Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • 24 گھنٹوں میں کرونا سے 11 سو ہلاکتیں،اٹلی میں مجموعی طور پر 4 ہزار سے زیادہ اموت

    24 گھنٹوں میں کرونا سے 11 سو ہلاکتیں،اٹلی میں مجموعی طور پر 4 ہزار سے زیادہ اموت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 11 سو ہو گئیں

    اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید 627افراد ہلاک ہو گئے،اٹلی میں کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی،اٹلی میں 24گھنٹے کے دوران 5 ہزار986کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 149ہلاکتیں ہوئی ہیں

    قطر نے کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، جس سے اس کے کل کیس 470 ہو گئے ہیں۔ بھارت میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

    امریکا میں کورونا سے 2 سو18 افراد ہلاک اور 14ہزار3 سو21 افراد متاثر ہیں۔کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کی 56 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاس اینجلس میں شاپنگ مراکز، انڈور مالز، غیر ضروری ریٹیل تجارتی سینٹر بند کر دیئے گئے ہیں۔ ارجنٹائن لاک ڈاؤن کرنے والا جنوبی امریکا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    یو اے ای میں 27 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے جس میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 31 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے طبی سامان کی مسلسل فراہمی کے لئے مستقل پلان ترتیب دینے پر زور دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس اڈھانوم گیبریئس نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تقریباً 70 ممالک کو میڈیکل سازوسامان بھیجا گیا ہے جبکہ 120 ممالک نے 15 لاکھ تشخیصی کٹس وصول کر لی ہیں

  • اٹلی: کرونا سے ہلاکتیں‌جاری ،لوگوں کوبچانے والے ڈاکٹرزبھی مرنے لگے، لاشیں فوجی ٹرکوں پر لے جانے کے اندوہناک مناظر

    اٹلی: کرونا سے ہلاکتیں‌جاری ،لوگوں کوبچانے والے ڈاکٹرزبھی مرنے لگے، لاشیں فوجی ٹرکوں پر لے جانے کے اندوہناک مناظر

    اٹلی: اٹلی: کرونا سے ہلاکتیں‌جاری ،لوگوں کوبچانے والے ڈاکٹرزبھی مرنے لگے،مرنے والے افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں پر لے جانے کے اندوہناک مناظر،اطلاعات کے مطابق اٹلی میں کرونا سے ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے اورکرونا وائرس کی زدمیں نہ صرف عام شہری آئے ہیں بلکہ ڈاکٹرز بھی آرہے ہیں‌


    ادھر ذرائع کےمطابق اٹلی میں کرونا وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں کا علاج معالجہ کرنے والے 2629 محکمہ صحت کے ملازم بھی کرونا کی زد میں آگئے ہیں ، جن میں سے 5 بڑے ڈاکٹرز بھی کرونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

    اٹلی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اٹلی میں کرونا سے مرنے والے لوگوں کی لاشیں ٹرکوں پرلاد کرآبادی سے دور لے جائے جاتی ہیں اور نہیں آگ لگا کر راکھ کردیا جاتا ہے۔


    اٹلی میں لوگوں نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے ایک ہولناک منظر دیکھا۔ فوج کرونا سے ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں میں ڈال کر انہیں نذرآتش کرنے کے لیے لے جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اٹلی میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے کو ایک شاہراہ عام سے گذرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر شمالی اٹلی کے کرونا سے متاثرہ علاقے لومبیارڈیا کے شہر ‘برگامو’ کے ہیں۔ برگامو کرنا سے سب سے زیادہ مثار ہوا ہے۔

    کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والےلوگوں کو جلا کر راکھ کردیا جاتا ہے اور ان کی لاشوں کی راکھ کی ایک مٹھی ان کے لواحقین کو دی جاتی ہے۔اٹلی میں کرونا سے مرنے والوں کی کسی قسم کی مذہبی طریقےسے تدفین نہیں ہوسکتی اور نہ ہی ان کی آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ فوج کی نگرانی میں کرونا سے مرنےوالوں کی لاشیں تلف کردی جاتی ہیں۔

    ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو بدھ کے روز سامنے آئی تھی۔ اٹلی میں جمعرات کے روز مزید 475 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوگئے جس کے بعد اب تک کرونا سے اٹلی میں 3 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک قبرستان میں کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو آگ میں جلاتے دیکھا۔ جمعرات کو ایک شخص نے بتایا کہ گذشتہ روز ایک قبرستان میں 31 اور دوسرے میں 10 لاشیں نذرآتش کی گئیں۔

  • کراچی میں کرونا کے وار جاری، کتنے مزید مریض سامنے آ گئے

    کراچی میں کرونا کے وار جاری، کتنے مزید مریض سامنے آ گئے

    کراچی میں کرونا کے وار جاری، کتنے مزید مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آ گئے

    کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد کراچی میں مجموعی تعداد 101 اور سندھ میں 252 ہو گئی ہے.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے۔

    یپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبے میں کرونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے پیش نظر ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ڈاکٹروں سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف سندھ کو آپ کی ضرورت ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین کیساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرا دئیے ہیں۔ صوبے کے خواہش مند ڈاکٹرز سیکریٹری ہیلتھ کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

    شہر قائد میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشات پر بلدیاتی نمائندے شہریوں کے تحفظ کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ شہر میں جراثیم کش سپرے مہم جاری ہے۔ ضلع شرقی میں شہریوں کو مہلک مرض سے بچانے کیلئے گھروں میں سینیٹائیزر کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف قومی جذبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، برے وقت کیلئے ہمیشہ تیاری ہونی چاہیے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات ہونے چاہئیں، صورت حال تبدیل ہونے پر حکمت علی طے کریں گے۔

  • صحافتی  ورکرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی میڈیکل ماسک، سینیٹائزر، دستانے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری وساری

    صحافتی ورکرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی میڈیکل ماسک، سینیٹائزر، دستانے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری وساری

    لاہور:صحافتی ورکرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی میڈیکل ماسک، سینیٹائزر، دستانے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری وساری ،باغی ٹی وی کے مطابق صحافی ورکروں کی نمائندہ تنظیم ایمرا باڈی کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری وساری ہے ،


    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ایمرا باڈی نے چوتھے روز بھی صحافتی ورکرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی میڈیکل ماسک تقسیم، سینیٹائزر، دستانے تقسیم کئے گئے ہیں ا

    یمرا باڈی کے صدر محمد آصف بٹ ، سیکرٹری ایمرا سلیم احمد شیخ، ممبر گورننگ باڈی صادق بلوچ، عبداللہ ، پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم صاحب ،نے آج نیوز چینل میں انوار ہاشمی صاحب ، پی ٹی وی کے بیورو چیف امجد شاہ صاحب محمد نواز صاحب، ،دنیا نیوز چینل نعمان یاور صاحب ،ہاشم خان صاحب ، پنجاب پریس گیلری کے صدر میاں اسلم صاحب ، ریڈیو پاکستان مصطفے کمال صاحب ، آپ نیوز چینل نوید صدیقی صاحب انڈس نیوز چینل رضوان صاحب شامل تھے

    ایسے ہی اے پی پی نیوز ایجنسی نواز صاحب ، سماء نیوز چینل کے بیورو چیف احمد ولید صاحب ، اے آر وائی نیوز چینل کے بیورو چیف نعیم حنیف صاحب ، سے ملاقات کرکے تمام سامان ان کے حوالے کیا جس کو تمام صحافتی کمیونٹی نے خوب سراہا ہے رانا عظیم صاحب سیکرٹری پی ایف یو جے نے فرمایا ہے ایمرا باڈی خدمت خلق اور اللہ تعالی کی رضا کے لیے حقیقی کردار ادا کررہی ہے

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 11 کیسز سامنے آ گئے

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 11 کیسز سامنے آ گئے

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 11 کیسز سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کےمزید 11 کیسز سامنے آگئے

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 92 ہو گئی، کرونا کے مریضوں کا علاج جاری ہے،

    حکومت بلوچستان نے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی جبکہ شیخ زاید اسپتال کوئٹہ کو کورونا وائرس اسپتال قرار دے دیا گیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی کے قرنطینہ مرکز میں ٹھہرائے گئے افراد میں ہوئی ہے، وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، نئے مریضوں میں تمام زائرین ہیں۔

    صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کی وباکی روک تھام کیلئے ویسٹ پاکستان اپیڈمک ڈیزیز ایکٹ 1958 کے تحت تا حکم ثانی ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت انسداد کورونا وائرس کور کمیٹی بلوچستان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انسداد کورونا وائرس پر حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں انسداد کورونا وائرس کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں

    قبل ازیں آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے چمن بارڈر کا دورہ کیا اورکورونا سےبچاؤ کےلیے چمن بارڈر پر قائم قرنطینہ سینٹر کا جائزہ لیا، بلوچستان میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ایف سی بلوچستان اور ہر ادارے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں.

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں 139 مقامات پر23 ہزار557افراد کیلئے قرنطینہ سینٹر قائم ہیں جب کہ 216 مقامات پر 2942 افراد کیلئےآئسولیشن کی گنجائش موجود ہے۔تفتان میں ایران سےآنےوالے600 زائرین کیلئے قرنطینہ سینٹر موجود ہے، چمن اور طورخم میں بھی مجموعی طورپر 600 افراد کیلئےقرنطینہ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

  • کرونا کا خوف ،کرونا سے بچاو،برطانوی وزیراعظم نے ریسٹورنٹس،کیفے اوردیگرپبلک مقامات بندکرنے کاحکم دے دیا

    کرونا کا خوف ،کرونا سے بچاو،برطانوی وزیراعظم نے ریسٹورنٹس،کیفے اوردیگرپبلک مقامات بندکرنے کاحکم دے دیا

    لندن :کرونا کا خوف ،کرونا سے بچاو،برطانوی وزیراعظم نے ریسٹورنٹس،کیفے اوردیگرپبلک مقامات بندکرنے کاحکم دے دیا ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے اثرات یورپ کے بڑے بڑے ملکوں میں نمایاں ہورہے ہیں، ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ملک بھرمیں پبلک مقامات کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق بی بی سی انگلش نے برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہونےوالے نقصانات کی وجہ سے حکومت کو سخت ایکشن لینے پرمجبور کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے آج ایک حکم کے تحت ملک میں ریسٹورینٹس ، کیفے اوردیگرپبلک مقامات کو بند کرنے اورحفاظتی تدابیراختیارکرنے کا حکم دیا ہے

    دوسری طرف برطانوی وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ مزدور جن کی ماہانہ آمدنی 25 سو برطانوی پاونڈ ہے اوروہ اس پابندی کی وجہ سے کام پرنہیں جاسکیں گے ان کے واجبات حکومت ادا کرے گی ، حکومت کے اس فیصلے سے عوام میں بہت سراہا جارہا ہے

    دوسری طرف وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان ہدایات پرعمل کرکے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچا جا سکتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ لوگ احتیاط سے کام لیں اورآج جمعۃ کی رات سے باہرنہ نکلیں تو یہ ان کے لیے بہترہوگا

  • مخالف یا حماقت کہیں ! کوئی سلام لیے بغیر نا جائے، کسی کو کرونا ہو جائے مجھے چوک میں کھڑا کر کے گولی مار دیں ،یوسف پسروری کی عجیب منطق

    مخالف یا حماقت کہیں ! کوئی سلام لیے بغیر نا جائے، کسی کو کرونا ہو جائے مجھے چوک میں کھڑا کر کے گولی مار دیں ،یوسف پسروری کی عجیب منطق

    لاہور:مخالف یا حماقت کہیں ! کوئی سلام لیے بغیر نا جائے، کسی کو کرونا ہو جائے مجھے چوک میں کھڑا کر کے گولی مار دیں ،باغی ٹی وی کےمطابق معروف عالم دین مولانا یوسف پسروری نے کرونا وائرس کے حوالے سے ایسی گفتگوکردی کہ جسے ماہرین طب ، علماء اورصاحب ذی شعوراچھا نہیں سمجھ رہے

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف عالم دین نے آج ایک جگہ خطبہ جمعۃ المبارک میں کرونا وائرس سے بچنے کی بجائے اس وائرس سے مقابلہ کرنے کا عجیب پیغام دیا ،مولانا یوسف پسروری نے کہا کہ کوئی سلام لیے بغیر نا جائے، کسی کو کرونا ہو جائے مجھے چوک میں کھڑا کر کے گولی مار دیں

     

    یاد رہے کہ کرونا اس وقت ساری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اوراس کی وجہ سے چند دنوں کے اندر10 ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہارچکے ہیں، لاکھوں مریض بن چکے ہیں، دنیا کے بڑے بڑے ممالک محصور ہوکررہ گئے ہیں

    کرونا کی تباہ کاریوں سے بچنے کےلیے تمام مذاہب کے سکالرز کی طرف سے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی درخواست کی گئی ہے، حتی کہ مسلمانوں کے روحانی مراکز مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں بھی نمازوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے

    کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا اس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکررہی ہے وہاں پاکستان میں بعض علماء حکومت کی مخالفت میں آکرحماقت سے کام لے رہے ہیں اورلوگوں کواحتیاط کرنے کی بجائے کرونا کے جال میں پھنسنے کی ترکیب دے رہے ہیں جسے بہت ناپسند کیا جارہا ہے

  • ‘سلام کرنا ہاتھ ملانے سے افضل ہے، کورونا کی وباء سے مرنے والا شخص شہید ہوگا’علما متفق ہیں،اجمل وزیر

    ‘سلام کرنا ہاتھ ملانے سے افضل ہے، کورونا کی وباء سے مرنے والا شخص شہید ہوگا’علما متفق ہیں،اجمل وزیر

    پشاور:’سلام کرنا ہاتھ ملانے سے افضل ہے، کورونا کی وباء سے مرنے والا شخص شہید ہوگا’علما متفق ہیں،اجمل وزیر،اطلاعات کےمطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کہتے ہیں کہ سلام کرنا ہاتھ ملانے سے افضل ہے جبکہ علماء کا اتفاق ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والا شخص شہید ہوگا۔

    پشاور میں علمائے دین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اجمل وزیر نے کہا کہ تمام علماء اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں،اسلامی تعلیمات کے مطابق خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاجواز ہجوم میں جانے سے گریز کیا جائے، علماء متفق ہیں کہ خطبات مختصر اور احتیاطی تدابیر پرمشتمل ہوں ہونے چاہئیں۔

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پشاور کو لاک ڈائون کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ محض افواہیں ہیں، ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے علماء کرام سے مل کر کورونا وباء کا مقابلہ کرنا ہے، علماء کرام نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں مستحقین کو زکواۃ اور صداقات دیں ۔انہوں نے کہا کہ علماء کا اس امر پر بھی اتفاق پایا گیا کہ اس وباء سے مرنے والا شہید ہے، جبکہ علماء نے یہ بھی کہا کہ ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے اور صرف اسلام علیکم کہا جائے،علماء کرام مساجد میں مختصر خطبہ دیں گے اور عوام کو کرونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 170 زائرین کو ڈی آئی خان سے گلگت روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ تفتان سے آنے والے دیگر 250 زائرین قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے ہیں

  • کرونا وائرس : پی آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیےکرونا ٹیسٹ کی شرائط نرم  کردیں

    کرونا وائرس : پی آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیےکرونا ٹیسٹ کی شرائط نرم کردیں

    اسلام آباد :کرونا وائرس : پی آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے شرائط نرم کر دیں ،اطلاعات کےمطابق پاکستان نے 21 مارچ سے انٹرنیشنل پروازوں کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے وہاں کچھ نرمی بھی کی ہے ۔

    پی آئی اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے سخت سکریننگ کا عمل جاری ہے ، پہلے فیصلہ کیا گیا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے آر ٹی اورپی سی آر ٹیسٹ لازمی قراردیئے تھے ، تاہم بعد میں پی ائی اے نے ان شرائط میں نرمی کرتے ہوئے مسافروں کے لے آسانیاں پیدا کردی ہیں

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان آنے والے مسافرپہلے اس بات کی یقین دہانی کروائیں گے کہ وہ پاکستان آنے سے پہلے 14 دن تک قرنطینہ سینٹرمیں گزارکرآئے ہیں اوراب وہ بالکل صحت مند ہیں‌،

    یاد رہے کہ اس سے قبل منگل کو ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق 21 مارچ 2020 سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا داخلہ ایئر پورٹس پر کورونا وائرس ٹیسٹ کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی سے مشروط کر دیا گیا تھا ۔

    ادھر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 21 مارچ سے انٹرنیشنل پرواز کے مسافر کورونا ٹیسٹ منفی ہونے پر ہی بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

    ’ملک میں کسی بھی بین الاقوامی پرواز کے اترنے پر کوئی پابندی نہیں تاہم کئی ضروری اقدامات کے بعد ہی مسافروں کو باہر آنے دیا جائے گا۔‘وزیر ہوابازی نے بتایا کہ 21 مارچ سے تربت اور گوادر ایئرپورٹس سے انٹر نیشنل پروازیں آپریٹ نہیں ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ 13 مارچ کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے۔

    پاکستان کے ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق 21 مارچ 2020 سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا داخلہ ایئر پورٹس پر کورونا وائرس ٹیسٹ کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق اس بات کو لازمی قرار دیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر نے اپنا ٹیسٹ پرواز سے 24 گھنٹے قبل کروایا ہو۔ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے۔ اس حوالے تمام ایئر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

    ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت صرف اور صرف کورونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کی صورت میں ہو گی اور یہ شرط چار اپریل تک برقرار رہے گی۔’اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروانا بھی لازم ہے۔‘ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے علاقائی روانگی پر مسافروں کی سکریننگ کو لازم قرار دیا گیا ہے۔

    ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہوائی اڈوں پر مسافروں کو سوار کرنے سے قبل تمام جہازوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے سپرے کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔تمام ایئر لائنز کو اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازم ہو گا بصورت دیگر ہوائی جہاز کو اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • تفتان پر بلیم گیم کھیلا گیا، گورنر سندھ

    تفتان پر بلیم گیم کھیلا گیا، گورنر سندھ

    تفتان پر بلیم گیم کھیلا گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    باغی ٹی وی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تفتان پر بلیم گیم کھیلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیم گیم کھیلنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔
    جو لوگ قرنطینہ میں ہوں گے ان کا خرچہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے گھر راشن پہنچائیں گے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ صوبائی اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں کورونا وائر س سے متعلق انتظامات دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوَس میں وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کررہے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے دو اسپتالوں کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کررہے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں غریب اورنادار طبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔گورنر سندھ نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان لاک ڈاوَن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا امدادی فنڈ میں جمع کرانے کا بھی اعلان کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر مہلک وبا سے لڑنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اراکین پارلیمنٹ اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ خصوصی فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس سے ہم نے آگاہی مہم چلانی ہے۔
    واضح‌رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے۔

    قبل ازیں اعلی سول اور فوجی حکام نے کیمپ کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلی سول و عسکری حکام نے مریضوں کو سہولت اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی مکمل ہدایات کی، انہوں نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    کیمپ میں حفاظتتی اسپرے کیا جا رہا ہے۔طبی اور سیکورٹی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایکسپو سینئر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ قریطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اوراۤرمی کی ٹیمیں مل کر کام کررہی ہیں،پاکستان آرمی کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اۤ رمی کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر کورنا کی تشخیص کے لیے سکریننگ کی سہولیات فراہم کرنیکرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔