Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کی لوٹ مارروکنے کے لئے ٹیم تشکیل

    سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کی لوٹ مارروکنے کے لئے ٹیم تشکیل

    سندھ میں سیلابی صورتحال کے دوران ٹریفک جام، لوٹ مار اور بدنظمی کی شکایات سامنے آنے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

    آئی جی سندھ کے حکم پر پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی 99 اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم سندھ کے 19 اضلاع میں رپورٹ کرے گی فلڈ ریلیف اسپیشل ٹیم میں 6 ایس ایس پی، 22 ایس پی،71ڈی ایس پی شامل ہیں افسران دادو ،نوشہرو فیروز، خیرپور،قمبرشہدادکوٹ، جامشورو میں تعینات کئے گئے ہیں ضلع مٹیاری ،جیکب آباد بینظیرآباد، لاڑکانہ میں بھی ٹیم کی تعیناتی کی گئی ہے ضلع کشمور، سکھر،شکارپور، میرپورخاص اورحیدرآباد میں ٹیم موجود ہو گی ضلع گھوٹکی، ٹھٹھہ ،ٹنڈومحمد خان ،سجاول اور بدین میں ٹیم تعینات ہو گی ،

    آئی جی سندھ نے افسران کو ہائی ویز کی حفاظت اور سیکیورٹی ڈیوٹیوں پرتعینات ہونےکی ہدایت کی ، جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ ایس ایس پیز 20 کلومیٹر، ایس پیز 10 کلومیٹر میں گشت کریں گے،ڈی ایس پی کی نارمل علاقے میں پٹرولنگ کی ذمہ داری ہوگی،تمام افسران اپنے مخصوص علاقے کے ذمہ دار ہونگے گاڑیوں میں لوٹ مار روکنے کے لیے اقدامات کریں کمیٹی کے ہر افسر کو ایک ڈرائیور اور پانچ گن مین دئیے گئے ہیں، متعلقہ یونٹ کا سربراہ ڈیوٹی پر تعینات افسران کی سہولیات کا ذمہ دار ہوگا

    قبل ازیں آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے شھید بینظیر آباد کا دورہ کیا،آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کو چاک و چوبند دستوں کی جانب سے سلامی دی گئی دورے کے دوران آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن کی صدارت میں ایس ایس پی آفیس میں قائم کانفرنس حال میں رینج سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی پی شھید بینظیر آباد رینج عرفان احمد بلوچ ، ایس ایس پی شھید بینظیر آباد امیر سعود مگسی ، ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار نے شرکت کی اجلاس میں سیلابی صورتحال اور پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات سمیت دیگر اہم امور زیر غور لائے گئے ،ایس ایس پی شھید بینظیر آباد امیر سعود مگسی نے آئی جی پی سندھ کو شھید بینظیر آباد میں بارشوں کے بعد پیش آنے والے معاملات، پولیس کی جانب سے ریسکیو آپریشن اور حالیہ صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی حالیہ بارشوں کہ دوران شھید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو آئی جی پی صاحب نے سراہا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

     سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں فوج کی ضرورت ہے وہاں موجود ہے

    واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لئے جانے والے امدادی سامان کو لوٹا گیا ہے، ٹرکوں کے آگے پتھر یا لکڑیاں پھنیک دی جاتی ہیں اور ٹرک لوٹ لئے جاتے ہیں، ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں

  • بیٹا مارتا ہے جبکہ بہو گالیاں دیتی ہے،70 سالہ بوڑھی ماں کی تھانے میں دہائی

    بیٹا مارتا ہے جبکہ بہو گالیاں دیتی ہے،70 سالہ بوڑھی ماں کی تھانے میں دہائی

    قصور: ناخلف بیٹے اور بہو نے تھانے میں ماں سے معافی مانگ لی-

    باغی ٹی وی : ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ماں اور ناخلف بیٹے و بہو کے درمیان غلط فہمی دور کروادی جس کے بعد بیٹے نے ماں کے قدموں میں گر کر معافی مانگی-

    لاہور: منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے علاقے سلامت پورہ کی 70 سالہ بیوہ ممتاز بیگم نے بیٹے اور بہو کے خلاف ڈی پی او قصور کو درخواست دی کہ بیٹا مارتا ہے اور گھر سے دھکے دے کر نکال دیتا ہے جبکہ بہو گالیاں دیتی ہے۔

    ایس ایچ او بی ڈویژن ڈاکٹر ذوالفقار نے بوڑھی ماں کی درخواست پر بیٹے اور اس کی بیوی کو تھانہ میں طلب کیا تو بیٹا بیوی بچوں سمیت تھانے آ گیا جہاں ماں کے قدموں میں گر کر معافی مانگی ماں نے بیٹے کو معاف کردیا-

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں 12 ویں جماعت کے طالب علم نے اپنی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش کو کمبل میں لپیٹ کر ٹن کے ڈبے میں بند کردیا۔

    5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی پھولن دیوی گرفتار

    راجستھان کے گاؤں سیملیہ میں بالارام نامی شخص کام سے گھر لوٹا تو اہلیہ کو غائب پایا۔ بیٹے نے بتایا کہ ماں کھیت گئی تھی اور اب تک لوٹی نہیں۔ جس پر باپ نے پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے بیٹے سے سختی سے پوچھا تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ماں نے میری پسندیدہ بکری کو فروخت کردیا تھا جب کہ میں نے بہت منع کیا تھا۔ وہ میری محبوب بکری تھی جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے ماں کو مار دیا۔

    ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ میں گھبرا گیا تھا اس لیے لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا۔ پولیس نے لاش برآمد کرلی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے سفاک بیٹے کو بچوں کی جیل منتقل کردیا۔

    پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم بارے پولیس نے کیا اہم انکشاف

  • لاپتہ سات سالہ بچی کی لاش مل گئی، زیادتی کا بھی شبہہ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    لاپتہ سات سالہ بچی کی لاش مل گئی، زیادتی کا بھی شبہہ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    لاپتہ سات سالہ بچی کی لاش مل گئی، زیادتی کا بھی شبہہ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر ملتان میں کمسن بچی کو قتل کیا گیا ہے، شبہہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، واقعہ فیض پور بھٹیاں چاہ جگو والا ملتان میں پیش آیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی ننھی بچی کی لاش مل گئی 7 سالہ آمنہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا,پولیس حکام کے مطابق آمنہ کی ڈیڈ باڈی چاہ جگو والا کے مقام سے ملی ہے,پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ,واقعہ کی مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے بچی کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملتان کی نواحی بستی میں اغواء کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ معصوم بچی کے قتل کے واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ملزم قانون کے مطابق سخت سزا کا مستحق ہے۔ بچی کے لواحقین کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اورانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    قبل ازیں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں 7 سالہ بچی کے مبینہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا اور کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ سینئر افسران بچی کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

  • اے این ایف کی کارروائیاں، متعدد افراد سے بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی

    اے این ایف کی کارروائیاں، متعدد افراد سے بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی

    اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ حکام کے مطابق ملزم پشاور ائرپورٹ سےپرواز نمبر PA-612 کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔ ایک دوسری کارروائی کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر کی گئی، جس میں محمد رفیق نامی ملزم سے 5 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف کی جانب سے تیسری کارروائی اسلام آباد میں واقع بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی گئی، جہاں سے ناروے بھیجے جانے والے پارسل میں موجود میز کورز میں جذب شدہ 0.910 گرام آئس پکڑی گئی۔

    علاوہ ازیں جی ٹی روڈ جہلم کے قریب پک اپ سے 2.400 کلوگرام افیون اور 43.200 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ دریں اثنا اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب آلٹو کار کے سی این جی سلنڈر سے 24 کلو گرام منشیات برآمد کرکے کار میں سوار 2 مُلزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام کے مطابق مختلف شہروں میں ہونے والی کاروائیوں کے دوران 6 گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح‌رہے کہ گزشتہ دنوں ائیر پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی.

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر امجد علی دوحا جانے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا تھا، مسافر نے ہیروئن دستی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • 5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی پھولن دیوی گرفتار

    5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی پھولن دیوی گرفتار

    5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی سرگودھا کی دوشیزہ گرفتار
    باغی ٹی وی – سرگودھا، جوہر کالونی کی 18 سالہ ثنا نے 5 ماہ میں 7 شادیاں کیں اور اپنے شوہروں کے گھروں کا صفایا کرکے غائب ہوگئی۔
    سرگودھا کے علاقے جوہر کالونی کی رہائشی 18 سالہ ثنا نے 5 ماہ میں 7 نوجوانوں کو بے وقوف بنایا اور ان سے شادی کرکے لوٹنے کے بعد فرار ہوگئی تاہم ثنا اب قانون کے شکنجے میں آ گئی ہے اور اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دوشیزہ نے ایک گروپ بنا رکھا تھا جس میں اس کے جعلی ماں باپ، بھائی اور رشتہ دار شامل تھے، ثنا کے جھوٹے رشتے دار کنوارے لڑکوں کو شادی کا جھانسہ دے کر جہیز کی تیاری کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرتے تھے جب کہ لڑکی شادی کرنے کے بعد اپنے شوہروں کے گھروں کا قیمتی سامان چوری کرکے غائب ہوجاتی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوسرباز گروہ کا انکشاف اس وقت ہواجب لڑکی سے شادی کرنے اور لٹنے والے 2 نوجوانوں نے پولیس کو درخواست دی اور سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کئے۔ پولیس نے ثنا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھجوا دیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • لاہور: منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    لاہور: منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    لاہور:منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ،اطلاعات کے مطابق پہلے واقعہ میں لاہور میں منگیتر کی فائرنگ سے بیس سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    پولیس کے مطابق واقعہ وحدت کالونی کی حدود میں پیش آیا، بیس سالہ رباب فاطمہ کا منگیتر دو دن پہلے ملتان سے آیا تھا۔ملزم نے مقتولہ کے بھائی کے پستول سے فائرنگ کی جس سے دو گولیاں رباب کے بازو اور سینے پر لگیں۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    پولیس نے ملزم علی گردیزی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی۔پولیس نے حتمی وجوہات اور حقائق جاننے کے لیے دونوں کے موبائل فون اور دیگر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    لاہور میں ایک دردناک واقعہ میں لاہور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں سوئمنگ پول سے مردہ حالت میں ملنے والی باجوڑ ایجنسی کی بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تفتیش کو نیا رخ دے دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    مناواں پولیس نے سوئمنگ پول کے مالک کو گرفتارکررکھا ہے لیکن شریک ملزم اسلم تاحال مفرور ہے جس کی عدم گرفتاری پر متاثرہ فیملی سراپا احتجاج ہے۔

    بچی کی لاش چند روز قبل سوئمنگ پول سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی سے دو بار زیادتی کی گئی جس کے بعد اسے قتل کیا گیا۔مقتول بچی کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں جن کے ساتھ پولیس ملی ہوئی ہے۔

  • کراچی یونیورسٹی میں لیب کی چھت گر گئی

    کراچی یونیورسٹی میں لیب کی چھت گر گئی

    کراچی :کراچی یونیورسٹی میں لیب کی چھت گر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کمپیوٹر اور دیگر سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے سوشیالوجی ڈپارٹمنٹ کی لیب کی گارڈر اور سلیب سے بنی چھت گر گئی۔

    وائس چانسلر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ لیب کی چھت گرنے سے سامان کا نقصان ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    رپورٹ کے مطابق واقعے میں دو سے 3 اسپلٹ ایئر کنڈیشن، 24 سے زائد کمپیوٹر اور دیگر سامان مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔

    ادھر دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 30 لاکھ کچے مکانات تباہ ہوگئے، سیکڑوں پکے مکانات بھی رہنے کے قابل نہیں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے، 470 اموات ہوئیں، 8 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اس کی تیاری کرسکیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2010ء کے بعد یہ سب سے بڑا سیلاب ہے، گزشتہ 12 سے 13 روز میں 27 اضلاع کی حقیقت دیکھی، ابھی جیک آباد، گھوٹکی اور کشمور میں نہیں گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں 470 افراد جاں بحق اور 8 ہزار 314 زخمی ہیں، 30 لاکھ سے زیادہ کچے مکانات تھے، جو نہیں بچے، اگر کوئی مکان گرا نہیں ہے تو وہ رہنے کے قابل نہیں رہا، پکے مکانات بھی کئی جگہوں پر ایسے ہیں جو رہنے کے قابل نہیں، ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ کہیں کوئی کٹ لگانا ہو یا پانی نکالنا ہوگا اس کا فیصلہ محکمہ آبپاشی کریگا، سب سے درخواست کرتا ہوں صبر سے کام لیں، پانی قدرتی گزر گاہوں سے سمندر تک جائے گا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر وزیر اپنے اپنے ضلع میں گیا ہے، کوئی ایک کونا نہیں سندھ میں جہاں ہمارا منتخب نمائندہ نہیں پہنچا، جو اپنے گھر سے نکلے گا اس کی کیا کیفیت ہوگی، لوگوں نے غصے کا اظہار کیا لیکن جائز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں 16 اگست کے بعد جو بارش ہوئی تھی اُس کی تیاری نہیں تھی، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اس کی تیاری کرسکیں، میڈیا نے دکھانا شروع کیا تب لوگوں کو احساس ہوا کہ حالات واقعی خراب ہیں۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ جس قسم کی صورتحال ہے میڈیا چینل اب تک وہ نہیں دکھا رہے، میڈیا کو بہت زیادہ درخواست کی تھی تب جاکر کچھ دکھانا شروع کیا، پورا سندھ دریا بنا ہوا ہے، ہر شہر میں دریا کی صورتحال ہے، کئی مقامات پر میری گاڑی روکی گئی لیکن ہم نے لوگوں کو چھوڑا نہیں، جتنا بڑا نقصان ہوا اس میں ہمارے پاس جو سامان تھا ختم ہوگیا۔

    انہوں نے کہا اگست میں معمول سے 700 گنا زیادہ بارش ہوئی، این ڈی ایم اے نے سندھ حکومت کو صرف 8 ہزار ٹینٹ دیئے، ایک لاکھ 10 ہزار ٹینٹ سندھ حکومت تقسیم کرچکی ہے، ہم نے مزید 3 لاکھ ٹینٹ کا آرڈر دیا ہے، اسٹاک میں موجود 20 ہزار ترپال تقسیم کرچکے، 30 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے، انشاء اللہ مچھر دانیوں کی تعداد پوری ہوجائے گی۔

  • کریمینلز جرائم چھوڑ دیں یا شہر سے نکل جائیں،سی سی پی او لاہور کی وارننگ

    کریمینلز جرائم چھوڑ دیں یا شہر سے نکل جائیں،سی سی پی او لاہور کی وارننگ

    ،سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ کریمینلز جرائم چھوڑ دیں یا شہر سے نکل جائیں لاہور مہذب لوگوں کا شہر ہے،انفرادی یا آرگنائزڈ کرائم کرنے والوں کی یہاں کوئی گنجائش نہیں،

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا غنڈوں بدمعاشوں، اٹھائی گیروں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہےلاہور پولیس سی سی پی او لاہورکی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے متحرک ہے پولیس نے ریکارڈ یافتہ بدمعاشوں اور بدکردار عناصر کے ڈیروں،گھروں،مختلف مقامات پر چھاپے مارے، پولیس نے دو روز میں 164 افراد کے خلاف کاروائی کی،24 کے خلاف مقدمات درج کئے، غنڈہ ایکٹ کے تحت 41 افرد کے خلاف قلندروں کی کاروائی کی گئی،33 ریکارڈ یافتہ بدمعاشوں،جرائم پیشہ افراد کی تھانوں میں حاضریاں لگوائی گئیں،21 افراد سے آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کے شورٹی بانڈز لئے گئے،17افراد سے مزید انوسٹی گیشن کی گئی،

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    سٹی ڈویژن پولیس نے 35، کینٹ نے27،سول لائنز 28 جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی،صدر ڈویژن پولیس نے 19،اقبال ٹاؤن32،ماڈل ٹاؤن پولیس نے 23 ملزمان کے خلاف کاروائی کی،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو ہراساں،زمینوں جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے غنڈوں بدمعاشوں کو پہلے بھی بھگایا تھا اب پھر بھگائیں گے، منشیات فروشوں،بدمعاشیوں،قبضہ مافیا کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے پیں،متعدد افراد کو مختلف مقامات سے گرفتار کیاگیا،اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی، شہری زمینوں جائیدادوں پر قبضے کی صورت میں خود قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے پولیس سے رابطہ کریں،شہری جرائم پیشہ افراد بارے ٹال فری ہیلپ لائن 1242 کے ذریعے براہ راست آگاہ کریں،کریمینلز کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے،

  • سی آئی اے پولیس کی کاروائی ،گھناؤنا کام کرنے والی خاتون گرفتار

    سی آئی اے پولیس کی کاروائی ،گھناؤنا کام کرنے والی خاتون گرفتار

    سی آئی اے پولیس کی کاروائی ،گھناؤنا کام کرنے والی خاتون گرفتار

    سی آئی اے پولیس نے کاروائی کی ہے اور کاروائی کے دوران خاتون منشیات سپلائر 4 کلو چرس سمیت گرفتارکر لی، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے سی آئی اے پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی آئی اے پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کے دوران خاتون منشیات سپلائر کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمہ کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا

    سی آئی اے پولیس نے تھانہ بھٹائی نگر کی حدود میں مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات سپلائر بنام آسیہ مری بلوچ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 4 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی گرفتار ملزمہ کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    قبل ازیں گزشتہ رات پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم سرگرم ڈکیت گروہ کا رکن ظاہر ہوا گزشتہ رات سی آئی اے پولیس کی نشاندہی پر بھٹائی نگر پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ملزم بنام علی گوہر عرف گوہرام چانڈیو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کے متعلق معلومات حاصل کرنا اور کرمنل ریکارڈ چیک کرنے کا عمل شروع کیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق سرگرم ڈکیت گروہ سے ظاہر ہوا ملزم علی گوہر عرف گوہرام چانڈیو نے اپنے بیان میں حیدرآباد سمیت جامشورو ضلع کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی و لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا

  • پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم بارے پولیس نے کیا اہم انکشاف

    پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم بارے پولیس نے کیا اہم انکشاف

    گزشتہ رات پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم سرگرم ڈکیت گروہ کا رکن ظاہر ہوا

    گزشتہ رات سی آئی اے پولیس کی نشاندہی پر بھٹائی نگر پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ملزم بنام علی گوہر عرف گوہرام چانڈیو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کے متعلق معلومات حاصل کرنا اور کرمنل ریکارڈ چیک کرنے کا عمل شروع کیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق سرگرم ڈکیت گروہ سے ظاہر ہوا

    ملزم علی گوہر عرف گوہرام چانڈیو نے اپنے بیان میں حیدرآباد سمیت جامشورو ضلع کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی و لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ملزم علی گوہر عرف گوہرام چانڈیو کا کرمنل چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم حیدرآباد و جامشورو پولیس کو چوری، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث و مطلوب رہا ہے جبکہ ملزم حیدرآباد کے 2 تھانہ جات میں اشتہاری و روپوش قرار پایا

    (1) 78/2013 u/s 23-A S.A.A
    PS Bhitai Nagar

    (2) 46/2018 u/s 324,353,34 PPC
    PS Kotri

    (3) 72/2018 u/s 325,506 PPC
    PS Kotri

    (4) 133/2020 u/s 324,353,34 PPC
    PS Hali Road

    (5) 138/2020 u/s 392,34 PPC
    PS A-Section

    (6) 124/2022 u/s 324,353,34 PPC
    PS Bhitai Nagar

    (7) 128/2022 u/s 23-A S.A.A
    PS Bhitai Nagar

    گرفتار ملزم سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے

    دوسری جانب پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ملزم منشیات فروش ہے ملزم نادر مگسی کے خلاف پیر آباد تھانے میں انسداد دئشتگردی سمیت چار مختلف مقدمات درج ہیں ۔ملزم نادر مگسی کے خلاف منشیات فروشی کا پہلا مقدمہ دوہزار نو میں درج ہوا تھا ملزم کے خلاف دوہزار اکیس میں اغوا اور منشیات فروشی سمیت تین مقدمات درج ہوئے ملزم انسداد دہشتگری کے مقدمہ میں تاحال مفرر ہے ملزم اورنگی ٹاون کے بڑے منشیات اسمگلر بادشاہ خان کا رشتےدار اور پارٹنر ہے ۔ملزم نادر مگسی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات میانوالی کالونی مگسی محلہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم