باغی ٹی وی : تلہ گنگ (نامہ نگار) ہر چار منٹ کے بعد ایک فرد تمباکو کے باعث موت کے منہ میں چلا جاتا ہے، ہر روز 1200 سے 1500 نئے بچے تمباکو کا استعمال شروع کرتے ہیں، جبکہ تمباکو کے استعمال کے باعث 610 ارب روپے سالانہ صحت کے بجٹ پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور تمباکو کے باعث سالانہ 160000 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں تمباکو سے بچنے اور اپنی آئندہ نسلوں کو اس سے بچانے کےلئے انسداد تمباکو قوانین کا اطلاق بہت ضروری ہے اور تمباکو کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کےلئے اس کو نصاب کا حصہ ہونا چاہیئے، ان خیالات کا اظہار تلہ گنگ میں منعقدہ ایک روزہ آگاہی ورکشاپ بعنوان "ٹوبیکو انڈسٹری مانیٹرنگ اور انسداد تمباکو قوانین” سے کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان (سی ٹی سی پاک) کے نیشنل کوآرڈینیٹر ذیشان دانش نے کیا، ورکشاپ کا اہتمام سوشل ویلفیئر سوسائٹی (تلہ گنگ) نے کیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر زمان نیازی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد صفدر، تحصیل ڈرگ انسپکٹر صبیح الرحمان، سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ سے سلیم اقبال، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی سے فاروقی ملک، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی، سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر فیاض احمد گھاڑا نے ورکشاپ کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور تلہ گنگ گرد و نواح کے علاقوں میں انسداد تمباکو قوانین کے اطلاق کے بارے میں بریفنگ دی۔ فیاض احمد نے کہا کہ انسداد تمباکو قوانین کی صحیح معنوں میں اطلاق کی ضرورت ہے۔ انسداد تمباکو قوانین پر عملدرامد نہیں ہو رہا۔ کھلے سگریٹ سر عام فروخت ہو رہے ہیں، پبلک مقامات پر سائن بورڈ آویزاں نہیں ہیں۔ دوکاندار حضرات بچوں کو بھی تمباکو سے بنی اشیاء فروخت کرتے ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں کے پچاس میٹر کے دائرے میں کسی بھی قسم کی تمباکو مصنوعات کا بیچنا، ذخیرہ کرنا، اس کی تشہیر کرنا قانون کے خلاف ہے لیکن ان قوانین کا خیال نہیں کیا جاتا، فیاض احمد کا کہنا تھا کہ انسداد تمباکو قوانین پر عملدرامد کروانے کے لئے پولیس اور سول سوسائٹی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہو گی اس سلسلے میں آگہی کو پھیلانا ہو گا تاکہ قوانین سے واقفیت کی بناء پر عوام اپنا فرض ادا کریں اور انسداد تمباکو قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ سی ٹی سی پاک کے کمیونیکیشن آفیسر اشفاق احمد نے تمباکو کی نئی مصنوعات جیسے ای سگریٹ، ویپ اور ویلو وغیرہ کے بارے میں شرکاء ورکشاپ کو آگاہ کیا کہ کیسے تمباکو انڈسٹری نئے ہتھکنڈوں سے نوجوان نسل کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر مطالبہ کیا کہ تمباکو کی نئی مصنوعات پر مکمل پابندی لگنی چاہیئے اور چکوال کو تمباکو سے پاک کرنے کے لئے ضلع اور تحصیل سطح پر ٹوبیکو کنٹرول سیل کا قیام عمل میں لانا چاہیے۔
Category: جرائم و حادثات
-

کچرا کنڈی سے ملے انسانی کٹے ہوئے پاؤں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
کچرا کنڈی سے ملے انسانی کٹے ہوئے پاؤں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےلاہور میں تھانہ نواں کوٹ کی حدود سے انسانی کٹے ہوئے پاؤں ملے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ نواں کوٹ کے علاقے میں کچرا کنڈی کے قریب سے کٹے ہوئے دو پاؤں ملے ہیں،جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او نواں کوٹ کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ کسی مریض کے پاؤں کو کاٹ کر میڈیکل کٹ میں دفن کرنے کیلئے بھجوایا گیا ہے، تا ہم یہ پاؤں یہاں کیسے آئے اس کی تحقیقات کریں گے،
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر انسانی پاؤں کو کرائم سین یونٹ۔فرانزک کے بعد ہسپتال کے مردہ خانہ جمع کروا دیا گیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔
پسند کی شادی جرم، حاملہ خاتون کو اسکے شوہر سمیت قتل کر دیا گیا
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ، ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں اسلم کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 4لاکھ 70 ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مغلپورہ کے رضوان کی فیملی سے 3لاکھ 66ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، برکی میں بلال سے 3 لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون ،راوی روڈ پر جمیل سے 3لاکھ اور موبائل فون ، شادمان سے عمران سے ایک لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،رائیونڈ سٹی میں وقاص سے40 ہزار اور موبائل فون ،ڈیفنس میںماجد سے38ہزار اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں صغیرسے 13ہز اراورموبائل فون لوٹ لیا
-

بچوں کو اغوا کرنیوالی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی
بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون پکڑ لی گئی
ٕباغی ٹی وی کے دفتر کے قریبی محلہ سے خاتون بچے کو اغوا کرنے لگی تو بچے نے شور مچا دیا، ایک بچے کے شور مچانے پر باقی قریبی بچوں نے بھی شور مچایا اور گھروں کی طرف بھاگے ، اہل محلہ نے بچوں کا شور سنا تو گھروں سے باہر نکلے، بچوں نے بتایا کہ ایک خاتون ہے جس نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی، اس وجہ سے شور مچایا، خاتون نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تا ہم بچوں کے والدین بھاگ کر پیچھے آئے اور باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے خاتون کو گھیر لیا
باغی ٹی وی کے دفتر کے باہر شہریوں کے جمع ہونے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان بھی باہر گئے، باغی ٹی وی کی ٹیم،کھرا سچ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی، مبشر لقمان نے شہریوں سے پوچھا کہ اسکو کہان سے اور کس نے پکڑا جس پر شہریوں نے بتایا کہ یہ خاتون ہمارے محلے میں بچے اغوا کرنے آئی تھی، مبشر لقمان نے خاتون سے بھی بات کی ، خاتون نے مبشر لقمان کے سوالوں کو نظر انداز کیا اور صحیح جواب نہ دیئے
خاتون سے جب بات کی گئی تو اسکا کہنا تھا کہ سات روز ہو گئے ہیں، میں بھٹہ چوک سے آئی ہوں، سڑک میری جان ہی نہیں چھوڑ رہی، کبھی خاتون کہتی تھی کہ میرے شوہر نے کہا ہے کہ بچے اٹھا کر لاؤ، کبھی کچھ اور کہتی تھی ، تا ہم ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی سیکورٹی اور پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور خاتون کو انکے حوالے کر دیا گیا
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات
8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تین روز قبل بہاولنگر کے نواحی علاقے کاٹ روڈا سنگھ میں عوام نے چار مشکوک خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مشکوک خواتین بچے اغوا کرنے والی ہیں جبکہ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ بھیک مانگنے کیلئے وہاں گئی تھیں
-

قصبہ کالا: ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ کے تنخواہ سے محروم خاکروب داد رسی کیلئے باغی ٹی وی آفس پہنچ گئے
باغی ٹی وی :قصبہ کالا(صفدر بلوچ کی رپورٹ) ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ کے تنخواہ سے محروم خاکروب داد رسی کیلئے باغی ٹی وی آفس پہنچ گئے
ملک عبدالمجید اور ملک محمد حسین قصبہ کالا میں باغی ٹی وی کے دفتر آئے اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ میں ڈیڑھ سے دو سال پہلے تین ماہ پہلے بطور خاکروب ڈیوٹی سرانجام دی جسکی تنخواہ ہمیں انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک نہیں ملی۔اس کے علاوہ دونوں پریشان حال نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ پہلے دوبارہ ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کی طرف سے ہم نے یونین کونسل شادن لنڈ میں ایک ماہ ڈیوٹی سرانجام دی لیکن ابھی تک ہمیں اسکی تنخواہ بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نہیں دی گئی۔ملک عبدالمجید اور ملک محمد حسین نے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہمیں نوکری پر بحال کیا جائے اور انتظامیہ ہمیں چار ماہ کی تنخواہ جاری کرے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ہم اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔ -

لال حویلی سمیت 7 یونٹس پرشیخ رشید کا غیر قانونی قبضہ، کیس کا فیصلہ محفوظ
وقف املاک راولپنڈی میں لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
کیس کی سماعت ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے کی شیخ رشید کی طرف سے انکے وکیل زاہد اقبال جنجوعہ پیش ہوئے شیخ رشید کے وکیل نے زیر قبضہ 7 یونِٹس میں سے2 کی دستاویزات پیش کردیں ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے کہا کہ دستاویزات نامکمل ہیں، وکیل صاحب آپ نے یونِٹ نمبر 158 کے وارث کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا تھا، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ 5دن سے نادرا کا سسٹم غیر فعال ہے، ایف آر سی حاصل نہیں کرسکے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ نادرا کا سسٹم تو شیخ رشید کے زیر کنٹرول رہا ، آپ کیلئے تو مشکل نہیں ہونی چاہیے،زیر قبضہ 7اراضی یونِٹس میں سے باقی 5 کی دستاویزات کہاں ہیں؟ وکیل شیخ رشید نے کہا کہ دستاویزات جمع کرنے کیلئے اور وارثین کو تلاش کرنے کیلئے وقت دیا جائے،
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ آپ کا ہی کیس سنتے رہیں، متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضے سے متعلق مزید مہلت نہیں دے سکتے، لال حویلی سمیت 7 یونٹس پر غیر قانونی قبضہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ، اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل 2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے
اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس
کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
-

کراچی:معروف کاروباری سینٹرٹیکنو سٹی میں آتشزدگی
کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی۔
باغی ٹی وی : فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز روانہ ہوئے جو آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا
پولیس کے مطابق آگ ٹیکنو سٹی کی چھٹی منزل پر لگی ہے جسے بجھانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بھی کوشش کی جا رہی ہے آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل حسرت موہانی روڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے جبکہ عمارت کو خالی کرایا جارہا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شہر بھر میں فائر سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور مزید چار گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
قبل ازیں رواں ماہ جون میں کراچی میں نجی سپر اسٹور میں لگنے والی آگ کا واقعہ پیش آیا تھا ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 بے ہوش ہوگئے تھے-
دریں اثنا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شانتی نگر کے مقام پرجھونپڑیوں میں آگ لگنے سے چار بچے جھلس کر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا آتشزدگی کے باعث پانچ جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئیں تھیں ، فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا تھا۔ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔
روس، سکول میں گولیاں چل گئیں، 13 افراد کی ہوئی موت
-

نازیبا تصاویر شیئر کر کے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائیاں کی ہیں اور 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے
سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئےملزم محمد امین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔
ایک اور کارروائی میں سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے ملزم محمد ناصر، رمضان اور امان اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے خود کو شکایت کنندگان کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے پیسے بٹورتے۔ ملزمان نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں کاروائیوں میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے گورومندر میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم عتیق محنتی کو گرفتار کرلیا گیا ملزم اپنی رہائشگاہ سے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار چلانے میں ملوث ہے گرفتار ملزم نے حوالہ سے آنے والی رقم کی وصولی کے لئے رائیڈر رکھا ہوا تھا جو ملزم کی پیمنٹ لاکر دیا کرتا تھا ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5100000 روپے پاکستانی،2000 امریکی ڈالر، 2 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلئے
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان
جمیل فاروقی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرح یو ٹرن کے ماہر نکل
-

روس، سکول میں گولیاں چل گئیں، 13 افراد کی ہوئی موت
روس کے اسکول میں فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک
روسی شہر ایزیوسک کے اسکول میں فائرنگ،ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی
ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے، 2 اساتذہ اور 2 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں، وسطی روس کے شہر ازیوسک کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تحقیقاتی اداروں کے مطابق ایک مسلح شخص نے سکول میں گھس کر گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں 13 افراد کی موت ہوئی ہے، مسلح ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ حملہ آور نے خودکشی کرنے سے پہلے شدید ترین فائرنگ کی، وزارت داخلہ کی برانچ نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے بندوق بردار کی لاش برآمد کر لی ہے، اسکول میں گریڈ 1 اور 11 کے درمیان کے بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔ اسے خالی کرا لیا گیا ہے اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں باڑ لگا دی گئی ہے، فائرنگ کے واقعہ میں دس سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا
والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان
دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل
-

پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے لگی؟ فائز چغتائی پر حملہ کرنیوالے تاحال آزاد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے لگی
مقدمہ درج ہونے کے باوجود باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جا سکا، پولیس کی غفلت و نااہلی کی وجہ سے ملزمان نے ضمانتیں کروا لیں، صحافتی برداری کا کہنا ہے کہ فائز چغتائی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی ضمانت منسوخ کروائی جائے،
فیروزوالہ کے علاقہ رانا ٹاؤن درگئی گل میں بچیوں کے سکول سے ٹرانسفارمر چوری ہونے کے بعد باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کی طرف سے سکول کی حالت زار کی کوریج کرنے پر تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو مسلسل دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رانا ٹاؤن کے کمروں سے پنکھے، پانی کی موٹر، مین گیٹ، بجلی کی تاریں جبکہ سوئچ بورڈ تک چرا لئے گئے۔تعلیم دشمن عناصر کے بے نقاب ہونے کے پیش نظر باغی ٹی وی کے نمائندہ فائیز چغتائی پر اسلحہ کے زور پر بدترین تشدد کیا اور ہاتھ کی انگلیاں توڑ ڈالیں۔
زرائع کے مطابق ملزمان عوام دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور سرکاری عمارات سے سامان چوری کرنے کے ساتھ علاقہ میں شریف شہریوں کے مکانوں اور پلاٹوں پر قبضہ کرنے میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔ پولیس تھانہ فیروزوالہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آسکے
واضح رہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹرفائزچغتائی پرتشدد کرنے والے شرپسند عناصرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ تھانہ فیروز والا ضلع شیخوپورہ میں درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے علاقے کے بااثرمافیا کی حرکات سے پردہ اٹھاتے ہوئے خبر شائع کی تھی ، اس خبرکی اشاعت کے بعد چارافراد نے مجھے راستے میں روک کرمیرے اوپر تشدد کیا ،اس ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ اس مافیا کے سرکردہ چار افراد جن میں محمد تنویر ، محمد راحیل ، عمران عرف ایمو جٹ اورعتیق الرحمن ولد امین ساکن کوٹ عبدالمالک اوران کے ساتھ دو نامعلوم افراد نے سائل کوایک موٹرسائیکل پرزبردستی بٹھا کرایک دوکان پرلے گئے اورپھروہاں پرمزاحمت پرمیرے اوپر تشدد کیا اور پھرمجھ سے موبائل اورکچھ دیگرقیمتی چیزیں بھی چھین لی ، اس دوران ملزمان نے میرے اوپر تشدد کیا اوراس تشدد کی وجہ سے میرے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی
اس ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ یہ ملزمان مجھ سے زبردستی اشٹام پردستخط کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے اور زدوکوب بھی کرتے رہے اور پھراس دوران میرا موبائل اورکچھ نقدی رقم تھی وہ بھی ہتھیا لی ، اس دوران مجھے یہ بھی دھمکیاں دیتے رہے کہ آئندہ ہمارے متلعق کسی قسم کی خبرشائع نہیں کرو گے
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم
جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت
اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس
:وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط
ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان
”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی
-

یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا
یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا
بھارت کے چندی گڑھ یونیورسٹی کے غسل خانے میں یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے میں بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا ہے، حکام نے کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبات کی نازیبا ویڈیو بنانے والے بھارتی فوج کے اہلکار کو ارونا چل پردیش سے پکڑا گیا ہے، نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے، پولیس تحقیقات کر رہی ہے، ہر روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں، پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزم کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم بھارتی فوج کا ملازم ہے، پنجاب پولیس کے مطابق طالبات کی نازیبا ویڈیو کا سکینڈل سامنے آنے پراروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی سنجیو سنگھ فرار ہوگیا تھا تا ہم اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ مانگا جائے گا اور مزید تحقیقات کی جائیں گی
چندی گڑھ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کے غسل خانے میں بنائی گئی ویڈیوز کے الزام میں پہلے ہی ایک طالبہ سمیت 3 ملزمان گرفتار ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار طالبہ نے ویڈیوز بنائیں اور ہماچل میں اپنے دوست کو بھیجیں اور انہی دونوں نوجوانوں نے نازیبا ویڈیوز وائرل کیں تفتیش کے دوران نوجوانوں نے ایک اور ملزم کا نکشاف کیا جسے پولیس نے اروناچل پردیش سے گرفتار کیا
جب ویڈیوز لیک کا معاملہ سامنے آیا تھا تو کئی طالبات نے خودکشی کی کوشش کی تھی 60 سے زائد طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنائی گئی تھیں تا ہم پولیس کا کہنا تھا کہ صرف ایک طالبہ نے اپنی نجی ویڈیوز بناکر ہماچل میں اپنے دوست کو بھیجی تھیں۔ اس کے موبائل میں کسی اور طالبہ کی ویڈیو نہیں
چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
