Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • شہباز شریف وطن آرہے ،عمران خان ان  کواپنے ساتھ بٹھا لیں ، خواجہ سعد رفیق کا رہائی کے بعد پہلا سیاسی بیان

    شہباز شریف وطن آرہے ،عمران خان ان کواپنے ساتھ بٹھا لیں ، خواجہ سعد رفیق کا رہائی کے بعد پہلا سیاسی بیان

    لاہور: شہباز شریف آج رات وطن پہنچ جائیں گے،عمران خان ،شہباز شریف کو ساتھ بٹھا لیں ، خواجہ سعد رفیق کا رہائی کے بعد پہلا سیاسی بیان ،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی رہائی کے بعد اپنا پہلا سیاسی اورسچا بیان داغتے ہوئے کہا ہےکہ شہباز شریف آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں‌

    خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ اس سلسلے میں پہلا کام یہ ہے کہ ملک پہ کرونا کے حوالے سے پارٹی کو لیڈ کریں گے،سعد رفیق نے کہا کہ آج نواز شریف سے بھی بات ہوئی، مریم نواز اے بھی بات ہوئی، ہماری رہائی پر مبارک باد دی

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ساڑھے پندرہ ماہ تک انصاف نہیں ملا،ہم میں سے کوئی ایسا نہیں جس نے عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد میں ،جہاں سے انصاف ملنا چاہئے تھا وہاں سے نا انصافی ملتی رہی،دباؤ کے باوجود بھی عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہو چکا یے

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ بہت شیادہ جارحانہ باؤلمگ کی ضرورت ہے اس وقت،انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ عمران خان سے ملک نہیں چل سکا،جتنی سپورٹ انکو ملی ہے اتنی کسی کو نہیں ملی،اس ناکامی کی وجہ بد نیتی تھی انکے کاموں میں برکت نہیں ہے

    اللہ تعالی نے بہتان کو ناپسند کیا ہے، عمران خان اور انکے ساتھیوں نے بے تحاشہ بہتان درازی کی،میں ذاتی طور پہ سمجھتا ہوں کہ اگال بجٹ دینا چاہئے، دیکھتے ہیں انکی پٹاری سے کیا نکلتا ہے،جب تک کرونا کی وبا کا مقابلہ نہیں کر لیتے تب تک ہم سب کو مل کرکام کرنا ہے

    انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدی جیلوں کی گنجائش سے کہیں زیادہ ہیں، انہیں بیل ملنی چاہئے،عمران خان مہربانی کر کے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ فی الفور بیٹھیں، کرونا کے حوالے سے کچھ کریں،اسوقت مل کر کرونا کا مقابلہ کرنا ہے، سیاست وقت آنے پر ڈنکے کی چوٹ پہ کریں گے

  • سماجی میل جول سے ایک خاندان کے 4 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ،احتیاط نہ کرنے والوں کے لیے پیغام نصیحت

    سماجی میل جول سے ایک خاندان کے 4 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ،احتیاط نہ کرنے والوں کے لیے پیغام نصیحت

    واشنگٹن : سماجی میل جول سے ایک خاندان کے 4 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ،احتیاط نہ کرنے والوں کے لیے پیغام نصیحت ،اطلاعات کےمطابق امریکا میں نئے نوول کورونا کیسز کی تعداد اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور وہ اس حوالے سے دنیا کا چھٹا سب سے بڑا متاثرہ ملک بن چکا ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک امریکا کی تمام ریاستوں میں 19 ہزار سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 260 اموات ہوچکی ہیں۔مگر ایک خاندان ایسا ہے جس کے 4 افراد اس وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ایلزبتھ فیوسو نامی خاتون جس وقت اپنے بڑی بہن کی موت کا غم منارہی تھی تو انہیں ایک اور فون کال میں بتایا گیا کہ بڑے بھائی بھی اس بیماری کے باعث چل بسا ہے۔پھر کچھ دن بعد ہسپتال میں ماں کی وفات کے بارے ےمیں علم ہوا اور اگلے دن ایک اور بھائی بھی ہلاک ہوگیا۔

    ریاست نیوجرسی کی اس خاتون کی پہلے بڑی بہن کا انتقال ہوا،، اس کے ایک ہفتے بعد ماں، 2 بھائی بھی دم توڑ گئے۔مگر معاملہ یہاں رکتا نہیں بلکہ اس خاندان کے مزید 3 افراد اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ 19 مزید میں اس کی تشخیص ہونا باقی ہے۔

    اس وقت ہسپتال میں موجود 2 افراد اس وقت لائف سپورٹ پر ہیں جبکہ ایک کی حالت مستحکم ہے۔اور اس خاندان میں وائرس کے پھیلائو کی وجہ سماجی فاصلے کی ہدایات کو نظرانداز کرکے رواں ماہ خاندان کے ایک کھانے کی دعوت کو قرار دیا جارہا ہے۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق ریاست نیوجرسی میں جس پہلے شخص کی ہلاکت اس وائرس سے ہوئی، وہ اس دعوت میں شریک ہوا تھا اور ممکنہ طور پر وائرس کو اس خاندان میں منتقل کردیا۔

    مختلف تحقیقی رپورٹس میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ نئے نوول کورونا وائرس کے 10 فیصد سے زیادہ مریضوں میں یہ مرض ایسے افراد سے منتقل ہوا جو متاثر تو تھے مگر ان میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھی۔

    یعنی سماجی میل جول کے نتیجے میں ایسے افراد سے صحت مند لوگوں میں وائرس کی منتقلی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں بھی عوام پر سماجی میل جول سے گریز کا مشورہ دیا جارہا ہے مگر فی الحال اس پر لوگوں کی جانب سے زیادہ عملدرآمد نہیں ہورہا جس سے کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافے کے خدشات ظاہر کی جارہے ہیں۔

  • بھارت میں ’جنتا کرفیو‘ سے قبل ہی دہلی میں لاک ڈاؤن  کرنے کی تیاریاں عروج پر

    بھارت میں ’جنتا کرفیو‘ سے قبل ہی دہلی میں لاک ڈاؤن کرنے کی تیاریاں عروج پر

    نئی دہلی : بھارت میں ’جنتا کرفیو‘ سے قبل ہی دہلی میں لاک ڈاؤن کرنے کی تیاریاں عروج پرہےئ، ادھر بھارتی حکومت کی جانب سے 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے اعلان کے بعد ملک بھر میں ریل، میٹرو اور بسوں کی سروس بند کردی گئی ہے جبکہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا عندیہ دیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ‘جیسے ہی 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے نفاذ کا وقت قریب آرہا ہے مسافروں کو پابندیوں سے قبل اپنی متعلقہ منزل تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے’۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ممبئی میں حکام کی جانب سے عوامی اجتماع پر پابندی کے بعد دوسرے شہروں سے روزگار کے لیے آئے ہوئے افراد ریل گاڑی میں خطرناک طریقے سے سوار ہیں’۔

    جبکہ معروف بھارتی اخباردی ہندو کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجر وال کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت ہم لاک ڈاؤن نہیں ہیں لیکن شہر اور ملک کو بچانے کے لیے ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے’۔

    دہلی میں ‘ڈیجیٹل’ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں لوگوں کے مجمعے کی تعداد کو 20 افراد سے کم کرکے 5 کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بیواؤں کی پنشن اور غریب افراد کی امداد کو دوگنا کرنے اور متاثرہ افراد کو مذکورہ جگہوں سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیاہے۔

    اروند کیجروال کا کہنا تھاکہ بے گھر افراد جو سڑک کنارے سورہے ہیں انہیں کھانا فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جن افراد نے خود کو ہوٹلوں میں آئسولیٹ کیا ہوا ہے انہیں جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کی مدد کی ضرورت ہے’۔

    خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دو روز قبل عوام پر زور دیا ہے کہ وہ 22 مارچ کو خود پر ‘جنتا کرفیو’ نافذ کریں۔

  • کورونا وائرس اور ہمارے رویے—از–نعمان علی ہاشم

    کورونا وائرس اور ہمارے رویے—از–نعمان علی ہاشم

    .اگر آپ بھوک سے مرنے والے ہیں اور حلال اشیاء میں سے کچھ بھی دستیاب نہیں. تو آپ اتنی مقدار اور اتنے ٹائم تک کوئی بھی دستیاب حرام کھا سکتے ہیں جس سے آپ کی جان بچ سکے.
    یہ شریعت کا حکم ہے. اور اس پر عمل نہ کرنا خود پر ظلم کے مترادف ہے. ایسی صورتحال میں آپ پر حرام کی پکڑ بالکل نہیں ہے. سو اتنا حرام کھا لیں جتنا آپکی ضرورت ہے.
    .

    آپ کسی ایسی بستی کے باسی ہیں جہاں جابر حکمران ہے. اور وہ آپ سے کفر کے ارتکاب کا مطالبہ کرتا ہے. اور آپ یہ سمجھیں کہ اگر میں حق پر ڈٹا رہا تو مارا جاؤں گا. اور میرے مارے جانے کے بعد شاید یہاں دین کا نام لینے والا کوئی نہ رہے. تو جان کو بچانے کے لیے کفر بکا جا سکتا ہے. اس پر اللہ نے پکڑ نہیں رکھی.
    .

    اگر آپ کسی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں. اور کسی حرام چیز سے ہی اس کا علاج ممکن ہے. اس کے علاوہ کوئی حلال وسیلہ نظر میں نہیں. یا ایفورڈ ایبل نہیں تو آپ علاج کی غرض سے کوئی بھی حرام چیز لے سکتے ہیں. تب تک جب تک آپ مرض سے شفاء نہیں پاتے. یا کوئی حلال دوائی میسر نہیں آ جاتی. اس پر اللہ نے کوئی پکڑ نہیں رکھی.
    .

    مذکورہ بالا تمام باتوں پر امت کے تمام گروہ مسالک اور آئمہ میں اتفاق ہے. یعنی کہ یہ ہر لحاظ سے انڈرسٹوڈ مسئلہ ہے.
    .

    اللہ انسان کی مجبوریوں سے سب سے زیادہ واقف ہے…. اسے اپنے بندے کو سختی میں ڈالنے کا شوق نہیں ہے.. اللہ اپنے بندوں پر بے حد مہربان ہے.
    .

    قرآن کا فرمان ہے. ایک انسان کی جان بچانا انسانیت کو بچانا ہے.

    حدیث میں آتا ہے کہ ایک مسلمان کی حرمت بیت اللہ سے زیادہ ہے.
    .
    اوپر والی تمام باتوں کو زہن و دل میں نقش کریں اور یہ عہد کریں کہ اپنے حکام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے
    بیماری کا پھیلنا اللہ کی تقدیر سے ہے. اور اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرنا بھی اللہ کی تقدیر ہے.

    اگر کسی ایک انسان کی جان بچانے کے لیے آپکے حکام اجتماع پر پابندی لگا رہے ہیں تو اس سے ہر ممکن پرہیز کریں. اول تو یہی بات احسن ہے. اگر آپ پھر بھی مطمئن نہیں تو اطمینان رکھیں اس سب کا آپکو گناہ نہیں ہوگا. اگر یہ سب غلط بھی ہوا تو اس کا گناہ حکام کے سر ہوگا یا ان کی کھلے عام حمایت کرنے والوں کے سر.

    اگر کچھ دن تک لاک ڈاؤن ہوتا ہے تو براہ کرم گھروں میں ٹھہرے رہیں.
    نماز گھر کے اندر ادا کریں. گھر کے کسی ایک فرد کو امام مقرر کرکے جماعت کر لیں.

    یاد رکھیں شدید بارش اور سردی میں رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم نے گھروں میں نماز ادا کرنے کی رخصت دی ہے. اور موزن کو اضافی الفاظ بھی سکھائے ہیں. "” صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ””
    دیکھ رہا ہوں کل سے کچھ لوگ بیت اللہ میں طواف کی بندش اور گھروں میں نماز ادا کرنے اعلان کو صریحاً کفر کہہ رہے ہیں.

    اگر مجبوراً گھروں میں نماز پڑھنا جائز نہیں تو یہ لوگ رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم پر بھی معاذاللہ فتوٰی لگائیں گے؟ . کیونکہ مجبوری میں گھر پر نماز پڑھنے کی دلیل رسول اللہ خود دے کر گئے ہیں.؟
    مزید یہ ہے کہ:

    زخیرہ اندوزی نہ کریں.
    میل ملاقات اور دیگر سرگرمیاں بھی معطل کر دیں.

    اگر بیت اللہ کا طواف رک سکتا ہے. گھر میں نماز ادا ہو سکتی ہے تو باقی تمام معاملات کی حیثیت ثانوی ہو جاتی ہے.
    جسم و لباس کی صفائی کا خیال رکھیں.

    گھر میں جراثیم کش سپرے کریں.
    ضروری نقل و حمل بھی اپنے آپ کو ڈھانپ کر کریں.
    اللہ سے استغفار کریں.

    صبح و شام کے اذکار کو لازم پکڑیں.
    اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.

    والسلام
    نعمان علی ہاشم
    #نعمانیات

  • سکھر ائسولیشن وارڈ سے فرار ہونیوالے بڑی تعداد میں مریض ابھی تک تحویل میں نہ لیے جاسکے

    سکھر ائسولیشن وارڈ سے فرار ہونیوالے بڑی تعداد میں مریض ابھی تک تحویل میں نہ لیے جاسکے

    سکھر:سکھر ائسولیشن وارڈ سے فرار ہونیوالے بڑی تعداد میں مریض ابھی تک تحویل میں نہ لیے جاسکے،اطلاعات کے مطابق سکھر ائسولیشن وارڈ سے فرار ہونیوالے ایرانی زائرین میں کرونا کے کنفرم مریض بھی شامل تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جو تاحال تحویل میں نہیں لیے جا سکے۔

    صوبائی وزیر اویس قادر کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں دو طرح کے رضاکار کام کررہے ہیں جن میں سے ایک اندر اور دوسرے باہر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رضا کاروں نے قرنطینہ مرکز کی حدود سے باہر احتجاج کیا تاہم کورونا کیسز کے مریضوں کے باہرآجانے کی غلط خبریں پھیلائی گئیں جبکہ تفتان سے آنے والے مسافر اپنے بلاکس میں اندر موجود ہیں۔

    صوبائی وزیر اویس قادر نے کہا کہ زائرین کو دوائیاں تاخیر سے ملنے کی شکایت تھی جو دور کردی ہے اور تمام معاملات کو خود دیکھ رہا ہوں لہٰذا قرنطینہ میں اب کوئی مسئلہ نہیں۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد قرنطینہ سینٹرکا دروازہ توڑ کرباہرنکل آئے ، انتظامیہ حرکت میں آگئی ،اطلاعات کےمطابق سکھرمیں قائم کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کےلی قائم قرنطینہ سینٹرمیں موجود افراد قرنطینہ سینڑکا دروازہ توڑ کرباہرنکل آئے تھے

  • کرونا وائرس کا خوف یا کرونا کے نام پرسیاست، ن لیگ نے آج رات حزب مخالف رہنما شہباز شریف کے پاکستان پہنچنے کا اعلان کردیا

    کرونا وائرس کا خوف یا کرونا کے نام پرسیاست، ن لیگ نے آج رات حزب مخالف رہنما شہباز شریف کے پاکستان پہنچنے کا اعلان کردیا

    لاہور:کرونا وائرس کا خوف یا کرونا کے نام پرسیاست، ن لیگ نے آج رات شہباز شریف کے پاکستان پہنچنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی آج رات وطن واپسی کا امکان ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج رات پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نےایک نجی ٹی وی سے گفتفو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں پاکستانی عوام مشکل میں ہیں اسے دیکھتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیاہے۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف کا آپریشن اگلے ہفتے ہونا ہے۔خیال رہے کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے ان کے ہمراہ 19 نومبر کو لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

    x

  • چند دنوں بعد کرونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگیں گے ،پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

    چند دنوں بعد کرونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگیں گے ،پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

    لاہور:چند دنوں بعد کرونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگیں گے ،پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں، اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائزز کی مشاورت سےفیصلہ کریں گے کہ سیمی فائنل ہوں یا پرانا فارمیٹ رکھا جائے۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث کرکٹ بورڈ کو مزید نقصان ہوسکتا ہے، پی ایس ایل کی گیٹ منی سے 200 ملین روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں مصباح الحق کی کارکردگی پر بورڈ کو کوئی تشویش نہیں ہے، مصباح الحق کوتجربہ فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد کا کوچ بنایا گیا تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہیڈ کوچ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو پاکستان ٹیم میں آنے کے لیے فٹنس پر کام کرنا ہوگا، پی ایس ایل میں شرجیل خان فٹ نہیں تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد حفیظ پالیسی معاملات پر اثرانداز نہ ہوں جب کہ حسن علی کو نازیبا ویڈیو پر انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہےکہ پی ایس ایل 5 کے 30 میچز ہوچکے ہیں اور اب 2 سیمی فائنلز اور فائنل ہونا باقی ہے ، شیڈل کے مطابق یہ میچز لاہور میں ہونے تھے۔سیمی فائنل میں ملتان سلطانزکامقابلہ پشاور زلمی سےہونا ہے جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہورقلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔

  • کورونا وائرس کا خدشہ: فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائدکردی گئی

    کورونا وائرس کا خدشہ: فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائدکردی گئی

    لاہور:کورونا وائرس کا خدشہ: فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائدکردی گئی ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی، والدین سے بچوں کی ملاقاتوں کا کمرہ بھی تاحکم ثانی بند کر دیا گیا۔

    کوروانا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سینئرسول جج لاہور شکیب عمران کا احسن اقدام، فیملی کورٹ میں والدین کی بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، سینئر سول جج لاہور نے عدالتی عملے کو حکم دیا ہے کہ بچوں کے وزٹنگ روم کو بند کیا جائے اور ملاقاتوں کا کمرہ بھی تا حکم ثانی بند رہے گا۔

    سینئر سول جج نے ہدایت کی کہ بچوں کی ملاقاتوں کا شیڈول بعد میں دوبارہ جاری کر دیا جائے گا، والدین بچوں کو گھروں میں محفوظ رکھیں اور خود بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔یاد رہےکہ اس سے قبل لاہوراوراسلام آباد ہائی کورٹ نےبھی کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات دی ہیں

  • کرونا نے امریکہ میں پنجے گاڑنے شروع کردیئے ، 3 ریاستوں میں 7 کروڑ افراد کے لاک ڈاؤن کی تیاری

    کرونا نے امریکہ میں پنجے گاڑنے شروع کردیئے ، 3 ریاستوں میں 7 کروڑ افراد کے لاک ڈاؤن کی تیاری

    واشنگٹن :کرونا نے امریکہ میں پنجے گاڑنے شروع کردیئے ، 3 ریاستوں میں 7 کروڑ افراد کے لاک ڈاؤن کی تیاری،اطلاعات کےمطابق امریکا کی 3 بڑی ریاستیں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر اپنے شہریوں کو لاک ڈاؤن کررہی ہیں جو پہلے ہی یورپ کا نظام صحت تہہ بالا کرچکا ہے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بعد نیویارک اور ایلینوائے کی انتظامیہ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ وہ رواں ہفتے کے اختتام سے اپنے شہریوں کو ان کے گھروں تک محدود کردیں گے، ان تینوں ریاستوں کی مجموعی آبادی 7 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ہسپتالوں پر بھی مریضوں کا دباؤ ہے اور حکام ایسی صورتحال کو روکنے یا کم سے کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جو چین اور یورپ میں پیش آئی۔

    وبا کا یہ پھیلاؤ رواں برس کے آغاز میں چین کے شہر ووہان میں میڈیکل سروسز کو بری طرح متاثر کرچکا ہے اور اب اٹلی اور اسپین میں اپنی حدوں کو چھورہا ہے جبکہ برطانیہ میں 65 ہزار ریٹائرڈ نرسز اور ڈاکٹروں کا دوبارہ کام پر طلب کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 11 ہزار تک جا پہنچی ہے تاہم 90 ہزار کے قریب مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

  • کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،آرمی چیف پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کردیں ،اسی میں بہتری ہے ،مبشرلقمان نے جنرل باجوہ سے اہم درخواست کردی

    کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،آرمی چیف پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کردیں ،اسی میں بہتری ہے ،مبشرلقمان نے جنرل باجوہ سے اہم درخواست کردی

    لاہور:کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،آرمی چیف پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کردیں ،اسی میں بہتری ہے ،مبشرلقمان نے جنرل باجوہ سے اہم درخواست کردی ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی ، سینئیرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں بڑی تیزی سے ہونے والے اضافے کے بعد پاک فوج کے سربراہ سے ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کردی

     

    معروف صحافی مبشرلقمان نے مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرپاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دنیا کرونا کے سامنے بےبس ہوگئی ہے ، ترقی یافتہ ممالک کچھ نہیں کرپارہے اورکرونا بڑی تیزی سے تباہی پھیلا رہا ہے،

    مبشرلقمان نے کہا کہ کل وزیراعظم سے ملک کے کچھ ذمہ داران صحافیوں کی ملاقات ہوئی تھی جہاں کرونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، وزیراعظم نے اس موقع پربتایا کہ وہ منگل کے روز معاشی پیکچ کا اعلان کریں گے تاکہ وہ لوگ جو ان حالات میں مالی طورپرپریشان ہیں ان کوکچھ نہ کچھ روزگارمل سکے

     

    مبشرلقمان نے کہا کہ یہ سب ٹھیک ہے لیکن اس وقت صورت حال بگڑرہی ہے،ان حالات میں جب بڑی بڑی معاشی طورپرمستحکم حکومتیں بے بس ہوگئی‌ہیں، اوروہاں مجبورا فوج کے سپرد ملک کو کردیا ہمیں بھی آنے والے دنوں میں خطرات کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کردینی چاہیے تاکہ ایک کنٹرولذ سسٹم کے تحت کرونا وائرس کے خلاف مزاحمت کی جائے

    مبشرلقمان نے کہا کہ ہمارے ہاں‌ابھی تک بعض لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ وائرس گرمی میں ختم ہوجائے گیا ، انہوں نے کہا کہ اتنی جہالت کہ ہم گرمی کا انتظارکرتے کرتے اتنا زیادہ نقصان کربیٹھیں گے

    مبشرلقمان نے اس ایمرجنسی کی وجہ نفاذ بیان کرتے ہوئے کہا کہ چین جیسے ملک میں حکومت نے ایسے افراد کو زبردستی محصورکرکے اس وائرس کے حملوں سے نجات مل گئی ،ہمیں بھی پاک فوج کو بھی اس ملک میں لوگوں کے من پسند آزادیوں کو کرونا کی موجودگی میں روکنا ہوگا

    مبشرلقمان نے کرونا وائرس کے حملوں کے دوران ایسے پاکستانیوں کی منفی سوچ پربہت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ افراد نے ماسک اورسینیٹیرنزمارکیٹ سے غائب کردیا ، اس کی منہ مانگی قیمت مانگ رہے ہیں

    انہوں نے مزید کہا کہ بعض ایسے پرائیویٹ سکولز کے بارے میں انکشاف ہوا ہےکہ بچوں سے چار چار ماہ کی ایڈوانس فیسیں لے لی ہیں، بعض او لیول اوراے لیول اورایسے ہی نام نہاد ادارے ٹیوشن فیس ہتھیا رہے ہیں یہ ایک بہت بڑا جرم ہے،

    ممشرلقمان نے جنرل باجوہ سے درخواست کی کہ وہ ایمرجنسی نافذ کریں اوران لوگوں کو خیال بھی رکھیں جن کو ادویات نہیں مل رہیں ، ایسے بھی ہیں جن کوکھانا نہیں مل رہا وقت پر، ایسے بھی ہیں جوقرنطینہ سینٹرز میں رک نہں رہے اور بھاگ بھاگ کرباہرآرہے ہیں

    مبسر لقمان نے مزید کہا کہ صرف عوام ہی نہیں بعض سرکاری حکام بھی کرونا سے بچنے کی کوشش نہیں کررہا ، انہوں نے گورنرہاوس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حلف کی تقریب ہوئی جہاں بہت زیادہ لوگوں کا جم گھٹا تھا

    مشبرلقمان نے کہا کہ یہ نازک موقع ہے غریب لوگوں کی مدد کرنے چاہیے ، ان کی کھانےپینے کا اتنظام کرنا چاہیے ، مبشرلقمان نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے ملک وقوم کے لیے وزیراعظم کو بھی حالات کا تدارک کرنا چاہیے ، اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو حکومت کی مدد کے لیے میدان میں آنا چاہیے