Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

    کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

    اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔اطلاعات کے مطابق پی کے 6852 بیجنگ سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، چین سے سائینو ویک ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 15 لاکھ سائینو ویک ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ حکام نے ویکسین ای پی آئی کے حوالے کردیں۔کورونا ویکسین کی فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقلی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی ایک کروڑ ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں، چین سے 20 لاکھ ویکسین ڈوز کی گزشتہ کھیپ 13 جولائی کو لائی گئی تھی۔رواں ماہ کورونا ویکسین کی تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈوز پاکستان پہنچیں گی جبکہ رواں ماہ 85 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز پاکستان لائی جاچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ چین سے 20 لاکھ سائینو فارم، 55 لاکھ سائینو ویک ڈوز لائی جاچکی ہیں، پاکستان کو رواں ماہ کوویکس سے 25 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات  نےپاکستانیوں کو بڑا ریلیف دے دیا

    متحدہ عرب امارات نےپاکستانیوں کو بڑا ریلیف دے دیا

    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات نےپاکستانیوں کو بڑا ریلیف دے دیا ،متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے جاری حکم نامہ واپس لے لیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق سے متعلق جاری حکم نامہ واپس لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری اور یو اے ای کے سفیر ابراہیم الزاہبی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ اور سفارت خانے سے تصدیق لازمی نہیں ہے۔یو اے ای کے سفیر کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد صرف نادرا سرٹیفکیٹ درکار ہوگا

    یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات آنے کے لیے نادرا سے جاری کورونا سرٹیفکیٹ کی یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق لازمی کرانی ہوگی۔متحدہ عرب امارات سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ پالیسی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، عام پاکستانیوں، سفارتکاروں اور اہلخانہ پر بھی سرٹیفیکٹ کی شرط لاگو ہوگی۔

    خیال رہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت کئی جنوب ایشیائی ممالک کے مسافروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔

  • پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا وائرس سب سے بڑا خطرہ : 2 ہزار 545 نئے کورونا کیسز

    پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا وائرس سب سے بڑا خطرہ : 2 ہزار 545 نئے کورونا کیسز

    اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی: 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ:بھارتی ڈیلٹا وائرس سب سے بڑا خطرہ،اطلاعات کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ملک میں‌ بھارتی ڈیلٹا وائرس بہت زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے اوراس کے سد باب کے لیے کوششیں بھی جاری ہیں‌،

    اسی حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر درست فیصلے نہ کیے گئے تو پاکستان کو کورونا کے حوالے سے بھارت جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    حکام کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرنے کے ساتھ عوام پر وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے اور ویکسین لگوانے کے لیے زور دیا گیا تھا۔تاہم ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 ہزار 545 رہی۔

    وائرس کی تشخیص کے لیے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 ہزار 910 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 5.2 فیصد مثبت کیسز آئے اور مزید 47 افراد انتقال بھی کر گئے۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیس سندھ میں ریکارڈ کیے گئے جن کی تعداد ایک ہزار 420 رہی اور 26 مریض انتقال کر گئے، یومیہ کیسز کی یہ تعداد 23 مئی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

    ادھر این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کے پیشِ نظر صوبائی حکومت نے اِن ڈور ڈائننگ، اول سے ششم جماعت تک کے طلبہ کے لیے اسکول، تفریحی مقامات بشمول سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جھیل، سوئمنگ پولز اور اِن ڈور جمز پیر (19 جولائی) سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم جن اسکولوں میں امتحانات جاری ہیں وہ معمول کے مطابق اپنے افعال سرانجام دیں گے۔

  • آزاد کشمیر حکومت کی 10 دن کے لیے ‏سیاحت پر مکمل پابندی عائد:مگرمریم نواز پر نہیں‌

    آزاد کشمیر حکومت کی 10 دن کے لیے ‏سیاحت پر مکمل پابندی عائد:مگرمریم نواز پر نہیں‌

    مطفرآباد:کورونا کے بڑھتے کیسز اور وبا کی نئی لہر کے پیش نظر آزاد کشمیر حکومت نے 10 دن کے لیے ‏سیاحت پر پابندی عائد کر دی۔یہ پابندی غریب عوام کے لیے تو موثرلگتی ہے لیکن مریم نواز جو کہ الیکشن کے نام پرپوری پارٹی قیادت کےساتھ آزادکشمیر میں سیروسیاحت کےلیے مارے مار پھررہےہیں ، یہ پابندی ان کے لیے نہیں ؟

    ادھر اس حوالے سے معلوم ہو اہے کہ محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے آئندہ ہفتے سے سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلق ‏اداروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق آزادکشمیر میں سیاحت پر پابندی 19 تا 29 جولائی ہو گی اور اس دوران ‏تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا کےباعث آزادکشمیر میں سیاحتی سرگرمیاں 10دن کےلیےمعطل ‏رہیں گی۔

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ‏سیاسی جماعتوں کی بھرپور عوامی مہم جاری ہے اور یومیہ بنیادوں پر بڑے بڑے جلسے اور ‏انتخابی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔

  • ویکسین لگوانے کے باوجود، رکن اسمبلی خاندان کے 4 افراد سمیت کرونا کا شکار

    ویکسین لگوانے کے باوجود، رکن اسمبلی خاندان کے 4 افراد سمیت کرونا کا شکار

    ویکسین لگوانے کے باوجود، رکن اسمبلی خاندان کے 4 افراد سمیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا کیسز میں کچھ دنوں سے کمی تو ہو رہی ہے تا ہم این سی او سی کی جانب سے مسلسل خبردار کیا جا رہا ہے کہ بے احتیاطی کی وجہ سے کرونا مزید پھیل سکتا ہے

    جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی کا کورونامثبت آگیا ،نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت خاندان کے 4 افراد کرونا کا شکار ہو گئے ہیں ،کرونا ہونے کے بعد ہم سب نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے چھوٹی بیٹی کےعلاوہ سب نے کوروناویکسین لگوا رکھی ہے، ایک ہفتے سے ہم سب آئسولیشن میں ہیں،

    نصرت سحر عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ھم سب آئیسولیٹ ھیں سب سے دعا کی درخواست ھے اور آپ سب سے احتیاط کی کیونکہ اسکی تکلیف بہت زیادہ ھے

    واضح رہے کہ این سی او سی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام احتیاط کریں، ویکسین لگوائیں اور ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں تا ہم عوام کی جانب سے احتیاط نہیں کی جار ہی، این سی او سی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو لاک ڈاؤن عید کے ایام میں ہو سکتا ہے

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

  • برطانیہ :موسم سرما میں موسمی فلو اور کورونا وائرس این ایچ ایس کیلئے ایک خطرناک ترین چیلنج ثابت ہو سکتا ہے   ماہرین نے خبردار کرد یا

    برطانیہ :موسم سرما میں موسمی فلو اور کورونا وائرس این ایچ ایس کیلئے ایک خطرناک ترین چیلنج ثابت ہو سکتا ہے ماہرین نے خبردار کرد یا

    برطانیہ :سائنسدانوں نے اس آنے والے موسم سرما میں کورونا وائرس موسمی وائرس کے حوالے سے خبردار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے سکائے نیوز نے ایک رپورٹ کا حوالے سے بتایا کہ اس موسم سرما میں 60 ہزار سے زائد افراد فلو سے مر سکتے ہیں اور موسمی وائرسزاور کوویڈ 19 کی اکٹھے حملے کی وجہ سے یو کےکا ادارہ صحت نیشنل ہیلتھ سروسز(این ایچ ایس) بھی ان سے پر قابو پانے میں ناکام رہ سکتا ہے-

    اس سخت انتباہ سائنس دانوں نے کیا تھا جو کہتے ہیں کہ فلو کا موسم خاص طور پر مہلک ثابت ہوسکتا ہے لیکن فلو جاب کے بڑھے ہوئے پروگرام اور فلو کے ٹیسٹوں میں تیزی سے خطرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    کوویڈ 19 کی پابندیوں کا مطلب یہ ہے کہ سانس کے بہت سارے وائرس پچھلے موسم سرما میں عام طور پر اس طرح پھیل نہیں سکتے تھے کہ اس کی وجہ سے کچھ وائرلوجسٹ فکر مند ہیں جو کہتے ہیں کہ موسمی سانس کی بیماریوں سے آبادی قوت مدافعت سے سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے لوگوں کے ملنے جلنے اور اھتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سےیہ وائرس مزید پھیلتا جائے گا-

    اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلو اور آر ایس وی (ریسپائریٹری سنسٹیئل وائرس) اسپتال میں داخل ہونے اور اموات ایک "معمول” سال میں دو بار ہوسکتی ہیں اور یہ کوویڈ 19 انفیکشن میں اضافے کے موافق ہوسکتی ہے۔

    اس رپورٹ کے مصنف ماہر ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ، پروفیسر سر اسٹیفن ہولگیٹ نے کہا چار اہم چیلنجز ہیں: سب سے پہلے سانس کے وائرس میں اضافے سے وسیع پیمانے پر افراد متاثر ہو سکتے ہیں اور این ایچ ایس پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔

    دوسری بات ، کوویڈ 19 کی ایک تیسری لہر پھیل رہی ہے اور این ایچ ایس کو پچھلے 15 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں کوویڈ کی وجہ سے بہت پریشر کا سامنا رہا ہے اور اب یہ ایک حقیقی چیلنج بننے والا ہے۔

    تیسرا یہ کہ ، این ایچ ایس پہلے ہی دباؤ میں ہے ، لہذا امکان ہے کہ موسم سرما کے ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہ ہو آخر کار وبائی بیماری کی وجہ سے برطانیہ کی آبادی کے اندر بدترین جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہوئی ہیں

    انہوں نے مزید کہا مجموعی طور پر سوسائٹی نے پچھلے 15 مہینوں سے یہ سیکھا ہوگا کہ یہ قبول نہیں ہے کہ (ہمارے پاس) تمام ریسپائرئٹری وائرسز سردیوں میں حملہ کر دیں اور قریب قریب ہی ہماری نیشنل ہیلتھ سروس بند ہو جائے-

    "اگر ایسی چیزیں موجود ہیں جو ہمیں ٹرانسمیشن کی روک تھام کرنا چاہئے تو ہمیں وہ کرنا چاہئے ا س کے لئے ہمیں احتیاطی تدابیر کرنی چاہئے جن میں ماسک پہننا اور غیر ضروری میل ملاقاتیں سرفہرست ہیں-

    انہوں نے کہا کہ ہم واقعی اس قابل ہیں کہ ہم ان تمام وائرسز کے ذریعہ پیدا ہونے والی صورتحال پر سالانہ مستقل دباؤ کو روکنے کے لئے احتاطی تدابیر اختیار کریں اوراس کا مطلب صرف رویے میں تبدیلی ہے۔

    اور انفیکشن کی موجودہ لہر کی وجہ سے این ایچ ایس کو دیکھ بھال کی کوشش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انگلینڈ میں پچاس لاکھ سے زیادہ افراد انتظار کی فہرست میں شامل ہیں۔

    لوگ جو بیماری میں توجہ نہیں دیتے اور مدد کے حصول کو چھوڑ دیتے ہیں وہ بھی اس موسم سرما میں دمہ ، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے حالات کے لئے درکار امداد میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    انہوں نے کوویڈ 19 ٹیسٹ میں توسیع کا بھی مطالبہ کیا جس میں فلو اور آر ایس وی کے ٹیسٹ بھی شامل کیے گئے تھے – مثال کے طور پر اگر GPs فوری طور پر اس بات کی تصدیق کر سکے کہ آیا مریض کو فلو ہے یا نہیں تو وہ جلد سے جلد اینٹی وائرل دوائیں لکھ سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ مزکورہ شخص پر بیماری کا حملہ کم ہو گا اور NHS پر بوجھ کم ہوگا۔

    اس رپورٹ میں دیگر مسائل جیسے طبی عملے کی کمی اور بستروں کی کمی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے –

    اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے صدر اور ماہر مشاورتی گروپ کے رکن پروفیسر ڈیم ان جانسن نے مزید کہا: "ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ہاں بدترین سردیوں کا موسم گزرنا ہے ، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں غیر یقینی چیزوں کا ایک چیلنج مل گیا ہےجو سردیوں میں ہمیں مار سکتا ہے کہ ہمیں اب تخفیف کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا مجھے امید ہے کہ ہم معاشرے کی حیثیت سے ان میں سے کچھ طرز عمل میں تبدیلی لائیں گے۔ جب آپ بیمار ہوں تو سماجی دوری اختیار کریں جب آپ سب سے زیادہ متعدی بیماری کا شکار ہوتے ہیں تو ، اپنا ٹیسٹ کروائیں –

    ڈیم این نے کہا کہ فلو کے اعدادوشمار "غیر یقینی” ہیں اور 60،000 کے اعداد و شمار "غیرمعمولی طور پر بدترین صورت حال” ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ "فلو انتہائی غیر متوقع ہے”۔

    ماہر مشاورتی گروپ کی رکن پروفیسر عذرا غنی نے مزید کہا: "ہم نے اس نوعیت کا کبھی تجربہ نہیں کیا جہاں معاشرے نے واقعتا t اس حد تک منتقلی کو کم کردیا ہے۔ یہ جاننا بہت مشکل ہے کہ اس کا کیا اثر پڑے گا یہ کہنا صرف واقعی ایک انتباہ ہے کہ ‘ہم اس کے بارے میں کچھ کر سکتے ہیں ، یہ ناگزیر نہیں ہے ، ہم اقدامات کو بروئے کار لا سکتے ہیں اور اثر کو کم کرسکتے ہیں’۔

    اس رپورٹ کے مصنفین کا خیال ہے کہ فلو کا سیزن قوت مدافعت کی کمی کی وجہ سے معمول سے پہلے آسکتا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعتا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ موسم سرما میں این ایچ ایس پر مزید دباؤ ہے۔

    سر پیٹرک والنس نے اس موسم سرما میں این ایچ ایس کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لینے کے لئے رپورٹ جاری کی سردی میں مہلک فلو کے اضافے کے علاوہ ، اس تحقیق کے تحت خبردار کیا گیا ہے کہ این ایچ ایس پہلے ہی دباؤ میں ہے اور موسم سرما کے ان اضافی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کرے گی کیونکہ اس میں بستروں اور تربیت یافتہ عملے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    لیکن ان مصنفین نے زور دے کر کہا ہے کہ پیش گوئیاں کسی بدترین صورتحال پر مبنی ہیں جس میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی ویکسین لگانے کی تعداد میں تیزی ، موسم خزاں میں بوسٹر مہم اور COVID اور فلو کی جانچ صلاحیت میں اضافہ NHS پر ان اضافی دباؤ کے اثرات کو کم کرنے میں نمایاں مددگار ثابت ہوگا۔

  • کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے    اسد عمر

    کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اسد عمر

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے-

    باغی ٹی وی :سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسپتالوں اور آئی سی یو میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کرائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرات میں نہ ڈالیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے میں کوروناکے 2 ہزار545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ 14 جولائی کو 48 ہزار 910 ٹیسٹ کیے گئے اور وبا سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

  • ویکسین درآمد کرنے جیسے معاملات وزیراعظم خود دیکھتے ہیں      شہزاد اکبر

    ویکسین درآمد کرنے جیسے معاملات وزیراعظم خود دیکھتے ہیں شہزاد اکبر

    مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ویکسین درآمد کرنے جیسے معاملات وزیراعظم خود دیکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کے دوران شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا کہ ویکسین منگوانی ہے اور اِس میں نیب رکاوٹ بن رہا ہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اگر رولز، قاعدے اور قانون کے مطابق چلیں گے تو نیب سے مسئلہ نہیں ہوگا۔اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ نیب کی وجہ سے کوئی بہت بڑا کام رکا ہوا ہوگا۔

    خیال رہے کہ اسد عمر نے ویکسین درآمد کرنے کے حوالےسے کہا تھا کہ اگر ہم ویکسین کی پہلے سے ہی بکنگ کرالیتے تو ابھی نیب کی تحویل میں بیٹھے ہوتے۔

    دوسری جانب پاکستان میں کورونا نے پھر زور پکر لیا ہے اس حوالے سے 7 جولائی کو وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا تھا تمام صوبائی چیف سکریٹریزنے بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کیتھی ، فورم نے کووڈ کیسزمیں اضافے پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرزمیں ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا تھا-

    تمام صوبوں کوایس او پیز پرعمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کو تیزکرنے کے لئیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی تھیں، عید الاضحی کے سلسلے میں جاری کی گئی ایس او پیز پرخصوصی عمل درآمد کے احکامات دئیے گئے-

    ادھر عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں مختلف کمپنیوں کی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے لوگ خود فیصلہ کرنے لگیں کہ انہیں مزید ویکسین لگوانی ہے تو اس سے افراتفری پیدا ہوگی۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد میں 6 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد میں 6 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، 6 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، متاثرہ مقامات پر غیرضروری نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہوگی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لگایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر کے 6 مقامات پراسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ مقامات پر غیر ضروری نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث ریورگارڈن، سیکٹر ای 7، کورنگ ٹاؤن، میڈیا ٹاؤن، بحریہ فیز4 اور کشمیری محلے کی ایک ایک گلی سیل کی گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بڑھ گئی، این سی اوسی نے کورونا کے یومیہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 47 ہزار 472 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 1980 مثبت کیسز رپورٹ پوئے، جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 24 کورونا مریض انتقال کرگ

  • ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید اضافہ

    ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ 24 گھنٹوں میں 24 اموات-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے- گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 24 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 47 ہزار 472 نئے ٹیسٹ کئے گئے 1 ہزار980 نئے کیسز سامنے آ گئے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 4.17 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار642 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78ہزار847 ہو چکی ہے-