باغی ٹی وی : بہاولنگر( محمد عرفان ) بائی پاس پر غیرقانونی سبزی منڈی سج گئی ، انتظامیہ کی آنکھیں بند، بہاولنگر بائی پاس پر سبزی فروشوں کا قبضہ شدت اختیار کرگیا ۔تفصیل کے مطابق بائی پاس پر واقعہ نیو سبز منڈی کہ چھوٹے دکانداروں نے جو کہ پھڑی کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر سبزی فروخت کرتے ہیں انہوں نے روڈ پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور مین ہائی وے کو روزانہ کی بنیاد پر بلاک کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے آنے جانے والی چھوٹے بڑی ٹریفک جام ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی یہاں پر ٹریفک وارڈن موجود ہوتا ہے بلکہ یہاں تک کے محکمہ ہائی وے نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور بات کریں صفائی کی تو بلدیہ کا عملہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر جو صفائی کا عمل ہے وہ متاثر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ رہے ہیں اور طرح طرح کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے خریداروں کو بات کریں اندورن منڈی۔ کی وہاں پر بھی رکشا مافیا سرگرم ہیں جنہوں نے پوری اندرون منڈی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے آنے والے زمیندار جو روزانہ کی بنیاد پر اپنا پھل فروٹ فروخت کرنے کے لیے لاتے ہیں ان کو بڑی دشواری کا سامنا پیش کرنا پڑتا ہے اور انہوں نے بھی ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Category: جرائم و حادثات
-

ضمانت خارج ہونے کے باوجود خاوند کے قتل میں ملوث ملزمہ گرفتار نہ ہوسکی
ضمانت خارج ہونے کے باوجود خاوند کے قتل میں ملوث ملزمہ گرفتار نہ ہوسکی
اسلام آباد(شبیرسہام سے)سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والی دوستی نے ایم اے پاس27 سالہ شادی شدہ خاتون کو مڈل پاس 20 سالہ لڑکے کی محبت میں اس قدر اندھا کر دیاکہ خاتون نے اپنی شادی کے صرف ایک ماہ بعد آشناء کے ساتھ مل کر اپنے مجازی خدا کو قتل کروا دیا۔تھانہ کوہسار میں واقعہ کا مقدمہ درج ہوا۔تفتیش شروع ہوئی اور پھر ملزم جوڑا قانون کی گرفت میں آگئے۔ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔تاہم ملزمہ کی گرفتاری کے ٹھیک تین ماہ بعد مقامی عدالت نے اس کی ضمانت منظور کرلی اور وہ رہا ہوگئی۔مقتول نوجوان کے لواحقین نے ملزمہ کی ضمانت منسوخی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمہ کی ضمانت منسوخی کے آڈر جاری کر دیئے۔لیکن ہائی کورٹ کے اس آڈر کو چار ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی اور ملزمہ کی گرفتاری تاحال نہ ہوسکی۔
اس دلخراش واقعہ کے حوالے سے موصولہ معلومات کے مطابق بہارہ کہو اسلام آباد کے رہائشی اور عراق ایمبیسی میں تعینات نوجوان آفیسر محمد شکیل کی شادی 15 اکتوبر 2021ء کو اپنی کزن عائشہ بی بی کے ساتھ ہوئی۔شادی کے ٹھیک ایک ماہ بعد 14 نومبر 2021ء کو عائشہ اپنے خاوند شکیل کو سیر و تفریح کے بہانے دھوکے سے دامن کوہ پتھر پوائنٹ پر لے گئی۔جہاں اس کا آشناء عبدالمنان نامی نوجوان پہلے سے موجود تھا۔ملزم عبدالمنان نے شکیل کے سر پر پہلے ڈنڈے سے حملہ کیا۔پھر سر پر گولی چلاکر اس کی جان لے لی۔واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے عائشہ نے اپنی طلائی انگوٹھیاں اور مقتول شکیل کا پرس نکال کر عبدالمنان کے حوالے کیا۔جو موقع سے بائیک پر فرار ہوگیا۔جس کے بعد ملزمہ نے پولیس کو کال کرکے اطلاع دی کہ نامعلوم ڈکیت لوٹ مار کے دوران میرے خاوند کو مار کر فرار ہوگیا ہے۔تاہم تھانہ کوہسار پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔تفتیش شروع ہوئی تو اصل حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔پولیس نے ملزم عبدالمنان اور ملزمہ عائشہ کو گرفتار کرکے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا تو ملزم جوڑے نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب کچھ سچ سچ اگل دیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی27 سالہ ملزمہ عائشہ بی بی دختر شیر محمد نے یونیورسٹی آف ہزارہ سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی اور مقامی سکول میں ایک سال تک پڑھاتی بھی رہی۔وقوعہ سے ایک سال قبل اسے ایک وٹس ایپ گروپ ”فرینڈز فار ایور“ میں ایڈ کیا گیا۔اس وٹس ایپ گروپ میں 20 سالہ عبدالمنان نامی نوجوان بھی ایڈ تھا۔ جس سے اس کی دوستی ہوگئی۔ملزم عبدالمنان صرف مڈل تک ہی تعلیم حاصل کرسکا تھا اور فوڈ پانڈہ میں نوکری کرتا تھا۔دونوں نے شادی کا منصوبہ بنایا۔لیکن چونکہ عائشہ کی شادی اس کے خالہ زاد شکیل کے ساتھ طے ہوچکی تھی۔اور یوں نا چاہتے ہوئے ایک سال بعد عائشہ کی شادی شکیل کے ساتھ ہوگئی۔ملزم جوڑے نے شادی کے ٹھیک ایک ماہ بعد 14 نومبر 2021ء کو شکیل کو راستے سے ہٹا دیا اور یوں دونوں قانون کے شکنجے میں آگئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم عبدالمنان نے پولیس کو قتل کا پلان بنانے کے حوالے سے بتایاکہ وقوعہ سے ایک ہفتہ قبل مجھے عائشہ نے بہارہ کہو بلوایا اور مجھے اٹھال چوک بہارہ کہو میں بنے فلائی اوور کے اوپر 250 امریکی ڈالر دیئے۔اس وقت عائشہ کے ساتھ ایک بوڑھی خاتون اور ایک جوان لڑکی بھی ساتھ تھیں۔اس نے چلتے چلتے مجھے ہاتھ میں ڈالر دیئے۔یہ ڈالر میں نے سیکٹر ایف ٹین اور بلیوایریا کے منی ایکسچینج میں فروخت کئے۔جس سے مجھے 43 ہزار روپے ملے۔اس رقم میں سے 15ہزار روپے کا پسٹل تیس بور خریدا۔جب میں نے پسٹل خریدا تو عائشہ کو بتایا۔اس کے بعد ہم دونوں نے شکیل کو قتل کرنے کے لئے مختلف جگہوں کا انتخاب کیا۔جن میں مانسہرہ، لیک ویو پارک، مری اور دامن کوہ شامل تھیں۔ جس پر ہم دونوں نے دامن کوہ کی جگہ کو انتخاب کیا۔13 نومبر2021ء کو میں اپنے دوستوں کو بہانے سے لے کر دامن کوہ گیا اور مختلف جگہوں کو چیک کیا تو پتھر والا پوائنٹ مجھے سب سے محفوظ جگہ لگی۔جس کے بارے میں عائشہ کو سنیپ چیٹ کے ذریعے بتایا۔جس پر اس نے کہاکہ میں شکیل کو کل لے کر دامن کوہ آؤں گی۔تم بھی وہاں آجانا۔گھر کے واحد کفیل کی اچانک موت، تھانے کچہری اور عدالتوں کے چکر میں ایک سال کے دوران مقتول خاندان پندرہ لاکھ روپے سے زائد رقم وکلاء ،پولیس اور بھاگ دوڑ پر لگا بیٹھے ہیں۔لیکن انہیں انصاف ملتا نظر نہیں آرہا۔
مقتول کی بوڑھی بیوہ والدہ گلشن بی بی کا کہنا ہے کہ شکیل کے قتل کو ایک سال بیت گیا۔اس ایک سال کے دوران کیس کے پانچ تفتیشی آفیسر تبدیل ہوئے۔ہمیں وکیل بھی بدلنے پڑے۔تمام جمع پونجی کیس پر لگا بیٹھے ہیں۔لیکن ابھی بھی ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔پولیس ملزمہ عائشہ کو گرفتار کرنے کو تیار نہیں۔وہی میرے بچے کی قاتلہ ہے۔جس نے ہمارے ہنستے بستے گھر کو اجاڑ دیا ہے۔میرے مقتول بیٹے شکیل کی ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ تھی۔ہم ایک خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔میرے باقی بیٹے چھوٹے ہیں۔جن میں ایک بیٹا بول نہیں سکتا۔ہماری حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ میرے بیٹے کی قاتلہ اس کی بیوی کو گرفتار کیا جائے اور اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو
انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز
مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے
نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل
-

پیرمحل : تجاوزات کی بھر مار،سڑک ٹریفک کے لئے کم پڑ گئی،کارروائی کا مطالبہ
باغی ٹی وی : پیرمحل باغی ٹی وی (وقاص شریف نامہ نگار)سند یلیا نوالی میں تجاوزات مافیا پھر سر اٹھانے لگا ۔ سڑک ٹریفک کے لئے کم پڑ گئی ۔ کارروائی کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق: سندیلیانوالی میں تجاوزات مافیا نے پھر ڈیرے جمانے شروع کر دئیے ہیں سابق اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے بڑی محنت اور جانفشانی سے زبردست آپریشن کرکے سٹی ایریا سے تجاوزات نہ صرف ختم کر دی تھیں بلکہ یہ حکم جاری کردیا تھا کہ کوئی پھٹہ ، ریڑھی یا کھوکھا وغیرہ سڑک کے اطراف میں قائم نالے سے آ گے نہیں لگایا جائے گا ان کے اس حکم پر ان کی تعیناتی تک عملدرآمد بھی ہوا مگر ان کی ٹرانسفر کے بعد تجاوزات کا عمل پھر سے شروع ہو گیا ہے اور لوگوں نے مین روڈ پر قبضہ جمانا شروع کر دیا ہے ۔ ان تجاوزات کی وجہ سے مین سٹی روڈ سکڑنا شروع ہو گیا ہے اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے عوام نے موجودہ اسسٹنٹ کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور تجاوزات مافیا کے خلاف عملی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے -

ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا
نور مقدم کیس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور ہائی پروفائل کیس، ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی ہی بیوی کو قتل کر ڈالا
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات کا معاملہ سامنے آیا جس میں آیاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کردیا ہے.
تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات کا معاملہ۔
شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔
پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔#ICTP #IGP
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 23, 2022
پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور واقعہ کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ بعد میں بتائیں جائیں گے. مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے
دوسری جانب چک شہزاد پولیس نے ایاز امیر کے صاحبزادے شاہ نواز امیر کو حراست میں لے لیا۔شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی


غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ مقتولہ سارہ بی بی زوجہ شاہ نواز امیر (صاحبزادہ صحافی ایاز امیر) کے قتل جو کہ شوہر کے ہاتھوں ہوا کی تصاویر میرے پاس موصول ہوئی ہیں۔ سارہ کو dumbbell مار کر قتل کیا گیا۔ تصاویر انتہائی دردناک ناقابلِ اشاعت ہیں۔ برائے مہربانی جن کے پاس بھی موصول ہوں سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کریں۔
مقتولہ سارہ بی بی زوجہ شاہ نواز امیر (صاحبزادہ صحافی ایاز امیر) کے قتل جو کہ شوہر کے ہاتھوں ہوا کی تصاویر میرے پاس موصول ہوئی ہیں۔ سارہ کو dumbbell مار کر قتل کیا گیا۔ تصاویر انتہائی دردناک ناقابلِ اشاعت ہیں۔ برائے مہربانی جن کے پاس بھی موصول ہوں سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کریں۔
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) September 23, 2022
واضح رہے کہ ایاز امیرضلع چکوال کے منجھے ہوئے صحافی ،سیاست دان اور کالم نگار ہیں۔ ایاز امیر کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال کے ایک چھوٹے سے قصبہ(بھگوال ) سے ہے، انہوں نے پنجاب اسمبلی کے 1990ء میں اور 2008ء میں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) چکوال(این اے 60) کی نمائندگی کی ہے.علاوہ ازیں ایاز امیر روزنامہ دنیا، روزنامہ جنگ اور العربیہ اردو سمیت مختلف اردو اداروں میں مضمون نویسی کرچکے ہیں،
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو
انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز
مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے
نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل
-

عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کے گھر دھماکہ ہوا ہے
اطلاعات کے مطابق شبلی فراز کے گھر دھماکہ گیزر پھٹنے سے ہوا، تھانہ کوہسار پولیس کے اہکلکار فوری طور پر موقع پرپہنچے ہیں، اسلام آباد پولیس نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شبلی فراز کے گھر گیزر کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہے ہیں ، شبلی فراز کا گھر سیکٹر ایف سیون فورمیں واقع ہے
شبلی فراز، سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، شہباز گل کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے انہیں اپنا چیف آف سٹاف مقرر کر رکھا ہے،
واضح رہے کہ گزشتہ شب تحریک انصاف کے رہنما، سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کے گھر پر گرنیڈ حملہ ہوا تا ہم شہر یار آفریدی گھر پر نہیں تھے
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے
-

چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی ملزمان سڑک پر پھینک کر فرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
گورومانگٹ گلبرگ میں چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی سڑک پر پھینک دی گئی، ملزمان بچی کو پھینک کر فرار ہو گئے، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی، سی سی پی پی او لاہور نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ ایسے شرمناک واقعات معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، نومولود بچی کو پھینکنے کے سفاکانہ فعل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی، ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے،
گورومانگٹ گلبرگ میں چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی سڑک پر پھینکنے کا معاملہ،
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا نوٹس،
پولیس نے اپنی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا۔نومولود بچی کو پھینکنے کے سفاکانہ فعل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی، pic.twitter.com/KsfUFL7G9j
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) September 23, 2022
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مرد اور دو خواتین بچی کو چلتی موٹر سائیکل پر سے ہی گلی کے کونے میں پھینک دیتے ہیں، نومولود بچی کے سر پر شدید قسم کی چوٹ آئی تھی، بچی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم بچی کی موت ہو گئی ہے
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ
موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار
فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار
فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
-

سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے کوہاٹ میں آبائی گھر پر گرینیڈ حملہ
کوہاٹ:سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے کوہاٹ میں آبائی گھر پر گرینیڈ حملے کی اطلاعات ہیں ، یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس حملے کی سی سی ٹی وی فوتیجزبھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں ،
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گرینیڈ شہریار آفریدی کے گھر پر پھینکا تاہم وہ گھر کے گیٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا
گرینیڈ حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرینیڈ کو پھٹتے دیکھا جا سکتا ہےسابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر کوہاٹ میں گرنیڈ سے حملہ
اللہ کریمُ حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔ @ImranKhanPTI @PTIofficial @ShehryarAfridi1— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) September 22, 2022
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہریارآفریدی اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے ،
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے شہریار آفریدی کے گھر پر ہونے والے حملے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر میں کریکر بم سے حملہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔
-

ٹرانسجینڈر ایکٹ پاس ہوتے ہی 2 لڑکے نکاح کیلئے مولوی کے پاس پہنچ گئے
چونیاں (نامہ نگار) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو جوکہ ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے نواحی علاقے شیر گڑھ کی ہے جسے ٹرانسجینڈر ایکٹ کا پہلا نتیجہ کہاجاسکتاہے ،امر واقعہ کچھ یوں بتایا جارہاہے کہ دو لڑکے 20 سالہ علی حسنین اور 19 سالہ حماد باقاعدہ نکاح رجسٹرار مولوی کے پاس پہنچ گئےدونوں دوستوں کا مؤقف ہے کہ وہ ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں لڑکے علی حسنین کا کہنا ہے کہ اسمبلی سے باقاعدہ قانون سازی کے بعد ہم نکاح کرنے کا حق رکھتے ہیں۔نکاح رجسٹرار ہمارا نکاح نہ کروا کر قانون کی خلاف ورزی ہے
-

پنڈی بھٹیاں – دریائے چناب کا کٹاؤ انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے خلاف عوام کا احتجاج
پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل)دریائے چناب کے کنارے آباد گاؤں کے رہائشیوں کا زمینی کٹاؤ بارے انتظامات نہ کرنے پرضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے خلاف احتجاج مین سرگودھا گوجرانوالہ روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیاتفصیلات کے مطابق جلالپوربھٹیاں کے نواحی آبادیاں دریائے چناب کنارے آباد گاؤں محمود پور، بھون فاضل، چھنی کاناں، چاہ چورا کے رہائشیوں آبادیوں کے لوگ دریا کنارے ناکو بند نا لگوانے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لوگوں کا کہنا اب تک دریائی کٹاؤ سے ہماری ہزاروں ایکڑ زمین دریا برد ہوچکی ہے حالیہ سیلاب میں بھی ہماری پھر ہزاروں ایکڑ زمین دریا برد ہوئی ضلعی انتظامیہ اور ہر دور کے منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیں صرف جھوٹی تسلیاں دی ہیں ہمارا گاؤں ٹھٹھہ شیخاں صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے زمیندار بے زمین ہو چکے ہیں ہمارے دریا کنارے دوسری سائیڈ آباد منڈی بہاوالدین میں دریا کنارے ناکو بند لگائے جا چکے ہیں لیکن ہم سالوں سے احتجاج کر رہے لیکن عملد درآمد نہ ہونے پر ہم آج اس احتجاج اور دھرنے پر مجبور ہو چکے ہیں جب تک ہماری شنوائی نہیں ہوتی یہ احتجاج جاری رہے گا احتجاج سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہماری وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل ہے ہمارے دریا کنارے ناکو بند لگوائے جائیں اور ہمیں مزید بے گھر ہونے سے بچ
-

بہاولنگر : تھانہ تخت محل کی حدود میں 12سالہ معذور بچی سے زیادتی
باغی ٹی وی- بہاولنگر( محمد عرفان کی رپورٹ)تھانہ تخت محل کی حدود میں 12سالہ معذور بچی سے زیادتی کا معاملہ،ڈی پی او فیصل گلزار کا نوٹس۔ پولیسترجمان کاکہناہے کہ متاثرہ بچی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،وقوعہ میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ، ڈی پی او بہاولنگر کاکہناہے کہ متاثرہ بچی کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گےاور ملزمان کو بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،۔ڈی پی او فیصل گلزار نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے
