Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بچ جاو،بچالو:قرنطینہ مرکز سے ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ 23 مسافر فرار:کس طرف گئے کوئی پتہ نہیں

    بچ جاو،بچالو:قرنطینہ مرکز سے ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ 23 مسافر فرار:کس طرف گئے کوئی پتہ نہیں

    کراچی : شہر قائد میں حکومت نے جانب سے قائم قرنطینہ مراکز پرموثر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث بیرون ملک سے آئے کورونا سے متاثرہ مسافر فرار ہونے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قرنطینہ مراکزپرموثر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث محکمہ صحت کومشکلات کاسامنا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق سے آنیوالی خاتون کو کورونامثبت آنے پر کورنگی قرنطینہ سینٹربھیجا گیا تاہم خاتون نے ڈاکٹر سے نامناسب رویہ اختیار کیا اور بیٹے کے ہمراہ چلی گئیں۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت کےڈپٹی سیکریٹری نے محکمہ داخلہ کو قرنطینہ مراکز پر سیکیورٹی بڑھانےکیلئےخط لکھاتھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایئر پورٹ ہوٹل اوردیگر قرنطینہ مراکز پرسیکیورٹی بڑھائی جائے۔

    خط میں کہا گیا کہ کورونامثبت ٹیسٹ آنےپرکینیڈا سےآیامسافر قرنطینہ سینٹر بھیجاگیا لیکن موثرسیکیورٹی نہ ہونےسے یہ مسافر فرارہوگیا۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ بھاگنے والے مریض با آسانی دیگر لوگوں میں کورونا پھیلا سکتے ہیں، یہ افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، زیادہ تر متاثرہ افراد میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔

    خیال رہے ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 5مئی سے اب تک23مسافر قرنطینہ مراکز سےفرار ہوچکے ہیں۔

  • چین اورآسٹریلیا میں بھی کورونا کی بھارتی قسم  کے خطرات منڈلانے لگے

    چین اورآسٹریلیا میں بھی کورونا کی بھارتی قسم کے خطرات منڈلانے لگے

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرئینٹ نے امریکا کے بعد آسٹریلیا اور چین میں خطرے کی گھنٹی بجا دی –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کےمطابق آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں میں کورونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری ہے لاک ڈاؤن کے باوجود سڈنی میں ڈیلٹا ویرئینٹ تیزی سے پھیلا، سڈنی میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 239کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدحکام نے5 ہفتوں سے نافذ لاک ڈاؤن میں 28اگست تک توسیع کر دی ہے ۔

    دوسری جانب بھارتی ڈیلٹا ویرئینٹ چین میں بھی پھیل رہا ہے ، چین میں متاثرہ شہر ننجنگ میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کر دیا گیا ہے ،ننجنگ میں پوری آبادی کی تیسری مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے ، چین بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 49 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    ادھر کمبوڈیا نے آج رات سے تھائی لینڈ کی سرحد کے ساتھ 8صوبوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔

    امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے پیش نظرامریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ( سی ڈی سی) نے ہدایت کی ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں انتہائی متاثرہ علاقوں میں ویکسین شدہ افراد کو بھی ماسک کا استعمال بحال کرنا چاہیے۔

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • امریکہ میں پھر کرونا کیسز میں اضافہ:اہم فیصلے اورسخت پابندیاں عائد کردی گئیں‌

    امریکہ میں پھر کرونا کیسز میں اضافہ:اہم فیصلے اورسخت پابندیاں عائد کردی گئیں‌

    واشنگٹن: امریکہ میں پھر کرونا کیسز میں اضافہ:اہم فیصلے اورسخت پابندیاں عائد کردی گئیں‌،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک کے بڑے میڈیکل گروپس نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان اداروں کا کہنا ہے کہ وبا کی روک تھام کے لیے اس شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کی ویکسی نیشن اب ناگزیر اور اخلاقی طور پر لازم نظر آتی ہے۔

    وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور امریکن نرسز ایسوسی ایشن سمیت صحتِ عامہ سے تعلق رکھنے والے 55 گروپس نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “ہم تمام ہیلتھ کیئر ورکرز اور طویل دورانیے کی دیکھ بھال کے مراکز کی انتظامیہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی ویکسی نیشن لازمی قرار دیں۔”

    ان اداروں کی جانب سے ایسا مطالبہ پہلی بار کیا گیا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز، خاندانوں، کمیونیٹیز اور پوری قوم کی صحت اور تحفظ اب اس پر منحصر ہے کہ فوری طور پر ویکسین لگوائی جائے۔

    اس مشترکہ اعلامیے کے جاری ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ریٹائرڈ امریکی فوجیوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے ادارے ‘یو ایس ویٹرنز افیئرز ڈپارٹمنٹ’ کی جانب سے اس ادارے کے تحت چلنے والے 1700 میڈیکل سینٹرز اور کلینکس میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کو لازمی قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اس طرح کا مطالبہ کرنے والی یہ پہلی وفاقی ایجنسی ہے۔ اس اعلان میں ملازمین کو ویکسین لگوانے کے لیے آٹھ ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔

    ایجنسی کی سیکرٹری ڈینیس مک ڈونو کے اعلان کے مطابق “ہمارے اداروں میں قدم رکھنے والے ہر ویٹرن اور ملازم کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ہم نے ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔”

  • حکومت پہلے 25 لاکھ اساتذہ کوکورونا ویکیسن لگااپنی ذمہ داری توپوری کرے:کاشف مرزا

    حکومت پہلے 25 لاکھ اساتذہ کوکورونا ویکیسن لگااپنی ذمہ داری توپوری کرے:کاشف مرزا

    لاہور:حکومت پہلے 25 لاکھ اساتذہ کوکورونا ویکیسن لگااپنی ذمہ داری توپوری کرے:اطلاعات کے مطابق صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے حکومت سے کہا کہ پہلے حکومت اپنی ذمہ داری تو پوری کرے ،کاشف مرزا کہتے ہیں کہ پہلے حکومت 15لاکھ پرائیویٹ اور 10لاکھ سرکاری‏اساتذہ کو ویکسی نیٹڈ کرنے کے لیے حکومت ترجیح بنیادوں پراقدامات کرے۔

    کاشف مرزا کہتے ہیں‌کہ 25لاکھ اساتذہ کی یکم اگست تک لازمی ویکسی نیشن ناممکن ہے، سکولزمیں نہ پڑھا سکنے کی پابندی انصاف کے منافی اور تعلیم دشمنی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ ‏طالب علموں کیلئے ویکسی نیشن سہولیات کی عدم دستیابی صورت میں 31 اگست تک لازمی ویکسی نیشن ڈیڈ لائن ناممکن اور تعلیم سے مذاق ہے۔

    صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کہتے ہیں کہ پرائیویٹ و پبلک طلبا،اساتذہ واسٹاف کو بلا امتیاز ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔ بند تعلیمی اداروں سے تعلیم اورویکسی نیشن کاعمل متاثر ہوگا۔

    صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ تعلیم ادارے ملک بھر کھلے رکھ کر سکولزڈورٹو ڈور ویکسی نیشن کی جائے۔

  • ڈیلٹا ویرئینٹ تحریر:  محسن ریاض

    ڈیلٹا ویرئینٹ تحریر: محسن ریاض

    ابھی عید کو گزرے چنددن ہی ہوئے ہیں اور ایک نئی بلا نے سر اٹھا لیا ہے – آج کورونا کے کیسز میں انتہائی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کراچی میں اس کی شرح تیس فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے این سی او سی نے اس بات کے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ پاکستان میں اضافے کا سبب بن رہا ہے جبکہ اس بات کا مکمل ثبوت موجود ہے کہ کافی عرصے سے یہ ویرینٹ پاکستان میں موجود ہے ۔سندھ حکومت نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا اور بدقسمتی سے سندھ میں کرونا کے تمام پازٹیو ٹیسٹ ڈیلٹا ویرینٹ کے ہی ہیں اب تک پائے جانے والے تمام ویرینٹ میں سے اسے سب سے زیادہ تباہ کن مانا جاتا ہے کیونکہ اس نے انڈیا میں جو تباہی مچاہی ہے اس کے بارے میں سن کر ہی رونگٹے کھڑے کو جاتے ہیں انڈیا میں ایک دن کے اندر لاکھوں کی تعداد میں لوگ ااس میں مبتلا ہونے لگے تھے اور ہسپتالوں کے اندر جگہ نہ تھی بلکہ اس کی تباہی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں کو جلانے کے لیے شمشان گھاٹ میں بھی جگہ تنگ پڑ گئی تھی اور شمشان گھاٹوں کے باہر کوگوں کی لمبی لائن ہوتی تھی جو اس بات کا انتظار کر رہے ہوتے تھے کہ باری آنے پر اپنے پیاروں کی نعش کو جلا سکیں سندھ حکومت نے اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کا اعلان بھی کر دیا ہے اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر سندھ حکومت نے سوموار سے تمام سکولوں کو بند کرنے کیا ہے صرف جن طلبا کے امتحانات ہو رہے وہ معمول کے مطابق کھلے ہیں اس کی علاوہ ایک اور احسن کام یہ کیا ہے کہ پی ٹی اے اور این سی او سی کو ایک مراسلہ بھیجنے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جس میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی ان کے سم کارڈ بند کر دئیے جائیں اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو بھی اس بات سے مشروط کیا ہی کہ ویکسین کروانے والے افراد ہی وصول کر سکیں گے-عید کے اجتماعات کے علاوہ مویشی منڈیوں میں شدید رش دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ چوتھی ویو آ سکتی ہے کیونکہ ان جگہوں کوئی ایک بھی فرد ایسا نہیں دیکھا گیا جس نے ایس او پیز کی پابندی کر رکھی ہو اور مویشی بیچنے والے زیادہ تر ایسے افراد ہی ہوتے ہیں جو کم پڑھے لکھے ہوں اور ان کا دیہاتوں سے تعلق ہوتا ہے اس لیے انہیں اس حوالے سے آگاہی نہیں ہوتی اور وہ نہیں سمجھتے کہ وہ وبا کے پھلاؤ میں حصہ ڈال رہے ہیں مگر اصل حیرت کی بات تو یہ تھی کہ پڑھا لکھا طبقہ بھی وائرس کے پھیلاو میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈال رہا تھا کیونکہ عید کی نماز کے بعد کئی ایسے افراد کو بھی دیکھا جو دوایتی طریقے سے تین بار گلے مل کر عید کی مبارک پیش کر رہے تھے اور اس بات سے ہی منکر تھے کہ کورونا اصل میں موجود ہے بلکہ اس کو امریکا اور بل گیٹس کی ملی بھگت قرار دے رہے تھے پنجاب حکومت اس حوالے سے بالکل خاموش ہے کسی قسم کے اقدامات کے بارے میں نہیں سوچا گیا-بزدار حکومت بے ابھی تک ایسے کوئی اقدامات نہیں کئے جن سے ان کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکے بلکہ اس کو زیادہ تر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کرت ہی دیکھا گیا ہے اس کے علاوہ کشمیر الیکشن میں بھی حکومت اور اپوزیشن دونوں نے کورونا کو نظر انداز کیا ہے بلکہ مجھے پیپلز پارٹی پر اور ان کے دوہرے معیار پر اس سے بھی زیادہ حیرت ہوئی کیونکہ سندھ میں تو انہوں نے کورونا کو قابو کرنے کے اقدامات کیے مگر یہاں پر ایسا لحاظ نہیں رکھا گیا بلکہ بقول حلیم عادل شیخ کے پیسوں سے بھرے جہاز کشمیر کو فتح کرنے کے لیے روانہ کیے گئے اگر خدانخواستہ ڈیلٹا ویرینٹ انڈیا کی طرح تباہی مچاتا ہے تو ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا کہ اپنے پیاروں کو اپنے سامنے ایڑیاں رگڑتے ہوئے دیکھیں اس لیے ضروری ہے کہ اپنے تمام رشتہ داروں کو آمادہ کرئیں کہ وہ ویکسین لگوائیں اور حکومت سے بھی اپیل ہے کہ اس ویرینٹ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں تاکہ اس عفریت سے بچا جا سکے

    ٹویٹر-mohsenwrites@

  • کورونا سےانتہائی خطرے سے دوچار غریب ممالک کیلئے100 ملین خوراکوں کی پہلی کھیپ رواں ہفتے فراہم کی جائے گی

    کورونا سےانتہائی خطرے سے دوچار غریب ممالک کیلئے100 ملین خوراکوں کی پہلی کھیپ رواں ہفتے فراہم کی جائے گی

    لندن: سکریٹری خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ رواں ہفتے "انتہائی خطرے سے دوچار غریب ممالک” کو 100 ملین کورونا ویکسین خوراکوں کی پہلی کھیپ فراہم کرنا شروع کردے گا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ انڈونیشیا . کینیا، کمبوڈیا، جمائیکا اورفلپائن سمیت دولت مشترکہ کے اتحادی ممالک کو فراہم کی جائے گی جس میں اسٹرانینیکا کی خوراکیں بھی شامل ہیں

    آکسفورڈ میں آسٹرا زینیکا پروڈکشن سائٹ کے دورے کے موقع پر مسٹر راب نے کہا: "جب تک ہم دنیا میں ہر ایک کو محفوظ نہیں بنائیں گے ہم برطانیہ میں محفوظ نہیں رہیں گے۔

    کوروناویکسین نہ لگانے کی وجہ سےاسپتالوں میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے ڈاکٹر نسیم صلاح…

    برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ آبادی کو ویکسین لگوائیں۔

    دنیا بھر میں 190 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کی 3.7 بلین سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ تاہم ، ملک سے دوسرے ممالک میں ویکیسینیشن کروانےافراد کی تعداد نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جی7 کے سربراہی اجلاس میں دنیا کے بڑے صنعتی ممالک کے رہنماؤں نے غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک 500 ملین خوراکیں فراہم کرے گا۔

    برطانیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین کی خوراکوں پر مبنی پہلی کھیپ کی نصف کو عالمی ادارہ صحت کے پروگرام کو واکس کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا جس کا مقصد 92 کم یا درمیانے آمدنی والے ممالک میں کم از کم 20فیصد آبادی کو ویکسین فراہم کرنا ہے۔

    شہری ویکسین لگوائیں100 ڈالر انعام پائیں اعلان کر دیا گیا

    کوواکس دنیا میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے والا پروگرام ہے جو عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اندازہ لگایا ہے کہ "وبائی بیماری کو صحیح معنوں میں ختم کرنے کے لئے” عالمی آبادی کے 70فیصد افراد ویکسین لگانے کی ضرورت ہے ، جس کے لئے 11 بلین خوراک کی ضرورت ہوگی۔

    اس سے قبل جون میں عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ عالمی شیئرنگ سکیم کے ذریعے کووڈ 19 کی ویکسین لینے والے غریب ممالک کی ایک بڑی تعداد کو اپنے اپنے ممالک میں ویکسین پروگرام جاری رکھنے کے لیے کافی مقدار میں ویکسین کی خوراکیں دستیاب نہیں ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے سینیئر مشیر ڈاکٹر بروس آئلورڈ نے کہا تھا کہ کوویکس پروگرام کے تحت 131 ممالک کو ویکسین کی 90 ملین خوراکیں فراہم کی گئی ہیں وائرس اب بھی دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور کے پیش نظر ویکسین فراہمی کی یہ مقدار انسانی آبادیوں کو وائرس سے بچانے کے لیے ناکافی ہے یکسین کی عدم دستیابی ایک ایسے موقع پر سامنے آ رہی ہے جب بیشتر افریقی ممالک میں انفیکشن کی تیسری لہر جاری ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ چونکہ غریب ممالک میں ویکسین کی رسد میں دشواری کا سامنا ہے اسی لیے کچھ دولت مند ممالک، جن کے پاس ویکسین کی اضافی خوراکیں موجود ہیں، کوویکس اور دیگر ذرائع سے ویکسین کے عطیات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • کوروناویکسین نہ لگانے کی وجہ سےاسپتالوں میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے    ڈاکٹر نسیم صلاح الدین

    کوروناویکسین نہ لگانے کی وجہ سےاسپتالوں میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے ڈاکٹر نسیم صلاح الدین

    انڈس اسپتال میں وبائی امراض کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا کے بیشتر مریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ پھر بڑھ گیا ہے کورونا مثبت کیسز کی شرح اور اموات اور مریضوں میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اس موقع پر چند ایک شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ کیا گیا ہے ساتھ ہی حکومتی عہدیداران کی جانب سے عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی جا رہی ہے-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 8 فیصد ہو گئی

    سماجی فاصلے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً 8 فی صد ہوگئی ہے جبکہ کئی ایک ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے بیڈز کم پڑ گئے ہیں-

    اس حوالے سے ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے کہا کہ ویکسین نہ لگانے کی وجہ سے ہی اس وقت اسپتالوں میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے اسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا کے بیشتر مریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

    شہری ویکسین لگوائیں100 ڈالر انعام پائیں اعلان کر دیا گیا

  • شہری ویکسین لگوائیں100 ڈالر انعام پائیں اعلان کر دیا گیا

    شہری ویکسین لگوائیں100 ڈالر انعام پائیں اعلان کر دیا گیا

    امریکی شہر نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے این بی سی نیوز کے مطابق نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلیسیو کا منصوبہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین لگائی جائے اس کے لئے شہریوں کو 100 ڈالر انعام دینے کی پیشکش کی جائے میئر نے یہ اعلان بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کیا-

    جمعہ کے دن سے ، نقد انعام شہر کے باشندوں اور ملازمین کو دیا جائے گا جو حکومتی ویکسینیشن سینٹرز سے ویکسین لگوائیں گے۔ ایک عہدیدار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلی ڈوز لینے والوں کو یا تو پہلے سے ادائیگی والا ڈیبٹ کارڈ بھیج دیا جائے گا یا ای میل کے ذریعے فوری طور پر ڈیجیٹل جاری کیا جائے گا۔

    میئر نے کہا میں ذاتی طور پر یقین رکھتا ہوں کہ اس بات کی ضمانت اسی وقت موجود ہے اور وہاں آپ کو انعام دیا جائے گا ، مجھے لگتا ہے کہ اس سے لوگوں میں بہت بڑا فرق پڑے گا۔

    نیویارک کے میئر نے حکومتی ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگوانے والوں کو پیسے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔

    ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسی نیشن سب سے اہم ہے، اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اعلان کی بڑی وجہ امریکا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز کا رپورٹ ہونا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 8 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 8 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 76 مریض جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 59 ہزار 707 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 4 ہزار 497 نئے کورونا کیسزسامنے آگئے۔


    این سی او کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 جبکہ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 209 ہوگئیں جبکہ ملک میں کورونا مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.53 فیصد رہی-

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 74 ہزار 434، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 799، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 904، اسلام آباد میں 86 ہزار 602، بلوچستان میں 30 ہزار 19، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 631اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 935 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 995 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 903، خیبرپختونخوا 4 ہزار 435، اسلام آباد 797، گلگت بلتستان 133، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 620 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • سکول کھلیں ہیں:اورسیاسی اجتماعات زوروں پر،اب ایسا نہیں چلے گا:یہ اہم بات کس نے کی؟

    سکول کھلیں ہیں:اورسیاسی اجتماعات زوروں پر،اب ایسا نہیں چلے گا:یہ اہم بات کس نے کی؟

    لاہور:سکول کھلیں ہیں:اب بند کرنے کی پوزیشن میں نہیں:یہ اہم بات کس نے کی؟تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کہتے ہیں کہ سکولز کھلے رہیں گے،

    کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کہتے ہیں‌ کہ رواں سال ملک بھرپرائیویٹ سکولز میں مزید تعطیلات نہیں ہونگی۔

    کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے مزید کہا کہ مسلسل تعلیمی ادارے بند کرکےپانچ کروڑ طلبا کاگذشتہ 18 ماہ سےتعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔

    کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے مزید کہا کہ آن لائن تعلیم کی سہولت رکھنے وال سکولز آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

    کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا کہنا تھا کہ سکولز بند اورامتحانات ملتوی کرنے کی تجویز مستردکرتے ہیں۔ 50لاکھ طلباکے مستقبل کے لیےامتحانات شیڈول کےتحت ہرصورت لیے جائیں۔

    کاشف مرزا کہتے ہیں کہ سیاستدانوں کو اگربچوں کےمستقبل کااحساس ہے تواپنی سیاسی جلسے جلوس ملتوی کر دیں۔

    سندھ بلوچستان میٹرک اوراےواو لیول کے امتحانات ہوئے ہیں،اگر صوبوں کے 50 لاکھ طلبا کاامتحان ملتوی ہواتو یہ امتیازی سلوک ہوگا۔

    جو بچے ابھی امتحان نہیں دے سکتے ہیں انکے لیے ستمبر یا اکتوبر میں امتحان دینے کی آپشن موجود ہے۔وزیراعظم، چیف جسٹس،آرمی چیف اورNCOC الیکشن سرگرمیاں اورغیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں۔