Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بہن کو مار پیٹ سے منع کرنے پر گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    بہن کو مار پیٹ سے منع کرنے پر گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالہ سے میڈیا کو آگاہ کیا ہے

    عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ قتل سمیت منشیات سپلائی کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتارکر لیے گئے ہیں، انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ نے کاروائی کی ہے اور برادر نسبتی کو قتل کرنے والا ملزم بھائی سمیت گرفتار کر لیا گیا، بہن کو مار پیٹ سے منع کرنے پر ملزم فیاض عرف نکو اور اس کے بھائی بلال نے بابر پر فائرنگ کر دی تھی،ملزمان کی فائرنگ سے بابر شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،ریکارڈ یافتہ ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،ملزم فیاض ا س سے قبل اپنی بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کر چکا ہے،مقتول کے بہنوئی فیاض عرف نکو کو بھائی سمیت گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا

    انویسٹی گیشن پو لیس شفیق آباد نے قتل کی سنگین واردات میں ملوث 2ملزمان نور محمد اور خضر کو گرفتار کیا،جیل میں سزا کاٹنے والے ملزم پرویز نے نور محمد کی بہن کو 2021میں قتل کر دیا تھا ملزم نور محمد نے اپنی بہن کے قتل کا بدلہ لینے کے صلح کے بہانے پرویز کے ورثاء کو اپنے گھر بلایا، ملزم نور محمد اور اس کے بھائی خضر حیات نے پرویز کی فیملی پر اندھا دھند فائرنگ کر کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے مدعی کی بیوی رضیہ بی بی جانبحق جبکہ پرویز کی بہن کنیز بی بی شدید زخمی ہو گئی،

    انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے خراب موبائل فون دینے کی شکایت کیوں کی۔ شہری یاسر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا گیا، گرفتار اشتہاری ملزم حمزہ عرف ڈاؤن نے فارمون موبائل کے نام سے شاپ بنا رکھی تھی،شہری یاسر نے موبائل فون خراب ہونے کی شکایت کی تو ملزم نے ساتھیوں سمیت اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے 26سالہ یاسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھاملزم قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اور2سال سے روپوش تھا،انویسٹی گیشن پو لیس راوی روڈ نے پیشہ ور منشیات فروش گرفتار کر کے 50لاکھ کی چرس برآمد کر لی، گرفتار ملزم ندیم عرف صاحب کو گرفتار کر کے 38کلو400گرام چرس برآمد کی گئی،ملزم جمرود صوبہ خیبر پختونخواہ سے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر لاہورلاتا تھا،ملزم عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مخصوص گاہکوں کو آرڈر پر منشیات سپلائی کررہا تھا،ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

  • کوہستان: 5 گھنٹے 5 بھائی سیلابی ریلے میں پھنسنے کے بعد بہہ گئے مگر حکومت نے ہیلی نہ بھیجا

    کوہستان: 5 گھنٹے 5 بھائی سیلابی ریلے میں پھنسنے کے بعد بہہ گئے مگر حکومت نے ہیلی نہ بھیجا

    کوہستان: 5 گھنٹے 5 بھائی سیلابی ریلے میں پھسنے کے بعد بہہ گئے مگر حکومت نے ہیلی نہ بھیجا.

    کوہستان میں پانچ بھائی سیلابی ریلے کے بیچوں بیچ پورے 5 گھنٹے زندگی اورموت کے درمیان جھولتے رہے جنکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت نے ایک ہیلی کاپٹر پشاور سے نہ بھیج سکی، جسے آنے میں فقط ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ہی لگتا۔


    سوشل میڈیا صارفین نے کہا حکومتی مدد کے انتظار میں پانچ نوجوان بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے.

    ایک صارف نے کہا کہ: اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ہیلی کاپٹر عمران نیازی کے لیے استعمال ہو سکتا ہے تو قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے کیوں نہیں ہوا؟ انہوں نے مزید کہا کہ: پچھلے 9 سال سے زائد عرصہ سے لگا تار صوبے پر حکمرانی کرنے والی جماعت تحریک انصاف نیا خیبرپختونخوا نہیں بنا سکی اور ناہی نیا پاکستان بنا پائی ہے،

    ایک اور صارف نے کہا کہ: کے پی کے عوام کا پیسہ نیازی اپنی سوشل میڈیا ٹیم پہ لگا رہا ہے تاکہ اپنے سیاسی حریفوں کو گالیاں پڑوا سکے اور حقیقت میں تو لیڈر بن نہ سکا سوشل میڈیا پہ بن جائے۔ انہوں نے مزید کہا: مجھے حیرت ہو رہی ہے پختونوں نے اس میں ایسی کیا خوبی دیکھی ہے کہ جو 8 سال سے کے پی میں ان کی جماعت حکومت کر رہی ہے.


    ولید نامی صارف نے ہیلی کاپٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: یہ وہ بدقسمت ہیلی کاپٹر ہے جو کے پی کے عوام کو ریسکیو کرنے کیلئے دستیاب نہیں لیکن عمران خان کے لئے رکشہ کی طرح چلتا ہے۔

  • کالام کا معروف ہنی مون ہوٹل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ویڈیو

    کالام کا معروف ہنی مون ہوٹل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ویڈیو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب نے ملک بھر کے کئی حصوں میں تباہی مچا دی ہے

    سوات میں آج سیلاب نے بڑے بڑے ہوٹل گرا دیئے، آنکھوں کے سامنے ہوٹل گرنے کے مناظر کئی شہریوں نے دیکھے، ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہیں، سوات میں دریا کنارے قائم کالام کا سب سے بڑا ہوٹل ہنی مون ہوٹل بھی سیلاب میں بہہ گیا،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی ریلا ہوٹل کے پاس سے گزرتا ہے اور تھوڑی دیر مین ہوٹل کو اپنے ساتھ بہا کر لے جاتا ہے، مبینہ اطلاعات کے مطقب ہوٹل کو پہلے ہی خالی کروا لیا گیا تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ہر ایک صارف کہتے ہیں کہ ہنی مون ہوٹل سیلابی ریلے بہہ گیا اربوں روپے کا نقصان یہ میرے دوست حاجی ہمایوں شنواری کا ہوٹل جو دو ہزار دس میں بھی یہ سیلاب نظر ہوگیا تھا مجھے بہت افسوس ہے اللہ تعالیٰ حاجی ہمایوں کے مددگار ہو آمین

    سوات کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے بڑے بڑے مکانات کو بہا کر لے گئے ہیں، ،اس موقع پر موجود شہری استغفراللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں لگارہے ہیں۔سوات کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال ہے جس سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    لک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

  • یوٹیوبر جمیل فاروقی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے یو ٹیوبرجمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا، عدالت نے دو روز بعد جمیل فاروقی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، جمیل فاروقی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا،

    جمیل فاروقی کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کراچی ائیر پورٹ پر جمیل فاروقی کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو جج کو دکھا دی گئی، انصاف لائرز فورم کے وکلاء کمرہ عدالت میں موجود تھے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگی حالات میں نہیں اور نہ ہی یہ افغانستان ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی پر بات نہ ہو،عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے افسران، عوام کو جوابدہ ہیں، آپ کے پاس موبائل ہے، آپ وٹس ایپ بھی استعمال کرتے ہوں گے، لیکن کورٹ میں بیٹھے ہوئے استعمال نہیں کرتے ہوں گے،مجسٹریٹ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے ڈیوٹی ٹائم پر وٹس ایپ استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے،

    میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے جس سیکشن کو کالعدم قرار دیا،وہی سیکشن دوبارہ لگا دیا گیا،حامد میر صاحب ،روف کلاسرا صاحب اور عامر متین صاحب کے ٹارچر کے حوالے سے خبروں، تجزیوں اور تبصروں کا ٹرانسکرپٹ عدالت کے سامنے رکھ دیا گیا اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آزادی سے ، آزادی سے، آزادی سے، ایمانداری اور قابلیت سے فیصلہ دینا ہےدنیا کی بدترین جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا،پوری دنیا نے ان جیلوں میں ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائی تھی،

    دوران دلائل میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگر میں یہاں کسی ایف آئی اے والے کو ننگا کردوں تو؟ جس پرایف آئی اے افسران نے احتجاج کیا کمرہ عدالت میں تلخ ماحول بن گیا ،

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    جمیل فاروقی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرح یو ٹرن کے ماہر نکل

  • سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

    سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے سابق امام کعبہ کو دس برس قید کی سزا سنائی ہے
    سابق امام کعبہ شیخ صالح الطالب کو سعودی حکام نے اگست 2018 میں گرفتار کیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امام کعبہ نے گرفتاری سے قبل ایک خطبے میں جابر اور مطلق العنان حکمرانوں کے خلاف خطبہ دیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا، اب سعودی عدالت نے انہیں سزا سنا دی ہے، شیخ صالح الطالب مختلف سعودی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں

    شیخ صالح الطالب 2018 میں پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں،پاکستان دورے کے دوران امام کعبہ شیخ صالح طالب نے جے یو آئی کے اجتماع میں شرکت کی تھی، بعد ازاں لاہور بھی آئے تھے، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے دفتر کے دورے کے علاوہ علامہ طاہر اشرفی سے بھی لاہور میں ملاقات کی تھی، امام کعبہ کی اسوقت وزیراعلیٰ شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی تھی ،امام کعبہ کی اس وقت کے صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات ہوئی تھی

    الشیخ صالح بن محمد نے سپریم کورٹ سے عملی زندگی کا آغاز کیا اور تین برس وہاں خدمات سرانجام دیں۔ اس دوران انہوں نے شیخ عبدالعزیز بن ابراہیم القاسم اورطائف کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عبداللہ بن عبدالعزیز الفریان سے تربیت حاصل کی۔

    اسی طرح آپ نے ضمانت اور نکاح وغیرہ جیسے امور سے متعلق کورٹ کے چیف جسٹس شیخ سعود المعجب سے بھی تربیت حاصل کی۔ 1418ھ میں سعودی عرب کے تربہ علاقے میں قاضی مقرر ہوئے، جہاں آپ نے دو برس تک خدمات انجام دیں، 1420ھ میں رابغ کے علاقے میں قاضی متعین ہوئے اور یہاں آپ نے دو برس چھ ماہ خدمات انجام دیں ۔ بعدا زاں وہ مکہ مکرمہ کی سپریم کورٹ میں قاضی مقرر ہوئے اور ہنوز اسی عہدے پر موجود ہیں۔ الشیخ صالح بن محمد آل طالب کو 28شعبان 1423ھ میں مسجد حرام میں امام مقرر کرنے کا شاہی فرمان جاری ہوا تھا

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

  • بنی گالہ کی سیکورٹی، بغیر اجازت دیگر صوبوں کی پولیس کی تعیناتی کی تیاری

    بنی گالہ کی سیکورٹی، بغیر اجازت دیگر صوبوں کی پولیس کی تعیناتی کی تیاری

    پی ٹی آئی کے اوچھے ہتھکنڈوں نے پولیس کو سیاسی بنا ڈالا

    اسلام آباد کی حدود میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ پولیس کی دراندازی کا پلان بنا لیا گیا، باخبر ذرائع کے مطابق اطلاع ہے کہ دونوں صوبائی پولیس کے چند مخصوص دستے، بنی گالا میں تعیناتی کی تیاری کر رہے ہیں اس سلسلے میں خیبر پختونخواہ کے 10 سے 12 پولیس اہلکار کی پہلے سے ہی بنی گالا میں موجودگی کا انکشاف ہواہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد پولیس سے نہ صرف کوئی اجازت لی گئی ہے بلکہ انہیں اس معاملے کی ہوا بھی نہیں لگنے دی گئی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ سیاسی کھیل اداروں کے تصادم کا باعث بن سکتا ہے جبکہ یہ گھناؤنا کھیل صرف ایک سیاسی شخصیت کے ذاتی مفاد کیلئے رچایا گیا ہے

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جب سے سابق وزیراعظم بنے ہیں تب سے وہ مسلسل اداروں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں، دھمکیاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی عمران خان کی ہی روش پر چلتے ہوئے اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی اداروں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں، عدم اعتماد کے بعد سے عمران خان کی جو آئین شکنی کا سلسلہ شروع ہوا وہ تاحال جاری ہے. عمران خان چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح وہ دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ جائیں اسکے لئے جو بھی کرنا پڑے وہ تیار ہیں، آئین شکنی ، مزید آئین شکنی کر رہے ہیں، وفاق اور صوبوں میں تصادم چاہتے ہیں، فواد چودھری بھی اسی طرح کی ایک ٹویٹ کر چکے ہیں جس میں وہ کہتے ہیں کہ ہ اپنی صوبائی حکومتوں پر واضع کر دوں لوگوں نے ووٹ صرف وزیر بننے کیلئے نہیں دئیے عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو،اپنے ٹویٹ پیغام میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ 25 مئی کے واقعات ہوں یا شہباز گل اور سیاسی کارکنان کی گرفتاری اور ٹارچر آپ نے ورکروں کو مایوس کیا ہے اسلام آباد کی 25 کلومیٹر پر حکومت کرنے والے بدمعاش بنے بیٹھے ہیں

    فواد چوہدری کے اس طرز عمل سے یہ بات بالکل واضح ہورہی ہے کہ فواد چوہدری اپنی صوبائی حکومتوں کو وفاقی حکومت سے ٹکرانے کی کوشش کررہے ہیں ،جس سے یقینی طورپروفاق اور صوبوں کے درمیاں معاملات میں کشیدگی آئے گی ، فواد چودھری سمیت کئی دیگر رہنماؤں کی بھی خواہش ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتی غیر آئینی کام کرتے ہوئے وفاق سے ٹکرائیں لیکن وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ وفاق سے ٹکرانا آسان نہیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بھی یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ سول نافرمانی کی باتیں کر رہے ہیں، اداروں کے خلاف لوگوں کو اکساتے رہے ہیں، 2018 میں حکومت میں آنے کے بعد بھی عمران خان وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی بطور اپوزیشن لیڈر ہی نظر آئے، جب سے حکومت گئی تب سے کرسی کے لئے منتیں کر رہے ہیں،کبھی امریکہ کی غلامی سے نکلنا چاہتے ہیں تو پھر خود ہی امریکہ سے مدد مانگ لیتے ہیں

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

  • بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب، کالام ، بحرین ، مدین میں متعدد ہوٹل اور مکانات پانی میں بہہ گئے

    سوات، مدین اور بحرین کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا فضاگٹ ، بریکوٹ کے مقام پر متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں سوات، بحرین اور کالام کے درمیاں متعدد مقامات پر طغیانی ہے ضلع بھر میں ہنگامی صورتحال ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لکڑیاں اکھٹے کرنے والوں کوانتباہ جاری،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی سوات میں پانی تاریخی جامع مسجد کالام میں داخل ہو گیا ہے، بحرین اور مدین میں سیلاب نے تباہی مچادی 100سے زائد مکانات تباہ ہو گئے، کئی ہوٹلز اور رابطہ پل بہہ جانے سے کالام روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا ہے، بحرین بازار بھی سیلاب میں ڈوب گیا

    بالاکوٹ میں بارش ، منور نالہ میں سیلابی ریلا ، مہانڈری بازار شدید متاثر،3افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، عینی شاہدین کے مطابق مہانڈری میں درجن سے زائد دکانیں، 2 ہوٹل اور 5 گاڑیاں نالےمیں بہہ گئیں، سیلابی ریلے کی زد میں آکر خانہ بدوش خاندان کے 8 افراد بھی دریا میں بہہ گئے دریا کا پانی مہانڈری بازار، اسکولوں اور تھانے میں داخل،اداروں کو الرٹ کردیا گیا، این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان کو ناران تک ٹریفک کےلیے بحال کردیا گیا ،ناران سے آگے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بدستور بند ہے

    دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،ژوب سے آگے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے سیلاب کے باعث ابھی تک مختلف علاقوں سے 20ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ،ژوب سے آگے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کاسامنا ہے،

    بلوچستان میں جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ٹیلی کام سروسز کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ، پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق سڑکوں اور پلوں کے ساتھ بچھائی گئی فائبر کیبلز کئی مقامات پر سیلاب کی زد میں آکر کٹ گئی ہیں ،خرابی سے بلوچستان کے وسطی اور شمالی حصوں میں ٹیلی کام سروسز کی فراہمی متاثر ہوئی ہے،پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ٹیمیں متاثرہ مقامات تک پہنچنے اور خرابی دور کرنے کی کوشش کررہی ہیں،ٹیلی کام سروسز کو ترجیحی بنیادو ں پر بحال کیا جائے گا،

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آپٹیکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ، پی ٹی اے کے مطابق کوئٹہ، زیارت، خضدار ، ژوب میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں، لورالائی، پشین، چمن، پنجگور، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں جا ری ہیں،پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور مزید اپڈیٹس شیئر کی جائیں گی،

    شدید بارشیں، کوئٹہ کا زمینی فضائی اور مواصلاتی رابطہ رات 12 بجے سے مکمل منقطع ہے،بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی بجلی، گیس، موبائل فون بند، انٹرنیٹ سروس معطل ہے کوئٹہ کا پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا، گراؤنڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی اعلی آفس رابطہ نہیں ہو رہا کوئٹہ میں دن بھر جاری رہنے والی بارش رات 11 بجے تک جاری تھی، رات 11 بجے کے بعد کو ئٹہ اور نواحی علاقوں میں مکمل بلیک آوٹ ہوا بجلی بند ہونے سے موبائل فون کمپنیوں، پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروسز کا نظام بیٹھ گیا

    دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کا مواصلاتی نیٹ ورک مکمل طور پر فعال ہے، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہے۔کوئٹہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر ہوسکتی ہے۔

    ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن دیامر کا کہنا ہے کہ دیامر اور کوہستان میں کل رات سے جاری بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے کوہستان میں سیلاب سے اچھار نالہ اور زید کھڑ کے مقام پر شاہراہ قراقرم بلاک ہے۔مسافروں ,سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز سے گزارش ہے کہ وہ شاہراہ قراقرم پر سفر سے گریز کریں۔گلگت بلتستان کے حدود میں اپنی منزل کی جانب ٹریولنگ کرنے والے سیاحوں سے اپیل ہے کہ وہ شاہراہ بابوسر کاغان پر اپنا سفر جاری رکھیں ۔ملک کے مختلف حصوں سے گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ بارش کے دوران سفر سے اجتناب کریں۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور اس سے منسلک ندیوں نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب کی سطح 227899 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔جو دریا/نالوں کے آس پاس رہنے والی آبادی کے لیے خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ سوات ،دیرلوئر ،مالاکنڈ ،مہمند، چارسدہ،مردان،نوشہرہ اور پشاور کو مراسلہ جاری کر دیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی آبادی کی نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات اختیار کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی جانی و مالی، انفراسٹرکچر/فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان سے بچانے کے لئے بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ کو دریاوں اور ان سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ نزدیک آبادی کے انخلاء پر پناہ گاہوں میں خوراک اور ادویات کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے.کسی بھی صورت میں سڑکوں کی صفائی کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔غیر ضروری افواہوں پرکان نہ دھریں, ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

    سوات مٹہ میں پاک فوج نے سیلاب میں گھرے 200 افراد کو ریسکیو کیا
    علاوہ ازیں ‏کے پی کے میں بھی پاک فوج نے سیلاب متاثرہ ریلیف آپریشن شروع کر دیا۔ سوات مٹہ میں پاک فوج نے سیلاب میں گھرے 200 افراد کو ریسکیو کیا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ٹانک، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو سیلاب سے بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ گومل میں 35 افراد جب کہ ٹانک میں 55 سے 60 افراد کی جانیں بچائی گئیں۔۔

    پنجاب میں بارش اور سیلاب، مختلف واقعات میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 15 جون سے 25 اگست تک سیلاب کے باعث 155 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بارشوں اور سیلاب سے زیادہ اموات ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ ہوئیں، ڈیرہ غازی خان میں سیلاب کے باعث 31 افراد جاں بحق ہوئے،راجن پور 12، ملتان 10 اورلاہور میں 6 افراد جاں بحق ہوئے پنجاب میں بارش اور سیلاب سے مختلف مقامات پر 26 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں عمارتوں کے گرنے سے 73 افراد ملبے تلے دب کر چل بسے، پنجاب میں بارش اور سیلاب سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے 34 اور دیگر وجوہات کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوئے

    2010 سے بھی بڑھ کر سیلاب نے تباہی پھیلائی،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    لک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    قبل ازیں وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی سینئر رہنماء ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں بہت ہی تکلیف دہ و پریشان کن ہیں، پورا ملک بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، اس قومی اور انسانی بحرانی صورت حال میں ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے،سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہونا چاہیے،اس وقت ہماری ترجیح سیاسی معاملات و اختلافات نہیں سیلاب زدگان کی امداد ہونی چاہئے، متاثرین کو ہم سب کی مدد کی اشد ضرورت ہے سب کو دل کھول کر انکی مدد کریں،

    صدر عارف علوی کی قوم، سمندر پار پاکستانیوں اورعالمی برادری سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل

    صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم، سمندر پار پاکستانی اور عالمی برادری سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئے ، سیلاب متاثریں کو بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی اشد ضرورت ہے،پاکستان بھر میں سیلاب نے لوگوں کی زندگی اور معاش کو تباہ کر دیا ہے، پاکستانی قوم نے نے ماضی میں بھی غیر معمولی انسان دوستی کے جذبے کا مظاہرہ کیا ، ایک بار پھر قوم امدادی کوششوں میں دل کھول کر نقد رقم اور اجناس سے اپنا حصہ ڈالے تمام حکومتیں ، ادارے ، این جی اوز اور رضاکار متاثرین کو پناہ، خوراک اور طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد کریں ،میڈیا بھی قوم کو رقم اور ضروری اشیاء عطیہ کرنے کی ترغیب دے ،تاریخی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا، سڑکیں، پل ، بند ، مواصلاتی نظام اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ، بین الاقوامی برادری متعلقہ حکومتی اداروں کو اپنی مہارت، ٹیکنالوجی اور درکار مشینری فراہم کرے ،ماضی کی طرح قوم ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کو آئے گی ، مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی،

  • شہباز گل کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

    شہباز گل کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے 10 بجے تک کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا شہباز گل کے وکیل سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،جج نے استفسار کیا کہ تفتیشی آفیسر کدھر ہے، ریکارڈ کہاں ہے، کیا تفتیشی افسرکو نوٹس نہیں ملا؟ پولیس افسر نے کہا کہ نوٹس شام کو ملا تھا اور تفتیشی افسرصبح ہی کراچی چلا گیا تھا، تفتیشی افسر نے دوسرے ملزم کی گرفتاری کرنی ہے وہ ریکارڈ کراچی ساتھ لیکر گیا، عدالت نے حکم دیا کہ 10بجے تک کا وقت دیتا ہوں ریکارڈ یا تفتیشی افسر پیش ہوں، پولیس افسر نے کہا کہ تفتیشی افسر کراچی سے اتنی جلدی نہیں آسکتے، جس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تو نہیں کہا تھا تفتیشی افسر کراچی جائے، فون کریں اور بلائیں، نہیں آتے تو ایس ایچ او کو بلائیں، اگر ریکارڈ نہیں آتا تو ایس ایس پی اور آئی جی اسلام آباد کو بلائیں گے،

    شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے کل تک کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل اگر ریکارڈ پیش نہیں کرتے تو آپ اور آپکے سینئرز کیلئے مسئلہ ہو گا، وکیل ملزم نے کہا کہ اگر آج ریکارڈ نہیں آیا تو کل صبح سماعت کیلئے رکھ لیں،جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ اگر آپکا کوئی مسئلہ ہے تو بتا دیں،پولیس افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ کل شام کو تفتیشی افسر واپس پہنچے گا آپ پیر تک سماعت ملتوی کر دیں، جج نے ملزم کے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تفتیشی افسر کے لیے ٹکٹ ارینج کر دیں، ملزم کے وکیل نے کہا کہ ہم تفتیشی افسر کو ائیر لائن کا ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہیں،جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے دن کا وقت چاہیے،پولیس افسر نے کہا کہ کل کا دن دے دیں پیر کو ریکارڈ پیش کر دینگے، عدالت نے پولیس کا کل تک ریکارڈ پیش کرنیکا حکم دیدیا

    واضح رہے کہ شہباز گل کے وکیل نے گزشتہ روز درخواست ضمانت دائر کی تھی جس پر عدالت نے نوٹسز جاری کر دیئے تھے، شہباز گل نے درخواست ضمانت سیشن کورٹ میں دائر کی ہے، شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا، میں ایک پروفیسر ہوں اور بیرون ملک متعدد تعلیمی اداروں میں پڑھاتا رہا ہوں

    شہباز گل کی جانب سے عدالت میں وکیل نے درخواست ضمانت دائر کی، جس میں مزید کہا گیا کہ درج مقدمہ میں جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ میرے اوپر بنتی ہی نہیں،مجھے منظم منصوبہ بندی اور بدنیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا جارہا ہے لہٰذا میری درخواست ضمانت منظورکی جائے

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    کہا گیا ضمانت ہو گئی،اور عدالت لے آئے، شہباز گل کا بیان

    واضح رہے کہ شہباز گل کو گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا ہے ،شہباز گل نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی بلکہ جنسی تشدد ہوا ہے، شہباز گل کو گرفتار کیا گیا تھا تو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انہیں اگلے ریمانڈ سے قبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تا ہم پولیس نے شہباز گل کے ساتھ چال چلی اور پھر دو روز کا مزید ریمانڈ لے لیا، شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے پستول برآمد ہوا جس کے بارے میں شہباز گل نے کہا کہ یہ میرا نہیں ہے، پستول کی برآمدگی کا مقدمہ بھی شہباز گل کے خلاف درج کیا جا چکا ہے

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔اسلام آباد پولیس نے کہا ملزم شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • راولپنڈی میں موبائل چوری کے الزام پر محنت کش پر بہیمانہ تشدد

    راولپنڈی میں موبائل چوری کے الزام پر محنت کش پر بہیمانہ تشدد

    راولپنڈی میں موبائل چوری کے الزام پر محنت کش پر بہیمانہ تشدد کردیا گیا.

    راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں دو افراد نے محنت کشن پر موبائل چوری کا الزام عائد کر کے اُسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں دو ملزمان نے تین افراد کی موجودگی میں محنت کش پر موبائل چوری کا الزام عائد کر کے چہرے، سر پر جوتے مارے اور منہ پر تھپڑ مارتا رہا۔
    واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر تھانہ رتہ امرال کے ایس ایچ او نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا۔

    ایس ایچ او رتہ امرال محمد عمر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران اور ابراہیم جبکہ متاثرہ شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔
    محمد عمر کے مطابق بلال ملزمان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران عمران نے اُس پر موبائل چوری کا الزام عائد کیا اور انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او رتہ امرال کا مزید کہناتھا کہ ملزمان نے متاثرہ شخص کی جیب سے پیسے اور دیگر اشیا بھی نکال کر قبضے میں لے لیں۔

  • لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،2 ملزم DC آفس کے ملازم نکلے، تحقیقات کادائرہ مزید وسیع

    لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،2 ملزم DC آفس کے ملازم نکلے، تحقیقات کادائرہ مزید وسیع

    لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،2ملزم DC آفس کے ملازم نکلے،تحقیقات کادائرہ مزید وسیع
    ملزمان سے دو لیپ ٹاپ برآمد کر کے فرانزک کے لیے بھجوا دئے، جیوفینسنگ کا عمل مکمل کر لیا۔ایس پی رب نواز تلہ
    باغی ٹی وی رپورٹ۔لیہ پورنوگرافی سیکنڈل میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت دومزیدمقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ مقامی اخبار روزنامہ نیاکل ملتان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹراحسان صادق کے حکم پر تحقیقات کادائرہ مزید وسیع کردیاگیاہے،ایس پی رب نواز تلہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم شاہزیب عرف رانا وسیم کے خلاف ناجائز اسلم استعمال کرنے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کے گھر سے پسٹل برآمد کر لیا ہے جبکہ ملزمہ کرن کے خلاف آرمی میڈیکل کور میں بطور نرس تعیناتی کے جھوٹے نوٹیفکیشن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،تھانہ سٹی لیہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 688 اور 689 درج کیے گئے جیوفینسنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے ملزمان سے دو لیپ ٹاپ برآمد کر کے فرانزک کے لیے بھجوا دئے گئے ہیں

    مزید کہ ملزم شاہزیب نے اپنی پہلی بیوی نور بصیرت سے مل کر 2017 میں لوگوں کو بلیک میل کرنے کا دھندہ شروع کیا اور شریف لوگوں کو جال پھنسا کر پیسہ بٹورتے رہے ملزمان سے 1 کار 6 موبائل فون اور USB سمیت وقوعہ سے منسلک دیگر تمام مشتبہ چیزیں برآمد کر لی ہیں ملزمان شوکت حیات اور سلیم جو DC آفس لیہ میں ملازم ہیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے DC کوخط بھیج دیا ہے 6 ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں جبکہ ایک ملزم ضمانت پر ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔