Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پیرس: چیکنگ کیلئے روکنے پر قطر کے سفارت خانے پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

    پیرس: چیکنگ کیلئے روکنے پر قطر کے سفارت خانے پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں قطر کے سفارت خانے کے مرکزی درازے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : "روئٹرز” کے مطابق پیر کو پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفترسے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پیرس میں قطر کے سفارت خانے میں پیر کو علی الصباح مارا جانے والا شخص ایک سیکورٹی گارڈ تھا جبکہ تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر اس واقعہ کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح 6:30 بجے کے قریب پیش آیا جب ملزم سفارتخانے میں داخل ہوا اور اس نے سیکیورٹی گارڈ سےجھگڑے کے بعد گھونسوں سے وار کیا مکا لگنے سے سیکیورٹی گارڈ زمین پر گر گیا اور سر روڈ سے ٹکرانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ قتل کی گنتی پر آج تفتیش شروع کر دی گئی ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کوئی ہتھیار استعمال کیا گیا تھا "گارڈ کی موت کے حالات کا ابھی تک قطعی طور پر تعین ہونا باقی ہے۔

    پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

    پیرس کے دفتر استغاثہ نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے واردات سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک افسر کے مطابق پولیس اس واقعہ کی قتل کے رخ سے تحقیقات کر رہی ہے-


    سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک گھناؤنے اور بلا جواز جرم میں پیر کی صبح پیرس میں قطری سفارت خانے کے ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔


    سفارت خانے نے ٹویٹر پر کہا کہ ہم تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور مقتول کے خاندان کی رازداری کے احترام کی اپیل کرتے ہیں۔ سفارت خانہ اس جرم کے بعد اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مقتول کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے-

    اخبار لی پیرسین نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو سفارت خانے کے اندر ایک شخص کو ہلاک کیا گیا تھا۔

    بھارت:انتہاپسند ہندووں نے مسلمان ہونے کے شبے پر بزرگ کو تشدد سے ہلاک کردیا

  • اوکاڑہ سے لاپتہ ہونے والی بچی ورثا کے حوالے

    اوکاڑہ سے لاپتہ ہونے والی بچی ورثا کے حوالے

    اوکاڑہ سے لاپتہ ہونے والی بچی ورثا کے حوالے

    نولکھا اور شاہدرہ پولیس کے احسن اقدام نولکھا پولیس نے کاروائی کرتے اوکاڑہ سے لاپتہ ہونے والی بچی کو بحفاظت ورثا سے ملوا دیا

    شاہدرہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیا، شاہدرہ پولیس کو 3 سالہ بچے فرحان کے اغواء کی کال اور درخواست موصول ہوئی شاہدرہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے 3 سالہ فرحان کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں ,ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کے ساتھ نرمی اور محبت سے پیش آئیں, جرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر ایس ایچ او نولکھا اور شاہدرہ سمیت ٹیم کو شاباش دی گئی

    قبل ازیں ہنجروال میں 3 سالہ بچے کے اغواء کا معاملہ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے حکم پر ہنجروال پولیس نے چند گھنٹوں میں بچہ کو تلاش کر کے ورثاء سے ملوا دیا، 03 سالہ ارحم گھر سے چیز لینے کے لئے نکلا ، راستہ بھٹک جانے کی وجہ سے گم ہو گیا تھا،بچے کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا، بچہ ملوانے پر والدین نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا،

    قبل ازیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے ڈی ایس پی عیون اختر کو چیف کمپلینٹس آفیسر تعینات کر دیا،چیف کمپلینٹس آفیسر کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کو انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانا ہے، چیف کمپلینٹس آفیسر نے خواتین سمیت 14 شہریوں کی شکایات سنی اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ،شہری علی رضا کی ناقص تفتیش پر سمن آباد تھانہ کے انویسٹی گیشن آفیسر کیخلاف درخواست سامنے آئی، چوہنگ سے آئے شہری اسلم نے موٹرسائیکل برآمد نہ کروانے پر کمپلین کی،شہری عامر مشتاق نے موبائل چوری کے ملزمان نہ پکڑنے پر انویسٹی گیشن لاری اڈا کیخلاف درخواست دی،شہری عدنان نے تھانہ غالب مارکیٹ کے تفتیشی افسر کیخلاف کرپشن کی شکایت کی

    چیف کمپلین آفیسر کی تجویز پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بعد از انکوائری تفتیشی آفیسر کو سسپنڈ کلوز لائن کر دیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ،کامران عادل کا کہنا ہے کہ کرپشن،مس کنڈکٹ،شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں، دفتری سٹاف مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت رابطہ کر سکتے ہیں بہترین سروس ڈیلیوری،شہریوں کی دادرسی اولین ترجیح ہے،

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

    فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

    منیلا: فلپائن میں ہائی اسپیڈ فیری میں آتشزدگی میں 5 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے ” سی این این” کے مطابق کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ پیر کو 134 افراد کو لے جانے والی تیز رفتار فلپائنی فیری میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں، سات مسافر ابھی تک لاپتہ ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لوگوں کی ننید کا دورانیہ کم ہو گیا

    فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ساحلی علاقے میں تقریباً 60 کلومیٹر (37 میل) مشرق میں پورٹ کوئزن کے قریب مسافر بردار جہاز میں ریئل کی بندرگاہ پر پہنچنے سے عین قبل خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ کشتی میں 134 افراد سوار تھے۔

    اس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے پولیلیو جزیرہ چھوڑا تھا اور صبح 6:30 بجے ایک تکلیف دہ کال کی تھی۔

    کوسٹ گارڈ کے مطابق آتشزدگی میں 5 خواتین سمیت 7 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک اور 23 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں بقیہ مسافروں کو بحفاظت نکا لیا گیا۔

    آئندہ دنوں میں مختلف ممالک میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں،ڈبلیو…

    کوسٹ گارڈ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ لائف واسکٹ میں لوگ سمندر میں تیرتے ہوئے بچاؤ کے منتظر ہیں، جب کہ کچھ کو علاقے میں ایک کارگو جہاز کے ذریعے محفوظ مقام پر لے جایا گیا ہے آگ اور گہرے دھوئیں نے دو منزلہ مسافر بردار جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
    https://twitter.com/coastguardph/status/1528608587408216064?s=20&t=e2qdzKp7hpyRF8W-coND9w
    مسافر بردار جہاز میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا تاہم ساڑھے سات ہزار سے زائد جزیروں پر مشتمل فلپائن میں بارانی کے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    جب اوور لوڈ مسافر فیری ڈونا پاز دارالحکومت منیلا کے جنوب میں منڈورو جزیرے کے قریب ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

    1987 میں گنجائش زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈونا پازکے دارالحکومت منیلا کے جنوب میں منڈورو جزیرے کے قریب ایک آئل ٹینکر سے تصادم میں 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک

  • ملزمان اغوا کر کے کیا چاہتے تھے؟ِ طالبہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا

    ملزمان اغوا کر کے کیا چاہتے تھے؟ِ طالبہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا

    ملزمان اغوا کر کے کیا چاہتے تھے؟ِ طالبہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے اغوا ہرنے والی طالبہ کا بیان سامنے آیا ہے

    طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم عابد یا اسکے کسی بھی ساتھی نے کوئی غلط کام میرے ساتھ نہیں کیا،عابد مجھے پاکپتن لے کر گیا اور مجھ سے زبردستی نکاح کی کوشش کی، نکاح سے انکار کیا تو مجھے مارا گیا، ملزمان مجھے اغوا کیا تھا اور پھر قصور لے گئے تھے، ملزمان راستے میں کسی وکیل سے مسلسل رابطے میں تھے ،ملزمان پولیس کے آنے سے پہلے مجھے پاکپتن لے گئے تھے

    دسویں جماعت کا طالبہ کو پولیس نے گزشتہ شب بازیاب کروایا، طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان جب مجھے قصور سے لے کر پاکپتن کے لئے نکلے تو انہوں نے موبائل فون بند کر دیئے تھے، ملزمان نے مجھے عارف والا کے بس اڈے پر خود ہی چھوڑ دیا تھا جہان پولیس پہنچ گئی تھی،

    طالبہ کو ہفتے کے روز لاہور کے علاقے شادباغ سے اغوا کیا گیا تھا ،طالبہ گزشتہ روز امتحان دے کر بھائی کے ساتھ گھر آ رہی تھی کہ اس دوران گاڑی پر سوار اغوا کار ملزمان طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے ساتھ لے گئے تھے، لاہور ہائیکورٹ نے رات کو سماعت کی اور آئی جی پنجاب کو طالبہ کو بازیاب نہ کروانے کی صورت میں ہٹانے کا کہا تھا جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کی اور طالبہ کو بازیاب کروا لیا گیا،

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی جانب سے رات 8 بجے عدالت لگائی گئی تھی جس میں آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا تھا کہ بچی کی ساہیوال میں تلاش جاری ہے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ بچی آپکے ہاتھوں سے لیکر ساہیوال چلے گئے اور آپ کچھ نہ کر سکے عدالت اس وقت اس لیے نہیں بیٹھی کہ آپ کو مہلت دے میں ابھی وزیراعظم کو کہتا ہوں آئی جی اور سی سی پی او کو ہٹایا جائے رات دس بجے تک بچی بازیاب نہ ہوئی تو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کو ہٹا دیا جائے عدالت وزیراعظم کو لکھے گی کہ نااہل افسران کو عہدے سے ہٹائیں۔

    لاہور ہائیکورٹ میں طالبہ اغوا سے متعلق دوبارہ سماعت ہوئی، آئی جی پنجاب نے عدالت میں جواب جمع کروایا کہ طالبہ کو بازیاب کروالیا گیا ہے، طالبہ کو ساہیوال ڈویژن کی تحصیل عارفوالا سے بازیاب کروایا گیا لڑکی کے باپ اور چچا کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے عدالت کو بتایا کہ طالبہ کی ویڈیو کال پر بات کروائی گئی

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے طالبہ کے والد کو روسٹرم پر بلا لیا اور استفسار کیا کہ آپکی بیٹی بازیاب ہوگئی ہے، جس پر بچی کے والد کا کہنا تھا کہ جی میری بیٹی بازیاب ہوگئی ہے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے اقدامات قابل ستائش ہیں یہ ایک بچی نے بلکہ پورے خاندان کا معاملہ ہے ہم سب نے ملکر بچی کو بازیاب کروانے میں مدد کی میں بتا نہیں سکتا کہ طالبہ کی بازیابی پر کتنا خوش ہوں

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

    پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پیر کو خبردار کیا کہ ایران پاسداران انقلاب کے کرنل کے قتل کا بدلہ لے گا جسے تہران میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا تھا،ایرانی صدر مملکت نے شہید کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر اس کے اہل خانہ اور پاسداران انقلاب کو تعزیت اور تہنیت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام میں بلاشبہ عالمی استکبار کا ہاتھ نظر آتا ہے انہوں نے شہید خدائی کے بلندی درجات کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن میدان جنگ میں مدافع حرم سے ہار گئے اسی لئے اس طرح اقدامات کے ساتھ اپنی مایوسی ظاہر کرنا چاہتے ہیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو سنجیدہ تعاقب کرنا چاہئیے اورہمیں یقین ہے کہ اس عظیم شہید کے خون کا بدلہ مجرموں سے لیا جائے گا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران میں دو موٹر سائیکل سواروں نے کرنل صیاد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جب وہ گھر میں داخل ہو رہے تھے، کرنل صیاد کو پانچ گولیاں لگیں، خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے پاسداران انقلاب کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

    بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

    ابوظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کا یمن پر فضائی حملہ

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

    حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

  • سرکاری عمارت میں دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    سرکاری عمارت میں دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    سرکاری عمارت میں دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر فیصل آباد کی سرکاری عمارت میں دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیاہے،پولیس کے مطابق محکمہ صحت کی عمارت کے اندر دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے، واقعہ کا مقدمہ چھ ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے تا ہم ابھی تک پولیس کسی کو گرفتار نہیں کر سکی، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر خاتون اور اسکی ایک دوست کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا،محکمہ صحت کے مطابق مقدمے میں نامزد محکمہ صحت کی عمارت کے چوکیدار کو معطل کردیا گیا ہے

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقے ظفروال کے نواحی گاؤں سارو وال میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا، بچے کے ماموں کی مدعیت میں نامعلوم مزدور کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق 6 سالہ بچے احسان ساجد کے ماموں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے بھانجے کو محلے میں زیر تعمیر مدرسہ میں کام کرنے والے مزدور نے زیادتی کا نشانہ بنایا، احسان گلی میں کھیل رہا تھا کہ مزدور ورغلا کر مدرسے کے اندر لے گیا۔

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    گجرات میں اسپین سے آئی 2 بہنوں کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہریار،لڑکیوں کا چچا حنیف بھی شامل ہے دیگر ملزمان قاصد، عتیق، حسن اور اسفندیار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    رشتے کا تنازعہ، اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو چچا نےقتل کر دیا

    ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان نے بھی دو بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان نے 2 روز قبل دو بہنوں کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے 48گھنٹوں میں چچا اور سگے بھائی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس کے مطابق دونوں بہنیں 24 سالہ انیسہ عباس اور 21 سالہ عروج عباس 19 مئی کو اسپین سے پاکستان آئیں اور 20 مئی کو انہیں قتل کر دیا گیا، دونوں بہنیں اپنے شوہروں سے طلاق لے کر اسپین میں پسند کی شادی کرنا چاہتی تھیں، دونوں کا ایک سال قبل نکاح ہوا تھا مگر وہ اپنے شوہروں کو اسپین لے جانے پر رضا مند نہ تھیں۔

    قبل ازیں گجرات پولیس کے ترجمان نعمان حسن نے بتایا تھا کہ مقتولین کے اہلخانہ نے انہیں چند دن کےلیےگجرات آنے پر زبردستی راضی کیاتھاابتدائی تحقیقات سےمعلوم ہوتا ہےکہ قتل غیرت کےنام پرہوا لیکن اس حوالےسےمزید تحقیقات جاری ہیں دونوں بہنوں پران کے پاکستانی شوہروں جو ان کے رشتے میں کزن بھی تھے، دباؤ تھا کہ اسپین میں ان کی آمد کے لیے سفارتی امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔


    پولیس نے بتایا تھا کہ مقتولین کے اہلخانہ کے 7 افراد قتل میں مطلوب ہیں، مذکورہ واقعہ پر مؤقف لینے کے لیے پاکستان میں ہسپانوی سفارتخانے سے ہفتے کو رابطہ نہیں ہوسکا۔

    سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر2 ملزمان گرفتار

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں دو بہنوں کےقتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی نہوں نے کہا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

    واضح رہے کہ ہیومن رائٹس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس غیرت کے نام پر 450 افراد کا قتل ہوا، مقتولین میں مرد بھی شامل ہیں لیکن خواتین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ متعدد قتل کے بارے میں پولیس بھی لاعلم ہوتی ہے۔

    باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

  • لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ کا دن دیہاڑے اغوا

    لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ کا دن دیہاڑے اغوا

    دن دیہاڑے لاہور کے علاقے شادباغ سے 10 ویں جماعت کی طالبہ اغوا ہو گئی-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق 17 سالہ طالبہ عشاء ذوالفقار اپنے بھائی کے ساتھ امتحان دینے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ شادمان کے علاقے میں 4 مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا اور اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔

    طالبہ کے اغوا کے واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ان کے قریب آکر رکتی ہے جس میں سے ایک شخص زبردستی لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتار کر گاڑی میں بٹھاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ک بھائی عامر نے مزاحمت کی لیکن مسلح شخص نے اس کو جان سے مارنے کے لیے پسٹل تانہ اور گول باغ کی جانب فرار ہوگئے۔

    پولیس نے والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں عابد الیاس سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

    رشتے کا تنازعہ، اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو چچا نےقتل کر دیا

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے اغوا میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے اغوا کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

    چائلڈ پورنو گرافی ثابت ہونے پرمجرم کو 21 لاکھ روپےجرمانہ اور29 سال قید سزا

  • شادی کی تقریب میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

    شادی کی تقریب میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 میں شادی کی تقریب کے دوران ہونےوالی فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن بہار میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں بھائی کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو اپنی ہی فائر کی گئی گولی لگ گئی۔

    دوسری جماعت کا طالبعلم اپنے بیگ میں پستول سکول لے آیا، غلطی سے گولی چلنے سے ساتھی…

    پولیس کے مطابق گلشن بہار سیکٹر 16 گلیکسی شادی ہال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار 26 سالہ ہارون زخمی ہوگیا ، پولیس اہلکار اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کے دوران گولی پیٹ میں لگنے سے زخمی ہوا –

    پولیس اہلکار کوعباسی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس اہلکار سائٹ ڈویژن میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور اس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا-

    سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں…

    قبل ازیں امریکا میں8 سالہ بچہ اپنے بیگ میں پستول لے کر اسکول آگیا تھا جہاں غلطی سے اس سے گولی چلنے سے ساتھ طالبعلم زخمی ہو گیاتھا امریکی شہر شکاگو میں منگل کی صبح والٹ ڈزنی میگنیٹ اسکول میں دوسری جماعت کے طالب علم پستول سکول لے آیا بچے نے اپنی ماں کا لوڈڈ پستول بستر کے نیچے سے پایا اور اسے بیگ میں رکھ کر اسکول لے آیا جہاں کلاس میں اس سے غلطی سے گولی چل گئی۔

    چائلڈ پورنو گرافی ثابت ہونے پرمجرم کو 21 لاکھ روپےجرمانہ اور29 سال قید سزا

    گولی زمین سے اچھل کر کلاس میں موجود سات سالہ لڑکے کو لگی جسے فوراً مقامی اسپتال لے جایا گیا جبکہ طالبعلم کا بیگ اسکول کے سکیورٹی افسران کو دیا گیا اور ایک Glock 19 ہینڈ گن قبضے میں لے لی گئی عدالت نے بچے کی 28 سالہ ماں کو طلب کیا جہاں جج نے والدہ کو ڈانٹا اور اس پر بچے کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

    رشتے کا تنازعہ، اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو چچا نےقتل کر دیا

  • بھارت:انتہاپسند ہندووں نے مسلمان ہونے کے شبے پر بزرگ کو تشدد سے ہلاک کردیا

    بھارت:انتہاپسند ہندووں نے مسلمان ہونے کے شبے پر بزرگ کو تشدد سے ہلاک کردیا

    مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں کے بہیمانہ تشدد سے 65 سالہ بزرگ شہری ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے نمیچ میں 15 مئی سے ذہنی طور پر معذور گمشدہ بزرگ شہری کی لاش مل گئی۔ 65 سالہ بھنور لعل جین راجستھان میں مذہبی میلے میں کھو گئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کو دو سے زائد افراد نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس نے لواحقین کے حوالے کردیا۔ اہل خانہ نے آخری رسومات ادا کردیں تاہم ہلاکت کی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔
    بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے پتہ چلا کہ ذہنی طور پر معذور بزرگ شہری کو بی جے پی کے غنڈے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

     

     

     

    https://twitter.com/Anurag_Dwary/status/1527928132656717825

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص بار بار بزرگ شہری سے پوچھتا ہے کہ تمھارا نام محمد ہے؟ اپنا پورا نام بتاؤ؟ ادھار کارڈ دکھاؤ۔جس پر ذہنی طور پر معذور کچھ بتانے سے قاصر نظر آتے ہیں اور پار پیٹ کرنے والے شخص سے پیسے لیکر چھوڑنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ویڈیو میں تشدد کرنے والے مرکزی شخص کا نام دنیش ہے جو بی جے پی کی خاتون کوآرڈینیٹر کا شوہر ہے۔