باغی ٹی وی – ننکانہ( احسان اللہ ایاز کی رپورٹ) سات ماہ قبل ڈی سی او آفس کے قریب ملزمان سابق انسپکٹر پولیس اور عاقل صدیق اور دیگر نے اکبر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا اکبر لاہور میو ہسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ورثاء نے ڈیڈ باڈی تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ورثاء نے بتایا کہ پولیس تھانہ سٹی ہمارے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار نہیں کررہی ہمارے مخالفین ہمارے اوپر بوگس مقدمات درج کروا رہے ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مقصود بھٹی اور ایس ایچ او تصور منیر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ورثاء سے مذاکرات کئے اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ صاحب میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا اس موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی پولیس ترجمان نے کہا کہ اس مقدمہ کے ملزمان ضمانت پر ہیں.
Category: جرائم و حادثات
-

ننکانہ صاحب سات ماہ قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص جاں بحق ورثاء نے ڈیڈ باڈی تھانہ سٹی کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کیا
-

بھاولنگر – تحصیل چشتیاں میں ڈاکو بے لگام لاکھوں روپے کا مال و زر لوٹ لیا
-باغی ٹی وی – بہاولنگر (نامہ نگار) بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں ڈاکو بے لگام لاکھوں روپے کا مال و زر لوٹ لیا گیا شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کی بھر مار،وار داتیں معمول بن گئیں شہری لٹنے پر مجبو ر پولیس بے بس عوام سراپا ء احتجاج، تفصیلات کے مطابق چشتیا ں کی محبوب کالونی زرعی اجناس کا کاروبار کرنے والے تاجر محمد منیر کے ہاں دن دہاڑے ڈکیتی ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور دیدہ دلیری کے ساتھ اسلحہ کے زور پر چھ لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ھو گئے ، کال کرنے پر پولیس حسب معمول روائیتی طریقہ سے پہنچی اور کارروائی شروع کی دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے گذشتہ ہفتہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پرچوری ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ دنوں سبزی منڈی روڈ پرڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکے تین لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ موبائل اور نقدی لے اڑے جس پر متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس حسب روائیت کارروائی کرکے چلتی بنی، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں شہر بھر میں کاروباری نظام غیر محفوظ ہونے سے ہمارے کاروبار کے ساتھ ساتھ زندگیا ں بھی غیر محفوظ ہیں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث مقامی انجمن تاجران کا بھی کو ئی عملی کردار بھی سامنے نہیں آیا ہے . بڑھتی ہوئی ان وارداتوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا عوام نے حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ہمارے مال و جانوں کی حفاظت کی جائے اور ایماندار و فرض شناس ایس ایچ او تعینات کرکے پولیس گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور عوام کی حفاطت کو بھی یقینی بنایا جائے ناکہ صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود رکھا جائے۔
-

سرکاری آٹا کی تقسیم کے دوران غریب شہری ٹرک کے نیچے آگیا
سرکاری آٹا کی تقسیم کے دوران غریب شہری ٹرک کے نیچے آگیا جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی آٹا کا بحران جاری ہے جس سے نمٹںے کے لیے سرکاری سطح پر کم نرخوں پر آٹا کی فراہمی جاری ہے۔ پشاور کے علاقے رنگ روڈ کبوتر چوک میں آٹا کی تقسیم جاری تھی کہ دھکم پیل کے دوران شہری آٹا تقسیم کرنے والے ٹرک کے نیچے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق شہری کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل متھرا میں بھی آٹے کی تقسیم پر ہنگامہ آرائی ہوگئی تھی۔
دوسری جانب شہریوں نے شکایت کی کہ پشاور میں یوٹیلٹی سٹور اور محکمہ خوراک کے سستے آٹا کی مارکیٹ میں فروخت ہونے کی شکایات کا نوٹس لیا جانا چاہئے پشاور شہر اور اس کے نواحی علاقہ جات میں قائم یوٹیلٹی سٹورز اور فرنچائز پر ہر روز آنے والا آٹا ہفتے میں صرف ایک یا دو دن فروخت کیا جا رہا ہے روزانہ کے حساب سے آٹا فروخت نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کی لائنیں لگ جاتی ہیں اور اکثر اوقات محنت کش اور مختلف قسم کی ملازمتوں اور کاریگری وغیرہ سے وابستہ لوگ آٹا خرید نہیں پاتے.
ایک شہری نے اس حوالے تجویز دی کہ سرکاری آٹا کی تقسیم کے نظام میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے اس کی تقسیم کاروں کے ساتھ جس مقام پرآٹاتقسیم ہو رہا ہو وہاں کے معززین کی کوئی کمیٹی بھی بنائی جائے جس میں علمائے کرام ‘ اساتذہ اورملازمتوں سے سبکدوش سرکاری افسران شامل ہوں اس طرح کی کمیٹی کو سیاسی کارکنوں سے پاک رکھا جائے اور اس کی نگرانی میں سرکاری آٹا کی تقسیم ہوتو حقدارافراد کو آٹا منظم انداز سے مل سکتا ہے اور لڑائی جھگڑوں کی بھی نوبت نہیں آئے گی سرکاری آٹا کی تقسیم کی ویڈیو بنا کر اس کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ پیشہ ور افراد باربار آٹا لیکر بازارمیں فروخت نہ کر سکیں۔
-

ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ،11 لڑکے،12 لڑکیاں، قابل اعتراض حالت میں گرفتار
ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ،11 لڑکے،12 لڑکیاں، قابل اعتراض حالت میں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کر 11 لڑکوں اور 12 لڑکیوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا ہے
واقعہ بھارت کا ہے، جہان آباد پولیس نے کاروائی کی ہے، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ریسٹ ہاؤس میں فحاشی کا اڈہ چلایا جا رہا ہے، اہلیان علاقہ پریشان ہیں، پولیس نے ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا اور 11 لڑکوں، 12 لڑکیوں کو نازیبا حالت میں گرفتار کر لیا، شیو ستہ ریسٹ ہاؤس میں چھاپے کے دوران پولیس کو بڑی مقدار مین شراب بھی ملی ہے، چھاپہ مار ٹیم کی قیادت ایس ڈی پی او اشوک پانڈے نے کی، چھاپے کے دوران ریسٹ ہاؤس کے مختلف کمروں سے جوڑے گرفتار کئے گئے
پولیس کے مطابق ریسٹ ہاؤس سے قابل اعتراض سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار کئے گئے لڑکوں اور لڑکوں کا تعلق ضلع ارول سے ہے، جہان آباد ضلع کے بھی لڑکے گرفتار ہوئے ہیں. پولیس چھاپے کے وقت ریسٹ ہاؤس کا مالک فرار ہو گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد مالک کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس نے ریسٹ ہاؤس کو سیل کر دیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہوٹل سے گرفتار جوڑے موج مستی کرنے اس ریسٹ ہاؤس آتے تھے،
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
علاوہ ازیں اندور میں ایک پارلر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ چلایا جا رہا تھا پولیس نے اس پر چھاپہ مارا اور 12 لڑکوں ،چھ لڑکیوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے پارلر سے بھاری مقدار میں منشیات اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا ہے، ہیلو نامی پارلر پر چھاپہ عوامی شکایات کے بعد مارا گیا تھا، پارلر کی آڑ میں غیر قانونی ،غیر اخلاقی کام جاری تھا، چھاپے کے دوران پولیس کو لڑکے لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں ملے پولیس نے ملنے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا، پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ پارلر کے نام پر جسم فروشی کا اڈہ چلایا جا رہا ہے، اگر ایسی کوئی بھی کہیں سرگرمی ہو رہی تو شہری بلا جھجک پولیس کو اطلاع دیں
پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں
سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”
-

مدرسے کی طالبہ کو قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینکنے والاسفاک ملزم گرفتار
مدرسے کی طالبہ کو قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینکنے والاسفاک ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں مدرسے کی طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے
ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں لڑکی کے قتل میں مبینہ ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،مدرسے میں پڑھنے والی طالبہ 16ستمبر کو اپنے گھر سے مدرسہ جانے کے لئے نکلی لیکن اگلے روز اس کی لاش برآمد ہوئی تھی، ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مدرسے کی طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم کے حوالہ سے پولیس کو کامیابی ملی ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
لڑکی کے قتل کے بعد لواحقین نے پشاور کے اندر لاش کو انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا، آٹھ گھنٹے کے احتجاج کے بعد انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہوئے اور لواحقین نے تدفین کی تھی، اب آج پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے قتل کیس کی تفتیش میں 4 مختلف مقامات کی جیو فینسنگ کی گئی طالبہ کی لاش کو آگ لگا دی گئی تھی اور مقامی قبرستان سے اسکی لاش ملی تھی
باخبر ذرائع کے مطابق قاتل لڑکی کا انتہاںٔی قریب رشتہ دار ہے لڑکا طالبہ کے قتل کے بعد ہونے والے احتجاج میں بھی شریک رہا، چھوٹے بھائی کے لئے سالی کا رشتہ نہ ملنے پر بہنوئی نے 25 سالہ سالی کو قتل کے بعد لاش مسخ کرکے جھاڑیوں میں چھپا دی تھی
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
-

نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی شوہر سمیت گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات آئے روز بڑھ رہے ہیں
رائیونڈ کے علاقے میں نشے کا لالچ دیکر خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتارکر لئے گئے، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیا تھا،قصور کی رہائشی خاتون نشہ کی عادی تھی نشہ کی لالچ میں ملزمان کیساتھ لاہور آئی ۔ملزمان نے نشہ دلانے کے بہانے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔رائیونڈ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں
علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی گرفتار کر لی گئی، انویسٹی گیشن پولیس تھانہ ڈیفنس بی نے کارروائی کی اور گھریلو ملازمہ شوہر سمیت گرفتار کر لی گئی، ملزمہ شہری پرویز کے گھر ملازمت کرتی تھی،واردات کے بعد فرار ہو گئی تھی،ملزمان کے قبضہ سے 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 15 لاکھ 90ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان میں فوزیہ بی بی اور شوہر اظہر شامل ہیں. انچارج انویسٹی گیشن غلام رسول اعوان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا اینالسز اور موبائل لوکیشن کی مدد سے ملزمان کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،
طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا
ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں
بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج
-

سکردو میں خوفناک زلزلہ، متعدد افراد زخمی جبکہ راستے بند
اسکردو کے علاقے روندو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے سے راستے بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق اسکردو میں پیر کی صبح زلزلے کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زلزلے کے بڑے جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسکردو کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ملوپہ موڑ پر کئی گاڑیاں بھاری پتھر گرنے کے باعث پھنسی ہوئی ہیں اور کچھ گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سےمرکزی شاہراہ پر شہریوں کو سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں موبائل سروس نہ ہونے سے جانی نقصان کی حتمی اطلاعات نہیں ملی ہیں تاہم 3 زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ روندو میں گزشتہ سال بھی زلزلے کے بعد 3 ماہ تک آفٹر شاکس آتے رہے تھے جس کے باعث شہریوں کو گھر چھوڑنا پڑا تھا اور نئی تعمیر ہونے والی اسکردو شاہراہ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
زلزلے کیسے اور کیوں آتے ہیں؟
زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔
پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین انڈین پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں، اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔
دوسری طرف قدیم زمانے میں زلزلے سے عجیب طرح کی روايات اور کہانیاں منسوب تھیں۔ جیسے ہم نے اپنے بچپن میں سنا تھا کہ ایک بہت بڑے بیل نے زمین کو اپنے ایک سینگ پر اٹھایا ہوا ہے۔ جب وہ سینگ بدلتا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے۔ یونان کی دیومالائی کہانیوں میں بتایا گیا ہے کہ سمندر کا دیوتا پوسیڈان جب اپنی برچھی زمین کو چبھوتا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے۔ قدیم یونانی فلاسفروں کا خیال تھا کہ زمین کے اندر گیسیں بھری ہوئی ہیں۔ جب گیسیں باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہیں تو زلزلہ آ جاتا ہے۔
اٹھارہویں صدی تک نیوٹن سمیت مغربی سائنس دان اس نظریے کے حامی تھے کہ زمین کی تہوں میں موجود آتش گیر مادوں کے پھٹنے سے زلزلے آتے ہیں۔ لاس اینجلس کی ساؤتھ کیرولائنا یونیورسٹی کے ایک ماہر جان ویڈیل کہتے ہیں کہ زمین کے اندر موجود چٹانی پرتیں مسلسل حرکت میں رہتی ہیں اور جب وہ اپنی جگہ سے کھسکتی ہیں تو ان کے کناروں پر شدید دباؤ پڑتا ہے اور جب یہ دباؤ ایک خاص سطح پر پہنچتا ہے تو وہ زلزلے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں۔ درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔ اگر متاثرہ علاقے میں دریا یا جھیلیں ہوں تو ان کی جگہ بدل سکتی ہے۔ پہاڑوں میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔ اگر زلزلے کا مرکز سمندر کی تہہ یا ساحلی علاقوں کے قریب ہو تو سمندری طوفان اور سونامی آ سکتے ہیں اور بپھری لہریں ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔
ہماری زمین کے بعض حصوں کے نیچے چٹانوں کی پرتیں اس نوعیت کی ہیں کہ ان میں نسبتاً زیادہ حرکت ہوتی ہے۔ چنانچہ ان علاقوں میں زلزلے بھی کثرت سے آتے ہیں۔ بعض ملک اور علاقے زلزلوں کے زون میں واقع ہیں۔ ان میں نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، فلپائن، جاپان، روس، شمالی امریکہ میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقے، وسطی امریکہ، پیرو اور چلی شامل ہیں۔ اسی طرح بحرالکاہل کے کئی حصے بھی ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں زیادہ زلزلے آنے کا خدشہ رہتا ہے۔
ریکٹر اسکیل کیا ہے؟
ریکٹر اسکیل ایک پیمانہ ہے جس سے زلزلے کی شدت کی پیمائش کی جاتی ہے۔ ریکٹر اسکیل کے موجد ایک امریکی سائنس دان چارلس ریکٹر ہیں جنہوں نے 1935 میں ایک آلہ متعارف کرایا تھا جس میں ایک سے 10 کے اسکیل پر زلزلے کی پیمائش کی جا سکتی ہے۔
زلزلے کی اقسام
زلزلوں کو عمومی طور پر تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر چار درجے سے کم شدت کے زلزلوں کو معمولی یا کمزور نوعیت کا زلزلہ کہا جاتا ہے کیونکہ اس سے زیادہ نقصان کا اندیشہ نہیں ہوتا۔ چار سے زیادہ اور چھ سے کم درجے کا زلزلہ درمیانی شدت کا زلزلہ کہلاتا ہے، جس سے تھوڑا بہت نقصان پہنچ سکتا ہے، جیسے چینی کے برتن اور پلیٹیں وغیرہ ٹوٹ سکتی ہیں۔ جب کہ ریکٹر اسکیل پر 6 سے 7 شدت کے زلزلے عمارتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جب زلزلے کی شدت 8 کے ہندسے بڑھتی ہے تو وہ تباہ کن شکل اختیار کر سکتا ہے۔ عمارتیں ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل ہو سکتی ہیں، سڑکیں اور ریلوے لائنیں ٹوٹ پھوٹ سکتی ہیں۔
زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟
زلزلے کی صورت میں فوری طور پر عمارت سے باہر کھلی جگہ پر چلے جانا چاہیے۔ اگر باہر نکلنا ممکن نہ ہو تو میز یا اسی نوعیت کی کسی دوسری چیز کے نیچے پناہ لینی چاہیے تاکہ آپ خود کو چھت یا دیواروں سے ممکنہ طور پر گرنے والے ملبے سے بچا سکیں۔ زلزلے کے دوران کھڑکیوں، بھاری فرنیچر اور بڑے آلات وغیرہ سے دور رہیں۔
-

غیر قانونی طور پر جرگہ لگا کر خاتون پر تشدد کرنیوالا شوہر اور سسر گرفتار
غیر قانونی طور پر جرگہ لگا کر خاتون پر تشدد کرنیوالا شوہر اور سسر گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خاتون پر تشدد کرنے والے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا
کراچی کے علاقے ضلع ملیر میں خاتون پر شوہر اور سسر کی جانب سے تشدد اور شیر خوار بچی چھیننے کا معاملہ، ضلعی پولیس سربراہ کے حکم پر فوری ایکشن لیا گیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ نمبر 495/2022 درج کر لیامتاثرہ خاتون پر تشدد کرنے والا شوہر اور سسر گرفتار کر لیا گیا، ڈیڑھ سالہ بچی بازیاب کرا کے والدہ کے حوالے کر دی گئی۔ گرفتار دونوں ملزمان مقدمے میں نامزد ملزم ہیں۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار دونوں ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں ایوب اور موسی شامل ہیں۔
ترجمان ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے غیر قانونی طور پر جرگہ لگایا اور مجمع کے سامنے خاتون پر تشدد کیا، قانون کے خلاف ورزی اور غیر انسانی رویہ اختیار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔پولیس عوام کے حقوق اور جان و مال کی محافظ ہے۔
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی
شادی کی دوسری سالگرہ پر بیوی غائب،شوہر نے تلاش کیلئے لگائے ایک کروڑ روپے
علاوہ ازیں کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے (ڈیجیٹل انٹیلیجنس سیل) کی مدد سے ٹیکنکلی بنیاد پر موباٸل ٹریسنگ اورسی سی ٹی وی فوٹیج کلیکشن کی مدد سے قتل کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان رکنی ڈکیت گروہ کا اہم حصہ ہیں, ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن , 8 مختلف اقسام کے چھینے ہوۓ موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی ۔ گرفتار ڈکیت ملزمان کی شناخت رضوان عرف (رجبی) ولد محمد ایوب اور محمد حسین ولد حمید حسین کے نام سے ہوٸی ۔ ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان سے کورنگی اور ملیر کے مختلف مقامات پر درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی غیر قانونی اسلحہ اور ڈکیتی کے دیگر مقدمات میں جیل جاچکے ہیں ۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات
-

عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج
عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج
مذہبی معاملات میں عوام کو اشتعال دلانے کے خلاف وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
مقدمہ عمران خان کیخلاف مذہبی معاملات میں عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون لاہور کےمسجد امام ارشاد الرحمان کی مدعیت میں اے ٹی اے کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ،درج مقدمے میں کہا گیا کہ مریم اورنگزیب اور دیگر سے مشورہ کرکے پریس کانفرنس کی گئی،
درج مقدمے میں مزید کہا گیا کہ سائل محمد حسیب کے ہمراہ سلیم کے گھر موجود تھا اور ہم ٹی وی دیکھ رہے تھے، جاوید لطیف نے عمران خان کی تقریر کو غلط انداز میں پیش کیا، سیاق و سباق سے ہٹ کر اپنی مرضی کا مطلب نکال کر عمران خان کو اسلامی شعائر کا منکر قرار دیا گیا ،غیر مسلموں کا سہولت کار اور دائرہ اسلام سے خارج بھی قرار دیا، اس طرح جاوید لطیف نے اپنی پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کے مطابق پروپیگنڈہ کیا اور مذہبی کارڈ استعمال کرتے ہوئے سیاسی مخالفت کی وجہ سے جان بوجھ کر ایسے الفاظ استعمال کئے تا کہ ملک میں پھر مذہبی منافرت، معاشرتی انتشار ہو حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کی گئی ، جاوید لطیف کے بیان کے بعد عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جاوید لطیف کے بیان سے پی ٹی آئی کارکنان اور لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، جاوید_لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف ATA 9/11X3 کے تحت مقدہ درج کر لیا گیا ہے۔
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
تحریک انصاف کے چیئرمین اقتدار جانے کے "غم "میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آئے

-

کراچی کورنگی گھر میں دھماکہ،خواتین، بچوں سمیت 9 افراد زخمی
کراچی کورنگی گھر میں دھماکہ،خواتین، بچوں سمیت 9 افراد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے کورنگی میں دھماکہ ہوا ہے
دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ کورنگی کے علاقے میں الہیٰ مسجد کے قریب گھر میں ہوا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دھماکے سے نو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
دھماکے کے زخمیوں میں 5 سالہ آمنہ،11سالہ عمران،22سالہ عبداللہ،50 سالہ عجرہ بی بی،22سالہ عظمی،5سالہ ربینہ،2سالہ بسمہ،35سالہ صائمہ اور 20 سالہ سعدیہ شامل ہیں، دھماکہ کیسے ہوا اس حوالہ سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کے مطابق دھماکا ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا ہے تا ہم تحقیقات کر رہے ہیں
سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں
بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا
شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار
بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے، اہلیان علاقہ بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں ایدھی رضاکاروں کی مدد کی