Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز کورونا کی بھارتی قسم کے ہیں    محکمہ صحت پنجاب

    لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز کورونا کی بھارتی قسم کے ہیں محکمہ صحت پنجاب

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کی دیگر اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہیں –

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے 73 نمونوں کا تجزیہ کیا گیا گزشتہ 15 روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تجزیہ کیا گیا۔ لاہور میں ڈیلٹا کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا کے ڈیلٹا قسم کا پھیلاوَ 100 فیصد زیادہ ہے لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہیں۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 3 اعشاریہ 7 فیصد پہنچ گئی ہے ڈیلٹا ویرینٹ سے بچاوَ کا واحد راستہ ویکسینیشن ہے۔

  • عید آ گئی، 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملی،کرونا ویکسی نیشن سنٹر کے ملازمین کا احتجاج

    عید آ گئی، 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملی،کرونا ویکسی نیشن سنٹر کے ملازمین کا احتجاج

    عید آ گئی، 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملی،کرونا ویکسی نیشن سنٹر کے ملازمین کا احتجاج

    کراچی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرمیں رجسٹریشن کا عمل معطل کر دیا گیا ہے

    ایکسپوسینٹر میں کنٹریکٹ ملازمین نےعوام کی رجسٹریشن کاعمل روک دیا ایکسپو سینٹر میں 3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز نے احتجاج کیا ،ملازمین کا کہنا تھا کہ عید آ گئی ہے ہم تین ماہ سے کام کر رہے ہیں لیکن تنخواہیں نہیں ملیں ہمیں تنخواہیں ادا کی جائیں ،احتجاج کے دوران آئی ٹی عملہ اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی ایکسپوسینٹرمیں 300کےقریب ورکرزرجسٹریشن کاکام کررہے ہیں

    ویکسی نیشن سنٹر میں احتجاج کی وجہ سے آئے ہوئے شہری پریشان ہیں تا ہم عملے کا کہنا ہے کہ گھروں میں فاقے چلنا شروع ہو گئے ہیں کب تک بغیر تنخواہوں کے کام کریں گے ،شہری احتجاج کے بعد ویکسین لگوائے بغیر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے این سی او سی نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کر رکھی ہے، ملک بھر میں ویکسی نیشن کے مراکز قائم کئے گئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار327 نئے کیسز سامنے آئے ،کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی ہے،ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 37 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں کورونا مچبت کیسز کی شرح 6.1 فیصد رہی

    دوسری جانب نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کےرپورٹ کیسز میں 50 فیصد ڈیلٹا ویریئنٹ کے ہیں، پاکستان میں جو ویکسینز لگائی جارہی ہیں وہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے لیے مؤثر ہیں۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آرہے ہیں قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6فیصد سے بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20فیصد ہوگئی ہے،ملک بھر میں 1900افراد کی حالت تشویشناک ہےبھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7گنا زیادہ ہے،

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    ویکسین لگوانے کے باوجود، رکن اسمبلی خاندان کے 4 افراد سمیت کرونا کا شکار

  • سوشل میڈیا پرعالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات دی جارہی ہیں     امریکی صدر

    سوشل میڈیا پرعالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات دی جارہی ہیں امریکی صدر

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات دی جارہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غلط معلومات دینے والے لوگوں کو مار رہے ہیں، کورونا اب صرف غیر ویکسین شدہ افراد کے درمیان رہ گیا ہےفیس بک کو اپنا طرز عمل بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے "رائٹرز” کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہائوس کے پریس سیکرٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ادارے ان غلط معلومات کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ اور ہر کسی کو کردار ادا کرنا چاہیے کہ جو بھی معلومات دی جارہی ہیں وہ سچ پر مبنی ہوں۔

    ساکی نے کہا کہ فیس بک ، جو انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا مالک ہے ، کو اپنے پلیٹ فارم سے ویکسین کی غلط معلومات کو دور کرنے کے لئے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انسداد ویکسین کی 65 فیصد غلط معلومات کے لئے 12 افراد ذمہ دار ہیں۔ اس کا پتہ سینٹر فار کاؤنٹر ڈیجیٹل ہیٹ نے مئی میں کیا تھا ، لیکن فیس بک نے اس طریقہ کار کو متنازع کردیا ہے۔

    ساکی نے کہا ، "یہ سبھی فیس بک پر سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک کو بھی "نقصان دہ خلاف ورزی پوسٹوں کو دور کرنے کے لئے زیادہ تیزی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔”

    امریکی سرجن جنرل وویک مورتی نے بھی کووڈ 19 اور اس سے متعلق ویکسینزکے بارے میں غلط معلومات کی بڑھتی لہر پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ، اور کہا کہ یہ وبائی امراض کا مقابلہ کرنا اور جان بچانا مشکل بنا رہا ہےانہوں نے ایک بیان میں کہا ، "امریکی جانوں کو خطرہ ہے۔

    صدر جو بائیڈن کی سربراہی میں ملک کے اعلی ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنے پہلے مشورے میں ، مورتی نے ٹیک کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے الگورتھم کو موڑ دیں تاکہ غلط معلومات کو مزید تخفیف کی جاسکے اور محققین اور حکومت کے ساتھ مزید ڈیٹا شیئر کریں تاکہ اساتذہ ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور میڈیا کو غلط معلومات سے لڑنے میں مدد ملے۔

    یشنل پبلک ریڈیو کے ذریعہ اطلاع دی گئی کہ”صحت سے متعلق غلط معلومات عوامی صحت کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اس سے الجھن پیدا ہوسکتی ہے ، عدم اعتماد کو بویا جاسکتا ہے ، لوگوں کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور صحت عامہ کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ صحت سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کو محدود رکھنا اخلاقی اور معاشرتی طور پرلازمی امر ہے-

    دوسری جانب فیس بک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حقائق کے برخلاف الزامات سے پریشان نہیں ہوں گے۔

    فیس بک کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی نے "کمپنی نے کوویڈ 19 کے بارے میں غلط معلومات اور عوامی صحت کی حفاظت کے لئے ویکسین کے خلاف جارحانہ اقدام اٹھانے” کے لئے سرکاری ماہرین ، صحت کے حکام اور محققین کے ساتھ شراکت کی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا ، "اب تک ہم نے کوویڈ کی غلط معلومات کے 18 ملین سے زائد اکاؤنٹس بلاک کر دیئے ہیں ان قوانین کو بار بار توڑنے والے اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے ، اور 2 ارب سے زائد افراد کو ہمارے ایپس میں کووید 19 اور ویکسین کے بارے میں قابل اعتماد معلومات سے مربوط کیا ہے۔”

    فیس بک نے وبا اور اس کی ویکسین کے بارے میں کچھ غلط دعوے کرنے کے خلاف قوانین متعارف کرائے ہیں۔ پھر بھی ، محققین اور قانون سازوں نے طویل عرصے سے سائٹ پر مواد کی سست روی کے بارے میں شکایت کی ہے۔

    مورتی نے وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ میں کہا کہ وبا کی غلط معلومات زیادہ تر ان افراد کی طرف سے آتی ہیں جو شاید یہ نہیں جانتے ہیں کہ وہ جھوٹے دعوے پھیلارہے ہیں –

    ان کی ایڈوائزری لوگوں سے یہ بھی درخواست کرتی ہے کہ وہ آن لائن آن لائن مشکوک معلومات کو نہ پھیلائیں۔ سینٹر فار کاؤنٹر ڈیجیٹل ہیٹ کے سربراہ ، ایک گروپ جو وبا کے بارے غلط معلومات پر آن لائن پر نظر رکھتا ہے ، نے کہا کہ یہ ناکافی ہے۔

  • کرونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم نے لاہور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کرونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم نے لاہور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کرونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم نے لاہور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھارتی کرونا پھیلنے لگا

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا کی ڈیلٹا قسم کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 73 نمونوں کاتجزیہ کیاگیا ، گزشتہ 15 روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تجزیہ کیا گیا، کورونا کے ڈیلٹا قسم کا پھیلاوَ 100 فیصد زیادہ ہے،لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہیں،لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 3اعشاریہ 7 فیصد پہنچ گئی، ڈیلٹا ویرینٹ سے بچاوَ کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے ،بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کی دیگر اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے،

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس تیزی سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پھیل رہا ہے،اگر یہ مکمل طور پر پھیل گیا تو ہمیں ویکسی نیشن کے عمل کو پھر سے کرنا ہوگا.شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل ہے،عید سے پہلے حالات کو مکمل طور پر قابو میں لینا ہوگا، تاکہ عید پر لاک ڈاؤن نہ لگانا پڑے،

    نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کےرپورٹ کیسز میں 50 فیصد ڈیلٹا ویریئنٹ کے ہیں، پاکستان میں جو ویکسینز  لگائی جارہی ہیں وہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے لیے مؤثر ہیں۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آرہے ہیں قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6فیصد سے بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20فیصد ہوگئی ہے،ملک بھر میں 1900افراد کی حالت تشویشناک ہےبھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7گنا زیادہ ہے،

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    ویکسین لگوانے کے باوجود، رکن اسمبلی خاندان کے 4 افراد سمیت کرونا کا شکار

    کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ،اسد عمر نے کی شہریوں سے اپیل

  • ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 اموات،مثبت کیسز کی شرح میں بدستور اضافہ

    ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 اموات،مثبت کیسز کی شرح میں بدستور اضافہ

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران ملک بھر میں کورونا سے 39 اموات ہوئیں –

    باغی ٹی وی : این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید2 ہزار327 نئے کیسز سامنے آئے ،کوروناکےفعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی-

    ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹے کےدوران 37 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں کورونا مچبت کیسز کی شرح 6.1 فیصد رہی –

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 415 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا سے 2افرادجاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں 24گھنٹے کے دوران کورونا سے 9اموات رپورٹ ہوئیں-

    لاہور 246، راولپنڈی 69، فیصل آباد 16اورملتان میں 13کوروناکیسز رپورٹ ہوئے سیالکوٹ 9 اور بہاولپور میں کورونا کے 9 کیسزسامنے آئے رحیم یار خان اور سرگودھا میں کوروناکے 5 کیسزرپورٹ، محکمہ صحت گوجرانوالہ، گجرات اور مظفرگڑھ میں کورونا کے 4،4 کیسز رپورٹ ہوئے-

    بہاولنگر اور خانیوال میں کورونا کے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چینوٹ، جھنگ، جہلم، قصور، خوشاب، اوکاڑہ، پاکپتن میں 2،2 کیسز رپورٹساہیوال، شیخوپورہ اور وہاڑی میں کورونا کے 2،2 کیسز سامنے آئے بھکر، حافظ آباد، لیہ، لودھراں، ناروال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمنڈی بہاوالدین میں کوروناکا 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا-

  • بلغاریہ نے برطانیہ کے لیے دروازے بند کرلئے

    بلغاریہ نے برطانیہ کے لیے دروازے بند کرلئے

    لندن:بلغاریہ نے برطانیہ کے لیے دروازے بند کرلئے ,اطلاعات کے مطابق یورپی ملک بلغاریہ نے برطانیہ کے لیے دروازے بند کرلیئے ہیں ، اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ڈیلٹا وائرس نے جس طرح پھر برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے اس سے بچنے کا واحد یہی حل ہے کہ برطانیہ کے لیے بلغاریہ کے تمام دروازے بند کردیئے جائیں

    اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ بلغاریہ نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اوریہ بھی شرط عائد کی ہے کہ جب تک صورت حال بہتر نہیں ہوتی یہ پابندی برقرار ہی رہے گی

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی یورپ کے اکثرملکوں نے برطانیہ کےلیے اپنے دروازے بند کرلئے تھے اورسخت پابندیاں بھی عائد کردی تھی

    فرانس برطانیہ سے آنے والی ریل سمیت ہر قسم کے فضائی، سمندری اور زمینی سفر پراتوار کی رات سے اڑتالیس گھنٹوں کے لیے پابندی عائد کردی تھی ۔

    جرمنی، اٹلی اور نیدر لینڈ نے بھی برطانیہ سے آنے والی پروازوں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے جب کہ آئرلینڈ نے کہا تھا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک سے آنے والی پروازوں اور کشتیوں پر پابندیاں عائد کردے گا۔

    بیلجیم کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ سے چلنے والی مقبول ترین یورو اسٹار سروس سمیت تمام پروازوں اور ٹرینوں کے لیے اپنی سرحدوں کو بند کردے گا۔

  • پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے کو برطانوی عدالت نے درست قرار دیدیا

    پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے کو برطانوی عدالت نے درست قرار دیدیا

    لندن :پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے کو برطانوی عدالت نے درست قرار دیدیا،اطلاعات کے مطابق لندن ہائیکورٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعللق کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ برطانوی حکومت ہی کرسکتی ہے۔

    پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے کے خلاف بیرسٹر زہاب جمالی نے 3 پاکستانیوں کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جس پر لندن ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں کیسز کم ہونے کے باوجود بھارت سے پہلے کیوں ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا۔

    عدالت نے قرار دیا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کے فیصلے درست ہیں۔

    یاد رہےکہ برطانیہ نے پاکستان کوکورونا کیسز کی کم شرح ہونے کے باوجود ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے پر برطانیہ اورپاکستان میں سخت ردعمل سامنےآیا تھا ، حکومت برطانیہ کے اس فیصلے کے خلاف برطانیہ میں مقیم کئی شہریوں نے لندن ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پرآج عدالت نے فیصلہ سنا دیا

  • اس بار نہیں چلے گی ٹرین:پاکستان ریلوے نے پردیسیوں کوغمگین کردیا

    اس بار نہیں چلے گی ٹرین:پاکستان ریلوے نے پردیسیوں کوغمگین کردیا

    کراچی: اس بار نہیں چلے گی ٹرین:پاکستان ریلوے نے پردیسیوں کوغمگین کردیا ،اطلاعات کے مطابق ریلوے میں پہلی بار عید الاضحیٰ کے موقع پر عید اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ عید پر معمول کی ٹرینوں کے ساتھ دو، دو اضافی کوچز کی تجویز زیر غور ہے، ملت ایکسپریس حادثہ محکمہ ریلوے کو بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق ملت ایکسپریس حادثے کے بعد ایگزامنرز نے بوسیدہ بوگیوں کی کلیئرنس بند کردی، ملت ایکسپریس حادثے میں ایک ٹرین ایگزامنر کو معطل کیا جاچکا ہے۔ محکمہ ریلوے کے پاس موجود 400 سے زائد بوسیدہ بوگیوں کو زبردستی چلایا جارہا تھا۔

    دوسری جانب عید پر اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بس والوں نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا، عید پر آبائی علاقوں میں جانے والے پردیسی بکنگ آفس پر پریشانی کا شکار ہیں۔

  • کپتان پردنیا کواعتماد: ایک اورغیرملکی ایئرلائن کا پاکستان میں آپریشن شروع کردیا

    کپتان پردنیا کواعتماد: ایک اورغیرملکی ایئرلائن کا پاکستان میں آپریشن شروع کردیا

    کرا چی: کپتان پردنیا کواعتماد: ایک اورغیرملکی ایئرلائن کا پاکستان میں آپریشن شروع کردیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی ہوابازی کے شعبے کے لیے ایک اور مثبت خبر ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن”فلائی ‏بغداد” نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔

    پاکستان سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عراقی شہر نجف سے کراچی کیلئے “فلائی بغداد” کی پہلی پرواز 165مسافر لے کر پہنچ گئی۔ ‏فلائی بغداد” کے طیارے کو کرا چی ائیر پورٹ پر سی اے اے نے واٹر سلوٹ پیش کیا۔ ‏

    سی اے اے کے مطابق فلائی بغداد پاکستان سے عراق کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے ‏گا، دوسرے مرحلے میں لاہور سے نجف فلائٹ شیڈول کا آغاز کیا جائے گا۔نئی ایئرلا ئن کے آپریشن سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے فلائی بغداد ایئرلائن کی درخواست ‏پر پروازوں کی اجازت دی۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کو سیاحت کیلئے5سال کیلئےٹی پی آرایل ‏لائسنس ‏جاری کر دیا ہے۔ڈی جی سی اےاے نے لائسنس ایئرلائن کی انتظامیہ کے حوالے کیا، نجی ایئرلائن2طیاروں سے ‏‏آپریشن شروع کر کے فلیٹ مزیدبہتر کرے گا۔

    ترجمان سی اےاے کا کہنا ہے کہ تربت، گوادر اور اسکردو کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی یہ ‏‏پروازیں کراچی،اسلام آباداورلاہور سےچلائی جائیں گی۔

  • کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ،اسد عمر نے کی شہریوں سے اپیل

    کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ،اسد عمر نے کی شہریوں سے اپیل

    کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ،اسد عمر نے کی شہریوں سے اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوروناویکسین لگوائیں شہری عید کی چھٹیوں میں تفریحی مقامات کی طرف نہ جائیں،بھارتی ویرینٹ پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ ہے ملک میں 18سال سے زائد عمر کے ساڑھے12 کروڑ سے زائد لوگ ہیں،پاکستان میں ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد انتہائی قلیل ہے، کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے،پاکستان میں 2کروڑ 21لاکھ ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں ویکسین نہ لگوانے والے 333 افراد میں ایک شخص کو کورونا ہوا، ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے 1250 لوگوں میں ایک شخص کو کورونا ہوا، آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ کو 4گنا زیادہ خطرہ ہے،سائنسدان فلسفے کی بنیاد پر نہیں حقائق کی بنیاد پر خبردار کررہے ہیں،4 دنوں سے یومیہ ویکسی نیشن کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آرہے ہیں قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6فیصد سے بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20فیصد ہوگئی ہے،ملک بھر میں 1900افراد کی حالت تشویشناک ہےبھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7گنا زیادہ ہے،

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    ویکسین لگوانے کے باوجود، رکن اسمبلی خاندان کے 4 افراد سمیت کرونا کا شکار