Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پہلی سےآٹھویں جماعت تک امتحانات سےمتعلق اہم خبر نےطالبعلموں کوغمگین کردیا

    پہلی سےآٹھویں جماعت تک امتحانات سےمتعلق اہم خبر نےطالبعلموں کوغمگین کردیا

    لاہور: پہلی سےآٹھویں جماعت تک امتحانات سےمتعلق اہم خبر نےطالبعلموں کوغمگین کردیا،اطلاعات کے مطابق سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحان سات جون سے لینے کی تجویر زیر غور،امتحانات کاسلسلہ پچیس جون تک جاری رہے گا، نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات سات جون سے لینے کی تجویر زیر غور ہے۔سکولوں میں 25 جون تک امتحانات مکمل کرلیے جائیں گے جبکہ بچوں کے نتائج 30 جون کو جاری کیے جائیں گے۔سکولوں میں امتحانات لینے کی اجازت آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں لی جائے گی۔واضح رہے کہ این سی او سی کا آئندہ اجلاس 3 جون کو متوقع ہے۔

    دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا، 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔ کورونا وباء کے پیش نظر جہاں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں وہیں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 40 لاکھ طلبا کے امتحانات بھی التوا کا شکار تھے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کریں گے۔

  • پاکستان میں مزید 75 اموات ، مثبت کیسز شرح میں کمی

    پاکستان میں مزید 75 اموات ، مثبت کیسز شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 75 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 75 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 62 ہزار706 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار726 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4.34 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار331 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 505 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-


    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا تھا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے 21 مئی جمعے سے ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، پھر کہا کہ نہیں صرف وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہوں۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے-

    بیرون ملک جانے کے منتظر طالب علموں اور مزدوروں کی ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ورک پرمٹ، اقامہ، اسٹوڈنٹ ویزا دکھانے پر کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکیں گے۔

  • کرونا علاج اور ایلوپیتھی کا مذاق اڑانے پر متنازع شخصیت کے خلاف قانون حرکت میں آگیا

    کرونا علاج اور ایلوپیتھی کا مذاق اڑانے پر متنازع شخصیت کے خلاف قانون حرکت میں آگیا

    نئی دہلی: کرونا علاج اور ایلوپیتھی کا مذاق اڑانے پر متنازع شخصیت کے خلاف قانون حرکت میں آگیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے ڈاکٹرز نے کرونا علاج اور ایلوپیتھی کا مذاق اڑانے پر متنازع شخصیت یوگا گرو بابا رام دیو کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع شخصیت بابا رام دیو نے ملک میں کرونا پھیلنے اور ہلاکتوں کا ذمہ دار ڈاکٹرز کو قرار دیا جبکہ آکسیجن کے ذریعے سانس لینے کی کوشش پر بھی بے بنیاد تبصرہ کیا۔

    ایلوپیتھی ادویات ، علاج اور ڈاکٹرز کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر ڈاکٹرز نے بابا رام دیو کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا اور ملک بھر کے ڈاکٹرز کو ایک اتحاد بنانے کا مشورہ دیا۔

    بابا رام دیو کے خلاف آئی ایم اے بھی میدان میں آئی اور انہوں نے بابا رام کو قانونی نوٹس بھیجا۔ قانونی چارہ جوئی کے باوجود بابا رام نے اپنے بیانات کا سلسلہ ترک نہیں کیا اور مزید ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

    ملک بھر میں مختلف کاروباروں سے منسلک عہدیداروں سے بات چیت کر تے ہوئے بابا رام نے کہا کہ ؔکسی کے باپ میں دم نہیں ہے جو رام دیو کو گرفتار کر سکے۔

  • ماسک نہ پہننے پرپولیس نے نوجوان کے ہاتھوں اورپاوں میں کیل ٹھونک دیئے

    ماسک نہ پہننے پرپولیس نے نوجوان کے ہاتھوں اورپاوں میں کیل ٹھونک دیئے

    بریلی:ماسک نہ پہننے پرپولیس نے نوجوان کے ہاتھوں اورپاوں میں کیل ٹھونک دیئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ماسک نہ پہننے پر پولیس نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ایک نوجوان کے پیر اور ہاتھوں میں کیلیں ٹھونک دیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ایک شخص کو ماسک نہ پہننے پر انسانیت سوز سزا دی گئی، پولیس اہل کاروں نے شہری کے پیروں اور ہاتھ میں سزا کے طور پر کیلیں ٹھونک دیں۔

    ادھر اس حوالے سے ان دعووں کی تردید بھی نہیں کی گئی ،

    یاد رہےکہ بھارت میں کورونا وائرس مختلف شکلیں اختیارکرگیا ہے اورپہلے کالی فنگس کے نام کی بیماری میں تبدیل ہوتا رہا اوراب پچھلے چند دنوں سے سفید فنگس نامی بیماری سامنے آئی ہے جس نے کورونا سے زیادہ تباہی پھیلادی ہے اورجس کسی کویہ بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اس کی آنکھ نکال دی جاتی ہے

  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں اورامتحانات کا شیڈول پیش کردیا گیا

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں اورامتحانات کا شیڈول پیش کردیا گیا

    لاہور: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں اورامتحانات کا شیڈول پیش کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ کرنے کی تجویز دے دی،

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کیلئے تجاویز تیار کی ہیں،

    جس کے تحت پنجاب میں جون میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ تعلیمی اداروں میں جولائی میں موسم گرما کی چھٹیاں اور یکم اگست سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائے گا۔

    لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں آئندہ ماہ جون میں مرحلہ وار کلاسز کا آغاز کیا جائے گا جبکہ جون میں ہی دسویں تا بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں۔

    اسی طرح یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔ یکم اگست سے سکولوں میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز کیا جائے۔ 3 جون کو بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ہوگی حتمی فیصلے کیے جائیں گے

  • سابق سینیٹرمشاہد اللہ خان زندگی کی  جنگ توہارگئے    مگرہتک عزت کی جنگ جیت گئے:لندن سے اہم خبرآگئی

    سابق سینیٹرمشاہد اللہ خان زندگی کی جنگ توہارگئے مگرہتک عزت کی جنگ جیت گئے:لندن سے اہم خبرآگئی

    لندن: سابق سینیٹرمشاہد اللہ خان زندگی کی جنگ توہارگئےمگرہتک عزت کی جنگ جیت گئے:لندن سے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان نے ایک پروگرام پر نجی ٹی وی چینل کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کی شکایت جیت لی ہے جس میں چینل کے تجزیہ کار نے پی ایم ایل این کے مرحوم سینیٹر پر جھوٹے الزامات عائد کیے تھے انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے پیسے کو لندن میں رہنے اور علاج معالجے کے لئے استعمال کیا۔ .

    تفصیلات کے مطابق لندن میں مرحوم سینیٹرمشاہداللہ خان کے خلاف یہ آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی تھیں جب کراچی میں طیارہ حادثہ ہوا تھا اوراس موقع پرایک نجی ٹی وی میں اس حوالے سے یہ بحث زورپکڑرہی تھی کہ مشاہداللہ خان نے لندن میں قیام کے دوران پی آئی اے کے فنڈزسے اپنا علاج کروایا تھا اورقیام وطعام کے اخراجات بھی پی آئی اے سے لیے گئے تھے

    یہ بھی اس میں کہا گیا پی آئی اے کی تباہی کے ذمہ دار بھی مشاہداللہ خان ہی تھے جن کے اثرورسوخ نے پی آئی اے کوتباہ کردیا تھا

    آف کام نے اس معاملے پر سابق سینیٹرمشاہداللہ خان کو بے گناہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ہم سے غلطی ہوئی اورہمیں یہ باتیں نہیں کہنی چاہیے تھیں‌

    نجی ٹی وی نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ یہ پروگرام وفاقی وزیر ہوا بازی کی ایک پریس کانفرنس کے بعد نشر کیا گیا تھا ، جس میں پائلٹوں کو جعلی لائسنس دینے اور مبینہ طور پر سابقہ ​​حکومتی نمائندوں کے ذریعہ پی آئی اے کے اندر "من مانی تقرریوں” سمیت دیگر امور کو اجاگر کیا گیا تھا۔

    چینل نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تقریروں کے ساتھ ساتھ مشاہد اللہ کے خلاف ویب سائٹوں پر شائع ہونے والی بدعنوانی کے الزامات کا بھی حوالہ دیا لیکن آف کام نے اس دفاع کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس دعوے کی پشت پناہی کرنے کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

  • بھارت تباہ ہوگیا:کورونا نے پنجے گاڑ لیے:سیوریج کا پانی بھی خطرناک:لوگ خوف سے نڈھال

    بھارت تباہ ہوگیا:کورونا نے پنجے گاڑ لیے:سیوریج کا پانی بھی خطرناک:لوگ خوف سے نڈھال

    دہلی: بھارت تباہ ہوگیا:کورونا نے پنجے گاڑ لیے، سیوریج کا پانی بھی خطرناک:لوگ خوف سے نڈھال ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں سیوریج کا پانی بھی کورونا زدہ نکلا، ممبئی کے بعد اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں تین مقامات پر سیوریج کے پانی میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    کورونا کی عالمی وباء کی دوسری اور خطرناک لہر کے دوران بھارتی ریاست یوپی میں صورت حال بہت ہی خراب ہوگئی ہے اور اب سیوریج کے پانی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد دارالحکومت لکھنؤ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

    لکھنؤ کی لیبارٹری میں پانی کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد پانی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سیوریج واٹر میں کورونا وائرس موجود ہونے کی خبریں منظر عام پر آنے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

    پی جی آئی مائیکروبیولوجی ڈیپارٹمنٹ (ایچ او ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر اُجوالہ گھوشل نے بتایا کہ ملک میں سیوریج کے نمونے لینے کا کام آئی سی ایم آر-ڈبلیو ایچ او نے شروع کیا تھا۔ اس میں یوپی کے مختلف اضلاع سے بھی سیوریج کے نمونے بھی لئے گئے ہیں

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی خوف کے مارے اس قدرپریشان ہیں کہ ان کوکچھ دکھائی نہیں دے رہا

  • کرونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے اسد عمر نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

    کرونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے اسد عمر نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اسد عمر نے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری سنا دی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ہر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی این سی او سی میٹنگ میں ہم نے تمام 19 سال یا اس سے اوپر کے ویکسینیشن رجسٹریشن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔ لہذا اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلا رہے گی جسے ماہرین صحت نے کوڈ کی ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی ویکسی نیشن جاری ہے، ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کی جا رہی ہے ، سب سے پہلے طبی عملے اور پھر ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی گئی اس کے بعد 40 سال سے زائد عمر کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے، اب حکومت نے 19 سال سے زیادہ عمر والوں کے لئے بھی ویکسی نشین سنٹر کھولںے کا اعلان کیا ہے

    کرونا ویکسی نیشن کے لئے ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

  • سندھ میں نئی کورونا پابندیاں ،کلفٹن، ڈیفنس، صدر سمیت مختلف علاقوں میں کئی دکانیں سیل

    سندھ میں نئی کورونا پابندیاں ،کلفٹن، ڈیفنس، صدر سمیت مختلف علاقوں میں کئی دکانیں سیل

    سندھ میں نئی کورونا پابندیاں شروع ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر پولیس اہلکار لوگوں سے پوچھ گچھ کرتے رہے اور بغیر ضرورت گھر سے نکلنے والوں کو واپس بھیج دیا گیا-

    سخت پابندی کے واجہ سے ٹریفک کی روانی کم رہی جبکہ کلفٹن، ڈیفنس، صدر سمیت مختلف علاقوں میں کئی دکانیں سیل کر دی گئیں۔

    علاوہ ازیں کراچی کی مختلف اہم سڑکوں پر پولیس کی جانب سے رکاوٹیں بھی رکھی گئیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر لاک ڈاؤن پر مکمل پابندی کرائی جارہی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 65 اموات ،2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 65 اموات ،2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 65 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 65 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 59ہزار76 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار724 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4.61 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار256 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 2 ہزار 779 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا تھا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے 21 مئی جمعے سے ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، پھر کہا کہ نہیں صرف وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہوں۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے-

    بیرون ملک جانے کے منتظر طالب علموں اور مزدوروں کی ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ورک پرمٹ، اقامہ، اسٹوڈنٹ ویزا دکھانے پر کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکیں گے۔