Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • احمد پور شرقیہ: ڈی پی او احسن اقبال کی کھلی کچہری، عوامی شکایات پر فوری احکامات

    احمد پور شرقیہ: ڈی پی او احسن اقبال کی کھلی کچہری، عوامی شکایات پر فوری احکامات

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن اقبال نے احمد پور شرقیہ میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او نے تمام شکایات بغور سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر ڈی پی او احسن اقبال نے کہا کہ کرپشن، غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ہر شکایت پر بلا امتیاز اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • لاہور: دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے لیڈی پولیس،اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑ دیا

    لاہور: دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے لیڈی پولیس،اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑ دیا

    لاہور:ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نےپولیس اہلکار سے جھگڑا کیا۔
    مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات
    ترجمان ڈولفن کے مطابق مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا لیکن کار سوار خاتون نے طیش میں آکر میٹل کی بوتل لیڈی پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری،لیڈی پولیس اہلکار رباب سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگئی،مشتعل خاتون سمیرا کو حراست میں لے کر تھانہ مناواں منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں،شرجیل میمن

    ایس پی موبائلز نے کہا کہ قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، ناکہ جات پر پولیس اہلکار آپ کی حفاظت کیلئے 24/7 موجود ہوتے ہیں، شہر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے شہری پولیس کا ساتھ دیں۔

    منڈی بہاؤالدین: ملازم نے زمیندار اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

  • منڈی بہاؤالدین: ملازم نے زمیندار اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

    منڈی بہاؤالدین: ملازم نے زمیندار اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

    منڈی بہاؤالدین میں ملازم نے پیسوں کے لین دین کے تنازع پر زمیندار اور اس کی بیوی کو اینٹیں مار کر قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے علاقے بھکھی شریف میں زمیندار کا اپنے ملازم سے تنخواہ ایڈوانس دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران ملزم نے زمیندار کو اینٹیں مار کر قتل کردیا، زمیندار کی بیوی نے اسے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی قتل کردیا،ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے

    اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نےنیتن یاہو کی مخالفت کردی

  • چین: سنکیانگ میں پل کا کیبل ٹوٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

    چین: سنکیانگ میں پل کا کیبل ٹوٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

    چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں ایک معلق پل کا کیبل ٹوٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

    سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق، حادثے کے بعد سیاحتی مقام کو بند کر دیا گیا ہے اور تحقیقاتی کارروائی شروع ہو چکی ہے،سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل ایک طرف جھکا ہوا ہے، اس کے ہینڈ ریلز نیچے لٹک رہے ہیں اور پل کا ایک حصہ دریا کے اوپر سے گزر رہا ہے۔

    متاثرہ علاقہ "شیاتا” (Xiata) کہلاتا ہے، جو 65 مربع کلومیٹر پر مشتمل ایک خوبصورت وادی، پہاڑی راستے، دریا اور قدیم آثار کے لیے مشہور ہے،چین کی مرکزی حکومت نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور زخمیوں کے علاج کے لیے ایک خصوصی ٹیم متاثرہ مقام پر بھیج دی ہے۔

    ٹرمپ ٹیرف بھارتی سٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبا، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

    پاکستانی نژاد خاتون قمر محسن مودی کو راکھی باندھیں گے

    قومی اسمبلی اجلاس،اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی

  • اوچ شریف: مقتول صحافی ظفر اقبال نائچ کے قاتل اہل خانہ پر دباؤ ڈالنے لگے، پولیس پر سرپرستی کا الزام

    اوچ شریف: مقتول صحافی ظفر اقبال نائچ کے قاتل اہل خانہ پر دباؤ ڈالنے لگے، پولیس پر سرپرستی کا الزام

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے چنی گوٹھ میں مقامی صحافی ظفر اقبال نائچ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے اور بھائی کے قاتل نہ صرف کھلے عام گھوم رہے ہیں بلکہ انہیں کیس کی پیروی سے روکنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں، اور انکار پر جان کے دشمن بن گئے ہیں۔

    مقتول کی ضعیف ماں، بہن اور دیگر اہل خانہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی پولیس مبینہ طور پر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ اسی سرپرستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے اور ہمیں دھمکیاں دے کر انصاف سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات اور کچے کے ڈاکوؤں سے ہے، اس لیے وہ انتہائی خطرناک مجرم ہیں۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری ایکشن لے کر قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    ادھر سیاسی، سماجی اور صحافتی تنظیموں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتول صحافی ظفر اقبال نائچ کے قاتلوں کو جلد از جلد سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ آئندہ کسی کو حق اور سچ کی آواز دبانے کی جرات نہ ہو۔

  • ڈیرہ غازیخان ڈویژن: دریائے سندھ پر محکمہ انہار کی کرپشن بے نقاب، علی پور میں بھی سپر بند دریابرد ہونے لگا

    ڈیرہ غازیخان ڈویژن: دریائے سندھ پر محکمہ انہار کی کرپشن بے نقاب، علی پور میں بھی سپر بند دریابرد ہونے لگا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائی کٹاؤ شدت اختیار کر گیا ہے، جس سے سیت پور، کندائی، گبر آرائیں اور خیرپور سادات کے علاقے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مسلسل کٹاؤ کے باعث درجنوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو چکی ہے جبکہ سپر بند بھی خطرناک حد تک متاثر ہو رہے ہیں۔

    اہل علاقہ نے موضع گبر آرائیں میں سپر بند کی تعمیر میں سستی اور ناقص کام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سپر بند ٹوٹا تو علی پور کے شہری علاقے بھی سیلاب کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سپر بند کی تعمیر کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

    محکمہ انہار کے ترجمان کے مطابق سپر بند کی مضبوطی کا کام جاری ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ تاہم، مقامی افراد کا الزام ہے کہ محکمہ انہار کی مبینہ بدعنوانی اور انتظامی غفلت کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ڈیرہ غازی خان کے علاقے سمینہ میں سپر بند آر ڈی 148 کے ٹوٹنے نے تین سال پرانے کرپشن اسکینڈل کی یاد تازہ کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق 2019 میں سپر بند 138 کی مرمت کے لیے کروڑوں روپے جاری ہوئے، ٹھیکیدار کو ایڈوانس ادائیگی بھی کی گئی، لیکن کوئی کام مکمل نہ ہو سکا۔ حیران کن طور پر، اب پھر اسی ٹھیکیدار کو نئے فنڈز جاری کرنے کے بعد بند ٹوٹنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ بند میں دراڑوں کی نشاندہی بارہا کی گئی، مگر حکام نے دانستہ نظرانداز کیا تاکہ دوبارہ مرمت کے نام پر فنڈز ہتھیائے جا سکیں۔ ذرائع کا انکشاف ہے کہ محکمہ انہار کے تین بڑے ڈویژنز — بہاولپور، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان — میں برسوں سے ایک ہی مخصوص ٹھیکیدار کو گھما پھرا کر ٹھیکے دیے جا رہے ہیں، اور اس عمل میں منظم کرپشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    اہل علاقہ نے وزیرِاعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری عدالتی انکوائری کروا کر ملوث افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، تاکہ عوام کی زمینیں اور جانیں محفوظ رہ سکیں۔

  • علی پور:ماموں نے ذہنی معذور بھانجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

    علی پور:ماموں نے ذہنی معذور بھانجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

    اوچ شریف(باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان)ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقے بستی ٹبی ارائیں میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی ہی ذہنی معذور بھانجی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بستی ٹبی ارائیں کا رہائشی ناصر ولد رستم ارائیں دو روز قبل اپنی بھانجی کو مبینہ طور پر ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ اہل علاقہ نے اس شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کی خوب پٹائی کی۔

    متاثرہ لڑکی کے والد عبدالخالق ارائیں اور اس کا بھائی کراچی میں مزدوری کرتے ہیں۔ اہل علاقہ نے انہیں اس واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد وہ فوری طور پر اپنی بستی پہنچے۔ انہوں نے پولیس تھانہ صدر علی پور کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر ارائیں کو حراست میں لے لیا۔ تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔

    اہل علاقہ نے اس واقعے کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے گھناؤنے جرم کے مرتکب شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

  • اوچ شریف:ایم 5  موٹروے پر غیر قانونی اسٹاپس، حادثات اور جرائم میں اضافہ

    اوچ شریف:ایم 5 موٹروے پر غیر قانونی اسٹاپس، حادثات اور جرائم میں اضافہ

    اوچ شریف(باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان ) ایم فائیو موٹروے پر ظاہر پیر سے ملتان کے درمیان ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مرضی کے غیر قانونی اسٹاپس قائم کر دیے گئے ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ جرائم کی وارداتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق، موٹروے پر اوچ شریف کے مختلف مقامات پر موٹر وے پولیس اور ٹرانسپورٹرز کی ملی بھگت سے بسیں کھلے عام سواریاں اتار چڑھاتی ہیں۔ موٹروے قوانین کے تحت ویرانے میں گاڑی روکنا اور پیدل کراسنگ کرنا سختی سے منع ہے، مگر اس کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے۔

    ان غیر قانونی اسٹاپس پر پک اینڈ ڈراپ کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ان مقامات پر جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    سی پیک کے قریب رہنے والے مقامی شہری اس صورتحال پر سخت پریشانی کا شکار ہیں اور خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی سرگرمی کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • بہاولپور:پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

    بہاولپور:پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

    بہاولپور(باغی ٹی وی ،حبیب خان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایت پر بہاولپور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ گزشتہ روز کی کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب، ناجائز اسلحہ اور پتنگیں برآمد کی گئیں۔

    یہ کارروائیاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "منشیات سے پاک پنجاب” ویژن کے تحت کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی اور تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 80 لیٹر شراب اور 11 کپی برآمد کیں۔تھانہ سول لائنز، صدر بہاولپور اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا جن کے پاس سے 2 پسٹل 30 بور اور 2 ریوالور 32 بور برآمد ہوئے۔تھانہ بغدادالجدید اور تھانہ عباس نگر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 222 پتنگیں اور خطرناک دھاتی ڈوریں قبضے میں لیں۔

    تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ جرم جیسا بھی ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

  • اوچ شریف: باپ کے بعد 6 سالہ بیٹی کی لاش بھی نہر سے نکال لی گئی

    اوچ شریف: باپ کے بعد 6 سالہ بیٹی کی لاش بھی نہر سے نکال لی گئی

    اوچ شریف(باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے میں چند روز قبل اپنے والد کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگانے والی 6 سالہ حانیہ بی بی کی لاش ریسکیو ٹیموں نے برآمد کر لی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں والد کی لاش پہلے ہی مل چکی تھی۔

    ذرائع کے مطابق مامون آباد کا رہائشی 28 سالہ عمر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی بیٹی کے ساتھ ابوظہبی نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔ اس واقعے کے بعد سے ریسکیو ٹیمیں دونوں کی تلاش میں مصروف تھیں۔

    چند روز قبل، عمر کی لاش ہیڈ قاسم والا کے قریب سے ملی تھی جسے شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اب تازہ پیش رفت میں، ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے بعد حانیہ کی لاش بھی ہیڈ تلہ جیٹھہ بھٹہ کے قریب سے برآمد کر لی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔