Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا ، دنیا بھر میں 2 لاکھ،70 ہزار مریض،اردن میں کرفیو،جرمنی کی بڑی ریاست کا بھی لاک ڈاؤن کا اعلان

    کرونا ، دنیا بھر میں 2 لاکھ،70 ہزار مریض،اردن میں کرفیو،جرمنی کی بڑی ریاست کا بھی لاک ڈاؤن کا اعلان

    کرونا ، دنیا بھر میں 2 لاکھ،70 ہزار مریض،اردن میں کرفیو،جرمنی کی بڑی ریاست کا بھی لاک ڈاؤن کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 184 ممالک میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد2 لاکھ 70 ہزار سےزائد ہو گئی ہے

    کوروناوائرس سےہلاک افراد کی تعداد 11 ہزار271 ہوگئی ہیں،اٹلی میں مزید627 افراد ہلاک،مجموعی ہلاکتیں 4032، بیمار افراد کی تعداد 47021 ہے ،اسپین میں مزید213 افراد ہلاک،مجموعی ہلاکتیں 1044، بیمارافراد کی تعداد 20412 ہے، جرمنی  میں مزید15 افراد ہلاک ، مجموعی ہلاکتیں 59،بیمارافراد کی تعداد19848 ہے،ایران میں مزید149 افراد ہلاک ، مجموعی ہلاکتیں 1433،بیمارافراد کی تعداد19644ہے،

    امریکا میں مزید22 افراد ہلاک،مجموعی ہلاکتیں 229،بیمارافراد کی تعداد16796 ہے،فرانس میں مزید78 افراد ہلاک،مجموعی ہلاکتیں 452،بیمارافراد کی تعداد12612 ہے،برطانیہ میں مزید33 افراد ہلاک،مجموعی ہلاکتیں 177،بیمارافراد کی تعداد 3983 ہے،بھارت میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں ،مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی ہے، سعودی عرب میں کرونا کے 24 گھنٹوں میں 70 مریض سامنے آئے ہیں.

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    اردن نے کورونا پھیلاؤکے خدشے کے پیش نظرملک میں کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا ہے،تیونس کےصدرنےملک بھر میں شہریوں کو24گھنٹے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کر دی،جرمنی کی سب سے بڑی ریاست بواریا نے بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا،

  • سعودیہ میں کرونا کے 70 نئے مریض،کتنے ارب ڈالر کا بجٹ کیا مختص؟

    سعودیہ میں کرونا کے 70 نئے مریض،کتنے ارب ڈالر کا بجٹ کیا مختص؟

    سعودیہ میں کرونا کے 70 نئے مریض،کتنے ارب ڈالر کا بجٹ کیا مختص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 70 نئے مریض گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 344 ہو گئی ہے.

    سعودی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں سے گیارہ مراکش، انڈیا، فلپائن ، اردن، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سوئٹزر لینڈ سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ نئے مریضوں کو ہوائی اڈے سے قرنطینہ پہنچا دیا گیا۔

    وزارت صحت کے مطابق ریاض میں کورونا وائرس کا ایک مریض زیر نگرانی رکھا گیا ہے، دیگر 58 مریض ایسے ہیں جو پہلے سے کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے ساتھ رہ رہے تھے۔ بعض کو شادی کی تقریبات یا تعزیتی اجتماع اور فیملی میل ملا پ کے ذریعے کورونا وائرس کا عارضہ لاحق ہوا۔ کورونا وائرس کے 70 نئے مریضوں میں سے 49 ریاض، گیارہ جدہ اور دو مکہ مکرمہ میں ہیں جبکہ مدینہ منورہ ، دمام، ظہران، قطیف، باحہ، تبوک، بیشہ اور حفر الباطن میں ایک ، ایک ہیں۔

    سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق 4080 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں۔ دو کے سوا سب کی حالت تسلی بخش ہے۔ آٹھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی.

    دوسری جانب سعودی عرب نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 32 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کر دیا ہے، جس سے نہ صرف کرونا سے نمٹا جائے گا بلکہ شہریوں کی بھی مدد کی جائے گی اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا.

    سعودی حکومت نے وزیر خزانہ کی زیر صدارت بااختیار کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جو سہولتوں ، ترغیبات اور قومی ترقیاتی فنڈ کی اسکیموں یا فنڈزاور بینکوں کے لیے فارمولے ترتیب دے گی۔ یہ کمیٹی کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کی روشنی میں غیرمعمولی اقتصادی صورتحال کا دباﺅ کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کے فیصلے کرے گی۔ اس کمیٹی میں وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی، وزیر تجارت، وزیر صنعت و معدنیات، قومی ترقیاتی فنڈ کے ڈپٹی چیئرمین اور قومی ترقیاتی فنڈ کے گورنر ممبر ہوں گے۔

    سعودی اخبارالشرق الاوسط کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کا کہنا ہے کہ نجی اداروں خصوصاً چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں اور اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی اقتصادی سرگرمیو ں کی مدد کے لیے سپیشل سکیمیں تیار کی گئی ہیں،ان سکیموں کا مجموعی بجٹ 70 ارب ریال سے زیادہ کا ہوگا۔ ان کے تحت نجی اداروں کو نقدی فراہم کرنے کے لیے بعض سرکاری واجبات معاف کیے جائیں گے اور کئی کی ادائیگی ملتوی کر دی جائے گی.

    سعودی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے بینکوں ، مالیاتی اداروں ، چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کے لیے ان دنوں پچاس ارب ریال کی سبسڈی کا پروگرام منظور کیا ہے، نئے کورونا وائرس کے نقصانات سے بچانے کے لیے کئی ہنگامی پروگرام ، سکیمیں اور اقدامات طے کیے گئے ہیں۔ ایسے غیر ملکی کارکن جن کے اقاموں کی میعاد ختم ہوگئی ہو ان کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع مالی معاوضے کے بغیر کر دی جائے گی۔ توسیع 30 جون 2020 تک کے لیے ہوگی۔ ۔ آجروں کو ایسے ورکنگ ویزوں کی فیس واپس کردی جائے گی جن سے سعودی عرب آنے جانے پر عائد پابندی کے دوران فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا،آجروں کو یہ فیس ایسی صورت میں بھی واپس کی جائے گی جبکہ ورکنگ ویزے پاسپورٹ پر سٹمپ کیے جاچکے ہوں۔ آجروں کو اختیار ہوگا کہ وہ ایسے ورکنگ ویزوں میں تین ماہ کی توسیع بغیر فیس کرالیں جو سعودی عرب آنے جانے پر پابندی کی وجہ سے استعمال نہ کیے جاسکے ہوں۔

    سعودی حکومت نے سرمایہ کاروں کو تین ماہ کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ، منتخب اشیا کے ٹیکس، انکم ٹیکس، زکوٰة کے اقرار ناموں وغیرہ سے متعلق متعدد سہولتوں فراہم کی ہیں۔ تیس دن تک درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی کی وصولی بینک گارنٹی کی صورت میں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ یہ سہولت آئندہ تین ماہ تک دی جاتی رہے گی۔ نجی اداروں پر بلدیاتی کونسلوں کی فیس اور بعض سرکاری خدمات کی فیس کی ادائیگی تین ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والی سرگرمیوں پر ادائیگی کے دورانیہ میں توسیع کے ضروری ضابطے بھی مقرر کردیے گئے ، سعودی حکومت نے 2020 کے آخر تک دیے گئے قرضوں کی فیس کی ادائیگی سے معافی ، فنڈنگ اور قرضوں کی منظوری کے اختیارات وزیر خزانہ کو تفویض کردیے۔

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاطتی تدابیر کے طور پر سعودی عرب نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی حفاطت کے پیش نظر عوامی اجتماعات، تقریبا ت پر پابندی لگائی ہے، شادی ہال، ایسے ہوٹل جہاں تقریبات کا ہال ہو یا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوسکتے ہوں، ان سب پر وقتی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے.

    دوسری جانب سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کی جانے والی ہدایات اور فیصلو ں کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔اس پر احتساب ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے انتظامات کرنے والے ادارے جو فیصلے جاری کررہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ہدایات دے رہے ہیں ان سب کی پابندی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر لازم ہے۔اس حوالہ سے جو بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں ان پر سعودی و غیر سعودی سب پر عمل کرنا لازم ہے

  • کرونا کی تشخیص پر بھارتی گلوکارہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا،کریں گی مزید مشکلات کا سامنا

    کرونا کی تشخیص پر بھارتی گلوکارہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا،کریں گی مزید مشکلات کا سامنا

    کرونا کی تشخیص پر بھارتی گلوکارہ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا،کریں گی مزید مشکلات کا سامنا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    لکھنو کے ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔ اس میں ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے ۔گلوکارہ لندن سے واپس آئیں اور ٹیسٹ نہیں کروائے اور بھارت میں مختلف تقریبات میں شرکت کرتی رہیں، ٹیسٹ نہ کروانے اور لندن سے واپسی کا نہ بتانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مقامی ضلع افسر ابھیشیک پرکاش نے حکم دیا ہے کہ کینکا کپور کے گھر سے تین کلومیٹر کے علاقہ کو خالی کروا دیا جائے ، جس کے پیش نظر وکاس نگر ، خرم نگر اور علی گنج کے کچھ علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے.

    بھارتی گلوکارہ ممبئی کے ہوٹل تاج میں دو روز ٹھہری تھیں اس ہوٹل کے کمرہ نمبر 602 کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ ہوٹل ملازمین کے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کنیکا کپور نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی کہ وہ بھی کورونا وائرس کے وار سے بچ نہ سکیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ یا ہے ۔گلوکارہ گزشتہ ہفتے لندن سے لکھنو پہنچی تھیں اور انہوں نے تین پارٹیوں میں شرکت کی تھی ۔

    بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض ہلاک ہو گیا جس سے بھارت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 جبکہ مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی

     بھارت میں اب تک پنجاب، دہلی، مہاراشٹرا، کرناٹک اور راجھستان میں ایک ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں.

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

  • بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر بھی کرونا وائرس سے خوفزدہ ہو گئے، وہ بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے

    بھارتی صدر رام ناتھ کووند بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔ انھوں نے یہ فیصلہ بھارتی گلوکارہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد کیا، کیونکہ گلوکارہ کی پارٹی میں بھارت کی حکمران جماعت بے جے پی کے رکن پارلیمنٹ دشنیت سنگھ بھی شامل تھے جنہوں نے بعد ازاں صدر کی جانب سے دیئے گئے ناشتہ میں شرکت کی جس میں 96 اراکین پارلیمنٹ مدعو تھے.

    بھارتی صدر بھارتی قوانین پر عمل کرتے ہوئے کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے، انکے تمام پروگرام ملتوی کر دیئے گئے ہیں، اب ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک وہ کسی پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے.

    بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض ہلاک ہو گیا جس سے بھارت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 جبکہ مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی

     بھارت میں اب تک پنجاب، دہلی، مہاراشٹرا، کرناٹک اور راجھستان میں ایک ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

  • بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد بھارتی سیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئی،بھارتی صدر بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے تو کئی سیاستدانوں نے اپنے آپ کو گھروں میں محدود کر لیا، 96 اراکین پارلیمنٹ بھی اب خوفزدہ ہیں کہ کہیں انہیں بھی کرونا نہ ہو جائے.

    بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ 4 دنوں سے بخار محسوس ہو رہا تھا۔ میں نے جب ٹیسٹ کرایا تو کورونا وائرس پازیٹو آیا۔ میں اور میری فیملی قرنطائن میں ہین اور ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں. بھارت میں گلوکارہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے، بھارت کی حکمران جماعت بے جی پئ کے متعدد رہنما گھروں میں محصور ہو گئے ہیں.

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پارٹی میں بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور شامل ہوئی تھیں۔ اس پارٹی میں راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اور ان کے بیٹے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ بھی شامل ہوئے تھے جیسے ہی خبر آئی کہ کنیکا کپور کورونا وائرس کی زد میں ہیں، تو بھارتی سیاستدانوں نے آئسولیشن میں جانا شروع کر دیا۔ سب سے پہلے راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اور ان کے بیٹے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ نے اپنے آپ کو آئسولیشن میں رکھا۔

    گزشتہ دنوں بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے لکھنؤ کے گیلنٹ اپارٹمنٹ میں 100 سے زائد لوگوں کو پارٹی دی تھی۔ اس کے علاوہ وہ ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی پارٹی میں بھی شریک ہوئی تھیں۔ اس پارٹی میں کئی سیاسی رہنما اور افسران شامل ہوئے تھے۔

    اس پارٹی کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما دشینت سنگھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ یو پی کے وزیر کابینہ میٹنگ میں بھی شامل ہوئے تھے۔ گلوکارہ کنیکا کے ساتھ ملاقات کے بعد دشینت سنگھ بھارتی صدر سے بھی ملے۔ دشینت سنگھ نے کئی رہنماوں، افسروں، وزیروں ،سرکاری ملازمین ، گھر والے، ساتھ کام کرنے والے افسران و ملازمین سے بھی ملاقات کی جو اب کرونا وائرس کو لے کر پریشان ہیں

    جو بھی لیڈر دشینت سنگھ سے ملے انھوں نے خود کو آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے،اب تک جو لیڈر آئسولیشن میں چلے گئے ہیں ان میں وسندھرا راجے اور دشینت شامل ہیں، ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈیرک او برائن بی جے پی رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ کے پاس بیٹھے تھے۔ اب ڈیرک نے خود کو آئسولیشن میں رکھ لیا ہے،کنیکا جس پارٹی میں گئی تھیں، وہاں یو پی کے وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ بھی گئے تھے، لہٰذا انھوں نے بھی خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے

    کانگریس لیڈر دیپندر ہڈا نے بھی خود کو آئسولیشن میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے دشینت سنگھ کے ساتھ کھانا کھایا تھا،

    اترپردیش او رراجستھان کے 96 اراکین پارلیمنٹ کو بھارتی صدر نے ناشتے پر مدعو کیا تھا جس میں بھارتی گلوکارہ سے ملنے والے دشنیت سنگھ بھی شامل تھے، بھارت کے مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ‘ جنرل وی کے سنگھ‘ گجندر شیخاوت‘ ارجن رام میگھاول‘ کیلاش چودھری‘ سادھوی نرنجن جیوتی‘ راجوردھن سنگھ راتھوڑ‘ وجئے گوئیل‘ اوم ماتھر‘ روی کشن‘ ہیما مالینی‘ ریٹا بھوگناجوشی‘ اورساکشی مہارا ج بھی دیگر کے ساتھ ناشتہ پر موجود تھے۔

    دوسری جانب کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لکھنو کے ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔ اس میں ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے ۔گلوکارہ لندن سے واپس آئیں اور ٹیسٹ نہیں کروائے اور بھارت میں مختلف تقریبات میں شرکت کرتی رہیں، ٹیسٹ نہ کروانے اور لندن سے واپسی کا نہ بتانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مقامی ضلع افسر ابھیشیک پرکاش نے حکم دیا ہے کہ کینکا کپور کے گھر سے تین کلومیٹر کے علاقہ کو خالی کروا دیا جائے ، جس کے پیش نظر وکاس نگر ، خرم نگر اور علی گنج کے کچھ علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے.

    بھارتی گلوکارہ ممبئی کے ہوٹل تاج میں دو روز ٹھہری تھیں اس ہوٹل کے کمرہ نمبر 602 کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ ہوٹل ملازمین کے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے،

    بھارت میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض ہلاک ہو گیا جس سے بھارت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 جبکہ مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی

    بھارت میں پانچویں ہلاکت اٹلی کے باشندے کی ہوئی ہے، جو راجھستان میں مقیم تھا، اطالوی باشندے میں کرونا کی تشخیص ہونے پر اسے سوائی مان سنگھ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا اور بعد ازاں اسے صحت مند قرار دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا، ہسپتال سے جانے کے دو روز بعد اطالوی باشندے کی موت ہو گئی.

    دوسری جانب جمعہ کے روز لکھنؤ میں 4 نئے کرونا کے مریض سامنے آ گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس 20 ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور مریضوں کی تعداد مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے 201 مریض ہیں جن میں سے 20 میں مریض صحت یاب ہو چکے ہی۔ بھارت میں اب تک پنجاب، دہلی، مہاراشٹرا، کرناٹک اور راجھستان میں ایک ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔

  • کرونا وائرس: عالمی بینک نے چار کروڑ ڈالر پاکستان میں‌ وبا روکنے کیلئے مختص کردیئے

    کرونا وائرس: عالمی بینک نے چار کروڑ ڈالر پاکستان میں‌ وبا روکنے کیلئے مختص کردیئے

    اسلام آباد:کرونا وائرس: عالمی بینک نے چار کروڑ ڈالر پاکستان میں‌ وبا روکنے کیلئے مختص کردیئے،اطلاعات کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے دی جانے والی اس امداد کے بارے میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے مختلف مںصوبوں سے چار کروڑ ڈالر کرونا وائرس کو روکنے کے لیے مختص کر دیے ہیں۔

    سماجی شعبے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حماد اظہر نے کہا کہ وفاق کی جانب سے 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالر اور پنجاب میں 75 لاکھ ڈالر کے فنڈز استعمال ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز کرونا وائرس کے علاج اور ضروری آلات کی خریداری کے لئے استعمال ہو سکیں گے۔ یہ فنڈز این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے علاوہ ہوں گے۔ حماد اظہر نے کہا کہ یہ فنڈز عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے 60 کروڑ ڈالر پیکج کا حصہ ہیں۔

  • اٹلی میں 300 پاکستانیوں کو غیر ملکی ایئر لائن نے آف لوڈ کردیا،پریشان پاکستانیوں کی دہائی

    اٹلی میں 300 پاکستانیوں کو غیر ملکی ایئر لائن نے آف لوڈ کردیا،پریشان پاکستانیوں کی دہائی

    روم: ہیلتھ سرٹیفکیٹ عدم فراہمی، اٹلی میں 300 پاکستانیوں کو غیر ملکی ایئر لائن نے آف لوڈ کردیا،اطلاعات کے مطابق ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر تین سو پاکستانی اٹلی میں پھنس گئے۔ مسافروں نے وطن واپسی کے لیے فوری طور پر حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے درد سر بن گیا۔ اٹلی میں 300 پاکستانیوں کو غیر ملکی ائیر لائن نے آف لوڈ کر دیا۔روم ائیرپورٹ پر بے بسی کی تصویر بنے پاکستانی پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔

    سمندر پار پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان جلد از جلد انہیں صورتحال کے پیش نظر وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کرے۔ان کا کہنا ہےکہ اب وہ ان حالات میں کدھر جائیں؟ اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے پاکستانیوں کی دہائی۔

  • جہاں بڑے ملک صحت کی بہترین سہولیات کے باوجود ناکام ہو گئے وہاں ہماری کیا اوقات ہے۔ طہ منیب

    سلام ہے حکومتی عہدیداران کو جو کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر صحافیوں اور لوگوں کے جھرمٹ میں بیان کر رہے۔ سوشل ڈسٹینسنگ گیدرنگ میں کھڑے ہو کر بیان کی جا رہی۔ آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔

    لوگ کرونا سے متعلق احتیاط کی بجائے سیر سپاٹے اور رشتہ داروں ، میکے و سسرال کے پروگرام بنا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر میمز اور شغل لگ رہے، فرقہ فرقہ کھیلا جا رہا ہے، پارکوں، بازاروں میں رش ویسے کا ویسا ، ریسٹورینٹ، اڈے ، بسیں، ٹرینیں سب روٹین کے مطابق، اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے، توکل کے ساتھ احتیاط اور عمل بھی ضروری ہے، علماء سنجیدہ ہونے کی بجائے مقابلے بازی پر اتر آئے ہیں، پیر فقیر آن لائن دم درود کی دکانیں چلا رہے،

    اللہ نا کرے کے یہ وبا پھیلے ، اگر ایسا ہوا تو ہمارا نظام صحت اس سب کو برداشت کرنے کے قابل نہیں، جہاں اٹلی، امریکہ، سپین ، جرمنی سمیت بڑے بڑے ملک بہترین صحت کی سہولیات کے باوجود ناکام ہو گئے وہاں ہماری کیا اوقات ہے۔ "او کچھ نہیں ہوتا” سے بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا احتیاط کریں، یہ علاج سے بہتر ہے۔

  • گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ

    گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ

    گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت میں بھی کرونا وائرس کے 9 مزید کیسز سامنے آ گئے جس سے گلگت میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے 21مارچ سے گلگت بلتستان میں پندرہ دن کیلئے تمام مارکیٹیں بند کرنے اور سیاحوں کے داخلے پر تین ھفتوں کیلئے مکمل پابندی کا اعلان کر دیا ہے،ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے،ہنگامی فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، ممبران اسمبلی سمیت تمام سرکاری ملازمین کی5دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کیا جائےگا.

    گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 182افراد کےٹیسٹ کا رزلٹ آناباقی ہے,کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئےایک لیبارٹری قائم ہےجس میں ١ دن میں صرف 10افراد کا ٹیسٹ ممکن ہے,جی بی حکومت نے1330آئیسولیشن رومز ہوٹلوں میں بنائے ہیں,330 آئیسولیشن رومز میں زائرین کو رکھا ہے.

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت بلتستان ریجن میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کے قیام میں معاونت کرے، حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تقریباً 13 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ ضروری طبی آلات کی خریداری کی ہے اور وینٹی لیٹرز کی خریداری عمل میں لائی جارہی ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو 60 کروڑ کے طبی آلات اور دیگر ضروری آلات کی خریداری کا ڈیمانڈ بھجوایا گیا ہے ابھی تک فراہمی نہیں کی گئی ہے.

    چیف کورٹ گلگت بلتستان اور اس کی ماتحت عدالتیں کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ تک بند رہیں گی۔ گلگت بلتستان حکومت نے بھی کوروناوائرس سے بچائو کیلئے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے رواں ماہ کی اکتیس تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی غرض سے ایک قرنطینہ مرکز کے قیام کے لئے گلگت بلتستان حکومت کو تقریباً تین سو خیمے بھیجے ہیں۔اس وائرس کے مشتبہ مریضوں کو مخصوص مدت کے لئے ان خیموں میں رکھا جائے گا.

  • پوری دنیا میں کہیں وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں، چین 800 وینٹی لیٹرز دیگا: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی

    پوری دنیا میں کہیں وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں، چین 800 وینٹی لیٹرز دیگا: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی

    اسلام آباد :پوری دنیا میں کہیں وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں، چین 800 وینٹی لیٹرز دیگا: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی میڈیا کوبریفنگ:اطلاعات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کہیں بھی وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں ہیں مگر چین نے 800 وینٹی لینٹر دینے کا کہا ہے۔


    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک میں 9 چھوٹے بڑے اسپتالوں کو تیار کرلیا گیا ہے اورکراچی میں 2 اسپتالوں کو کورونا کے لیے مختص کرلیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں 1600 بستروں کی سہولت بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پوری دنیا میں کہیں وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں تاہم چینی سفیر کی مدد سے 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرلی گئی ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے، ایک پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس سے 90 ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ 2 لاکھ این 95 ماسک کا آرڈر دیا ہے اور یہ ماسک ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے منگوا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنی نے 50 ہزار این 95 ماسک عطیہ کیے ہیں جبکہ لاہور اور کراچی میں 12 ملین ماسک موجود ہیں۔

    قبل ازیں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے آلات کے آرڈرز سے متعلق بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ چند روز تک 600 وینٹی لیٹرز چین سے مل جائیں گے اور جلد ہی میڈیکل آلات بھی مل جائیں گے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں ایک مریض انتقال کرچکا ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 252 ہے۔پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 495تک جاپہنچی ہے۔