Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • نور مقدم قتل کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں 19مئی کو سماعت کیلیے مقرر

    نور مقدم قتل کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں 19مئی کو سماعت کیلیے مقرر

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں دائر ایک سے زائد اپیلیں 19 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

     

     

    ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث نور مقدم کیس پر سماعت نا ہو سکی۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 19 مئی کو مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

     

     

    عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، مرکزی مجرم ظاہر ذاکر جعفر نے جیل اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ دو مجرم افتخار اور جان محمد نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

     

     

    مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے مجرموں کی سزا بڑھانے کی اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ مدعی مقدمہ نے 9 بری ہونے والے ملزموں کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اسٹیٹ کی جانب سے تین مجرموں کی سزا بڑھانے اور 9 بری ہونے والوں کے خلاف الگ سے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

     

    ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے 24 فروری کو نور مقدم کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    ظاہر جعفر کو سزائے موت اور عمر قید جبکہ افتخار اور جان محمد کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ 9 ملزموں کو عدم شواہد کی بنا پر عدالت نے بری کر دیا تھا۔

  • کراچی یونیورسٹی دھماکہ،خودکش بمبار خاتون کی آخری ٹویٹ زیر بحث

    کراچی یونیورسٹی دھماکہ،خودکش بمبار خاتون کی آخری ٹویٹ زیر بحث

    کراچی یونیورسٹی دھماکہ،خودکش بمبار خاتون کی آخری ٹویٹ زیر بحث
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آ رہے ہیں،
    جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے می استعمال ہونے والی خود کش جیکٹ جو خاتون نے پہنی ہوئی تھی اس میں بارودی مواد کے ساتھ مہلک کیمیکل فاسفورس بھی استعمال کیا گیا ہے، بم ڈسپوزبل اسکواڈ کو خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والی پن موقع سے ہی مل گئی تھی جس سے معلوم ہوا کہ خودکش جیکٹ میں سی 4 کیساتھ بھاری مقدار میں فاسفورس بھی استعمال کیا گیا تھا

    کسی بھی خودکش دھماکے میں پہلی بارمہلک کیمیکل استعمال کیا گیا ہے کیمیکل کی وجہ سے دھماکے کے بعد گاڑی کو آگ لگی جس سے گاڑی کے اندر موجود افراد لقمہ اجل بن گئے جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے

    کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی، خود کش حملہ آور خاتون کا ٹویتر اکاؤنٹ بھی سامنے آیا ہے جس پر بحث جاری ہے، خاتون حملہ اور نے اپنے ٹویٹر سے گزشتہ روز ہی ایک ٹویٹ کی، شاران بلوچ کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے کہ رخصت اف اوران سنگت

    براہوی زبان میں کی گئی اس ٹویٹ کا مطلب ہے کہ وہ جا رہی ہیں مگر یہ سنگت چلتی رہے گی،دھماکے والے روز 26 اپریل کو دو بج کر دس منٹ پر ٹویٹ کی گئی ہے جبکہ دو بج کر چھ منٹ پر دھماکا ہوا ہے،

    اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس خاتون کے اکاؤنٹ سےالوداعی ٹوئٹ کس نے کی؟ممکنہ طور پر خاتون نے یہ ٹویٹ اس وقت پر شیڈول کی ہو یا ہوسکتا ہے کہ ان کا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کسی اور کے زیرِ استعمال ہو

    کراچی یونیورسٹی کے اندرہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور خالد نواز کی پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے تھے۔ وہ 2016 سے چینی اساتذہ کے ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا خالد نواز کی رہائش گلشنِ معمار میں تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ ایک خاتون نے کیا تھا جس کی شناخت ہو چکی ہے کالعدم تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خاتون خود کش بمبار کی تصویر بھی جاری کی تھی،

    دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کراچی یونیورسٹی میں المناک واقعے پر اظہار افسوس و رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پس ماندگان کو صبر کی توفیق کی دعا کے ساتھ کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کے خود کش حملے میں جانی ضیاع و املاک کا نقصان نہایت افسردگی کاباعث ہے دنیا فانی ہی اس کو نعمت سمجھ کر اپنے خاندان و بچوں کی خوشی میں گزارنا چاہیے زندگی کے مسائل و مشکلات وحالات واقعات پر اپنااپنا نکتہ نظرترویج ہرایک کاحق ہے مگرایک گھریلو،بچوں کی ماں کی قیمت پرنہیں ریاست کا رویہ یقینا والدین کی طرح برداشت و بردباری و تحمل کا ہونا چاہیے ریاست کو قانون باتھ میں نہیں لینا چاہیے جس نے جو جرم کیا ہو وہ قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

    جامعہ کراچی ،گاڑی میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت چار جاں بحق

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

     کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

    پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

  • پنجاب میں ایک روز میں 925 ٹریفک حادثات ،7 اموات،964 زخمی

    پنجاب میں ایک روز میں 925 ٹریفک حادثات ،7 اموات،964 زخمی

    پنجاب میں ایک روز میں 925 ٹریفک حادثات ،7 اموات،964 زخمی
    پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 925ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 595 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔369معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

    ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 480ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور30مسافر399اور92پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ234ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 232 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد58حادثات میں 67 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان58 حادثات میں 59متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

    واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل971متاثرین میں 792مرد اور179خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 168 فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور492افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 311 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 846موٹر سائیکلز،72آٹو رکشے104موٹر کاریں، 25 وین06مسافربسیں،42ٹرک اور89دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    اتھارٹی بننے سے ہی حقوق کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے؟ فیصل جاوید صحافیوں کے حق میں بول پڑے

  • پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

    پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

    پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے کارروائی کی ہے

    سیکورٹی اداروں نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں مہمان کے طور پر آئے ایک مشتبہ طالبعلم کو حراست میں لے لیا میڈیا رپورٹس کے مطابق زیرحراست طالبعلم کزن کے پاس پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 7میں آیا تھا ،ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے سی ٹی ڈی کی طرف سے گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا گیا ہے کہ ہاسٹل سے ایک گرفتاری کی گئی ہے یونیورسٹی ہاسٹل سے طالب علم کی گرفتاری پر ساتھی طالب علموں کی جانب سے وی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے طالب علم کی گرفتاری کی مذمت کی

    دوسری جانب یہ کہا جا رہا ہے کہ تربت سے تعلق رکھنے والے طالبِ علم بیبگر امداد کو پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ہاسٹلز سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جا رہا ہے،سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار مشتبہ مہمان کو سفید کلر کی گاڑی میں ڈالتے ہیں

    صحافی و اینکر حامد میر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں خودکش حملے کی تمام اہم بلوچ رہنماؤں نے مذمت کی ہے اس کے باوجود ہرطرف بلوچ طلبہ کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اسی پکڑ دھکڑ سے ریاست مخالف قوتوں کو افرادی قوت ملتی ہے یاد رکھئے کہ کراچی میں حملہ کرنے والی کوئی مِسنگ پرسن نہیں تھی یہ سوچیئے وہ ریاست کی دشمن کیوں بنی؟

    علاوہ ازیں بلوچستان اسٹوڈنٹس کونسل لاہور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پنجاب میں یونیورسٹی کے ہاسٹل سے بلوچ طالب علم بیبگر امداد کی ریاستی اداروں کی طرف سے اغوا نما گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بلوچ طلباء کی ہراسمنٹ اور جبری گمشدگی کا تسلسل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیبگر امداد نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں انگریزی ادب کے طالب علم اور تربت کے رہائشی ہیں عید کی چھٹیوں کے سلسلے میں وہ پنجاب یونیورسٹی لاہور اپنے کزن کے پاس ٹھرا ہوا تھا جب 27 اپریل 2022 کی صبح 7.40 کو تین ویگو گاڑیاں پنجاب کے سی اس اوکے ہمراہ آکر انہیں بغیر کسی ایف آئی آربغیر کسی ثبوت ہاسٹل کے اندر داخل ہوکر اغوا کرتے ہیں ہم تمام انسانی حقوق کے اداروں اور سماجی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ بیبگر امداد کی باحفاظت بازیابی کے واسطے ہماری مدد کریں اور بلوچ قوم و بلوچ طلباء کیخلاف اس اجتماجی زیادتی کیخلاف اپنی آواز اٹھائیں

    واضح رہےکہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ ایک خاتون نے کیا تھا جس کی شناخت ہو چکی ہے کالعدم تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خاتون خود کش بمبار کی تصویر بھی جاری کی تھی،

    جامعہ کراچی ،گاڑی میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت چار جاں بحق

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

     کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

  • جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی، چین

    جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی، چین

    بیجنگ: چین نے جامعہ کراچی دھماکے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی۔

    باغی ٹی وی : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں جامعہ کراچی دھماکے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا گیا ۔

    جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہےاس سے پوری قوت سے نمٹیں گے،رانا ثنا…

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی شہریوں کونشانہ بنانے والے دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی۔ چینی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئیے-


    انہوں نے کہا کہ چین کے اسسٹنٹ وزیرخارجہ نے چین میں پاکستان کے سفیرکوہنگامی فون کال میں کراچی دھماکے پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری اورپاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھی جامعہ کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین چینی شہری اور پاکستانی وین ڈرائیور جان سے گئے، حملے میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسٹیل کے بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔

    خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کا…

    دوسری جانب پاکستان میں کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے کو بنایا گیا ہے ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایس پی اے وی سی سی بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے بم دھماکے کے حوالہ سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔ دھماکے کی جگہ سے حملہ آور خاتون کے برقعے کے ٹکڑے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی حملے میں دھماکا خیزمواد ممکنہ طور پر یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے خاتون جامعہ کراچی کی طالبہ اور ہاسٹل میں ہی رہتی تھی اور خاتون نے ایجوکیشن میں ماسٹرزکیا اور ایم فل فرسٹ ائیر میں تھی-

    کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد جامعہ کے دروازے پر سخت سیکیورٹی تعینات ہے رینجرز اہلکار یونیورسٹی آنے والے عملے کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ جامعہ کراچی میں بدھ کو تدریسی عمل معطل ہے۔

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی کراچی پولیس کے خدشات درست نکلے، کراچی یونیورسٹی وین پر حملہ خاتون نے کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کالعدم تنظیم کے پیغامات سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ،کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کراچی میں چینیوں پر فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ فدائی حملہ پہلی بلوچ خاتون فدائی شاری بلوچ عرف برمش نے سر انجام دیکر بلوچ مزاحمت میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کی ہے اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہائی قابل مذمت واقعےمیں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا

  • ایمبولینس کا بھاری کرایہ:باپ بیٹے کی میت بائیک پر لیجانے پر مجبور

    ایمبولینس کا بھاری کرایہ:باپ بیٹے کی میت بائیک پر لیجانے پر مجبور

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ترپاٹی میں ایمبولینس ڈرائیور زکی جانب سے 10 ہزار روپے کرائے کے مطالبے پر ایک باپ بیٹے کی میت کو بائیک پر لے جانے پر مجبور ہوگیا۔

    دردناک واقعہ بھارت کے ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں اسپتال کے باہر کھڑے باپ کو 10 سالہ بیٹے کی میت اسٹریچر سے اٹھاتے اور بائیک پر لے جاتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈویژنل آفیسر کا بتانا ہے کہ 10سالہ بچے کو شدید گردے اور جگر کی خرابی کے باعث اسپتال لایا گیا تھا اور وہ پیر کی شب انتقال کرگیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں موجود ایمبولینسز نے والد سے بچے کی میت گاؤں منتقل کرنے کے لیے 10 ہزار کرایہ طلب کیا جس کے بعد بچے کے والد نے پرائیویٹ ایمبولینس کو بچے کی میت اپنے آبائی گاؤں منتقل کرنے کے لیے بلایا تاہم اسپتال میں موجود ایمبولینس انجمن نے والد کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال اور انجمن انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی یونیورسٹی دھماکے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

    کراچی یونیورسٹی دھماکے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،

    کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے کو بنایا گیا ہے ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایس پی اے وی سی سی بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،

    دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے بم دھماکے کے حوالہ سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔ دھماکے کی جگہ سے حملہ آور خاتون کے برقعے کے ٹکڑے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی حملے میں دھماکا خیزمواد ممکنہ طور پر یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے خاتون جامعہ کراچی کی طالبہ اور ہاسٹل میں ہی رہتی تھی اور خاتون نے ایجوکیشن میں ماسٹرزکیا اور ایم فل فرسٹ ائیر میں تھی

    کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد جامعہ کے دروازے پر سخت سیکیورٹی تعینات ہے۔ رینجرز اہلکار یونیورسٹی آنے والے عملے کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ جامعہ کراچی میں بدھ کو تدریسی عمل معطل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی کراچی پولیس کے خدشات درست نکلے، کراچی یونیورسٹی وین پر حملہ خاتون نے کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کالعدم تنظیم کے پیغامات سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ،کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کراچی میں چینیوں پر فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ فدائی حملہ پہلی بلوچ خاتون فدائی شاری بلوچ عرف برمش نے سر انجام دیکر بلوچ مزاحمت میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کی ہے اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہائی قابل مذمت واقعےمیں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں

    جامعہ کراچی ،گاڑی میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت چار جاں بحق

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

  • سندھ ہاؤس  حملہ کیس،گرفتار پی ٹی آئی رہنما جیل بھجوانے کا حکم

    سندھ ہاؤس حملہ کیس،گرفتار پی ٹی آئی رہنما جیل بھجوانے کا حکم

    سندھ ہاؤس حملہ کیس،گرفتار پی ٹی آئی رہنما جیل بھجوانے کا حکم
    اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سندھ ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا عدالت نےعطا اللہ، فہیم خان اور تنویر خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا عدالت نے تینوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ملزمان کے وکلا نے درخواست ضمانت بھی دائر کر دی عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا کل صبح نو بجے سماعت ہو گی

    واضح رہے کہ سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے فہیم خان اور عطاء اللہ کواسلام ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی عدالت نے گزشتہ سماعت پر دونوں ایم این اے کی عبوری ضمانت منظور کی تھی ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین شکنوں کو آج عدلیہ کے فیصلے بُرے لگ رہے ہیں عدلیہ نے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی منوائی عدلیہ نے ملک کو شخصی آمریت کا یرغمال نہیں بننے دیا،پارلیمنٹ کو یرغمال بنانے والے آج پارلیمنٹ کے وکیل کس منہ سے بن رہے ہیں؟چار سال ملک کو آرڈیننس فیکٹری میں بدلنے والوں کو آج پارلیمنٹ کا خیال آگیا شیریں مزاری کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں

    گرفتاری کے موقع پر اراکین اسملی کا کہنا تھا کہ پھانسی پر چڑھا دو پھر بھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، آپکو بھکاری کہیں گے،زرداری کے خلاف بھی بات کریں گے، آپ ہمیں ہتھکڑیوں سے نہیں ڈرا سکتے،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی سندھ ہاوس میں موجودگی کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاوس پر حملہ کیا گیا تھا

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

    عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں

  • خاتون کا گینگ ریپ کے بعد قتل

    خاتون کا گینگ ریپ کے بعد قتل

    جے پور:بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں اتوار دل دہلا دینے واقعہ سامنے آیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو دوسہ کے ایک گاؤں میں ایک 35 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کے بعد اسے قتل کر دیا گیا تاہم پولیس نے اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

    جہیز نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کی نازیبا تصاویر وائرل کر دیں،مقدمہ درج

    جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں دوسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کمار گپتا نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اتوار کی صبح جے پور سے دوسہ جانے والی بس میں سوار ہوئی تھی۔

    اس دوران وہ بس سے اتر کر اپنے والدین کے گھر جا رہی تھی کہ ملزم نے اسے اپنی کار میں لفٹ دینے کی پیشکش کی اس کے بعد وہ اسے ایک دور دراز علاقے میں لےگئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی۔

    اس کے بعد خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش کنویں میں پھینک دی گئی اس کی لاش پیر کی صبح کنویں سے برآمد کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جرم میں استعمال ہونے والی کار کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

    بھارت میں 13 سالہ کمسن لڑکی سے 8 ماہ تک 80 سے زائد افراد کی اجتماعی زیادتی

    قبل ازیں بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گنٹور میں 13 سالہ کمسن لڑکی کو 8 ماہ کے دوران 80 سے زائد مردوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا جبکہ پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ نابالغ لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا اور اسے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف قحبہ خانوں پر بھی لے جایا گیا۔

    پولیس نے سورنا کماری کی شناخت مرکزی ملزم کے طور پر کی تھی جس نے نابالغ کو جسم فروشی پر مجبور کیا سورنا کماری جون 2021 میں کوویڈ-19 کی عالمی وبا کے دوران اس کی والدہ کی ہلاکت کے بعد اس کے والد کے علم میں لائے بغیر اپنے ساتھ لے گئی تھی اس کے بعد خاتون نے کمسن بچی کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف کوٹھوں پر بھیجا تاکہ اسے جسم فروشی کاروبار میں استعمال کیا جاسکے۔

    گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 5 افرادکے گلے کاٹ دیئے گئے

  • نواب شاہ،کوٹ لالو ریلوئے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ

    نواب شاہ،کوٹ لالو ریلوئے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ

    نواب شاہ:کوٹ لالو ریلوئے اسٹیشن کے قریب ریلوئے ٹریک پر دھماکے کی اطلاعات ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات شروع کرچکی ہے ،

    سندھ کے علاقہ نواب شاہ سے آمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ ریلوئے اپ ٹریک سائیٹ 342/343کے مقام پر ہوا ہے،

    ریلوئے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب شاہ میں دھماکے سے اپ ٹریک کا تین سے چار فٹ ٹکرا متاثر ہوا ہے،

    ریلوئے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب شاہ،پولیس کی بھاری نفری دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی، دھماکے کے بعد ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے،

    نواب شاہ،علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹ لالو قراقرم ایکسپریس کو دوڑ ریلوئے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نواب شاہ،ریلوے ٹریک کو چیک کیا جارہا ہے

    نواب شاہ،چیکنگ کے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا،

    پولیس کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس گذرنے کے بعد فوری ہوا دھماکے کے بعد مختلف ٹرینوں کو دوڑ باندی پڈعیدن کی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیاتھا جبکہ ٹریک کا مرمتی کام جاری ہے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی ٹیک بر حملہ ہوچکا ہے

     

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…