Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • لاہورسمیت دیگر اضلاع میں7جون سےپابندی اٹھا لی گئی

    لاہورسمیت دیگر اضلاع میں7جون سےپابندی اٹھا لی گئی

    لاہور:لاہورسمیت دیگر اضلاع میں7جون سےپابندی اٹھا لی گئی ،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے لاہور سمیت باقی تمام اضلاع میں آئندہ ماہ 7 جون سے تمام سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    اس اہم فیصلے کی اطلاع صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک بیان میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت باقی ماندہ اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں مشاورت ہوئی۔

     

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ 7 جون سے باقی ماندہ اضلاع میں بھی تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکول کھول دیئے جائیں گے۔ برائے مہربانی گورنمنٹ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل این سی او سی نے پانچ فیصد سے کم کورونا مثبت والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس کے علاوہ وزارت تعلیم نے پروفیشنل اور امتحانی اداروں کو امتحانات لینے کی اجازت بھی دے دی تھی۔ ایس او پیز کے تحت امتحانات لیے جا سکیں گے۔ تاہم اس کے لیے وزارت تعلیم سے اجازت لینا لازم ہوگا۔ تاریخ، شہر، تعداد اور سینٹرز سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 92 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 92 اموات

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 92 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 92 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار726 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار253 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4.82 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار191 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 55 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا تھا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے جمعے سے ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، پھر کہا کہ نہیں صرف وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہوں۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے-

    بیرون ملک جانے کے منتظر طالب علموں اور مزدوروں کی ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ورک پرمٹ، اقامہ، اسٹوڈنٹ ویزا دکھانے پر کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکیں گے۔

  • اب کوئی بچ کر دکھائے ،ایئر پورٹس پر سراغ رساں کتے پہنچ گئے

    اب کوئی بچ کر دکھائے ،ایئر پورٹس پر سراغ رساں کتے پہنچ گئے

    اب کوئی بچ کر دکھائے ،ایئر پورٹس پر سراغ رساں کتے پہنچ گئے

    باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 سراغ رساں کتے پہنچا دیئے گئے

    سراغ رساں کتوں کا کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے استعمال شروع کر دیا گیا سراغ رساں کتوں کو این سی اوسی کی ہدایت پر پشاور ایئرپورٹ پر لایا گیا .ایر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر پورٹ پر خصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کیاگیا ہے، مسافروں کے سویپ ٹیسٹ کو سراغ رساں کتوں نےآج سے ہی چیک کرنا شروع کردیا نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 611کے ذریعے177 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے ایک مسافر کا ٹیسٹ مثبت نکلا ،سراغ رساں کتے  نے سو یپ ٹیسٹ کو چیک کیا تھا

    واضح رہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے شہریوں میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پشاور ایئر پورٹ پر کتوں سے مدد لی گئی ہے ،گزشتہ چند دنوں میں شہری بغیر ٹیسٹ کے چلےگئے تھے اور کچھ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا. کرونا مثبت آنے پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کروا دیا جاتا ہے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    حکومت چینی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت کی فراہمی کواولین ترجیح دے گی،وزیراعظم

    100 ملین ڈالرز سے چین پاکستان میں کیا کرنے جا رہا؟ چینی سفیر نے معاہدے پر دستخط کر دیئے

  • بھارت: پولیس اہلکاروں کا ماسک نہ پہننے پر خاتون پر تشدد

    بھارت: پولیس اہلکاروں کا ماسک نہ پہننے پر خاتون پر تشدد

    بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس اہلکار خاتون کی ذرا سی لاپرواہی پر آپے سے باہر ہوگئے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فیس ماسک پہنے بغیرخاتون گھر کا ضروری سامان خریدنے باہر نکلی تھی تاہم فیس ماسک نہ پہننے پر عورت کو خاتون پولیس اہلکار سمیت دیگر نے سڑک پر دن دیہاڑے لاتیں،گھونسے مارے اور اسے بالوں سے گھسیٹا۔

    اس دوران خاتون کی بیٹی اپنی ماں کو پولیس اہلکاروں کے تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی تاہم پولیس اہلکار اس سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔

    بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیس ماسک نہ پہننےکی غلطی پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں نے خود بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا-

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 3 ہزار60 افراد متاثر

    پاکستان میں کورونا سے مزید 3 ہزار60 افراد متاثر

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 57 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 57 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 58 ہزار670 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار60 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.21 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار99 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار802 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • لاہورایکسپوسینٹر:عوام الناس کورونا ویکسین لگوانے کے لیے موجود:مگرڈاکٹرز غائب:یاسمین راشد کا سخت ایکشن

    لاہورایکسپوسینٹر:عوام الناس کورونا ویکسین لگوانے کے لیے موجود:مگرڈاکٹرز غائب:یاسمین راشد کا سخت ایکشن

    لاہور:ایکسپوسینٹر:عوام الناس کورونا ویکسین لگوانے کے لیے موجود:مگرڈاکٹرز غائب،اطلاعات کے مطابق ایک طرف حکومت بلندوبالا دعوے کررہی ہے کہ وہ عوام الناس کی صحت کے حوالے سے بہترین انتظامات کررہے ہیں تودوسری طرف حکومتی دعووں کے برعکس معاملات دیکھنے کو ملتے ہیں‌

     

    اسی حوالےسے آج اس وقت بہت بڑی پریشانی دیکھنے کو ملی جب بے بس لوگ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے حکومت کی طرف سے منتخب کردہ ایکسپوسینٹر پر پہنچے تووہاں ڈاکٹرز اوردیگرعملہ غائب تھا لوگ بیچارے ادھرادھرمارےپھررہےتھے

     

    اسی حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس سینٹر میں کاونٹرخالی پڑے ہوئے اورکوئی بھی پریشان لوگوں کی دادرسی کے لیے وہاں‌موجود نہیں

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایکسپوسینٹرمیں کوئی ایسا فوکل پرسن بھی نہیں جو کہ لوگوں کی رہنمائی کرسکے

     

    ڈاکٹرز اورضلعی انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کے خلاف ایکسپوسینٹر پرموجود مریضوں اوران کے لواحقین نے حکومت کے اس رویے کے خلاف نعرے بازی کی اوراس واقعہ میں ملوث کرداروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا

     

    دوسری طرف اس حوالے سے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سے جب رابطہ کیا گیا توانہوں نے بھی اس معاملے کا نوٹس لینے کا وعدہ کیا اوریہ بھی کہا کہ وہ عوام کی خدمت پرمامورڈاکٹرز کی اس بے حسی کوکبھی بھی برداشت نہیں کریں‌گی اورعوام کی صحت کے حوالے سے کسی بھی رویے پرکمپرومائز نہیں کریں گے

     

  • کورونا کی بھارتی قسم پاکستان میں اب تک نظر نہیں آئی     ڈاکٹر فیصل سلطان

    کورونا کی بھارتی قسم پاکستان میں اب تک نظر نہیں آئی ڈاکٹر فیصل سلطان

    معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کورونا کی برطانوی قسم کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈاکٹر فیصل کے مطابق کورونا کی بھارتی قسم پاکستان میں اب تک نظر نہیں آئی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں کوویڈ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں کورونا کی صورت حال بہتر اور سندھ خصوصاً کراچی میں خراب ہو رہی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کین سائنو ویکسین کی خوراکیں جلد پاکستان میں بننا شروع ہوجائیں گی، لاکھوں خوراکیں میسر ہوں گی-

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 3084 افراد متاثر اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 3084 افراد متاثر اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 74 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 74 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 62 ہزار61 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار84 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4.96 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار42 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 94 ہزار742 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • بھارت سے آنے والے سفارتی عملہ میں کورونا کی علامات

    بھارت سے آنے والے سفارتی عملہ میں کورونا کی علامات

    بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے بارہ ارکان گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔ باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان ارکان میں شامل ایک خاتون مسز منجو برجیش کو کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر واہگہ بارڈر پر موجود عملے نے روک لیا اور فوری طور پر پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا۔ان کے پاس بھارت کی طرف سے کورونا منفی ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی موجود تھاتاہم واہگہ کے طبی عملے نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسزمنجو برجیش میں کورونا کی ابتدائی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

    بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ مسز منجو کو پندرہ روز کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق واہگہ حکام نے انہیں اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منجو برجیش کو اسلام آباد جانے کی اجازت دینے کی بجائے بھارت واپس کیوں نہیں بھیجا گیا۔ بھارت میں کورونا کی خطرناک قسم فنگس بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس کے باوجود اسے اسلام آباد بھیجنا حیران کن بات ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت سے گزشتہ روز 17 افراد نے پاکستان آنا تھا لیکن صرف 12 افراد پاکستان آئے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ باقی 5 افراد میں بھی کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جن کی وجہ سے انہیں بھارت میں کورونا منفی ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیااور وہ پاکستان نہ آسکے۔ 

    دریں اثناباغی ٹی وی نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ بھارت سے آنے والے عملہ کے تمام ارکان اور ان کے اہل خانہ کو گھر میں ہی پندرہ روز کے لئے قرنطینہ کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے پاک بھارت سرحد بند کر رکھی ہے تاہم ویانا کنونشن کے تحت سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ کے لئے بارڈر کسی بھی کھولے جا سکتے ہیں۔  

  • کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف

    کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف

    کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کلینکل انفیکشیس ڈزیززجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف کیا گیا ہے

    تاہم سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی ریاست ساراواک کے اسپتال سے نمونیا کے 301 مریضوں کے نمونے حاصل کیے گئے، جن میں سے 8 نمونوں میں کینائن کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ان میں سے اکثریت پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تھی۔

    اس وائرس میں ساخت تبدیل ہونے والی جینیاتی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے جو اس سے قبل سامنے آنے والے کینائن وائرسوں میں سامنے نہیں آئی تھی۔ یہ قسم 2017 اور 2018 میں اسپتال میں زیر علاج نمونیا کے مریضوں میں سامنے آئی۔ اس نئی قسم کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ کورونا وبا کی آٹھویں قسم ہوگی۔

    اس متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کورونا وائرس انسانوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس کی7 ایسی اقسام سامنے آ چکی ہیں جو انسانوں کو بیمار کرسکتی ہیں۔ جن میں چار بخار اور زکام کی وجہ بنتی ہیں جبکہ تین اقسام جان لیوا ہو سکتی ہیں جن میں سارس، مرس اورکووڈ 19 شامل ہیں۔

    دوسری جانب تاہم امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 کے اوائل میں ، عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ COVID-19 نوول کورونا وائرس ایک عالمی وبائی بیماری ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ پر خوف و ہراس میں ، لوگ نہ صرف اپنی صحت بلکہ اپنے کتے ، بلیوں اور دوسرے پالتو جانوروں کی صحت کے بارے میں بھی پریشان ہیں۔

    ہلیتھ مراکز کے مطابق ، "اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ امریکہ میں وائرس پھیلانے میں پالتو جانور کردار ادا کرتے ہیں۔ لہذا ، ساتھی جانوروں کے خلاف اقدامات اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے جو ان کی فلاح و بہبود پر سمجھوتہ کرسکتے ہیں۔

    ہم کئی دہائیوں سے جانتے ہیں کہ کتے کورونوا وائرس کا معاہدہ کرسکتے ہیں ، عام طور پر کینائن کے سانس لینے والے کورونا وائرس (COVID-19 نہیں)۔ خیال نہیں کیا جاتا ہے کہ نوول کورونا وائرس (COVID-19) کتوں کی صحت کے لئے خطرہ ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیاکہ اگرچہ کوویڈ 19 کتوں کے لئے خطرہ نہیں ہے ، لیکن کتے وائرس کے لئے مثبت ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں دو پالتو کتوں نے کوویڈ 19 کے لئے مثبت جانچ کی ، اور دونوں کتے کوویڈ 19 مثبت مالکان کے ساتھ گھروں میں رہتے تھے۔ مقامی صحت کے عہدیداروں نے ہانگ کانگ میں ان دونوں کتوں کے معاملات کی نشاندہی کی ہے جو "انسان سے جانوروں میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے” اور نہ ہی کسی کتے نے وائرس سے بیماری کے آثار ظاہر کیے ہیں۔

    ہانگ کانگ کے صحت کے عہدیداروں نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی ملکیت والے کتوں اور بلیوں کی جانچ جاری رکھی ہے۔ وہاں کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ کتوں میں انفیکشن کے معاملات غیر معمولی دکھائی دیتے ہیں۔ 25 مارچ تک ، ہانگ کانگ کے زراعت ، ماہی گیری ، اور تحفظ محکمہ نے "تصدیق شدہ کوویڈ 19 کیسوں یا تصدیق شدہ مریضوں سے قریبی رابطے رکھنے والے افراد کے گھریلو گھروں کے 17 کتوں اور آٹھ بلیوں پر ٹیسٹ کیے ، اور صرف دو کتوں نےکوویڈ 19 کے لئے مثبت جانچ کی تھی –

    ہانگ کانگ کے عہدیداروں نے زور دیا کہ "ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتے اور بلیوں کو اس وائرس سے آسانی سے انفیکشن نہیں ہوتا ہے ، اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔”