Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    راولپنڈی کی پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرکے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کرلیا۔

    زیر حراست شخص کو پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی تشدد یا ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں۔

    ادھرلاہورکے نواحی علاقے مانگا منڈی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائی کےدوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    غزہ پر فوجی قبضے کی تجویز :اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی

    سی سی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کردی تاہم سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان مارے گئےدونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہےپولیس کےمطابق ملزمان شعیب اور زبیر نے مانگا منڈی میں 13سا ل کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    بھارتی الیکشن کمیشن نے 334 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

  • مستونگ :ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں  پٹری سے اتر گئیں

    مستونگ :ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    کوئٹہ: مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،جبکہرحیم یارخان میں بھی خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی،ہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

    چند روز قبل سبی میں بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

    لندن : فلسطین کے حق میں مظاہرہ ، پولیس کا کریک ڈاؤن، 466 افراد گرفتار

    دوسری جانب رحیم یارخان میں بھی خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی ، خان پور سٹی پھاٹک پر حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے معطل ہو گئی ہے ، ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

  • اوچ شریف : کھجور یں توڑتے ہوئے شخص بجلی کے کرنٹ سے جاں بحق

    اوچ شریف : کھجور یں توڑتے ہوئے شخص بجلی کے کرنٹ سے جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے مخدوم پور میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں کھجور توڑنے کی کوشش میں ایک شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خادم حسین ولد امام بخش کھجور کے درخت پر چڑھے تھے کہ اچانک وہ درخت کے قریب سے گزرنے والی مین بجلی کی کیبل سے چھو گئے۔ کرنٹ لگنے کے بعد وہ کچھ دیر تک درخت پر ہی لٹکے رہے۔

    مقامی لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ٹیم نے بڑی احتیاط کے ساتھ خادم حسین کو درخت سے نیچے اتارا اور ان کی زندگی بچانے کے لیے موقع پر ہی سی پی آر (CPR) فراہم کرنے کی کوشش کی، مگر تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    خادم حسین کی لاش کو بعد ازاں آر ایچ سی (RHC) اوچ شریف منتقل کر دیا گیا۔ اس افسوسناک حادثے نے پورے علاقے میں گہرے غم و افسوس کی فضا پیدا کر دی ہے۔

  • گھوٹکی :کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن، پولیس اور اغواء کاروں میں شدید فائرنگ

    گھوٹکی :کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن، پولیس اور اغواء کاروں میں شدید فائرنگ

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی،نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کے حکم پر ضلع بھر میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں تھانہ کھمبڑا کی حدود کراس بند کراچی کے کچے والے علاقے میں پولیس نے اغواء کاروں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    10 تھانوں کی پولیس اور بکتر بند گاڑیاں شامل
    ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو کی قیادت میں 10 مختلف تھانوں کی بھاری نفری، اے پی سی چین اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ اس آپریشن کا بنیادی مقصد گزشتہ روز اغواء کیے گئے دو مغویوں، صاحب ڈنو اور بالم میگھواڑ کی بازیابی ہے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی نے واضح کیا ہے کہ یہ آپریشن مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور علاقے سے تمام ڈاکوؤں کے مکمل سرنڈر ہونے تک جاری رہے گا۔ یہ کارروائی کچے کے علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

  • سیالکوٹ:انوکھا واقعہ،ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    سیالکوٹ:انوکھا واقعہ،ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    سیالکوٹ (بیوروچیف خرم میر): تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ میں ایک انوکھی اور افسوسناک واردات پیش آئی جہاں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ نیکاپورہ کے ایمن آباد روڈ پر ٹیولپ مارکی کے قریب پیش آیا۔ دو مسلح ڈاکوؤں نے ایک پھل فروش ندیم کو لوٹنے کی کوشش کی۔ جب ندیم نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں میں سے ایک نے فائرنگ کر دی، لیکن بدقسمتی سے گولی اس کے اپنے ہی ساتھی کو جا لگی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والا ڈاکو اس واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نیکاپورہ کے ایس ایچ او پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت مدثر صابر ولد صابر، سکنہ بن حاجی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، مدثر متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔

    فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی فرار ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • عام ٹی شرٹ پہننے پر نارنگ پولیس کا ظلم، بے روزگار نوجوان کو جعلی کمانڈو بنا کر جیل بھیج دیا

    عام ٹی شرٹ پہننے پر نارنگ پولیس کا ظلم، بے روزگار نوجوان کو جعلی کمانڈو بنا کر جیل بھیج دیا

    نارنگ منڈی(نامہ نگارمحمدوقاص) نارنگ منڈی میں پولیس کی ایک ایسی کارروائی سامنے آئی ہے جس نے قانون کے نفاذ اور غریبوں کے ساتھ برتاؤ پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رفیق آباد کا رہائشی نوجوان قاسم جو حال ہی میں اپنی کنٹریکٹ ملازمت سے فارغ ہوا تھا، ایک عام ٹی شرٹ اور بلیک ٹراؤزر پہننے پر پولیس کے شکنجے میں آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قاسم رتیاں کینٹ، نارنگ میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوا تھا، مگر ملازمت کی مدت پوری ہونے پر اس کی ایکسٹینشن نہ ہو سکی اور اسے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔ گزشتہ دنوں پٹرولنگ پولیس نے گشت کے دوران قاسم کو روکا اور اس کی ٹی شرٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ قاسم نے پولیس کو بتایا کہ یہ ایک عام ٹی شرٹ ہے جو وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران پہنا کرتا تھا، مگر پولیس نے اس کی بات سنے بغیر ہی اسے نارنگ تھانے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا۔

    نارنگ پولیس نے مزید "پھرتی” دکھاتے ہوئے قاسم پر جعلی ایس ایس کمانڈو بن کر لوگوں کو لوٹنے کا مقدمہ درج کر دیا اور اسے جیل بھیج دیا۔ یہ واقعہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ایک بے روزگار اور غریب نوجوان کس طرح پولیس کی ہٹ دھرمی کا شکار ہوا۔

    مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ کیا ملک کا قانون صرف غریبوں کے لیے ہے؟ ایک طرف جہاں وڈیرے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گھومتے ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، وہیں ایک غریب نوجوان صرف ایک عام لباس پہننے کی وجہ سے جعلی مقدمے کا سامنا کر رہا ہے۔ قاسم کے گھر پہلے ہی فاقے پڑے ہیں اور اس پر یہ اضافی مصیبت آن پڑی ہے۔

    شہریوں نے آر پی او، ڈی پی او شیخوپورہ اور آئی جی پنجاب سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،اور ساتھ کہا ہے کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس بے گناہ نوجوان کو انصاف دلایا جائے۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    سکھر:سی ٹی ڈی سندھ نے حساس ادارے کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سکھر میں کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نہ صرف ڈاکوؤں کو ہتھیارفراہم کرتے تھے بلکہ ممنوعہ اورغیر قانونی اسلحے کے ڈیلرزکو بھی سپلائی دیتے تھے، گرفتارملزمان کی نشاندہی پرایک گاڑی اوربڑی مقدارمیں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ادھر کراچی میں پولیس نے ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فونز اورنقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے پولیس کے مطابق لیاری کےعلاقے کلاکوٹ میں پولیس نے موٹرسائیکل چورکوگرفتارکرلیا، ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے جبکہ اس کے دیگرساتھیوں کی تلاش جاری ہےپولیس و سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ شہراوراندرون سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    اے این ایف اور کسٹمز کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں اب صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ہوگی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سےمتعلق جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں، یہ ملزمان واٹس ایپ اور آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ہیں، اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہاکہ منشیات کے خلاف اقدامات سےجرائم میں کمی آئی ہے، آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے،منشیات مافیا کے خلاف ایکشن سےگٹکا ماوا کی فروخت کے بڑھ جانےکاخطرہ ہے لہٰذا صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف ہوگی ۔

    نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق

    اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ فلاحی و سرکاری اداروں سےکراچی میں بحالی مراکز کے قیام کی درخواست کر رکھی ہے، درخواست پر کام جاری ہے اور جلد ہی نتائج سامنے آئیں گے، کراچی میں منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے کسی بڑے ادارے کی ضرورت ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: ایکسپائری اشیاء کی فروخت پر مشترکہ کارروائی، 15 لاکھ مالیت کا سامان تلف

    ڈیرہ غازی خان: ایکسپائری اشیاء کی فروخت پر مشترکہ کارروائی، 15 لاکھ مالیت کا سامان تلف

    ڈیرہ غازی خان (جواد اکبر) ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے چوک چورہٹہ عزیز آباد روڈ پر مشترکہ کارروائی کی۔ اس کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نذر حسین کورائی نے کی۔

    کارروائی کے دوران کریانہ کی پانچ دکانوں سے بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء، جن میں سلانٹی، چرمر، ٹافیاں اور دیگر آئٹمز شامل تھیں، برآمد کی گئیں۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے تھی، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر مجموعی طور پر 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نذر حسین کورائی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی ہدایت پر شہریوں، خصوصاً بچوں کو صحت مند اور محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں میں موجود اشیاء کی معیاد باقاعدگی سے چیک کریں اور مدت پوری ہونے سے پہلے انہیں تلف کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

  • ڈیرہ غازی خان: پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا خطرناک کارندہ ، 40 مقدمات میں اشتہاری ہلاک

    ڈیرہ غازی خان: پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا خطرناک کارندہ ، 40 مقدمات میں اشتہاری ہلاک

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر جواد اکبر) تھانہ کوٹ مبارک پولیس اور لادی گینگ کے خطرناک کارندوں کے درمیان ہونے والے پولیس مقابلے میں متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو عبد الستار عرف راشد عرف کر چو ولد محمد رمضان قوم جندانی سکنہ تھلانگ جندانی ہلاک ہو گیا۔ مقتول ڈاکو لادی گینگ کا ایکٹو ممبر اور انتہائی مطلوب اشتہاری تھا، جو دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، رہزنی، بھتہ خوری اور پولیس پارٹیوں پر حملوں سمیت 40 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

    ذرائع کے مطابق عبد الستار پر کئی بڑے جرائم کے الزامات تھے جن میں 20 جنوری 2023 کو چور پل کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے لیڈی ڈاکٹر کے والد کو قتل کرنا، 11 نومبر 2023 کو تھانہ کالا میں پولیس گاڑی پر حملہ کر کے سب انسپکٹر رضوان محبوب کو شہید اور 3 اہلکاروں کو زخمی کرنا، 18 اپریل 2024 کو تھانہ صدر کی حدود میں ایک شہری کو قتل کرنا، 26 جنوری 2025 کو پولیس پر حملہ کر کے سب انسپکٹر محمد عرفان کو شدید زخمی کرنا، 3 فروری 2025 کو اندر پہاڑ میں ایک شہری کو قتل کرنا اور 27 مئی 2025 کو اندر پہاڑ میں سیمنٹ فیکٹری پر راکٹ لانچروں سے حملہ شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھا کہ دورانِ برآمدگی لادی گینگ کے سرغنہ ابراہیم عرف ابی چکرانی اور اس کے ساتھیوں نے پولیس گاڑی پر حملہ کر کے کانسٹیبل محمد آصف کو زخمی کر دیا اور عبد الستار کو چھڑا کر لے گئے۔ پولیس نے فوری طور پر ریڈنگ اور سرچنگ ٹیمیں تشکیل دیں اور قبرستان مراؤ جیانی کے قریب کارروائی کی۔ اس دوران ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں عبد الستار اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا، جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔

  • احمد پور شرقیہ: ڈی پی او احسن اقبال کی کھلی کچہری، عوامی شکایات پر فوری احکامات

    احمد پور شرقیہ: ڈی پی او احسن اقبال کی کھلی کچہری، عوامی شکایات پر فوری احکامات

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن اقبال نے احمد پور شرقیہ میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او نے تمام شکایات بغور سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر ڈی پی او احسن اقبال نے کہا کہ کرپشن، غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ہر شکایت پر بلا امتیاز اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔