Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب میں کرونا کے مریضوں کے انتظامات کی ایسی حقیقت سامنے آئی کہ جان کر ہوں پریشان، بزدار سرکار ہوئی ناکام

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں کے انتظامات کی ایسی حقیقت سامنے آئی کہ جان کر ہوں پریشان، بزدار سرکار ہوئی ناکام

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں کے انتظامات کی ایسی حقیقت سامنے آئی کہ جان کر ہوں پریشان، بزدار سرکار ہوئی ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے انتظامات کے حوالہ سے کرونا کے مریض کی والدہ نے قوم کو حقیقت سے آگاہ کر دیا گیا، کرونا کے مریض کو لندن سے ایئر پورٹ پہنچنے پر اسلام آباد میں کلیر قرار دے دیا گیا، لاہور میں مریض کو لانے کے لئے تین گھنٹے بعد ایمبولینس پہنچی، گنگام رام مریض کو لے جا کر چار گھنٹے باہر بٹھا کر واپس گھر بھجوا دیا گیا، اگلے روز ایک آئسولیشن سنٹر میں منتقل کیا گیا جہاں مریضوں کی کوئی دیکھ بھال کا انتظام نہین، نہ ہی مناسب کھانا دیا جا رہا ہے اور نہ ہی کوئی خیال رکھا جا رہا ہے،مریض کی والدہ نے قوم سے اپیل کی کہ کرونا سے بچنے کے لئے حکومت پر نہ رہیں، خود ہی اپنی دیکھ بھال کریں

    کرونا وائرس کی مریض تانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی لندن میں پڑھ رہی ہے، دو دن پہلے اس نے لاہور آنا تھا لیکن لاہور کی فلائٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ اسلام آباد آئی، راستے میں اس کی طبیعت خراب ہوئی اس کو لگا بخار ہے، اس نے ایئر پورٹ پر اترتے ہی گھر فون کیا کہ گھر میں جو بوڑھے ملازمین ہیں ان کا آنا بند کر دیں اور کوئی بچہ بھی گھر نہ آئے کیونکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں اور خدشہ ہے کہ کہیں کرونا نہ ہو،اسکے بعد اسکو اسلام آباد میں چیک کیا گیا اور اسکو بالکل کلیئر قرار دے دیا گیا کہ اس میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی.

    جیسے ہی وہ لاہور پہنچی تو اس نے لاہور مین اپنا پرائیویٹ ٹیسٹ کروایا،سیلف آئسولیشن میں خود کو لے گئی اور کسی سے نہیں ملی، چغتائی لیب سے ٹیسٹ ہوا اور وہ 16 گھنٹے کمرے سے نہیں نکلی جب تک ٹیسٹ کا ریزلٹ نہیں آیا، جب اس کا ریزلٹ مثبت آیا، تو لیب نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھی اطلاع کر دی تو ایک گھنٹے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم ہمارے گھر آ گئی،ان کی ٹیم جب آئی تو میں خود ملی اور کہا کہ ہم تعاون کریں گے لوگوں کی حفاظت کے لئے،انہوں نے کہا کہ ایمبولینس آ رہی ہے ہم آپکے بچے کو گنگا رام شفٹ کریں گے، گنگا رام میں کو جب میں نے چیک کیا کہ وہاں کیا سہولیات ہیں تو پتہ چلا کہ وہاں سہولیات مریض کے لئے موجود ہیں،

    ایمبولینس کا انتظار کر رہے تھے کہ میڈیا بھی آگیا، پولیس کے لوگ بھی آ گئے، وزارت صحت کے لوگ بھی آ گئے،ساٹھ ستر لوگ جمع ہو گئے میں نے کہا کہ میڈیا کو ہٹا دیں، جو خبر چلانا تھی چلا دی اب کوئی خبر نہ چلائیں میرے بچے کو ہسپتال جانے دیں، تین گھنٹے بعد ایمبولینس آئی اور میرے بچے کو بھیج دیا گیا، ایمبولینس کے پیچھے کار تھی جس مین ہم تھے، جب گنگا رام گئے تو اس کو دو گھنٹے تک بٹھایا گیا اور کہا گیا کہ گنگا رام میں کرونا کے حوالہ سے کوئی انتظامات نہیں اس کو کہیں اور لے جائیں، رات کے ڈیڑھ بجے انہوں نے باہر بٹھانے کے بعد کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ یہاں کوئی انتظام ہو سکے ، آپ گھر چلے جائیں اور خود جا کر اپنا دھیان رکھیں،

    تین سے چار گھنٹے تک کرونا کی مریض میری بیٹی کو ایمبولینس میں بٹھائے رکھا،اور اس کے بعد گھر واپس پہنچا دیا گیا، اگلے روز سے اس کا دھیان کرنا شروع کر دیا،ہمیں معلوم ہو اکہ وہ کور ہو رہی ہے، اگلے دن رات کو ہمیں کہا گیا کہ آئسولیشن سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں اب بچے کو بھجوا دیں، میں نے اس کو بھجوا دیا، مجھے تین چار کالز آئی، فیز 6 کا ہسپتال ہے جہاں وہ زیر علاج ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اس کو کوئی وٹامن نہیں دی گئی، پینے کے لئے کچھ نہیں دیا گیا، کھانا اسکو پراپر نہین دیا گیا ، کل سے آج تک وہ کمرے میں ہے وہاں مچھر ہیں اور وہان وہ مشکل میں ہے، اس طرح کے انتظامات ہیں کرونا کے.

    سوشل میڈیا پر آرہا ہے کہ تانیہ ڈاکٹر ہے لیکن میں کنفرم کرتی ہوں کہ وہ ڈاکٹر نہیں ہے، اس کو معلوم ہے کہ کیسے اپنے آپ کو اور لوگوں کو سنبھالنا ہے، کہا جا رہا ہے کہ ایئر پورٹ اور گھر سے زبردستی پکڑنے کی کوشش کی گئی اور 15 گھنٹے لگائے گئے تو اصل حقیقت یہ ہے کہ پہلے تین گھنٹے بعد ایمبولینس آئی اور پھر گنگا رام سے ہمیں واپس بھجوا دیا گیا، جیسے ہی ایمبولینس آئی 20 منٹ میں بچہ گھر سے چلا گیا تھا، اس کا کسی نے ٹیسٹ نہیں کیا، خود کروایا تھا، ایسے ہسپتال مین ہے جہاں کوئی دیکھ بھال نہیں،

    کرونا مریض کی والدہ کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنی فیملی کا خود دھیان رکھیں ،کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، فیملی کا خود سے دھیان رکھنا ہے کیونکہ جو صورتحال ہے وہ صحیح نہیں،

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت دعوے کر رہی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، آئسولیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں، حفاظتی چیزیں خرید لی گئی ہین، فنڈز جاری کر دیا گیا ہے، وزیراعظم بھی مطمئن ہیں لیکن اصل میں‌صورتحال مخلتف ہے، کرونا کے مریضوں کو جہاں رکھا گیا ہے وہاں سے کرونا کے ساتھ ساتھ انہیں دیگر بیماریاں بھی لاحق ہونے کا خدشہ ہے.

    واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 80 کنفرم مریض ہیں،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ 55 زائرین، 15 لاہور، 2 ملتان، 3 مظفر گڑھ، 1 راولپنڈی اور 4 گجرات کے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 467 مشتبہ مریضوں کے لیب ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 357 ٹیسٹ نیگیٹیو آئے۔ 110 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے ہوئی تیسری ہلاکت، کس صوبے میں؟

    پاکستان میں کرونا وائرس سے ہوئی تیسری ہلاکت، کس صوبے میں؟

    پاکستان میں کرونا وائرس سے ہوئی تیسری ہلاکت، کس صوبے میں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ایک مریض چل بسا

    سندھ کے صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ 71سالہ شخص شوگر اور کینسر کا مریض تھا ،71سالہ شخص میں کورونا وائر س کی تشخیص بھی ہوئی تھی وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا تا ہم آج اس کی موت ہو گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس سے یہ تیسری ہلاکت ہے اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔

    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کور کمانڈر کراچی اور سندھ حکومت کی ٹیم بنائی جا رہی ہے جو یہ کام سر انجام دے گی جب کہ سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کریں گے اور ٹیم میں کمشنر کراچی بھی شامل ہوں گے

  • پنجاب میں کرونا کے 80 کنفرم مریض، لاہور میں کتنے؟

    پنجاب میں کرونا کے 80 کنفرم مریض، لاہور میں کتنے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 80 کنفرم مریض ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ 55 زائرین، 15 لاہور، 2 ملتان، 3 مظفر گڑھ، 1 راولپنڈی اور 4 گجرات کے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 467 مشتبہ مریضوں کے لیب ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 357 ٹیسٹ نیگیٹیو آئے۔ 110 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

  • کرونا وائرس کے علاج کے لئے چین نے استعمال کی جاپانی دوا

    کرونا وائرس کے علاج کے لئے چین نے استعمال کی جاپانی دوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے میڈیکل حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں انفلوئنزا کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں میں کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

    برطانوی اخبار دی گارڈیئن کے مطابق چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ایک عہدیدار ژانگ ژنن کا کہنا ہے کہ ووہان اور شینزین میں کلینیکل ٹرائلز میں حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں جن میں 340 مریض شامل ہیں جو اس دوا سے صحتیاب ہوئے. یہ دوائی علاج میں بہت موثر ہے اور کرونا سے محفوظ رکھتی ہے.

    خبر رساں ادارے این ایچ کے کا کہنا ہے کہ چین کے علاقے شینزین میں جن مریضوں کو دوائی دی گئی وہ چار دن کے عرصے میں ٹھیک ہو گئے جبکہ دوائی کو 11 دن تک استعمال کروایا گیا ،جس کے بعد انکے کرونا کے ٹیسٹ مثبت سے منفی ہو گئے،

    2014 میں ، فیوجیفلم تویاما کیمیکل میں جس نے منشیات تیار کی تھی – ایویگن نے اس دوا سے کرونا کے مریضوں کے ٹھیک ہونے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    دوسری طرف جاپان میں ڈاکٹر ایک ہی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کر رہے ہیں ، ڈاکٹرز کو امید ہے کہ اس سے یہ مریض صحت یاب ہو جائیں گے. جاپان کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے زیادہ شدید علامات والے لوگوں میں یہ دوا اتنی موثر نہیں تھی۔ ہم نے 70 سے 80 افراد کو ایویگن فراہم کی ہے ، لیکن ایسا لگتا نہیں ہے کہ جب وائرس پہلے ہی بڑھ چکا ہے تو ، یہ بہتر کام نہیں کرتی

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    2016 میں ، جاپانی حکومت نے گیانا میں ایبولا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کے لئے ایک ہنگامی امداد کے طور پر فیویپیراویر فراہم کی۔ فویپیراویر کو کرونا وائرس کے مریضوں پر مکمل پیمانے پر استعمال کے لئے حکومتی منظوری کی ضرورت ہوگی ، چونکہ اصل میں یہ فلو کا علاج ہے

  • کرونا وائرس ، وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت

    کرونا وائرس ، وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت

    کرونا وائرس ، وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چمن میں پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت کر دی ہے

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کے وقت میں افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سرحد کھولنے، ٹرک افغانستان جانے کی اجازت دینے کا کہا ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا (COVID-19) جیسی عالمی وبا پھوٹنے کےباوجود ہم اپنے افغان بھائیوں/بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔ میں نے چمن-سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔

    کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے بڑھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے

    اجلاس میں کرونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں، فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے۔

  • کرونا وائرس، لندن میں نواز شریف کے علاج بارے ن لیگ خاموش کیوں؟

    کرونا وائرس، لندن میں نواز شریف کے علاج بارے ن لیگ خاموش کیوں؟

    کرونا وائرس، لندن میں نواز شریف کے علاج بارے ن لیگ خاموش کیوں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ہیں، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام ہسپتالوں میں شیڈول اپوائمنٹ عارضی معطل کی جا چکی ہے

    چار ماہ میں میاں نواز شریف چھ ہسپتالوں میں بیالیس دفعہ طبی معائنہ کروانے گئے، برطانیہ میں کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن اور ہسپتالوں کو عام مریضوں کے لئے بند کیے جانے کا فیصلہ میاں نواز شریف کا علاج کیسے ممکن بڑا سوال ہے ،اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

    نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،برطانیہ کو چار ماہ کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو دل،شریانیں اور پلیٹ لٹس کے غیر مستحکم جیسی سنگین بیماریوں کا سامنا کیا ایسی صورتحال میں ان کا علاج جاری رہ سکے گا ،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں.

    وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

    خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا.

  • کرونا وائرس، آنیوالامرحلہ مزید مشکل ہو گا،مقابلہ ایمان و یقین اور توکل کے بل پر کرینگے، شاہ سلمان

    کرونا وائرس، آنیوالامرحلہ مزید مشکل ہو گا،مقابلہ ایمان و یقین اور توکل کے بل پر کرینگے، شاہ سلمان

    کرونا وائرس، آنیوالامرحلہ مزید مشکل ہو گا،مقابلہ ایمان و یقین اور توکل کے بل پر کرینگے، شاہ سلمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد سعودی عوام سے خطاب کیا ہے اور کہا ہے کہ آنے والا مرحلہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اور زیادہ مشکل ہوگا

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ ہم بھی پوری دنیا کی طرح مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور آنے والا مرحلہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اور زیادہ مشکل ہوگا. عوام نے کورونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے.

    شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت اپنے عوام اور تارکین کی صحت و عافیت کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھے گی عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سرکاری اداروں کی ہدایات کی مکمل پابندی کریں.

    شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہم لوگ مشکلات کا مقابلہ ایمان و یقین اور اللہ پر توکل کے بل پر کریں گے۔ ہم نے عوام کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی قربانی دی ہے.

    کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس میں مزید 36مریضوں کا اضافہ ہوگیا۔ مملکت میں کورونا کے مریضوں کی اب مجموعی تعداد 274تک پہنچ گئی ہے، کورونا کے نئے 17مریض مراکش، برطانیہ ، اسپین ، ایران ، پاکستان ، کویت ، عراق، انڈیا، امریکہ اور مصر سے آئے،وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے نئے مریضوں میں سے 21ریاض، 4 قطیف، تین مکہ مکرمہ، تین دمام، دو الہفووف جبکہ جدہ، ظہران اور محایل عسیر میں ایک، ایک ہیں۔

  • کرونا وائرس، برطانیہ میں لاک ڈاؤن ہو گا یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

    کرونا وائرس، برطانیہ میں لاک ڈاؤن ہو گا یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

    کرونا وائرس، برطانیہ میں لاک ڈاؤن ہو گا یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مناکو کا شہزادہ البرٹ دوم بھی کورونا بیماری میں مبتلا ہو گیا ہے

    خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ البرٹ نے 10 مارچ کو ایک تقریب میں شہزادہ چارلس سے بھی ملاقات کی تھی،

    برطانوی وزیراعظم جانسن بورسن کا کہنا ہے کہ کورونا پر 12 ہفتوں میں قابو پایاجا سکتا ہے بشرطیکہ شہری خودکو تنہا کریں ،برطانوی شہری کیفے، ریستورانوں،مشروبات کی دکانوں پر جانے سے گریز کریں،برطانیہ میں لاک ڈان نہیں کیا جائے گا تاہم کریک ڈاؤن ضرور ہوگا،

    ملکہ الزنتھ کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان مختلف کمیونیٹیزکیساتھ ملکرکورونا کیخلاف کرداراداکرنے کوتیار ہے،بحرانی صورتحال کے پیش نظر ملکہ،شہزادہ چارلس کی جگہ شہزادہ ولیم امورسنبھال سکتے ہیں،

    برطانیہ میں ایک ہی روزمیں40اموات ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد144ہوگئی،برطانیہ میں کوروناسےبیمارافراد کی تعداد سوا تین ہزار تک پہنچ گئی،

    کوروناوائرس کاپھیلاؤروکنےکیلئےبرطانوی حکومت نے قانون سازی کی تیاری کرلی،کوروناٹیسٹ سے انکار کرنیوالے افراد کوایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ دینا پڑے گا،،ہنگامی صورتحال سےمتعلق قوانین اگلے ہفتےپارلیمنٹ میں پیش کیے  جانے کاامکان ہے ،بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود کم کیے جانے سے اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی،

    کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    لندن میں مقیم انتہائی امیرافراد نے کورونا سے بچنےکیلئے دیہی علاقوں کارخ کر لیا،شہری دیہی علاقوں میں 50 ہزار پاؤنڈز  ماہانہ گھر کا کرایہ دینے پررضا مند ہو گئے،دیہی علاقوں میں گھروں کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا.

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

  • برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے برطانیہ میں مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہیں

    برطانوی نشریاتی ادارے انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق این ایچ ایس کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اس بیماری سے مرنے والوں میں ایک چوتھائی برطانوی افراد بزرگ مسلمان ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے رائیٹر کا کہنا ہے کہ مجھ جیسے مسلم کمیونٹی کے اندر رہنے والوں کے لئے ، یہ حیران کن ہے لیکن حیرت کی بات نہیں۔ مسلمان خاص طور پر وائرس کا شکار ہیں اگر مسلمانوں کو حکومتی ردعمل سے مایوسی اورفراموش ہونے کا احساس ہوتا ہے تو ایسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جو پھیلنے سے کہیں زیادہ دیر تک جاری رہ سکتے ہیں۔

    بہت سے مسلمان بڑے گھروں میں رہتے ہیں ،میرے گھر والوں کی طرح ، تین خاندان ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے ایسے مواقع موجود ہیں جو بزرگ رشتے دار کو کرونا وائرس سے متاثر کرسکتے ہیں۔ جب کوئی بوڑھا فرد اپنے بچوں ، نانا اپنے پوتوں اور شاید یہاں تک کہ خاندان کے ساتھ رہتا ہو تو وہ خود کو الگ الگ نہیں رکھ سکتا۔ مسلمان ایک ساتھ کھاتے ہین اور اکثر ایک پلیٹ میں کھاتے ہیں، مسلمانوں میں مصافحہ اور گلے ملنے کی روایت بھی ہے جس میں کچھ لوگوں میں اس حوالہ سے سختی بھی پائی جاتی ہے

    برطانیہ میں 16 مساجد میں ، بریڈ فورڈ میں 130 مساجد ہیں، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی جانب سے مسلمانوں کو گھروں میں نماز کی ادائیگی کے احکامات کے بعد برطانیہ مین بھی مسلمانوں کو کہا گیا ہے کہ وہ گھروں مین نماز پڑھین تا ہم مساجد برطانیہ میں کھلی ہیں،کئی لوگوں نے حکومتی مشورے پر عمل کیا، اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ مسجدوں مین جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کرونا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

    نماز جمعہ کے دوران جس میں عام نمازوں کی نسبت مساجد میں زیادہ حاضری ہوتی ہے اور زیادہ لوگ جاتے ہیں،وہاں نمازیوں کو کرونا وائرس سے بچانا ہے، اگر زیادہ افراد کو نہ روکا گیا تو کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے، مسلم دنیا میں بھی کچھ اجتماعات ہوئے ہیں، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ملائیشیا میں ایک مسجد مین اجتماع ہوا ہے،

    کرونا وائرس کی وجہ سے مسلمان کمیونٹی برطانیہ میں پریشان ہے،بریڈ فورڈ میں کرونا وائرس کے حوالہ سے عوام کی صحت کے نتائج اچھے نہیں. کرونا وائرس کی وجہ سے مسلمان تاجر برطانیہ مین مہنگائی کر دیتے ہین جس کا بوجھ غریب صارفین پر پڑتا ہے، کرونا وائرس کے ھوالہ سے آگاہی کے لئے ویب سائٹ سرکاری موجود ہے لیکن وہ انگلش میں ہے ،برطانیہ میں کئی مسلمان انگلش سے ناواقف ہین اس لئے وہ پیغام کو سمجھ ہی نہیں سکتے،

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس کے زیادہ پھیلنے کی وجہ سے سو سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے، مسلمانوں کے جنازوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے برطانیہ میں، خبر رساں ادارے کے رائیٹر کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے کبھی کوئی ایسا جنازہ نہیں دیکھا تھا جس میں 3 سو سے کم شرکا ہوں لیکن اب پابندی لگائی گئی ہے. کرونا وائرس سے مسلمان زیادہ متاثر ہیں، رائیٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ختم نہ ہوا اور یہی سلسلہ جاری رہا تو بہت سے مسلمان اگر کوئی فوت ہوا تو اپنے عزیزوں کو چھے طریقے سے دفن نہیں کر پائیں گے کیونکہ تمام اجتماعات پر پابندی عائد ہو چکی ہے.

    اس حوالہ سے مسلمانوں‌ کو چاہئے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور حکومتی احکامات پر عمل کریں.

    بشکریہ .انڈیپینڈنٹ

    کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گئی

  • کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گئی

    کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گئی

    کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا دنیا کے ایک سو اسی ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار پچاس ہو گئی، متاثرین کی تعداد دولاکھ پینتالیس ہزار چھ سو اکیاون ہے،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ86ہزار675مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

    چین میں3245،اٹلی3405اورایران میں کورونا سے1284 ہلاکتیں ہوئی ہیں،اسپین میں 803،جرمنی43،امریکہ میں 171 اور فرانس میں 264 افراد ہلاک ہوئے ہیں.جنوبی کوریا91،سوئٹزرلینڈ36،برطانیہ137اورنیدر لینڈ میں76ہلاکتیں ہوئییں،آسٹریا میں 6،بیلیجیم 21 ،ناروے 7، سویڈن 11اور ڈنمارک میں6 ،جاپان32،ملائیشیا2،کینیڈا 10،پرتگال 3اور آسٹریلیا میں6،برازیل میں 6، یونان میں6،آئرلینڈ2،پولینڈ 5اورانڈونیشیا میں 25 ہلاکتیں ہوئیں

    بحرین،تھائی لینڈاور سلوانیا میں کرونا سے ایک ایک ہلاکت ہوئی،فلپائن میں17،مصر6،ہانگ کانگ4اورروس میں ایک شخص ہلاک ہوا، ترکی3،بھارت میں4،عراق12،لبنان4اور ارجنٹینا میں3ہلاکتیں ہوئیں،یوکرائن میں2،بنگلہ دیش ایک،کیوبا ایک اور گوئٹے مالا میں ایک شخص ہلاک ہوا. امریکا میں کرونا سے دو سو اٹھارہ افراد ہلاک اور چودہ ہزار تین سو اکیس افراد متاثر ہیں۔ کیلی فورنیا میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدات کر دی گئی۔ گورنر گیون نیوسم کے مطابق کیلی فورنیا کی 56 فیصد آبادی کرونا کے شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

    سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس میں مزید 36مریضوں کا اضافہ ہوگیا۔ مملکت میں کورونا کے مریضوں کی اب مجموعی تعداد 274تک پہنچ گئی ہے، کورونا کے نئے 17مریض مراکش، برطانیہ ، اسپین ، ایران ، پاکستان ، کویت ، عراق، انڈیا، امریکہ اور مصر سے آئے،وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے نئے مریضوں میں سے 21ریاض، 4 قطیف، تین مکہ مکرمہ، تین دمام، دو الہفووف جبکہ جدہ، ظہران اور محایل عسیر میں ایک، ایک ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے مزید 13 فوجیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد فضائیہ کے 7 اہلکاروں سمیت 49 امریکی فوجی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    سپین میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 129 ہلاکتیں ہوئیں، رپورٹ ہونے کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد767 ہوگئی۔ وائرس سے مزید 2 ہزار 378 افراد متاثر ہوئے، کل تعداد 17 ہزار 147 ہوگئی۔

    کرونا وائرس سے بھارت میں 4 اور پاکستان میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں

    اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے