Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا-

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

    ایران میں ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ،2 پائلٹ ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران میں ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے ایران کی سرکاری ائرنا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ F7 لڑاکا طیارہ منگل کو اصفہان شہر سے 200 کلومیٹر (124 میل) مشرق میں انارک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو ایرانی پائلٹ ہلاک ہو گئے-

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ایران کا فضائی تحفظ کا ریکارڈ خراب ہے، بار بار کریش ہونے کے ساتھ، بہت سے ہوائی جہاز 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے خریدے گئے تھے اور دیکھ بھال کے لیے اسپیئر پارٹس کی کمی تھی۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ،18 کمسن طالبعلم اور ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک

  • پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    تھانہ انقلاب پشاور کی حدود میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے بہادر اور ایماندار پولیس آفیسر آر آئی ایف آر پی سحر گل خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے

    سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ پشاور میں فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سحر گل شہید ہو گئے انسپکٹر سحر گل بچوں کوا سکول لے کر جارہے تھے،ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کا جائے وقوعہ کا دورہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ان کے ہمراہ موجود تھے "ایس ایس پی آپریشنز” کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے

    وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا پولیس کے سب انسپیکٹر سحر گل کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے، اور کہا ہے کہ اپنے بچوں کو سکول سے لینے جانے والے والد کی شہادت پر بے حد دکھ ہے وزیراعظم شہبازشریف نے شہید پولیس اہل کار کے اہل خانہ اور بچوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر بڑھتے ہوئے حملے تشویشناک ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر توجہ دیں شہید پولیس سب انسپیکٹر کو شہدا پیکج دیا جائے، بچوں کی تعلیم اور اہل خانہ کی کفالت یقینی بنائی جائے ،وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور مشیر انجینئر امیر مقام کو شہید پولیس اہلکار کے لئے مالی معاونت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

  • پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری کے قریب سے تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے، بعد ازاں زبیر نیازی کو چھڑوا لیا گیا، زبیر نیازی کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کرکے تشدد بھی کیا گیا،وکلا اور یوتھ ونگ کے کارکنوں نے مجھے چھڑوا لیا

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے-لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد آنے دیا جائے، دیکھیں کتنا دم ہے، کب تک بیٹھتے ہیں۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس ڈی چوک میں جنم لیا تھا عمران کی سیاست اسی ڈی چوک میں ختم ہوگی۔

    مریم نواز نے لاہور میں کانسٹیبل کی موت کا ذمے دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرسی کی ہوس میں بے چین عمران کو چاہیے کہ قوم کے بیٹوں کو گرمی اور لو میں سڑکوں پر لانے سے پہلے اپنے بیٹوں کو لندن سے بلوائیں اور فرنٹ لائن پر کھڑا کریں۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پنجاب لاہور پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا ہے مقدمہ درج کرلیا گیا یہ نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے یہ ارادے ہیں-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گولیوں،شیلنگز اور آنسو گیس سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ جمع کر رکھا ہے-

    واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری زبیر نیازی کے گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے دعویٰ کیا ہے کہ زبیر نیازی کے گھر سے ایس ایم ایم جی گن کے 96 میگزین اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں-

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد سہیل چوہدری کے مطابق یہ اسلحہ گزشتہ رات کو برآمد کیا گیا لانگ مارچ کےلیے نیا اسلحہ استعمال ہوناتھا ہم الرٹ ہیں، نقص امن کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کیاگیا لانگ مارچ کو قانونی طریقے سے ڈیل کریں گے -انہوں نے کہا کہ لاہورسے جانیوالی موٹروے بند کردی گئی تھی اہلکار کی شہادت اوراسلحہ ملنے پرسرچ آپریشنز کیے گئے ہمارے کانسٹیبلز فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے مظاہرین سے درخواست کریں گے کہ قانون کے مطابق احتجاج کریں-

    دوسری جانب ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے زبیر نیازی، بجاج نیازی نے کہا کہ اسلحہ کی دکان ہے ،گھرسے نہیں اٹھایا گیا، پولیس کا الزم بے بنیاد ہے،اسلحہ اور دکان کے تمام دستاویزات موجود ہیں میں سات بج کر بیس منٹ سے گھر سے نکلا ہوں، بے بنیاد بات کی گئی،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں لاہور پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا،سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے ،یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہےثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کاررواں نہیں مسلح لشکر کشی ہے عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردیں

    ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بچاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا تو اسلحہ برآمد کیا گیا،برآمد ہونے والا اسلحہ جدید ہے، عمران خان وہاں چھپے ہیں جہاں ان کی اپنی حکومت ہے،عمران خان سرکاری وسائل پر زندگی بسر کررہے ہیں،

    اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس نے یہ اسلحہ آج ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے گھر سے برآمد کیا ہے یہ اسلحہ کہاں سے آیا اور کس لئے اکٹھا کیا گیا؟ لاہور پولیس کو تفصیلات بتانی چاہئیں

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

  • وسیم اکرم پلس کے کارنامے سامنے آنے لگ گئے،200 سے زائد گھر مسمار کروا کر زمینوں پر قبضہ کر لیا

    وسیم اکرم پلس کے کارنامے سامنے آنے لگ گئے،200 سے زائد گھر مسمار کروا کر زمینوں پر قبضہ کر لیا

    وسیم اکرم پلس کے کارنامے سامنے آنے لگ گئے،200 سے زائد گھر مسمار کروا کر زمینوں پر قبضہ کر لیا

    ڈیرہ غازیخان ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کارنامے سامنے آنا شروع ہو گئے، وزیراعلیٰ بننے کے پانچ روز بعد ہی آبائی علاقے میں غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا،وزیراعلیٰ بننے کے 5 روز بعد ساکرموڑ منگروٹھہ روڈ پرسرکاری مشینری کی مدد سے دھاوابول کر200 سے زائد گھرمسمارکرکے پٹرول پمپ سمیت 80 مربع زمین پرقبضہ کرلیا،پٹرول پمپ کوپنجاب پولیس کی چوکی میں تبدیل کردیا گیا،زمین پر قبضہ برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کی حدودمیں بارڈرملٹری پولیس کا تھانہ بنا دیا گیا،سردارعثمان خان کا دعویٰ ہے کہ یہ ہماری خاندانی زمین تھی جس پرقیصرانی قبیلے کے لوگ زبردستی قابض تھے ،ہم نے عدالت سے مقدمہ جیت کراپنارقبہ واگذارکرایا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں سابق وزیراعلی سردارعثمان خان بزدارکے دادا سردارپائند خان بزدارنے یہاں کے مقامی پنچائتی جرگہ میں تسلیم کیا اورلکھ کر دیا تھا کہ اس رقبہ پربزدارقوم کاکوئی حق نہیں ہے اورانہوں نے اس پر قیصرانی قبیلے کا حق ملکیت تسلیم کیا۔

    ڈیرہ غازیخان تحصیل تونسہ شریف سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی سردارعثمان احمد خان بزدار نے 21 اگست 2018ء کوبطوروزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھایا تھا،جسے سابق وزیراعظم عمران خان نے وسیم اکرم پلس قراردیا تھا نے محض وزیرااعلیٰ بننے کے 5روزبعد ساکرموڑمنگروٹھہ روڈپرسرکاری مشینری کی مددسے دھاوا بول کر قیصرانی قبیلے کے 200 سے زائد گھروں پرمشتمل آبادی کومسمارکرا دیا اورساتھ ہی پٹرول پمپ سمیت 80 مربع زمین پرقبضہ کرلیا۔پٹرول پمپ کو پولیس چوکی میں تبدیل کردیاگیا۔قیصرانی قبیلے کے لوگوں کا کہنا ہے قبضہ کی گئی زمین ان کی ملکیت ہے ،جبکہ بزدارکہتے ہیں کہ یہ زمین ہماری ہے کیونکہ ہم نے اس زمین کا کیس عداکت سے جیتا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس علاقہ میں جنتا زمین قبضہ میں لی ہے اس کے مقابلے میں اس علاقہ میں ان کی اتنازمین نہیں ہے،قبضہ شدہ سینکڑوں کنال زمین قیصرانی قبیلے کے غریب مزدوروں کی ہے جس پرسردارعثمان بزدارنے وزیراعلیٰ بننے کے فوراََ بعد بزورِطاقت قبضہ کرلیا۔

    ساکرموڑپنجاب پولیس کی حدودمیں واقع ہے یہاں پرسابق وزیراعلی عثمان بزدار نے سرکاری وسائل کا ناجائزفائدہ اٹھایا،اس قبضہ شدہ رقبہ پر اپنا قبضہ مستحکم اورحفاظت کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی حدود میں کروڑوں روپے خرچ کرکے بارڈر ملٹری پولیس کی ایک نئی چیک پوسٹ تعمیرکی گئی جسے بعدمیں بی ایم پی تھانہ ساکرمیں تبدیل کردیا گیاجہاں ایس ایچ اوسمیت نفری بھی تعینات کردی گئی۔ تمن قیصرانی میں بنائے گئے غیرقانونی بی ایم پی تھانہ کی حدودبنانے کیلئے چار موضعے شامل کئے ،اس علاقہ مین اثراورقبضہ شدہ زمین کی حفاظت کومدنظررکھتے ہوئے تمن بزدارکے دوموضع جات شامل کئے گئے تاکہ تمن بزدارسے تعلق رکھنے والے بی ایم پی اہلکاراورایس ایچ اوتعینات کئے جاسکیں ،اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے علاقہ میں بی ایم پی کاتھانہ بنانا بھی قواعدوضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔بی ایم پی تھانہ بننے کے باوجود سردارعثمان خان بزدارکواس علاقہ میں ایک مستقل رہائش کی ضرورت تھی کیونکہ انہیں معلوم تھاکہ وزارت اعلی کی کرسی کسی بھی وقت چھن جائے گی تواس ضرورت کوپوراکرنے کیلئے سب پہلے بی ایم پی رسالداروں کی دواضافی سیٹیں پیداکی گئیں ان میں سے ایک سیٹ پراپنے چھوٹے بھائی عمرخان بزدار کوترقی دیکر رسالداربنا دیا کیونکہ اس نے بطور رسالدارتمن بزدارمیں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینا تھی توتھانہ ساکرکے ساتھ بی ایم پی رسالدار کی رہائش کیلئے سرکاری فنڈزکا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ایک عالی شان عمارت بنوانے کے احکامات دئے گئے تا کہ اقتدارجانے کے بعد قیصرانی قبیلے کے لوگ سرنہ اٹھا سکیں اوراگروہ اپنی زمین کا قبضہ چھڑانا چاہیں توبذریعہ بی ایم فورس جوکہ رسالدار (جس کاگریڈ ایک ڈی ایس پی کے برابرہوتا ہے)کی زیرکمان ہوتی ہے اسے بروقت اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیاجاسکے۔

    ذرائع کابتاناہے کہ جس زمین پرقبضہ کیا گیا وہ قدرتی معدنیات سے مالامال ہے۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس رقبہ کی آبپاشی کی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے کسی آبادی کے نام پرایک واٹرسپلائی سکیم منظورکرائی گئی جوکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیرہ غازیخان نے تعمیرکی،کیونکہ رہائشی گھروں کی آبادی توپہلے مسمارکردی گئی تھی ،اس نئی تعمیرشدہ واٹرسپلائی سکیم سے پانی کی سپلائی کیلئے کوئی ایک گھربھی موجودنہیں ہے تویہ واٹرسپلائی صرف زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی۔تونسہ سے ساکرموڑتک کا فاصلہ 9 کلومیٹر ہے ،اس قبضہ شدہ رقبہ کی ویلیوبڑھانے اوراپنی آمدورفت میں آسانی کیلئے37 کروڑروپے کی لاگت سے بہترین 9 کلومیٹرلمبی نئی کارپٹ سڑک بنوائی گئی۔

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سردارعثمان خان کے ایک داداسردارپائندخان بزدارنے مقامی پنچائتی جرگہ میں لکھ کردیا تھاکہ یہ زمین بزدارقوم کی نہیں ہے اوراس زمین پرقیصرانی قبیلے کاحق ملکیت تسلیم کیاتھا۔سردارعثمان بزدارکا خاندان مسلسل پرپیگنڈہ کررہاہے کہ ہم لوگ کمزورتھے توہماری زمینوں پر قیصرانیوں نے قبضہ کرلیاتھا،یہاں یہ سوال پیداہوتا ہے کہ کیا چیف سردارکمزورہوتا ہے ؟سردارعثمان خان بزدار کے والد سردارفتح محمد خان بزدارجنرل ضیاء الحق کے دورِ حکومت میں مجلسِ شوراکے رکن تھے ،کئی بارممبرپنجاب اسمبلی رہے اورخودعثمان خان بزدار دوبارتحصیل ناظم رہے ،اس کے علاوہ 2013سے 2018 تک مسلم لیگ ن کے دورِحکومت میں اِس علاقہ کے سیاہ وسفیدکے مالک تھے ،سوچنے کی بات تویہ ہے کہ اتنا کچھ اختیارات حاصل ہونے کے باوجودسابق وزیراعلیٰ سردارعثمان خان بزدارغریب دیہاڑی دارمزدورطبقہ سے اگران کارقبہ ہوتا توکیا ایسے لوگوں سے واگذارنہیں کراسکتے تھے۔

    پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

  • ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

    ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

    کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا۔

    حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنےوالی آگ کو کنٹرول کرلیاگیاہے، آگ سے وسیع رقبے پر پھیلے چلغوزہ اور زیتون کے جنگلات کو نقصان پہنچاہے۔

    آگ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سےبھجا ئی گئی ہے اورآگ پر قابو پانے میں برادراسلامی ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ کافی مدد گار ثابت ہوا ۔جبکہ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔نقصان کاجائزہ لینے کےلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بلوچستان: جنگلات میں لگی آگ پھیلنے لگے، کئی افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں‌بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں ایک اور مقام پر آگ بھڑک اٹھی، ایک ہفتے کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے

    اس سے پہلے سرکاری حکام کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر شیرانی کے جنگلات لگی آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھی متعلقہ اداروں کو فوری طور اقدامات کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    حکام کے مطابق محکمہ جنگلات، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ محکمے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی میں مصروف عمل تھے، آگ پر قابو پانے کی مؤثر سرگرمیوں اور اقدامات کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جارہےتھے۔

    واضح رہے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 روز قبل جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کے دیگر علاقوں میں آگ لگنے سے متعلق تخریب کاری سمیت دیگر وجوہات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • ایران میں ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ،2 پائلٹ ہلاک

    ایران میں ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ،2 پائلٹ ہلاک

    تہران: ایران میں ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : ایران کی سرکاری ائرنا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ F7 لڑاکا طیارہ منگل کو اصفہان شہر سے 200 کلومیٹر (124 میل) مشرق میں انارک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو ایرانی پائلٹ ہلاک ہو گئے-

    ایران کا پاسداران انقلاب کےسینئیر کرنل کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام

    اصفہان صوبے کے ایک اہلکار نے ائرنا( آئی آر این اے) کو بتایا، "جیٹ کا مشن شوٹنگ کی مشق کرنا تھا لیکن صبح 8:30 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کا فضائی تحفظ کا ریکارڈ خراب ہے، بار بار کریش ہونے کے ساتھ، بہت سے ہوائی جہاز 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے خریدے گئے تھے اور دیکھ بھال کے لیے اسپیئر پارٹس کی کمی تھی۔

    پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

    فروری میں، ایرانی فوج کے زیر استعمال ایک F5 جیٹ شمال مغربی شہر تبریز میں ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا-

    طیارہ جس اسکول کے قریب زمین پر گرا، وہ اس وقت بند تھا، جبکہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص ایک پیدل چلنے والا شہری تھا جو طیارہ حادثے کی زد میں آگیا تھا-

    فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

  • لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں
    اسلام آباد میں متحرک کارکنان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے پی ٹی آئی کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو موصول ہو گئی ہیں، پی ٹی آئی کے متحرک کارکنان کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے

    حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے ہیوی پلان سامنے آیا ہے،اسلام آباد انتظامیہ نے دیگر صوبوں بھاری نفری مانگ لی پی ٹی آئی کے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 8ہزار پنجاب پولیس طلب کی گئی ہے،پنجاب سے 2 ہزاربلوا فورس بھی طلب کی گئی ہے،ایف سی کے5ہزار افسران واہلکاران طلب کئے گئے ہیں سندھ سے 2 ہزار نفری طلب کی گئی ہے، صوبوں سے 100 قیدی ویگنیں طلب کی گئی ہیں،مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی طلب کئے گئے ہیں، تمام صوبوں کی نفری مکمل کمانڈ سسٹم سمیت طلب کی گئی ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت سے اپنی تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوادیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گزشتہ شب سے پولیس پنجاب اور سندھ میں متحرک ہو گئی ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے، کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،کارکنان کی گرفتاریاں کی گئیں، اس دوران لاہور میں افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا، چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے اور وہ فوری الیکشن چاہتے ہیں، تا ہم حکومتی اتحادی جماعتیں الیکشن نہیں چاہتی، سابق صدر آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کی جانب جائیں گے لیکن پہلے اصلاحات کریں گے، اصلاحات سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے، اب موجودہ حکومت 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، عمران خان نے بھی 25 مئی کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان کشمیر ہائی وے پر دھرنا دیں گے،

    لانگ مارچ، حکومت کا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

    معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

    آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سے استفسار

    پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

  • ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    لاہور: ماڈل ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف ایکٹیوسٹ کیخلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقہ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کیخلاف پولیس کےکریک ڈاؤن کےدوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا-

    اب يہ وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا، مریم نواز

    کانسٹیبل کمال احمد کو سینے پر گولی لگی، زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے لاہور جنرل ہستپال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا پوسٹ مارٹم کے بعد نماز جنازہ کا علان کیا جائے گا-

    پولیس ریکارڈ کے مطابق کانسٹیبل کمال گرین ٹاون بلاک نمبر 3 کا رہائشی تھا کانسٹیبل کمال تھانہ ماڈل ٹاون میں فراض سرانجام دے رہا تھا کانسٹیبل کمال احمد ماڈل ٹاؤن میں تعینات تھا کمال احمد نے اپریل 2007 میں پولیس فورس جوائن کی تھی انہوں نے سوگواران میں 3 بیٹے 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

    وزیراعظم کی آج جے یو آئی کے ارکان پارلیمنٹ کو ظہرانے کی دعوت،ن لیگ کا اجلاس بھی…

    ڈی آئی جی آپریشنز بھی جنرل ہسپتال پہنچےڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا کہ ماڈل ٹاون سی بلاک 112 میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ ساجد بخاری کے گھر کریک ڈاؤن کیا گیا، ریڈ پر مزاحمت کی گئی اور چھت سے2 فائر کیے گئے جواہلکا رکےسینے میں لگے، انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور اہلکار کو شہید کرنے والے کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا-

    ساجد بخاری

    ‏بریکنگ نیوز، پولیس حماد اظہر کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے حمزہ شہباز نے ہلاک ہونے والے اہلکار کے ورثاسے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ فائرنگ کرنے والے افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا قانون ہاتھ میں لینے والو ں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

    عکرمہ بخاری
    پولیس نے ملزمان ساجد بخاری اور اسکے بیٹے اکرمہ کو گرفتار کر لیا اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ باپ بیٹا فائرنگ کا اعتراف کررہے ہیں، فرانزک کے بعد قاتل کی نشاندہی ہو جائے گی-

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے بوقت1:40 بجے رات بسلسلہ سرچ آپریشن کرایہ داری کیا گیا جب سی بلاک میں سید ساجد حسین بخاری کے گھر بیل دی گئی تو ساجد حسین نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا اس وقت میرے گھرکیوں آئے ہو ؟-

    ایف آئی آر کے مطابق جوابا پولیس نے بتایا کہ ہم کرایہ داری کے سلسلے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں جس پر دونوں باپ بیٹا طیش میں آگئے اور پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ساجد حسین نے اپنے بیٹے عکرمہ کو کہا کہ پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرو جس پر عکرمہ نے جان سے مار دینے کی نیت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جو ایک فائر گھر کے باہر کھڑے کا نسٹیبل کمال احمد کو سینے پر دائیں جانب لگا کمال احمد زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا ساجد حسین نے بھی اپنے دستی اسلحہ سے پولیس پر فائر نگ کہ جو ایک فائر سرکاری گاڑی نمبر LEG-1914 پر بھی لگا ہم نے سرکاری گاڑی اور دیوار کی اوٹ لے کر جانیں بچائیں-

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق عکرمہ بخاری اور سید ساجد حسین بخاری نے پولیس پر حملہ آور ہو کر جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کر کے سرکار میں مزاحمت کرنے اور کانسٹیبل کمال احمد کو قتل کرکے سرکاری گاڑیبکو نقصان پہنچا کر اررکاب جرم 302/34/324/186/353/427ATA ت پ کا کیا ہے –

  • لال حویلی کے باہر سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑیاں، شیخ رشید ڈر گئے

    لال حویلی کے باہر سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑیاں، شیخ رشید ڈر گئے

    لال حویلی کے باہر سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑیاں، شیخ رشید ڈر گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کے لئے گاڑیاں آ گئی ہیں

    شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سرکاری نمبر پلیٹ والی چار گاڑیوں میں سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار میرے گھر کے باہر مجھے گرفتار کرنے آگئے ہیں۔ میں گھبرانے والا نہیں، پنڈی کے لوگ، پاکستان کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں، لال حویلی سے ہم لانگ مارچ کے لئے نکلیں گے، چار گاڑیاں کھڑی ہیں لال حویلی کے باہر

    واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف توہین مسجد نبوی کا مقدمہ درج ہے، شیخ رشید موجودہ حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک ہونے جا رہے ہیں، شیخ رشید کے بھتیجے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تا ہم اسکی ضمانت ہو گئی ہے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

  • الرحمان گارڈن کے مکینوں کو سوسائٹی انتظامیہ والے لوٹنے لگے،شہریوں کی دہائی

    الرحمان گارڈن کے مکینوں کو سوسائٹی انتظامیہ والے لوٹنے لگے،شہریوں کی دہائی

    الرحمان گارڈن کے مکینوں کو سوسائٹی انتظامیہ والے لوٹنے لگے،شہریوں کی دہائی

    لاہور اور فیروزوالا کے حدود میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی الرحمان گارڈن فیز 2 میں سوسائٹی مالکان کا گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ الرحمان گارڈن کے رہائشیوں کو کروڑوں کا چونا

    الرحمان گارڈن فیز ٹو کے رہائشیوں نے الرحمان گارڈن فیس 2 کے ہیڈ آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا، الرحمان گارڈن کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کے پرائیویٹ بجلی کے پاور پلانٹس سے جو بجلی سوسائٹی کے رہائشیوں کو دی جا رہی ہے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا جس کی وجہ سے رہائشیوں کا جینا محال ہو چکا ہے 3 مرلہ کے گھر کا بجلی کا بل 40 سے 50 ہزار تک آنے لگا الرحمان گارڈن کے رہائشی اپنے کروڑوں کے گھر چھوڑ کر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں

    مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمیں واپڈا کا ریٹ دے دیں بجلی کا، لاکھوں روپے لگا کر پراپرٹی خریدی اب یہاں رسوا کیا جا رہا ہے ،بجلی رحمان گارڈن والے خود دے رہے لیکن اس میں پی ٹی وی کی فیس بھی شامل ہے، ایسا کیون، ہزاروں روپے بجلی کے نام پر بٹورے جا رہے ہیں، جب کوئی بات کرتا ہے تو ہمیں گالیاں دی جاتی ہیں ہماری زندگی مشکل بنا دی گئی ہے، کسی قسم کا کوئی تحفظ نہیں ہے

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت