Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس: 4 سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ ہوں ، ہمیں‌ آپ کی صحت اور جان کی بہت فکرہے ،ہدایات پرعمل کریں ورنہ ہوگی کارروائی ، آئی جی سندھ

    کورونا وائرس: 4 سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ ہوں ، ہمیں‌ آپ کی صحت اور جان کی بہت فکرہے ،ہدایات پرعمل کریں ورنہ ہوگی کارروائی ، آئی جی سندھ

    کراچی :کورونا وائرس: 4 سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ ہوں ، ہمیں‌ آپ کی صحت اور جان کی بہت فکرہے ،ہدایات پرعمل کریں ورنہ ہوگی کارروائی ، آئی جی سندھ ،اطلاعات کےمطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر نے کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر کارروائی کی ہدایت کردی۔

    صوبے میں کرونا سے نبٹنے کےلیے آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں، سڑکوں اور دیگرمقامات پر 4 سے زیادہ لوگ اکھٹے نہ ہوں، اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وباء کے خلاف پہلا اور بنیادی قدم عوام کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے لہٰذا عوام اپنی نقل و حمل کو کم سے کم رکھیں اور غیرضروری میل جول، اجتماعات اور رابطوں سے اجتناب کریں۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے اپیل کی تھی کہ آئندہ 3 روز تک گھروں پر رہیں اور میل جول سے اجتناب برتیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں ایک مریض انتقال کرچکا ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 249 ہے۔

    پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 478 ہے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی کا بلاول کو فون، وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے پر اظہار تشکر،وزیراعظم بھی بلاول کے طرزعمل سے خوش

    اسپیکر قومی اسمبلی کا بلاول کو فون، وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے پر اظہار تشکر،وزیراعظم بھی بلاول کے طرزعمل سے خوش

    اسلام آباد :اسپیکر قومی اسمبلی کا بلاول کو فون، وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے پر اظہار تشکر،وزیراعظم بھی بلاول کے طرزعمل سے خوش،اطلاعات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور کورونا وائرس کے معاملے پر حکومت اور وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے کا خیر مقدم کیا۔بلاول بھٹوسے گفتگوکرتے ہوئےسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ وزیراعظم آپ کے طرزعمل سے بہت خوش ہیں ،

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم سب مل کر کورونا کا مقابلہ کریں گے جس پر بلاول بھٹو نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور بلاول بھٹو کے حکومت اور وزیر اعظم سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر کورونا کی وبا کا مقابلہ کریں گے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم سب مل کر اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیں گے ۔اس موقع پرا سپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو سے کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کرنے کے لیے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی کے ارکان کے نام بھی مانگے ۔

    بلاول بھٹو نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ وہ جلد پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دے دیں گے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے لیے مکمل حمایت کریں گے اور پارلیمانی کمیٹی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے سفارشات بھی دیں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز بلاول نے کراچی میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاق کی سطح پر ہنگامی اقدامات پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ ہمیں لاک ڈائون کی طرف بڑھنا چاہیے تاہم وزیراعظم عمران خان لاک ڈائون کے خلاف ہیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران جب بلاول سے پوچھا گیا کہ سندھ اور ملک بھر میں کورونا کے پھیلنے کا ذمہ دار کیا وہ بھی وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو سمجھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت وزیراعظم یا حکومت پر تنقید کا نہیں مشترکہ حکمت عملی بنانے کا ہے، میں اس کا ذمہ دار کورونا وائرس کو سمجھتا ہوں۔بلاول کے اس بیان کی ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعریف کی تھی۔

    یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی نسبت ن لیگ ابھی تک کرونا کے مسئلے پرسیاست کررہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید غصہ اورنفرت پائی جارہی ہے ،یہ بھی معلوم ہوا کہ ن لیگ نے سیاسی فائدہ اٹھانے کےلیے کرونا کے مسئلے پرعمران خان کوہدف بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے

  • سارک اجلاس میں معاون خصوصی کے بیان پر بھارتی ردعمل مسترد،بھارت کوبات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی ، دفترخارجہ

    سارک اجلاس میں معاون خصوصی کے بیان پر بھارتی ردعمل مسترد،بھارت کوبات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی ، دفترخارجہ

    اسلام آباد :سارک اجلاس میں معاون خصوصی کے بیان پر بھارتی ردعمل مسترد،بھارت کوبات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی ، دفترخارجہ ،اطلاعات کےمطابق پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سارک کانفرنس میں تبصرے پر سیاست کو مسترد کر دیا

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘سارک کے رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کے تبصرے کے رخ کو موڑنے کی بھارتی وزارت خارجہ کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں’.

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ‘ڈاکٹر ظفر مرزا کے تبصرے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کی کوششیں گمراہ کن ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے تناظر میں مقبوضہ جموں اور کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی’۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ڈاکٹر ظفر مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات پر پابندیوں کو ختم کرنے اور طبی سامان کی رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تھا، اس حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت سمیت دنیا بھر سے متعدد آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

    سارک ممالک کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے مزید کہا گیاہے کہ ‘کوویڈ 19 پر سارک کے رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کا مقصد رکن ممالک سے اظہار یکجہتی کرنا تھا’۔ترجمان دفتر خارجہ اپنے ردعمل میں کہا کہ ‘جنوبی ایشیا کے عوام بخوبی واقف ہیں کہ کون سا ملک سارک کے عمل کو سیاسی بنانے کے لیے کوشاں ہے’۔

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو کورونا وائرس سے متعلق سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس ہوئی تھی جہاں وزییر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس حوالے سے رکن ممالک کے وزرائے صحت کے اجلاس کی میزبانی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے توجہ کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا تھا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ سارک اراکین کووڈ ایمرجنسی کے دوران پورے خطے تک رسائی کریں گے کیونکہ صحت بنیادی حق ہے، اس حوالے سے بھارت کے زیرتسلط کشمیر سے کوروناوائرس کے کیسز کی رپورٹ تشویش کا باعث ہے’۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی

    وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی

    وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔
    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے۔

    قبل ازیں اعلی سول اور فوجی حکام نے کیمپ کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلی سول و عسکری حکام نے مریضوں کو سہولت اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی مکمل ہدایات کی، انہوں نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    کیمپ میں حفاظتتی اسپرے کیا جا رہا ہے۔طبی اور سیکورٹی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایکسپو سینئر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ قریطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اوراۤرمی کی ٹیمیں مل کر کام کررہی ہیں،پاکستان آرمی کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اۤ رمی کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر کورنا کی تشخیص کے لیے سکریننگ کی سہولیات فراہم کرنیکرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریض زیادہ آنے کے بعد ایکسپو سنٹر میں آئسولیشن سنٹر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا،

    واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان مین کل ہلاکتیں 3 ہو گئی ہیں،سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 96 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 21 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • عباسی شہید اسپتال کے 10 ڈاکٹرز کو کورونا وائرس ہونے کا شبہ

    عباسی شہید اسپتال کے 10 ڈاکٹرز کو کورونا وائرس ہونے کا شبہ

    کراچی :عباسی شہید اسپتال کے 10 ڈاکٹرز کو کورونا وائرس ہونے کا شبہ،اطلاعات کےمطابق کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے 10 ڈاکٹرز کو کورونا وائرس کا شبہ ہونے پر علیحدہ کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو اسکریننگ کے لیے ریفر کردیا، اسکریننگ کے بعد مزید ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

    بلدیہ عظمی کراچی کے سب سے بڑے اسپتال عباسی شہید میں مشتبہ طور پر متاثرہ دس ڈاکٹروں کو فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر ندیم راجپوت کی جانب سے جناح اسپتال انتظامیہ کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں دس ڈاکٹروں بشمول آر ایم او، پی جی اور ہائوس آفیسرز شامل ہیں، کی فوری طور پر اسکریننگ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ڈاکٹروں کی اسکرینگ کے بعد مزید ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے ۔ڈاکٹروں کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق دس ڈاکٹروں متشبہ طور پر کورونا وائرس ہونے کی خبروں کے بعد دیگر ڈاکٹروں اور عملے میں خوف کی لہر بڑھ گئی ہے

  • کرونا وائرس سے بچاوکی مہم اورکوششیں جاری : وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

    کرونا وائرس سے بچاوکی مہم اورکوششیں جاری : وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

    اسلام آباد :کرونا وائرس سے بچاوکی مہم اورکوششیں جاری : وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان،باغی ٹی وی کےمطابق وزارت ریلوے نے کرو نا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مجموعی طور پر اپ اینڈ ڈاون کی 34 ٹرینیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    اس ضمن میں 11 ( اپ ڈاون کی 22) مزید مسافر ٹرینیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔یہ ٹرینیں 25 مارچ سے بند کی جارہی ہیں۔اس سے پہلے 6 ( اپ ڈاون کی 12) ٹرینیں 22 مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کی گئی تھیں

    25 مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند ہونے والی ٹرینوں میں

    • لاہور۔کراچی۔لاہور کے مابین چلنے والی جناح ایکسپریس 31UP/32DN

    • راولپنڈی۔کراچی کے مابین چلنے والی سر سید ایکسپریس 35UP/36DN

    • کوئٹہ۔کراچی کے مابین چلنے والی بولان میل 3UP/4DN

    • کوٹری ۔روہڑی کے مابین چلنے والی موئنجودڑو 213UP/214DN

    • راولپنڈی۔ملتان کے مابین چلنے والی تھل ایکسپریس 129UP/130DN

    • میرپورخاص۔کھوکھروپار کے مابین چلنے والی ماروی ایکسپریس 335UP/336DN

    • لاہور۔ملتان کے مابین چلنے والی موسیٰ پاک 115UP/116DN

    • سرگودھا۔لالہ موسی کے مابین چلنے والی چناب ایکسپریس 135UP/136DN

    • ملتان۔فیصل آباد کے مابین چلنے والی فیصل آباد ایکسپریس 173UP/174DN

    • حیدرآباد۔ بدین کے مابین چلنے والی سمن سرکار 155UP/156DN

    • اور لاہور۔فیصل آبادکے مابین چلنے والی فیصل ایکسپریس 119UP/120DN شامل ہیں

    وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی طرف سے جن مزید 24 ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کی ابھی تک تفصیلات نہیں بتائی گئیں‌

  • پاکستانیوں گھبرانا نہیں ، مراد سعید کا پنشن گھروں تک پہنچانے کا اعلان

    پاکستانیوں گھبرانا نہیں ، مراد سعید کا پنشن گھروں تک پہنچانے کا اعلان

    اسلام آباد:پاکستانیوں گھبرانا نہیں ، مراد سعید کا پنشن گھروں تک پہنچانے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے معمر افراد کی پنشن گھر تک پہنچانے کا اعلان کردیا۔

    مراد سعید نے کہا کہ 13لاکھ پنشنرزکو پنشن گھرتک پہنچائی جائے گی،بزرگوں کے لئے کرونا مہلک ہے،پنشن کی وصولی کے لیے انہیں کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 افراد کا تعلق خیبرپختونخوا اور ایک کا سندھ سے ہے۔

    پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 467 کیسز سامنے آئے ہیں جن کی بڑی تعداد سندھ میں ہے جہاں کل کیسز 238 ہوگئے ہیں۔سندھ میں سب زیادہ سکھر میں ہیں جہاں تفتان سے پہنچنے والے زائرین میں سے اب تک 151 کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔

    پنجاب میں 96، بلوچستان میں 81، خیبرپختونخوا میں 23، گلگت میں 21، اسلام آباد میں 7 اور آزاد کشمیر میں ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • آغا خان ہسپتال کے پانچ ڈاکٹر پر کرونا وائرس کا حملہ

    آغا خان ہسپتال کے پانچ ڈاکٹر پر کرونا وائرس کا حملہ

    آغا خان ہسپتال کے پانچ ڈاکٹر پر کرونا وائرس کا حملہ

    باغی ٹی وی :آغا خان ہسپتال کے پانچ ڈاکٹر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ، ان ڈاکٹرز کا تعلق گائنی وارڈ سے تھا ، ذرایع ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں حفاظتی آلات فرایم کیے گئے تھے لیکن انہوں نے انہیں‌پہننے میں غفلت سے کام لیا

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح‌رہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ایک مریض چل بسا

    سندھ کے صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ 71سالہ شخص شوگر اور کینسر کا مریض تھا ،71سالہ شخص میں کورونا وائر س کی تشخیص بھی ہوئی تھی وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا تا ہم آج اس کی موت ہو گئی.پاکستان میں کرونا وائرس سے یہ تیسری ہلاکت ہے اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔

    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کور کمانڈر کراچی اور سندھ حکومت کی ٹیم بنائی جا رہی ہے جو یہ کام سر انجام دے گی جب کہ سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کریں گے اور ٹیم میں کمشنر کراچی بھی شامل ہوں گے

  • عالمی ادارہ صحت نے مایوس کردینے والی خبرسنادی :کورونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین اور دوا نہیں

    عالمی ادارہ صحت نے مایوس کردینے والی خبرسنادی :کورونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین اور دوا نہیں

    واشنگٹن :عالمی ادارہ صحت نے مایوس کردینے والی خبرسنادی :کورونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین اور دوا نہیں،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان میں ڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین اورمیڈیسن نہیں ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر پالیتھا کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بہت اہم ہے اور ساتھ ہی کورونا وائرس کا معاملہ بھی بہت اہم ہے، یہ وائرس لوگوں میں تشویش پھیلا رہا ہے اور ادارے کی جانب سے مکمل ڈیٹا دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 98 ہزار 778 لوگ متاثر ہوئے جبکہ ساڑھے 8 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ڈاکٹر پالیتھا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے 208 اسپتالوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ پاکستان میں 13 لیبارٹریز کورونا سے متعلق کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں تاحال کورونا وائرس کی کوئی ویکسین اورمیڈیسن نہیں ہے اور مہلک وائرس کے خلاف دوسری ادویات سے مدد لی جارہی ہے۔

    ڈاکٹر پالیتھا کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت انفرادی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا اور مزید ایکشن لینے پڑیں گے جبکہ اس صورتحال میں صوبوں کے ساتھ روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس، آرمی چیف بھی شریک،اہم فیصلے ، اہم اقدامات

    وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس، آرمی چیف بھی شریک،اہم فیصلے ، اہم اقدامات

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس، آرمی چیف بھی شریک،اہم فیصلے ، اہم اقدامات ،اطلاعات کےمطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، عسکری اور سول اداروں کے دیگر اعلی حکام، معاون خصوصی ظفر مرزا نے شرکت کی جبکہ صوبوں کے وزراء اعلی اور وزرائے صحت ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوئے۔

    اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔حکام نے وفاق اور صوبائی سطح پر کورونا کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بتایا گیا اور مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ اور سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔