Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف: خالد عرف "بڈو بھلکا” کی قرآن پر توبہ، گناہوں سے کنارہ کشی کا عہد

    اوچ شریف: خالد عرف "بڈو بھلکا” کی قرآن پر توبہ، گناہوں سے کنارہ کشی کا عہد

    اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) احمد پور شرقیہ کی پیراگون سٹی کے رہائشی خالد عرف بڈو بھلکا نے ایک عوامی تقریب میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنے سابقہ گناہوں اور جیب تراشی سے ہمیشہ کے لیے توبہ کا اعلان کیا۔

    یہ تقریب پیراگون سٹی کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی، جہاں اہل علاقہ کے معززین، سابق کونسلرز اور متعدد شہری موجود تھے۔ اس موقع پر قاری محمد حفیظ اللہ نے تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ دعا حضرت مولانا محمد عمر فاروق نے کرائی۔

    اس سے قبل، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور کی ہدایت پر تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ میں ہونے والی کچہری میں بھی خالد بھلکا پیش ہوئے اور معززین علاقہ کی جانب سے تحریر کردہ بیانِ حلفی پیش کیے گئے تھے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

  • چنیوٹ: صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا آپریشن

    چنیوٹ: صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا آپریشن

    چنیوٹ ( باغی ٹی وی، نامہ نگارحسن معاویہ)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سٹی اور گردونواح میں صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران چھببیس دودھ بردار گاڑیوں سمیت ایک سو چھ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔

    صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی موجودگی پر ایک پکوان سنٹر کی پروڈکشن بند کر دی گئی، جبکہ ملازمین کے میڈیکلز نہ ہونے پر بھی کارروائی کی گئی۔

    قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر ترپن ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، ایک کلو ایکسپائر اشیاء اور تین کلو ممنوع چائنیز سالٹ برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔ دودھ کے سیمپل ناقص پائے جانے پر مختلف ملک شاپس کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے۔

  • میرپورخاص:منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

    میرپورخاص:منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

    میرپورخاص (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن کی سخت ہدایات اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج محمد زبیر دریشک و ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی زیر نگرانی میرپورخاص پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں چرس، مضر صحت گٹکا، مین پڑیاں، اور وسکی پوائنٹ سمیت دیگر منشیات برآمد کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    مختلف تھانوں کی کارروائیاں
    1. تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن
    ایس ایچ او حق نواز جونیجو کی قیادت میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ملزم نعیم عرف نما عباسی اور مجاہد علی پنھور کے قبضے سے 300 عدد مین پڑیاں برآمد کی گئیں۔

    ملزم محمد الیاس سے 48 عدد ماوہ گٹکا اور 48 مین پڑیاں برآمد کی گئیں۔
    ان ملزمان کے خلاف گٹکا ممانعت ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    2. تھانہ کوٹ غلام محمد
    ایس ایچ او فرمان اگیم اور ان کی ٹیم نے تین مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے مضر صحت گٹکے برآمد کیے۔

    ملزم کیول کولہی سے 100 ساشے آداب گٹکے برآمد ہوئے۔

    ملزم وشنداس سے 100 مضر صحت گٹکے برآمد کیے گئے۔

    3. تھانہ غریب آباد
    ایس ایچ او میر محمد کیریو نے ایک کارروائی میں ملزم شعیب عرف اپی مکرانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 70 گرام چرس برآمد کی۔ ملزم کے خلاف ایس سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    4. تھانہ ٹاؤن
    ایس ایچ او کامران ہالیپوٹو کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل محمد کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 2 وسکی پوائنٹ برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف پی ایچ او ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر سے منشیات کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی۔

  • قصور: پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار

    قصور: پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار

    قصور (باغی ٹی وی ،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس مہم کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 238 پتنگیں اور 32 ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    یہ کارروائیاں تھانہ اے ڈویژن، بی ڈویژن، صدر قصور اور مصطفیٰ آباد پولیس نے کیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے اس موقع پر کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل اور جرم ہے، اور جو بھی اسے اڑائے گا اسے جیل جانا پڑے گا۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ رہے۔

  • نارنگ منڈی میں جعلی کھاد اور ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن

    نارنگ منڈی میں جعلی کھاد اور ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن

    نارنگ منڈی (نامہ نگار محمد وقاص قمر) – پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع نے نارنگ منڈی میں جعلی اور غیر معیاری کھاد و ادویات فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ توسیع مریدکے، ملک فاروق احمد کی قیادت میں ایک ٹیم نے ٹیکنیکل زراعت آفیسر اقراء نذیر اور زراعت آفیسر ملک آصف کے ہمراہ نارنگ منڈی کے مختلف علاقوں میں زرعی دکانوں پر اچانک چھاپے مارے۔ اس دوران انہوں نے مختلف کھادوں جیسے زنک، ہیومک ایسڈ، اور ڈی اے پی کے ساتھ ساتھ دیگر زرعی ادویات کا بھی معائنہ کیا۔

    معیار کی جانچ کے لیے، ٹیم نے تمام اشیاء کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک فاروق احمد نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ محمد شفیق کی ہدایات کے مطابق، کاشتکاروں کو معیاری اور سستی زرعی اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جعلی یا غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • نارنگ منڈی: آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری پریشان

    نارنگ منڈی: آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری پریشان

    نارنگ منڈی (نامہ نگار محمد وقاص قمر) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ عوامی مقامات پر خونخوار کتوں کی موجودگی شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے، لیکن متعلقہ محکمے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہے۔

    شہر کی گلیوں، بازاروں، ریلوے اسٹیشن، بینکوں، سرکاری عمارتوں اور پارکس میں درجنوں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں گھومتے پھرتے ہیں۔ شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے، بچے باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں اور خواتین و طالبات کا بازار اور تعلیمی اداروں میں جانا بھی دشوار ہو چکا ہے۔

    اس صورتحال پر محکمہ صحت اور بلدیہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ مسئلہ حل طلب ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سے اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لینے اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • راولپنڈی: پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اورشیرخوار بھانجے کو ذبح کردیا

    راولپنڈی: پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اورشیرخوار بھانجے کو ذبح کردیا

    راولپنڈی میں سفاک ملزم نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کردیا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور پنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے تین ماہ کے بھانجے کو ذبح کردیا جس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

    ملزم نے پہلے ترامڑی چوک اسلام آباد میں اپنے باپ اور چھوٹی بہن کو قتل کیا بعد میں دوسری بہن کو اڈیالہ روڈ پر قتل کیا، مقتولہ خاتون وفاقی ادارے میں ملازمت کرتی ہے،ملزم نے کم سن بھانجے کو ذبح کیا لیکن وہ شدید زخمی ہےملزم کو رنج تھا کہ بہن نے پسند کی شادی کیوں کی، مقتولہ 35 سالہ انجم زارا نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کا تین ماہ کا بچہ ہے۔

    اڈیالہ روڈ جائے وقوع پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ میں ملوث شخص کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیاواقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنی بہن کو قتل اور بھانجے کو شدید زخمی کیا، ملزم اسلام آباد میں بھی اپنے والد اور ایک بہن کو قتل کر کے آیا ہے۔

    عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع

    ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا، موقع سے شواہد حاصل کیے جارہے ہیں، زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ 47 ہزار کی حد عبور کر لی

  • سینئر وکیل خواجہ شمس کے قتل میں ملوث سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار

    سینئر وکیل خواجہ شمس کے قتل میں ملوث سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار

    سینئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل کے مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار کو پولیس نے خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا۔

    سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کےمرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار حسن کو خیبرپختونخوا سے حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزم واردات کے بعد سینئر وکیل پر فائرنگ کرنے والے ملزم عمران آفریدی کو کار میں لے کر فرار ہوا تھا، پولیس اب سہولت کار سے تفتیش کرکے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے، ملزم کو تیکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، مرکزی ملزم عمران آفریدی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    غزہ پراسرائیلی مظالم،متعدد ممالک میں احتجاج، غزہ میں جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

    یاد رہے کہ خواجہ شمس السلام کو یکم اگست کو ڈیفنس میں ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھاکراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام و دیگر وکلا کے قتل کے خلاف سٹی کورٹ، ملیرکورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں وکلا نے ہڑتال کردی،ہڑتال کے باعث سٹی کورٹ، ملیرکورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، ہڑتال کے باعث قیدیوں کو جیل سے نہیں لایاگیا جب کہ دور دراز سے آنے والےسائلین کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے،کراچی بار کی اپیل پر وکلا سندھ ہائیکورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ریلی بھی نکالیں گے۔

    تیسرا ٹی 20:منیبہ کی شاندار سنچری، پاکستان کی آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

  • ننکانہ: ایک سپروائزر سب پر بھاری، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے صفائی ٹھیکے میں کروڑوں کی کرپشن بے نقاب

    ننکانہ: ایک سپروائزر سب پر بھاری، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے صفائی ٹھیکے میں کروڑوں کی کرپشن بے نقاب

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی ،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں صفائی کے ٹھیکے کے تحت ایک سنگین کرپشن اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے، جس نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق "جینوریل سروسز لاہور” نامی نجی کمپنی کے سپروائزر محمد اسامہ پر الزام ہے کہ وہ ہسپتال کے تقریباً 72 مرد و خواتین ملازمین کی تنخواہوں میں سے باقاعدگی سے بھاری رقوم غیر قانونی طور پر کاٹتا رہا۔

    ایک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سپروائزر اسامہ نے جون 2025 میں ہر ملازم کی تنخواہ سے 5 ہزار روپے اور جولائی میں 4 ہزار روپے کی کٹوتی کی۔ اس غیر قانونی عمل سے جون میں تقریباً 3 لاکھ 45 ہزار روپے جبکہ جولائی میں 2 لاکھ 88 ہزار روپے ہتھیا لیے گئے۔ متاثرہ ملازمین کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 37 ہزار روپے ہے اور وہ صفائی کے ساتھ ساتھ وارڈ بوائے کے فرائض بھی سرانجام دیتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسامہ ملازمین کو دھمکاتا تھا کہ اگر کسی نے یہ معاملہ افشا کیا تو اسے فوراً نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا۔ اس خوف کی وجہ سے بیشتر ملازمین طویل عرصے تک خاموش رہے، جبکہ کچھ نے پسِ پردہ اعلیٰ حکام کو شکایات پہنچائیں۔

    انٹیلی جنس ادارے نے اپنی رپورٹ کے ساتھ حکام کو ایک ویڈیو ثبوت بھی فراہم کیا ہے، جس میں مبینہ طور پر غیر قانونی کٹوتیوں کا اعتراف اور رقوم کی لین دین کے شواہد موجود ہیں۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ نے اسکینڈل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید حقائق اور ملوث افراد کے نام آئندہ چند روز میں منظرعام پر آنے کا امکان ہے۔

    اس واقعے پر شہری اور سماجی حلقے شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ پر محنت کرنے والے ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا سنگین جرم ہے، جس میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کڑی سزا ملنی چاہیے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو فی الفور معطل کر کے ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔

  • مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

    مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

    مظفر آباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر اور دو شدید زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں ، ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    پاکستان کی اہم وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ، انتباہ جاری

    تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

    غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج