Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا سے ہرگھر سے لاش اٹھے گی، ڈاکٹر کے بیان پر کیا ہوا ایکشن؟

    کرونا سے ہرگھر سے لاش اٹھے گی، ڈاکٹر کے بیان پر کیا ہوا ایکشن؟

    کرونا سے ہرگھر سے لاش اٹھے گی، ڈاکٹر کے بیان پر کیا ہوا ایکشن؟

    کرونا سے ہر گھر کا ایک بندہ مرے گا اور لاش مسخ ہو جائے گی، ڈاکٹر کے بیان کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک ڈاکٹر نے نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شوز کے دوران کرونا کے حوالہ سے گفتگو کی اور کہا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر بہت ہی خطرناک ہے، تیسری لہر سے ہر گھر میں ایک موت ہو گی اور مریض کی لاش مسخ شدہ ہو جائے گی، ڈاکٹر کے اس بیان سے بھارت میں نہ صرف خوف و ہراس پھیلا بلکہ محکمہ صحت نے اسکے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا

    ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر جی سرنیواز راؤ نے کرونا سے ڈرانے والے ڈاکٹر پرچوری کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے ، مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف سلطان بازار تھانہ میں درخواست دی گئی تھی جس میں ڈاکٹر کا لائسنس معطل کرنے اور کلینک سیل کرنے کی بھی بات کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کرونا کا ماہر نہیں پھر بھی شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے ایسا بیان دیا گیا غلط بیان سے شہری بہت پریشان ہیں اسلئے اس ڈاکٹر کو گرفتار کر کے کاروائی کی جائے

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے اوراسکا کلینک سیل کر دیاہے

    پاکستان میں کتنے افراد کو ویکسین لگائی جا چکی؟ اساتذہ کیلئے بھی بڑا حکم آ گیا

    ہمیں بھی ویکسین لگوائی جائے ، اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم سے مطالبہ

    بھارت میں جعلی کرونا ویکسین لگانے والا گرفتار

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

    https://login.baaghitv.com/lahore-press-club-mein0-sahafion-ko-corona-vacsination-kaaamp-ruk-gayaa/
  • لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو کرونا ویکسی نیشن کا عمل رک گیا

    لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو کرونا ویکسی نیشن کا عمل رک گیا

    لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو کرونا ویکسی نیشن کا عمل رک گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور کے لئے کورونا ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ہے.

    ایکسپو سنٹر، پی کے ایل آئی، ایل ڈی اے کمپلیکس، ڈرائیو تھرو اور یو سی ایچ سنٹرز میں کورونا ویکسینیشن لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے. 55 ہزار سینو فارم، 10 ہزار سنیو وک اور 5000 ایسٹرا زینیکا ایکسپو سنٹر، ایل ڈی اے، پی کے ایل آئی اور یو سی ایچ کے لئے دستیاب کی گئیں ہیں. فائیزر کی کورونا ویکسینیشن کم قوت مدافعت والے افراد کو لگے گی. فائیزر کورونا ویکسینیشن پی کے ایل آئی ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال میں بھی دستیاب ہو گی. ایل ڈی اے کمپلیکس آزادی چوک میں ایسٹرازینیکا لگے گی.ایکسپو سنٹر کے ہال نمبر تھری میں بھی ایسٹرا زینیکا لگے گی.

    ایسٹرازینیکا بیرون ممالک جانے والے افراد کو لگے گی.بیرون ممالک جانے والے افراد اپنے ہمراہ اپنے ڈاکومنٹس، ویزا، پاسپورٹ اور برتھ پرمٹ لے کر آئیں گے. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کورونا ویکسینیشن کے آنے کے بعد ان سنٹرز کے دورے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے عمل کو ان سنٹرز میں فوری طور پر بحال کیا جائے. شہری بھی ان سنٹرز کا وزٹ کریں اور کورونا ویکسینیشن لگوائیں.

    دوسری جانب لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو ویکسی نیشن کا عمل رک گیا ہے، لاہور پریس کلب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معزز ممبران کو مطلع کیا جاتاہے کہ حکومت کی جانب سے کوروناویکسین کی فراہمی میں تعطل کے باعث لاہور پریس کلب میں کوروناویکسی نیشن کا عمل عارضی طورپرمعطل ہوگیاہے لہذا ویکسین دستیاب ہوتے ہی ممبران کو اس کی اطلاع کردی جائے گی۔

    گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا ویکیسن ختم ہو چکی ہے جس کہ وجہ سے ویکسی نیشن مراکز کے باہر شہریوں کا رش ہے اضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے ، لیکن اب ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ،پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے. مہلک بیماری میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں. پنجاب میں ویکسی نیشن کے عمل کو کامیاب بنایاجائے گا،

    پاک ویک کورونا ویکسین لانچ کر دی گئی

    پاکستان میں کتنے افراد کو ویکسین لگائی جا چکی؟ اساتذہ کیلئے بھی بڑا حکم آ گیا

    ہمیں بھی ویکسین لگوائی جائے ، اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم سے مطالبہ

    بھارت میں جعلی کرونا ویکسین لگانے والا گرفتار

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

  • امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پرنرمی کا اعلان

    امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پرنرمی کا اعلان

    نیویارک اور کیلی فورنیا میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پر نرمی کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کے ریستورانوں میں میزوں کے درمیان 6 فٹ فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔ سینما گھروں میں بھی ہاؤس فل ہوگا۔ کمرشل عمارتوں میں داخل ہونے والوں کا ٹمپریچر چیک نہیں کیا جائے گا۔

    نیویارک میں 70 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک جبکہ کیلی فورنیا میں 72 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔

    اسرائیلی حکومت نے بھی ان ڈور تقریبات میں ماسک کی پابندی ختم کردی، اسرائیل میں تقریباً 55 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے-

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 46 اموات، مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 46 اموات، مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 46 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید46 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 42 ہزار113 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 38 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.46 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 828 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 65 ہو چکی ہے۔

  • پنجاب میں کرونا ویکسین ختم

    پنجاب میں کرونا ویکسین ختم

    پنجاب میں کرونا ویکسین ختم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں کمی ہو رہی ہے، حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے

    تا ہم نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کرونا ویکسین ختم ہو چکی ہے، صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل دو روز سے معطل ہے، ای پی آئی انتظامیہ کے مطابق ویکسین کی 20 ہزار ڈوزز آج آنے کا امکان ہے جس کے بعد دوبارہ ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا

    دوسری جانب کورونا ویکسین ختم ہونے سے لاہور می‌ بنائے گئے ویکسی نیشن مرکز ایکسپو سینٹر کے باہر ویکسین لگوانے کے لئے جانے والے شہریوں کا رش ہے ،ایکسپو کے باہر تعینات سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں ،شہریوں کو کہا جا رہا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے سسٹم بند ہے لہٰذا 2 روز بعد ایکسپو سینٹرمیں ویکسین لگائی جائے گی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے ، لیکن اب ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ،پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے. مہلک بیماری میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں. پنجاب میں ویکسی نیشن کے عمل کو کامیاب بنایاجائے گا،

  • جو شخص ویکسینیشن نہیں کرائے گا اسکے موبائل فون کی سم بند کردی جائے گی

    جو شخص ویکسینیشن نہیں کرائے گا اسکے موبائل فون کی سم بند کردی جائے گی

    وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے جو شخص ویکسی نیشن نہیں کرائے گا اس کے موبائل فون کی سم بند کردی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں میں آج سے نرمی کا آغاز ہوگا بازار ہفتے میں صرف ایک روز بند رہیں گے۔

    آج سے ہونے والی نرمی کے بعد دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ جِم بھی جزوی طور پر کھل جائیں گے۔

    کراچی سمیت سندھ میں چھٹی سے آٹھویں کلاس کے اسکول آج سے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں ، اسکولوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک آج سے تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے۔

    بچوں کی اسکول آمد کے موقع پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا ہے کلاس رومز میں طلباء کو کورونا ایس او پیز کے تحت فاصلے سے بٹھایا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صورتحال بہتر رہی تو پرائمری کلاسز 21 جون سے کھل جائیں گی۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے جو شخص ویکسی نیشن نہیں کرائے گا اس کے موبائل فون کی سم بند کردی جائے گی۔

  • پاکستان  میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 59 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید59 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 35 ہزار 39 نئے ٹیسٹ کئے گئے838 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.39 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہو چکی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 34 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید34 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 39 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار19 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.59 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 723 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہو چکی ہے۔

  • پی ایس ایل 2021: ملتان سلطانزنے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کوبیٹنگ کی دعوت دے دی

    پی ایس ایل 2021: ملتان سلطانزنے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کوبیٹنگ کی دعوت دے دی

    دبئی :پی ایس ایل 2021: ملتان سلطانزنے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کوبیٹنگ کی دعوت دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ابو ظبی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور زلمی کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ ملتان سلطان دو میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

    پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، فیبیئن ایلن، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران شامل ہیں‌

    ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، شیمرون ہٹمائر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان شامل ہیں‌

  • ملک میں کورونا سے مزید 56 اموات ،مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    ملک میں کورونا سے مزید 56 اموات ،مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 56 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 56 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 36 ہزار 368 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار239 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً3.40 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہو چکی ہے۔

    این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں82 ہزار99 اورآزادکشمیرمیں19ہزار756 افراد متاثر، خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ35ہزار877،بلوچستان میں26 ہزار201 افرادمتا ثر ہوئے جبکہ سندھ میں متاثرین کی تعداد3لاکھ27 ہزار604 ہوگئی،پنجاب میں کوروناسے3 لاکھ43ہزار926 افرادمتاثرہوئے ،گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد5707 ہوگئی