Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • داؤد ابراہیم کے مزید 4 معاونین کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کے مزید 4 معاونین کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کے مزید 4 معاونین کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے حوالہ سے بھارت میں ایک بار پھر تحقیقات کا سلسلہ وسیع کر دیا گیا ہے

    بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے سمیت انسداد دہشت گردی کے ادارے بھی داؤد ابراہیم اور اسکے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں، آئے روز مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہے، گجرات کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ چاروں ملزمان داؤد ابراہیم کے معاونین ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت ابوبکر، سید قریشی، شعیب بابا اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار افراد کو تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، انسداد دہشت گردی فورس نے ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ،موبائل فون بھی برآمد کئے ہیں اور انکو فرانزک کے لئے بھجوا دیا ہے، انسداد دہشت گردی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان 1993 میں ہونے والے دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث تھے

    قبل ازیں این آئی اے نے ممبئی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی سلیم فروٹ کو بھی چند روز قبل گرفتار کر لیا تھا بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی درجنوں ٹیموں نے ممبئی میں داؤد ابراہیم کے قریبی دوستوں اور جاننے والوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں، داؤد ابراہیم سے رابطے میں راہنے والے اور انکی زمینوں کی دیکھ بھال کرنے والے سلیم قریشی کو این آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے، این آئی اے نے داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی کے گھر سے دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لی ہیں، یہ لیپ ٹاپ اور کاغذات داؤد ابراہیم کی بے نامی جائیداداوں کا ریکارڈ بتایا جا رہا ہے،

    داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

    بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

    داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

    دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراھیم کا سراغ لگانے میں مصروف ہے لیکن ممبئی میں اُسکا اثر رسوخ آج تک ختم نہیں کر سکا۔ اب برطانیہ سے مدد مانگی جا رہی ہے داؤد ابراھیم کے ایک قریبی جابر صدیق (موتی والا) پر گھیرا تنگ کرنے کے لئے، بھارت یہی سمجھتا ہے کہ داؤد پاکستان میں ہے۔

    1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 700 سے زخمی ہوئے تھے. یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔

    بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔ تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا ارادہ کیا، یعقوب میمن نے رحم کی درخواست دی،مگر اسے رد کر دیا گیا۔ یعقوب کو 30 جولائی 2015 کو مہاراشٹر کے يروڈا جیل میں پھانسی دی گئی تھی

    یہ بم دھماکے سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے بعد ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔فسادات کے رد عمل میں ہونے بم دھماکوں کا مقدمہ تو اپنے انجام کو پہنچا اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن ان فسادات کے دوران ایک ہزار افراد کو قتل کرنے والوں میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی ہے

  • کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا

    کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا

    کراچی:مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ماضی کی طرح انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل وہی رہا، ہر واقعے کے بعد وہ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک طرف کراچی دہشت گردی کے واقعات کی زد میں آ گیا ہے، اور دوسری طرف انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب جائے وقوعہ پر صرف مشہوری کے لیے حاضری دینے کا رویہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

    چند دن قبل صدر دھماکے کے بعد بھی انچارج سی ٹی ڈی جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچے تھے، اور گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ دھماکے میں بھی راجہ عمر خطاب تاخیر سے مشہوری کے لیے پہنچے، انھوں نے پریس کانفرنس کی اور چلتے بنے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، اور پولیس موبائل ٹارگٹ تھی، آج کے اور صدر دھماکے میں مماثلت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں بولٹن مارکیٹ میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچے سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 2 اہل کار شامل ہیں، دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل تباہ، کئی موٹر سائیکلوں اور رکشے کو نقصان پہنچا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کراچی میں دہشت گرد متحرک ہو رہے ہیں، یہ دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے، پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں۔

  • کراچی: میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونیوالے کرکٹر کے گھر سوگ کا سماں

    کراچی: میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونیوالے کرکٹر کے گھر سوگ کا سماں

    کراچی: میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونیوالے کرکٹر کے گھر سوگ کا سماں،اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز کراچی کے کرکٹ گراؤنڈ میں مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے کرکٹر عمر خان کے گھر پر سوگ کا سماں ہے۔

    کراچی کا گرم موسم کھلاڑیوں کیلئے بھی پریشانی کا سبب بن گیا ہے، دو دن کھیل کے میدان سے موت کے منہ میں جانے والے عمر خان کے گھر سوگ کا عالم ہے۔

    جاں بحق ہونے والے کرکٹر کے بھائی کا کہنا ہے عمر کے دو بچے ہیں اور اُن کی بیوی کینسر کی مریضہ ہیں، عمر کسی قسم کی کوئی دوا نہیں لیتے تھے ، وہ اپنی غذا کا بہت خیال رکھتے تھے۔

    دوسری جانب ٹیم کے کپتان محمد یاسر نے وہ شرٹ دکھائی جو اپنا آخری میچ کھیلتے ہوئے پہنے ہوئے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ برین ہیمبرج کی وجہ سے عمر جان کی بازی ہارگئے۔

    محمد یاسر نے بتایا کہ عمر خان نے میچ کی جو آخری گیند کرا ئی وہ اُن کی زندگی کی بھی آخری گیند ثابت ہوئی، ٹیم کی ٹرافی اور میچ کی شرٹ عمر کی یادوں کو ہمیشہ تازہ رکھے گی۔

  • سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر2 ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر2 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر بنوں اور کرک سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق ملزمان وسیم خان اور محمد اشفاق خان پر الزام تھا کہ انہوں نے خواتین کی جعلی و نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں ملزمان کوگرفتارکرکے ڈی آئی خان میں پیکا ایکٹ کی سیکشن 21، 24 اور پی پی سی سیکشن 509 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے لیے گئے ڈیوائسز کو فرانزک تجزیہ کے لیے کے لیے لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

    شکر گڑھ: سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد قتل

    قبل ازیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ کے سائبرکرائم ونگ کی کاروائی ،خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں 6 ملزمان کوگرفتارکیا تھاایف آئی اے سندھ کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی سے خواتین کو ہراساں کرنے چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں دو مشتبہ افراد ماجد محبوب اور محسن علی کو کراچی سے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سائبرکرائم سندھ کی کاروائی،خواتین کوہراساں کرنےاورچائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں…

    زیرحراست ملزمان ماڈلنگ کے شعبہ میں جدوجہد کرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل اور ہراساں کرتے تھےمرکزی ملزم نے ایک متاثرہ کی فحش ویڈیو بنائی اور اپنے دوست کے ساتھ شیئر کی جسے اس نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا مرکزی ملزم سے 20 مختلف لڑکیوں کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں-

  • باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

    باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

    کراچی: قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب والد نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی ہلاک اور لڑکا شدید زخمی ہو گئےواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کےلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جب کہ زخمی نوجوان کو انتہائی تشیوناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیر آباد تھانے کی حدود میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 18 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کےوالد اسلم نے غیرت کے نام پرقتل کیا ہے جبکہ فائرنگ سےزخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ عمیر کے نام سے کی گئی جسے عباسی سے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے-

    نوجوان نے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی

    پولیس حکام کے مطابق نوجوان عمیر لڑکی کے گھر آیا ہوا تھا، اس دوران لڑکی کا باپ بھی گھر پہنچ گیا اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس ملزم باپ کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے جب کہ ملزم کو موبائل فون لوکیشن کے ذریعے بھی ٹریس کرنے کوشش کی جارہی ہے-

    کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا،1 خاتون جاں بحق 12 افراد زخمی

    قبل ازیں سرگودھا میں ایک ہفتہ قبلدوست کے ساتھ جانے والی لڑکی کو دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے کاواقعہ سامنے آیا پولیس کے مطابق 3 ملزمان نےلڑکی کو قتل کے بعد لاش گڑھےمیں چھپا دی تھی اور ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کرفیصل آباد لےگیا تھا مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کےبعد قتل کیا گیا۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

  • دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    سرگودھا: ہفتہ قبل دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی کو دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ گئی لڑکی کی لاش مل گئی ہے اور مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے لڑکی کو قتل کے بعد لاش گڑھے میں چھپا دی تھی اور ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کرفیصل آباد لےگیا تھا مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کےبعد قتل کیا گیا۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں-

    واضح رہے کہ قبل ازیں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور میں ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا تھا مقدمے کی مدعی تعظیم بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ میری جواں سالہ بیٹی کو میرے اپنے بھائی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔

    عمران خان کے دو موبائل چوری

    تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نےدرخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا تھا اس موقع پر اے ایس آئی اختر عباس منڈ کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اور لڑکی کو برآمد کرلیا جائے گا۔اے ایس آئی اختر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا-

  • نوجوان نے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی

    نوجوان نے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی

    لاہور: ٹاؤن شپ میں نوجوان شاعر زین علی عباس نے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی،نوجوان شاعر زین علی کے والدین نے بیٹے کی موت کوخودکشی ماننے سے انکا ر کردیا اور کہا کہ بیٹے کو ہارٹ اٹیک ہوا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق زین عباس ٹاؤن شپ کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور انہوں نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی زین نے خودکشی سے قبل موبائل فون پر ایک وائس میسج بھی چھوڑا تھا۔

    اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی

    زین کے والد حکیم فضل عباس کا کہنا ہےکہ بیٹے کو ہارٹ اٹیک ہواجس کی وجہ سےاس کی موت ہوئی زین عباس کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا جس پر مقامی مجسٹریٹ کی اجازت کےبعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جس کے بعد ورثاء لاش آبائی قصبہ ٹانڈا ضلع گجرات لے گئے۔

    زین علی کی تدفین گجرات کے آبائی علاقے میں کردی گئی ہے نوجوان شاعر زین علی کا تعلق گجرات کےنواحی قصبہ ٹانڈا سےتھازین علی پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

    داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ

    قبل ازیں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شادی سے انکار پر نوجوان نے 24 سالہ ماڈل گرل کو قتل کر دیا،کمالیہ کی 24 سالہ سمیعہ نواز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں مقیم تھی، مقتولہ شادی شدہ اور تین سالہ بیٹی کی ماں تھی اور شوہر سے علیحدگی کے بعد نوجوان سلیمان سے مل کر ماڈلنگ کرتی تھی۔

    سلیمان ماڈل گرل سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن سمیعہ نے انکار کر دیا جس پر سلیمان نے اسے فوٹو شوٹ کے بہانے ڈیفنس میں بلایا اور گاڑی میں ہی گولی مار دی سر میں گولی لگنے سے ماڈل سمیعہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    شادی سے انکار پر 24 سالہ ماڈل قتل،قاتل گرفتار

  • عمران خان کے دو موبائل چوری

    عمران خان کے دو موبائل چوری

    سابق وزیراعظم عمران خان کے دو موبائل فون چوری کر لئے گئے

    اس بات کا دعویٰ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا، شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے

    شہباز گل کی ٹویٹ پرعمر چیمہ کا کہنا تھا کہ اللہ خیر کرے پہلے ایک فون ریحام خان کے پاس ہے دو اور چوری ہو گئے ہیں

    عمران خان کے موبائل چوری ہونے پر عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ جو عمران خان کے فون کی حفاظت نہیں کر سکتا وہ کیا خاک حفاظت کرے گا، عمران خان کی سیکورٹی بڑھانی چاہئے،

    عمران خان کے موبائل چوری ہونے پر شہباز گل نے ٹویٹ کر دی تا ہم ابھی تک مقدمہ کے اندراج کے لئے کسی تھانے میں کوئی دارخواست نہیں دی گئی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل پہلے بار غائب نہیں ہوئے اس سے قبل ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی طلاق کے وقت ایک موبائل فون ساتھ لے آئی تھیں

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

    فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

  • پولیس اہلکاراوردوست کو قتل کرنیوالا ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

    پولیس اہلکاراوردوست کو قتل کرنیوالا ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

    پولیس اہلکاراوردوست کو قتل کرنیوالا ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد سرفراز ورک نے اپنے دفتر لوئر مال میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی ہے

    سرکل ڈی ایس پیز، انچارجز سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے ،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد سرفراز کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن پولیس لوئر مال نے پولیس کانسٹیبل اور اس کے دوست کو قتل کرنیوالا ملزم عدنان عرف دانو انٹرپول کے ذریعے 12سال بعد گرفتار کر لیا، کانسٹیبل خالد پرویزنے ملزمان عدنان عرف دانو، انجم اورخرم کو ہوائی فائرنگ اور منشیات فروخت کرنے سے منع کیا،منع کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے ایلیٹ فورس میں تعینات کانسٹیبل خالد پرویز اور اس کا دوست عمران لیاقت جانبحق ہو گئے،دوہرے قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزم عدنان عرف دانو دوبئی فرار ہو گیا تھا،قتل کی واردات کے مرکزی ملزم عدنان عرف دانو کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا گیا،ملزم عدنان عرف دانوسے آلہ قتل رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھی انجم اور خرم یونس پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں

    انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے آٹا چکی کے شور پر شہریوں کو قتل اور زخمی کرنیوالا اشتہاری ملزم لالو گجر گرفتار کر لا، ملزم نے آٹا چکی کے شور پر فائرنگ کر کے حافظ عمر کو قتل جبکہ اس کی والدہ،بھائی اور راہگیر کو زخمی کردیا تھا،اشتہاری ملزم شفاقت علی عرف لالو گجر سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، انویسٹی گیشن پولیس داتا دربار نے مستری صابر کے اندھے قتل میں ملوث ملزم محمد عرفان گرفتارکر لیا،ملزم عرفان مقتول مستری صابر کے ساتھ مزدوری کرتا تھا، ملزم سے بدفعلی کی کوشش کرنے پر مستری صابر کو بلیڈ مار کر قتل کیا اورموقع سے فرار ہو گیا تھا ،انویسٹی گیشن شاہدرہ نے شہری نعیم عباس کو قتل اور اس کے ساتھیوں کو زخمی کرنیوالے 3ملزمان گرفتار کیے،گرفتار ملزمان فیصل غفار، عمر اور حارث عرف سونو نے معمولی رنجش پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی تھی،فائرنگ سے شہری نعیم عباس ہلاک جبکہ شہریار، ثمران اور وقاص شدید زخمی ہو گئے تھے

    انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے 16سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم مدثر کو گرفتار کیا، سیکورٹی گارڈملزم مدثر چند روز قبل طالبہ کو ورغلا پھسلا کراپنے ساتھ کاہنہ لے گیا اور بدفعلی کے بعد فرار ہو گیا تھا،انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے فیضی ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان فیضان عرف فیضی اور احسان سے موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے ہی موبائل سنچر گینگ کے 2 اشتہاری ملزمان علی رضا اور فاروق کو گرفتار کیا، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

    دوسری جانب سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی زندگی اور صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے لاہور پولیس اپنی سپاہ کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔انہوں نے یہ بات آج فیصل چوک میں ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے چلچلاتی دھوپ اور گرمی میں شاہراہوں پر فرض کی ادائیگی میں مصروف ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم کیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی،ایس پیز،ڈی ایس پیز،ٹریفک پولیس افسران ہمراہ تھے۔وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم اور سی ٹی او منتظر مہدی نے بھی ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم کیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شدید گرمی اور دھوپ میں شہریوں کی خدمت میں مصروف ٹریفک وارڈنز لاہور پولیس کا فخر ہیں۔انہوں نےٹریفک پولیس کے لئے چھتریاں فراہم کرنے پر وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا شکریہ ادا کیا۔

    قبل ازیں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس لائنز میں آج اعلی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،انوسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کے تمام ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے نے گزشتہ دو ہفتے کے دوران ایس پیز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔،سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کو پکڑے بغیر سنگین جرائم کا سدباب ناممکن ہے لہذا پولیس افسران سنگین جرائم میں ملوث عادی مجرموں خاص کر اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری پر فوکس کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ایس پیز پریکٹیکل پولیسنگ اپنائیں،فیلڈ میں نکلیں اور تھانوں میں ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران کے ساتھ بیٹھ کر شہریوں کے مسائل کی داد رسی کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں،قمار بازوں اور آرگنائزڈ کرائم کے خلاف انٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کریں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایس پیز،ایس ڈی پی اوز تفتیشی افسران کے ساتھ بیٹھ کر مقدمات کے چالان مکمل کروائیں تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایس پیز پبلک ریلیف کے لئے اپنی کمانڈ مضبوط کریں، چالاننگ اور ریکوری کی شرح بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ چوری،ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید انفارمیشن سسٹم کی معاونت حاصل کریں۔ہیلپ لائن 15 کی مصدقہ کالز اور فرنٹ ڈیسک پر موصولہ درخواستوں پر فوری اندراج مقدمہ یقینی بنائیں۔

    بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور پنجاب سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت کاروائیاں تیز کی جائیں جبکہ عارضی رہائش گاہ آرڈیننس،اسلحہ آرڈیننس،انسداد ون ویلنگ و ہوائی فائرنگ ایکٹ پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو روانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے ذریعے ملک دشمن عناصر اورقانون شکن و جرائم پیشہ افراد کا محاسبہ کرنے کی ہدایت کی۔

    پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟

    اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم

    جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون

    پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،مقتول اسامہ ستی کے والد کی درخواست

  • اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی

    اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں

    افغانستان سے اسلحہ کا بھرا ہوا ٹرک پاکستان کے لئے روانہ ہو چکا تھا تاہم طالبان حکومت نے کاروائی کی اور ٹرک کو پکڑ لیا، طالبان پولیس نے کاروائی میں تین سمگلر بھی گرفتار کر لیے ہیں، جدید اسلحے سے بھرے ٹرک کو افغان طالبان نے اپنی تحویل میں لےلیا ہے. ٹرک صوبہ غزنہ سے پکڑا گیا ہے گرفتار ملزمان افغانستان کے ہی باشندے ہیں اور وہ اسلحہ سے بھرا ٹرک افغانستان سے پاکستان منتقل کرنا چاہتے تھے

    افغان سیکورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، افغان وزارت داخلہ نے بھی اس کاروائی کی تصدیق کی ہے، ‏افغان طالبان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزنی صوبے میں اسلحے سے بھرا ٹرک قبضے میں لے کر تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے یہ سارا اسلحہ پاکستان اسمگل کرنا چاہ رہے تھے

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار