Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، مولانا بھی میدان میں آگئے، اینٹی کرونا سیل قائم،کریں گے گلاب کے پھول تقسیم

    کرونا وائرس، مولانا بھی میدان میں آگئے، اینٹی کرونا سیل قائم،کریں گے گلاب کے پھول تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے، مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی نے انصارالاسلام کے رضاکاروں پر مشتمل اینٹی کرونا سیل قائم کر دیا

    جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الانصار اینٹی کرونا وائرس سیل مرکزی سالار انجنیئر عبد الرزاق عابد لاکھو کی نگرانی میں کام کرے گا۔ اینٹی کرونا سیل کے لئے بلوچستان سے حاجی دین محمد مقرر، سندھ سے حافظ سراج، خیبرپختونخوا مولانا عزیز احمد، پنجاب سے مولانا حسن معاویہ اور گلگت بلتستان سے مولانا دلدار عزیزی سیل کے ممبران نامزد کیے گئے ہیں۔

    اینٹی کرونا سیل قائم کرنے کے بعد جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک بھر سے 40 ہزار رضا کار امدادی ٹیموں میں کام کرنے کے لئے پیش کریں گے، خیبرپختونخواہ سے 15 ہزار، سندھ سے 10 ہزار، بلوچستان سے 10ہزار، رضاکار ہوں گے۔ پنجاب سے 3 ہزار اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار رضاکار کام کریں گے، سالار اپنی صوبائی امراء اور نظماء کی توسط سے صوبائی حکومتوں سے رابطہ میں آئیں۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مکمل خاتمے تک رضاکار بلا تفریق بلامعاوضہ کام کریں گے، رضاکار ماسک، سینیٹائزر، کےعلاوہ راشن بھی مستحقین کے گھروں تک پہنچایئں گے، رضا کارعوام کے لیے "صاف رہو خوش رہو” مہم میں گلاب کے پھول بھی تقسیم کریں گے.

    معیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے طے شدہ اپنے تمام سیاسی جلسہ منسوخ کردئیے . مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا بڑھ رہی ہے، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو متحد ہوکر کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی،

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام جمعہ کے خطبات اور نماز کے بعد عوام کو کروانا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر سے اگاہ کریں

    مولانا فضل الرحمان نے مارچ میں حکومت کے خلاف مختلف شہرون میں جلسوں کا اعلان کیا ہوا تھا ، وہ حکومت کے خلاف آزادی مارچ بھی کر چکے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مولانا کا ساتھ چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے مولانا ان سے ناراض تھے، اب ن لیگ نے مولانا کو دوبارہ منانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں ، اس ضمن میں شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے فیصلے کے بعد مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا

     

  • پرائویٹ یونیورسٹی مالکان کا امداد کیلئے وزیراعظم سے رابطہ

    پرائویٹ یونیورسٹی مالکان کا امداد کیلئے وزیراعظم سے رابطہ

    لاہور:طالب علموں سے سالانہ کروڑوں کمانے والی پرائیویٹ یونیورسٹیز مالکان کا حکومت سے بڑا عجیب مطالبہ آگیا ہے، ذرائع کے مطابق پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے مالکان نے حکومت سے ایجوکیشن ریلیف پیکج مانگ لیا، حکومت اس سال کی ایکریڈیشن فیس ختم اور اساتذہ کو تنخواہیں دینے کیلئے مالی امداد کرے۔

    ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے ملکی حالات کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان سے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے لیے ”تعلیمی ریلیف پیکیج “ کی استدعا کردی۔چئیرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط ارسال کردیا گیا۔خط میں وزیر اعظم سے استدعا کی گئی ہے کہ پرائیویٹ یونیورسٹیاں ’کرونا وائرس‘ کے خلاف جنگ میں ہمہ وقت آپ کے ساتھ کھڑی ہیں۔

    اس بحرانی کیفیت میں ہمیں اپنے اساتذہ کے لیے جن کا تمام تر انحصار ہم پر ہے، آپ کی مالی سپورٹ درکار ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں اور کسی بحرانی کیفیت کا شکار نہ ہوں جب تک لاک ڈاﺅن کی کیفیت ہے ، حکومت ان یونیورسٹیوں کے تدریسی و غیر تدریسی سٹاف کی تنخواہیں ادا کرکے نجی ایجوکیشن سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) لاک ڈاﺅن کے دوران بجلی کے بلوں میں 50فیصد رعایت فراہم کرے۔ رواں مالی سال میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے ذمہ تمام واجب الادا سالانہ فیس، ریگولیٹری فیس، ایکریڈیشن باڈیز کو ختم کر دیا جائے ۔

    لاک ڈاﺅن کی اس صورتحال میں جن نجی یونیورسٹیوں نے کمرشل بینکوں سے قرض لیا ہے انہیں بھی مالی نرمی دی جائےاور حکومت بینکوں کو نجی یونیورسٹیوں کے قرضوں کو دوبارہ ترتیب دینے یا ری شیڈول کرنے کی ہدایت کرے۔حکومت اس تجویز پر بھی غور کرے کہ نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کو خصوصی طویل مدتی سود سے پاک قرضوں کی پیش کش کی جانی چاہئےتاکہ بحران کے مالی اثرات کو کم سے کم تر کیا جاسکے۔

    یاد رہےکہ یہ پرائیویٹ سیکٹرکی یونیورسٹیزطالب علموں سے سالانہ کروڑوں روپے وصول کرتی ہیں ، ادھر ان یونیورسٹیز کی طرف سے اس عجیب مطالبے کے بعد سوشل میڈیا پرایک سخت ردعمل آرہا ہے کہ یہ وقت ملک کواستحکام دینے کا ہے حکومت کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے ، لیکن ہمارے پرائیویٹ تعلیمی ادارے ان دنوں میں بھی پیسے کی حرص میں اندھے ہوئے بیٹھے ہیں‌

  • سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کردیا گیا

    سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کردیا گیا

    لاہور:سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا کی علامات والے مریض کاؤنٹر پر رجوع کریں گے،مشتبہ مریضوں کیلئے پرائیویٹ رومز پر مشتمل قرنطینہ یونٹ بھی قائم کر دیا گیا ،تصدیق شدہ مریضوں کیلئےسات بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو بھی تیار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر پر ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہوگا جو مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کرے گا، کورونا کے مشتبہ مریضوں کو زیر علاج رکھنے کیلئے پرائیویٹ رومز پر مشتمل قرنطینہ بلاک بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔ کورونا کے کنفرم مریضوں کیلئے الگ وارڈ اور 7 بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو (High Dependency Unit)بھی بنایا گیا ہے۔

    سروسز ہسپتال کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر احمد ندیم نے بتایا کہ سروسز ہسپتال میں اب تک 70 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں لیکن کسی میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہااس وقت بھی تین مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔

  • پاک چین دوستی زندہ باد : چین نے 200 ماہر ڈاکٹرز پاکستان بھیج دیئے ، کرونا کوختم کرنے کا مشن لے کراسلام آباد پہنچ گئے

    پاک چین دوستی زندہ باد : چین نے 200 ماہر ڈاکٹرز پاکستان بھیج دیئے ، کرونا کوختم کرنے کا مشن لے کراسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد:پاک چین دوستی زندہ باد : چین نے 200 ماہر ڈاکٹرز پاکستان بھیج دیئے ، کرونا کوختم کرنے کا مشن لے کراسلام آباد پہنچ گئے ،باغی ٹی وی کےمطابق چس طرح مشکل وقت میں پاکستان نے چین کا ساتھ دے کردوستی کا حق ادا کیا ایسے ہی چین نے اپنی وفا اورمحبت کا بھرپوراظہارکرکے دنیا کوبتا دیا ہےکہ پاک چین دوستی زندہ باد ہے اور رہے گی

    باغی ٹی وی کے مطابق چین کی حکومت نے اپنے ملک میں‌کرونا سے کامیاب مزاحمت کے بعد اورچین سے کرونا کےخاتمے کے ساتھ اپنے 200 ماہر ڈاکٹروں کو اسلام آباد بھیج دیا ہے ،

    باغی ٹی وی کےمطابق یہ ڈاکٹرز اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اورآتے ہیں انہوں پاکستان میں کرونا کے خلاف بڑی منصوبہ بندی سے مزاحمت کرنےاوراس کو بھگانےکےلیے کام شروع کردیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نہ صرف یہ ڈاکٹرز پہنچے ہیں بلکہ چین نے اس سلسلے میں استعمال ہونے والا میڈیکل لیب کا سامان بھی ساتھ بھیج دیا ہے

  • پرہیز علاج سے بہترہے ، کیوں‌  ؟  کراچی، بے احتیاطی و لاپرواہی کے باعث پوری فیملی کرونا مریض بن گئی

    پرہیز علاج سے بہترہے ، کیوں‌ ؟ کراچی، بے احتیاطی و لاپرواہی کے باعث پوری فیملی کرونا مریض بن گئی

    کراچی:پرہیز علاج سے بہترہے ، کیوں‌ ؟ کراچی، بے احتیاطی و لاپرواہی کے باعث پوری فیملی کرونا مریض بن گئی،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بے احتیاطی و لاپرواہی کے باعث پوری فیملی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک خاتون کی بے احتیاطی اور لاپرواہی کے سبب پوری فیملی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے شادی میں شرکت کے لیے کراچی پہنچنے والی خاتون میں کرونا وائرس کی پہلے تصدیق ہوئی، مریضہ نے شادی کے فنکشن میں شرکت کی تھی۔

    خاتون میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہل خانہ کے ٹیسٹ کیے گئے تو خاندان کے 9 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو گھر میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے، ایک ایک کرکے شادی کی تقریب میں آنے والے افراد کا پتا لگایا جارہا ہے۔

  • کھلاڑی بھی کرونا کے خلاف میدان میں آگئے :کامران اکمل کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویڈیو پیغام جاری

    کھلاڑی بھی کرونا کے خلاف میدان میں آگئے :کامران اکمل کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویڈیو پیغام جاری

    لاہور:کھلاڑی بھی کرونا کے خلاف میدان میں آگئے :کامران اکمل کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویڈیو پیغام جاری،اطلاعات کے مطابق کامران اکمل بھی کورونا وائرس کے خلاف مہم کیلئے سرگرم ہوگئے، وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ویڈیو پیغام میں صفائی رکھنے جبکہ ہاتھ دھونے کا طریقہ بھی بتایا۔

    سٹار بلے باز کامران اکمل نے پشاور زلمی کے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عوام کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی اور ہاتھ دھونے کا طریقہ بھی بتایا،

    کامران اکمل کا کہنا ہے کہ عوام کورونا وائرس کے خلاف حکومتی مہم میں شامل ہوں۔ عوام کے تعاون کے بغیر حکومت کورونا وائرس پر قابو نہیں پا سکتی۔ کامران اکمل نے کہا کہ کورونا وائرس کا ماہرین کی نظر میں واحد حل سماجی دوری ہے۔ عوام شاپنگ مالز، مارکیٹس اور رش والی جگہ پر جانے سے پرہیز کریں۔

  • پاکستان کومکمل لاک ڈاون کرنے سے ہی کرونا پرقابو پایا جاسکتا ہے، ہم سب کو حکومت کی مدد کرنے چاہیے ،بلاول بھٹو

    پاکستان کومکمل لاک ڈاون کرنے سے ہی کرونا پرقابو پایا جاسکتا ہے، ہم سب کو حکومت کی مدد کرنے چاہیے ،بلاول بھٹو

    کراچی :پاکستان کومکمل لاک ڈاون کرنے سے ہی کرونا پرقابو پایا جاسکتا ہے، حکومت عوام کی اورعوام حکومت کی مدد کریں‌ ،بلاول بھٹو،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لاک ڈاؤن کو کرونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل قرار دیدیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مکمل لاک ڈاؤن کی جانب ہر صورت میں جانا ہوگا ،لاک ڈاؤن میں ہر دن اور ہر گھنٹے کی تاخیر وبائی آفت سے مقابلے کو مشکل بنارہی ہے

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ہم لاک ڈاؤن کرنے میں پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں، لاک ڈاؤن پہلے ہوجانا چاہئیے تھا،ہمیں جلد از جلد بحران میں کمی کے لئے لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ لینا ہوگا، کوئی صوبہ تنِ تنہا کرونا وائرس کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکتا،

    ہمیں لاک ڈاؤن کو قابل عمل بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی پوری مدد چاہئیے، ہمیں لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے وفاقی حکومت کی پوری مدد چاہئیے،جہاں ہم اچھے کیلئے پُرامید ہیں، وہیں بدترین کیلئے بھی تیار ہیں،

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر بدترین صورت حال پیش آئی تو ہمارا صحت کا نظام اتنی استطاعت نہیں رکھتا، ہمیں دوسرے ممالک کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے،یہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ہم کیا کریں گے، یہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم کب کریں گے،جب تک حکومت لاک ڈاؤن کیلئے تیار نہیں ہوجاتی، عوام اپنے گھروں پر رہیں، شہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے گھروں پر رہیں

  • لاہورکو لاک ڈاون کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے گئے،کون کون سا علاقہ شامل ہوگا ، لاہوری ضرور جان لیں

    لاہورکو لاک ڈاون کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے گئے،کون کون سا علاقہ شامل ہوگا ، لاہوری ضرور جان لیں

    لاہور:لاہورکو لاک ڈاون کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے گئے،کون کون سا علاقہ شامل ہوگا ، لاہوری ضرور جان لیں ،لاہورکو لاک ڈاون کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے گئے ،باغی ٹی وی کےمطابق صوبے میں کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات اورخاص کر لاہور جیسے بڑے شہر میں‌کرونا کے واقعات نے ہلاکررکھ دیا ہے، انہیں حالات کے پیش نظرفی الحال لاہور شہر کولاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں‌


    باغی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنرلاہور کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پرایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ یہ حکم نامہ فی الفور نافذ العمل ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ضلع کے ایس پی پولیس کے ساتھ ملک کرحکومتی احکامات پرعمل درآمد کروائیں

    اس حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں یہ حکم نامہ نافذ العمل ہوگا ، اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ڈی ایس پی کے ساتھ ایک ریونیوآفیسربھی ذمہ داریاں ادا کر ے گا، یاد رہے کہ آج صبح سے ہی پاکستان کے ایک معروف صحافی اور سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان باربار حکومت اورآرمی چیف کو یہ مشورہ دے رہے تھے کہ کرونا وائرس سے بچاوکا واحد اورکامیاب حل یہی ہےکہ منظم اورمکمل طورلاک ڈاون ہوتاکہ اس وائرس کے مزید پھیلاو کو روکا جاسکے

  • اسلام آباد پمز کی ائسولیشن وارڈ سے چھپ کر گھرآنے والے کودیکھ کرگھروالوں نے دوڑیں لگادیں

    اسلام آباد پمز کی ائسولیشن وارڈ سے چھپ کر گھرآنے والے کودیکھ کرگھروالوں نے دوڑیں لگادیں

    اسلام آباد :اسلام آباد پمز کی ائسولیشن وارڈ سے چھپ کر گھرآنے والے کودیکھ کرگھروالوں نے دوڑیں لگادیں،اطلاعات کےمطابق تیمور شاہ ولد محمود شاہ ساکنہ ہمہ موہڑہ موہری فرمانشاہ باغ جو گزشتہ روز اسلام آباد پمز کی ائسولیشن وارڈ سے چھپ کر بعذریہ پبلک ٹرانسپورٹ براستہ آزاد پتن اپنے گھر پہنچا اور گھر والوں کو بتایا کہ وہ کرونا میں مبتلا ہے جس پر گھر والے خوف زدہ ہو کر باہر بھاگ گئے

    اس کے بعد تیمور خود بھاگ کر جنگل میں چلا گیا گھر والوں نے تھانہ پولیس باغ تک اطلاع پہنچائی جس پر سب انسپکٹر اصغر صاحب ہمراہ نفری اسکے پیچھے گئے اور رات تقریبا 2بجے اسے پکڑ کر باغ قرنطینہ وارڈ میں پہنچایا جہاں پر اسکے خون کے نمونے لے کر دوبارہ مظفرآباد لیبارٹری کو بھجوا دیے گئے ہیں متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اسے دو ہفتے قبل کرونا ہوا تھا جس کے باعث وہ اسلام اباد ہسپتال داخل ہو گیا تھا اور 14 دن مکمل کرنے کے بعد اب گھر واپس ایا ہے۔

    تاہم وہ جس طرح چھپ چھپا کر گھر آیا یا سفر کیا اور پھر گھر سے جنگل کی طرف بھاگ گیا یہ ساری کہانی بہت سارے سوالات جنم لے رہی ہے ہم سب کو بہت محتاط رہنا ہوگا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ورنہ اپنی جان کے ساتھ ساتھ اپنے اہل و عیال اور تمام معاشرے کے قاتل بن سکتے ہیں خدا کے لئے اپنی سرگرمیوں کو محدود کر دیں اور دوسروں کو بھی محتاط رہنے کی تلقین کریں احتیاط میں زندگی ہے جبکہ لاپروائی موت کا سبب اسوقت ہمارے اختیار میں احتیاط ہے بس کل اللہ نہ کرے یہ بھی نہ رہے ۔

    آخری گذارش سوشل میڈیا اکٹیوسٹ سے یہ ہے کہ اس خوف ناک صورت حال میں مذاق اور سیاست نہ کریں کیونکہ آپکی بھونگیاں بھی دوسروں پر اثر انداز ہوتی ہیں جیسے کسی سمجھدار کی پند و نصیحت لہذا یہ آپ پر ہے کہ اپنے آپ کو کیا ثابت کرتے ہو سمجھدار یا بھونگے اور بھانڈ؟؟

  • اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کی جانب سے سفارتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ریڈ الرٹ

    اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کی جانب سے سفارتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ریڈ الرٹ

    اسلام آباد: اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کی جانب سے سفارتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ریڈ الرٹ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سفارتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ ایک اور اہلکار میں وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق ایک سفارتی اہلکار میں کورونا وائرس کی موجودگی کی رپورٹس سے آگاہ ہیں، اہلکار کا نام اور دیگر معلومات پرائیویسی پالیسی کے تحت ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔ سفارتخانے کے مطابق ایک اور اہلکار کی اسلام آباد ایئرپورٹ پرکورونا وائرس کی موجودگی کے شبہات سے آگاہ ہیں، سفارتی اہلکار میں بیماری کی علامات پائی گئی ہیں جس کی صحت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ کی سب سے اہم ذمہ داری اپنے ملازمین کی حفاظت ہے، حکومت پاکستان سے مشاورت کر کے کورونا سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کر رکھے ہیں۔