باغی ٹی وی – پیرمحل (وقاص شریف )پیرمحل پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والا موضع جوسہ کا رہائشی نوجوان بے دردی سے قتل، اروتی پولیس نے لاش عبد الحکیم کے قریب کھیتوں سے برامد کر لی،برکت نامی نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا پولیس ،مقتول پانچ روز قبل گھر سے کام کے لیے گیا تھا ورثہ،برکت عبد الحکیم کے رہائشی دو ست خاتون کو ملنے گیا تھا پولیس ،برکت کو خاتون کے خاوند نے دیگر اہلے خانہ اور ساتھیوں سے ملکر قتل کیا ورثہ ،مقتول کا قتل کے بعد سر تن سے جدا کر کے لاش قریبی کھیتوں میں چھپا دی گئی پولیس،جدید ٹیکنالوجی کی مدد اور تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو حقیقت سامنے آئی پولیس، اروتی پولیس نے قتل میں ملوث مبینہ طور پر چار مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کردی
Category: جرائم و حادثات
-

محمد پور دیوان میں ایل پی جی کے خود ساختہ نرخ مقرر ، انتظامیہ غائب
باغی ٹی وی – محمدپور دیوان (جنید خان احمدانی سے ) محمد پور دیوان میں گھریلو گیس ایل پی جی کے خود ساختہ نرخ مقرر کر کے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ عرصہ سے جاری انتظامیہ غائب تفصیل کے مطابق محمد پور دیوان میں ایل پی جی مافیا لوٹنے کے لیے سرگرم، ایل پی جی فی کلو دو سو بیس روپے کے بجائے تین سو ساٹھ روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیجا رہی ہے،عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری لوڈشیڈنگ اور پٹرول کے مہنگا ہونے کے بعد اب ایل پی جی کی بلیک میں فروخت نے ہمارا جینا محال کر دیا ہے، علاوہ ازیں شہریوں کاکہنا ہے کہ سول ڈیفنس کی مبینہ ملی بھگت سے شہر و گردونواح میں جگہ جگہ غیر قانونی گیس ریفلنگ سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ انتظامیہ اس خود ساختہ مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے،عوامی سماجی علاقائی و شہری حلقوں میں فہد رضا ۔ محمد سلیم ۔ مبشر نذیر ۔ آفتاب احمد ۔ محمد نواز و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب ۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد ریٹ پر ایل پی جی فروخت کرنے اور کھلے عام گیس ریفلنگ کرنیوالے ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر کے دکانیں سیل کی جائیں
-

ڈکیتی کے ملزم گرفتار، لوٹی گئی رقم واپس کروائی جائے، پی ایم اے کے اجلاس میں ڈاکٹروں کا مطالبہ
باغی ٹی وی – پیرمحل (وقاص شریف )سندھیلیانوالی ڈکیتی کے ملزم گرفتار، لوٹی گئی رقم واپس کروائی جائے، پی ایم اے کے اجلاس میں ڈاکٹروں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس پیرمحل کے ہوٹل میں منعقد ہوا، جسمیں سندھیلیانوالی، پیرمحل، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈاکٹروں نے شرکت کی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے مطالبہ کیا، میرے گھر میں ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 45 لاکھ مالیت سے زید نقدی اور زیورات لوٹ لئیے تھے، پولیس نے 6 ڈاکو گرفتار کر لئیے ہیں، اور دو ابھی تک مفرور ہیں،پولیس گرفتار ڈاکوؤں سے رقم اور زیورات برآمد نہیں کروا سکی ہے، جسکے بعد پولیس کی کارگردگی اور تحقیقات پر سوالات جنم لے رہے ہیں، دو ڈاکو مفرور ہیں، پولیس تاحال انکو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، ہم آئی جی پنجاب سے لوٹی گئی رقم ڈاکوؤں سے برآمد کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں ،تحصیل صدر ڈاکٹر رمضان چوہدری نے کہا ڈاکٹر عدم تحفظ کا شکار ہیں، ڈکیتی کے دوران لوٹا گیا مال اگر پولیس برآمد نہیں کروا سکتی، تو ہم ضلع لیول پر ہڑتال اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اور تمام ضلع کے ڈاکٹروں نے اظہار یکجہتی کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب آر پی او فیصل آباد، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سندھیلیانوالی کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی میں لوٹے گئے پیسے اور زیورات فوری طور پر برآمد کروا کے ڈاکوؤں کو نشان عبرت بنایا جائے -

پیرمحل – سند یلیا نوالی میں روٹی، نان اور سموسے، پکوڑے شاہی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ، قیمتیں آ سمان پرجا پہنچیں
پیرمحل – سند یلیا نوالی میں روٹی، نان اور سموسے، پکوڑے شاہی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ، قیمتیں آ سمان پرجا پہنچیں
باغی ٹی وی -پیر محل ( وقاص شریف کی رپورٹ)پیرمحل سند یلیا نوالی میں روٹی نان اور سموسے پکوڑے شاہی خوراک بن گئے ۔۔ قیمتیں آ سمانوں پر چڑھ گئیں ۔ روٹی نان سموسے پکوڑے جو کہ خالصتاً غریب پرور ڈشیں مانی جاتی تھیں ان دنوں ان کی قیمتیں آ سمان پر اور کوالٹی زمین پر آ چکی ہے ۔۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے بر عکس سند یلیا نوالی میں 90/ فیصد تندوروں پر 60 سے 70 گرام روٹی 10 روپے میں فروخت ہو رہی ہے نان جس کی سرکاری قیمت 10 روپے ہے بڑے دھڑلے سے 20 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور اُس کی کوالٹی اور وزن بھی معیار کے مطابق نہیں ہے ۔۔ پکوڑے جس کو کوئی مڑ کے نہیں دیکھتا اس کی قیمت 600 روپے فی کلو ہو چکی ہے اور سموسہ جس کی لاگت بمشکل 10 سے 12 روپے کے درمیان ہے پورے 30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ،سند یلیا نوالی اس وقت مہنگائی کے اعتبار سے دوسرا دوبئی بن چکا ہے پھل سبزی کے ریٹ پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں،دکاندار کے بتائے گئے ریٹ سرکاری لسٹ سے کوسوں آ گے ہوتے ہیں گاہک احتجاج کرے تو دکاندار بدتمیزی اوپر سے کرتا ہے ۔۔ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ۔۔ انتظامیہ کے کبھی کبھار کے دورے اس نظام کو ٹھیک کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آ تے ہیں مطلب یہاں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے -

ننکانہ ـ موٹروے پولیس کے مزدہ ڈرائیور کے چالان کے دوران دوسرے مزدہ ٹرک کی ٹکر سے ڈرائیور ہلاک
باغی ٹی وی – ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)ننکانہ صاحب موٹر وے ایم 3 نزد ٹھٹہ عیسیٰ سٹاپ موٹر وے پولیس مزدے والے کا چالان کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے آکسیجن سپلائی مزدے نے ڈرائیور کو ہٹ کیا ، حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا ، حادثہ کے نتیجہ میں مزدے کا ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ آکسیجن سپلائی مزدا موٹر وے سے نیچے جا گرا ،ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی موٹر وے پولیس کے حوالے کر دی. حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ محمد صابر کے نام سے ہوئی جو کہ ضلع رحیم یار خان کا رہائشی تھا
-

منشاء گروپ نامی گینگ کی خواتین بھی گرفتار،کرتی تھیں گھناؤنا کام
منشاء گروپ نامی گینگ کی خواتین بھی گرفتار،کرتی تھیں گھناؤنا کام
شہر قائد کراچی سے بدنام زمانہ منشاء گروپ نامی منشیات فروش گروہ کے 7 ارکان منشیات سمیت گرفتارکر لئے گئےایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں موت کے سوداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر غلام رسول ارباب کا اسٹاف کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش منشاء گروپ کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران 7 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 7 کلو اعلی کوالٹی چرس، 190 گرام آئس اور 2 لاکھ روپے زرفروختگی برآمد کئے گئے، گرفتار ملزمان میں منشاء ولد اللہ خان، مسمات اسلام بی بی زوجہ میرا خان، سلمان شھزاد ولد صنوبر خان، فاطمہ سریا ولد محمد یونس، ثناء بی بی زوجہ منشاء، اکرام ولد مجید اور رئیس ولد منشاء شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ منشاء خاندان سے ہیں جسمیں 4 مرد و 3 خواتین شامل ہیں۔گرفتار ملزمان (مرد / خواتین) اسکول کالجز، و شھر کے متعدد علاقوں میں چرس و آئس کی سپلائی میں ملوث ہیں۔
مزکورہ منشیات فروش گروہ کے خلاف تھانہ ہزا کو حساس اداروں سے انفارمیشن رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہے۔جبکہ مزکورہ بدنام زمانہ گروہ کے خلاف اس سے قبل بھی 56 مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
-

ایک ماہ میں 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار
لاہور پولیس کی جانب سے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری و عادی مجرموں،عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
رواں ماہ 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار کر لئے،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے لئے سب سے بڑا چیلنج اشتہاری و عادی مجرموں کی گرفتاری ہے تمام ڈویژنل افسران کو اشتہاری مجرم پکڑنے کا ٹاسک دیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر 30سے 40 اشتہاری و عادی مجرم گرفتار کئے جا رہے ہیں،آپریشنز،انوسٹی گیشن،اے وی ایل ایس،سی آئی اے اشتہاری، مجرم گرفتار کر رہی ہیں،لاہور پولیس نے رواں ماہ 123 اے کیٹیگری سمیت 621 اشتہاری مجرم گرفتار کئے،اے کیٹیگری کے 96 سمیت 763 عادی مجرم، 1043 عدالتی مفرورگرفتارکئے، ایلیٹ فورس سمیت تھانوں کی سطح پر تشکیل کردہ ٹیمیں روزانہ 60 ریڈ کرتی ہیں،اپر سب آرڈینیٹس اور انوسٹی گیشن انچارج فہرستوں کے مطابق اشتہاری پکڑنے کے زمہ دار ہیں،
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ہونے والے بیشتر جرائم میں ملوث پیشہ ور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری مشن ہے، تمام ریکارڈ یافتہ اشتہاری ،عادی و عدالتی مفروروں کا سی آر او ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے،سی آر او ڈیٹا سے مجرم کی شناخت اور فنگر پرنٹس سے گرفتاری میں مدد ملی ہے،جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری گرفتار یا لاہور سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے،
علاوہ ازیں وحدت کالونی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن لیا ہے، چوری۔موٹرسائیکل چوری۔راہزنی۔منشیات فروشی کے 35 مقدمات میں مطلوب 02 ملزمان گرفتار کر لئے، تعلیمی اداروں ،نہر کنارے ،ہاسٹلز کے اردگرد منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتارکیا گیا ہے، ملزم ذیشان عرف شانی کے خلاف 17 مقدمات درج تھے ملزم ذیشان کے قبضہ سے 1420 گرام چرس برآمد کی گئی ہے، دوسری کارروائی میں موٹرسائیکل چوری ،راہزنی کے مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم اصغر گرفتار کیا گیا ہے، مفرور ملزم اصغر کے خلاف مختلف تھانوں میں 18 مقدمات درج تھے ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
-

اپنےارد گرد نظررکھنا نہ بھولیئے:جنسی درندے نےاپنی 8 سالہ ہمسائی بچی کی عصمت دری کردی
گڈمبا:اپنے ارد گرد نظررکھنا نہ بھولیئے:جنسی درندے نےاپنی 8 سالہ ہمسائی بچی کی عصمت دری کرکے ظلم وزیادتی کے پہاڑتوڑدیئے، پولیس کے مطابق ہفتہ کو گڈمبا علاقے میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ پڑوسی نے مبینہ طور پر عصمت دری کی۔یہ واقعہ پیر کو اس وقت سامنے آیا، جب لڑکی کو تکلیف اور بے چینی کی شکایت کے بعد کرسی روڈ پر واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ ملزم کو گھر والوں کی جانب سے اس سلسلے میں شکایت درج کرانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزم اور لڑکی کے والد دونوں پیشے سے مستری ہیں۔ڈی سی پی قاسم عابدی نے بتایا کہ نابالغ لڑکی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ گھر میں تھی جب ان کے والدین کام کے لیے باہر تھے۔صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم اسے چاکلیٹ کا لالچ دے کر اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔
"جب لڑکی کی والدہ جو کہ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرتی ہیں، واپس آئیں تو اس نے اپنی بیٹی کو سسکیاں لیتے ہوئے پایا، حالانکہ اس نے کچھ ظاہر نہیں کیا، پیر کو لڑکی نے تکلیف اور بے چینی کی شکایت شروع کردی جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو بتایا کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے،”
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم
جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت
اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس
-

مسافر کے پیٹ سے چرس کے 110 کیپسول برآمد
اسلام آباد ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔منگل کی صبح ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے چرس سے بھرے کیپسول نگل کر بحرین جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے اصل مجرم تک پہنچیں گے
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبرسے تعلق رکھنے والے ملزم نے 110 چرس بھرے کیپسول نگل رکھے تھے۔ ملزم کو اسپتال منتقل کرکے چرس سے بھرے کیپسول برآمد کر لئے گئے۔
اے اين ايف نے بتایا کہ ملزم سے برآمد کیپسولز سے636 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جون کے مہینے میں بھی ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا جس میں بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے تھے ، وفاقی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گلف ائرلائن کی پرواز سے بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد ہوئے
اس وقت پولیس کا کہنا تھا کہ بلال نامی مسافر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گلف ائرلائن کی پرواز نمبر جی ایف 771 کے ذریعے سفر کرنے والا تھا کہ تلاشی کے دوران اس کے پیٹ سے 33 اور شیمپو کی بوتل میں چھپائے گئے 66 ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔ذرائع کے مطابق کیپسولوں سے مجموعی طور پر 788 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم
جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت
اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس
-

گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالا گینگ گرفتار
گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالا گینگ گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے بلال کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم ،گھروں میں ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیے
ملزمان میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن نظام دین کھرل کے قتل میں ملوث ملزم بھی شامل ہے جس نے دورانِ ڈکیتی مقابلے میں سابق ایس ایچ او کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا ،ملزمان نے لانڈھی کے علاقے میں دوکان میں ڈکیتی کے دوران پولیس سے مزاحمت میں کانسٹیبل حمزہ کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل عرف چکنا اور احسان عرف ببلو کے ناموں سے ہوئی ملزمان سے دورانِ گرفتاری 1 عدد ٹرپل ٹو SMG، ایک عدد 9mm پسٹل، ایک عدد 30 بور پسٹل، 30 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون سمیت نقدی بھی برآمد کر لی گئی ملزمان گھروں میں ڈکیتی کرنے اور بنگلوں کا تالا کھولنے کے بھی ماسٹر مائنڈ ہیں
ملزمان پوش علاقوں میں گرے کرولا میں وارداتیں کرتے اور پھر دبئی یا پنجاب فرار ہوجاتے تھے کچھ عرصے بعد واپس آکر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے ملزمان بلال کالونی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں چھلاوا بنے ہوئے تھے اور مسلسل وارداتیں کررہے تھے ملزمان بین الصوبائی شاہد برگر گروہ کے کارندے ہیں اور گروہ کے ساتھ ملکر وارداتیں کرتے تھے. ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گذری میں ایک بنگلے سے لاکھوں مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹی تھی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات
غیر قانونی طور پر جرگہ لگا کر خاتون پر تشدد کرنیوالا شوہر اور سسر گرفتار
نہ ہونےوالے واقعات کوبھی سوشل میڈیاپرکراچی سے منسلک کیا جارہا ہے
