Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 76 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 76 اموات

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 76 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 76 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 52 ہزار427 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار629 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3.10 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 265 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ32 ہزار 140 ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور اب 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا ئی جا رہی ہے-

  • بزدار حکومت کورونا سے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے سب سے آگے:دنیا مان گئی

    بزدار حکومت کورونا سے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے سب سے آگے:دنیا مان گئی

    لاہور:بزدار حکومت کورونا سے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے سب سے آگے،اطلاعات کے مطابق پنجاب کی گڈ گورننس کودشمن بھی ماننے پرتیارہوگئے ہیں ، عثمان بزدارکوسب سے زیادہ انسانیت کا خیرخواہ تسلیم کرلیا گیا

    اسی حوالے سے کورونا وائرس پر قابوپانے کےلیے پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 677 کورونا ویکسینیشن سنٹرز قائم کیے،ہر ضلع میں مرکزی ویکسینیشن سنٹر 24گھنٹے فعال رہتے ہیں اورہروقت تیار رہتے ہیں

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی تعدادمیں اضافہ کیاگیاہے۔ ویکسینیشن سنٹرز پر شہریوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں –

    عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پنجاب میں ایک لاکھ68ہزار 7سو شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے-مجموعی طورپر پنجاب میں تقریباً 46لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے-

    عثمان بزدارنے مزید بتایا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں -شہری ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں -پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین عالمی ادارہ صحت او رقومی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظور شدہ او رمکمل محفوظ ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل جاری رکھیں –

    عثمان بزدارکے مطابق اپنے اور اپنے پیاروں کو کورونا سے بچانے کے لئے ماسک لازمی پہنیں -متعلقہ ادارے اور محکمے حکومتی گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔

  • پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائینو فارم  ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائینو فارم ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 10لاکھ سائینو فارم ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کے مطابق رواں ماہ سائینو فارم، کین سائینو اور سائینو ویک کی 11 ملین خوراکیں پاکستان کو ملیں گی-

    این سی او سی نے شہریوں سے کورونا کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کی اور کہا کہ کوروناکےکم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دئیے جائیں گے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیشنل کںٹرول اینڈ آپریشن سینٹرنے اہل وطن سے درخواست کی تھی کہ اللہ کی رحمت سے کورونا وبا ختم ہونے جارہی ہے ، ہمیں مزید احتیاط کرنا ہوگی ، اس سلسلے میں‌ ملک بھر میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    عزیزہم وطنو:اللہ نے رحمت کی کورونا ختم ہورہا ہے:مزیداحتیاط کولازم پکڑیں گے:این سی او سی

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 84 ہلاکتیں،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 84 ہلاکتیں،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 84 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 84 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 50 ہزار393 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار923 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3.81 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار907 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 821 ہو چکی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھرمیں کوروناسےمزید 57 اموات،تعداد10ہزار241ہوگئی، لاہورمیں کوروناسےمزید 12 اموات،تعداد4ہزار148ہوگئی-

    ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بھکر10،ساہیوال 11،پاکپتن 2 اوراوکاڑہ میں 6کیسزسامنےآئے، سرگودھا9،میانوالی 5،خوشاب 4،بہاولنگر 3،بہاولپور19 اورلودھراں میں 4کیسزرپورٹ ، فیصل آباد 19،چنیوٹ 7،ٹوبہ ٹیک سنگھ 3،جھنگ 5اوررحیم یارخان میں21 کیسزرپورٹ ہوئے-

    خانیوال 2،راجن پور8،لیہ 3،ڈیرہ غازی خان 18اوروہاڑی میں 2کیسزسامنےآئے، سیالکوٹ 7،نارووال 4،گجرات 3،منڈی بہاؤالدین 5اورملتان میں 31کیسزسامنےآئے جبکہ چکوال 6،اٹک 2،مظفرگڑھ 3،حافظ آباد 2اورگوجرانوالہ میں 5 کیسزرپورٹ ہوئے-

    لاہور119،ننکانہ 2،قصور2،شیخوپورہ 3،راولپنڈی 38اورجہلم میں 3کیسزرپورٹ ، پنجاب میں کوروناکے 399نئےکیسزسامنےآئے-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور اب 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا ئی جا رہی ہے-

  • ماسک کیوں نہیں پہنا؟برطانوی خاتون نے یہ پوچھنے پولیس اہلکار کے منہ پرتھوک دیا

    ماسک کیوں نہیں پہنا؟برطانوی خاتون نے یہ پوچھنے پولیس اہلکار کے منہ پرتھوک دیا

    لندن:ماسک کیوں نہیں پہنا؟برطانوی خاتون نے یہ پوچھنے پولیس اہلکار کے منہ پرتھوک دیا،اطلاعات کے مطابق برطانیہ جوکہ ابھی بھی کورونا کی تباہ کاریوں کا شکار ہے اوروہاں احتیاطی تدابیر بہت سخت ہیں اس کے باوجود لوگوں‌کی طرف سے اس مبینہ مہذب معاشرے کی خاتون نے پولیس اہکارکے ساتھ ایسا رویہ پیش کیا کہ جس سے نظریں شرم سے جھک گئیں‌

     

    پولیس کےمطابق لندن میں ایک پبلک مقام پرجب پولیس والے لوگوں کو ماسک پہننے کے حوالے سے گائیڈ کررہے تھے تواس دوران ایک خاتون نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا

    برطانوی پولیس کےمطابق برطانوی پولیس کومطئمن کرنے کی بجائے خاتون نے منہ پرتھوک دیا اورپھردوڑ لگادی،پھرکیا ہوا وائرل ویڈیو نے حقیقتیں کھول دیں

  • عزیزہم وطنو:اللہ نے رحمت کی کورونا ختم ہورہا ہے:مزیداحتیاط کولازم پکڑیں گے:این سی او سی

    عزیزہم وطنو:اللہ نے رحمت کی کورونا ختم ہورہا ہے:مزیداحتیاط کولازم پکڑیں گے:این سی او سی

    اسلام آباد:عزیزہم وطنو:اللہ نے رحمت کی کورونا ختم ہورہا ہے:مزیداحتیاط کولازم پکڑیں گے:اطلاعات کے مطابق نیشنل کںٹرول اینڈ آپریشن سینٹرنے اہل وطن سے درخواست کی ہے کہ اللہ کی رحمت سے کورونا وبا ختم ہونے جارہی ہے ، ہمیں مزید احتیاط کرنا ہوگی ، اس سلسلے میں‌ ملک بھر میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

    این سی او سی نے ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور ملک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع

    ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع

    ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع

    باغی ٹی وی : این سی اوسی نے آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا تھا،این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے لیے شہریوں کو رجسٹریشن کی ہدایت کی تھی جس کے بارے میں وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے عوام کو باخبر کیا تھا-


    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ این سی او سی نے اجلاس میں 3 جون بروز جمعرات سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا آغازکیا جائے گا اس عمر کے تماما افراد جلد از جلد رجسٹریشن کرائیں-

    واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 92 ہلاکتیں،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 92 ہلاکتیں،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 92 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 92 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 51 ہزار523 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار28 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3.93 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار823 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 20 ہزار 898 ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    واضح رہے کہ آج 3 جون بروزجمعرات سے 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا-

  • پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی میدانوں میں واپسی شروع :اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرزتیاریوں میں مصروف

    پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی میدانوں میں واپسی شروع :اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرزتیاریوں میں مصروف

    دبئی :پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی میدانوں میں واپسی شروع ہوگئی:اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرزمتحرک اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 کے لیے ابوظبی پہنچنے کے بعد ابتدائی قرنطینہ مکمل کرنے والے پلیئرز نے ٹریننگ کیلئے شیخ زاید اسٹیڈیم کا رخ کرلیا۔

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں نے بدھ کی شام ٹریننگ کی۔

    شیخ زاید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمو ں کے کھلاڑیوں نے تقریباً تین گھنٹے ٹریننگ کی، کھلاڑیوں کو میدان میں آنے کا یہ موقع سات روز تک کمروں میں محدود رہنے کے بعد میسر آیا ہے۔ 27 مئی کو چارٹرڈ فلائٹس سے پہنچنے والے افراد کا قرنطینہ بدھ کو مکمل ہوگیا جس کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت ملی۔

    ٹریننگ بائیو سیکیور ماحول میں ہوئی اور اس میں باہر کے کسی شخص کا داخلہ ممکن نہ تھا۔ کھلاڑیوں نے میدان میں مختلف ڈرلز کیں اورخود کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا۔

    پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز یو اے ای میں ہونا ہیں لیکن یہ میچز کب ہوں گے اس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے، پی سی بی کی خواہش ہے کہ ان میچز کا آغاز 7 جون سے کردیا جائے لیکن اگر معاملات طے نہ ہوئے تو میچز 9 جون سے شروع کرنا پڑسکتے ہیں۔

  • نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے26 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرلیا گیا

    نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے26 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرلیا گیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی سفارش پر26 کھلاڑیوں کو جمعرات سےشروع ہونے والے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیےنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور طلب کرلیا ہے۔

    تین جون سے شروع ہونے والے اس کیمپ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان کھلاڑیوں کوطلب کیا گیا ہے جو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے رہے۔

    38 روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی پختگی کے ساتھ ساتھ ان کے تکنیکی پہلوؤں پر کام کیا جائے گا۔کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائیٹ بال پلیئرز کے دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں کو متعلقہ طرز کی کرکٹ سے متعلق ہی ٹریننگ فراہم کی جائے گی ۔

    این ایچ پی سی میں انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلمپنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دینے والے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اس کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

    اس دوران نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹرکے دو کوچز محمد یوسف اور عمر رشید سمیت قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے دستیاب کوچزبھی ان کی معاونت کریں گے۔ان کوچز میں مصباح الحق( ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم)، اعجاز احمد (ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم) اور مہتشم رشید (فیلڈنگ کوچ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم) شامل ہیں۔

    کیمپ میں طلب کردہ تمام کھلاڑی کل بروز جمعرات کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں رپورٹ کریں گے، جہاں وہ 4 جون بروز جمعہ سے باقاعدہ ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گے۔

    دورہ ویسٹ انڈیز پر روانگی سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ بعد میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں لگایا جائے گا۔

    محمد وسیم، چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم:

    محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم ان کھلاڑیوں کومسابقتی کرکٹ کی ٹریننگ کے لیے ایک منظم ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ انہیں ماہر کوچزکی زیرنگرانی اپنی خامیوں پر قابو پانے کا ایک بہترین موقع فراہم کررہا ہے۔

    محمد وسیم نے امید ظاہرکی ہے کہ یہ کیمپ ہمارے بیک اپ میں موجود کھلاڑیوں کےپول کو مزید تقویت بخشنے میں معاونت کرے گا۔

    ثقلین مشتاق، سربراہ انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلمپنٹ:

    ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے محنت کرسکیں۔

    ثقلین مشتاق نے کہا کہ دنیا بھر میں کھلاڑی آف سیزن میں اپنی صلاحیتوں اور فٹنس میں بہتری لانے پر کام کرتے ہیں تاکہ وہ آئندہ سیزن کے لیے تیار ہوں،ہم کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندی کرنے کے بعد ان کی مشاورت سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی کوشش کی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک جامع کوچنگ پروگرام تیار کیا ہے، جس کے تحت ہم جسمانی اور اعصابی طور پر مضبوط کھلاڑی تیار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی:

    عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب) ، اطہر محمود (ناردرن) ، فیصل اکرم (سدرن پنجاب) ، حارث سہیل (بلوچستان) ، عمران بٹ (بلوچستان) ، عرفان اللہ شاہ (خیبر پختونخوا) ، اسرار اللہ (خیبر پختونخوا) ، کامران غلام (خیبر پختونخوا ) ، میر حمزہ (سندھ) ، محمد عباس (سدرن پنجاب) ، محمد طحٰہ (سندھ) ، مبصر خان (ناردرن) ، مختار احمد (سدرن پنجاب) ، منیر ریاض (ناردرن) ، نعمان علی (ناردرن) ، عمیر بن یوسف ( سندھ) ، صاحبزادہ فرحان (خیبر پختونخوا) ، ساجد خان (خیبر پختونخوا) ، سلمان ارشاد (ناردرن) ، سعود شکیل (سندھ) ، تاج ولی (بلوچستان) ، عمر خان (سدرن پنجاب) ، عثمان صلاح الدین (سینٹرل پنجاب) ، وقار حسین (سدرن پنجاب) ، یاسر شاہ (بلوچستان) اور ضیاء الحق (سدرن پنجاب)۔