Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دنیا بھر میں کورونا کیسز 20 کروڑ 55 لاکھ سے متجاوز

    دنیا بھر میں کورونا کیسز 20 کروڑ 55 لاکھ سے متجاوز

    کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی-

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے جبکہ 43 لاکھ 37 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار سے زائد جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 35 ہزار 636 تک پہنچ گئی ہےفرانس میں 63 لاکھ 70 ہزار 429 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 410 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ترکی میں 59 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 52 ہزار 565 افرد موت کے منہ میں جاچکے ہیں برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    روس میں 65 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 241 ہے برطانیہ میں 61 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 30 ہزار 607 اموات ہوچکی ہیں۔

    بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 29 ہزار 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو چکی ہے-

    کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

    اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں-

    دوسری جانب طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز دعویٰ کردیا ہےدعوے کے مطابق ڈیلٹا قسم 12 سیکنڈ میں ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتی ہے۔

    یہ خوفناک انکشاف یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنی پریس کانفرنس میں کیاہے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا طبی ملازمین کےلیے کسی آزمائش سے کم نہیں، کیوں کہ ابھی تک اکثریت کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز بھی نہیں لگی۔

    ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم 12 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے کورونا سے بچنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کےلیے 80 فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن ہونا ضروری ہے لیکن ابھی تک اکثریت نے پہلی ڈوز بھی نہیں لگوائی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن کا عمل جتنا فعال ہونا چاہیے تھا اتنا فعال نہیں ہے، جس کی وجہ سے کورونا وبا ہیلتھ ورکز کےلیے ایک آزمائش بن گئی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت: 102 افراد جاں بحق مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت: 102 افراد جاں بحق مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئےجس کے نتیجے میں کورونا کے 4 ہزار 934 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 68 ہزار 195، اسلام آباد میں 92 ہزار 233، بلوچستان میں 31 ہزار 341، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 347 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 43 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 292 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 316، خیبرپختونخوا 4 ہزار 604، اسلام آباد 824، گلگت بلتستان 161، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 658 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی سیکرٹری صحت کوخط لکھ دیا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی سیکرٹری صحت کوخط لکھ دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی سیکرٹری صحت کوخط دیا ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کوویڈ ٹریول ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے پر سخت ردعمل کے بعد پاکستانی حکام بھی حرکت میں‌ آگئے ہیں‌ ،

    ذرائع کےمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی سیکر ٹری صحت ساجد جاوید کو خط لکھا ہے۔ پاکستان کے وبائی اعدادوشمار خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اور "واضح تضادات” کی نشاندہی کرتے ہیں جو یہاں کی بہتر صورتحال کو اجاگر کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کیے گئے خط میں ، وزیر اعظم کے معاون نے مشورہ دیا کہ وبائی امراض کے دوران سفر سے وابستہ صحت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ، برطانیہ مشاہدہ کرے کہ کیا پاکستان میں‌ صورت حال بہتر تھی یا بھارت کی

    ڈاکٹرفیصل سلطان نے برطانوی سیکرٹری صحت کوخط میں تین جہتی نقطہ نظر کی تجویز پیش کی-جس میں "ڈبلیو ایچ او (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کی جانب سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین ، پی سی آر (پولیمریز چین ری ایکشن) ٹیسٹ (روانگی سے 72 گھنٹے پہلے) اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ شامل ہے

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”402597″ /]

    اس خط میں‌ یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ بین الاقوامی سفر کے لیے ٹریفک لائٹ سسٹم چلاتا ہے ، کم خطرے والے ممالک کے لوگوں کو قرنطینہ سے پاک سفر کے لیے سبز درجہ دیا گیا ہے ، درمیانی خطرہ والے ممالک کو امبر کا درجہ دیا گیا ہے اور سرخ ممالک سے آنے والوں کو ہوٹل میں 10 دن تنہائی میں گزارنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان کو اپریل کے اوائل میں ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا اور 19 اپریل کو بھارت کو دونوں ممالک میں کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ڈیلٹا کے مختلف قسم کے کیسز میں‌ اضافے کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

    اس ماہ کے شروع میں برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ، بھارت ، بحرین ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو 8 اگست سے امبر لسٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ پاکستان کو بدستورریڈ لسٹ میں شامل رکھا گیا

    اس خط میں‌ لکھا گیا ہےکہ برطانیہ نے جو یہ فیصلہ کیا ہے یہ سیاسی بنیاد پرکیا ہے اگرسائنسی بنیاد پرکرتا تویقینا پاکستان کو کب سے ریڈ لسٹ سے نکال دیا جاتا

    ڈاکٹرفیصل سلطان نے خط میں لکھا ہے کہ برطانیہ شواہد کی بنیاد پراپنے فیصلے پرنظرثانی کرے اورپاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالے

  • پنجاب کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    پنجاب کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    پنجاب کی اہم شخصیت کرونا کا شکار
    چیف سیکرٹری پنجاب کورونا کا شکار ہو گئے ہیں

    چیف سیکرٹری پنجاب وزیراعظم عمران خان کے دورہ بہاولپور کے سلسلہ میں بہاولپور میں موجود تھے چیف سیکرٹری نے علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا تھا ، کرونا مثبت آنے پر چیف سیکرٹری پنجاب لاہور روانہ ہو گئے،چیف سیکرٹری گھر میں خود کو قرنطینہ کریں گے

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کرونا مثبت آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب سمیت اہم افسران بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے،

    کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

    کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

    سرکاری کٹس سے ٹیسٹ مثبت،پرائیویٹ سے منفی کیوں؟ چیف جسٹس نے بھی اٹھائے سوالات

    پاکستان میں یہ بہت بڑا مافیا ہے،حکومت میں فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں، چیف جسٹس

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں،کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 856 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہو گئی این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔

  • ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: این سی او سی کا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ

    ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: این سی او سی کا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ

    ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

    این سی او سی نے 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دیا 10 ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہو گا این سی او سی نے تمام صوبوں کو ان فیصلوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔

    این سی او سی نے ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے ھوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید قرار دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 81 افراد جاں بحق ہوگئے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 856 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532، پنجاب میں تین لاکھ 67 ہزار 54، اسلام آباد میں 91 ہزار 672، بلوچستان میں 31 ہزار 298، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 899 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 941 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 275، خیبرپختونخوا 4 ہزار 588، اسلام آباد 822، گلگت بلتستان 158، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 654 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • کورونا سے متعلق طبی آلات کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ میں توسیع

    کورونا سے متعلق طبی آلات کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ میں توسیع

    کورونا سے متعلق طبی آلات کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ میں توسیع کر دی گئی

    ایف بی آر نے 61سے زائد طبی آلات پر سیلز ٹیکس چھوٹ میں توسیع کردی ،طبی آلات میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس ، این 95ماسک اور بائیو سیفٹی آلات شامل ہیں مائیکرو سینٹری فیوج ، مختلف نوعیت کی پی سی آر کٹس ، ایکسرے مشینیں بھی شامل ہیں نیوبلائزر ، الٹرا ساؤنڈ مشینیں ، ای سی جی مشینیں ، مختلف دستانے بھی شامل ہیں خصوصی عینک ، سرجیکل ماسک ،فیس شیلڈ ، سرنجیں بھی چھوٹ میں شامل ہیں طبی الات کی درآمد اور سپلائی کوعمل سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا

    طبی آلات پر سیلز ٹیکس چھوٹ 9جولائی سے 31دسمبر تک تصور ہوگی ایف بی آر نے 25نومبر 2020 سے جولائی 2021 تک چھوٹ دی تھی ایف بی آر نے سیلز ٹیکس چھوٹ کا تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کردیا

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

    کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

    سرکاری کٹس سے ٹیسٹ مثبت،پرائیویٹ سے منفی کیوں؟ چیف جسٹس نے بھی اٹھائے سوالات

    پاکستان میں یہ بہت بڑا مافیا ہے،حکومت میں فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں، چیف جسٹس

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں،کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 856 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہو گئی این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔

  • پاکستان میں کورونا سے 81 افراد جاں بحق مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا سے 81 افراد جاں بحق مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 81 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 856 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532، پنجاب میں تین لاکھ 67 ہزار 54، اسلام آباد میں 91 ہزار 672، بلوچستان میں 31 ہزار 298، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 899 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 941 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 275، خیبرپختونخوا 4 ہزار 588، اسلام آباد 822، گلگت بلتستان 158، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 654 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • دبئی ویزا ہولڈرز پاکستانیوں کیلئے”کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ” کی شرط ختم

    دبئی ویزا ہولڈرز پاکستانیوں کیلئے”کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ” کی شرط ختم

    دبئی نے اپنا رہائشی ویزا( دبئی ویزا ہولڈرز) رکھنے والوں کیلئے سفر کی شرائط میں نرمی کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : نئی ہدایات کے مطابق دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے کورونا کے’’اماراتی ویکسینشن سرٹیفیکیٹ‘‘ کی شرط ختم کردی ہے یہ نرمی پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہریوں کیلئے بھی ہوگی۔

    دبئی ائرپورٹ اور دبئی کی ایمرٹس ائیرلائن نے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مسافر پر اب "اماراتی ویکسینشن ” کی دو مکمل خوارکوں کی شرط لاگو نہیں ہوگی البتہ دیگر شرط ابھی بھی جوں کی توں برقرار ہیں، جن میں پاکستان سے دبئی کے سفر سے پہلے “اماراتی اجازت نامہ” لینا پہلی اور لازمی شرط ہے۔

    ایمریٹس ایئرلائن کی ویب سائٹ پر شائع تازہ سفری قواعد کے مطابق متحدہ عرب امارات کا مستند رہائشی ویزا رکھنے والے تمام مسافروں کو درج ذیل شرائط پوری کرنے پر مذکورہ بالا ممالک سے دبئی سے جانے اور وہاں آنے کی اجازت ہوگی۔

    دبئی کا ویزا رکھنے والوں کو داخلے سے قبل منظوری کے لیے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ذریعے درخواست دینا ہوگی مسافروں کے پاس طے شدہ پرواز کی روانگی اور نمونہ اکٹھا کرنے کے درمیان 48 گھنٹوں کے اندر لیے گئے کووڈ-19 ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیے، صرف وہ رپورٹس درست تصور کی جائیں گی کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کی اصل رپورٹ سے منسلک کیو آر کوڈ جاری کرتی ہیں۔

    مسافروں کو اپنی پرواز کی روانگی سے چار گھنٹے قبل کووڈ-19 پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ مکمل کرنا ہوگا (ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ قبول نہیں کیا جائے گا) مسافروں کو دبئی پہنچنے پر کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ مکمل کرنا ہو گا۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہری پہلی تین شرائط سے مستثنیٰ ہیں لیکن انہیں دبئی پہنچنے پر کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا، متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے علاوہ وہ تمام مسافر جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران بھارت، نیپال، نائیجیریا، پاکستان، سری لنکا اور یوگنڈا میں رہے ہیں انہیں دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ نئی ہدایات اماراتی ریاست دبئی کےلئے مخصوص ہیں جبکہ اماراتی ریاست ابوظبی اور شارجہ کیلئے ابھی بھی’’اماراتی ویکسینشن کارڈ‘‘ لازم ہے۔

    اماراتی ویکسینشن کارڈ کی شرط کے تحت پاکستان سے آنے والے صرف ان ہی مسافروں کو امارات سفر کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے گا جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دو خوارکیں لی ہوں گی۔

    گزشتہ جمعے کو پاکستان سے دبئی جانے والے بہت سارے مسافروں کو فلائٹ سے چار گھنٹے پہلے کروائے گئے منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے سفر سے روک دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے وزارت خارجہ سے اپیل کی تھی کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے درخواست کرے کہ وہ پاکستان تارکین وطن کی یو اے ای واپسی کے لئے تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹوں کے بجائے اینٹیجن ٹیسٹ کے نتائج پر غور کرے ، جو امارات میں پرواز کرنے والے مسافروں کے لیے لازمی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کی یو اے ای واپسی کے لئے سفری پابندیوں نرم کئے جانے کے بعد بھی ہزاروں پاکستانی ملک میں تیز ترین کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے متحدی عرب مارات میں جانے سے قاصر ہیں اور پاکستان میں ہی پھنسے ہوئے ہیں-

    اس مسئلے کے حل کے لئے پاکستانی حکام نے دفتر خارجہ سے اپیل کی تھی کہ یو اے ای حکومتوں سے اینٹیجن ٹیسٹوں کے نتائج قبول کرنے کی درخواست کرے تاکہ پاکستانی یو اے ای واپس جا سکیں-

    پاکستان کے وزارت خارجہ سمیت کئی عہدیداروں کو لکھے گئے ایک خط میں ، سی اے اے نے کہا تھا "اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ پاکستان سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں دبئی روانگی سے 48 گھنٹے قبل درست پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ موجود ہو لیکن دبئی جانے والے مسافروں کے لیے تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت ہم فراہم نہیں کر سکتے۔ کیونکہ یہ فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا تھا تاہم ، بدلے میں ، پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کا روانگی سے قبل 6 گھنٹوں کے اند راندر اینٹیجن ریپڈ ٹیسٹ کر سکتے ہیں اور بعد میں پی سی آر ٹیسٹنگ دبئی پہنچنے پر کی جا سکتی ہے۔

  • پی آئی ے کی اپنے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 13 اگست تک کی ڈیڈ لائن

    پی آئی ے کی اپنے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 13 اگست تک کی ڈیڈ لائن

    پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین لگانے کے لیے 13 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی-

    باغی ٹی وی : نیوز ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو کویوڈ 19 کے خلاف ویکسین لگانے کے لیے 13 اگست کی ڈیڈ لائن دی ہے اطلاعات کے مطابق 13 اگست کے بعد ویکیسین نہ لگوانے والے عملے کو 300 روپے اور جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے افسران پر 500 روپے روزانہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    جبکہ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف انتظامی کارروائی بھی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر تیزی سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے عوام کو ویکسین لگوانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی مسلسل ہدایات کی جا رہی ہیہں جبکہ ویکیسن لگوانے کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں-

    اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہاتھا کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کرتا ہوں کہ 22 اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول اساتذہ، سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کرلیں، اس کے بعد سکولوں کے رینڈم وزٹ کیے جائیں گے-

    وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، اس لیے تمام سکولوں کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اپنے سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کریں اسی طرح سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    خیال رہے کہ و فاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لوگوں سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔

  • 22 اگست تک جس سکول کے  ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگااس سکول کو بند کردیا جائیگا      مراد راس

    22 اگست تک جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگااس سکول کو بند کردیا جائیگا مراد راس

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کرتا ہوں کہ 22 اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول اساتذہ، سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کرلیں، اس کے بعد سکولوں کے رینڈم وزٹ کیے جائیں گ-


    وزیر تعلیم نے کہا کہ جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، اس لیے تمام سکولوں کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اپنے سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کریں اسی طرح سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ فاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لوگوں سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔