Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بریکنگ، بہو قتل کیس، ایاز امیر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری

    بریکنگ، بہو قتل کیس، ایاز امیر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایاز امیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں

    ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کو عدالت پیش کیا گیا تو پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کر لی، پولیس نے ملزم کے والدین اور چچا کے وارنٹ گرفتاری جانے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کس لیے وارنٹ گرفتاری چاہیے،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم شاہنواز کے والدین سے تفتیش کرنی ہے تفتیش کو آگے بڑھانے کیلئے ملزم کے والدین سے تفتیش ضروری ہے جس کیلئے انہیں گرفتار کرنا ہو گاجس کے بعد عدالت نے ملزم کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرلی

    عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے دو روز بعد ملزم کوعدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی،

    صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    ایاز امیر کے بیٹے کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  • ایاز امیر کے بیٹے کی سفاکیت،جسٹس فار سارہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایاز امیر کے بیٹے کی سفاکیت،جسٹس فار سارہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایاز امیر کے بیٹے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی اہلیہ کوسفاکی کے ساتھ قتل کر دیا تھا،سارہ کے بیہمانہ قتل پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس وقت جسٹس فارسارہ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

    باغی ٹی وی : ایاز امیر کے بیٹے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی اہلیہ کوسفاکی کے ساتھ قتل کر دیا تھا، پولیس نے ایاز میر کے بیٹے کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے-

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے…

    ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔

    شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی-

    شاہنواز امیر کے خلاف ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ موقع پر پہنچا تو خاتون نے بتایا کہ میرے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم اندر گئی تو ملزم نے خود کو کمرہ میں بند کر لیا، کمرہ کھولنے کے بعد ملزم کو قابو کر لیا گیا-

    ملزم نے بتایا کہ اس نے لڑائی کے دوران اپنی بیوی کے سر پر ڈمبل مارا،قتل کے بعد لاش کو واش روم میں چھپا دیا،ملزم نے صوفہ کے نیچے سے آلہ قتل ڈمبل بھی خود برآمد کرایا،ڈمبل کے اوپر خون اور بال لگے ہوئے تھے،اسلام آباد:ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ڈمبل کے متعدد وار کر کے قتل کیا-

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    شاہنواز میر کی سفاکیت پر عوم کی جانب سے بھی غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے جسٹس فار سارہ ٹاپ ٹرینڈ ہے جس میں معروف شخصیات سمیت صارفین کی جانب سے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے-


    کشمیری حریت رہنما یاسین ملکی کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ طلاق یافتہ بیٹی مردہ سے بہتر ہے-ایسے ذہنی طور پر غیر مستحکم مرد سے شادی نہ کریں جنہیں خواتین کے ساتھ تہذیبی سلوک کرنے کی تربیت نہ ہو-


    اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ کب کسی ایسی عورت کو انصاف ملے گا جو غصے اور استحقاق کے ہاتھوں ماری گئی ہے۔ ایک اور ہیش ٹیگ۔ انصاف کا ایک اور طویل انتظار۔ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔


    ایک صارف نے کہا کہ بیٹیوں کے رشتے طے کرتے وقت تھوڑی سی زحمت کرکے یہ تحقیق بھی کر لیا کریں کہ دولت میں ڈوبا ہوا یہ شخص انسان بھی ہے یا نہیں؟-

    https://twitter.com/mustafa_mughal1/status/1573587183948144641?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q


    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اسلامی قوانین کے مطابق سزائیں دیں اور”قتل کے بدلے قتل کا قانون پاس ہونا چاہیئے-


    ایک صارف نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب نور کو قتل کیا گیا تو کچھ لوگ اس پر الزام لگا رہے تھے اور اس کے کردار پر انگلیاں اٹھا رہے تھے۔ اخلاقی پولیس پوچھ رہی تھی کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کی جگہ پر کیا کر رہی ہے۔ ٹھیک ہے! اب سارہ کا کیا ہوگا؟

    اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا

    مصباح نامی خاتون کا کہنا ہے کہ اور کتنی خواتین ان بدمعاش مردوں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے کا ہیش ٹیگ بنیں گی؟ انصاف کب ملے گا؟ ان لوگوں کو جو اپنے پیسے اور حیثیت سے زیادہ کام کرتے ہیں ان کے جرائم کی سزا کب ملے گی؟-


    ایک صارف نے کہا کہ عورتیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں تو کہتے ہیں کہ سارے حقوق تو ہیں انکے پاس اور کیا چاہتیں ہیں یا پھر کہا جاتا ہے کہ یہ تو اپر کلاس کی آنٹیز ہیں جن کو حقوق سے بڑھ کر سب کچھ حاصل ہے میرا سوال ہے کہ اگر ایسا ہے تو سارہ اور نور مقدم جیسے واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟-
    https://twitter.com/ASHANKHAN92/status/1573588133458894851?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q


    https://twitter.com/msislam_50/status/1573599022459363329?s=20&t=8XWwveulFLsIzLbnuBP31Q

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی…

  • ایاز امیر کے بیٹے کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    ایاز امیر کے بیٹے کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد،اہلیہ کوقتل کرنے والا ملزم شاہنواز امیر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ کچھ بولنا چاہتے ہیں؟ وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ قتل ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں، جج مبشر حسن چشتی نے استفسار کیا کہ شاہنواز کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیا گیا ،ملزم شاہنواز نے عدالت میں کہا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیا گیا

    تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم شاہنواز نے باہر سے بلوا کر اپنی اہلیہ کو بیدردی سے قتل کیا دس روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزم کے وکیل سے کہا کہ کیا کہتے ہیں جس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ بلائند مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں،پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزم نامزد ہے برآمدگی کرنی ہے، ملزم نے کینڈین نژاد پاکستانی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلا کر قتل کیا

    پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دے دی.اور کہا کہ ملزم کے والد،والدہ ،چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں،جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کس لیے وارنٹ گرفتاری چاہیے،ملزم کے والدین ،چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی پولیس کی استدعا منظورکر لی گئی

    کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

    صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

  • ٹرانسجینڈر بل،ایاز صادق کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    ٹرانسجینڈر بل،ایاز صادق کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    ٹرانسجینڈر بل،ایاز صادق کیخلاف مقدمہ کی درخواست
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسجینڈر بل 2018 کی منظوری پر سابق سپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ کے رہنما ایازصادق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخوست دے دی گئی

    اندراج مقدمہ کی درخواست پنجاب کے صوبائی درالحکومت لاہور میں دی گئی، پولیس نے مقدمہ درج نہیں گیا تو شہری عدالت پہنچ گیا، جس کے بعد عدالت میں کیس کی ابتدائی سماعت ہوئی، سیشن کورٹ لاہور نے تھانہ ساندہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بل کی منظوری سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ،شہری نے ایازصادق کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی

    ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    قبل ازیں جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ” ٹرانس جینڈر بل “ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔خطبات جمعتہ المبارک کے موقع پرقائدین جمعیت علماءپاکستان نے کہا کہ حکمران اقتدار کی ہوس میں اس قدر اندھے ہو گئے ہیں کہ انہیں اپنے ایمان اور قوانین اسلام کی کوئی فکر نہیں انہوں نے ٹرانس جینڈر جیسے انتہائی خطرناک اور غیر اسلامی قانون کوقومی اسمبلی سے منظورکر کے معاشرتی بے راہ روی کا جودروازہ کھولا ہے یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور ،اسلامی تعلیمات، شریعت اور اسلامی معاشرے سے کھلی بغاوت ہے پارلیمنٹ میں موجود بعض مذہبی جماعتیں بھی اس پر خاموشی اختیار کر کے اس گناہ میں برابر کی شریک ہوئی ہیں اور اپنی عاقبت خراب کررہی ہیں۔قومی اسمبلی کے ممبران نے یہ بل پاس کرکے سینیٹ کو بھجوایا ہے وہ اس ملک کی بہن ،بیٹیوں اور دیگر خواتین کو ان عورت نما مردوں کی ہوس کا نشانہ بننے سے کیسے محفوظ رکھ سکیں گے۔ یہ لوگ نہ صرف مغربی آقاﺅں کو خوش کرکے اللہ کی ناراضگی مول لے رہے ہیں بلکہ اپنی عزت کا بھی جنازہ نکالنے کا اہتمام کررہے ہیں۔ اس خطرے کے علاوہ یہاں بھی اسلامی قانون وراثت کی رو سے اللہ کی مقرر کردہ حد ٹوٹنے کیساتھ ہم جنس کی شادی ہوگی جوکہ صریحا خلاف اسلام ہے۔ انہیں ٹھنڈے دل سے سوچنا چاہئے کہ خواجہ سراوں کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کی کون مخالفت کریگا لیکن اس کی آڑ میں ایسے قوانین بنانا جس سے ہم جنس پرستی، عریانی اور بدکاری کو فروغ ملے اس کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا حکومت نے ٹرانس جینڈر جیسا صریح اسلام کے خلاف قانون لاکر اللہ رب العزت کے غضب کو دعوت دے دی ہے۔

  • سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن اسمبلی ایاز امیر کے بیٹے کی جانب سے اہلیہ کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ موقع پر پہنچا تو خاتون نے بتایا کہ میرے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم اندر گئی تو ملزم نے خود کو کمرہ میں بند کر لیا، کمرہ کھولنے کے بعد ملزم کو قابو کر لیا گیا،ملزم نے بتایا کہ اس نے لڑائی کے دوران اپنی بیوی کے سر پر ڈمبل مارا،قتل کے بعد لاش کو واش روم میں چھپا دیا،ملزم نے صوفہ کے نیچے سے آلہ قتل ڈمبل بھی خود برآمد کرایا،ڈمبل کے اوپر خون اور بال لگے ہوئے تھے،اسلام آباد:ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ڈمبل کے متعدد وار کر کے قتل کیا،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    واضح رہے کہ ایاز امیر کے بیٹے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی اہلیہ کوسفاکی کے ساتھ قتل کر دیا تھا، پولیس نے ایاز میر کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

  • جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی،طلبا کا احتجاج،لیکچرار معطل

    جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی،طلبا کا احتجاج،لیکچرار معطل

    کراچی: سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کے الزامات پر طلبا و طالبات کی جانب سے جناح اسپتال کی مرکزی شاہراہ پراحتجاج کیا گیا جس کے بعد لیکچرار کو معطل کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق طالبات کی جانب سے ایک استاد پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے پیش نظر آج یونیورسٹی میں احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

    اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا

    طالبات کا الزام ہے کہ مرد ٹیچر نے کئی طالبات سے غیر اخلاقی گفتگو کی اور اسی وجہ سے طالبات کا بار بار اسائمنٹ بھی ریجیکٹ کر دیتے ہیں۔

    طلبا کا کہنا ہے کہ بی بی اے ہیلتھ کیئرکی طالبہ نے ٹیچر کے خلاف آواز اٹھائی تو اسے دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ میرے ساتھ تعاون کرو ورنہ فیل کردوں گا، متعلقہ ٹیچر نے بار بار ان کا اسائمنٹ ریجیکٹ کیا اور کہا کہ یہ ہر لڑکی کے ساتھ ہوتا ہے۔

    بی بی اے ہیلتھ کیئر کی طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈر گئی تھی لیکن حوصلہ کرکے اپنے ساتھی طلبا کو تمام واقعہ بتایا جس پر طلبا نے ٹیچر کےخلاف شور شرابا کیا اور طلبا کے ایک گروپ کا ٹیچر سے جھگڑا بھی ہوا۔

    پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار

    طلبا کے احتجاج اور شدید نعرے بازی پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے لیکچرار منظور کلوڑ کو معطل کردیا گیا ہے طلباء اور طالبات نے لیکچرار کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انصاف چاہیے، ہمیں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ٹیچر کو معطل نہیں بلکہ نوکری سے برطرف کیا جائے۔

    یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس بھی طلب کرلی گئی ہے متاثرین کے مطابق تقریباً 8 سال سے طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی کا سلسلہ چل رہا ہے۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہیں. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

  • اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لا ش برآمد ہوئی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ عبدالقدیر اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19کے افسر تھے۔ وہ این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔


    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہرپہلو سے تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے۔ ہفتہ کی صبح اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی ہے.


    اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔‘
    سینیئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
    بیان کے مطابق ’متوفی این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، مزید جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں سیف سٹی سسٹم کے تحت سینکڑوں کیمرے شہر کی سڑکوں اور پرہجوم جہگوں پر نصب ہیں جن سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

  • شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان

    اسلام آباد:شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،اطلاعات کے مطابق ملزم کے مطابق سارہ کل ہی دبئی سے اسلام آباد آئی تھی، مجھے شک تھا کہ سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے، اہلیہ نے مجھے اس حوالے سے مطمئن کردیا۔

    مجھے لگتا تھا کہ سارہ کسی ملک کی ایجنٹ ہے اور مجھے قتل کرنا چاہتی ہے، کل رات اُس نے میرا گلا پکڑا تھا اور آج صبح بھی قریب آکر میری گردن پکڑلی تھی۔

    ملزم نے یہ بھی کہا کہ جب گردن پکڑی تو مجھے لگا جیسے میری گردن ٹوٹ جائے گی اور میں مرجاؤں گا، جس پر میں نے سارہ کو دھکا دیا، وہ نیچے گری اور پھر اٹھ کر مجھ پر حملہ کردیا۔

    شاہنواز نے کہا کہ قریب ورزش والا ڈم بل پڑا تھا جو اس کے سر پر دے مارا، جس سے اُس کے سر سے خون نکلا اور میں گھبرا گیا، خون صاف کرنے کےلیے سارہ کو باتھ ٹب میں ڈال دیا۔

    باتھ ٹب میں ڈالنے کے بعد میں نے پانی کھول دیا تاکہ خون بہہ جائے، پھر باتھ ٹب کی تصویر کھینچ کر اپنے والد ایاز امیر کو بھیج دی اور انہیں فون پر سارے واقعے کی اطلاع دی۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    لاہور:ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی نے سب کوپریشان کرکے رکھ دیا ہے ، ایازمیر جو کہ ایک سنیئر تجزیہ نگار اور صحافی ہیں کے بیٹے شاہنواز نے یہ گھنونا کام کیا ، اپنی بیوی کو لوہے کے راڈ سے مارا ، اس کو قتل کرنے کی کوشش کی جب وہ بےہوش تھی تو اس کو پانی کے ڈرم میں ڈال دیا وہ تڑپ تڑپ کرمرگئی

    اس سلسلے میں سینئرصحافی مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ سارا انعام شاہنواز کی تیسری بیوی تھی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ تو پتہ نہیں کہ یہ شادی کسیے ہوئی مگرامکان یہی ہے کہ ایسی شادیاں فیس بک پرہی ہوتی ہیں ، یہ کینیڈین خاتون تھیں جس کا دبئی میں کاروبار تھا ،

     

    مبشرلقمان بتاتے ہیں کہ یہ واقعہ چک شہزاد میں ہوا جہان ایاز میر کا فارم ہاوس ہے،جہاں بڑے بڑے لوگوں کے فارم ہاوس ہیں ، یہان یہ واقعہ ہوا ، اس حوالے سےکئی قیاس آرائیاں تھیں ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس خاتون نے ہی اس واقعہ کی اطلاع دی ، مگرپولیس کا کہنا ہے کہ وہ روٹین کے گشت پراس فارم ہاوس سے گرز رہے تھے تو انہوں نے وہاں لڑائی کا شور سنا پھروہ آگے بڑھے تو ایاز میر کا بیٹا ایک ٹپ سے اس خاتون کے قتل کے شواہد مٹا رہا تھا

    مبشرلقمان نے قتل کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ قتل کی ایک تو وجہ ہے کہ شاہنواز کا کہنا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر قتل کیااور سارہ کا کردار اچھا نہیں تھا ، مبشرلقمان نے کہا کہ ایسے ہی نورمقدم کےساتھ ہوا اس کے ساتھ بھی انصاف نہیں ہوا اور انصاف خود دم توڑگیا ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاہنواز نے اس قتل کا اقرار کرلیا ہے ، لیکن پولیس اس کی ایف آئی آر ابھی تک نہیں کاٹ رہی کیوں کہ مدعی ہی ایف آئی آف کٹواتے ہیں اور مدعی اس وقت کینیڈا میں ہیں اور انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے ،اور اگر وہ ایف آئی آر نہیں کٹواتے تو پھر پولیس خود اس کیس کی مدعی بن کریہ ایف آئی آر کاٹ دے گی

    ان کا کہنا تھا کہ آلہ قتل بھی برآمد ہوگیا ہے اوراس کی فرانزک ہونی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو بڑی امید ہوتی ہے کہ انصاف ملے گا مگربعد میں جو ہوگا وہ سب کو معلوم ہےکہ کچھ نہیں ہوگا

     

     

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر سخت پریشان ہیں ، کیا یہ طریقہ ہے کہ کسی کے کردار پرانگلی اٹھا کراس کا قتل کردیا جائے ، ان کا یہ کہنا تھاکہ شاہنواز نے خود تسلیم کیا کہ اس نے قتل کیا اور ٹپ میں ڈبو ڈبو کر قتل کیا ، پھر اس کےقتل کے نشانات مٹا رہا تھا ، تین مہنے قبل ہونے والی شادی اپنے انجام کوپہنچ گئی ہے

    ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ بیچاری دو دن پہلے اسلام آباد آئی اس نے گاڑی خریدی اور اس کا یہ انداز بتا رہا تھا کہ وہ اب پاکستان میں اپنا گھر بسانا چاہتی ہے ، ان کا کہنا تھاکہ اس قسم کے درندے اشخاص کو معافی نہیں ہونی چاہیے ان کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ جب تک اس قسم کے درندے کو دنیا کے سامنے پھانسی کے پھندے پر نہ لٹکایا تو پھرایسے واقعات ہوتے رہیں گے ، پھر بچیاں قتل ہوتی رہیں گی اور والدین اپنی بچیوں کے خون کے لیے انصاف ڈھونڈتے رہیں گے لیکن بغیر سخت فیصلوں کے کچھ نہیں ملے گا

  • پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار

    پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار

    لاہور میں ایک ڈکیتی کے الزام میں گرفتار شیخوپورہ کے رہائشی 19 سالہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ وہ میٹرک پاس ہے اور پولیس میں بھرتی ہوکر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا تھا۔
    باغی ٹی وی : لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس فورس میں بھرتی ہونے کے لیے آٹھ لاکھ روپے کا ڈاکہ ڈالا، تاہم پولیس کے مطابق اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں،پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں شیخوپورہ کے ایک تین رکنی گینگ نے ایک کمپنی کے دفتر میں کچھ دن پہلے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی، جس میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ان میں سے ایک نے دوران تفتیش بیان دیا کہ وہ پنجاب پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہونا چاہتا تھا تاہم اسے معلوم ہوا کہ اس کے لیے تین لاکھ روپے لگیں گے تو اس نے پیسے حاصل کرنے کے لیے دوستوں کے ساتھ مل کر ڈکیٹی کی.
    شیخوپورہ کے رہائشی 19 سالہ مہران طارق نامی ملزم نے پولیس اور میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ وہ میٹرک پاس ہے اور پولیس میں بھرتی ہوکر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا تھا۔ملزم کے بقول پولیس میں بھرتی ہونے کی خواہش لے کر وہ ایک مقامی اکیڈمی میں تیاری کے لیے گیا جہاں اسے معلوم ہوا کہ کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لیے تین لاکھ روپے لگتے ہیں۔جب یہ بات اس نے اپنے والد کو بتائی، جو محنت مزدوری کرتے ہیں، تو انہوں نے بیٹے کے لیے ایک لاکھ روپے کا بندوبست کردیا مگر دو لاکھ کی مزید ضرورت تھی۔
    مہران کے بقول ان کے قریبی دوست مقدس اور کاشف نے انہیں مشورہ دیا کہ پیسے حاصل کرنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ڈکیٹی کریں جس سے وہ دو لاکھ فوری حاصل کرسکتے ہیں۔لہذا تینوں دوستوں نے منصوبہ بنایا اور لاہور آگئے جہاں انہوں نے چند دن پہلے غالب مارکیٹ میں کھانے کی اشیا کی فراہمی کرنے والی ایک کمپنی کے دفتر میں رات کے وقت ڈکیتی کی۔پولیس کے مطابق ملزمان دوران ڈکیتی آٹھ لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، تاہم نے پولیس ان میں سے ایک، مقدس کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے واردات میں ملوث ہونے کا اقبال جرم بھی کر لیا اور ان سے پیسے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے تو انہیں قانون کے مطابق سزا ملے گی۔