Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو آگ لگا دی

    شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو آگ لگا دی

    بھارتی ریاست کیرالہ میں سفاک بیٹے نے شراب کے پیسے نہ دینے پر ماں کو آگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 75 سالہ ماں کو بیٹے نے آگ لگا دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضعیف خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کر دیا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کا جسم 70 فیصد تک جھلس چکا ہے جس کے باعث ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے بیٹے منوج کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منوج نے شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی تھی۔

    ادھر ایک اور واقعہ میں بھارت میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی نوعیت کا معاملہ سامنے آیا ہے، انجان راہگیر نے لفٹ مانگ کر موٹر سائیکل سوار کی کمر میں زہر کا انجکشن لگا دیا۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک چونا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جو پولیس کیلئے بھی معمہ بن گیا، ملزم نے پہلے موٹر سائیکل سوار سے لفٹ مانگی اور پھر اس کی پیٹھ پر انجکشن لگا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق48سالہ شیخ جمال نامی کسان گاؤں سے اپنی بیٹی کے گھر جارہا تھا کہ راستے میں سنسان جگہ پر دو راہ گیروں نے اس سے لفٹ مانگی۔

    ملزمان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا ہے اور اگر انہیں لفٹ مل جائے تو وہ پیٹرول لاسکیں گے۔ دو میں سے ایک شخص جمال کی موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا کچھ دور جانے کے بعد پیچھے بیٹھے شخص نے جمال کی پیٹھ پر کوئی نوکیلی چیز چبھوئی۔

    انجکشن لگتے ہی جمال کو چکر آنے لگے تو اس نے موٹر سائیکل روک دی۔ جمال نے اس شخص سے پوچھنے کی کوشش کی کہ وہ کون ہے اور اس نے ایسا کیوں کیا؟

    اسی دوران ملزم پیچھے سے دوسری موٹر سائیکل پر آنے والے ساتھی کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگیا اور جمال زیادہ چکر آنے کی وجہ سے وہیں گرگیا۔

    اتفاق سے کچھ دیر میں آس پاس لوگ جمع ہوگئے تو جمال نے غنودگی کے عالم میں ساری تفصیل بتائی، بعد ازاں جمال کے کہنے پر اسے پانی پلایا جسے پینے کے بعد جمال کی حالت مزید خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

    جمال کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا جس کی تصدیق اسپتال کے ڈاکٹروں نے کردی۔

  • کھلی کچہر ی  کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی، پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے- ڈی پی او

    کھلی کچہر ی کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی، پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے- ڈی پی او

    باغی ٹی وی : بہاولنگر( نامہ نگار)ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کاکینال ریسٹ ہاؤس فورٹ عباس میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب فیصل شاہکار کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کینال ریسٹ ہاؤس فورٹ عباس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔

  • چونیاں : بیوہ خاتون کے گھر پر  قبضہ کی کوشش، پولیس با اثر ملزمان کے ساتھ مل کر مجھے ہراساں کر رہی ہے،کوثر بی بی

    چونیاں : بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش، پولیس با اثر ملزمان کے ساتھ مل کر مجھے ہراساں کر رہی ہے،کوثر بی بی

    باغی ٹی وی – چونیاں(عدیل اشرف نامہ نگار) نواحی گاؤں ہرچوکی میں بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش، پولیس با اثر ملزمان کے ساتھ مل کر مجھے ہراساں کر رہی ہے، مقامی لوگوں کا متاثرہ فیملی کے ہمراہ تھانہ سٹی پولیس کے خلاف احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب مجھے اور میری تین یتیم بچیوں کو تحفظ فراہم کرے، متاثرہ کوثر بی بی، ایس ایچ او سٹی کا موقف دینے سے انکار، سارا معاملہ ڈی پی او قصور کے نوٹس میں ہے پولیس متاثرہ فیملی کو مکمل تحفظ کرے گی اور کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ترجمان قصور پولیس کا موقف تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس چونیاں قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی، نواحی گاوں ہرچوکی کی رہائشی کوثر بی بی نے دیگر اہل دیہہ کے ہمراہ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او سٹی چونیاں جاوید ہاشمی گزشتہ دس روز سے مجھے حراساں کر رہا ہے اور دھمکیاں لگا رہا ہے کہ اگر مکان خالی نا کیا تو تمہارے خلاف مقدمہ درج کروں گا خاتون کا کہنا ہے کہ میری تین چھوٹی یتیم بچیاں ہیں پولیس آئے روز دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو کر پریشان کرتی ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے متاثرہ خاتون یہاں عرصہ دراز سے رہائش پزیر ہے پولیس قبضہ مافیا کے ناجائز ساتھ دے رہی ہے ایس ایچ او سٹی جاوید ہاشمی نے اس معاملہ میں موقف دینے سے انکار کیا ہے جبکہ ترجمان قصور پولیس کا کہنا ہے کہ سارا معاملہ ڈی پی او قصور کے نوٹس میں ہے پولیس نا کسی کو قبضہ کروانا چاہتی ہے اور نا ہی کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت دے گی،مقامی لوگوں اور متاثرہ فیملی نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور یتیم بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • کئی دن گزرنے کے باوجود 22 سالہ نوجوان کے قاتلوں کاپتہ نہ چل سکا۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    کئی دن گزرنے کے باوجود 22 سالہ نوجوان کے قاتلوں کاپتہ نہ چل سکا۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    باغی ٹی وی .شیخوپورہ خانقاہ ڈوگراں (محمد طلال سے)کئی دن گزرنے کے باوجود 22 سالہ طاہر کے قاتلوں کاپتہ نہ چل سکا۔والدین پر غشی کے دورے۔ شہری پولیس کارکردگی سے مایوس۔ وزیر اعلی پنجاب سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔
    تفصیلات کے مطابق محلہ نواب پورہ کے رہائشی طیب حسین کا بیٹا طاہر حسین راولپنڈی میں عرصہ سات سال سے پرندوں کی خرید وفروخت کا کام کر رہا رھاتھا۔ طاہر کے والد کو اطلاع ملی کی آپکا بیٹا کمرے میں مردہ پایا گیا ہے۔ طاہر کا والد راولپنڈی گیا تو دیکھا کی طاہر کو نا معلوم ملزمان نےہاتھ پاؤں باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر اور منہ میں کپڑا ڈال کو ناحق قتل کر دیا ہے ۔طیب حسین کی تحریری درخواست پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر 7 دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو ٹریس نہیں کر سکی ہے۔ والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی جیسے شہر میں ہمارے بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انھوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ایمازون جنگلوں کی صورتحال بدترسےبدترین ہوگئی:عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافہ

    ایمازون جنگلوں کی صورتحال بدترسےبدترین ہوگئی:عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافہ

    برازیل :ایمازون جنگلوں میں گذشتہ نو مہینے کے دوران بہتر ہزار بار آگ لگ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق آتش زدگی کے جتنے واقعات گذشتہ نو مہینے میں دیکھے گئے ہیں اتنے حادثات گذشتہ سال کے پورے بارہ مہینے میں پیش نہیں آئے تھے۔

     

     

    ماحولیاتی کارکنوں نے موجودہ ریکارڈ کو ایک غمناک صورتحال قرار دیا ہے۔ برازیل کی خلائی ایجنسی نے بتایا ہے کہ سن دو ہزار بائیس کی ابتدا سے اب تک سیٹلائٹ سے لی جانے والی معلومات کے مطابق پچھتر ہزار پانچ سو بانوے آتش زدگی کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ سن دو ہزار اکیس میں مجموعی طور پر پچھتر ہزار نوے واقعات دیکھے گئے تھے۔

     

     

    بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ دس سال کے دوران، ایمازون جنگلوں کی تباہی کی رفتار میں پچھتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ سال پورٹوریکو جتنے بڑے ملک یعنی نو ہزار اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل جنگلات تباہ ہوچکے ہیں ۔

     

     

    باخبر ذرائع کے مطابق، برازیل کے موجودہ صدر بولسونارو نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے، تب سے لیکر اب تک غیرقانونی زراعت اور زمین ہڑپ کرنے والے افراد کی جانب سے جنگلوں کی کٹائی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ بولسونارو کے انکار کے باوجود، برازیل میں ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں کے لئے مقررہ بجٹ کم کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایمازون جنگلوں کی حفاظت مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پیرمحل : سندیلیانوالی میں نامعلوم چور دو موٹر سائیکل لے اڑے  مقدمات درج

    پیرمحل : سندیلیانوالی میں نامعلوم چور دو موٹر سائیکل لے اڑے مقدمات درج

    پیرمحل : سندیلیانوالی میں نامعلوم چور دو موٹر سائیکل لے اڑے مقدمات درج ۔
    باغی ٹی وی (وقاص شریف نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق: موٹر سائیکل چوری کی پہلی واردات بستی بہار شاہ کے رہائشی سکندرعلی کے ساتھ ہوئی جو امام بارگاہ بستی باقر آباد مجلس سننے کے لیے آیا اور اپنی موٹرسائیکل امام بارگاہ کے باہر کھڑی کی جب وہ مجلس سن کر واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی اُس نے ذاتی طور پر موٹر سائیکل کی جانچ پڑتال شروع کی تو اسے مجاہد اور تصور عباس جو کہ مقامی افراد ہیں نے بتایا کہ انہوں نے علمدار ولد زوار حسین کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا ہے جس پر سکندر علی نے علمدار سے رابطہ کیا جس نے بڑی مشکل سے موٹرسائیکل چوری کرنا تسلیم کیا اور واپس کرنے کا بھی وعدہ کیا مگر بار بار رابطہ کرنے پر بھی اس نے موٹر سائیکل واپس نہ کی جس پر سکندر علی نے تھانہ اروتی کو درخواست دے دی اور ملزم کو نامزد کر کے مقدمہ درج کرا دیا ۔۔ دوسری واردات میں موضع نواب بھوتی کے رہائشی غلام شبیر نے تھانہ اروتی کو درخواست گزاری کہ اُس کا بیٹا معمول کے مطابق صبح سویرے اپنے سکول ایور گرین سند یلیا نوالی گیا اور موٹر سائیکل مخصوص جگہ کھڑی کی جب بریک کے وقت اُس نے موٹر سائیکل چیک کیا تو وہ غائب تھا ۔ تمام تر کوشش کے باوجود موٹر سائیکل کہیں نہ ملا اس طرح وہ ایک لاکھ روپے کی مالیت کی موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا نامعلوم چور وہ موٹر سائیکل اٹھانے میں بھی کامیاب ہو گئے تھانہ اروتی نے مقدمہ درج کر لیا ۔۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے تھانہ اروتی کے ایریا میں موٹر سائیکل غائب کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے ۔ نامعلوم ملزمان پلک جھپکتے ہی موٹر سائیکل نہ صرف اٹھا لیتے ہیں بلکہ ایسا غائب کرتے ہیں کہ انسانی آنکھ اُسے ڈھونڈ نہیں پاتی ۔ بد قسمتی سے ہماری پولیس بھی اس گینگ کو پکڑنے میں مسلسل ناکام رہی ہے

  • وزارت خارجہ نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حفاظت پرمامورسیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی پرجواب طلب کرلیا

    وزارت خارجہ نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حفاظت پرمامورسیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی پرجواب طلب کرلیا

    کراچی : پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کی ناہلی سامنے آئی ہے جس پرپاکستان کی وزارت خارجہ نے سخت نوٹس لیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سیکیورٹی داؤ پر لگانے پر وزارت خارجہ نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    وزارت خارجہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو بھیجے گئے مراسلے میں سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کو خودنمائی اور تشہیر کا ذریعہ بنایا۔

    خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایس یو کے افسر زبردستی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے کمرے میں بھی گھس گئے تھے، اورانتونیو گوتریس کو تحائف دیتے ہوئے تصاویر کھنچوائی گئیں۔

    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یواین جنرل سیکریٹری کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی خلاف ورزیاں کی گئیں، اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کے کمروں کے قریب ڈیوٹی تک نہیں دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی آمد کواور سیکورٹی کوحسب سابق وروایت معمولی گردانتے ہوئے نظراندازکردیا تھا ،

    دوسری طرف وزارت خارجہ حکام نے پولیس کی اس سستی پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اورکہا ہےکہ اگرکچھ حادثہ ہوجاتاتو اس سے تو پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی تھی ، لٰہذا ائندہ اس قسم کی کوتاہی پر قابوپانے کےلیےپولیس کے طرزعمل کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کراچی میں ڈاکووں کا راج :پولیس خاموش تماشائی

    کراچی میں ڈاکووں کا راج :پولیس خاموش تماشائی

    کراچی : گلستان جوہر میں علاقہ مکینوں نے پول پر چڑھ کر تار کاٹنے والے مبینہ چور کی درگت بنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک14میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔علاقہ مکینوں نے تشدد کرکے چور کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا ، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مبینہ چور پی ایم ٹی کے تار کاٹ رہا تھا۔

    ملزم کے مطابق وہ رحیم یار خان سے کراچی آیا ہے ، علاقہ مکینوں نے پہلے مارا پھر ٹھنڈا پانی بھی پلایا، ملزم مختلف علاقوں سے کچرہ اٹھانے کا کام کرتا ہے۔بعد ازاں مکینوں کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔اس سے پہلے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سمن آباد میں اسٹریٹ کرائم کرنے والے تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

     

    ادھرشہر قائد میں پولیس والے بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکے، ڈی ایس پی سے آٹھ لاکھ روپے چھین لیےگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو بھی نہ بخشا، گلشن اقبال عزیزبھٹی کے علاقے میں بینک سے رقم لے کر نکلنے  والے ڈی ایس پی سے ڈاکوؤں نے 8 لاکھ روپے چھین لیے۔

    عزیز بھٹی پولیس نے گزشتہ روز ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

     

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پشاور:لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ویران

    پشاور:لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ویران

    پشاور:لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے کے پی کا ایک بہت بڑا اسٹیڈیم اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے ، کہا جارہاہے کہ پشاور کا لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ویران ہوگیا ہے۔آسٹروٹرف کی ابترصورتحال کے باعث کھلاڑی پریشان ہیں۔

    پشاور کا یہ ہاکی اسٹیڈیم 56 عالمی میچوں کا میزبانی کرچکا ہے تاہم شہر کا واحد بین الاقوامی ہاکی اسٹیڈیم اب زبوں حالی کا شکار ہے۔اسٹیڈیم میں نصب پرانی آسٹروٹرف اکھاڑی جاچکی ہے اور نئی آسٹروٹرف نصب کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    اس گراؤنڈ میں گزشتہ 8 ماہ سے کوئی ٹورنامنٹ ہوا نہ ہی میچ کروایا جاسکا ہے۔ ہاکی کے کھلاڑی تباہ حال اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے پرمجبورہیں۔

    ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش اور آسٹروٹرف بچھانے میں تاخیر پرانتظامیہ نے حالیہ بارشوں کو رکاوٹ قرار دے دیا۔اس ہاکی گراؤنڈ کی تعمیرنو کے لئے حکومت 15 کروڑ روپے کا اعلان کرچکی ہے۔

    اس سے پہلے صوبائی صدر ہاکی ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ سید ظاہر شاہ نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے نئے آسٹرو ٹرف میں غیرمعمولی تاخیر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ا س بات کا بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ انکوائری کرائے جاکہ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم سے اٹھایا جانیوالا سامان کہاں پر گیا اورلالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کو کس ٹھیکیدار کے حوالے کیا گیا یہ باتیں انہوں نے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیں.

    انہوں نے کہاکہ آٹھ ماہ ہوگئے ہیں پشاور میں آسٹرو ٹرف کو ہٹا دیا گیا ہے لیکن ابھی تک اسے دوبارہ نہیں لگایا گیا ، انہوں نے واپڈا والا کام شروع کردیا ہے ٹھیکیدار کے آگے کوئی اور ٹھیکیدار ، اب سمجھ نہیں آرہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے کس ٹھیکیدار کے حوالے آسٹرو ٹرف لگانے کا کام دیا ہے

    انہوں نے کہا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پی ایس نے اس منصوبے کو2020 میں مکمل کرنا تھا لیکن 2022 میں بھی مکمل نہیں کرسکتے ، صدر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ لگتا یہی ہے کہ اس آسٹرو ٹرف پر ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی اور چاروں صوبوں کے کھیلوں کے بورڈز کے ڈی جی کھیلیں گے. کیونکہ ہاکی تو سٹیمنا اور پریکٹس کا کھیل ہے اگر کھلاڑی کھیلے گا تو تو پھر کیسے اس کا کھیل بہتر ہوگا.ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ وزیراعظم شہباز شریف کے ناک کے نیچے ہورہاہے اور پی ایس بی کھیلوں کیساتھ کھلواڑ کرہی ہیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخوہ کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی کو بھی افسوسناک قرار دیا..

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ممانی سے ناجائز تعلقات،بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا

    ممانی سے ناجائز تعلقات،بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا

    تھانہ شبقدر کی حدود میں اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین۔ تھانہ شبقدر پولیس نے ممانی سے ناجائز تعلقات استوار رکھنے کی غرض سے ماموں کو قتل کرنے والے بھانجے اور مقتول کی بیوی کو گرفتار کرلیا۔افتخار احمد کو بیوی اور بھانجے نے نشہ دیکر قتل کردیا تھا۔

    چارسدہ کے تھانہ شبقدر کے علاقہ اٹکے میں افتخار احمد کو قتل کرکے مقتول کو ھارٹ اٹیک اور طبعی موت کا ڈرامہ رچایا گیا۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے قتل کیس کا باریک بینی سے جائزہ لینے کی احکامات پر اے ایس پی شبقدر بلال خان اور ایس ایچ گل شید خان،سی ائی او شبقدر قیصر خان نے پولیس ٹیم کی ہمراہ تفتیش شروع کردی۔ شبقدر پولیس نے شک گزرنے پر مقتول افتخار کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد تمام حقائق منظرعام پر آئے۔

    مقتول افتخار احمد کی بیوی کیساتھ ان کے بھانجے ابوذر کے ناجائز تعلقات تھے۔ وقوعہ کے رات مقتول افتخار احمد کو مسماۂ گلناز کے گھر بلایا گیا جھاں پر مقتول کے بھانجے ابوذر اور اس کی بیوی نے مقتول کو نشہ اور مشروب بلا کر ان کا گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ملزمان نے قتل کو ھارٹ اٹیک سے طبعی موت کا ڈرامہ رچایا جوکہ شبقدر پولیس نے ناکام بنا دیا۔اے ایس پی بلال خان۔ایس ایچ او گلشید خان اور دیگر پولیس ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔جن سے تھانہ شبقدر میں مزید تفتیش جاری ہے۔

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران شبقدر پولیس نے بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا۔14 سالہ بچے پر پستول رکھکر نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم سے تھانہ شبقدر میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے شبقدر میں 14 سالہ بچے کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے والے ملزم کیخلاف بھرپور کارروائی کے احکامات صادر کئے۔ اے ایس پی شبقدر بلال خان کی نگرانی میں ایس ایچ او شبقدر گلشید خان نے پولیس ٹیم کی ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد ولد شیرمحمد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم خالد نے 14 سالہ بچے کی قابل اعتراض ویڈیو بناکر ان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تاہم بچے نے والدین اور پولیس کو حقیقت بیان کرکے ملزم کی خلاف بیان ریکارڈ کیا۔14 سالہ بچے کے والد نے تھانہ شبقدر میں رپورٹ درج کر رکھی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ شبقدر منتقل کردیا گیا۔

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار