Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے    راحت فتح علی خان

    موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے راحت فتح علی خان

    معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : گلوکار راحت فتح علی خان بھی کورونا ویکسین لگوانے والے فنکاروں اور گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے، راحت فتح علی خان اہلیہ ندا راحت کے ہمراہ ویکسینیشن کرانے ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر پہنچے-

    راحت فتح علی خان نے ڈرائیو تھرو سینٹر میں رجسٹریشن کرائی تھی جہاں پہنچنے پر انہوں نے گاڑی میں ہی اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا اور پھر گاڑی میں ہی ویکسین بھی لگوائی اور شہریوں کو بھی تلقین کی۔

    میڈیا سے گفتگو میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ موجودہ تناظر میں ویکسینیشن کرانا بہت ضروری ہے،ڈرنے کی بالکل بھی کوئی بات نہیں ہے،میں نے خود ویکسینیشن کرائی ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    راحت فتح علی خان کے ہمراہ ڈی سی لاہور بھی تھے اس موقع پر ڈی سی او لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ شہر میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بہت کامیابی سے چل رہاہے، پانچ ماہ میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنا ہے، تمام کلچرز او ر دوسری سرگرمیوں کو بحا ل کرنا ہدف ہے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد اس لیے بڑھائی تاکہ سب کی ویکسینیشن کی جاسکے۔

  • بھارتی شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت

    بھارتی شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت

    متحدہ عرب امارت نے بھارتی شہریوں کو امارات میں داخلے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی 2 خوراکیں لینے والے بھارتی شہری یو اے ای آسکیں گے۔

    کورونا کی منفی رپورٹ لانے پر امارات میں بھی ٹیسٹ کیا جائے گا، فیصلے پر 23 جون سے عمل درآمد ہوگا۔

    ادھر بیلجیئم نے ملک میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برطانیہ اور پاکستان سمیت 26 ممالک کو ’بہت پریشان کن‘ ملکوں کی صف میں شامل کرلیا ہے۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات کے وہ قوانین قابل عمل نہیں ہوں گے، جو یورپ اپنے شہریوں کو فراہم کرے گا اور انہیں پہلے ہی کی طرح سفر کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کے علاوہ قرنطینہ کرنا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ بیلجیئم میں گذشتہ چند دنوں سے عالمی وباء کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ شرح 6 فیصد سے زائد تک جا پہنچی ہے۔

    بیلجیئم میں اس وائرس کا ماخذ برطانیہ بتایا جاتا ہے، جہاں پڑوسی ہونے کے باعث ایک کثیر تعداد کا روزانہ آنا جانا رہتا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل بھارت سے آنے والے طالبعلموں کے ایک گروپ میں بھی اس کی تشخیص کی گئی تھی۔

    اس صورتحال کے پیشِ نظر بیلجیئم کے معروف وائرالوجسٹ اور اسائلم اور امیگریشن کے وزیر سامے مہدی نے تجویز پیش کی تھی کہ مذکورہ وائرس سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے افراد پر پابندی عائد کی جائے۔

    جس پر بیلجیئم کی حکومت نے وائرس کے حوالے سے 26 ’پریشان کن ممالک‘ کی نئی فہرست جاری کی ہے۔

    ان ممالک میں بھارت سمیت برطانیہ، پاکستان، بنگلہ دیش، بوٹسوانا، جنوبی افریقہ، اردن، کانگو، قطر، نیپال، برازیل، بولیویا، پیراگوئے، جارجیا، یوراگوئے، چلی، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، کولمبیا، یوگنڈا، ارجنٹائن، زمبابوے، ایسواتینی، لیسوتھو، نمیبیا، موزمبیق، سرینام اور پیرو شامل ہیں ان تمام ممالک کے شہریوں کو پہلے ہی کی طرح قرنطینہ سمیت سفر سے متعلق تمام پابندیوں کا سامنا رہے گا۔

    اس حوالے سے بیلجیئم کے وزیر صحت فرانک واندن بروک نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے بہت خوش نہیں ہیں لیکن ہمیں ان ممالک میں کرونا سے پیدا ہونے والی نئی صورتحال سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

  • ملک میں کورونا مثبت کیسز اور اموات میں اضافہ

    ملک میں کورونا مثبت کیسز اور اموات میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 37 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید37 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار65 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.55 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار 977 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ48 ہزار268 ہو چکی ہے۔

    ملک بھر میں کورونا کو شکست دیکر صحت مند ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 89 ہزار787 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 1282 مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوئے-

    خبردار، ہو جائیں ہوشیار،پانی سے بھی کرونا نکل آیا، احتیاط نہ کی تو بن سکتی ہے خطرناک صورتحال

  • اسلام آباد میں کرکٹ اکیڈمی بند:سنا ہے شراب پی جاتی ہے وہاں؟عمران خان پرپرانےدشمن نے پھروارکردیا

    اسلام آباد میں کرکٹ اکیڈمی بند:سنا ہے شراب پی جاتی ہے وہاں؟عمران خان پرپرانےدشمن نے پھروارکردیا

    اسلام آباد:اسلام آباد میں کرکٹ اکیڈمی بند:سنا ہے شراب پی جاتی ہے وہاں؟عمران خان پرپرانے دشمن نے پھروارکردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ایک مخالف اوربائیں بازوکے معروف صحافی حامد میر نے وزیراعظم عمران خان سے بدلہ لینے کے لیے اورحساب برابرکرنے کے لیے الزام لگا دیا

     

    حامد میر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک کرکٹر وزیراعظم کے دور میں اسلام آباد کی کئی کرکٹ گراؤنڈز کو بند کروا دیا گیا یہ اسلام آباد کی ڈائمنڈ کرکٹ کلب گراؤنڈ ہے جسے رمضان المبارک میں بند کرایا گیا اسوقت نوجوان کرکٹرز یہاں نماز تراویح ادا کرتے تھے اب یہاں سرعام شراب پی جاتی ہے

     

    دوسری طرف حامد میرکی الزام تراشیوں پرعوام کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے ، جس میں‌ عوام کی طرف سے حامد میر سے سوال کیا گیا ہے کہ جناب جب اسمبلی کے لان میں شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں توآپ کہاں تھے آپ نے شعائراسلام کا تحفظ کرنے کی بجائے اپنے سیاسی محسنوں کا تحفظ کیا

    ایک اورصارف نے حامد میر کویاد دلایا کہ :یہ گراؤنڈ اسلام آباد پریس کلب کے صدر شکیل شیخ کے قبضے میں تھا اور ہائیکورٹ کے حکم پر قبضہ چروایا گیا. یہاں تراویح کا تو پتہ نہیں پر پیسے لے کر داخلہ ملتا تھا

     

    بشیرجتوئی کہتے ہیں‌کہ حامد میرصاحب رائیونڈ سے لیکرلاڑکانہ تک شراب نوشی کی داستانیں عام ہیں لیکن آپ کی بے حسی اس قدر ہے کہ شراب کوئی جرم ہی نہیں رہا

     

    ایک اورصارف عبدالروف کہتے ہیں‌کہ حامد میر صاحب آپ پہلے اپنے گھرکا پتہ کریں‌ ، آپ کی اپنی بیٹی کثرت سے شراب پیتی ہے مگرآپ کو یہ احساس نہیں کہ میرے گھرمیں کیا ہورہا ہے

  • شہبازشریف کو نوٹس بھجوانے سے کیا عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟ مریم اورنگزیب

    شہبازشریف کو نوٹس بھجوانے سے کیا عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟ مریم اورنگزیب

    شہبازشریف کو نوٹس بھجوانے سے کیا عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟ مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پمز سمیت بڑے مراکزمیں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینٹرز میں پیشگی ویکسین کی فراہمی کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا ؟ کورونا ویکسین وقت پر کیوں نہیں منگوائی ، فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟سینٹرز میں کورونا ویکسین نہیں ، لوگوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، یہ ہے نیا پاکستان؟صوبوں کو نہیں بتایا گیا کہ وہ وفاق سے کب اور کیسے ویکسین خرید سکتے ہیں؟ ملک بھر میں ویکسین کی عدم دستیابی کی شدید مذمت کرتے ہیں اہداف کا واضح تعین کیوں نہیں کیاگیا؟

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب شہبازشریف کو ایف آئی اے کاسیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیاعوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی ؟ عمران صاحب آج تک صوبوں کے ساتھ مل کر کورونا سے متعلق قومی حکمت عملی نہیں بناسکے ویکسین کی فراہمی کے حساس اور عوام کی زندگیوں کے معاملے پر بھی عمران صاحب انا، تکبر اور سیاسی انتقام میں مبتلا ہیں جو شخص کورونا وبا اورویکسین پر صوبوں کے ساتھ مل کر نہیں بیٹھ سکتا، وہ ملک کو نااہلی کے سوا کیا دے سکتا ہے ؟

    گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا ویکیسن ختم ہو چکی ہے جس کہ وجہ سے ویکسی نیشن مراکز کے باہر شہریوں کا رش ہے اضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے ، لیکن اب ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ،پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے. مہلک بیماری میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں. پنجاب میں ویکسی نیشن کے عمل کو کامیاب بنایاجائے گا،

    پاک ویک کورونا ویکسین لانچ کر دی گئی

    پاکستان میں کتنے افراد کو ویکسین لگائی جا چکی؟ اساتذہ کیلئے بھی بڑا حکم آ گیا

    ہمیں بھی ویکسین لگوائی جائے ، اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم سے مطالبہ

    بھارت میں جعلی کرونا ویکسین لگانے والا گرفتار

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

    لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو کرونا ویکسی نیشن کا عمل رک گیا

  • خبردار، ہو جائیں ہوشیار،پانی سے بھی کرونا نکل آیا، احتیاط نہ کی تو بن سکتی ہے خطرناک صورتحال

    خبردار، ہو جائیں ہوشیار،پانی سے بھی کرونا نکل آیا، احتیاط نہ کی تو بن سکتی ہے خطرناک صورتحال

    خبردار، ہو جائیں ہوشیار،پانی سے بھی کرونا نکل آیا، احتیاط نہ کی تو بن سکتی ہے خطرناک صورتحال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھرمیں پھیل چکا ہے، کرونا کیسے پھیلا کہاں سے آیا ابھی تک اسکا پتہ نہیں چل سکا، صرف قیاس آرائیاں جاری ہیں

    کرونا دنیا کے ممالک میں آئے روز نئی قسم کے ساتھ سامنے آ رہا ہے، پاکستان میں بھی کرونا کی تیسری لہر گزر رہی ہے، اب اطلاعات کے مطابق بھارت میں کرونا سے جہاں اموات میں اضافہ ہوا وہیں بھارت میں اب پانی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،

    بھارتی وزیراعظم مودی کے حلقے گجرات میں موجود سابر متی ندی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہاں کے لوگوں میں خوف ہے ،گجرات میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لوگوں نے پانی میں تصدیق ہونے کے بعد پانی کے استعمال کو ہی چھوڑ دیا ہے، گرم ترین موسم میں اس علاقے کے شہریوں کی بری حالت ہو چکی ہے ، سابر متی ندی میں کرونا کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی دو مزید تالابوں میں کرونا کی تصدیق کی خبر سامنے آئی جس نے علاقے میں مزید خوف و ہراس پیدا کر دیا

    خبر رساں ادارے کے مطابق گجرات کی سابر متی ندی سے پانی لے کر اس کا کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں 25 فیصد سے زائد کرونا کی تشخیص ہوئی، احمد آباد میں دو تالابوں کانکریا اور چندولا میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی، پانی میں کرونا کی تشخیص ہونے پر بھارتی سائنسدانوں نے سر جوڑ لئے ہیں

    آئی آئی ٹی گاندھی نگر نے احمد آباد واقع سابرمتی ندی سے پانی کے سیمپل لیے تھے ان پر ریسرچ کی گئی اور پروفیسر منیش کمار کے مطابق پانی میں 25 فیصد سیمپل میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ پانی کا یہ سیمپل ندی سے 3 ستمبر سے 29 دسمبر 2020 تک ہر ہفتہ لیا گیا تھا۔ سیمپل لینے کے بعد جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ اس میں کورونا وائرس کا انفیکشن موجود ہے۔

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

    کرونا کا خوف، بھارت کے 37 اضلاع میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب

    بھارت کرونا کو شکست نہیں دے سکتا، بھارتی طبی ماہرین نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

    سابرمتی ندی سے 694، کانکریا تالاب سے 549 اور چندولا تالاب سے 402 سیمپل لیے گئے تھے جس میں کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں سے کرونا نکلا، سانسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی پانی میں بھی زندہ رہ سکتا ہے بھارتی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھارت کے تمام قدرتی آبی ذرائع کی کرونا کے ٹیسٹ کئے جائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو آنیوالے دن مزید خطرناک ہوسکتے ہیں

  • بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    معروف عالمی شہرت یافتہ بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث چل بسے،ملکھا سنگھ کی عمر 91 برس تھی۔

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مشہور ہندوستانی ایتھلیٹ ملھا سنگھ جمعہ کی شب کوویڈ 19 سے چنڈی گڑھ کے ایک اسپتال میں چل بسے۔ ملکھا سنگھ کا کوویڈ 19کا ٹیسٹ گزشتہ ماہ مثبت آیا تھاخاص طور پر ، ملکھا سنگھ کی 58 سالہ اہلیہ نرمل کور اسی بیماری کے سبب صرف پانچ دن پہلے انتقال کر گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق ملکھا سنگھ کو 3 جون 2021 کو پی جی آئی ایم آر کے کوویڈ ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا اور 13 جون تک وہاں کوویڈ میں زیر علاج تھے جب کوویڈ کے ساتھ بہادری سے لڑائی کے بعد ، ملکھا سنگھ کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا تھا-

    "تاہم ، کوویڈ کے بعد کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ، انہیں کوویڈ اسپتال سے باہر میڈیکل آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ لیکن میڈیکل ٹیم کی بہترین کوششوں کے باوجود ، ملکھا سنگھ کو ان کی نازک حالت سے جانبر نہیں ہو سکے ، پی جی آئیمر میں 18 جون 2021 کو شام 11.30 بجےانتقال کر گئے-

    ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 27 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید27 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار269 نئے ٹیسٹ کئے گئے991 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.14 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار 940 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ47ہزار218 ہو چکی ہے۔

  • ملک میں کورونا سے 46 اموات، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    ملک میں کورونا سے 46 اموات، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 46 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید46 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 37ہزار196 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 119 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.4 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار874 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ45ہزار184 ہو چکی ہے۔

  • محکمہ ہیلتھ کی نااہلی ۔ کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کا عمل شروع نہ ہوسکا

    محکمہ ہیلتھ کی نااہلی ۔ کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کا عمل شروع نہ ہوسکا

    پشاور:محکمہ ہیلتھ کی نااہلی ۔ کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کا عمل شروع نہ ہوسکا،اطلاعات کے مطابق تمام تردعووں کے باوجود کے پی حکومت اپنے وعدوں کوپورا کرنے میں بہت سست دکھائی دیتی ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی سپورٹس نے ایڈمنسٹریٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس کو کرونا ویکسینیشن کیلئے محکمہ ہیلتھ سے رابطے کی ہدایت کی تھی

    کرونا ویکسینیشن کیلئے ٹیم نے قیوم سپورٹس کمپلیکس آنا تھا لیکن دو دن انتظار کے باوجود نہیں آرہی حکومت ایک طرف کرونا ویکسینیشن کیلئے دباؤ ڈال رہی ہی دوسری طرف محکمہ ہیلتھ نے آنکھیں بند کی ہے اور ٹیم سٹیڈیم نہین بھیج رہے

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ویکسینیشن کیلئےچیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈی جی کو ہدایات دی تھی، کھیلوں کے کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار بھی ابھی تک کرونا ویکسینیشن سے محروم ہیں

    سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے بیس جون تک کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دیا تھا، ڈپٹی کمشنر پشاور نے دیگر سروسز بھی کرونا ویکسینیشن سے مشروط کی تھی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث دو دن سے کھلاڑی انتظار کے بعد واپس چلے جاتے ہیں