Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہونے پراسد عمر کی خصوصی ٹوئٹ

    کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ملکی سطح پر بنائی گئی خصوصی ٹیم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 500 دن مکمل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے این سی او سی نے کورونا کا مقابلہ کرنے پر دستاویزی فلم بنائی ہے۔


    سربراہ این سی او سی نے کہا کہ دستاویزی فلم میں قوم کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے سے متعلق تمام پہلو اجاگر کیے گئے ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی نے کورونا سے متعلق قوم میں آگاہی پیدا کی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 23 ہزار 865 تک پہنچ گئی ملک میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہو گئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر پاکستان کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکلوانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ارکان برطانوی پارلیمںٹ کا ان لائن اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی۔


    اجلاس کے دوران ارکان برطانوی پارلیمںٹ کو پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور کورونا سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیااجلاس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ پاکستان کو برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالنےکے لیے اقدامات کریں ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنایا جائے کہ پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں سیاسی نہیں بلکہ سائنسی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

  • سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اسکولوں کو فی الحال دس دن مزید بند رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں ہونے والے این سی او سی کے مشترکہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    جبکہ لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہیں آسکی شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔

    یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے عثمان بزادر

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی۔

    بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، پنجاب میں تین لاکھ 59 ہزار 321، اسلام آباد میں 88 ہزار 676، بلوچستان میں 30 ہزار 749، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق

  • پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، پنجاب میں تین لاکھ 59 ہزار 321، اسلام آباد میں 88 ہزار 676، بلوچستان میں 30 ہزار 749، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی

    یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے عثمان بزادر

  • نادرا وہی ڈیٹامحفوظ کرتاہےجوہیلتھ کیئریونٹ بھیجتا ہے:کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرنادراکاردعمل آگیا

    نادرا وہی ڈیٹامحفوظ کرتاہےجوہیلتھ کیئریونٹ بھیجتا ہے:کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرنادراکاردعمل آگیا

    اسلام آباد:نادرا وہی ڈیٹا محفوظ کرتا ہےہیلتھ کیئریونٹ بھیجتا ہے:کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرنادرا کا ردعمل آگیا،اطلاعات کے مطابق ترجمان نادرا نے ان خبروں کی وضاحت کردی ہے جن کے بارے میں ابہام پایا جارہاتھا ،

    ذرائع کےمطابق نادرا ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا ہیلتھ کیئر یونٹ کے ذریعے منتقل کردہ ویکسینیشن ڈیٹا کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔نادرا اسی مہیاکردہ ڈیٹاکے مطابق ہی خودکارنظام کےذریعے سرٹیفکیٹ کااجراء کرتا ہے۔

    ‏ویکسینیشن لگانےاور ویکسینشن سینٹر پر دیر سے اندراج یا غلط ڈیٹا کے اندراج سے نادراکا کوئی تعلق نہیں۔

    جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نادرا ڈیٹا سے کوئی تعلق نہیں۔ صوبوں کے زیر انتظام ہیلتھ کیئر یونٹ جو ابتدائی اندراج کیا ہوا ویکسینیشن ڈیٹا بھیجیں گے اس کے مطابق نادرا کے خودکار نظام کے ذریعے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔

    دوسری طرف چیئرمین نادرا طارق ملک نے دفاتر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل نہ ہونے پر سخت نوٹس لیا ہے اور فوری احتیاطی اقدامات لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں نادرا سینٹر کو فوری طور پر جراثیم کش سپرے کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین نادرا نے سٹاف اور عوام الناس کو ہر ممکن حفاظتی اقدامات کرنے کی تلقین کی، ان کا کہنا تھا کہ سائلین کو نادرا دفتر آنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا لازمی قرار دیا۔

  • بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی

    بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی

    لندن :بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی ہے اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں‌کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اشارہ دے دیا۔

    لندن سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    پاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے بورس جانسن نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمدخان اور دیگر سے گفتگو کی۔

    اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بورس جانسن کے ریمارکس سے اندازہ ہوتا ہے پاکستان چند ہفتوں میں ریڈ لسٹ سے باہر آجائے گا۔

    اس موقع پر بورس جانسن نے پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کےچیلنج سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

    بورس جانسن نےکورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فوج کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

  • یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے     عثمان بزادر

    یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے عثمان بزادر

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ اور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات پر غور کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فوج مشکل وقت میں ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے پنجاب میں 2 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے-

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 5 لاکھ 55 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 14 اگست تک 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ۔سیاسی و عسکری قیادت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی۔

    اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے کوروناسے نمٹنے کےلیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے اتفاق کیا کہ پنجاب کے زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا، کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات کیے جائیں گے۔

    اپپکس کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسپتالوں میں داخل 84 فیصد سے زائد مریضوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی –

    محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدام اٹھایا جائے گا،اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر بھی عمل کرایا جائے گا-

    اس موقع پر عسکری قیادت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے حکومت کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے-

    زیرزمین سفرکے دوران ماسک نہ پہننے والوں کوسخت جرمانہ ہونا چاہیے:صادق خان میئرآف لندن

    واضح رہے کہ گزشتہ روز غیرملکی ایئرلائن 64 ہزار فائزر ویکسین ڈوز لے کر پہنچ تھی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں فائزر ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو لگائی جائے گی، فائزر ویکسین دائمی امراض میں مبتلا افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

  • کورونا کے وار مسلسل جاری: ملک بھر میں مزید 95 افراد جاں بحق

    کورونا کے وار مسلسل جاری: ملک بھر میں مزید 95 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 57 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور4 ہزار 720 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 797 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 96 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452، پنجاب میں تین لاکھ 62 ہزار 557، اسلام آباد میں 90 ہزار 93، بلوچستان میں 31 ہزار 69، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا 4 ہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • امریکی کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

    امریکی کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد: امریکی کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی ،اطلاعات کے مطابق امریکی کورونا ویکسین فائزر کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن 64 ہزار فائزر ویکسین ڈوز لے کر پہنچ گئی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ فائزر ویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچی تھیں۔

    فائزر ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو لگائی جائے گی، فائزر ویکسین دائمی امراض میں مبتلا افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 26 جولائی کو غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی تھی، کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی تھی۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 67 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 67 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی چوتھی لہر جاری ہے اور کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کرونا سے پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 67 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 70 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 745 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405 ہو گئی ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 61 ہزار 458، اسلام آباد میں 89 ہزار 569، بلوچستان میں 30 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 551 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا 4 ہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • زیرزمین سفرکے دوران ماسک نہ پہننے والوں کوسخت جرمانہ ہونا چاہیے:صادق خان میئرآف لندن

    زیرزمین سفرکے دوران ماسک نہ پہننے والوں کوسخت جرمانہ ہونا چاہیے:صادق خان میئرآف لندن

    لندن :زیرزمین سفرکے دوران ماسک نہ پہننے والوں کوسخت جرمانہ ہونا چاہیے ،اطلاعات کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ ٹیوب پر چہرے کا ماسک پہننے سے انکار کو مجرمانہ جرم قرار دیا جانا چاہیے۔

    لندن کے میئر صادق خان کہتے ہیں کہ حکومت ایک نیا قانون نافذ کرے جس میں ٹرانسپورٹ فار لندن (TfL) پر پہننے والے چہرے کا ماسک قانون میں شامل ہو۔

    سرکاری قوانین کے مطابق بند جگہوں پر چہرے کا ماسک پہننا اب لازمی نہیں ہے ، تاہم انفرادی ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس نے اس اصول کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس میں ٹرانسپورٹ فار لندن بھی شامل ہے ،

    میئرلندن صادق خان نے ٹرانسپورٹ باڈی کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو تمام خدمات پر ماسک پہننے پر مجبور کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے افسران کو ماسک کے بغیر ٹیوبوں ، بسوں اور زیر زمین ٹرینوں میں سوار لوگوں کو روکنے کا اختیارتو ہے لیکن وہ جرمانے نہیں دے سکتے۔

     

     

    صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کویہ مشورہ دے چکے ہیں کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے اورحکم عدولی کرنے والوں کوسخت جرمانے کیئے جائیں‌

    پبلک ٹرانسپورٹ محفوظ ہے۔ جو چیز لوگوں کو اور زیادہ اعتماد دیتی ہے وہ یہ ہے کہ اگر وہ جانتے ہیں کہ لوگ چہرے کے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔

    خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ دارالحکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم پر واپس آجائیں اور وسطی لندن واپس آئیں۔

    یاد رہے کہ سٹی ہال نے حال ہی میں لوگوں کو ٹیوب پر واپس لانے کے لیے اپنی ویلکم بیک لندن مہم کا آغاز کیا۔

    وسطی لندن میں ٹیوب کا سفر ابھی تک وبائی مرض سے پہلے کی سطح پر نہیں آیا ہے ، اس کے باوجود حکومت لوگوں کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ نہیں دے رہی ہے۔

    میئرلندن صادق خان کہتے ہیں کہ امید ہے کہ زیرزمین سفرکرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیا جائے گا اورانکارکرنےوالوں کے لیے جرمانہ لازمی قراردیا جائے گا