Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • جی ٹی روڈ پشاور پر ٹرک سے 132 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

    جی ٹی روڈ پشاور پر ٹرک سے 132 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

    جی ٹی روڈ پشاور پر ٹرک سے 132 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ایئر پورٹ پر ایک جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔ یہ جرم اس طرح ثابت ہوا جب انسداد منشیات حکام نے پشاور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے آئس نشے کے تقریباً 98 کیپسول اور جی ٹی روڈ میں ٹرک کے اندر چھپائی گئی 132 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پشاور کی مشترکہ کارروائی کی۔اسی کاروائی کے دوران ہی دوران جی ٹی روڈ پشاور پر 132 کلو منشیات ایک ٹرک سے برآمد کی گئی۔یہ جو منشیات برآمد کی گئی اس میں 88 کلو 800 گرام چرس اور 43 کلو 200 گرام افیون شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات ٹرک کے اوپر والے حصےمیں چھپائی گئی تھی۔

    مزید برآں یہ کہ اس واقعے کے مطلق جب پولیس کو پتا چلا تو انہوں نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی تھی۔ مزید تفتیش کرنے پر پولیس کو 2 افراد پر شک ہوا اور وہ ہی ملزمان نکلے۔ایک کا نام نادر خان اور دوسرے کا محمد نواز تھا۔ پولیس ان دونوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

    جبکہ ایک دوسرا جرم جو کہ پشاور ائیرپورٹ پر سر زد ہوا۔ اس میں مسافر کے پیٹ سے 98 آئس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے تھے۔تفتیش سے پتا چلا کہ اس ملزم کا نام جنت گل تھا۔اور یہ بحرین کیلئے جا رہا تھا۔ کہ ایئر پورٹ پر ہی اس کا راز فاش ہو گیا۔اور اس کی اصلیت سب کو پتا چل گئی۔

  • جیکب آباد میں اچانک بم حملے اور فائرنگ کے دوران 1 فرد جاں بحق اور 7 زخمی،

    جیکب آباد میں اچانک بم حملے اور فائرنگ کے دوران 1 فرد جاں بحق اور 7 زخمی،

    جیکب آباد میں اچانک بم حملے اور فائرنگ کے دوران 1 فرد جاں بحق اور 7 زخمی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں مولاداد ریلوے پھاٹک کے قریب اچانک سے بم حملہ ہوا اور پھر اس کے ساتھ فائرنگ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔اور 7 افراد زخمی بھی ہو گئے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ پولیس کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ مولاداد ریلوے پھاٹک کے علاقے میں اچانک سے بم حملہ اور فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہاں سے سرکاری گاڑی گزر رہی تھی۔جب یہ اچانک بم حملہ ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی تو وہاں پر عوام موجود تھی جس کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔اس کے بعد فوری طور جو لوگ زخمی حالت میں تھے ان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔اور ایک بندہ اس واقعے کے دوران جان کی بازی بھی ہار گیا تو اس کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    مزید برآں یہ کہ اس واقعے کی مزید تفتیش کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو اس شخص پر شک ہوا تو انہوں نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے متعلق ابھی مزید شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔اس حادثے میں پولیس اہكار بھی زخمی ہوا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ایک شخص کو حراست مین لیا گیا ہے جو مشکوک تھا، واقعہ میں مرنے والے کی شناخت غلام مصطفیٰ جکھرانی کے نام سے ہوئی

  • فرح،مانیکا،عمران خان خاندان کی کرپشن،توجہ ہٹانے کیلئے بنایا گیا گھناؤنا منصوبہ

    فرح،مانیکا،عمران خان خاندان کی کرپشن،توجہ ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی نے بنایا گھناؤنا منصوبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے عسکری قیادت کے خلاف جارحانہ مہم چلانے کے احکامات جاری کئے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں فرح خان،مانیکا خاندان اور عمران خان کے تانے بانے دستاویزات اور شواہد کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے ہیں جس کے بعد بلیک میلک اور توجہ ہٹانے کے لئے پی ٹی آئی قیادت نے عسکری قیادت کے خلاف نئی اور جارحانہ مہم چلانے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

    عمران خان کی جب سے حکومت گئی ہے تب سے وہ دوبارہ وزیراعظم ہاؤس میں پراجمان ہونے کے لئے بیتاب ہیں، عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جا نہیں رہے تھے گئے تو پھر آنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن یوں لگتا ہے کہ عمران خان اب بنی گالہ کو ہی وزیراعظم ہاؤس کا نام دے دیں کیونکہ ان حالات میں عمران خان نے کرسی جانے کے بعد اداروں پر تنقید کی، عسکری قیادت پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ٹرینڈ چلائے اور تنقید کی، اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ،جیل سے بچنے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے اور سلیم صافی کی بات سچ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ عمران خان اتنے بہادر ہیں کہ لانگ مارچ سے قبل اسلام آباد چھوڑ دیا اور گرفتاری کے خوف کی وجہ سے خیبر پختونخواہ میں چھپ کر بیٹھ گئے، اسکے بعد لانگ مارچ کرنے آئے تو پھر گرفتاری کے خوف سے ہی واپس چلے گئے، اسکے بعد اب بھی گرفتاری کا اتنا خوف ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے عدالت سے ضمانت کروائی ہے،

    فرح گوگی کی کرپشن کے چرچے عمران خان کی حکومت کے جانے سے پہلے ہی شروع ہو چکے تھے، نیب نے بھی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے، فرح گوگی کے ساتھ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی بے نقاب ہونے والے ہیں جنہوں نے حکومت میں رہ کر کرپشن کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا،

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

  • دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی،

    عدالت نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بنا کر دعا زہرا کی عمر کے تعین کرنے اورکیس کی مزید تفتیش کا حکم دیا ہے، مقامی عدالت میں سماعت ہوئی تو عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ظہیر نے اپنے پورے بیان میں کہا کہ لڑکی میرے پاس آئی ،اس پر وکیل مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ظہیر نے اپنے بیان میں کہا تین سال سے دعا رابطے میں تھے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید تحقیقات اورمیڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیتے ہیں عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے سیکرٹری صحت کو لکھیں گے سیکرٹری صحت میڈیکل بورڈ سے متعلق عدالت کو بھی آگاہ کریں بچی کو یہاں لے کر آئیں یا وہاں میڈیکل کرائیں یہ پراسیکیوشن کا مسئلہ ہے

    عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا ہم نے قانون کے مطابق کام کیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سی کلاس کی بات نہیں کررہے صرف عمرکے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ بنارہے ہیں،وکیل نے کہا کہ لاہور میں مجسٹریٹ کے پاس دعا زہرا کے والد اور کزن کے خلاف جعلی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ والد اور کزن نے دعا زہرا اور اس کے شوہر کو ڈرایا دھمکایا دعا نے لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے والد اور کزن کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا سندھ ہائیکورٹ میں بھی والد اور کزن سے متعلق دعا نے کچھ نہیں کہا پولیس کی نگرانی میں دعا کو لاہورسے لا کربیان ریکارڈ کرایا گیا ایسے میں آزادانہ طور پر بیان کیسے ہوسکتا ہے عمر کے تعین سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں 16 سال کا بچہ اگر اپنی مرضی سے بھی کسی کے ساتھ جاتا ہے تووہ اغوا تصور ہوگا، ادرا ریکارڈ کے مطابق جب دعا زہرا گئی تواس کی مر 13 سال 11 ماہ اور کچھ دن تھی

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ بوجھ کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بناکر دعا زہرا کی عمر کے تعین اور کیس کی مزید تفتیش کا حکم دے دیا

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھےمیرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • بیوی کی جانب سے شوہرپر زیادتی کا الزام،شوہر کو عدالت نے بری کر دیا

    بیوی کی جانب سے شوہرپر زیادتی کا الزام،شوہر کو عدالت نے بری کر دیا

    سیشن عدالت لاہور میں اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ ،اپنی بیوی سے زیادتی کا ملزم عابد حسین بری کر دیا گیا

    ملزم کیخلاف اسکی بیوی سونیا بی بی نے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا عدالت نے خاتون کے نکاح نامے پر دستخط درست ثابت ہونے کی روشنی میں ملزم کو بری کیا ،لاہور کی سیشن عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا، ایڈیشنل سین جج میاں شاہ نے ملزم کی بریت کا فیصلہ جاری کیا،

    ملزم عابد حسین کی جانب سے وکیل فیصل باجوہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کیخلاف اسکی بیوی سونیا بی بی نے نکاح سے مکر کر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا سونیا بی بی نے عابد حسین سے شادی کی جس میں سے ایک بیٹی معصومہ بھی پیدا ہوئی بیٹی کی پیدائش کے چند ماہ بعد خاتون کی اپنے آشنا کے ساتھ دوستی ہوگئی خاتون سونیا بی بی نے آشنا کے کہنے پر اپنے شوہر عابد حسین کیخلاف اغواء اور زنا کا مقدمہ درج کروایا

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    ملزم کے وکیل فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ خاتون کا نام گلناز بی بی تھا مگر اس نے نام بدل کر مقدمہ درج کروایا آشنا کی خاطر شوہرکو پھنسانے کیلئے خاتون اپنا شناختی کارڈ نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بار بار نام بدلتی رہی مقدمہ درج کرواتے وقت خاتون نکاح سے انکار کر کے اپنی بیٹی کے بھی ناجائز ہونے کا دعوی کرتی رہی،

    دوران سماعت ملزم کے وکیل فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں خاتون کے نکاح نامے پر انگوٹھوں کے نشانات کے موازنے کے لئے درخواست دی، عدالت نے جب موازنہ کروایا تو خاتون کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا،

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    میرا جسم میری مرضی کا نعرے لگانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    مدعیہ اور پراسکیوشن کی طرف سے ملزم کو بری کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سزا دینے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ خاتون نے مذموم مقاصد کیلئے میاں بیوی جیسے پاک اور مقدس رشتے کو بدنام کیا خاتون نے اپنی ہی پیدا کردہ بیٹی کو بھی ناجائز اولاد ثابت کرنے کی کوشش کی شواہد کے مطابق خاتون اغواء نہیں ہوئی وہ ملزم کی بیوی ہے خاتون اگر علیحدگی چاہتی تھی تو وہ فیملی عدالت سے رجوع کر سکتی تھی مدعیہ کے پاس شوہر سے علیحدگی کا آج بھی قانون راستہ موجود ہے

  • ناروے:ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، 21 زخمی

    ناروے:ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، 21 زخمی

    ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 21 زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے ایک کلب میں داخل ہوکرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور21 زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ فائرنگ کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 1 بجے ناروے کے دارالحکومت کے مرکز میں ایک ہم جنس پرستوں کے بار سمیت تین مقامات پر پیش آیا۔

    پولیس نے حملہ آورکوگرفتار کرکے دو پستول برآمد کرلئے۔ حکام نے کلب پرحملے کو دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا ہے کیونکہ منتظمین نے پولیس کے مشورے پر ہفتہ کی سہ پہر کے لیے پرائیڈ کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے تھے۔

    ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس میں، پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد گرفتار ہونے والا شخص ایرانی نژاد نارویجن شہری تھا جو پہلے پولیس کو معلوم تھا لیکن بڑے جرائم کے لیے نہیں تھا انھوں نے حملے کے سلسلے میں دو آتشیں اسلحے قبضے میں لیے ہیں: ایک ہینڈگن اور ایک خودکار ہتھیار۔

    حملہ آور مشتبہ ریکارڈ کا حامل ہے۔علاقے کو سیل کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے عوام سے حملہ آور سے متعلق معلومات شئیر کرنے کی اپیل کی ہے-

    یونان کا سرکاری نشریاتی ادارہ پیٹرول چوری کرنےکا طریقہ بتانے پرتنقید کی زد میں

  • لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    لاہور کے معروف تجارتی سنٹر عمیر سنٹر مین چورلاکھوں روپے چوری کر کے فرار ہو گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان چوری کر کے فرار ہو رہا ہے، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا

    عمیر سنٹر میں تاجر ظفر اقبال کی ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکان ہے، ملازم محمد شیراز گاہک نہ ہونے پر ساتھ والی دکان میں لڑکے سے باتیں کرنے لگ گیا، اسی دوران اس چور نے ساڑھے پانچ لاکھ روپے، پانچ پانچ ہزار کے نوٹ جوکسی کو دینے کے لیے جمع کر کے رکھے تھے، نکال کر لے گیا۔ تھانہ مستی گیٹ میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مدعی مقدمہ محمد شیراز دکان پر ملازم ہے،

    قبل ازیں لاہور میں منشیات کی ترسیل کا بڑا گروہ پکڑا گیا باغبانپورہ پولیس نے کاروائی کی اور بین الاضلاعی دو منشیات ڈیلر گرفتار کر کے 78 کلو منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا،ملزم عبد الواحد اور مسعود خان کو انٹیلیجنس کاروائی کر کے گرفتار کیا گیا،ملزم عبد الواحد کو گرفتار کر کے 850 گرام چرس برآمد کی گئ، گرفتار ملزم کا ساتھی مسعود خان پشاور سے منشیات کی سپلائی لیکر کر لاہور آیا تھا،ملزم مسعود خان کو گرفتار کر کے 60 کلو چرس، 18 کلو افیون اور اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے،منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

  • شہر قائد سے عورت کی لاش برآمد،

    شہر قائد سے عورت کی لاش برآمد،

    کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں ایک عورت کی لاش ملی جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں واقع ایک علاقے منگھوپیر میں خاتون کی لاش ملی تھی۔ اس لاش کو جب پولیس نے دیکھا تو فوری طور پر تفتیش شروع کر دی اور پھر اس کے بعد پولیس نے فوری طور پر 2 عدد ملزمان کو گرفتار بھی کرنے میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ منگھوپیر کے غلاقے میں کچھ روز پہلے ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی تھی۔ جب اس لاش کو دیکھا تو اس کی تفتیش کی گئی تھی۔ تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ نا صرف اس علاقے سے خاتون کی لاش ملی بلکے اس کے ساتھ اس خاتون کی چھوٹی سی عمر کی بچی بھی ملی تھی۔ یہ بچی روتی ہوئی ملی تھی۔

    اس واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ انویسٹی گیشن ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور پولیس ابھی مزید شواہد اکھٹے بھی کر رہی ہے۔ جس عورت کی لاش منگھوپیر کے علاقے میں ملی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ اس عورت کا نام ممتاز بیگم تھا۔اور اس رہائش منگھوپیر میں نہیں تھی۔جہاں سے اس کی لاش ملی تھی۔ بلکے اس کی رہائش گلشن اقبال میں تھی۔

    مزید یہ کہ قتل ہونے والی عورت کی ماں جو کے شدید غم میں مبتلا تھی۔ اس سے جب پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے داماد پر شک ہے۔ جس کا نام یاسر ہے۔ پولیس نے اس عورت کے بیان پر یاسر کے 2 دوستوں سمیع اور علی کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے جب ملزمان کی تصاویر کو مقتولہ کی چھوٹی عمر کی بچی کو دکھائی تو اس نے بھی پہچان لیا تھا۔ مزید یہ کہ ایس ایس پی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم سمیع مقتولہ کے شوہر یاسر کا دوست تھا۔ اور بعض اوقات اس کے گھر پر پایا جاتا تھا ۔ پولیس واقعے کی ابھی مزید اور بھی تحقیقات کررہی ہے۔

  • کراچی شہر قائد میں اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کیا گیا۔

    کراچی شہر قائد میں اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کیا گیا۔

    کراچی شہر قائد میں اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں پاکستان کسٹمز اور اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بہت سی کامیاب کارروائیوں میں 17 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کرلی گئیں۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ اے ایس او ٹیم نے بروز جمعرات کو ایک خفیہ اطلاع پر کراچی میں واقعہ ایک علاقہ اورنگی ٹاؤن میں موجود ایک گودام ہے۔جس پر بروز جمعرات کو چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس چھاپے سے اسمگل شدہ 14 ہزار کلوگرام کمبل کے 217 کاٹن برآمد کیے گئے تھے۔اور اس کی تفتیش کرنے پر پتا چلا کہ ان کی مالیت 2 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

    مزید برآں یہ کہ اس تمام واقعے سے مطلق حکام کی طرف سے مختلف کاروائیوں میں 15 کروڑ روپے مالیت کی اشیا ضبط کی تھی۔جن میں یہ درج ذیل اشیا شامل تھی۔ اسمگل شدہ گاڑیاں، کوکنگ آئل اور مضرصحت چھالیہ وغیرہ ۔اس واقعے کے بعد اب وہاں پر موجود لوگ اب مزید تحقیق کرنے میں مصروف ہیں۔

  • تعلیمی اداروں میں زندہ کتوں کو چیر پھاڑ کر ان پر مختلف تجربات کئے جانے کا انکشاف

    تعلیمی اداروں میں زندہ کتوں کو چیر پھاڑ کر ان پر مختلف تجربات کئے جانے کا انکشاف

    تعلیمی اداروں میں زندہ کتوں کو چیر پھاڑ کر ان پر مختلف تجربات کئے جانے کا انکشاف

    راولپنڈی اسلام آباد کے متعدد تعلیمی اداروں کے مخصوص تجربہ گاہوں میں زندہ کتوں کو چیر پھاڑ کر ان پر مختلف تجربات کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    بے زباں جانوروں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والوں میں یونیورسٹی انتظامیہ، سٹاف اور طلباء بھی ملوث نکلے۔یونیورسٹی کے اہلکار موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آوارہ کتوں سمیت پالتو کتوں کو بھی اغواء کرکے یونیورسٹی کے تجربہ گاہ میں منتقل کرتے ہیں۔جہاں انہیں تیز دھار آلے سے چیرتے ہوئے ایک ایک کتے پر دس سے زائد تجربات کئے جاتے ہیں۔اس امر کا انکشاف اس وقت ہوا جب تھانہ آئی نائن پولیس نے سیکٹر آئی ایٹ ون سے اسی طرح اغواء کئے گئے پالتو کتے کی مالکن کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

    سیکٹر آئی ایٹ ون کی رہائشی نویدہ عاصم نامی خاتون نے پولیس تھانہ آئی نائن کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ یکم جون 2022ء کو دن ایک سے دو بجے کے درمیان آئی ایٹ ون مغل مارکیٹ کے پاس سے میرے پانچ پالتو کتوں میں سے ایک کتا لاپتہ ہوگیا۔جب میں نے مارکیٹ جاکر لوگوں سے پوچھا تو عینی شاہدین نے بتایاکہ دو لڑکے جنہوں نے لیب کوٹ پہن رکھے تھے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے نے ایک کتے کو پکڑا اور ساتھ لے گئے۔میں نے جانوروں کی حقوق پر کام کرنے والوں کو صورتحال سے آگاہ کیا جوکہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔مزید تفتیش سے پتہ چلا کہ کتے کو اغواء کرنے والے ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے طالب علم ہیں۔اور یہ بھی پتہ چلا کہ یہ ایک عرصے سے اپنے خطرناک تجربوں کے لئے کتوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں اور زندہ حالت میں چیر پھاڑ کرتے ہیں جوکہ جانوروں پر ناقابل برداشت ظلم ہے۔جب ہم یونیورسٹی کے اندر داخل ہوئے اور آپریشن تھیڑ تک پہنچے تو وہاں پندرہ سے بیس کتوں کو انتہائی زخمی حالت میں قید دیکھا۔ان کے پیٹ غیرانسانی طریقے سے چیرے پھاڑے گئے تھے۔ سرجری کے بعد ان کے منہ اور ٹانگیں بندھے ہوئے تھے۔جہاں ہمارا کتا بھی ایسی ہی حالت میں موجود تھا۔ہمارے شور شرابے پر یونیورسٹی کا سٹاف اکٹھا ہوگیا اور ہمیں ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بعدازاں ڈاکٹر عارف، عرفان یوسف، اکرم نیازی،کاشف نے ہمیں دفتر لے جاکر یقین دہانی کروائی کہ دوبارہ یہاں پر کتوں کے ساتھ ایسی زیادتی نہیں ہوگی اور آپ کے کتے کے ساتھ باقی کتوں کو بھی زخم بھرنے کے بعد آپ کی مرضی سے چھوڑ دیا جائے گا۔ لہٰذا یونیورسٹی انتظامیہ اور سٹاف کی طرف سے اعتراف جرم کرنے پر ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔تھانہ آئی نائن پولیس نے 18جون 2022ء کو مقدمہ نمبر 815/22 بجرم 379 درج کرلیا ہے۔مدعیہ مقدمہ نویدہ عاصم نے رابطہ پر بتایاکہ ایریڈ یونیورسٹی کے علاوہ دیگر یونیورسٹیز میں بھی جانوروں کے ساتھ یہ ظلم ہو رہاہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے زخمی کتوں کو ہمارے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بعدازاں کراچی سے تعلق رکھنے والی نامعلوم خواتین کے حوالے کر دیا گیا۔ان ظالموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

    آئی ایٹ ون مغل مارکیٹ سے پالتو کتے کو اغواء کرنے کے واقعہ کے عینی شاہد کا کہناہے کہ دو نوجوان لڑکے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے۔لڑکوں نے لیب کوٹ پہن رکھا تھا۔ایک لڑکے نے کتے کو پکڑا اور اس کے منہ پر کچھ رکھا۔جس کے بعد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیم کے عہدیداروں کا کہنا تھاکہ اس واقعہ کے بعد کمشنر راولپنڈی کے دفتر جاکر بھی شکایت کی۔جس پر کمشنر راولپنڈی کا بھی یہی کہنا تھاکہ زندہ اور تندرست کتوں کا یونیورسٹی کے تجربہ گاہوں میں سرجری کرنا قانوناً جرم ہے۔اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔