Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اسلام آباد : 2 تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ،اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری

    اسلام آباد : 2 تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ،اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لوگوں سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔

    کورونا کے بڑھتے کیسز : پنجاب میں31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ، نوٹیفیکشن جاری

    ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے مثبت کیسز اور شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ شخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی توراولپنڈی میں موجود ہولی فیملی کو مکمل کورونا اسپتال میں تبدیل کر دیں گے انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور اسپتال میں نئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

    گورنر پنجاب نے شہریوں کوکورونا کی دومختلف خوراکیں لگوانے پراین سی او سی سے وضاحت مانگ لی

    اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اسپتال میں جدید سہولت کے ساتھ کورونا وارڈ قائم کر دیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو پورے ہولی فیملی کو کورونا اسپتال میں تبدیل کر دیں گے کورونا وارڈ کے لیے 20 نئے وینٹی لیٹرز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فراہم کیے ہیں۔

  • امریکا نے 10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کردیں

    امریکا نے 10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کردیں

    اسلام آباد: امریکا نے 10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کردیں ،اطلاعات کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے کورونا امدادی پیکج کے تحت 10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس حکومت پاکستان کے حوالے کردیے گئے۔

    امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی )یو ایس ایڈ) نے کووڈ 19 اینٹیجن ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ کٹس (فوری تشخیص کے ٹیسٹ) حکومت پاکستان کے حوالے کر دیئے ہیں جو پاکستان پہنچ کر کوویڈ 19 کی موثر تشخیص میں مدد دیں گے اور ملک کودرپیش صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنائیں گے،

    اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ ٹیسٹ کٹس وصول کیے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ امریکا کی طرف سے یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کی عکاسی کر تی ہے، پاکستان کو کوویکس کے تحت امریکی ویکسین موڈرنا کی 55 لاکھ خوراکیں بھی فراہم کی جاچکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹرجولی کوئنن نے کہا کہ ”فوری تشخیص کے یہ ٹیسٹ کٹس کورونا کی سرویلنس اور تشخیص کے ذریعے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ 2020ء میں کورونا وبا کے آغاز سے ہی امریکا پاکستان سمیت دنیا کے 120 ممالک میں انسانی جانوں کے تحفظ اور کورونا وبا کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے،

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق یو ایس ایڈ کی طرف سے جاری امداد ایمرجنسی ریلیف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت کے نظام کی مضبوطی، ویکسین کی تیاری میں معاون ثابت ہو رہی ہے اور اس سے عوامی صحت کو بہتر بنانے اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ اور انہیں سہولیات فراہم کر نے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    جولی کوئنن کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی طرف سے کورونا امداد پیکج کے تحت پاکستان میں کورونا مریضوں کی بحالی کے لیے 200 وینٹی لیٹرز، صحت کے عملہ کے لیے ذاتی بچاؤ کے آلات، پلس آکسی میٹر کے علاوہ 4 کروڑ ڈالر سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، اس امداد کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر ملک بھر میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے علاج کی سہولیات اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • گورنر پنجاب نے شہریوں کوکورونا کی دومختلف خوراکیں لگوانے پراین سی او سی سے وضاحت مانگ لی

    گورنر پنجاب نے شہریوں کوکورونا کی دومختلف خوراکیں لگوانے پراین سی او سی سے وضاحت مانگ لی

    گورنر پنجاب نے کورونا ویکسین کی دو مختلف خوراکیں لگوانے پر سربراہ این سی او سی کو خط لکھ کر وضاحت مانگ لی-

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب نے شہریوں کو کورونا ویکسین کی دو مختلف خوراکیں لگوانے کی شکایات پر سربراہ این سی او سی اسد عمر کو خط لکھ کر وضاحت طلب کر لی۔

    ذرائع کے مطابق خط کے متن میں لکھا ہے کہ نادرا میں ریکارڈ کی جعلی انٹری اور من پسند ویکسین کے اندراج سے متعلق بتایا گیا ہے شہری دو اقسام کی مختلف خوراکیں لگوا رہے ہیں این سی او سی اس مسئلے پر غور کرے۔

    نادرا وہی ڈیٹامحفوظ کرتاہےجوہیلتھ کیئریونٹ بھیجتا ہے:کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ…

    خط میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا دو مختلف خوراکیں خطرناک ہیں ؟ این سی او سی اس کی وضاحت کرے شہری کورونا کی ڈوز لگوا کر من پسند ویکسین کا اندراج کروا رہے ہیں من پسند ویکسین لگوا کر اندراج کروانے سے ڈیٹا میں خامیاں آ سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرنادرا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نادرا وہی ڈیٹا محفوظ کرتا ہےہیلتھ کیئریونٹ بھیجتا ہے نادرا ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا ہیلتھ کیئر یونٹ کے ذریعے منتقل کردہ ویکسینیشن ڈیٹا کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔نادرا اسی مہیاکردہ ڈیٹاکے مطابق ہی خودکارنظام کےذریعے سرٹیفکیٹ کااجراء کرتا ہے۔

    این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہونے پراسد عمر کی خصوصی ٹوئٹ

    ‏ویکسینیشن لگانےاور ویکسینشن سینٹر پر دیر سے اندراج یا غلط ڈیٹا کے اندراج سے نادراکا کوئی تعلق نہیں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نادرا ڈیٹا سے کوئی تعلق نہیں۔ صوبوں کے زیر انتظام ہیلتھ کیئر یونٹ جو ابتدائی اندراج کیا ہوا ویکسینیشن ڈیٹا بھیجیں گے اس کے مطابق نادرا کے خودکار نظام کے ذریعے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔

    کورونا کے بڑھتے کیسز : پنجاب میں31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ، نوٹیفیکشن جاری

  • سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    چین سے سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچادی گئی۔

    باغی ٹی وی : پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ جس میں 6 لاکھ 80 ہزار ڈوزز شامل پاکستان پہنچائی گئی ذرائع کے مطابق سائنوفارم ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

    پاکستان میں لائی گئی ویکسین کی کھیپ فیڈرل آئی پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کر دی گئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے ذرائع مطابق کراچی کے کئی مراکز میں سائنوفارم، سائنوویک اورایسٹرا زینیکا ویکسین کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب شہریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    امریکی کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سائنوفارم ویکسین کی پہلی کھیپ 7 لاکھ 92 ہزار ڈوزز کے ساتھ چین سے پاکستان پہنچائی گئی تھی جبکہ اس سے قبل غیرملکی ایئرلائن 64 ہزار فائزر ویکسین ڈوز لے کر پہنچی تھی پاکستان نے فائزر ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی تھیں-

    علاوہ ازیں 26 جولائی کو غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی تھی، کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی تھی۔

  • کرونا کا شکار وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

    کرونا کا شکار وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

    کرونا کا شکار وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی چوتھی لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی نے ایس او پیز جاری کر رکھے ہیں،سماجی فاصلہ، ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے، آج اسوقت دلچسپ صورتحال سامنے آئی جب کرونا کا شکار وکیل عدالت پہنچ گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرونا کا شکار وکیل پیش ہو گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، ایڈووکیٹ زبیر جرال نامی کورونا سے متاثرہ وکیل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں پیش ہوا۔ متاثرہ وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ مجھے کورونا ہے لیکن اس کے باوجود میں پیش ہوا ہوں جس پر جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ آپ کیوں پیش ہوئے جب آپ کورونا کا شکار تھے؟، آپ کو عدالت نہیں آنا چاہیے تھا۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    عدالت نے کورونا کا معلوم ہونے پر وکیل کوکمرہ عدالت سے باہر بھیج دیا اور وکیل کی زیر استعمال کرسی بھی باہر نکلوا دی کورٹ انتظامیہ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن کی عدالت میں انسداد کورونا سپرے کیا جائے گا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا ،کرونا مریض عدالت پہنچنے پر عدالت میں بھگدڑ مچ گئی تھی اور سماعت ملتوی کر دی گئی تھی

  • کورونا کے بڑھتے کیسز : پنجاب میں31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ، نوٹیفیکشن جاری

    کورونا کے بڑھتے کیسز : پنجاب میں31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ، نوٹیفیکشن جاری

    لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں 9 اگست سے 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک ڈاؤن حکم نامے میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے تحت ترمیم شدہ لاک ڈاؤن آرڈر 9 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

    نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہوگا، منتخب اضلاع میں 9 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات تین سو افراد کے ساتھ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔

    کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد ہو گئی

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذہبی، ثقافتی اور دیگر تقریبات انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہوگی جب کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نئے ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔

    دوسری جانب سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کردی گئی ہے اب بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی۔

    آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ابھی نہیں ہوگی اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے 10 اگست سے انٹر کے رہ جانے والے پرچے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    کراچی : انٹر میڈیٹ کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

    جبکہ لاک ڈاؤن کے باوجود شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہےترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار331 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1355 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

  • کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد  ہو گئی

    کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد ہو گئی

    کورونا کی روک تھام کے حوالے سےسندھ بھر میں بڑھتے کیسز کے سبب لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج سے سندھ بھر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کل کے مقابلے میں آج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار331 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1355 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.91فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں 1360 ٹیسٹ میں سے 162 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

    سندھ کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 4.02 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، سندھ کےمختلف اضلاع میں 7 ہزار 714 ٹیسٹ میں سے 310 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق سامنے ہوئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

    اسی طرح سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 11.86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے سندھ میں مجموعی طور پر 15ہزار 405 ٹیسٹ ہوئے، 1827 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 26 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

    دوسری جانب میں ین سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے مزید 53 افراد جاں بحق ہوئے 53 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 4 ہزار 40 نئےکورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی ہے-

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، پنجاب میں تین لاکھ 64 ہزار 680، اسلام آباد میں 90 ہزار 660، بلوچستان میں 31 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 215، خیبرپختونخوا 4 ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 53 افراد جاں بحق ہوئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 40 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی۔

    کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے شخص کوعدالت نے انوکھی سزاسنا دی

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، پنجاب میں تین لاکھ 64 ہزار 680، اسلام آباد میں 90 ہزار 660، بلوچستان میں 31 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 215، خیبرپختونخوا 4 ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر نئی پابندی عائد کردی

    عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر نئی پابندی عائد کردی

    دبئی :عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر نئی پابندی عائد کردی،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کےساتھ داخلے پر بھی پابندی ‏کر دی ہے۔

    دبئی حکام نےپاکستانی مسافروں پرپابندی عائد کی ہے۔ ریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ کےساتھ ایئرعربیہ کے ‏ذریعےسہولت مسافروں کوتھی۔

    امارات و دیگر یواےای ائیرلائنز نے ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کےبغیر بورڈنگ سےمسلسل انکار کیا ہے ‏اور ریپڈپی سی آرٹیسٹ کی عدم موجودگی سےسیکڑوں مسافرآف لوڈکیےجاچکےہیں۔ ‏

    کوروناہائی رسک ممالک کے مسافروں پر ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کے بغیر داخلے پر مکمل پابندی ‏عائد کی گئی ہے جب کہ نان ہائی رسک ممالک کےشہریوں کو48گھنٹےپہلےٹیسٹ کیساتھ ‏داخلےکی اجازت ہے۔

    نان ہائی رسک ممالک کےشہریوں کو پی سی آر یا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔ نان ہائی ‏رسک ممالک کے شہری 14 دن سےزائدیواےای میں قیام نہیں کرسکیں گے۔اس حوالے سے جاری ای میل کے مطابق تمام ایئرلائنز ان احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔

  • کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے شخص کوعدالت نے انوکھی سزاسنا دی

    کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے شخص کوعدالت نے انوکھی سزاسنا دی

    سنگاپور میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے ذہنی صحت کے مرکز بھیج دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور میں ٹرین کے سفر کرنے والے شخص کو ماسک نہ پہننے پر گرفتار کر کے بطور سزا ذہنی صحت کے مرکز بھیج دیا گیا چند گھنٹوں کا فاصلہ طے کرنے کے بعد یارکشائر سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا گیا اور ان پر 4 مقدمات کا درج کیے گئے جس میں ماسک نہ پہننے کا جرم بھی شامل تھا۔

    یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے عثمان بزادر

    گرفتار ہونے والے برطانوی شہری بنجمن گلن کا کہنا ہے کہ ماسک لوگوں کو کورونا سے بچانے میں ناکام رہا ہے اور اسی مفروضے کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے ٹرین کے سفر میں ماسک نہ پہننے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت بنجمن گلن کے پاس کوئی ٹھوس وجہ نہ تھی تاہم ساتھی مسافر نے خفیہ طور پر فلما کر اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

    بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی

    بعد ازاں گلن بینجمن کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ماسک نہ پہننے کی سزا سناتے ہوئے گلن بینجمن کو ذہنی صحت کے مرکز بھیجنے کا حکم دیا گیا مگر گلن نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو بکواس اور عدالت کی کارروائی کو گھٹیا اور مکروہ قرا ر دیا۔

    واضح رہے کہ سنگاپور میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے خکام کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالوں اور عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کو مختلف جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-