Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • مبشرلقمان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، وباء سے متعلق خصوصی پیغام کیا دیں گے؟؟؟

    مبشرلقمان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، وباء سے متعلق خصوصی پیغام کیا دیں گے؟؟؟

    مبشرلقمان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، وباء سے متعلق خصوصی پیغام کیا دیں گے؟؟؟

    باغی ٹی وی رپورٹ :سینئراینکر پرسن مبشر لقمان وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران کیا اہم بات کرنے جارہے ہیں. اس بات کا انکشاف انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کی تازہ ویڈیو میں‌کیا ہے .موجودہ صورت حال کے تناظر میں مبشر لقمان نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کوشش ہوگی کہ عمران خان صاحب کو بنفس نفیس ا ہم باتیں باور کراؤں، آگے ماننا اور عمل کرنا یہ ان کا کام ہے اور میں کوئی تھانیدار نہیں ہوں جو زبردستی عمل کروا سکوں . مبشر لقمان نے کہا کہ ہمارا کام صرف حکومتوں اور حکمرانوں کے لیے معاملات کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے اور اگر کوئی خامی یا خرابی سسٹم میں کہیں‌دیکھتے ہیں اور اس کی نشاند ہی کرتے ہیں تو اس کا ہرگز مطلب نہیں ہوتا کہ ہم تنقید برائے تنقید کررہے ہیں بلکہ اس نشاندہی کا مطلب ہوتا ہے کہ متعلقہ ادارے ان خامیوں کو دور کر کے اپنی اصلاح کر لیں اور بہتری آسکے.

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ ہم لوگ جو صحافت سے وابستہ ہیں ان کے پاس معلومات کا ایک بہت بڑا خزانہ روزانہ کی بنیاد پر آتا ہے کیونکہ ہماری پروفیشنلز اور اپنے اپنے فن کے ماہرین سے ملاقات ہوتی ہے اور ہم ان تجربات کی بنا پر ایک رائے رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ موجودہ وبا کےسلسلے میں میری جتنے بھی ڈاکٹرز اور ماہرین سے ملاقات ہوئی ان کی جو مشترکہ بات اور فکر تھی وہ یہی تھی کہ کرونا کے مرض نے ابھی زور پکڑنا ہے اور اس کا عروج ابھی ہونا ہے.اور وباء کی شدت اس ہفتے کے آغاز یعنی پیر سے شروع ہونے والی ہے .
    انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ حکومتوں پر یہی زور دیتے آئے ہیں کہ آپ جنگلہ بس ضرور بنائیں ، موٹرز وے بھی بنائیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ضلعی اور تحصیل سطح پر بنائے گئے ہسپتالوں بر بھی زور دیں ان کو اپ گریڈکریں اور صحت کی سہولیات کو پورا کریں، .انہوں نےکہا کہ پچھلے پندرہ سال سے ہمارا صحت کا جو بجٹ ہے اور صحت کو جو ترجیحات دی ہیں وہ ہمارے سامنے ہے اور ہمیں اس کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں.

    سینئر اینکر پرسن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ جب چین میں ہمارے طلبہ محصور تھے اور حکومت پر ان کو واپس لانے کا زور تھا تو ہم نے حکومت کے سامنے یہ سوال اٹھایا لیکن اس کا جو جواب دیا گیا اس کو ہم نے تسلیم کیا کہ یہ طلبہ وہاں زیادہ محفوظ ہیں اور ادھر اگر آتے ہیں‌تو وبا پھیلنے کا اندیشہ ہے.ہم نے ان کی یہ توجیہ مان لی. لیکن جو پاکستانی تفتان کے بارڈر سے ایران سے واپس آئے ان کو کیوں نہ سنبھالا گیا اور یہ بارڈر کس کے کہنے پر کھولا گیا. یہ بات تو کسی تحقیقاتی عدالتی کمیشن میں سامنے آئے گی کہ کس کے کہنے پر یہ بارڈر کھولا گیا . میں تو کچھ نہیں‌کہہ سکتا.انہوں نے کہا کہ اس طرح سعودی عرب سے بھی ایک دن میں چھے چھے فلائٹس میں‌تین تین سو مسافر لائے گئے اور ان کو بناچیک کئے اپنے اپنے گھروں اور علاقوں میں جانے دیا گیا جس سے یہ مرض پھیلا .مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مذہبی سفر کی وجہ سے یہ کرونا ہمارے ملک میں پھیلا ہے .

    مبشر لقمان نے کہا کہ 9 دسمبر کو اس کوورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی اور 11 دسمبر کو مکمل طور پر اسکی تفصیلات سامنے آگئی تھیں کہ یہ ایک وبائی مرض ہے . ہماری حکومت کے پاس 3 مہینے کا وقت تھا اس میں بہتر تیاری کی جاسکتی تھی. انہوں نے کہا کہ جو فلائٹس ملک میں‌آئی ان کو روکا جاسکتا تھا. اور اسی طرح جو زائرین تھے انکو بہتر طریقے سے قرنطینہ کیا جاسکتا تھا تاکہ یہ نوبت نہ آتی .
    مبشر لقمان نے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جن کے پاس بہت زیادہ وسائل اور صحت کی صہولیات ہیں وہ اس سے بری طرح متاثر ہیں. ہمارا ملک تو ایک ترقی پزیر ملک ہے ہمیں بہتر پلاننگ سے کام کرنا ہوگا . انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی دو دن پہلے جو ویب سائٹ لانچ کی ہے وہ انگریزی میں کردی ہے اب بھلا کتنے فیصد پاکستانی انگریزی کو سمجھ سکتے ہیں.یہ ویب سائٹ اردو میں ہونی چاہیے تھی اسی طرح علاقائی زبانوں میں اس ویب سائٹ کو بنایاجاتا تاکہ ہر کوئی اس سے مستفید ہوسکتا.

    انہوں نے کہا کہ جو باہر سے پیرا شوٹرز ہمارے اوپر مسلط ہوگئے ہیں. ان سے ہماری جان چھوٹنی چاہیے ، مبشر لقمان نے کہا کہ میں آج اپنی ملاقات میں یہی وزیراعظم کو بتانا چاہوں گا خدارا ان پر اعتماد کریں اور ان کو ترجیح دیں جو یہاں پاکستان کے رہنے والے ہیں جن کے کاروباریہاں ہیں.جن کا مرنا جینا یہاں ہے اور جن کے بزرگوں کی قبریں یہاں ہیں.مبشر لقمان نے ایک اہم بحران کی پیشگی اطلاع دینے ہوئے باور کرایا کہ میں آج اپنے قارئین اور ناظرین کو بتا رہا ہوں جس کا مہینہ ڈیڑھ مہینے بعد حکومت کو اثر پڑناہے کہ اس وقت کاروبار تقریبا چالیس فیصد تک بند ہوچکا ہے صرف کھانے پینے اور عام کھریلو استعمال کی اشیا کی خرید و فروخت ہو رہی ہے . کپڑوں اور دیگر ملبوسات کی خرید و فروخت بالکل بند ہوگئ ہے. اب اس کا لامحالہ جی ایس ٹی پر بھی اثر بھی پڑنا ہے .انہوں نے کہا کہ ہاٹ منی جو کہ بینکوں اور سٹاک مارکیٹ میں تھی اس کو لوگوں نے نکالنا شروع کردیا.جس سے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ، جب کہ دنیا میں تیل کی قیمتوں کی کمی کی وجہ سے ڈالر سستا ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے جسیے دنیا بھر میں‌ ہوا ، اس صورت حال میں سٹاک مارکیٹ کو بند کردینا چاہیے تھا.
    انہوں نے کہا کہ آپ کو اس وقت پیٹرول تاریخ کی کم ترین قیمت پر مل رہا ہے لیکن آپ یہ ریلیف عوام کو نہیں دے رہے . آپ کو چاہیے تھا کہ جنہوں نے گھر، گاڑی اور بزنس کے لیے لون لیا تھا ان کو کچھ ریلیف دیا جاتا.آپ بجلی پر ریلیف نہیں دے رہے . مبشر لقمان نے ایک انتہائی سنجیدہ اور قابل تشویش صورت حال سے متنبہ کرتےہوئے کہا کہ پچھلے سال ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کروڑ کے قریب لوگ بے روز گار ہوگئے تھے ، اب جب کام نہیں‌ چلنا تو بے روزگاری کا ایک بڑا سیلاب آنے والا ہے. جبکہ ایک عام آدمی جو ڈیلی ویجز پر کام کرتا ہے جیسے چھابڑی فروش، پنکچر لگانے والا ، دیہاڑی کرنے والا وہ کیا کمائے گا اور گھر میں کیا لے کرجائے گا.
    انہوں نےکہا کہ یہ وقت آنے والا ہے جب ویسٹ اور کوڑے اٹھانے والے لوگ نہیں ملیں گے اور اس گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے جو بیماریاں پھلنے والی ہیں وہ ایک الگ مسئلہ ہے .

    انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے جب بلیک ڈاؤن ہوگا اور بجلی نہیں ہوگی تب ہاتھ کہان سے دھوئیں گے اور کیسے ہاتھوں کو سینیٹائز کریں گے. انہوں نے کہا کہ گھرمیں خواتین سینیٹائر مت کریں کیوں‌ کہ جب وہ ککنگ کریں‌گی تو ہاتھ جلنے کا اندیشہ ہے کیونکہ سینی ٹائیزر میں آتش گیر مادہ ہوتا ہے .گھریلو خواتین صرف صابن سے ہاتھ دھوئئیں ان کے لیے یہی کافی ہے .
    سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ ہم حکومت کے وسائل پر بات نہیں کر رہے وہ تو جو ہے وہ ہے . بلکہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ
    پنجاب میں 8 سو وینٹی لیٹر ہیں جب ان میں سے اڑھائی سو خراب تھے تو ان کو ابھی تک ٹھیک کیوں نہیں‌کرایا گیا.ان خو ٹھیک کرنے میں‌کتنا وقت لگتا ہے صرف دس یا پندرہ دن ؟ لیکن آپ نے تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی کچھ نہیں‌ کیا.انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس وقت صرف 9 وائرل ایکسپرٹ ہیں بائس کروڈ کی آبادی میں صرف نو ہیں تو آپ نے ان کے ساتھ کتنی میٹنگز کیں کیوں کہ اصل گائیڈ تو انہوں نے کرنا ہے کیونکہ اصل میدان کے بندے تو وہ ہیں. انہوں نے بتانا ہے کہ وائرل انفیکشن سے کیسے بچنا ہے اور کمیونٹی میڈیسن والے کتنے آن بورڈ ہیں کہ وہ آپ کو بتانے کے کمیونی کو کس طرح سیف گارڈ کرنا ہے . کل اگر خدا نخواستہ لاک ڈاؤن کرنا پڑتا ہے تو کیسے گھر گھر جاکر کر لوگوں کو راشن پہنچانا ہے .
    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے عملے کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے لندن ہیھترو ایئر پورٹ پر آگے بڑھ بڑھ کر لوگوں کی مدد کی انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بھی وہیں تھا اس نے بتایا کہ ایمریٹس اور اتحاد ایئر لائن والے الگ تھلک کھڑے تھے اور ان کے مسافر خوار ہو رہے تھے جبکہ پی آئی اے کے سٹاف کے اہلکار لوگوں کی بڑھ بڑھ کر مدد کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اس دوران اگر کسی فلائیٹ سے کوئی متاثرہ شخص نکل آتا ہے تو یہ عملا تو کرونا کا شکار ہو گیا حکومت پی آئی اے کے عملے کےلیے کیا کرہی ہے . انہوں نے کہا کہ عملہ اگر اتنا کچھ کرہا ہے تو ان کی حفاظت کے لیے حکومت نے کیا لائحہ عمل اختیار کیا ہے . کیا ان کو اس لیے چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ بھی متاثر ہوجائیں یا وہ کام کرنے سے انکا ر کردیں. ؟ کم از کم ان کو تو سکیورٹی فراہم کرا دیں‌.اسی طرح دوسرے ڈیپارٹمنٹ والے افراد کو بھی ایسے خطرات سے محفوظ کرنا ہے حکومت کو ان کی حفاظت اور صحت کو ترجیحا دیکھنا ہو گا

    سینئر ا ینکر پرسن نے کہا کہ یہ وہ باتیں ہیں جو میں وزیر اعظم صاحب سے بنفس نفیس کرنے کی کوشش کروں گا.انہون نے کہا کہ وبا کوئی گھر دیکھ کر نہیں آتی وبا مذہب دیکھ کر نہیں آتی ، اور نہ وبا کوئی رنگ و نسل دیکھتی ہے . وبا سیاستدان نہیں دیکھتی اور وبا پڑھا لکھا اور ان پڑھ نہیں دیکھتی . ہم سب کو مل کر اس کے خلاف لڑنا ہے اور ایک زندہ قوم بن کر سامنے آنا ہے . کم از کم اتنا ضرور کر لیں کہ ہم اپنے اردگرد یہ دیکھ لیں کہ کوئی غریب بھوکا تو نہیں سو رہا اور جتنا ہو سکے ایک ہفتے میں اتنا راشن ان کے گھر پہنچا دیں چاہے ایک ہزار کا ہو ، دو ہزار کا ہو. آخر میں مبشر لقمان نے بڑے ہمدردانہ اور درد بھر لہجے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بچہ ہمارے گھر کے سامنے بھوکا سو گیا اور ہمیں اس کا خیال تک نہ ہوا تو ہماری ساری خوبیاں اور اچھائیاں ایک طرف اور یہ لعنت ایک طرف ہے جو ہمارے منہ پر برسے گے. آئیں ایک قوم کی طرح آزمائش کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں.

  • کرونا وائرس، پاک فوج میدان میں آ گئی، 24 گھنٹوں میں 11 سو بستروں کا فیلڈ ہسپتال بن گیا

    کرونا وائرس، پاک فوج میدان میں آ گئی، 24 گھنٹوں میں 11 سو بستروں کا فیلڈ ہسپتال بن گیا

    کرونا وائرس، پاک فوج میدان میں آ گئی، 24 گھنٹوں میں 11 سو بستروں کا فیلڈ ہسپتال بن گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سول و عسکری احکام نے ایکسپوسینٹر کراچی کا دورہ کیا، سوک سینٹر کراچی میں کرونا وائرس سے پچاؤ کے لئے پاک آرمی کی جانب سے قرنطینہ سنٹر کا قیام کیا گیا ہے

    پاک آرمی کی مدد سے سندھ حکومت نے فیلڈ ہسپتال ایک دن میں تیار کر لیا، ایکسپو سنٹر میں بنائے گئے ہسپتال میں پہلے مرحلے میں 11 سو بستر لگائے گئے ہیں، یہاں مثبت مریضوں کو رکھا جائے گا، مجموعی طور پر دس ہزار بستروں کو ہسپتال قائم ہونا ہے، پاک فوج کے ڈاکٹروں نے فیلڈ ہسپتال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے

    قبل ازیں اعلی سول اور فوجی حکام نے کیمپ کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلی سول و عسکری حکام نے مریضوں کو سہولت اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی مکمل ہدایات کی، انہوں نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    کیمپ میں حفاظتتی اسپرے کیا جا رہا ہے۔طبی اور سیکورٹی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایکسپو سینئر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ قریطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اوراۤرمی کی ٹیمیں مل کر کام کررہی ہیں،پاکستان آرمی کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اۤ رمی کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر کورنا کی تشخیص کے لیے سکریننگ کی سہولیات فراہم کرنیکرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریض زیادہ آنے کے بعد ایکسپو سنٹر میں آئسولیشن سنٹر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا،

    واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان مین کل ہلاکتیں 3 ہو گئی ہیں،سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 96 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 21 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں

  • کرونا وائرس، سندھ حکومت نے فی بچہ کتنے پیسے مزدوروں کو دینے کا اعلان کر دیا؟

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے فی بچہ کتنے پیسے مزدوروں کو دینے کا اعلان کر دیا؟

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے فی بچہ کتنے پیسے مزدوروں کو دینے کا اعلان کر دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا،
    اجلاس میں سیکرٹری محنت عبدالرشید سولنگی، گورننگ باڈی کے تمام ارکان شریک ہوئے.

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کو بچوں کو اعلی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوائی جائے گی اور ان کے اخراجات ورکر ویلفیئر بورڈ ادا کرے گا. صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ مزدوروں اور محنت کشوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر انہیں معاشرے میں اعلیٰ مقام ملے یہ ہماری پارٹی کے منشور کا حصہ ہے. اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے رجسٹر مزدوروں کے بچوں کو اسکولز میں کتابیں، یونیفارم، جوتے اور اسکولز بیگ کی مد میں سامان کی بجائے ان مزدوروں کے اکاؤنٹ میں فی بچہ 6 ہزار روپے جمع کروانے کی منظوری دے دی.

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایمپلائیرز اور مزدور دونوں کو خط لکھ کر اس حوالے سے ان کا اکاؤنٹ نمبر حاصل کیا جائے گا. اس وقت مزدوروں کے 50 ہزار بچے ورکرز ویلفیئر بورڈ اور نجی اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ یہ تعداد لاکھوں میں ہو اور تمام مزدوروں کے تمام بچے تعلیم حاصل کریں.اجلاس میں ڈیتھ گرانٹ کے حوالے اسکرونٹی کمیٹی کو اختیار دیا گیا کہ وہ جو کیسز تعطل کا شکار وقت یا دیگر کے باعث ہیں ان کی اسکرونٹی کرے. جو کیسز تاخیر سے کلیم کے باعث تعطل کا شکار ہیں ان کو بھی منظور کرکے اس کی اسکرونٹی کرکے ادائیگی کو یقینی بنایا جائے. اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور موجود ایمپلائیرز کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے تیار ہیں.

  • ایران سے آنیوالی خاتون جاں بحق،کرونا تھا یا نہیں؟ ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار

    ایران سے آنیوالی خاتون جاں بحق،کرونا تھا یا نہیں؟ ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار

    ایران سے آنیوالی خاتون جاں بحق،کرونا تھا یا نہیں؟ ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں ضروری انتظامات کر رہے ہیں، گلگت بلتستان کے 170 زائرین گلگت بھجوا دیئے گئے ہیں، 250 زائرین کو ڈی آئی خان میں قرنطائن کیا گیا ہے، خاتون جس کی عمر 65 سال کی تھی اس کو شوگر، بلڈ پریشر کی بیماری تھی اسکی وفات ہو چکی ہے، اس کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں تا ہم ابھی تک رپورٹ نہیں آئی،خاتون کا تعلق پارہ چنار ضلع کرم سے ہے

    اجمل خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں کل سے اب تک کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا، ہماری کوشش ہے کہ تصدیقی خبر آگے دیں ، عوام میں افرا تفری اور خوف نہ پھیلایا جائے، مصدقہ اطلاعات پہنچائیں، علما کرام کے ساتھ ملکر بطور قوم کرونا کے خلاف لڑیں گے.کرونا سے احتیاط کی ضرورت ہے،مصافحہ کی بجائے صرف زبان سے سلام کرنا چاہئے، ملاقات کے وقت بھی فاصلہ رکھیں، ہاتھ ملانے کی وجہ سے وائرس پھیلتا ہے، 170 ممالک میں وائرس پھیل چکا ہے، ہم نے اللہ کی طرف رجوع بھی کرنا ہے،

    اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری ہر مکاتب فکر کے علما کرام سے ملاقاتیں ہوئی، 250 زائرین ڈی آئی خان میں ہیں جن کو قرنطائن کیا گیا ہے، ان کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، قرنطائن کی مدت پوری ہونے پر انہیں گھروں کو بھجوا دیا جائے گا، جو گلگت لوگ بھجوائے گئے وہاں گلگت میں انکو قرنطائن کیا جائے گا، کرونا وائرس کے حوالہ سے مسلسل اجلاس جاری ہے اور ہر معاملے کو مانیٹر کر رہے ہیں، ہر گھنٹے میں میٹنگ ہوتی ہے.

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس سے دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

  • اجتماع منسوخ، شب جمعہ ہو گا، دفعہ 144 ،پھر بھی تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں‌ جاری

    اجتماع منسوخ، شب جمعہ ہو گا، دفعہ 144 ،پھر بھی تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں‌ جاری

    اجتماع منسوخ، شب جمعہ ہو گا، دفعہ 144 ،پھر بھی تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں‌ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تبلیغی اجتماع تو ملتوی کر دیا گیا تا ہم تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں جاری ہیں

    اس ضمن میں تبلیغی مرکز رائیونڈ سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کراچی کی مدنی مسجد میں شب جمعہ ہو گا لیکن شب جمعہ کا وقت تبدیل کر دیا جائے اب شب جمعہ مغرب سے اشراق کی بجائے عصر سے عشاء تک ہو گا اور شب جمعہ میں کم از کم سینکڑوں افراد شریک ہوتے ہیں

    رائیونڈ مرکز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں منگل کو مشورے ہوتے ہیں وہیں شب جمعہ ہو گا اور قیام کی کوئی ترتیب نہیں ہو گی،جو تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانے کے لئے تیار ہیں ان کو مکی مسجد گارڈن بھیج دیا جائے وہاں سے ترتیب بنا لی جائے گی.

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی، میڈیکل ایمرجنسی، دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے، تعلیمی ادارے، دفاتر،سب بند ہو چکا ہے، ہوٹلز، شادی ہالز،سینماز،بیوٹی پارلرز کو بھی بند کر دیا گیا ہے، حکومتیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں لیکن تبلیغی جماعت نے اجتماع کی منسوخی کے علاوہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اس حوالہ سے حکومت کو نوٹس لینا چاہئے اور تبلیغی جماعت کی مصروفیات کو بھی بند کرنا چاہئے.

    واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان مین کل ہلاکتیں 3 ہو گئی ہیں،سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 96 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 21 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں.

  • افغانیوں کی لڑائی کرونا سے بھی خطرناک ، جس کا وائرس انتقام کی وجہ سے زندہ ، افغانستان میں 25 فوجی ہلاک کردیئے

    افغانیوں کی لڑائی کرونا سے بھی خطرناک ، جس کا وائرس انتقام کی وجہ سے زندہ ، افغانستان میں 25 فوجی ہلاک کردیئے

    کابل: افغانیوں کی لڑائی کرونا سے بھی خطرناک ، جس کا وائرس انتقام کی وجہ سے زندہ ، افغانستان میں اچانک 25 فوجی ہلاک،اطلاعات کے مطابق افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر جنگجوؤں کے حملے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کر دیا، حملہ آوروں کی مدد افغان پولیس میں موجود جنگجوؤں کے ہمدرد 6 اہلکاروں نے کی۔ ایک ہفتے میں اس طرز کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔

    جنگجوؤں کے حملے میں 25 افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔ طالبان کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم کچھ عرصے سے طالبان نے اسی طریقے سے افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

    حملہ آور کامیاب کارروائی کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور دیگر جنگی ساز و سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے جب کہ جنگجوؤں کے مددگار 4 افغان پولیس اہلکار بھی حملہ آوروں کے ہمراہ چلے گئے جب کہ 2 مارے گئے۔

    افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے باوجود تاحال افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے جب کہ انٹرا افغان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کو طول دیدیا ہے اور طالبان نے بھی افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں

  • ایران میں کرونا سے ہوئی مزید 149 ہلاکتیں،مجموعی تعداد کیا؟

    ایران میں کرونا سے ہوئی مزید 149 ہلاکتیں،مجموعی تعداد کیا؟

    ایران میں کرونا سے ہوئی مزید 149 ہلاکتیں،مجموعی تعداد کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 149 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ایران میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 1433 ہو گئی ہے

    گزشتہ روز بھی ایران میں 149 ہلاکتیں ہوئی تھیں،ایران میں مجموعی طور پر 18407 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں.

    ایرانی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کا شکارافراد میں سے 137 کا تعلق صوبے تہران،31 کا تعلق صوبے قم، 73 کا تعلق صوبے گیلان، 108 کا تعلق صوبے اصفہان، 61 کا تعلق صوبے البرز، 58 کا تعلق صوبے مازندارن، 16 کا تعلق صوبے سمنان سے ہے، کرونا کے متاثرہ مریضوں میں سے 9 کا تعلق صوبے گلستان، 58 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 11 کا تعلق صوبے کردستان، 16 کا تعلق صوبے اردبیل، 6 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 8 کا تعلق صوبے ایلام، 37 کا تعلق صوبے لرستان،22 کا تعلق صوبے خوزستان، 69 کا تعلق صوبے یزد، 21 کا تعلق صوبے فارس سے ہے.

    ایرانی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں سے 26 کا تعلق صوبے زنجان، 48 کا تعلق صوبے مرکزی، 47 کا تعلق صوبے قزوین، 3 کا تعلق صوبے چہارمحال و بختیاری، 14 کا تعلق صوبے کرمان، 20 کا تعلق صوبے ہمدان، 18 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 50 کا تعلق صوبے خراسان رضوی،5 کا تعلق صوبے ہرمزگان، 21 کا تعلق صوبے شمالی خراسان، 5 کا تعلق صوبے خراسان جنوبی، 26 کا تعلق صوبے آذربائیجان غربی، 15 کا تعلق صوبے کہگلویہ و بویر احمد اور 8 کا تعلق صوبے بوشہر سے ہے۔

    ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں جاری ہیں، ایران میں آیت اللہ سید ہاشم بطحائی کورونا وائرس سے چل بسے,آیت اللہ سید ہاشم بطحائی ایران میں مجلس خبرگان کے رکن تھے،انکی وفاقت قم شہر کے مقامی ہسپتال میں ہوئی، ایرانی میڈیا کے مطابق بطحائی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہ تہران میں ایک ہسپتال کے سربراہ بھی ہیں .

    ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں

    کرونا وائرس،ایران میں پاسداران انقلابی کے سینئر کمانڈر کی ہوئی موت

    ایرانی صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری بھی کرونا کی زد میں آ گئے ہیں، وہ کئی دنوں سے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ان کے حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری تھیں تا ہم اب تصدیق کر دی گئی ہے کہ اسحاق جہانگیری میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، ایران نے مانگی پاکستان سے مدد

     

  • مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کرکے عالم اسلام کواحتیاط کا درس دے دیا

    مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کرکے عالم اسلام کواحتیاط کا درس دے دیا

    ریاض: مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ،اطلاعات کےمطابق سعودی حکام نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کردی۔


    عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق سعودی حکام نے اس سے قبل مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔تاہم اب نئے اقدامات کے تحت مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام کے اندر اور باہر پنجگانہ نمازوں اور نماز جمعہ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور نمازیوں کو مساجد میں داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے دروازے بند کردیے گئے ہیں اور صرف چند متعلقہ حکام کو مسجد کے کمپاؤنڈ تک جانے کی اجازت ہوگی۔

     

    مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہےکہ سیکیورٹی اور صحت کے حکام نے مسجد الحرام کے بیرونی حصے میں موجود اسکوائر میں بھی نمازیوں کی موجودگی پر پابندی عائد کی ہے جب کہ مسجد نبویؐ میں بھی کل سے اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔

    سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف اسپرے کے لیے مطاف خالی کرایا تھا اور طواف کے عمل کو روک دیا گیا تھا جب کہ بعد میں مطاف کو زائرین کے لیے کھولا گیا تو انہیں کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کے گرد حفاظتی ڈھانچہ لگایا گیا۔

    عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ سعودی عرب میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے مزید 36 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں تعداد 274 ہوچکی تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

  • وزیراعظم کا افغانستان کے ساتھ چمن اسپن بولدک سرحد کھولنے کا حکم،اپنے افغان بھائیوں‌ کوتکلیف میں نہیں‌ دیکھ سکتا

    وزیراعظم کا افغانستان کے ساتھ چمن اسپن بولدک سرحد کھولنے کا حکم،اپنے افغان بھائیوں‌ کوتکلیف میں نہیں‌ دیکھ سکتا

    اسلام آباد:وزیراعظم کا افغانستان کے ساتھ چمن اسپن بولدک سرحد کھولنے کا حکم،پاکستان مشکل وقت میں اپنے افغان بھائیوں‌ کوتکلیف میں نہیں‌ دیکھ سکتا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔

     

    وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا کووڈ-19 کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں اسلام دوسروں کی مدد کا بھی حکم دیتا ہے، ہم گھبرائے نہیں ، ہم اللہ کے فضل وکرم سے بہت جلد نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے

    کرونا کے خطرات اپنی جگہ لیکن میں نے اپنے ملک وقوم کو اللہ کے سپرد کرتے ہوئے اوراحتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے چمن-اسپن بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔

  • پنجاب میں مریضوں میں اضافہ،چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ قائم، 8 ہوٹلوں میں لگیں گے متاثرین کیلئے 800 بیڈز

    پنجاب میں مریضوں میں اضافہ،چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ قائم، 8 ہوٹلوں میں لگیں گے متاثرین کیلئے 800 بیڈز

    پنجاب میں مریضوں میں اضافہ،چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ قائم، 8 ہوٹلوں میں لگیں گے متاثرین کیلئے 800 بیڈز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب میں اب تک 96مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کے حل کےلیے بھی کمیٹی بنا دی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنیوالے ڈاکٹرز ہمارے ہیروہیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیلی ویجز ملازمین کے معاشی مسائل حل کرنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھی جائے گی،مشکل حالات میں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،

    بلوچستان حکومت سے تعاون اورتفتان میں قرنطینہ مرکز کے قیام کا جائزہ لینے کے حوالے سے وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے۔میڈیکل کالجوں میں ٹیلی میڈیسن کا پروگرام شروع کردیاگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈمیں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔آپ کی پائی پائی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880 بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہیں،ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء کو مختلف شہروں میں ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔ صوبائی وزراء فی الفور اپنے شہروں میں جاکر صورتحال کا جائزہ لیں اور ضروری اقدامات کریں۔ عوام کوبلوں میں ریلیف دینے کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت کریں گے۔ تفتان سے آنے والے زائرین کو پنجاب میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں ایران میں موجود زائرین کو ایئر لفٹ کرنے کی تجویز پر غورآئی،

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 1250زائرین ملتان کے لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ مرکز میں پہنچ چکے ہیں۔ گجرات ،فیصل آباد اور ٹیکسلا میں بھی قرنطینہ مرکز قائم کیے جارہے ہیں۔ نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی فلورمختص کیے جائیں گے۔ پنجاب میں اب تک 96مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں ماسک اوردیگر ضروری سامان فی الفورمہیا کرنے کی ہدایت کی ہے،
    اجلاس میں‌ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں اب تک جن مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان سب کی ٹریول ہسٹری ہے۔ گھروں میں آئسولیشن کے حوالے سے ایس او پیز مرتب کرلی گئی ہیں۔

    حکومت پنجاب نے تعلیمی و میڈیکل ایمرجنسی کے بعدصوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی لگا دی۔ پابندی پرائیویٹ پراپرٹیز کے اندر تقریبات پر بھی ہوگی۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 4 اپریل تک برقرار رہےگی، پابندی کا حکم صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں