Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بین الاقوامی پروازیں‌:پاکستان نےاہم فیصلےکرکےمسافروں کوخوش کردیا

    بین الاقوامی پروازیں‌:پاکستان نےاہم فیصلےکرکےمسافروں کوخوش کردیا

    کراچی:بین الاقوامی پروازیں‌:پاکستان نےاہم فیصلےکرکےمسافروں کوخوش کردیا،اطلاعات کے مطابق کورونا کی بہتر صورت حال پر پاکستان نے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بڑھا دیا۔یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب یہ اطلاعات اور رپورٹس پیش کی گئیں کہ کورونا کی صورت حال اب بہتر ہورہی ہے

    ادھر پی آئی اے کے ذرائع مطابق پاکستان نے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن کو 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کردیا، سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جولائی رات 12 بجے سے نئے فلائٹس آپریشن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے تناظر میں این سی او سی کی ہدایات پر پروازیں محدود کی گئی تھیں اور غیرملکی ایئرلائنز کے فضائی آپریشن کو 20 فیصد تک محدود کیا گیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے محدود فضائی آپریشن کے باعث پاکستانیوں کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

    مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر این سی او سی نے سفارشات پر کابینہ نے آج منظوری دی، فیصلے کے تحت روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آسکیں گے۔

  • بھارتی ڈیلٹا کے خلاف فوج سے مدد لینے کا فیصلہ

    بھارتی ڈیلٹا کے خلاف فوج سے مدد لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: بھارتی ڈیلٹا کے خلاف فوج سے مدد لینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کیلئے قانون نافذکرنے والے تمام اداروں بمشول پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    این سی اوسی اجلا س میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے مطابق یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 15 جولائی سے فلائٹ آپریشن 50 فیصد بڑھا دیا جائے گا جبکہ روزانہ 2500 سے تین ہزار افراد پاکستان آپائیں گے۔

    عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ ہوگی اور سیاحوں کیلئے ویکسینیشن لازمی قراردے دی گئی ہے۔

    کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں ہیٹ میپس کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری ہے۔این سی اوسی کےمطابق پاکستان نے دو کروڑ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔

  • کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پرتاجروں کی دکانیں سِیل:جرمانےعائد

    کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پرتاجروں کی دکانیں سِیل:جرمانےعائد

    لاہور: کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پرتاجروں کی دکانیں سِیل:جرمانےعائد،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ اور بہاولنگر میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد دکانیں سِیل کردی گئیں اور دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

    شیخوپورہ کے علاقے خانقاہ ڈوگراں میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 22 تاجروں کی دکانیں سیل کی گئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے ویکسینیشن نہ کرانے پرکار ڈرائیورز پر بھی جرمانےکیے گئے۔

    دوسری جانب بہاولنگر میں بھی کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد دکانیں سِیل کردی گئیں۔ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 تجارتی مراکز کو سیل کر دیا اور 82 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ۔

    ادھر ذرائع کے بعد ان خبروں کے منظرعام پرآنے کےبعد ویکسین نہ لگوانے تاجروں نے جلدی سے بغیرکسی دیر اورتعطل کے ویکسین لگوانے کی نیت اور ارادہ کرلیا تاکہ وہ سزا اورجرمانے سے بچ سکیں

  • جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین:مضرصحت:وارننگ جاری کردی گئی

    جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین:مضرصحت:وارننگ جاری کردی گئی

    واشنگٹن:جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین:مضرصحت:وارننگ جاری کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ادویات کے ریگولیٹری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کی ویکسین جانسن اینڈ جانسن کومضرصحت قراردیتے ہوئے وارننگ جاری کردی ہے ،

    امریکہ میں ادویات کے ریگولیٹری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین جس میں انوکھی اعصابی بیماری گیلین بیری سینڈروم میں مبتلا ہونے کے خطرے میں اضافے کی معلومات شامل کی گئی ہیں۔

     

     

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ویکسین کے تحفظ کی نگرانی کے ادارے کی رپورٹ کے جائزے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ ویکسین کی خوراکیں لینے والے 100 افراد میں گیلین بیری سینڈروم کی تشخیص ہوئی۔

    ان میں سے 95 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے جبکہ ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔

    گیلین بیئر سینڈروم ایک اعصابی بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام اعصابی خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور بہت سے سنگین کیسز میں فالج کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

    امریکہ میں ادویات کے ریگولیٹری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو کمزوری یا جسم کے حصے خصوصاً ہاتھ اور پیر سُن ہوتے محسوس ہوں تو اسے فوراً طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ یہ حالت بگڑ بھی سکتی اور جسم کے دیگر حصوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔

    چلنے پھرنے میں مشکل، بولنے، چبانے اور نگلنے مٰں مسئلہ، دہرا دکھائی دینا، یہ وہ علامات ہیں جن کے ظاہر ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

  • ملک بھر میں کورونا سے مزید 21 اموات 1 ہزار590 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا سے مزید 21 اموات 1 ہزار590 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے- گزشتہ 25 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 21 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 43 ہزار 790 نئے ٹیسٹ کئے گئے 1 ہزار 590 نئے کیسز سامنے آ گئے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3.63 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار618 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 76ہزار682 ہو چکی ہے-

    شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

  • شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

    شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

    عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں۔

    باغی تی وی : ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں کی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ لوگ خود فیصلہ کرنے لگیں کہ انہیں مزید ویکسین لگوانی ہے تو اس سے افراتفری پیدا ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت‌حال پھرابترہونے لگی ہے ین سی او سی نے خبردار کردیا پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے، جس کے پیش نظر حکومت نے نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کرلی اور کہا کہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی این سی او سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ڈیلٹا وائرس جو درحقیقت انڈین وائرس ہے، انتہائی خطرناک قرار دیا جارہا ہے ، پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔

    این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی ، اگر ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے نہ صرف لاکھوں اموات کا سامنا کیا بلکہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔

    پاکستانی عوام کو اس وائرس کے مضر اثرات سے بچانے کے لئیے این سی او سی کے خصوصی اقدامات جاری ہے ان اقدامات میں متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 15 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 15 اموات

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے- گزشتہ 25 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 15 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 47 ہزار 15 نئے ٹیسٹ کئے گئے 1 ہزار 808 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3.84 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار597 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 75ہزار92 ہو چکی ہے-

  • پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت‌حال پھرابترہونے لگی:احتیاط کریں:این سی او سی

    پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت‌حال پھرابترہونے لگی:احتیاط کریں:این سی او سی

    اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت‌حال پھرابترہونے لگی:احتیاط کریں:این سی او سی نے خبردار کردیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کی بھارتی قسم نے پکستان میں ڈیرے ڈالنے شروع کردیئے ہیں اور اب تو صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے

    اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ذمہ دارے قومی ادارے این سی او سی کے ترجمان کا کہناتھا کہ کوروناسےمتاثر 2119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے ، ادھر ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 4.09 فیصدرہی

    این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 360 ہوگئی،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 85ہوگئی،کوروناسےصحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 203 ہوگئی ہے

    ترجمان کی طرف سے اس سلسلے میں مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں اور یہ آگاہ کیا گیا ہے ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کوروناکے 908 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی بتایا جارہاہے کہ ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 22 ہزار 582 ہوگئی،ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 27 اموات ہوچکی ہیں‌

  • کورونا پھر زور پکڑ گیا ، ایمر جنسی نافذ

    کورونا پھر زور پکڑ گیا ، ایمر جنسی نافذ

    کورونا پھر زور پکڑ گیا ، ایمر جنسی نافذ

    باغی ٹی وی : گلگت بلتستان میں کرورنا نے زور پکڑ لیا ہے . وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی بڑھتی صورتحال پر ایمرجنسی نافذکر دی ہے ۔

    وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر تے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں کرونا کیسز میں اضافہ ضرور ہوا تاہم کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے بڑھنے کی وجہ سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کی سیاحت کا حب ہے، پوری دنیا سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی عوام کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے، گلگت بلتستان میں کورونا ویکسینیشن کےحوالےسےخصوصی اقدامات کئےہیں،گلگت بلتستان کی عوام اورسیاح ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے- گزشتہ 25 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 27 اموات ہوئی ہیں-

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ 24 گھنٹوں میں 27 اموات-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے- گزشتہ 25 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 27 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48ہزار382 نئے ٹیسٹ کئے گئے 1 ہزار 980 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 4.09 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار582 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار284 ہو چکی ہے-