Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی  ہے     اسد عمر

    پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے اسد عمر

    وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسینیشن 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے-

    باغی ٹی وی : اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین کی ڈوزز لگ چکی ہیں پہلی ایک کروڑ ویکسین 113 دن اور دوسری ایک کروڑ خوراکیں 28 دن میں لگیں۔


    اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تیسری ایک کروڑ خوراکیں 16 دن میں لگیں جبکہ اس ہفتے کے 6 دن کورونا ویکسین کی 9 لاکھ 34 ہزار خوراکیں دی گئیں جبکہ گزشتہ 6 دنوں میں کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں دی گئیں ہیں-

    دوسری جانب صوبہ پنجاب میں ایک دن میں ویکسینیشن کا سب سے بڑا ریکارڈ بن گیا ہے سیکرٹری سارہ اسلم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبہ بھر میں 5 لاکھ 49 ہزار 675 افراد کو ویکسین لگائی گئی اور پنجاب میں مسلسل 6 دن سے 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز

    انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 65 لاکھ ایک ہزار 984 شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 877 شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے باعث مزید 62 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی۔ کورونا کے 5 ہزار 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی۔

    ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 82 ہزار 865، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 264، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 920، اسلام آباد میں 87 ہزار 699، بلوچستان میں 30 ہزار 432، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 156 ہو گئی ہے۔

    کرونا ڈیلٹا تیزی سے جڑیں پھیلانے لگا ، 62 اموات

  • دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز

    دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز

    عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ 95 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے جبکہ 42 لاکھ 33 ہزار 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 29 ہزار 315 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 57 لاکھ 45 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

    فرانس میں 61 لاکھ 27 ہزار 19 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 867 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 57 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 332 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    روس میں 62 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 563 ہے۔ برطانیہ میں 58 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 654 اموات ہوچکی ہیں۔

    بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 24 ہزار 384 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 56 ہزار 437 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی ہے اور 23 ہزار 422 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

    اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

  • ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے    ڈبلیو ایچ او

    ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ مراکش سے پاکستان تک ڈیلٹا ویریئنٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیئے ہیں، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

    عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور متعدد ممالک میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے پاکستان میں بھی کورونا کے بھارتی قسم ڈیلٹا ویرئینٹ تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کیلیفورنیا وائرس کے بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں –

    سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    جبکہ کورونا وائرس کے باعث سندھ کی صورتحال آئے روز خراب ہوتی جا رہی ہےسندھ حکومت نے کراچی میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایک ہفتے کا لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے۔

    سندھ میں حکومت ہماری:کرونا کی وجہ سے بھارت والی صورتحال ہوئی تو ذمہ دار”وہ” ہونگے: بلاول…

    ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد کیلیفورنیا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ

     

  • برخوردار:کورونا پرسیاست نہ کریں‌:انسانیت کی زندگی کاسوال ہے:اسد عمرکی بلاول کونصیحت

    برخوردار:کورونا پرسیاست نہ کریں‌:انسانیت کی زندگی کاسوال ہے:اسد عمرکی بلاول کونصیحت

    ٕلاہور:برخوردار:کورونا پرسیاست نہ کریں‌:انسانیت کی زندگی کاسوال ہے:اسد عمرکی بلاول کونصیحت،اطلاعات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب کورونا وائرس کی صورتحال پر سیاست نہ کریں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹر پر لکھا کہ بلاول بھٹو صاحب آپ نے گزشتہ سال مجھے ایک میٹنگ میں بتایا تھا کہ ملک میں ایک دن میں 78 ہزار اموات ہوئی ہیں۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے جسے آپ بالکل نہیں سمجھتے۔ برائے مہربانی کورونا وائرس پر سیاست نہ کریں۔انسانیت کی زندگی کا سوال ہے ،

     

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث اگر کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوتی ہے تو اس کے ذمے دار عمران خان ہوں گے۔

    اپنے ٹویٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے متواتر بار لکھا کہ بلاول صاحب آپ لاک ڈاؤن چاہتے ہیں، لیکن ایسا کرنے پر بھارت کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا، ساری دنیا نے بھارت میں ہونے والی تباہی دیکھی۔ لاک ڈاون کے اثرات سے ابھی تک بھارت کی معیشت نہیں سنبھل سکی اور 7 فیصد تک سکڑ گئی۔کروڑوں لوگ غربت میں چلے گئے۔

     

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسی انسانی جانیں اور روزگار دونوں بچانا ہے، عمران خان کی پالیسی کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔کورونا سے بھارت میں اموات پاکستان سے 3 گنا زیادہ ہیں لیکن پاکستان کی معیشت میں 4 فیصد بہتری آئی ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے کل این سی او سی کے اجلاس میں سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے متعلق معاملات پر تفصیل میں مشاورت کرے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے لکھا کہ جو سندھ میں صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش کے بارے میں فیصلے کے گئے ہیں ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

    اسدعمر نے کہا کہ ہم نے کل بھی اور اج بھی اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا تھا، جس کی بنیاد پر جزوی تبدیلی کی گئ ہے، جو خوش آئند ہے لیکن ابھی بھی مزید ترمیم کی ضرورت ہے۔

     

    اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امید ہے کہ کل این سی او سی کے اجلاس میں سندھ حکومت ان تمام معاملات پر مزید تفصیل میں مشاورت کرے گی اور مشاورت سے ایسی حکمت عملی وضع ہو گی جس میں ریاست کے سب ستون مل کر سندھ کے عوام کی صحت اور روزگار دونوں کا دفاع کریں۔

    دوسری طرف این سی او سی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے کورونا پھیلاؤ کےمدنظر31 جولائی سے8 اگست تک پابندیوں کا نفاذ کیا، وفاق کے زیر انتظام بعض سیکٹرز بھی ایس او پیز کے تحت کام کرتے رہیں گے۔

  • سندھ میں حکومت ہماری:کرونا کی وجہ سے بھارت والی صورتحال ہوئی تو ذمہ دار”وہ” ہونگے: بلاول بھٹو

    سندھ میں حکومت ہماری:کرونا کی وجہ سے بھارت والی صورتحال ہوئی تو ذمہ دار”وہ” ہونگے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: سندھ میں حکومت ہماری:کرونا کی وجہ سے بھارت والی صورتحال ہوئی تو عمران خان ذمہ دارہونگے: اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سندھ میں‌ ہماری حکومت ہے ،اگرکورونا وائرس کے باعث خدانخواستہ کراچی میں بھارت والی صورتحال ہوئی توعمران خان، وفاقی وزرا ذمہ دارہونگے ۔ ان کوپکڑیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے کراچی میں پھیل رہا ہے، ان کوپتا تھا کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن کرے گی، جانتے ہوئے بھی مخالفت کررہے ہیں، کراچی میں کیسزکی شرح30فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔ ڈیلٹا ویرینٹ بہت خطرناک ہے، وفاقی حکومت ہمارا خیال کرنے کے بجائے ہمیں جاہل کہہ رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن،حکومت ہرچیزپرسیاست کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت کچھ کرتی ہے نہ کسی اورکوکچھ کرنے دیتی ہے، حکومت کولاک ڈاؤن پر اگر مدد نہیں کرنا تھی تو چپ رہتے، سندھ حکومت عوام کو بچانے کے لیے اقدامات کررہی ہے، اگربھارت کی طرح وائرس پھیل گیا توعمران خان، وزرا ذمہ دارہونگے، جب لاہورمیں کرفیو،لاک ڈاؤن کیا گیا توکوئی نہیں بولا تھا، یہ ایک نہیں دوپاکستان ہے۔

  • جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی طبیعت بگڑگئی:سانس اکھڑنے لگا،ہسپتال منتقل

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی طبیعت بگڑگئی:سانس اکھڑنے لگا،ہسپتال منتقل

    اسلام آباد:جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی طبیعت بگڑگئی:سانس اکھڑنے لگا،ہسپتال منتقل،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت بگڑگئی ہے اوراطلاعات ہیں کہ ان کوفوری طورپرہسپتال منتقل کیا جارہا ہے

    اس حوالے سے معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ان کی سانس اکھڑرہی ہے

     

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے کہا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جو کہ کورونا وائرس کا شکارہوگئے تھے ، اب ان کوآکسیجن کی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے ،

    ان کا کہنا تھا کہ طبیعت کے پیش نظرقاضی فائز عیسیٰ کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ،

    یاد رہے کہ چند دن پہلے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ کو کورونا ہوگیا تھا تب سے لیکراب تک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اوراہلیہ نے اپنے آپ کو گھر پرقرنطینہ کررکھا تھا

  • ویکسی نیشن کیلئے رش،احتجاج،دھکم پیل،سیکیورٹی گارڈ زخمی:پولیس طلب کرلی گئی

    ویکسی نیشن کیلئے رش،احتجاج،دھکم پیل،سیکیورٹی گارڈ زخمی:پولیس طلب کرلی گئی

    کراچی: ویکسی نیشن کیلئے رش،احتجاج،دھکم پیل،سیکیورٹی گارڈ زخمی:پولیس طلب کرلی گئی،اطلاعات کے مطابق کراچی میں ویکسی نیشن کیلئے شہریوں کا ایکسپو سنٹر کے باہر شدید رش دیکھا گیا، طویل قطاروں میں لگے افراد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، ہال کے شیشے توڑ دیئے اور سکیورٹی پر تعینات سکاؤٹ اہلکار زخمی ہو گیا۔

    خیال رہےکہ سندھ حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم بلاک کرنے کی تجویز پر کراچی کے ویکسین مراکز پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے اور صبح سویرے سے لےکر رات گئے تک ان مراکز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ ایکسپو سینٹرکے ہال نمبر3 میں ویکسینیٹرز نے 2 گھنٹے کے لیےکام چھوڑ دیا تھا، ویکسینیٹرز کو تنخواہ نہیں ملی تھی جس پر انہوں نے کام بند کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ہال نمبر4 میں کارٹیجز ختم ہوگئے تھے جس کے باعث وہاں بھی ویکسینیشن رک گئی تھی، ویکسینیشن کا عمل کئی گھنٹے بند رہا جس پر شہری مشتعل ہوگئے تھے۔

  • لاہورمیں بھارتی ڈیلٹا کے حملے:13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

    لاہورمیں بھارتی ڈیلٹا کے حملے:13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

    لاہور: لاہور کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے، لاک ڈاؤن 12 اگست تک نافذ رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تیرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، ان علاقوں میں علامہ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن،شالیمار ٹاؤن، گلبرگ، سمن آباد سمیت کینٹ کے کچھ علاقے شامل ہیں۔

    سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ذریعے 12 اگست تک آمدورفت کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور کی درخواست پر محکمہ صحت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام مذہبی ، سیاسی ، ثقافتی اور پرائیویٹ اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔

    سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں میں صرف اشیائے ضروریہ سے متعلق کاروبار کھل سکیں گے۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں گروسری اور فارمیسیز کھل سکیں گی۔

    لاک ڈاؤن کے دوران ہسپتالوں، کلینکس ، لیبارٹریز کے اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔ دوسری جانب حکومت کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے پر غور کررہی ہے تاہم ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

  • سندھ میں لاک ڈاون اورپھرپابندیاں :سمجھ سے بالاترنہیں مانتے:وفاق کا اعتراض

    سندھ میں لاک ڈاون اورپھرپابندیاں :سمجھ سے بالاترنہیں مانتے:وفاق کا اعتراض

    کراچی :سندھ میں لاک ڈاون اورپھرپابندیاں :سمجھ سے بالاترنہیں مانتے:وفاق کا اعتراض،اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ نے کرونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے مد نظر 31 جولائی سے 8 اگست تک مختلف پابندیوں کا نفاذ کیا ھے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیئے جانے والے نوٹیفیکیشن میں کچھ سیکٹرز کو دی جانے والی استثنی کے علاوہ وفاق کےزیر انتظام مندرجہ ذیل سیکٹرز بھی پہلے سے تعین کردہ SOPs کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

    فضائی آپریشن معمول کے مطابق پہلے سے وضع کردہ SOPs کے مطابق جاری رہیں گے، ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔

    وفاق کے زیرانتظام دفاتر میں عملے کی تعداد کو کم سے کم اور کرونا SOPs کے مطابق فرائض سر انجام دینے کی ھدایات جاری کردی گئی ہیں‌

    ادھر ذرائع کےمطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج اوراس سے متعلقہ سروسز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی

    ادھرکچھ پابندیاں‌ ہٹا بھی لی گئی ہیں ، اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہےکہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی،

    بیکری، ڈیری ملک شاپز پر کوئی وقت لاگو نہیں ہوگا، دودھ کی گاڑیوں سمیت دیگر اہم سامان کی ترسیل والی گاڑیوں کو نہیں روکا جائے، گاڑیوں کے عملے کا ویکسیینیشن کارڈ چیک کر کے جانے دیا جائے۔ ریسٹورنٹ ہوم ڈیلیوری کے تحت کام کرسکتے ہیں۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق چنگچی، ٹیکسی اور رکشہ کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت دیدی گئی، گنجائش سے زائد افراد رکشہ، چنگچی اور ٹیکسی میں سوار نہ ہوں، گاڑی میں دو افراد کی سواری پر سے بھی پابندی اٹھالی گئی، دودھ اور بیکری کی دکانوں کے عملے کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے

  • سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    آسٹریلیا: سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے 300 فوجی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

    ریاستی وزیر برائے پولیس اور ہنگامی حالات ڈیوڈ ایلیوٹ نے کہا کہ سڈنی کے کچھ عوام سمجھتے ہیں کہ کورونا ضوابط پر عملدرآمد ان پر لاگو نہیں ہوتے ہیں لہذا اس اقدام کا مقصد ان کی اس سوچ کو بدلنا اور کورونا لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

    آسٹریلیا کی ڈیفنس فروس کی فوج کو پیر سے غیرمسلح گشت شروع کرنے سے قبل تربیت دی جائے گی عوم سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران صرف بہت ضروری کاموں جیساکہ شاپنگ اور طبی علاج معالجہ اور دیگر ضروری کاموں کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔

    واضح رہے کہ این ایس ڈبلیو کے پولیس کمشنر مک فلر نے جمعرات کو وزیر اعظم سکاٹ موریسن سے اے ڈی ایف کی مدد کی درخواست کے بعد کہا تھا کہ فوجیوں کی ضرورت ہے کیونکہ پولیس نے آنے والے دنوں میں سڈنی میں اپنی نفاذ کی سرگرمیوں کو بڑھایا ہے –

    کمشنر فلر نے ایک بیان میں کہا ،اے ڈی ایف کی مدد پچھلے 18 مہینوں میں ضروری رہی ہے – خاص طور پر پچھلے سال کے سرحدی آپریشن کے دوران ، جاری ہوٹل قرنطینہ آپریشن اور پولیس آپریشن سینٹر میں لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ فراہم کی جانے والی امداد میں ایے ایف ڈی نے اہم کردار ادا کیا-

    بعد ازاں وزیر دفاع پیٹر ڈٹن نے تصدیق کی تھی کہ درخواست منظور کر لی گئی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا آنے والے دنوں میں 300 تک دفاعی اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ این ایس ڈبلیو حکام کو کوویڈ 19 کی پابندی کے تعمیل کے اقدامات میں مدد دی جا سکے۔”

    انہوں نے بتایا تھا کہ دفاعی ارکان جمعہ 30 جولائی کو تعیناتی شروع کریں گے تاکہ ہفتے کے آخر میں تربیت لیں اور پیر 2 اگست کو این ایس ڈبلیو پولیس کی ہدایت پر کام شروع کریں۔