے طورپر استعمال کرنے کی پیشکش کردی .اتفاق ہسپتال اور شریف گروپ کے تمام ہسپتالوں کورونا سے بچاو کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب ہیں.

    قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے، ماڈل ٹاؤن لاہور میں گھر کے کمرے تک خود کو محدود کر لیا، چار سے پانچ دن تک کسی سے نہیں ملیں گے،سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو ملاقات سے روک دیا.

    واضح رہے کہ شہباز شریف پرواز پی کے سیون ایٹ سکس کےذریعے اسلام آباد پہنچے تھے وطن واپسی کے بعد ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے ان کے ہمراہ 19 نومبر کو لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے. نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں.

  • کرونا کا ملک بھر میں وار،میڈیا ورکرز کو پھر بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ایمرا نے حکومت اور میڈیا مالکان کو خط لکھ دیا

    کرونا کا ملک بھر میں وار،میڈیا ورکرز کو پھر بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ایمرا نے حکومت اور میڈیا مالکان کو خط لکھ دیا

    کرونا کا ملک بھر میں وار،میڈیا ورکرز کو پھر بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ایمرا نے حکومت اور میڈیا مالکان کو خط لکھ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف نے صحافتی اداروں کے مالکان اور حکومت کے نام ایک کھلا خط لکھ دیا ہے

    خط میں صدر ایمرا کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں آنے والی مصیبت موذی وائرس نے جہاں تباہی مچا دی ہے اللہ تعالی پتہ نہیں ہماری کس حرکت یا کس بات سے ناراض ہو گیا ہے پتہ نہیں ہے حکومت اور صحافتی مالکان کو کورونا وائرس جیسی صورتحال پر شرم کرتے ہوئے اپنے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی کردینا چاہیے ہوسکتا ہے اللہ تعالی کی ذات کسی ورکرز دعا سے راضی ہو کر اس عذاب سے ہم سب کو بچا لیں اور حکومت شرم کرکے اداروں کے بقایا جات کی ادائیگی کرے تاکہ وہ ورکرز کو تنخواہیں دے سکے اور تنخواہیں تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی موجود میں تقسیم کی جائے.

    خط میں صدر ایمرا نے مزید کہا کہ اس وقت بھی جیو اور جنگ گروپ میں تین ماہ کی کرنٹ تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں نوائے وقت گروپ میں پانچ ماہ کی کرنٹ اور ایک سال کی باقی تنخواہیں اور تین ماہ کی وقت نیوز چینل کی تنخواہیں دینی والی ہیں آپ نیوز چینل میں تین ماہ کی کرنٹ اور تین ماہ کی سابقہ تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی ہونی ہے روزنامہ اخبار لاہور میں سات ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ہونی ہیں نیوز ون چینل میں سات ماہ کی کرنٹ تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں پبلک نیوز چینل میں 8 ماہ کی کرنٹ اور تین ماہ کی سابقہ تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے کیپٹل نیوز چینل میں دس تنخواہوں کی ادائیگی کلیئر نہیں کی گئی ہے دن نیوز چینل اور روزنامہ دن میں سابقہ تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے اب تک نیوز چینل میں ایک کرنٹ تنخواہ لیٹ ہے سٹی فوئٹی ٹو نیوز چینل اور 24 نیوز چینل میں تین ماہ کی کرنٹ تنخواہیں لیٹ ہیں اور نام نہاد لیڈر شپ ایک دوسرے پر الزامات لگا کر ورکرز کو بے قوف بنا کر سیاست چمکانے میں لگی ہوئی ہے ابھی بھی شرم کرلیں.

  • بیرون ممالک میں کرونا سے کتنے پاکستانی جان کی بازی ہار چکے؟

    بیرون ممالک میں کرونا سے کتنے پاکستانی جان کی بازی ہار چکے؟

    بیرون ممالک میں کرونا سے کتنے پاکستانی جان کی بازی ہار چکے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بیرون ممالک میں مقیم 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں.

    سرگو دھا کا رہائشی ملائشیا، دو ہلاکتیں لندن اور ایک اٹلی میں ہوئی ہے،سرگودھا کے علاقے حیدرآباد ٹاﺅن کا رہائشی کرونا وائرس کے باعث ملائیشیا میں چل بسا،آصف قریشی 3 سال سے ملائیشیا میں روزگار کے سلسلہ میں موجودتھا۔

    برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں 46 سالہ پاکستانی نژاد شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گیا،جاں بحق شخص ٹیلفورڈ کا رہائشی تھا اور اس کا آبائی تعلق آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال سے تھا،پاکستانی نژاد شہری کی ہلاکت کے بعد اس کے خاندان کے پانچ افراد کو شیفیلڈ میں آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

    قبل ازیں 17 مارچ کو کرونا وائرس میں مبتلا پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاں بحق ہوگیا تھا، جاں بحق شخص کا تعلق لندن کے علاقے بارکنگ سے تھا۔ جاں بحق شخص کے خاندان کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا، متوفی کی عمر 60 سال تھی اور اس کا تعلق گوجر خان سے تھا۔

    اس سے قبل اٹلی میں ایک پاکستانی کرونا وائرس سے جاں بحق ہو چکا ہے،پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے

    چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی، کرونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں پہنچ چکا، کرونا سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 686 ہو گئی

    دنیا بھر میں کرونا سے 3 لاکھ 38 ہزار 724 افراد متاثر ہیں۔ اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار چار سو 76 ہوگئی،جبکہ 59ہزار ایک سو اڑتیس افراد متاثر ہیں، تین ہزار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
    ۔
    امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 451 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 34 ہزار سات سو 17 ہے۔ نیویارک میں کرونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کے مریضوں کی تعداد کا پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلی فورنیا کو انتہائی آفت زدہ قراردے دیا، انہوں نے خود کو وارٹائم کا صدر قراردے دیا۔ امریکی سینیٹر رینڈ پال میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3270 ہے۔ اسپین میں کرونا سے 1772افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 1685 ہے۔ فرانس میں 674 افراد، جنوبی کوریا میں 111، برطانیہ میں کرونا سے 251 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہے۔ چانسلر انجلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پرسندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا، شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہو گی،اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہو گئی، پنجاب میں 225، خیبرپختونخوا میں31 مریض سامنے آئے، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 776 تک جا پہنچی۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے

  • کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

    کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

    کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دعوت اسلامی کے بانی و امیراہلسنت مولانا الیاس عطار قادری نے دنیا بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی بےچینی میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکے لوگوں کی دعوت اسلامی امداد کرے گی۔ دعوت اسلامی ایک عالم گیر تحریک ہے اس کا وسیع اورمنظم نیٹ ورک دنیا بھر میں قائم ہےجہاں سے غریبوں ، ضرورت مند لوگوں کی امداد کی جائے گی۔ اس کار خیر میں دعوت اسلامی کے ہزاروں کارکن حصہ لیں گے، امدادی پیکچ میں کھانا اور راشن تقسیم کیا جائے گا، یہ امدادی پروگرام موجودہ حالات میں اور آئیندہ بھی غریب و نادار مسلمانوں کی مدد کرتا رہے گا۔

    مولانا محمد الیاس عطار قادری کا کہنا تھا کہ غریبوں ،ضرورت مندوں کی مدد اور تعاون کے لیے اپنی سابقہ روایات کے مطابق الحمدللہ دعوت اسلامی پھر اپنی خدمات ادا کرنے کے لیے میدان عمل میں آگئی ۔دنیا بھر کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں دعوت اسلامی کے ساتھ مل کر امت کی خیر خواہی کریں اپنی زکوٰۃ و صدقات سے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون فرمائیں،تاکہ دعوت اسلامی اپنے دنیا بھر میں پھیلے نہایت وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بہت بڑے پیمانے پر بطور خاص موجودہ حالات میں اور عمومی طور پر بھی غریب ،حاجت مند علم ا ور دین کے خادموں کی شرعی احکام کی روشنی میں مددکر سکے ،

    اس موقع پر شرعی طریقہ کار بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ذہن میں رکھیں کہ حاجت مندوں سے مراد صرف شرعی فقیر نہیں بلکہ بشمول ان کٍے جہاں بھی وقتی یا طویل دورانیے کی حاجت پائی جائے،وہاں اس امداد کو خرچ کیا جائے گا،دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دعوت اسلامی کو جو چندہ جس مد میں ملے اس میں شریعت کے مطابق خرچ کیا جائے ۔

  • کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کا خون استعمال ہو گا بطور ویکسین، چین میں سستے اور تیز ترین علاج پر تحقیق جاری

    کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کا خون استعمال ہو گا بطور ویکسین، چین میں سستے اور تیز ترین علاج پر تحقیق جاری

    کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کا خون استعمال ہو گا بطور ویکسین، چین میں سستے اور تیز ترین علاج پر تحقیق جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جس بندے کو کرونا وائرس ہوا اور وہ صحتیاب ہو گیا ہے تو اس کا خون ویکسین کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، چین اس پر تحقیق کر رہا ہے.

    ویکیسین کی بڑی تعداد میں تیاری ممکن نہیں ،یہ آسان اور سستی ترین ویکسین ہو گی، اس پر چین میں تحقیقات جاری ہین، اگر چین اس پر تحقیق مکمل کر لیتا ہے تو دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنا مزید آسانا ہو جائے گا.

    امریکی سائنسدانوں نے بھی کرونا وائرس کے علاج کے لئے ویکیسن کی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی، وہ اب معروف دوا وافرپلازما میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں.

    چین سمیت دنیا بھر میں 86 ہزار سے زائد کرونا وائرس کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ان کے خون کو بطور ویکسین استعمال کیا جا سکتا ہے اس پر تحقیق چین میں جاری ہے، سائنس دانوں کا خیال ہے کہ صحتیاب مریضوں کے مدافعتی نظام سے پیدا ہونے والے اینٹی باڈیز انہیں کم از کم تھوڑی دیر کے لئے دوبارہ وائرس سے بچائیں گے.

    کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں میں یہ ویکسین مدافعتی نظام کے رد عمل کو بڑھا سکتی ہے جس کی وجہ سے ان کی بیماری کم ہو سکتی ہے،جن لوگوں کو ابھی تک کرونا وائرس نہیں ہوا اور وہ متاثر نہین ہیں تو وہ اینٹی باڈیز ویکسین کی طرح کام کر سکتی ہے

    جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر اسٹیفن ہہن نے خبردار کیا ،کہ یہ ثابت شدہ علاج نہیں ہے۔ لیکن انہوں نے اسے پر مزید تحقیق کے لئے کہا ہے .

    امریکی وبائی ماہرین نے کہا ہے کہ ناول کورونا وائرس (کووِڈ 19) کے شدید متاثرین کو ایسے لوگوں کا بلڈ پلازما (خوناب) لگانا بہتر رہے گا جو اس مرض میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ یہ عین وہی حکمتِ عملی ہے جو چینی ماہرین کورونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی سے آزما چکے ہیں

    چینی سائنس دانوں نے بھی کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کے خون کو کرونا وائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جلد کچھ کرنا ہو گا، تیز ترین اور سستا علاج تلاش کرنا ہو گا،اور خون کی ویکسین ہی سستا ترین علاج ہے،

    نیو یارک میں بلڈ بینک کے عہدیداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ امریکی رہائشیوں کا خون اکٹھا کریں گے جنہیں یا تو انفیکشن کی تصدیق ہوگئی تھی جس سے وہ ٹھیک ہوگئے ہیں ، یا جن کا خیال ہے کہ انھوں نے انفیکشن پایا ہے۔

    ”دی جرنل آف کلینیکل انویسٹی گیشن“ کے تازہ شمارے میں میو کلینک، نیویارک کے طبّی تحقیقی ماہرین کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ناول کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے میں کم از کم 18 مہینے لگ جائیں گے، لہذا اس وبا کی وقتی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ جو لوگ اس بیماری کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں، ان کا بلڈ پلازما شدید متاثرین کو لگا دیا جائے۔ پہلے بھی یہ حکمتِ عملی موثر ثابت ہوچکی ہے اور موجودہ ہنگامی حالات میں بھی اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔جو لوگ ناول کورونا وائرس کے حملے سے بچ گئے ہیں، ان تمام افراد کے جسمانی دفاعی نظام قدرتی طور پر ایسے پروٹین (اینٹی باڈیز) تیار کرنے لگے ہیں جنہوں نے ناول کورونا وائرس کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے، بالآخر، ان مریضوں کو مکمل طور پر صحت یاب کردیا۔

    طبّی حقائق کے مطابق، یہ اینٹی باڈیز ان افراد کے خوناب (بلڈ پلازما) میں آئندہ کئی مہینوں تک شامل رہیں گی تاکہ جیسے ہی کوئی ناول کورونا وائرس دکھائی دے، فوراً اسے تباہ کر ڈالیں۔اگرچہ اس طرح بلڈ پلازما کا استعمال صرف عارضی علاج کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی باڈیز جلد ہی تحلیل ہوکر ختم ہوجائیں گی، لیکن ابھی ہمارے پاس اس سے بہتر کوئی حکمتِ عملی موجود نہیں۔ماضی میں سارس اور مرس کی وبا میں ایسی مثالیں موجود ہیں جبکہ موجودہ وبا میں چین بھی اسی حکمتِ عملی کو آزما چکا ہے۔

    چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی، کرونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں پہنچ چکا، کرونا سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 686 ہو گئی

    دنیا بھر میں کرونا سے 3 لاکھ 38 ہزار 724 افراد متاثر ہیں۔ اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار چار سو 76 ہوگئی،جبکہ 59ہزار ایک سو اڑتیس افراد متاثر ہیں، تین ہزار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
    ۔
    امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 451 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 34 ہزار سات سو 17 ہے۔ نیویارک میں کرونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کے مریضوں کی تعداد کا پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلی فورنیا کو انتہائی آفت زدہ قراردے دیا، انہوں نے خود کو وارٹائم کا صدر قراردے دیا۔ امریکی سینیٹر رینڈ پال میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3270 ہے۔ اسپین میں کرونا سے 1772افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 1685 ہے۔ فرانس میں 674 افراد، جنوبی کوریا میں 111، برطانیہ میں کرونا سے 251 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہے۔ چانسلر انجلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پرسندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا، شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہو گی،اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہو گئی، پنجاب میں 225، خیبرپختونخوا میں31 مریض سامنے آئے، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 776 تک جا پہنچی۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے

  • سعودی عرب میں‌ کرونا کے مریضوں میں اضافے کے بعد کرفیو نافذ

    سعودی عرب میں‌ کرونا کے مریضوں میں اضافے کے بعد کرفیو نافذ

    سعودی عرب میں‌ کرونا کے مریضوں میں اضافے کے بعد کرفیو نافذ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سعودی عرب میں بھی 21 روز کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے

    سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو قابو کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اور سلامتی کی خاطر پیر 23 مارچ کی شام سے تین ہفتوں کے لیے سعودی عرب بھر میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    عرب نیوز اورسعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کرفیو روز انہ شام7 سے صبح 6 بجے تک اکیس دن جاری رہے گا.

    سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 119 مزید کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 511 ہو گئی ہے، کرفیو کے اوقات میں شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے. سیکیورٹی اہلکار ، فوجی، میڈیا سیکٹر کے ملازمین ، صحت اور خدمات کے اہم شعبوں کے کارکنان کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔

    دوسری جانب سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کی جانے والی ہدایات اور فیصلو ں کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔اس پر احتساب ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے انتظامات کرنے والے ادارے جو فیصلے جاری کررہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ہدایات دے رہے ہیں ان سب کی پابندی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر لازم ہے۔اس حوالہ سے جو بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں ان پر سعودی و غیر سعودی سب پر عمل کرنا لازم ہے

  • کرونا کے دنیا میں وار جاری، ہلاکتیں 14 ہزار 686 ہو گئیں

    کرونا کے دنیا میں وار جاری، ہلاکتیں 14 ہزار 686 ہو گئیں

    کرونا کے دنیا میں وار جاری، ہلاکتیں 14 ہزار 686 ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی، کرونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں پہنچ چکا، کرونا سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 686 ہو گئی

    دنیا بھر میں کرونا سے 3 لاکھ 38 ہزار 724 افراد متاثر ہیں۔ اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار چار سو 76 ہوگئی،جبکہ 59ہزار ایک سو اڑتیس افراد متاثر ہیں، تین ہزار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
    ۔
    امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 451 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 34 ہزار سات سو 17 ہے۔ نیویارک میں کرونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کے مریضوں کی تعداد کا پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلی فورنیا کو انتہائی آفت زدہ قراردے دیا، انہوں نے خود کو وارٹائم کا صدر قراردے دیا۔ امریکی سینیٹر رینڈ پال میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3270 ہے۔ اسپین میں کرونا سے 1772افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 1685 ہے۔ فرانس میں 674 افراد، جنوبی کوریا میں 111، برطانیہ میں کرونا سے 251 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہے۔ چانسلر انجلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

    بھارت میں کرونا سے سات افراد ہلاک اور 396 افراد متاثرہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں ہو چکی ہیں. مصر میں کرونا سے مزید 4 ہلاکتوں کے بعد تعداد 14 ہو گئی ،انڈونیشیامیں کوروناسےمزید 10 اموات،تعداد 48 ہوگئی ،یونان میں کوروناسےمزید 2 افراد ہلاک،تعداد 15 ہوگئی ،پولینڈمیں کوروناسےمزید 2 افرادہلاک،تعداد 7 ہوگئی، آئرلینڈمیں کورونا سے مزیدایک ہلاکت،تعداد 4 ہوگئی، ترکی میں کوروناسےمزید 9 ہلاکتیں،تعداد 30 ہوگئی ، ملائیشیامیں کوروناسےمزید 2 ہلاکتیں ،تعداد 10 ہوگئی کینیڈامیں کوروناسےمزیدایک ہلاکت،تعداد 20 ہوگئی سربیامیں کوروناسےمزیدایک شخص ہلاک،تعداد 2 ہوگئی عراق میں کوروناسےمزید 3 ہلاکتیں،تعداد 20 ہوگئی