Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تعلیم کا خرچ نہ دینے پر باپ کی کنجوسی سے تنگ طالبہ باپ کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی

    تعلیم کا خرچ نہ دینے پر باپ کی کنجوسی سے تنگ طالبہ باپ کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی

    رحیم یارخان:تعلیمی اخراجات پورے نہ کرنے پرکالج کی طالبہ گھر میں موجودکنجوس باپ کی جمع پونجی27لاکھ روپے اٹھاکر پولیس اسٹیشن پہنچ کر باپ کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی جس پر پولیس نے طالبہ کے باپ شوکت کو تھانے بلوا کر معاملہ حل کرادیا۔

    باپ نے پولیس کی موجودگی میں اپنے بچوں کو جیب خرچ کے روزانہ ایک سو کی بجاے پانچ سو دینے کا تحریری وعدہ کیاجس پر27لاکھ کی رقم باپ کے اکاؤنٹ میں جمع کردی گئی۔

     

    https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1560305617159479297

     

    یہ انوکھا واقعہ رحیم یارخان کے نواحی تھانہ کوٹ سمابہ میں پیش آیا جہاں کنجوس باپ شوکت کی طرف سے کم خرچہ ملنے اور کھر میں سالن کے پیسے نہ دینے پر موضع مو مبارک کی رہائشی طیبہ شوکت نامی طالبہ گھر سے 27لاکھ روپے کی بڑی رقم چرا کر تھانے پہنچ گئی

    پولیس کو تحریری درخواست دی کہ وہ گورنمنٹ کالج رحیم یارخان کی طالبہ ہے میرا والد مجھے 100روپے خرچہ دیتا ہے اتنی مہنگائی میں 100روپے میں تعلیمی اخراجات اور گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا۔ گھر میں کئی کئی دن سالن نہیں پکتا،مجھے باپ سے پورا جیب خرچ دلوایا جائے۔

  • دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی ہے

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ قتل، ڈکیتی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں آلہ قتل، مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر2121/22  انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے دوست کو قتل کرنیوالا جگری دوست گرفتار کر لیا، ملزم افضال احمد عرف ٹیپو نے پیسوں کے معمولی لین پر چھریوں کے وار کر کے اپنے دوست عبداللہ کو قتل کر دیا تھا،مقتول عبداللہ گرفتار ملزم افضال عرف ٹیپو کا محلے دار اور دوست تھا۔ملزم قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم افضال عرف ٹیپو سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی گئی ہے،

    انویسٹی گیشن اسلامپورہ نے دوستوں کے ساتھ مل کر کزن کو لوٹنے والا ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 28لاکھ سے زائد نقدی برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان میں مامور شاہ، شہزاد اور آصف خاں شامل ہیں، شہری کامران اور اس کا کزن ہاشم بینک میں 30لاکھ نقدی جمع کروانے نکلے تو ملزمان نے واردات کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزم آصف خان، متاثرہ شہریوں کا کزن ہے اور اسی نے واردات کا منصوبہ بنایا،ملزمان کو گرفتار کر کے 28لاکھ سے زائد نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،

    تھانہ راوی روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 پیشہ ور ملزمان گرفتار کر لئے گئے گرفتار ملزمان میں محبوب، اورمحبوب احمد خان شامل ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے،

    انویسٹی گیشن پولیس گوالمنڈی نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ زر افشاں نقب زنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزمہ گھروں میں مانگنے کے بہانے داخل ہوتی اور قیمتی اشیاء چورا کر رفو چکر ہو جاتی تھی،ملزمہ زر افشاں سے 12لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • ن لیگی اراکین اسمبلی کے گھروں، دفتروں پر پولیس کے چھاپے

    ن لیگی اراکین اسمبلی کے گھروں، دفتروں پر پولیس کے چھاپے

    ن لیگی اراکین اسمبلی کے گھروں، دفتروں پر پولیس کے چھاپے

    ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے

    پولیس نے کھوکھر پیلس جوہرٹاون میں چھاپہ مارا، ن لیگی رہنماسیف الملوک کھوکھر گھر پر موجود نہیں تھے، سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے،

    پولیس نے لیگی ایم پی اے مرزاجاوید کے دفتر رائیونڈ میں بھی چھاپہ مارا،ایم پی اے مرزاجاوید بھی دفتر میں موجود نہیں تھے

    وارنٹ گرفتاری اور چھاپے؛حمزہ شہباز کا ردعمل آ گیا
    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری اور چھاپے؛ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اظہار مذمت کی ہے، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا قابل مذمت ہے۔ سینئر رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ فسطائی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کے حوصلے نہیں توڑ سکتی۔رانا مشہود جیسے سینئر پارلیمنٹیرین کے گھر پولیس کا چھاپہ چادر اور چار دیواری کی پامالی ہے۔پنجاب حکومت پولیس کو ذاتی سیاسی انتقام کے لئے استعمال کر رہی ہے عمران نیازی کی ایما پر پنجاب حکومت مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کو ہراساں کر رہی ہے۔ پونے چار سال ظلم اور زیادتی کا سامنا کرنے والے کارکنان اور رہنماؤں کی ہمت کی داد دیتا ہوں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر، ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،پورے خاندان کا نام بھی ڈال دو، جھکنے والے نہیں ،ہمارے خلاف مقدمہ مضحکہ خیز ہے،وارنٹ گرفتاری میں میرے چھوٹے بھائی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے،

    لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا پولیس نے عدالت سے عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی پولیس نے ن لیگ کے رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی .پولیس نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں پولیس نے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج کر رکھے ہیں، عطا تارڑ کے گھر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا تھا، رانا مشہود کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا تھا مگر وہ اسلام آباد تھے، اب پولیس نے عدالت سے گرفتاری کی اجازت طلب کی ہے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • ایک کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

    ایک کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

    ایک کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

    سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس میرپور عرفان سلیم نے ڈڈیال میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ 11اگست کو مسمی ماجد محمود ولد خالد محمود قوم راجپوت ساکن چھتروہ تحصیل ڈڈیال ضلع میرپور جو چھتروہ بازارمیں جیولرز کا کاروبار کرتا ہے کو صبح قریب 08:00 بجے گھر سے دوکان پر جاتے ہوئے راستہ میں چار موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور اسلحہ کے زور پر قریبی ویرانہ میں لے جاکر اس کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کے 55 تولے سونے کے زیورات اور 18لاکھ روپے پاکستانی کرنسی چھیننے کے بعد اُسے رسیوں سے باندھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملنے پر عنصر علی ڈی ایس پی ڈڈیال اور عدنان صابر ایس ایچ او اور عملہ تھانہ ڈڈیال نے فوری طورپر ضلع بھر میں ناکہ بندی کر کے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

    تلاش کے دوران بمقام چھتروہ محلہ ٹکی ڈیم کنارہ سے ملزمان کے زیر استعمال دو ہنڈا موٹرسائیکل برآمد ہوئے جو قبضہ پولیس میں لے کر تفتیش جاری رکھی۔اس دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ دو نامعلوم افراد لانچ کے ذریعہ منگلا ڈیم کے راستے سناٹھہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کی جانب گئے ہیں۔ ملزمان کی ڈڈیال میں موجودگی ٹریس کرنے کے لیے تکنیکی ذرائع بھی استعمال کیے گئے اور اس طرح وقوع میں شامل 4 ڈاکوؤں اور اُن کے 2سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا۔ گزشتہ روز ملزمان کی علاقہ خیبر پختون خواہ میں موجودگی کی اطلاع ملنے پرعدنان صابر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مردان میں ریڈ کر کے وقوع میں شامل 3ڈاکو جن میں ۱۔ شہزاد ولد شاجہان قوم پٹھان ساکن چمڈھیری تحصیل وضلع مردان،۲۔ عاقب خان ولد رزاق احمد ۳۔ محمد زبیر ولد عابد حسین اقوام بنگیارہ ساکنان افغان آباد تحصیل دینہ ضلع جہلم کو گرفتار کر لیا۔ مقامی سہولت کاروں میں سے ایک سہولت کار مبشر محبوب ولد طارق محمود قوم جٹ ساکن محلہ خانقاہ چھتروہ تحصیل ڈڈیال کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ان ڈاکوؤں کے قبضہ سے لوٹے گئے مال میں سے 55 تولے طلائی زیورات،ایک لاکھ نوے ہزار روپے کیش،تین موبائل فون اور دو ہنڈا 125 موٹرسائیکل برآمد کر لیے ہیں۔ وقوع میں شامل دیگر دو کس ملزمان ۱۔ حسن بلال ولد منور حسین ساکن میرا تحصیل دینہ ضلع جہلم، ۲۔ زعفران ولد مہربان قوم جٹ ساکن چھتروہ تحصیل ڈڈیال ضلع میرپورکو بھی جلد گرفتارکر کے بقیہ برآمدگی بھی کی جائیگی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ میرپور ایک پُر امن خطہ ہے۔ پاکستان کے صوبہ جات سے جرائم پیشہ افراد یہاں آکرسنگین جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ان جرائم پیشہ افراد کو رہائش اور ملازمت مقامی افراد فراہم کرتے ہیں۔ ایکٹ کرایہ داران کے تحت بدوں رجسٹریشن غیر سکونتی فرد کو رہائش دینا جرم ہے۔ اس وقت بھی کثیر تعداد میں غیر سکونتی افراد بدوں رجسٹریشن رہائش پذیر ہیں، ایسے تمام مقامی افراد کو وارننگ دی جاتی ہے کہ تمام غیر رجسٹرڈ افراد جنہیں رہائش، کاروباریا ملازمت دی گئی ہو، کو فوری طور پر مقامی پولیس کے پاس رجسٹر کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔ایسے تمام کاروباری حضرات جو کرنسی، جیولری یا دیگر قیمتی اشیاء کا کاروبار کرتے ہیں بھی فوری طور پر سیکورٹی گارڈ رکھیں۔علاقہ میں امن قائم رکھنے اور جرائم پیشہ افراد سے اس خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مقامی افراد پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیس لوگوں کے جان ومال اور عزت کی محافظ ہے جو کمی وسائل کے باوجود دن رات اپنا فرض نبھا رہی ہے

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • لیہ،لڑکی سے زیادتی،اینیمل سیکس ویڈیو،اصل مجرم کون تھا؟ ہوا گرفتار

    لیہ،لڑکی سے زیادتی،اینیمل سیکس ویڈیو،اصل مجرم کون تھا؟ ہوا گرفتار

    لیہ،لڑکی سے زیادتی،اینیمل سیکس ویڈیو،اصل مجرم کون تھا؟ ہوا گرفتار

    ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کا لیہ پورنو گرافی کیس میں مرکزی ملزم کی گرفتاری پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو خراج تحسین انہوں نے کہا کہ ایس پی رب نواز تلہ اور ٹیم کی دن رات کی کوششوں اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے لوکیٹر کی مدد سے مرکزی ملزم شاہزیب عرف رانا وسیم جو چوک اعظم کا رہائشی ہے کو گرفتار کیا

    ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ جے آئی ٹی داد اور انعام کی مستحق ہےکیس کے حقائق سے مکمل آگاہی پولیس کی بڑی کامیابی ہے ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تمام لیگل معاملات مکمل کر کے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

    مسماۃ کرن بی بی جسکا اصل نام صائمہ فرحان ہے نے 11 اگست کو لیہ پولیس کو درخواست دی کہ اسکے ساتھ کتے کے زریعے پورنوگرافی کروائی اوراس زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی گئی جس پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے آر پی او ڈی جی خان نے ایس پی رینج انوسٹیگیشن برانچ رب نواز تلہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سخت محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وقوعہ کے حقائق سے متعلق آگاہی حاصل کی اور ملزمان تجمل حسین ،ابرار عرف بابر، محمد سلیم اور اخلاق احمد کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جس میں پتہ چلا کہ ظلم کا شکار خاتون پہلے بھی اور نام سے میانوالی اور تھانہ چوک اعظم لیہ میں مقدمہ درج کروا چکی ہے اور اس نے شہباز عرف رانا وسیم سے شادی کی ہوئی ہے۔

    پورنوگرافی میں استعمال ہونے والے کتے کو کرن کا خاوند شہباز خود چک نمبر 298/TDA سے اخلاق احمد سے لے کر اور واپس دے کر آیا اور شاہزیب نے پورنوگرافی کی ویڈیو بھی خود بنائی پولیس نے پورنوگرافی کیلئے استعمال کیے جانے والے کتے کو برآمد کر کے کرن بی بی کو بھی گرفتار کرنے کے بعد حوالات جوڈیشل کروا دیا اور ملزم شاہزیب عرف رانا وسیم جو11 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا کو پولیس نے مورخہ 18 اگست 2022 گرفتار کر لیا۔چونکہ مدعی مقدمہ صائمہ فرحان خود ملزمہ ہیں لہذا سب انسپکٹر محمد اکرم مدعی مقدمہ ہیں۔ ویڈیو کسی ویب سائیٹ پر اپلوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

    اینیمل سیکس ویڈیو صرف سنسنی پھیلانے کیلیے بنائی گئی تاکہ پولیس فوری مقدمہ درج کرے اور ملزمان کو بلیک میل کر کے ان سے 5ملین روپے وصول کر کے ملزم شاہزیب کی پہلی بیوی نور بصیرت کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے تھے جو پہلے ہی جیل میں ہے۔

    جوائنٹ انوسٹی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں حقائق سے مکمل آگاہی حاصل کر کے ملزمان کی گرفتاری JIT کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے اور ایس پی رب نواز تلہ نے انوسٹیگیشن ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے خود کو پروفیشنل پولیس آفیسر ہونا ثابت کیا۔

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد،شیخ دانش پر ایک اور مقدمہ درج

    فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد،شیخ دانش پر ایک اور مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد، زیادتی کرنے، جوتے چٹوانے کے کیس میں شیخ دانش کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے اس مقدمے میں بھی مرکزی ملزم شیخ دانش کو نامزد کیا گیا ہے خدیجہ پر تشدد اور ہتک آمیز سلوک پر مبنی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد مرکزی ملزم دانش سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا گیا تھا

    گرفتار افراد میں 48 سالہ دانش، اور تین دیگر لوگ شامل ہیں میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوا ہے کہ تشدد سے خدیجہ کی آنکھ، ناک، چہرے اور ہاتھوں پر زخم آئے ہیں اور کچھ ہڈیاں فریکچر ہیں رپورٹ میں اس بات کی تصدیق بھی کی گئی ہے کہ ملزمان نے خدیجہ کے بال کاٹے اور بھنویں بھی مونڈھیں۔ خدیجہ پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں شدی دردعمل سامنے آیا اور ہر انٹرنیٹ صارف نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی کو متاثرہ لڑکی کی طرف سے جودرخواست موصول ہوئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ فیصل آباد کی ایک کاروباری شخصیت پر الزام ہے کہ اس نے ایک لڑکی سے شادی کی خواہش کی اورپھرانکار پراس لڑکی سے زیادتی بھی کی اور تشدد بھی کیا ، پھر اس پر ہی بس نہیں بلکہ ویڈیوز بھی بنا لیں‌،ذرائع کے مطابق بیسٹ ایکسپورٹ فیصل آباد کے مالک شیخ دانش پر الزام ہے کہ اس نے خدیجہ نامی لڑکی کو شادی کے لیے مجبور کیا اور شادی سے انکار پر لڑکی سے زیادتی کی اس پر تشدد کیا اور ویڈیوز بنائی۔ اس حوالے سے سائلہ کی طرف سے پولیس اسٹیشن برائے خواتین فیصل آباد کے نام مقدمے کے اندراج کےلیے درخواست دائر کی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ سائلہ بی ڈی ایس کی فائنل ایئر کی طالبہ اور یونیورسٹی ٹاون سرگودھا روڈ فیصل آباد میں اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے ،سائلہ کا کہنا ہےکہ ملزم شیخ دانش کی بیٹی بھی اس کی جونیئر کلاس فیلو تھی جس کی بنا پر میرا الزام علیہ کے گھرآنا جانا ہوگیا اور اس دوران شیخ دانش نے میری ذات میں دلچسپہی لینی شروع کردی

    خدیجہ کا کہنا ہے کہ اس دوران شیخ دانش نے میرے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا تومیں نے انکار کردیا اور پھر ایک دن زبردستی شیخ دانش اور اس کی بیٹی جو کہ میری جونیئر کلاس فیلوتھی وہ ااور ان کے ملازم میرے گھر میں‌اچانک آگئے اور مجھے زدوکوب کیا اورمیرے گھر سے میرے دوموبائل پانچ لاکھ روپے نقدی ، اور دوسونے کے کڑے جن کی مالیت بھی ساڑھے چار لاکھ بنتی ہے وہ اٹھا لیے اورپھرزبردستی مجھے اور میرے بھائی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کراپنے گھرلیے گئے جہاں پہلے میرے اورتشدد کیا اورپھرزیادتی کی کوشش کی اورپھرمیری بھونویں کاٹ دیں‌اورساتھ ہی میری ویڈیوز بنا کراس شرط پر چھوڑ دیا کہ وہ اس سے شادی ضرورکرے گی

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

    عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • عدالت پیشی، شہباز گل رو پڑے، ویڈیو وائرل

    عدالت پیشی، شہباز گل رو پڑے، ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو وہیل چیئر پر عدالت پیش کیا گیا

    شہباز گل کو دو روز قبل عدالت نے جسمانی ریمانڈ دیا تو شہباز گل کی اچانک سے طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، شہباز گل دو روز ہسپتال میں رہے، گزشتہ شب میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو فٹ قرار دیا، آج انہیں صبح وہیل چیئر پر عدالت پیش کیا گیا اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود تھے

    شہباز گل کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،شہباز گل کی ایک ویڈیو عدالت پیشی کے موقع پر کی سامنے آئی ہے جس میں وہ رو پڑے ہیں اور بار بار ماسک مانگ رہے ہیں

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کیس میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو بالکل فٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما تندرست،صحت مند اور مکمل فٹ ہیں۔شہباز گل کسی بھی وقت اسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شہباز گل کے 10مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا ٹیسٹ بھی شامل تھا،ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماکے 6 مختلف ایکسرے بھی کیے گئے، رپورٹ میں کسی قسم کے تشدد کے شواہد بھی نہیں ملے۔

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

  • پشاور:غیرت کے نام پر دو بہنوں سمیت 3 خواتین قتل

    پشاور:غیرت کے نام پر دو بہنوں سمیت 3 خواتین قتل

    پشاور:نواحی علاقے داودزئی میں بھائی نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے دو بہنوں سمیت 3 خواتین کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بھائی نے دوستوں کے ساتھ مل کر تینوں خواتین پر فائرنگ کی، ملزم نے غیرت کے نام پر بہنوں کو قتل کیا۔

    ابتدائی تفصیلات کے مطابق باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعی یاسین نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بیٹے امجد نے اپنے دیگر ساتھیوں فرہاد، گل شیر، سید رحمان اور کامران کے ہمراہ اراضیات بابوزئی میں اپنی بہنوں اور ان کی سہیلی کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وجہ عناد غیرت کے نام کا بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں لڑکیوں کا ایک لڑکے کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔

    پولیس نے قتل ہونے والی دو لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش اور واقعے کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ایف آئی آر میں دو بہنوں کا بھائی اور اس کے 3 دوستوں کو نامزد کیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ غیرت ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس نے وقوعہ سے سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں

  • خدیجہ تشدد کیس شہری نے مرکزی ملزم شیخ دانش کے سر پر جوتا دے مارا

    خدیجہ تشدد کیس شہری نے مرکزی ملزم شیخ دانش کے سر پر جوتا دے مارا

    فیصل آباد:خدیجہ تشدد کیس میں‌ شہری نے مرکزی ملزم شیخ دانش کے سر پر جوتا دے مارا،اطلاعات کےمطابق فیصل آباد کے مشہورکیس جسے خدیجہ تشدد کیس کا نام دیا جارہا ہے ، اس کیس کے مرکزی ملزم کے ساتھ بہت عجیب معاملہ پیش آیا ہے ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خدیجہ تشدد کیس میں شہری نے مرکزی ملزم شیخ دانش کے سر پر جوتا دے مارا

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے فیصل آباد سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ تشدد کیس میں مرکزی ملزم دانش کو پولیس کے حصار میں عدالت میں پیش کیاگیا اس موقع پر وکلا کی طرف سے ملزم شیخ دانش پر تشدد کیا گیا،پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی

     

     

    فیصل آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کچھ اور شکل اختیار کرتا جارہا ہے اورجس طرح خدیجہ نامی خاتون نے اپنے بارے بتایا ہے ، اس کے پیچھے کوئی اور ہی کہانی ہے

     

     

     

    یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ لڑکی پر تشدد اور تذلیل کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش عدالت میں پیش کردیئے گئے ہیں ، اس موقع پر عدالت کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرکزی ملزم دانش کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد عدالت نے ملزم کو5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

    فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ پر تشدد اور انسانیت سوز سلوک کرنے والے 5 ملزمان کو عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔مرکزی ملزم صنعت کار شیخ دانش کو جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ملزمہ ماہم نے تمام واقعہ جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

    میڈیکل کی طالبہ خدیجہ کو بھائی سمیت اغواء اور تشدد کیس میں گرفتار پانچ ملزمان کو پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا۔ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ملزمان ماہم، خان محمد، شعیب، فیضان اور اصغر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    ملزمہ ماہم کے حوالے سے نیا انکشاف

    کیس کی اہم ملزمہ ماہم کے حوالے سے بھی نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق وہ مرکزی ملزم صنعت کار شیخ دانش کی سیکرٹری نہیں بلکہ بیوی ہے۔ملزمہ ماہم کا عدالت میں کہنا تھا کہ طالبہ خدیجہ پر انہوں نے کوئی تشدد نہیں کیا اور نہ ہی اسے اغواء کیا گیا، بلکہ وہ خود بھائی کو لے کر ان کے گھر آئی۔

    ماہم کا کہنا تھا کہ خدیجہ نے بلیک میلنگ کیلئے گینگ بنا رکھا ہے۔ جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ملزمہ نے یہ بھی بتایا کہ انا شیخ کی عمر 13 سال ہے اور وہ طالبہ خدیجہ کی سہیلی نہیں ہے، خدیجہ نے انا شیخ کے خلاف گندی زبان استعمال کی۔

    ویڈیو وائرل

    طالبہ خدیجہ کو مبینہ طور پر شادی کے لیے رضامند نہ ہونے، اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کے بال کاٹے جانے کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا، اور سول سوسائٹی کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • نارووال پو لیس نے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرلئے،90 لاکھ روپے بر آمد

    نارووال پو لیس نے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرلئے،90 لاکھ روپے بر آمد

    نارووال پو لیس نے بڑی کاروائی کر کے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرکے90 لاکھ روپے بر آمد کر لئے۔

    ڈی پی او نارروال انور سعید کنگرہ کے مطابق گزشتہ دن 09:55 بجے 15 پر بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھیننے کی کال موصول ہوئی۔ ڈاکو بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ آر پی او گوجرانولہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹیمیں تشکیل دینے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی

    ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث دو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر وین کے دو سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہو گئے۔ ڈی پی او انور سعید کنگرہ کا کہنا ہے کہ میں نےغزشتہ روز ہی عہدے کا چارج سنبھالا اور نارووال میں ڈکیتی کی بڑی واردات کو اپنے لیے ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا۔ نارووال پولیس نے سائینٹفک ٹیکنالوجی اور ماہر ٹیم کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا۔

    ڈی پی او نارووال کا مذید کہنا تھا کہ پولیس نے نہایت کم وقت محض دس گھنٹوں میں مرکزی ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے لوٹی ہوئی مکمل رقم مبلغ 90لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتار ی کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔