Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی صحیح تعداد کا تعین کرنے پر زور

    پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی صحیح تعداد کا تعین کرنے پر زور

    پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی صحیح تعداد کا تعین کرنے پر زور
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کے شروع میں سینیٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے سینیٹ میں پیش کردہ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس (ترمیمی) ایکٹ 1997 سیکشن 26 پر تفصیلی غور کیا گیا۔ موجودہ قانون کے مطابق اگر کوئی من گھڑت ثبوتؤں کی بنیاد پر کسی بھی شہری کے خلاف نشہ آور اشیاء کے استعمال اور تذکری پر مبنی جھوٹا کیس بناتا ہے تو اْسے عدالت تین سال کی سزا دے سکتی ہے۔ اس ترمیم کے مطابق تین سال کی سزا کو بڑھا کر دس سال کیا جائیگا۔

    سینیٹر رانا مقبول احمد کا کہنا تھا کہ سزا کو بڑھانے سے جھوٹھے مقدمات کا تدارک ممکن ہو سکے گا۔ اور عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالے جانے کا سلسلہ بند ہو پائے گا۔ بیگناہ لوگوں کو جیل میں ڈالنے والے لوگوں کی بھی حوصلا شکنی ممکن ہو سکے گی۔ سیکریٹری محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کا کہنا تھا کہ سزا کو بڑھانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ موجودہ قانون کے مطابق پہلے ہی کسی کو آج تک سزا نہیں ہوئی۔ ہمیں چاہیے کہ موجودہ سسٹم کو اس طرح سے بہتر کریں تا کہ اصلی مجرم بچ کر نہ نکل پائے اور جو بھی جوٹھا مقدمہ بنائے اْسے یقینی طور پر سزا ہو۔ وزارت کے حکام نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اگر سزا کو بڑھا کر دس سال کیا جائیگا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام منشیات کی روک تھام کے لیے ملزموں پر ہاتھ ڈالنے سے کترائیں گے۔

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھاکہ اس بل پر مزید غور کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ممبران کی رائے لیتے ہوئے مجوزہ ترمیمی بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا تا کہ مجوزہ ترمیم پر علماء کا موقف بھی لیا جا سکے۔چیئرمین کمیٹی نے کمیٹی کی طرف سے اپنے سابقہ اجلاسوں میں کی گئی سفارشات/فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال پر وزارت کے حکام سے جواب طلب کیا۔ وزارت کے حکام نے تمام سفارشات پر موجودہ صورت حال کے حوالے سے کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا۔

    کمیٹی نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کی جانب سے نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے ایک نئے قانون کے اجراء کے معاملے پر بھی غور کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری نے کمیٹی کے اگلے اجلاس میں صوبائی محکمہ قانون اور وفاقی وزرات قانون کے حکام کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔ چیئرمین کمیٹی اور دیگر کمیٹی ممبران نے پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی صحیح تعداد کا تعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جس پر وفاقی سیکریٹری نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اس حوالے سے یو این کی جانب سے ایک مفصّل سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد منشیات کے عادی افراد کا تازہ ترین ڈیٹا دستیاب ہوگا۔ کمیٹی کو ایک نجی این جی او کی اہلکار نے منشیات کی روک تھام اور عوام میں اس مسئلے پر آگاہی کو عام کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی

    چیئرمین کمیٹی نے این جی او کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور نئی نسل کو اس لانت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور خاص طور پر نوجوانوں کو منشیات کے دور رس نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے ایک بھرپور کمپین کی ضرورت ہے۔ وفاقی سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ اے این ایف نے ایک ہیلپ لائن بھی بنائی اور ایک ایپلیکیشن بھی لانچ کی گئی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک معلومات پہنچائی جا سکیں اور نشے کے عادی افراد کی مدد کی جائے۔

    کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز، رانا مقبول احمد، شہادت اعوان، نصیب اللہ بازئی، فلک ناز، انور لال دین، جام مہتاب حسین دھر، رانا محمود الحسن، عطا الرحمن، اور متعلقہ وزارت کے حکام نے شرکت کی

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

    نئی قسم کی منشیات،اراکین پارلیمنٹ نے سر پکڑ لیا

    وفاقی وزیر کی اخراجات پورے کرنے کیلئے ضبط شدہ منشیات فروخت کرنے کی تجویز

    منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں بارے بڑا فیصلہ

    چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

  • لکھ پتی بھکاری گرفتار،مقدمہ درج

    لکھ پتی بھکاری گرفتار،مقدمہ درج

    ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں پولیس نے لکھ پتی بھکاری کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق بشیر احمد ساکن سرائے عالمگیر منگلا روڈ پہ بھیک مانگ رہا تھا، جہاں پولیس نے مشکوک جان کر تلاشی لی تو بھکاری سے تین لاکھ 59ہزار روپے برآمد ہوئے۔

    پولیس نے رقم قبضے میں لے کر بھکاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔

    کھلے پیسے نہیں ہیں توکیا ہوا،بھارت کے ڈیجیٹل بھکاری نےآن لائن بھیک ٹرانسفرکیلئےاکاؤنٹ کھول لیا

    واضح رہے کہ دوسری جانب بھارت میں ایک بھکاری نے کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ کرنے والوں کے جواب میں ڈیجیٹل ٹرانسفرکی شکل میں بھیک مانگنا شروع کردی ہے بھکاری راجو پرساد جب لوگوں سے کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ سن کرتھک گیا تھا تواس نے بھیک مانگنے کا ایک انوکھا طریقہ سوچا اوراس پرعمل کرڈالا راجو پرساد اب ڈیجیٹل ٹرانسفر کے ذریعے بھیک مانگ رہا ہے اوراس مقصد کے لئے وہ اپنے گلے میں کیوآرکوڈ ڈال کرگھومتا ہے۔

    راجو نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اپنا اکاؤنٹ کھول رکھا ہے جو ایک ملٹی نیشنل پبلک سیکٹر بینک ہے راجو کا کہنا تھا کہ اسے اکاؤنٹ کھولنے اوروالٹس بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جھے کھاتہ کھولنے کے لیے آدھر کارڈ (Aadhar card) اور پین کارڈ ( PAN card) جمع کرنے کو کہا گیا میرے پاس آدھر کارڈ تھا لیکن پین کارڈ نہیں تھا مجھے ایک کا بندوبست کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی اس کے بینک اکاؤنٹ ہونے کے بعد ہی اس نے ای والٹس بنائے۔

    نئےکپڑوں کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو بڑی سزا دے دی

    راجو اپنے گلے میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام پہنتا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کے لیے QR کوڈ اسکین کرنے کی اجازت دی جا سکے سمارٹ فون کی گہری رسائی اور ڈیجیٹل ادائیگی کی ایپلی کیشنز جیسے گوگل پے، فون پے اور پے ٹی ایم کے غلبے نے اس بھکاری کے لیے چیزوں کو آسان بنا دیا ہے۔

    سابق سینیٹر و (ن) لیگی ایم این اے چودھری تنویر کیخلاف مقدمہ درج

  • نومولود بچی کو فائرنگ سے قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

    نومولود بچی کو فائرنگ سے قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

    نومولود بچی کو فائرنگ سے قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار
    میانوالی پولیس کی اہم کاروائی، نومولود بچی کو فائرنگ سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

    میانوالی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم شاہزیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گذشتہ رات گرفتار کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سفاک باپ نے پانچ مارچ کو اپنی سات دن کی کمسن بچی کو پسٹل کے 5 فائر مارکر بے دردی سے قتل کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان آرپی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی سے ملزم کی گرفتاری بارے روزانہ اپ ڈیٹ لیتے رہے۔ ڈی پی او میانوالی اسمعیٰل الرحمن کھاڑک کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس، ملزم کی گرفتاری بارے تفصیل سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا۔

    ڈی پی او میانوالی کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعدسفاک ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے 03 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ سپیشل ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے اور ملزم شاہزیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گرفتار کر لیا۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر واقعہ کی تفتیش کی نگرانی خود کروں گا۔ تفتیش کے مراحل جلد مکمل کرتے ہوئے سفاک ملزم کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی۔ بچوں اور خواتین پر ظلم و زیادتی کے واقعات پر آئی جی پنجاب نے زیرو ٹالرینس پالیسی جاری کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر سفاک باپ نے 7 دن کی بیٹی کو 5 فائر مار کر قتل کردیا تھا پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ نور پورہ میں پیش آیا جہاں باپ کی فائرنگ سے 7 روز کی نومولود جاں بحق ہو گئی پولیس کے مطابق ملزم بیٹے کا خواہشمند تھا اور بیٹی پیدا ہونے پر اسے مار دیا،

    چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ باپ نے7 دن کی بچی کو اس لیے قتل کیا کہ اس کو بیٹے کی خواہش تھی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ ہمارے ملک میں انسانی حقوق خاص طور پر خواتین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ میانوالی میں جس باپ نے اپنی پہلی اولاد جو بدقسمتی سے بیٹی ہو گئی اس کو پانچ فائر مار کر زندہ درگور کر دیا اس معاشرے میں کچھ نہیں بدل سکتا اگر کوئی ہمت کر کے عورتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاے تو اس کو ہر طرح کی گالیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے پدر سری معاشرے میں عورت ہونا جرم ہے

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

  • سابق سینیٹر و (ن) لیگی ایم این اے چودھری تنویر کیخلاف مقدمہ درج

    سابق سینیٹر و (ن) لیگی ایم این اے چودھری تنویر کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور: اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارروائی کی ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق چھاپہ چوہدری تنویر کی گرفتاری کے لیے مارا گیا، چھاپہ چوہدری تنویر کی راولپنڈی رہائش گاہ پر مارا گیا، چوہدری تنویر پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔

    حکام کے مطابق سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے قبضے کی زمین پر غیر قانونی گھر اور پلازہ تعمیر کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔ چھاپے کے وقت گھر پر چوہدری تنویر کے بیٹے کا ولیمہ جاری ہے۔  چوہدری تنویر گھر کے اندر موجود ہیں اور چھاپہ مار ٹیم باہر ہے۔

    خیال رہے کہ 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کر دیا تھا۔ ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سینیٹر چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے جب کہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کر دیا گیا، چوہدری تنویر کی زمین اسلام آباد نیو ایئر پورٹ کے قریب واقع ہے، 6 بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

  • میاں چنوں کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    میاں چنوں کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    لاہور: خانیوال کے ضلع میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں بائی پاس کے کولڈ اسٹوریج کے گوادم کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع کیجانب روانہ ہوگئیں ہیں۔


    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آسمان سے گرنے والی چیز سے دھماکہ ہوا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے کہ کیا گرا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • نئےکپڑوں کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو بڑی سزا دے دی

    نئےکپڑوں کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو بڑی سزا دے دی

    نئی دہلی : نئے کپڑوں کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو بڑی سزا دے دی ،اطلاعات کے مطابق اکثر دیکھا گیا کہ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے میاں بیوی الگ ہو جاتے ہیں مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں ایک شخص کی اہلیہ نے اس سے یہ کہہ کر نئے کپڑوں کا مطالبہ کیا کہ اس کے کپڑے پرانے ہوگئے ہیں، اہلیہ کی خواہش پر شوہر اس کو شاپنگ پر تو لے گیا لیکن واپسی پر یہ کہہ کر میکے چھوڑگیا کہ اب وہ دونوں مزید ساتھ نہیں رہ سکتے اور اکیلا ہی گھر چلا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق علیحدگی کے بعد 38 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی شادی2016 میں ہوئی تھی لیکن 2017 میں ناراضگی کی وجہ سے دونوں نے علیحدہ رہنا شروع کیا لیکن 4 سال بعد دونوں نے ایک بار پھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ سسرال والے انہیں ہراساں کرتے تھے اور جہیز کا مذاق اڑاتے تھے، سسرال والے تقریباً 15 لاکھ بھارتی روپے کے جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے اور پھر شوہر نے کپڑے دلانے کا بولنے پر چھوڑ دیا،متاثرہ خاتون نے کہا کہ اگر نئے کپڑے خرید کر چھوڑنا تھا تو میں کبھی اپنی خواہش نظر نہ کرتی۔

  • عمران فاروق قتل کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ  نے فیصلہ سنا دیا

    عمران فاروق قتل کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا

    ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے 3 سزا یافتہ مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دی گئی ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنایا مجرم خالد شمیم ، معظم علی اور محسن نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 18 جون 2020 کوکیس کا مختصر فیصلہ سنایا جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلے میں مجرمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی پر 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی ,ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیازنے دلائل اور تحریری جواب پیش کیا ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ملزمان کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کردی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اور دستاویزات موجود ہیں،انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھاجائے، ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کے وکلاکے دلائل اور تحریری جواب بھی جمع کروا دیئے گئے،انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی ملزمان پر لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے

    عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزمان کو سزا سنا دی گئی

    عمران فاروق قتل کیس، مجرمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران اہم انکشاف

    عمران فاروق قتل کیس، دوران سماعت وکیل نے کیا دعویٰ کر دیا؟

    عمران فاروق قتل کیس،عدالتی دائرہ اختیار پر سوال اٹھ گئے

    عمران فاروق قتل کیس، محسن علی پر مقدمہ کیسے درج ہوا؟ عدالت

    عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلیں حتمی مرحلے میں داخل

    واضح رہے کہ عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو عمر قید اور 10،10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی تھی ،اے ٹی سی اسلام آباد نے عمران فاروق قتل کیس کافیصلہ سنایا تھا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تینوں ملزمان عمران فاروق کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے ادا کریں گے، ملزم معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کا فیصلہ سنایا

    تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ثابت ہواعمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا، 39 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں عمران فاروق قتل کیس کی وجوہات جاری کی گئی ہیں۔ تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہاکہ ایم کیوایم لندن کے 2 سینئر رہنماﺅں نے یہ حکم پاکستان پہنچایا ،معظم علی  نے نائن زیروسے قتل کیلئے لڑکوں کاانتخاب کیا،عمران فاروق کے قتل کیلئے محسن علی اور کاشف کامران کو چنا گیا،محسن اورکاشف کوبرطانیہ لےجا کر قتل کیلئے بھر پور مدد کی گئی

  • رانا شمیم کے کارہائےنمایاں:نیب میں پیش کردیئےگئے:پیش کرنے والے بھی گھرکے بھیدی نکلے

    رانا شمیم کے کارہائےنمایاں:نیب میں پیش کردیئےگئے:پیش کرنے والے بھی گھرکے بھیدی نکلے

    اسلام آباد:رانا شمیم کے کارہائےنمایاں:نیب میں پیش کردیئےگئے:پیش کرنے والے بھی اپنے ہی نکلے،اطلاعات کے مطابق عدلیہ پر حملہ کرنے والی اہم شخصیت جن کو اہل پاکستان رانا شمیم کے نام سے جانتے ہیں اس وقت ان کے کارہائے نمایاں کے حوالے سے ایک کیس نیب کے سپرد کردیا گیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ انہوں نے جس صفائی سے 60 کروڑ روپے کے ساتھ کھلوآڑ کیا ہے اس سے پہلے شاید کوئی ایسے عہدے پر بیٹھا افسر نہ کرسکا

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ نیب میں‌ یہ درخواست فروری کے تیسرے ہفتے دائر کی گئی تھی لیکن اس کو میڈیا پرآنے سے روکنے کے لیے ن لیگ کے کچھ بڑوں کی کوششیں کارگر ہوئیں اور انہوں نے اس کرپشن سکینڈل کو میڈیا پرآنے سے روکا رکھا تاہم باغی ٹی وی کو یہ دستایزات مل چکی ہیں‌

    رانا شمیم کہ جن کو نوازشریف کی خصوصی شفقت حاصل تھی اور اسی شفقت کی وجہ سے نوازشریف نے رانا شمیم کو چیف جسٹس گلگت بلتستان لگا کرعدلیہ کے ذریعے اپنی سیاست کو تقویت دینے کی کوشش کی

     

    ان دستایزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ رانا شمیم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی لا کالج کے سربراہ کی حیثیت سے جہاں ماہانہ لاکھوں روے تنخواہ اور لاکھوں ہی مراعات کے ذریعے حاصل کئے اس کے علاوہ بھی مال بنانے میں کامیاب رہے ، دستاویزات میں کہا گیا ہےکہ رانا شمیم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو لا کالج کراچی میں‌ جس طرح لوٹ مار کا بازار گرم رکھا اس کی مثال پاکستان میں اس سے قبل کسی تعلیمی ادارے میں نہیں ملتی

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”470929″ /]

    اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رانا شمیم نے بیرون ممالک بھی جائیدادیں بنا رکھی ہیں ، ان میں ملائیشیا کا نام بھی سامنے آیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ رانا شمیم نے کیٹل فارمز اور دیگر جائدادیں بھی بنا رکھی ہیں

    نیب سے درخواست کی گئی ہے کہ رانا شمیم کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان سے لوٹی گئی دولت کا حساب مانگا جائے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اس حوالے سے بہت اہم انکشافات ہوچکے ہیں جن کے مطابق سابق چیف جج گلگت بلتستان و سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثارکےخلاف بیان حلفی دینے والے جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر رانامحمد شمیم کراچی میں دو سال قبل2 ستمبر 2019ءسے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کے وائس چانسلر تعینات ہیں۔ یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر رانا محمد شمیم، صدر، وزیراعظم اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز سے زیادہ تنخواہ وصول کررہے ہیں جو تقریباً 30 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔

    یونیورسٹی ذرائع کا کہناہے کہ وائس چانسلرکی دیگر مراعات کو اگر شامل کرلیا جائے تو یہ رقم ماہانہ 50 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کا مین کیمپس کراچی میں واقع ہے اور تدریسی عمل کراچی میں جاری ہے مگر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاکراچی کے وائس چانسلر جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر رانا محمد شمیم گزشتہ20ماہ کے دوران ایک ماہ سے بھی کم عرصہ دفتر میں حاضر رہے ہیں۔ یونیورسٹی ذرائع کا کہناہے کہ وائس چانسلر نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ ہاﺅس نمبر390، اسٹریٹ نمبر75،E- 11/3میں ایک دفتر قائم کیا ہوا ہے جس کا وہ کرایہ نہیں لیتے۔ اس دفتر کےلئے یونیورسٹی کا ایک ڈرائیور، باورچی، مالی اور ایک افسر ( کیئر ٹیکر) تعینات ہے جبکہ وائس چانسلرکےلئے کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک لگژری فلیٹ کرائے پر لیا گیا ہے جس کا کرایہ تقریباً ایک لاکھ روپے ماہانہ ہے جبکہ یہاں پر بھی عملہ موجود ہے۔

    یونیورسٹی ذرائع کاکہناہے کہ یونیورسٹی کے اہم امور آن لائن نمٹائے جارہے ہیں۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے زیرانتظام چلنے والی شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کراچی میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آچکی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا خزانہ تقریباً خالی ہو چکاہے۔ یونیورسٹی میں وزٹینگ فیکلٹی کے نام پر اقربا پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد افراد کو نوازا جاچکاہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر رانا محمد شمیم کو مورخہ2ستمبر2019 کو محکمہ بورڈز اینڈ نیورسٹیز نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ( زابل) کراچی کا وائس چانسلر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا(زابل) میں وائس چانسلرکی اسامی کےلئے تین نام فائنل کئے گئے تھے جن میں دوسرا نام سابق جج حسن فیروز کا تھا جبکہ تیسرا نام پروفیسر ڈاکٹر رخسار احمد کا تھا۔

    باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم ترین شخصیت کی کہنے پر انکا نام وائس چانسلر کےلئے فائنل کیا گیا۔ یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے طویل عرصے غائب رہنے کی وجہ سے یونیورسٹی کے انتظامی معاملات شدید متاثر ہورہے ہیں

  • صدر مملکت کے دورہ سبی کے دوران  سبی میں دھماکہ

    صدر مملکت کے دورہ سبی کے دوران سبی میں دھماکہ

    صدر مملکت کے دورہ سبی کے دوران سبی میں دھماکہ
    سبی جیل روڈ پر لوکل ریسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے

    سبی میں ٹھنڈی سڑک کے قریب دھماکا، دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے، 9 پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے،

    پولیس کے مطابق دھماکا حبیب چوک کے قریب ہوا دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کردیا اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا جس کے بعد دھماکے کی نوعیت کا پتا لگ سکے گا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی ایک روزہ دورے پر آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں سبی پہنچے ہیں آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے بلوچستان میں سالانہ منعقد ہونے والے سبی میلہ جوش وخروش سے منایا گیا۔ میلہ میں خواتین کے لیے مینا بازار اور بچوں کے لیے کھلونوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ۔ سبی میلے میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف حسین علوی نےبھی شرکت کی اور وہاں پر موجود بچوں میں تحفے بھی تقسیم کیے ،

    وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے کی مزمت کی ہے،وزیراعلئ نے بم دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی ۔

    ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سبی میں بم دھماکے اور ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں- سفاک دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ناکام ہونگے- بلوچستان کا امن خراب کرنے والے شکست کھائیں گے انشاءاللہ-

  • ایک ہی لڑکی سے محبت،دولہا کو سگے بھائی نے قتل کر دیا

    ایک ہی لڑکی سے محبت،دولہا کو سگے بھائی نے قتل کر دیا

    پشاور: تھانہ خزانہ کی حدود میں دولہا کے اندھے قتل میں ملوث سگا بھائی نکلا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دولہا فاروق کے قتل میں اس کا سگا بھائی ملوث نکلا مقتول فاروق کی رواں ماہ 4 مارچ کو شادی ہونے والی تھی اور اسے مہندی کی تقریب سے سنسان جگہ بلا کر قتل کیا گیا ملزم اسد خان بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو پھینک کر جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔

    اسلام آباد: پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل،ملزم گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ملزم اسد خان اپنے مقتول بھائی کی تجہیز و تکفین میں بھی موجود تھا تفتیشی ٹیم نے مقتول کے دیگر عزیز و اقارب سمیت مقتول کے بھائی کو بھی شامل تفتیش کیا سرسری تفتیش کے دوران اسد خان نے اصل حقائق سے پردہ اٹھایا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بھائی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مقتول بھائی کی منگیتر سے شادی کا خواہشمند تھا جس کے لیے اسے راستے سے ہٹادیا ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ زون کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    قبل ازیں اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ سے پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے تھے ملزم نے پہلے اپنی بیوی نرس اور اس کے اسٹاف کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اس کے بعد دوسری جگہ جا کر سسر اور بہنوئی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ملزم کے باہر نکلنے پر پڑوس سے ایک شخص نے فائرنگ کرکے اس کو زخمی کر دیا تھا ۔واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا تھا-

    بھارتی شخص نے کویتی خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا