Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • میں صحت منداورفٹ تھی ، اب  کرونا سے لڑرہی ہوں ، ایک ایک سانس مشکل دکھائی دے رہا ہے، 39 سالہ خاتون کا درد بھرا پیغام

    میں صحت منداورفٹ تھی ، اب کرونا سے لڑرہی ہوں ، ایک ایک سانس مشکل دکھائی دے رہا ہے، 39 سالہ خاتون کا درد بھرا پیغام

    لندن :میں صحت منداورفٹ تھی اوراب کرونا سے لڑرہی ہوں ، ایک ایک سانس مشکل دکھائی دے رہا ہے، 39 سالہ خاتون کا درد بھرا پیغام،باغی ٹی وی کے مطابق ایک برطانوی خاتون نے اپنے ویڈیوپیغام میں دنیا کواپنی صحت اورجسمانی فٹنس کے باوجود کرونا وائرس سے لڑنے کی جو داستان سنائی ہے وہ اب دنیا بھر میں وائرل ہوچکی ہے

     

     

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق Tara Jane Langston نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہےکہ میری عمر اس وقت 39 سال ہے اورمیں بالکل صحت مند تھی ، جم جایا کرتی تھی اوربڑی فٹ بھی تھی لیکن مجھے اس وقت پتا چلا کہ جب میرے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے اورڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ آپ کو کرونا وائرس کی ایک خطرناک قسم Covid-19 dangers لاحق ہوگیا ہے

     

    39 سالہ Tara Jane Langston کا کہنا ہے کہ وہ جس مشکل سے گزررہی ہے وہ ہی جانتی ہے ، اس کوجب سانس لینا پڑتا ہے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کہ ا س کے پھیپھڑوں میں شییشے کے ٹکڑے ہیں ، اس قدرزیادہ تکلیف محسوس کرتی ہوں

    39 سالہ Tara Jane Langston کا کہنا ہےکہ اسے جمعہ کے دن ہلینگڈن ہسپتال لایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کا علاج کررہے ہیں ، برطانوی خاتون کا یہ بھی کہنا ہےکہ مجھےبہت زیادہ احساس ہورہا ہے کہ یہ وائرس کس قدر خطرناک ہے کہ میں ایک صحت مند اوربالکل فٹ خاتون تھی لیکن اس کے باوجود مجھے کرونا وائرس کی خطرناک قسم کووڈ -19 لاحق ہوگئی ہے

    39 سالہ Tara Jane Langston نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ میں تمام لوگوں سے درخواست کرتی ہوں وہ اپنے آپ کو محفوظ سے محفوظ ترکرلیں اورلوگوں سے ملنا جلنا ترک کردیں

  • خیبرپختونخواہ میں کرونا کے نئے کتنے مریض سامنے آ گئے، اجمل وزیر نے بتا دیا

    خیبرپختونخواہ میں کرونا کے نئے کتنے مریض سامنے آ گئے، اجمل وزیر نے بتا دیا

    خیبرپختونخواہ میں کرونا کے نئے کتنے مریض سامنے آ گئے، اجمل وزیر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کے مزید 2 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2 مزید افراد میں کرونا کی تشخیص ہونے سے کے پی میں 25 مریض ہو گئے ہیں

    اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،وزریراعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم ہوچکا ہے،جن دو مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی وہ دونوں بیرون ملک سے آئے ہیں،وزیراعلیٰ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے،5 اپریل تک تمام ریسٹورنٹس پر بیٹھ کرکھانا نہیں کھا سکتےوہاں سے لے جا سکتے ہیں،صوبے میں ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے گئے ہیں.

    پشاور میں کرونا وائرس کا مریض سامنے آنے پر گلیاں اور مارکیٹ سیل کر دی گئیں

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک پروفیسر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور انکے گھر کے قریبی گلیاں اور 2 مارکیٹ سیل کر دی ہے، ان گلیوں میں اب کسی کو جانے کی اجازت نہیں نہ ہی مارکیٹ کھولنے کی اجازت ہے، اباسین اور یوسفزئی مارکیٹ کو سیل کر دیا گیا ہے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    پشاور کی مقامی انتظامیہ نے شپریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت سے کرونا کے بچاؤ کے لئے تعاون کرین اور جو اقدامات اپنائے جائے رہے ہیں ان کو فالو کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی کرونا سے بچا جا سکتا ہے.

  • سکھر: کرونا وائرس سے متاثرہ افراد قرنطینہ سینٹرکا دروازہ توڑ کرباہرنکل آئے ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    سکھر: کرونا وائرس سے متاثرہ افراد قرنطینہ سینٹرکا دروازہ توڑ کرباہرنکل آئے ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    سکھر:سکھر: کرونا وائرس سے متاثرہ افراد قرنطینہ سینٹرکا دروازہ توڑ کرباہرنکل آئے ، انتظامیہ حرکت میں آگئی ،اطلاعات کےمطابق سکھرمیں قائم کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کےلی قائم قرنطینہ سینٹرمیں موجود افراد قرنطینہ سینڑکا دروازہ توڑ کرباہرنکل آئے

    نجی ٹی وی اے آر وائی کےمطابق اس حوالےسے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ مریضوں نے بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ دروازہ توڑا ، بعض ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ اس سینٹرمیں موجود بعض افراد کو اس بات پراعتراض تھا کہ ان کوکرونا وائرس نہین ، حکومت ان کو زبردستی اس قرنطینہ سینٹرمیں قید کیے ہوئے ہے

    باغی وی ذرائع کےمطابق انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے اورجن لوگوں نے یہ شرارت کی ہے ان کے خلاف کچھ نہ کچھ سخت فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں،سکھر سے سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ ان افراد کو کسی دوسری جگہ منتقل نہیں ہونے دیا جائے گا

  • مراد علی شاہ جس طرح کرونا کےخلاف متحرک ہیں ، قابل صد احترام ،قومی اعزاز سے نوازا جائے ، باقی وزرا ئے اعلیٰ بھی سبق سیکھیں ، مبشرلقمان

    مراد علی شاہ جس طرح کرونا کےخلاف متحرک ہیں ، قابل صد احترام ،قومی اعزاز سے نوازا جائے ، باقی وزرا ئے اعلیٰ بھی سبق سیکھیں ، مبشرلقمان

    مراد علی شاہ جس طرح کرونا کےخلاف متحرک ہیں ، قابل صد احترام ، باقی وزرا ئے اعلیٰ بھی سبق سیکھیں ، باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کےخلاف جس طرح سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جدوجہد کی اورایک منظم انداز سے کرونا کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں ان کی خدمات پرمعروف صحافی سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان داد دیئے بغیر نہ رہ سکے

     

    سینیئرتجزیہ نگارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرسندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا وائرس جس طرح سندھ میں حملہ آور ہوا اورجس احسن انداز سے مراد علی شاہ نے اس کے خلاف مزاحمت کی اورعوام کوریلیف دینے کی تمام ترکوششیں بروئے کارلائے اس پرمراد علی شاہ کو ضرور قومی اعزاز سے نوازنا چاہیے

    مبشرلقمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی مراد علی شاہ کو فالو کرنا چاہیے تاکہ بہتر سے بہتر انداز میں کرونا کے خلاف کامیاب کوششیں کی جائیں ،جس انداز سے مراد علی شاہ نے کرونا کے خلاف منظم منصوبہ بندی سے کام جاری رکھا ہوا ہے اس سے ایک اچھے وزیراعلٰیٰ کی مراد بھی پوری ہوگئی

    یاد رہے کہ معروف صحافی اورسنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان وہ واحد صحافی ہیں جنہوں کرونا کی تباہ کاریوں کو محسوس کرتے ہوئے شروع دن سے ہی اس کے خلاف نہ صرف قلم اورزبان کا جہاد جاری رکھا بلکہ اپنے مالی وسائل سے بھی کرونا کے خلاف مزاحمت کرنے والوں میں شامل ہیں

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید کیس،چیف سیکرٹری نے کی شہریوں سے اپیل

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید کیس،چیف سیکرٹری نے کی شہریوں سے اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کرونا کے 11 نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد بلوچستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 103 ہو گئی

    چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے کیس کوئٹہ میں سامنے آئے،یہ وائرس میل جول سے پھیلتاہے،عوام سے اپیل ہے وہ گھروں میں محدود رہیں.

    دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریستوران اور بازاربند کردیئے۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    محکمہ داخلہ بلوچستان نے 3 ہفتوں کےلئے صوبے بھر میں دربار، پارک اور کھیلوں کے کلب بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے. ان مقامات کو کروناواوئرس کے خطرے کے پیش نظر بند کیا گیا ہے.

  • کرونا وائرس، میٹرو بس بارے بھی حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    کرونا وائرس، میٹرو بس بارے بھی حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    کرونا وائرس، میٹرو بس بارے بھی حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر میٹرو بس میں سفر کے لئے ماسک ضروری قرار دے دیا گیا

    اس ضمن میں احکامات دیئے گئے ہیں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے میٹرو ٹرین میں ماسک کے بغیر کوئی شہری سفر نہیں کر سکے گا، اس ضمن میں شہریوں کو 3 دن دیئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ میٹرو مین جو بھی سفر کرنا چاہتا ہے وہ ماسک پہن کر آئے

    پنجاب کے تمام شہروں لاہور،پنڈی،ملتان کی میٹرو میں یہ حکم لاگو ہو گا، اور ماسک کے بغیر کسی مسافر کو میٹرو پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    دوسری جانب راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کورونا وائرس آئیسو لیشن سنٹرز کی صفائی کے فرائض سنبھال لئے ،76سے زائد ورکرزدو شفٹوں میں ان سنٹرز کی صفائی و دھلائی کرینگے ،کچہری،میٹرو سٹیشنز اور جنرل بس سٹینڈ سمیت ضروری پبلک مقامات کی کلورین واٹر سے دھلائی کی گئی.

    واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

  • کرونا وائس، پی آئی نے بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں، کب سے کب تک؟

    کرونا وائس، پی آئی نے بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں، کب سے کب تک؟

    کرونا وائس، پی آئی نے بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں، کب سے کب تک؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی بین الااقوامی پروازیں آج شام 8 بجے سے نہیں جائیں گی، پابندی کا اطلاق 28 مارچ تک رہے گا۔ سول ایوی ایشن کے احکامات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی آپریشن معطل کر دیاہے

    مسافروں کی جان قیمتی ہے اس لئے فضائی پابندی لگائی گئی ہے، عوام کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں،پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید معلومات کے لئے پی آئی اے آفس رابطہ کریں، مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف سے معذرت خواہ ہیں.مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے

    دوسری جانب وفاقی وزیر بازی غلام سرور خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئرلائنز پاکستان کے لئے مزید پروازیں روانہ نہ کریں،جو پروازیں مسافروں کو لے کرروانہ ہو چکی ہیں انہیں وطن پہنچنے دیا جائے تمام ٹرانزٹ مسافروں کو پاکستان پہنچانے کے بعد اہم فیصلہ کریں گے،

  • کرونا وائرس سے قوم کی حفاظت، آرمی چیف میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    کرونا وائرس سے قوم کی حفاظت، آرمی چیف میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    کرونا وائرس سے قوم کی حفاظت، آرمی چیف میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم کوروناوائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا انفرادی طور پر ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ حکومتی اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں،ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے،انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمےدار،پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کردکھایا ہے، پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمے داری کو ادا کرے گی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کوسول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کا حکم دے دیا،

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس مین شرکت کی تھی جس میں اہم فیصلے کئے گئے تھے.

  • پنجاب کے کن کن اضلاع میں قرنطینہ سنٹر قائم ؟وزیراعلٰی نے دیا بڑا حکم

    پنجاب کے کن کن اضلاع میں قرنطینہ سنٹر قائم ؟وزیراعلٰی نے دیا بڑا حکم

    پنجاب کے کن کن اضلاع میں قرنطینہ سنٹر قائم ؟وزیراعلٰی نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالہ سے اجلاس ہوا

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کے لئے 8 ارب کے اضافی فنڈز جاری کئے گئے ہیں، کمشنر لاہور کو ایکسپو سنٹر میں 24 گھنٹوں میں فیلڈ ہسپتال بنانے کا کہا گیا ہے، دفتر کی بجائے گھروں‌سے کام کروانے کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کیلئے 880 بیڈوں پر مشتمل 8 ہوٹلوں کی نشاندہی کرکے تیار کر لیا گیاہے،گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ کیلئےمراکز تیار ہیں،قرنطینہ میں موجود متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوڈ پیکیج فراہم کیا جائے گا،

    کمشنر لاہور نے اجلاس میں بتایا کہ لاہور کے10ہوٹلز میں سے2کو آج قرنطینہ بنانے کیلئے فائنل کیاجائیگا،ہزاروں کی تعداد میں سینیٹائزرز آج کیمپس سے شہریوں میں تقسیم ہوں گے،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا گیا ہے،مخیر حضرات اکاؤنٹ نمبر 6010204028500013 بینک آف دی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ میں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔آپ کی پائی پائی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880 بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہیں،ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے۔

    حکومت پنجاب نے تعلیمی و میڈیکل ایمرجنسی کے بعدصوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی لگا دی۔ پابندی پرائیویٹ پراپرٹیز کے اندر تقریبات پر بھی ہوگی۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 4 اپریل تک برقرار رہےگی، پابندی کا حکم صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں

  • کرونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں 11 ہزار 402، صحتیاب کتنے مریض ہوئے؟

    کرونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں 11 ہزار 402، صحتیاب کتنے مریض ہوئے؟

    کرونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں 11 ہزار 402، صحتیاب کتنے مریض ہوئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک ترین کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا، کرونا وائرس سے دنیا بھرمیں 11 ہزار 402 ہلاکتیں ہو گئیں، مریضوں کی تعداد 2 لاکھ67ہزار سے زائد ہے جبکہ 91ہزار952افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جس نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،اٹلی میں لیوا کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4ہزار 32 ہوگئی جبکہ47 ہزار افراد اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔

    کرونا وائرس سے فرانس میں450 افراد ہلاک وہئے اور متاثر ہونے والے افراد کی تعداد12ہزارہوگئی ہے، سعودی عرب میں 344 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،اسپین میں کرونا وائرس سے 1093 افراد ہلاک ہوئے اور 21 ہزار سے زائد مریض ہیں، امریکا میں کورونا وائرس سے 264افراد جان کی بازی ہار گئے، امریکہ کے مختلف ہسپتالوں میں19 ہزار 640 کرونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں۔

    انڈونیشیا میں کورونا کے60 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں وہاں ہلاکتیں 32 ہو گئیں، ملائیشیا میں 130 نئے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ،متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 30 ہو گئی ہے,قطر نے کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، جس سے اس کے کل کیس 470 ہو گئے ہیں۔ بھارت میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں ہو گئی ہیں

    یو اے ای میں 27 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے جس میں سے 2 کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 31 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 258 ہوگئی جبکہ 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.، دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر بیمار ہونے والے91ہزار952افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں،کرونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 267 سندھ سے ہے، بلوچستان میں 81، پنجاب 96، کے پی میں 23 کرونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 9، گلگت بلتستان 30، آزادی کشمیر میر پور میں ایک مریض ہے. کورونا وائرس سے 5 مریض صحت یاب ہوکرڈسچارج ہو چکے ہیں،

    عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے طبی سامان کی مسلسل فراہمی کے لئے مستقل پلان ترتیب دینے پر زور دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس اڈھانوم گیبریئس نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تقریباً 70 ممالک کو میڈیکل سازوسامان بھیجا گیا ہے جبکہ 120 ممالک نے 15 لاکھ تشخیصی کٹس وصول کر لی ہیں