Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • چوہدری پرویز الٰہی سے بات چیت ، مریم نواز نے بھی خواجہ سعد رفیق کو بڑے عرصے بعد فون کردیا

    چوہدری پرویز الٰہی سے بات چیت ، مریم نواز نے بھی خواجہ سعد رفیق کو بڑے عرصے بعد فون کردیا

    لاہور: چوہدری پرویز الٰہی سے بات چیت ، مریم نواز نے بھی خواجہ سعد رفیق کو بڑے عرصے بعد فون کردیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اورسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیطرف سے خواجہ سعد رفیق کورہائی پرمبارکباد کے پیغام اورہابمی گفتگوکے بعد ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز بھی حرکت میں آگئیں اورآج بڑےعرصے بعد خواجہ سعد رفیق کو فون کیا

    ذرائع کےمطابق آج جہاں دیگرجماعتوں کیطرف سے خواجہ سعد رفیق کورہائی پرمبارکباد کے پیغام بھیج رہے ہے ہیں وہاں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کو پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کا ٹیلی فون کیا اورخواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو رہائی پر مبارکباد دی، اس موقع پرمریم نواز نے کہا کہ جھوٹا کیس بنا کر آپ دونوں بھائیوں کو گرفتار کیاگیا

    مریم نوازنے کہا کہ خواجہ برادران مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں،جھوٹے الزام پر آپ نے بڑے صبر وااستقامت سے جیل کاٹی، ایسے رہنما پارٹی کی شان ہوتے ہیں، آئندہ چند دنوں میں آپ سے ملنے آپکے گھر آئوں گی، خواجہ صاحب آپ کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاط بھی کریں،

  • پنجاب میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز بندکرنیکا اعلان، دو دن گھر سے نہ نکلیں، وزیراعلیٰ کی اپیل

    پنجاب میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز بندکرنیکا اعلان، دو دن گھر سے نہ نکلیں، وزیراعلیٰ کی اپیل

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری اگلے دو دنوں تک گھروں میں رہیں

    پنجاب میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز 2دن کے لے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا. میڈیکل سٹور اور کریانہ سٹور کھلے رہیں گے تا ہم باقی سب کچھ بند ہو گا، سیاحتی مقامات بھی بند ہوں گے،آج شام 9 بجے سے منگل کی صبح نو بجے تک سب شاپنگ مالز بند ہوں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آئندہ دو روز تک اپنے گھروں میں رہیں، کرونا پر سب نے فوکس کیا ہوا ہے،سماجی میل جول میں فاصلہ ہی وبا سے بچاوَ کا بہترین طریقہ ہے،پبلک ٹرانسپورٹ کو بند نہیں کیا جارہا،عوام حکومت سے تعاون کریں اسی میں ان کی بھلائی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کیلئے 880 بیڈوں پر مشتمل 8 ہوٹلوں کی نشاندہی کرکے تیار کر لیا گیاہے،گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ کیلئےمراکز تیار ہیں،قرنطینہ میں موجود متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوڈ پیکیج فراہم کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 104 مریض سامنے آ چکے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا گیا ہے،مخیر حضرات اکاؤنٹ نمبر 6010204028500013 بینک آف دی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں

  • پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کو کھانے میں کیا دیا جا رہا ہے؟

    پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کو کھانے میں کیا دیا جا رہا ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کو کھانے میں کیا دیا جا رہا ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں

    لاہور کے میو ہسپتال میں داخل کرونا وائرس کے مریضوں کو ہسپتال کی جانب سے سہولیات کا سلسلہ جاری ہے،چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال ڈاکٹر اسلم خان کے مطابق مریضوں کو صبح کا ناشتہ دودھ انڈا سلائس منرل واٹر بلا تعطل فراہم کیا جارہا ہے ،دوپہر کے کھانے میں چپاتی چاول سالن اور سویٹ ڈش شامل ہیں ،پھل فروٹ بسکٹ چپس وغیرہ حسب ضرورت فراہم کی جارہی ہے ہیں،مریضوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا فوڈ سیفٹی کو مدنظر ریکتھے ہوئے فراہم کیا جارہا ہے

    میو ہسپتال میں کرونا وائرس کے 14 مریض داخل ہیں،جبکہ 26 مریض جو ہسپتال میں داخل تھے اور انکا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

    پاکستان مین اسوقت 4046 کرونا کے مشتبہ مریض ہیں، اب تک کرونا وائرس کے 534 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں 105، سندھ میں 259، کے پی میں 27، بلوچستان میں 103، گلگت میں 30 ، اسلام آباد میں 10، کشمیر میں ایک کیس ہے.

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    پاکستان میں کرونا کے 3 مریضوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے ایک کراچی اور دو پشاور مین ہوئی ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہمارے داخلی پوائنٹ پر 1991 نئے آنے والے لوگوں کی سکریننگ کر چکے ہیں

  • کرونا وائرس سے بچاؤ کے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتائیں تفصیلات

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتائیں تفصیلات

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتائیں تفصیلات

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاوَ کے لیے اقدامات کررہے ہیں

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ تفتان میں 600 کمروں کا آئسولیشن سنٹر بنا رہے ہیں، امریکہ میں جو وینٹی لیٹرز ہیں وہ استعمال شدہ ہیں،چین میں پاکستانی ایمبسی میں این ڈی ایم اے کا آفس کھول رہے ہیں،گزشتہ روز 10 اسکینرز اور 20ہزار کٹس پاکستان پہنچ چکی ہیں، 1.5ملین ماسک پنجاب کے لیے مختص کیے ہیں، جو ایک دودن میں پہنچ جائیں گے

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں جو عملہ کر کام کر رہا ہے ان کو ماسک دیں گے، اسی ہزار ٹیسٹنگ کٹ مل جائیں گے جس سے چالیس لاکھ کے قریب ہم ٹیسٹ کر سکیں گے، ڈیڑھ سو کے قریب وینٹی لیٹر بھی آئیں گے، اگلے جمعرات یا جمعہ تک چائنہ سے سامان آنا شروع ہو جائے گا، لوکل ڈسٹری بیوٹرز سے کہوں گا کہ وہ ٹیکس کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سامان لین تا کہ عوام کو بھی زیادہ فائدہ ہو.

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ 2روزمیں مزید قرنطینہ سینٹرزبنائے جائیں گے،کوشش ہے ہرایک مریض ایک ہی کمرےمیں ہو،صوبوں نے اپنے نظام کوکافی حدتک بہتربنایاہے،چمن ،خیبر اور تفتان کے قرنطینہ میں ایک کمرہ، ایک باتھ روم اور اس میں ایک آدمی ہو گا،بیجنگ ایمبیسی میں منگل سےکام شروع ہوگا، چین میں این ڈی ایم اے کا دفترکھولنے جارہے ہیں،لاک ڈاؤن کی افواہوں سےصورتحال خراب ہوسکتی ہے،ابھی تک لاک ڈاؤن کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،

  • فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہونے پر سرٹیفکیٹ کی شرط ہو گی یا نہیں؟ ڈاکٹر معید یوسف نے بتا دیا

    فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہونے پر سرٹیفکیٹ کی شرط ہو گی یا نہیں؟ ڈاکٹر معید یوسف نے بتا دیا

    فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہونے پر سرٹیفکیٹ کی شرط ہو گی یا نہیں؟ ڈاکٹر معید یوسف نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے فضائی آپریشن بند کرنے کافیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا،پاکستان میں وائرس چین سے نہیں ایران سے آیا،

    معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ حکومت کے لیے مشکل تھا لیکن صورت حال دیکھتے ہوئے کیاگیا،پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے،بین الاقوامی فضائی آپریشن معطلی کا اطلاق آج رات 8 بجے سےہو گا،پی آئی اے کی کچھ پروازیں پاکستان سےباہر ہیں ان کو واپس آنے کی اجازت ہوگی

    معید یوسف کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں دو لاکھ پاکستانیوں نے واپس آنا تھا یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن کرنا پڑا،ہم بار بار اس کا جائزہ لے رہے ہیں،کرتارپور راہداری سے متعلق پاکستانی شہریوں کے جانے پر پابندی ہوگی ،لاک ڈاؤن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ، ملک لاک ڈاؤن کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہو گا تو سرٹیفکیٹ کی شرط نہیں ہو گی،دوہفتے بعد ایئرپورٹس پراسکرینگ کومزید فعال بنایا جائے گا،

    قبل ازیں پی آئی اے ترجمان نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی بین الااقوامی پروازیں آج شام 8 بجے سے نہیں جائیں گی، پابندی کا اطلاق 28 مارچ تک رہے گا۔ سول ایوی ایشن کے احکامات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی آپریشن معطل کر دیاہے

    مسافروں کی جان قیمتی ہے اس لئے فضائی پابندی لگائی گئی ہے، عوام کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں،پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید معلومات کے لئے پی آئی اے آفس رابطہ کریں، مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف سے معذرت خواہ ہیں.مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے

    دوسری جانب وفاقی وزیر بازی غلام سرور خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئرلائنز پاکستان کے لئے مزید پروازیں روانہ نہ کریں،جو پروازیں مسافروں کو لے کرروانہ ہو چکی ہیں انہیں وطن پہنچنے دیا جائے تمام ٹرانزٹ مسافروں کو پاکستان پہنچانے کے بعد اہم فیصلہ کریں گے

  • کورونا حفاظتی اقدمات: پی آئی اے نے  بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں.آج سے ہی عمل درآمد شروع

    کورونا حفاظتی اقدمات: پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں.آج سے ہی عمل درآمد شروع

    کراچی: کورونا حفاظتی اقدمات: پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں.آج سے ہی عمل درآمد شروع،طلاعات کےمطابق پی آئی اے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کےتحت اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اس دوران پی آئی اے کی اندرونِ ملک پروازیں جاری رہیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 21 مارچ شب 8 بجے سے لے کے 28 مارچ تک ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کے لیے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اور بکنگ کے تبدیلی کے لیے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت صوبوں کےدرمیان انٹر سٹی بس سروسز بند کردی گئی ہے جبکہ ریلوے نے 34 ٹرینیں بھی معطل کردی ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک ملک بھر میں تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

  • سیاست نہیں کا قائل نہیں ، حکومت ٹھیک کام کررہی ہے ، مل کرکام کرنا چاہیے: سعد رفیق

    سیاست نہیں کا قائل نہیں ، حکومت ٹھیک کام کررہی ہے ، مل کرکام کرنا چاہیے: سعد رفیق

    لاہور:سیاست نہیں کا قائل نہیں ، حکومت ٹھیک کام کررہی ہے ، مل کرکام کرنا چاہیے،اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف متحد ہوکر لڑنا ہے، حکومت سے کوتاہی ہوئی ہے مگر تنقید نہیں کروں گا۔
    لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ آج سیاست کا نہیں کورونا وائرس سے لڑنے کا وقت ہے، مشکل کے اس وقت میں ہمیں کندھے سے کندھا ملانا ہے، کورونا کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کی قیادت کو اکھٹا کرنے سے فائدہ ہوگا، سیاسی قیادت کو ترجیحات کا علم ہونا چاہیے، مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لئے بلا تاخیر اے پی سی بلائی جائے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو کوئی سیاسی جماعت یا ادارہ تنہا نہیں چلا سکتا، وزیر اعظم عمران خان قائد حزب اختلاف سے ملنا نہیں چاہتے،وزیراعظم نے ابھی تک اپنے اتحادیوں کو بھی نہیں بلایا، وزیراعظم تھوڑا حوصلہ دکھائیں پوری سیاسی قیادت کو اپنے ساتھ بٹھائیں۔

    نیب کے حوالے سے (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ظلم اور جبر کے سلسلے کو اب رکنا ہوگا، سرکاری ملازمین وعدہ معاف گواہ نہ بننے کی وجہ سے جیلوں میں پڑے ہیں ، نیب کا تشخص ایسا بن چکا ہے کہ وہ اچھا کام بھی کرے تو کوئی اس کو اچھا نہیں سمجھے گا، قومی اتفاق رائے سے احتساب کا نیا ادارہ بنانا ہو گا۔

  • پاکستان میں کرونا کے کل مریض کتنے؟ ظفر مرزا نے کہا کہ 3 دن کے لئے از خود کر لیں لاک ڈاؤن

    پاکستان میں کرونا کے کل مریض کتنے؟ ظفر مرزا نے کہا کہ 3 دن کے لئے از خود کر لیں لاک ڈاؤن

    پاکستان میں کرونا کے کل مریض کتنے؟ ظفر مرزا نے کہا کہ 3 دن کے لئے از خود کر لیں لاک ڈاؤن
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ قومی طور پر کیا کام ہو رہا ہے سب سامنے آ رہا ہے،وفاق ،صوبوں میں مکمل ہم آہنگی ہونی چاہئے، تمام وزراء اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، ایک اور اہم بات کہ فرنٹ پر ہیلتھ ورکر کام کر رہے ہیں ان کی حفاظت سب سے بڑی ترجیح ہے، انکی حفاظت، ٹریننگ کے لئے اقداما ت کررہے ہیں.

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اسوقت پوری دنیا میں 186 ممالک میں کرونا پھیل چکا ہے اور اسکے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں، 2 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ 92 ہزار لوگ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں،ہم بار بار بتا رہے ہیں کہ اس سے مکمل طور پر لوگ صحت یاب ہو جاتے ہیں،

    پاکستان مین اسوقت 4046 کرونا کے مشتبہ مریض ہیں، اب تک کرونا وائرس کے 534 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں 105، سندھ میں 259، کے پی میں 27، بلوچستان میں 103، گلگت میں 30 ، اسلام آباد میں 10، کشمیر میں ایک کیس ہے.

    پاکستان میں کرونا کے 3 مریضوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے ایک کراچی اور دو پشاور مین ہوئی ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہمارے داخلی پوائنٹ پر 1991 نئے آنے والے لوگوں کی سکریننگ کر چکے ہیں، 1.4 ملین لوگوں کی پاکستان میں سکریننگ ہو چکی جو باہر سے آئے، 6304 لوگ ایران سے آئے ان کا تعلق بلوچستان سے 3421 لوگ ، کے پی سے 177 ،پنجاب سے 2102 ، سندھ سے 1059، کشمیر سے 14، گلگت سے 523 لوگ واپس آئے، ہم ان تمام لوگوں کو قرنطائن کریں گے، آج کے دن 3378 لوگ ہیں جو مختلف صوبوں میں قرنطائن ہیں. پاکستان میں اسوقت 14 لیبارٹریز کرونا کے ٹیسٹ کر رہی ہیں، یہ چاروں صوبوں میں اور گلگت بلتستان میں ہیں. آنے والے دنوں میں لیبارٹریز میں مزید اضافہ کرین گے

    ظفر مرزا نے کہا کہ احتیاط کریں، لوگوں سے ملتے ہوئے کم از کم دو دو فٹ کا فاصلہ رکھیں، اس بیماری کا وائرس کا جو پھیلاؤ ہے ااس سے احتیاط ضروری ہے. ہم پھر اس کو روکنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں. ہفتہ اتوار چھٹیاں ہیں ،شہریوں کو گھرون میں رہنا چاہئے، باہر نہ نکلیں، 3 دن کے لئے گھروں میں رہنے کی پریکٹس کر لیں.

  • کورونااور معیشت کیلئےقومی سطح پرمناسب اقدامات کاعمل تیز کیا جائے:شہبازشریف لندن  بیٹھ کرحکومت پرتنقید کرنے لگے

    کورونااور معیشت کیلئےقومی سطح پرمناسب اقدامات کاعمل تیز کیا جائے:شہبازشریف لندن بیٹھ کرحکومت پرتنقید کرنے لگے

    لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا اور معیشت کے لئے قومی سطح پر مناسب اقدامات کا عمل تیز کیا جائے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ملکی معیشت اور کورونا کی یکساں بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئےکہا ہے کہ کورونا اور معیشت کے لئے قومی سطح پر مناسب اقدامات کا عمل تیز کیا جائے۔

    انہوں نے کہاکہ معیشت اور کورونا کی سامنے آتی صورتحال کے مقابلے میں خامیوں اورشکایات کودور کیا جائے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ لاہور اور دیگر علاقوں میں بدستور عوامی ہجوم کی اطلاعات خوفناک ہیں اوراگر متاثرہ مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں چلی گئی تو یہ ہمارے لئے مزید خطرے کی گھنٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقدامات کا وقت سوچ بچار اور بیان بازی میں ضائع کردیا تو بعد میں خدا نہ کرے سرپر ہاتھ رکھ کر رونے سے کچھ نہیں ہوگا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں متاثرہ فوت ہونے والے مریض سے ڈاکٹرکے متاثر ہونے کی اطلاعات کا حکومت سنجیدگی سے نوٹس لے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ ملک بھر میں ڈاکٹرز، طبی عملے کو حفاظتی لباس، ماسک اور ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں علاج معالجے اورمتاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے الگ مقامات کی دستیابی پر سنجیدگی سے فوری غورکیاجائے۔ جبکہ ٹیسٹنگ کٹس کی عدم دستیابی کی اطلاعات کا نوٹس لے کر فوری اقدامات کئے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ علامات بتارہی ہیں کہ کورونا کے بعد معاشی جمود مزید سنگین ہورہا ہے۔تیر تُکے چلانے کے بجائے ہوشمندی، جرات اور فوری اقدامات کا رویہ اپنانا چاہیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مزید ٹیکس لگانا حل نہیں ، اس سے رہی سہی معاشی سانس بھی بند ہوجائے گی ۔رواں مالی سال کی اپریل اور جون کی سہ ماہی میں 300 ارب ٹیکس وصولیوں میں کمی معاشی خطرے کا اعلان ہے۔پہلے ہی رواں مالی سال میں ٹیکس خسارہ 484 ارب ہے، ایف بی آر پہلے ہی اپنا ہدف پورا نہیں کرپایا۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ٹریژری بلز کی صورت آئی ہاٹ منی کا 1.28ارب ڈالر نکل جانا ہمارے خدشات کی تصدیق ہے۔ٹیکسٹائل کے آرڈر منسوخ ہونے سے مزید مسائل جنم لے رہے ہیں جس کے لئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

    شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل آرڈرز ختم ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا جس سے پہلے سے خراب صورتحال مزید خراب ہوگی جس کا انتظام کرنا بہت ضروری ہے۔مسلم لیگی رہنما شہبازشریف نے قوم سے اپیل کی کہ احتیاطی طبی ہدایات پر عمل کرکے اپنی اور اپنے ارد گرد لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے مناسب فاصلے پر رہیں، منہ ڈھانپیں، ہاتھ دھوئیں، جراثیم کش محلول استعمال کریں اور میل میلاپ میں احتیاط برتیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما، منتخب نمائندے اور کارکنان عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

  • کرونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ کا فیلڈ ہسپتال کا دورہ،دیں اہم ہدایات،مزید قیدی رہا

    کرونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ کا فیلڈ ہسپتال کا دورہ،دیں اہم ہدایات،مزید قیدی رہا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ نے 27 رجب کو زائرین کو سیہون نہ آنے کی اپیل کردی

    محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا معاملہ چل رہا ہے، ملکی صورتحال کے پیش نظر سیہون نہ آئیں،درگاہ لعل شہباز قلندر تین ہفتوں کیلئے زائرین کی آمد کیلئے بند ہے،ملک بھر سے زائرین 27 رجب کو سیہون آتے ہیں مگر اس بار زائرین سیہون نہ آئیں، کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد درگاہ لعل شہبازقلندر زائرین کیلئے کھول دی جائے گی،

    وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے ایکسپوسینٹرکا دورہ کیا ہے،وزیراعلیٰ کے ساتھ الگ الگ گاڑیوں میں صوبائی وزراء بھی آئے ،وزیر اعلیٰ نے ایک گاڑی ایک ڈرائیورکی ایس او پی بنائی ہے ،وزیراعلیٰ نےایکسپوسینٹرمیں بنائے گئےمخلتف وارڈزکا بھی دورہ کیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایکسپو میں آرمی میڈیکل افسران،محکمہ صحت کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کام کریں گے، وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز، دیگر عملے کی رہائش کیلئے قریبی عمارت ڈھونڈنے کی ہدایت کردی،آئسولیشن سینٹر اور دیگر سہولیات پر تیزی سے کام جاری ہے،ہمیں اپنی صحت کی سہولیات بڑھانا ہونگی، ایکسپو سینٹر میں عوام الناس کا داخلہ منع ہے،

    آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ سندھ کی تمام جیلوں میں آنیوالے نئے قیدی میڈیکل سر ٹیفکیٹ لازمی لائیں،کراچی سینٹرل جیل اور ملیر کی جیلوں میں اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے،نئے قیدیوں کو کورونا وائرس سے کلیئر میڈیکل سرٹیفکیٹ لانالازمی قرار دیا گیا ہے ،نئے قیدیوں کوجیل میں14دن تک دیگر قیدیوں سےالگ رکھا جارہاہے.

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    قبل ازیں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی پانے والوں کی تعداد295 ہو گئی ہے،سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے مزید107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ قیدیوں میں 104 زیرسماعت مقدمات کے ملزمان تھے۔ 3 سزا یافتہ قیدیوں کوسزا میں کمی کے سبب رہاکیاگیا،گزشتہ روز 188 قیدیوں کو ملیر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

    کرونا وائرس، پاک فوج میدان میں آ گئی، 24 گھنٹوں میں 11 سو بستروں کا فیلڈ ہسپتال بن گیا