Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • برطانیہ میں نئی سفری پابندیاں عائد "امبرلسٹ”میں شامل ممالک کے شہریوں‌ کے لیے داخلے کے لیے نئی سخت شرائط

    برطانیہ میں نئی سفری پابندیاں عائد "امبرلسٹ”میں شامل ممالک کے شہریوں‌ کے لیے داخلے کے لیے نئی سخت شرائط

    لندن:نئی سفری پابندیاں عائد کردیں”امبرلسٹ”میں شامل ممالک کے شہریوں‌ کے لیے داخلے کے لیے نئی سخت شرائط ،اطلاعات کے مطابق فرانس اوراسپین حکومت نے ایک بارپھرسفری پابندیاں عائد کردی ہیں اوریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ ملکوں کا نام بھی جاری کردیا ہے

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگ فرانس اور اسپین جیسے مقامات کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے باوجود حکومت غیر ضروری وجوہات کی بناء پر لوگوں کو ‘امبر لسٹ’ والے ممالک کا سفر نہ کرنے پر زور دے رہی ہے۔

    اس سلسلے میں برطانوی حکومت کی طرف سے ہیتھرو ہوائی اڈے کے ذریعے سفر کرنے کے سخت سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ فرانس اورسپین کی طرف سفرکرنے والوں پرچیک اینڈ مانیٹرنگ سسٹم لگا دیا ہے

    فرانس کی جانب سے 38 ممالک کے شہریوں‌ کوسفرکرنے کی اجازت ہے لیکن چونکہ برطانیہ امبرلسٹ میں شامل ہے اس لیے برطانوی شہری فرانس نہیں جاسکتے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ برطانوی لوگ ہمسایہ ملک کا دورہ نہیں کرسکتے جب تک کہ وہ داخلے کی ضرورت کے لئے کوئی ضروری وجہ فراہم نہ کرسکیں۔

    تاہم ، اگر آپ کو پوری طرح سے ٹیکہ لگایا گیا ہے تو آپ کو خود کو الگ تھلگ کرنے یا سفر کی کوئی لازمی وجہ فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 57 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 57 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 35 ہزار 695 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار194 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3.34 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہو چکی ہے۔

  • برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھالیا:8125 نئے کیسزنے خطرے کی گھنٹی بجادی

    برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھالیا:8125 نئے کیسزنے خطرے کی گھنٹی بجادی

    لندن :برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھالیا:8125 نئے کیسزنے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کووڈ کی تیسری لہرنے سراٹھا لیا ہے اورگزشتہ فروری سے لیکراب تک آج جمعہ کے دن 8125 کیسز سامنے آئے ہیں

    اس سے پہلے اس قدر زیادہ کیسز سب سے زیادہ کورونیوائرس انفیکشن ریکارڈ کیے ہیں ، اورپھردنیا نے دیکھا کہ بھارت میں‌ تواتنے کیسز رپورٹ ہوئے کہ وہ دنیا کوپیچھے چھوڑگیا اوراب برطانیہ اس طرف چل نکلا ہے

    جمعہ کے روز سرکاری اعدادوشمار میں 8،125 نئے کیسز دکھائے گئے ، جو 26 فروری کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ ڈیلٹا کی مختلف حالت ، جو گذشتہ غالب تناؤ کے مقابلے میں تقریبا 40 فیصد زیادہ منتقلی سمجھی جاتی ہے ، امریکہ میں ہونے والے تمام نئے انفیکشنوں میں 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

    ایسے خدشات ہیں کہ اس سال آنے والے 21 جون کو انگلینڈ میں لاک ڈاؤن کو کم کرنے میں معاملات میں اضافے کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن پیر کو اعلان کریں گے کہ آیا معاشرتی فاصلاتی پابندیوں کو ختم کیا جائے گا۔

  • ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے پر6 ہزار سے زائد مقدمے درج

    ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے پر6 ہزار سے زائد مقدمے درج

    ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے پر6 ہزار سے زائد مقدمے درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں

    لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے اقدامات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ پولیس اقدامات شہریوں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے ہیں۔احتیاطی تدابیر سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے گزشتہ روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 08مقدمات درج کئے گئے ماسک استعمال نہ کرنے پر 01مقدمہ درج کیا گیا۔سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر 07مقدمات درج کئے گئے۔

    مجموعی طور پر لاک ڈاؤن کے دوران 6 ہزار 512مقدمات درج کئے گئے۔ ماسک استعمال نہ کرنے پر 3629جبکہ سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر2883 مقدمات درج کئے گئے۔ تاجر برادری حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرے۔ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔ ہم سب کو مل کر صبر و استقامت کے ساتھ اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔ لاہور پولیس کسی صورت اپنے باسیوں کی زندگی داؤ پر لگنے نہیں دے گی۔

    واضح رہے کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گھروں سے باہر نکلنے کے لئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، سماجی فاصلے کا بھی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے، ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    جو ماسک نہیں پہنے گا جیل جائے گا، اعلان ہو گیا

    خبردار، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان،ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار جرمانے کی سزا طے

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، بغیر ماسک گھومنے پر لاہور میں 1000 سے زائد مقدمے درج

    ماسک نہ پہن کر شہریوں نے پولیس کی چاندی کروا دی

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • ابو ظہبی سے پشاور پہنچنے والے ایک دو نہیں بلکہ کتنے کرونا مریض نکلے؟ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    ابو ظہبی سے پشاور پہنچنے والے ایک دو نہیں بلکہ کتنے کرونا مریض نکلے؟ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    ابو ظہبی سے پشاور پہنچنے والے ایک دو نہیں بلکہ کتنے کرونا مریض نکلے؟ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر میں کمی ہو رہی ہے مریضوں اور اموات میں کمی کی وجہ سے این سی او سی نے گزشتہ روز پابندیاں کم کرنے کا اعلان کیا ہے

    دوسری جانب بیرون ملک سے پاکستان واپس لوٹنے والوں میں مسلسل کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے، خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں باچاخان ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ابوظہبی سے آنے والی پرواز میں 128 مسافر سوار تھے، کورونا سے متاثرہ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا،مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا،جہاں انکا دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا اور کرونا منفی آنے پر انہیں گھر روانہ کیا جائے گا

    پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے این سی او سی نے پابندیاں عائد کر رکھی تھیں جو گزشتہ روز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان میں تعلیمی ادارے بھی کھول دیئے گئے ہیں جبکہ بازاروں کو بھی ایک روز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،

    حکومت کی جانب سے شہریوں سے مسلسل اپیل کی جا رہی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوائیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور باہر جاتے ہوئے ماسک پہن کر رکھیں

    ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں، ڈاکٹر بابر اعوان

    مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

    فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں

    ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کی اپوزیشن کو دعوت،بابر اعوان بولے، آ جائیں، حکومت اس کام کیلئے تیار ہے

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 76 اموات،1 ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 76 اموات،1 ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 76 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 76 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار 824 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار303 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3.1 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 529 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار434 ہو چکی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 77 اموات،1 ہزار 118 مثبت کیسز رپوٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 77 اموات،1 ہزار 118 مثبت کیسز رپوٹ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 77 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 77 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 43 ہزار 900 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار118 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 2.54 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار453 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ36ہزار131 ہو چکی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 58 اموات ،مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 58 اموات ،مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 58 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 58 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46ہزار882 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار383 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 2.94 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار376 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ35ہزار13 ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور اب 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا ئی جا رہی ہے-

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 58 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 58 اموات

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 58 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 76 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 49 ہزار285 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار490 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3.02 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 323 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 33 ہزار 630 ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور اب 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا ئی جا رہی ہے-

  • پائلٹ بھی قصائی بھی :کورونا کی وبا سے بے روزگارہونےوالے پائلٹوں کی کہانی ان کی زبانی

    پائلٹ بھی قصائی بھی :کورونا کی وبا سے بے روزگارہونےوالے پائلٹوں کی کہانی ان کی زبانی

    دبئی :پائلٹ بھی قصائی بھی :کورونا کی وبا سے بے روزگارہونےوالے پائلٹوں کی کہانی ان کی زبانی ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا وبا کی تباہ کاریوں‌ نے اس قدرگہرے اثرات چھوڑے ہیں کہ دنیا خود حیران ہے کہ اس سے پہلے کبھی تاریخ نے یہ دن نہیں دیکھے

    ذرائع کے مطابق جہاں کورونا وبا سے دنیا کے باقی معاملات متاثرہوئے ہیں وہاں فضائی صنعت بھی متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکی ،

     

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ایسے ہی متاثرہ پائلٹوں میں جنوبی افریقہ کے پائلٹ بھی شامل ہیں جو اس وقت دبئی میں قصائی کی دوکان پرنوکری کرکے اپنا اورگھر والوں کا پیٹ کس طرح پال رہے ہیں ،

    ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی شرم محسوس نہیں کی کہ وہ پائلٹ ہوکرکسی قصائی کی دوکان پرکام کرتےہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں کام کرکے بڑا سکون ملتا ہے اوروہ یہاں رزق حلال کماکراپنا اوراپنے اہل خانہ کا پیٹ پال رہےہیں‌