Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

    کراچی میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

    کراچی: نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء کے قتل کی واردات کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رونما ہوئی، جہاں نامعلوم افراد نے جناح روڈ پر ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

    دبئی سے آنیوالا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا
    پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ ماجد ولد سعید کے نام سے کی گئی ہے جو شیرشاہ جناح روڈ کا رہائشی تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش نیم برہنہ حالت میں ملی تھی، واقعے مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ایک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لےکر ہسپتال منتقل کر دیا –

    پولیس کا چھاپہ،ڈیرے سے 3 لڑکیوں سمیت 13 ملزمان گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    علاوہ ازیں سیلاب کے باعث سندھ میں مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نوابشاہ میں نالے کا کٹ بند کرنے پر مقامی افراد کے حملے سے اسسٹنٹ کمشنر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار کلہاڑی کے وار سے جاں بحق ہو گیا۔

    نواب شاہ میں علی رضا موری سیم نالےکا کٹ بند کرنے پر مقامی افراد کا ریونیو اہلکاروں پر حملہ ہوا جس سے اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کلہاڑی کے وار سے جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مقامی افراد نےعلی رضا موری سیم نالےمیں غیر قانونی کٹ لگایا تھا۔

    دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

  • کارِسرکار میں مداخلت مقدمہ درج 6 ملزمان گرفتار جبکہ 2 ملزمان فرار

    کارِسرکار میں مداخلت مقدمہ درج 6 ملزمان گرفتار جبکہ 2 ملزمان فرار

    کارِسرکار میں مداخلت مقدمہ درج 6 ملزمان گرفتار جبکہ 2 ملزمان فرار

    تھانہ سرسید اسٹریٹ کرائم فورس جواء کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑا تو ملزمان کے ساتھیوں نے اسٹریٹ کرائم فورس کے جوانوں سے مزاحمت کی اور حملہ کردیا اور ذیادہ تعداد میں ہونے کی وجہ سے گرفتار ملزمان کو چھڑوانے میں کامیاب ہو گئے ڈیوٹی پر موجود اسٹریٹ کرائم فورس کے جوانوں نے تھانہ سے بیک اپ منگوایا اور پولیس پر حملہ کرنے والے اور ملزمان کو چھڑوانے والے شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا

    گرفتار ملزمان میں سعید الرحمان ولد غلام محمد ، محمد ذاکر ولد حاجی مشرف خان ، عزت خان ولد ولی محمد ، صابر خان ولد احمد خان ، ثاقب نظر ولد نظر حسین ، گل حسن ولد عبدالرحیم شامل ہیں جبکہ 2 ملزمان ظہیر اور ایاز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مزاحمت کارِسرکار کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا

    دوسری جانب اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کا کار چھینے والے ملزمان کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے، اے وی ایل پولیس اسٹیشن کی ٹیم مشتبہ کاریں چیک کرنے میں مصروف تھیں کہ ایک کار سوزوکی ویگنار برنگ سلور کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا تو کار میں سوار ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی، اپنی حفاظتِ خود اختیاری میں پولیس کی جوابی کاروائی سے ملزمان زخمی حالت میں گرفتارہوئے۔ جبکہ پولیس پارٹی کسی بھی جانی نقصان سے محفوظ رہی۔

    ملزمان کریم اور اوبر کی کار بُک کراکر چھین لیتے تھے، جن سے چھینی ہو کار و ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ دیگر ساتھی ملزمان کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں (1)مولا بخش سرگئی ولد مانجھی سرگئی (زخمی) (2) حسنین علی ولد امجد علی اعوان (زخمی) شامل ہیں، ملزمان سے (1) سوزوکی ویگنار نمبر، LEB-18-4294 مقدمہ الزام نمبر 282/2022 جرم دفعہ 397/392/34 تھانہ گڈاپ سٹی ،(2) دوعدد پستول برآمد کئے گئے ہیں

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

  • دبئی سے آنیوالا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    دبئی سے آنیوالا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    سیالکوٹ: دبئی سے آنے والا غیر ملکی طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ا دبئی سےآنے والا مسافر بردار طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سےبال بال بچ گیا، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران بے قابو ہوکر رن وے سے اتر کر شولڈر ایریا میں چلا گیا۔

    دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارے نے شولڈر ایریا میں گھسنے کے ساتھ ساتھ رن وے کی دونوں لائٹوں کو بھی توڑ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے شولڈر ایریا اترنے کے بعد مکمل معائنہ اور کپتان کا الکحل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے لیکن سول ایوی ایشن نے بھی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گراونڈ کئے بغیر واپس دبئی کیلئے روانہ کردیا ہے-

    پی آئی اے کی پیرس سے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل فلائٹ بند کرنے کی تیاریاں

    قبل ازیں دوران پرواز طیارے کے پائلٹ اور اس کے معاون کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کے بعد ایئر فرانس نے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا تھا ہ پائلٹ اوراس کےساتھی معاون پائلٹ کےدرمیان جھگڑا طیارہ کے ٹیک آف کےفوراً بعد ہاتھا پائی میں بدل گیا کیبن کریو نے مداخلت کی اور عملے کے ایک رکن نے پائلٹس کے ساتھ کاک پٹ میں پرواز گزاری۔

    درایں اثنا ایئر فرانس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ کیبن کے ارکان نے کاک پٹ میں شور سنا اور پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ کے درمیان جھگڑے کوحل کرنے کے لیے مداخلت کی یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا مگر اس کا انکشاف روان ہفتے کیا گیا-

    ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،انٹونی بلنکن

  • عمران خان،شوکت ترین،محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر

    عمران خان،شوکت ترین،محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر


    سابق وفاقی وزیر خزانی شوکت ترین ، صوبائی وزیر محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف اسلام آباد میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دے دی گئی.درخواست اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں جمع کرائی گئی ہے.

    درخواست امن ترقی پارٹی کے بانی و چیئرمین محمد فائق شاہ کی خانب سے دی گئی ، درخواست میں کہا گیاہے کہ 29 اگست کی رات صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر دو ویڈیوشیئر کردہ وڈیوز دیکھیں جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین پہلے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن خان لغاری اور اس کے بعد وزیر خزانہ کے پی کے تیموع جگڑا کو ائی ایم ایف پیکج میں رکاوٹ بننے پر اکسا رہے تھے.

    درخواست میں کہا گیا کہ شوکت ترین ائی ایم ایف کے پیکج میں رکاوٹ ڈال کر حکومت کو پریشر میں لانا چاہ رہے تھے،اور یہ بات عیاں ہے کہ شوکت ترین یہ کام پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مشاورت سے کر رہے ہیں.

    درخواست گزار کا مذید کہنا ہے کہ شوکت ترین اپنی بات کا اعتراف اپنکر پرسن جاوید چوہدری کے پروگرام میں بھی کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بیانیہ عمران خان کی قیادت میں پوری پارٹی کا ایک ہے.جس سے واضع ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت پی ٹی آئی پاکستان کی بقاءسالمیت اور ساکھ کو متاثر کر رہی ہے،اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بغاوت کر رہی ہے.

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خانم شوکت ترین ،محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے.درخواست گزار کا کہنا تھا کہ متذکرہ افراد پلاننگ کے تحت پاکستان کی سلمیت کو تقسان پہنچا رہے ہیں اور ملک توڑنے کے در پے ہیں.

  • پولیس کا چھاپہ،ڈیرے سے 3 لڑکیوں سمیت 13 ملزمان گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    پولیس کا چھاپہ،ڈیرے سے 3 لڑکیوں سمیت 13 ملزمان گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    پولیس کا چھاپہ،ڈیرے سے 3 لڑکیوں سمیت 13 ملزمان گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    پولیس تھانہ ممتاز آباد نے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے فاطمہ جناح ٹاؤن ڈیرے پر چھاپہ مارا

    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈانس اور شراب پارٹی میں چھاپے کے دوران 3 لڑکیوں اور 10 لڑکوں سمیت کل 13 ملزمان گرفتار کر لئے، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے فاطمہ جناح ٹاؤن میں مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ڈانس پارٹی میں ریڈ کیا تو شراب اور ڈانس پارٹی جاری تھی مجرم اشتہاری موجود ملزمان کی مدد سے فرار ہو گیا پگرفتار ملزمان سے شراب اور ڈانس پارٹی کے دوران 2000 ہزار روپے، شیشہ حقہ اور 04 بوتل شراب بھی برآمد کر لی ، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ایس ایچ او ممتاز آباد ناصر علی تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا

    حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    علاوہ ازیں قاسم آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 2 منشیات سپلائرز گرفتارکر کے مقدمات درج کر لئے، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے، ڈی ایس پی قاسم آباد مخدوم غلام مصطفیٰ کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر اسلم پرویز ابڑو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کیں، دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر مختلف مقامات سے چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات سپلائرز کو چرس کی سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا گرفتار سپلائر کلیم اللہ بلوچ کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس اور سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ہونڈا 125 انجن نمبر R-767395 برآمد ہوئی گرفتار ملزم سیف اللہ مری کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے قاسم آباد پولیس نے گرفتار سپلائرز کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے

  • بنی گالہ پولیس کی کاروائی،دو ملزمان سے اسلحہ برآمد

    بنی گالہ پولیس کی کاروائی،دو ملزمان سے اسلحہ برآمد

    کیپیٹل پولیس کاجر ائم کے انسداداور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری،
    16ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ کار،3610 گر ام چرس، آ ئس اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔’

    ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران چوری، منشیا ت فروشی اور نا جا ئز اسلحہ میں ملوث 16ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ کا ر، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اورمنشیا ت بر آمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم محمد حسن کو گرفتار کرکے 1230گر ام چرس اور 120گر ام آ ئس برآمد کرلی،

    بنی گا لہ پولیس نے دو ملزمان محمد محفو ظ اور محمد عمر ان کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،لو ہی بھیر پولیس نے ملزم محمد مطیب کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تر نو ل پو لیس نے دو ملزمان گلزار احمد اور عبد الر حمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا، گو لڑ ہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان حسنین حیدر،ظاہر اللہ اورمحمد شعیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2380گر ام چرس، چھ گر ام آ ئس اورپسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، سہا لہ پولیس نے ملزمان جمیل شاہ اور زاہد کو گرفتار کرکے دو کلا شنکو ف معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، شہزاد ٹا ؤن پولیس نے کار چوری میں ملوث ملزم شجا عت کو گرفتار کر کے مسروقہ کار بر آمد کرلی،

    کر پا پولیس نے ملزم محمد انضما م کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد با ر ہ بو ر رائفل برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ سبزی منڈی اور تھا نہ شہزاد ٹا ؤن اور نو ن پولیس ٹیمو ں نے چار مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہریو ں کے جا ن و ما ل کے تما م تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،شہر یو ں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے سا تھ تعاون کر یں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سر گر می کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر فوراً اطلا ع دیں۔

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    اسلام آ باد کیپٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑ ئے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے، سی آئی اے پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورز کی مدد سے جڑو اں شہر وں میں موٹر سائیکل کی متعدد وارداتو ں میں ملوث چار رکنی مو ٹر سائیکل چور گروہ کو سر غنہ سمیت گرفتار کرلیا،، ملزمان کے قبضے سے06مسروقہ مو ٹر سائیکل اور 30چوری شدہ مو ٹر سائیکلو ں کے پا ر ٹس برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان کی شناخت سید ولی عرف شاہ زیب (گینگ لیڈر)حسنین عرف خوشبو،جواد خا ن، امیر حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف جڑ واں شہر وں کے تھا نہ جا ت میں 12مقد ما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مو ٹر سائیکلوں کا لا ک تو ڑ کرچوری کرنے اور بعد میں مو ٹر سائیکل کھول / کا ٹ کر مختلف پارٹس کی صورت میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر اطلا ع کریں۔

  • فروخت کے لئے اغوا کیا گیا بچہ چند گھنٹوں میں پولیس نے کروایا بازیاب

    فروخت کے لئے اغوا کیا گیا بچہ چند گھنٹوں میں پولیس نے کروایا بازیاب

    فروخت کے لئے اغوا کیا گیا بچہ چند گھنٹوں میں پولیس نے کروایا بازیاب

    تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ دیال گڑھ سے اغواء ہونیوالے بچے کا معاملہ سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے فوری نوٹس لیا’

    سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی مدینہ ٹاؤن محمد نبیل کا ایکشن چک جھمرہ پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھانہ چک جھمرہ میں 2 ماہ کے بچے کے اغواء کا مقدمہ کے اندراج کے بعد فوری ٹیمیں تشکیل دی گئی پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائے بروئے کار لاتے ہو ئے چند ہی گھنٹوں میں اغواء کاروں کو گرفتار کر کے بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا ۔

    ملزمان مظہر (حقیقی چچا )اور شہزاد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بچے کو بغرض فروخت کیلئے اغواء کیا تھا
    پولیس نے بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا اہلخانہ نے سٹی پولیس آفیسر سے ملاقات کی اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا آر پی او معین مسعود اور سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک نے پولیس پارٹی کو شاباش دی اور انعامات تقسیم کیے ،سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا ۔ بچوں کو تحفظ فراہم کرناہماری اولین ترجیحات میں

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    قبل ازیں خراب موبائل فون دینے کی شکایت کیوں کی۔ شہری یاسر کو قتل کرنیوالا ملزم انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن لاہور نے گرفتارکر لیا ، گرفتار اشتہاری ملزم حمزہ عرف ڈاؤن نے فارمون موبائل کے نام سے شاپ بنا رکھی تھی،شہری یاسر نے موبائل فون خراب ہونے کی شکایت کی تو ملزم نے ساتھیوں سمیت اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے 26سالہ یاسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھاملزم قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اور2سال سے روپوش تھا،انویسٹی گیشن پو لیس راوی روڈ نے پیشہ ور منشیات فروش گرفتار کر کے 50لاکھ کی چرس برآمد کر لی، گرفتار ملزم ندیم عرف صاحب کو گرفتار کر کے 38کلو400گرام چرس برآمد کی گئی،ملزم جمرود صوبہ خیبر پختونخواہ سے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر لاہورلاتا تھا،ملزم عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مخصوص گاہکوں کو آرڈر پر منشیات سپلائی کررہا تھا،ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی

  • راولپنڈی: جنسی زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے ٹیچر کو سزائے موت

    راولپنڈی: جنسی زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے ٹیچر کو سزائے موت

    عدالت نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو بداخلاقی میں ناکامی پر قتل کرنے والے ٹیچر عادل زیب کو پھانسی کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق: ساتویں جماعت کی طالبہ کو بے دردی سے قتل کرنے کا اندوہناک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا تھا جہاں ایک ٹیوشن ٹیچر نے اپنی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی اور ناکامی کی صورت میں طالبہ کو جان سے مار دیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ ٹیچر عادل زیب نے جرم کا ارتکاب 12 فروری 2022 کو کیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم عادل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے صرف چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرکے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا فیصلہ سنا دیا ہے.

    سزائے موت سے قبل عدالت مجرم کو مسلح گھر میں داخل ہونے کے جرم میں 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنا چکی ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق قتل کا مقدمہ راولپنڈی کے رتہ امرال پولیس نے درج کیا گیا تھا، جس کے مطابق مجرم ٹیچر عادل زیب طالبہ بریرہ زاہد کو ٹیوشن پڑھاتا تھا، اس دوران عادل زیب نے اپنی طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے طالبہ نے ناکام بنا دیا تھا اور بات گھر والوں کو بتادی تھی.

    معصوم طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ناکامی پر عادل زیب برہم تھا اور طیش میں آکر طالبہ کو چار مرتبہ چھرا گھونپ کر قتل کردیا تھا، جس کے بعد بچی کے والدین نے مجرم کیخلاف قانونی کاروائی کی کرتے ہوئے فورا پرچہ درج کروایا تھا جس کے بعد پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے عدالت کے زریعے جیل بھیج دیا تھا.

  • راولپنڈی شہر بھر میں آئس کی خریدوفروخت میں خطرناک حد تک اضافہ

    راولپنڈی شہر بھر میں آئس کی خریدوفروخت میں خطرناک حد تک اضافہ

    راولپنڈی شہر بھر میں آئس کی خریدوفروخت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، آئے دن جوان نسل اس نشے مبتلا ہوتی جا رہی ہے پڑھے لکھے نوجوان اس نشے کی عادی بنتے جا رہے ہیں

    آئس کا نشہ کالجوں اور سکولوں میں دیمک کی طرح پھیلتا جا رہا ہے 16سالہ لڑکے اپنی تعلیم اور مستقبل کو داؤ پر لگا کر اس موضی نشے کے عادی بنتے جا رہے راولپنڈی پولیس کو چاہیے ایسے خطرناک نشے کو کنٹرول کیا جائے راول ڈویژن میں اس نشے کی خریدو فروخت کا مرکز بن چکا ہے رتہ ہزارہ کالونی مٹکیال ڈھوک آنسو شکریال النور کالونی اور دیگر علاقوں میں آئس کی خریدو فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ کی جانے لگی ڈیلر بھاری منتھلی دے کر اس خطرناک نشے کو پروان چڑھانے لگے متعلقہ پولیس آئس ڈیلروں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے

    گزشتہ سات سے سال سے زائد عرصہ میں آئس کا پھیلاؤ زیادہ ہوا یہ نشہ انسانی جانوں کے لئے خطر ناک ثابت ہو رہا ہے اس نشے کے عادی چوری ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ملوث ہوتے ہیں جب ان مذکورہ افراد کے پاس اس خطرناک نشہ کرنے کے پیسے نہیں ہوتے تو یہ مزکورہ بالا ڈکیتیاں کرنا شروع ہو جاتے ہیں کیونکہ آئس ایسا خطرناک نشہ ہے جو انسان کو ایک بھیڑیا بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے آئس پینے والا پورے علاقے کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی بن جاتا راولپنڈی ڈویژن گزشتہ ماہ پہلے ایسے واقعات رونما ہوتے رہے آئس پینے والے عناصر نے اپنی فیملی کے افراد کو قتل کردیا یہ نشہ نہ ملنے پر نوجوان نفسیاتی مریض اور دماغی طور پر پاگل ہو جاتے ہیں

    شہریوں نے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی کو اپیل کی ہے کہ فی الفور آئس ڈیلروں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جاے اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ جوان نسل اس تباہی سے بچ سکے

    دنیا ایک مرتبہ پھر بوسنیا، گجرات جیسی نسل کشی دیکھے گی؟ عمران خان نے خبردار کردیا

    بھارتی وزیراعظم کی خواہشات کیا….امریکی اخبار نے بتا دیا

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

  • کراچی سےکوئٹہ کےدرمیان خضدارکےمقام پرٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق

    کراچی سےکوئٹہ کےدرمیان خضدارکےمقام پرٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق

    خضدار:کراچی سےکوئٹہ کےدرمیان خضدارکےمقام پرٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ خضدار جو ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے ، اسی علاقے میں ایک خوفناک اور دلوں کو دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے

    خضدار سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ قومی شاہراہ پر خضدار کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ مسافر وین اور پک اپ گاڑی کے درمیان خضدار میں کورک کے مقام پر پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ حادثے میں 10 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے۔ان میں سے بعض مسافروں کی حالت بھی بہت زیادہ خراب ہے ،

    خضدار سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اور ایم پی اے میر یونس عزیز زہری بھی زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے زخمیوں کو بہترین سہولت اور طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی۔